Saffi Nama News

Saffi Nama News Male

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آ...
13/09/2024

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر سرپرستی ڈی ایس پی سرکل چوآ سیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ .ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ ہمراہ نفری 12ربیع اول کے جلوس اور سیرت النبی کانفرنس روٹ ڈھوک آجڑی کا دورہ
رپورٹ(راجہ وسیم سے) ڈی ایس پی سرکل چوآ سیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ .ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ کا تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واقع گاؤں ڈھوک آجڑی سیرت النبی کانفرنس اور جلوس منتظم سے ملاقات ۔جس میں قاری اسد عرفان ۔عظمت حسین۔انوار احمد ۔راجہ شوکت جھاٹلہ بھی موجود تھے۔جس پر منتظم حضرات کا ڈی ایس پی سرکل چوآسیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور انتظامیہ سے ہر طرح کے تعاون کو یقینی بنانےپر اعتماد کا اظہار کیا دوران میٹنگ میڈیا کوریج صفی نامہ کے ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر راجہ وسیم عرف راجو چاند بھی موجود تھے

چکوال پریس کلب لائف سٹوڈیو
08/12/2023

چکوال پریس کلب لائف سٹوڈیو

خبر غمضلع چکوال کی معروف دینی شخصیت پیر سید ریاض الحسن شاہ صاحب انتقال فرما گئے وہ پچھلے کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا...
08/12/2023

خبر غم
ضلع چکوال کی معروف دینی شخصیت پیر سید ریاض الحسن شاہ صاحب انتقال فرما گئے وہ پچھلے کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے

سیداحسن عباس نقوی کی گریڈ 2 میں ترقی احسن نقوی یو بی ایل میں ریلشن شپ مینجر  تھے ان کی گریڈ ٹو میں ترقی پا جانے پر دوست ...
14/04/2023

سیداحسن عباس نقوی کی گریڈ 2 میں ترقی احسن نقوی یو بی ایل میں ریلشن شپ مینجر تھے ان کی گریڈ ٹو میں ترقی پا جانے پر دوست احباب نے اور صفی نامہ کے ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر۔ڈپٹی جنرل سیکڑی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ ڈسٹرکٹ چکوال راجہ وسیم عرف راجو چاند نے احسن نقوی کی ترقی پا جانے پہ مبارک باد پیش کی ہے اور راجہ وسیم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں پہلے نمبر پر آکر چکوال والوں کا اور یو بی ایل بینک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ اس میں کوئ شک نہیں کے احسن نقوی صاحب اس برانچ کو کامیاب کرنے میں کویُ کسر چوڑی ہو۔ شاہُ صاحب کا مخصؤص سٹائلُ اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ پاک ان کو مزید ترقیاں اور کامیابیاں عطا کرے آمین۔

اسسٹنٹ کمشنر چکوال بختیار  اسمعیل کا اچانک  یوٹیلٹی سٹہور سوہاوہ کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے ساحلین سے مفت آٹا سکیم ک...
11/04/2023

اسسٹنٹ کمشنر چکوال بختیار اسمعیل کا اچانک یوٹیلٹی سٹہور سوہاوہ کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے ساحلین سے مفت آٹا سکیم کے بارے میں تفصیل معلوم کی ۔ڈیوٹی پر موجود عملہ کی موجودگی چیک کرنے کے ساتھ ساٹھ یوٹیلٹی سٹہور کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔موقع پرموجود یوٹیلٹی سٹہور انچارج محمد زین۔مسرت پٹواری۔تھانہ ڈوہمن کانسٹیبل محمد وقاص بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے مفت آٹا سکیم سے متعلق آئے ہوئے ساحلین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے یہ آٹا ہر اس شخص کو ملے گا جو حق دار ہیں۔جس ہر عوام نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی اور انظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جو ہماری داد رسی کرنے ہمارےپاس آئے۔
رپورٹ ۔راجہ وسیم
ڈسٹرکٹ کرائم رپوٹر چکوال
ڈپٹی جنرل سکیٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ ڈسٹرکٹ چکوال

*پرائیویٹ سکولوں کی مان مانیاں*.. چھوٹے کلاسز کی کتابوں کے نام پر والدین کو لوٹا جارہا ہے مزکورہ لسٹ  ایک پرائیویٹ سکول ...
18/03/2023

*پرائیویٹ سکولوں کی مان مانیاں*.. چھوٹے کلاسز کی کتابوں کے نام پر والدین کو لوٹا جارہا ہے مزکورہ لسٹ ایک پرائیویٹ سکول کی ہے جس میں 7800 سے شروع ہوکر 8500روپے تک سکول کی کتابیں فروخت کررہے ہیں، اس کے علاوہ سالانہ فیس اور ایڈمیشن کے نام پر والدین سے وصولیاں شروع ہے جو حکومت نے ختم کی ہے اور اس کے بارے میں ہمارے عدالتوں کے جج صاحبان کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واقع گاوں سوہاوہ میں بااثر افراد کا  متاثرہ فیملی پر حملہ ۔جس پر متاثرہ فیملی کا رابطہ صفی نامہ ...
05/03/2023

تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واقع گاوں سوہاوہ میں بااثر افراد کا متاثرہ فیملی پر حملہ ۔جس پر متاثرہ فیملی کا رابطہ صفی نامہ کے ڈسٹرکٹ کرائمز رپوٹر راجہ وسیم عرف راجو چاند سے ہوا جنہوں نے فوراْ 15پر کال کرنے کا بولا جو ہر شہری کا اولین فرض ہیں ۔متاثرہ فیملی کا رابطہ 15پر ہوا جس پر تھانہ ڈوہمن پولیس حرکت میں آگی ۔ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن عاطف شاہ کی ہدایت پر چوکی انچارج اعجاز باد ماحر احمد۔کا نسٹیبل عبدالرحیم۔کانسٹیبل نعمان۔موقع پر گئے اور متاثرہ فیملی کو فوراْ تھانہ ڈوہمن پحنچایا۔جہاں ٹیوٹی پر موجود تھانہ محرر محمد شہزاد نے فورا متاثرہ فیملی کی درخواست پر متعلقہ پولیس کے ساتھ میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو چکوال بیجا ۔ایس ایچ او عاطف شاہ نے متاثرہ فیملی کو یقین دلایا کے آپ کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کروائی عمل میں لائی جائے گئ۔متاثرہ فیملی کا ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او ڈوہمن سے انصاف کی اپیل۔
رپورٹ
راجہ وسیم ڈسٹرکٹ کرائمز رپورٹر چکوال
ڈپٹی جنرل سیکڑی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ ڈسٹرکٹ چکوال

*▪️عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے اطراف تعینات*لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ...
17/02/2023

*▪️عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے اطراف تعینات*

لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف میں تعینات ہے جبکہ پولیس نے زمان پارک کی طرف آنے والے راستے بھی بند کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی 3 پریزن وین اور سکواڈ کی گاڑیاں زمان پارک کے قریب گشت کر رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان کی بڑی تعداد بھی زمان پارک کے باہر موجود ہے اور کارکنان نے کینال روڈ کا راستہ کھول کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری کے زمان پارک کے گرد ہونے سے ہم ڈرنے والے نہیں، کارکنان کی جانب سے عمران خان کے حق اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی عدم پیشی پر خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

*▪️الیکشن کمیشن کا عدلیہ میں اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرنیکا فیصلہ*اسلام آباد (انصار عباسی) الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہ...
17/02/2023

*▪️الیکشن کمیشن کا عدلیہ میں اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرنیکا فیصلہ*

اسلام آباد (انصار عباسی) الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں بھی اپنے اس موقف کا بھرپور دفاع کرے گا کہ آئین کے تحت یا قانون کے تحت کمیشن کو یہ مینڈیٹ حاصل نہیں کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد و شفاف انتخابات کرانے کیلئے بیوروکریسی میں رد و بدل کے اختیارات کے حوالے سے کمیشن کے موقف کا دفاع کرنے کے علاوہ، الیکشن کمیشن نے جمعرات کو یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک سول متفرق درخواست دائر کرے گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 10؍ فروری 2023ء کو سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد میں کمیشن کو پیش آنے والی مشکلات میں رہنمائی طلب کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، کمیشن لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے کیخلاف ایک انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر کرے گا جس کے بارے میں ماہرینِ قانون کی رائے ہے کہ کمیشن اس بات پر غور میں ناکام رہا ہے کہ آئینی شقیں (جنہیں الیکشن ایکٹ کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے) الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی ذمہ داری نہیں دیتیں۔

الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے وجوہات بتائی جائیں اور گورنر سے مشاورت کی جائے کیونکہ وہ صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات آئین میں وضع کردہ مینڈیٹ کے مطابق 90؍ دن کے اندر ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، الیکشن کرانے کیلئے تیاری، تنظیم اور عمل الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد شروع ہو جاتا ہے اور یہ اعلان ریاست یا صوبے کے متعلقہ سربراہ کا کام ہے۔ صوبے میں عام انتخابات کی صورت میں، گورنر کو تاریخ کا اعلان کرنا ہوتا ہے جبکہ نیشنل اسمبلی کیلئے تاریخ کا اعلان صدر مملکت کا کام ہے۔

کمیشن کی رائے ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے واحد جج کی جانب سے کی گئی تشریح آئین اور الیکشن ایکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان شقوں کے تحت گورنر اور صدر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے صدر مملکت کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا معاملہ آرٹیکل 48؍ میں درج ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گورنر کے اختیارات کے معاملہ آرٹیکل 105؍ میں درج ہے۔ اس اسکیم کے تحت گورنر یا صدر دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرتے ہیں۔

آرٹیکل 224؍ مذکورہ بالا دونوں آرٹیکل کی تفصیل کے متعلق ہے جن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان اور نگراں کابینہ کا قیام شامل ہے۔ لہٰذا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جس طرح آرٹیکل 105؍ اور 224؍ پر تبصرہ کیا گیا ہے وہ قانون کی واضح تشریح کے اصولوں کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اور کے پی حکومتوں کی جانب سے بتا دیا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے الیکشن کرانے کیلئے فنڈز کا مطالبہ ملک کی ٹوٹی پھوٹی معاشی صورتحال کے تناظر میں پورا نہیں کیا جا سکتا، اسلئے معاشی استحکام تک الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 50؍ اور 51؍ کی روشنی میں یکم فروری 2023ء کو لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ایک خط بھی لکھا تھا کہ ماتحت جوڈیشل افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران لگانے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشورہ کیا جائے۔

اس کے جواب میں، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے دی جانے والی ہدایت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آر اوز اور آر اوز کیلئے عدلیہ کی خدمات کی فراہمی سے معذرت ظاہر کی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ کمیشن نے گورنر پنجاب سے بھی رجوع کیا تاکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے جیسا کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ تاہم، گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی انہوں نے تحلیل نہیں کی لہٰذا تاریخ کا اعلان وہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مذکورہ فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے قانونی مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ مذکورہ فیصلے کے باوجود آئین یا الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں الیکشن کمیشن اور گورنر آفس کے درمیان الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے مشاورت ہونا چاہئے۔

*▪️حمام میں سب ننگے، عمران اور باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا، تجزیہ کار*کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کار...
17/02/2023

*▪️حمام میں سب ننگے، عمران اور باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا، تجزیہ کار*

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں عمران خان کے صدر مملکت کو خط میں جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کے مطالبے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں عمران خان اور جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا،عمران خان کے جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کیلئے صدر مملکت کو لکھے گئے خط اور ان کے بیانات میں بڑا تضاد ہے،بینظیر شاہ نے کہا کہ جنرل باجوہ اور عمران خان دونوں نے اپنے آفس کا غلط استعمال کیا دونوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے،جنرل باجوہ کی طرف سے مبینہ طور پر گفتگو ریکارڈ کرنے پر اعتراض کرنے والے عمران خان کو 2020ء میں انہیں ایجنسیوں کی طرف سے اپنی کال ریکارڈنگز پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

*▪️عمران خان کو ڈاکٹر گرفتاری دینے کی اجازت نہیں دے رہے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق*ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ...
17/02/2023

*▪️عمران خان کو ڈاکٹر گرفتاری دینے کی اجازت نہیں دے رہے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق*

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ڈاکٹر اجازت نہیں دے رہے۔

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آئی جی سے سیکیورٹی صورتحال طے ہو جائے تو عمران خان ضرور پیش ہوں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو گرفتار کرنے آ رہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی عزت کریں گے لیکن اپنے لیڈر کو گرفتار ہونے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سری نگر ہائی وے بلاک کرنے اور پولیس پارٹی پر حملے کے کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 21 اکتوبر 2022ء کو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہوا جس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان نے آج درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا تھا کہ عمران خان کو ڈاکٹرز نے چلنے سے منع کیا ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ عمران خان وہیل چیئر پر آجائیں۔

اظہر صدیق نے مزید کہنا تھا کہ طالبان والے معاملے پر بھی انہیں جان کا خطرہ ہے لیکن اگر عدالت چاہتی ہے تو عمران خان پیش ہو جائیں گے۔

*▪️سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان* اسلام آباد: رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لا...
16/02/2023

*▪️سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان*

اسلام آباد: رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023ء کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال اور روپے کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں، تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا، حج درخواست کے لیے کارآمد پاسپورٹ، تین تصاویر، کورونا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہوگا۔

دریں اثنا حج درخواستوں کی وصولی رواں ماہ کے آخر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

*▪️لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی*اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت (اے ٹی سی) سے ض...
16/02/2023

*▪️لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی*

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت مسترد ہونےکے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی عدم پیشی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت میں عمران خان کے پیش ہو کر وضاحت نہ دینے کی صورت میں توہین عدالت کا نوٹس دینے کاعندیہ دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کوعدالت میں آکر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہو گی، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وقت دے دیں، عمران خان سے ہدایات لینا چاہتا ہوں اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کر دی۔

*آج کی سماعت کا احوال*
اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کے وکلا جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عمران خان کی جانب سے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سے میٹنگ چل رہی ہے، سکیورٹی پر پارٹی تحفظات ہیں، 2 گھنٹے میں پوری کوشش ہےکہ عمران خان کسی طرح پہنچ سکیں۔

عمران خان کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے پہلے ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کیا۔

عدالتی مہلت گزر گئی لیکن عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ ہوئے، حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق ہدایات لے کر آرہے ہیں، کچھ وقت دے دیں جس کے بعد عدالت نے سماعت میں دوسری مرتبہ وقفہ کردیا اور سماعت کے لیے 2 بجے کا وقت مقرر کردیا۔

2 بجےعمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل اظہر صدیق اور معالج ڈاکٹر فیصل سلطان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ایک اور درخواست ضمانت دائر ہوئی ہے، ڈاکٹر سے میٹنگ ہوئی ہے، عدالت کے حکم پر عمل کے لیے تیار ہیں، ڈاکٹر طارق سلطان یہیں ہیں۔

جسٹس طارق سلیم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کو نہیں سننا، شرط ہے کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوں۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسری درخواست ضمانت کا انتظار کرلیں اس پر عدالت نےکہا کہ اس کے انتظار کی ضرورت نہیں، آپ موجودہ درخواست پر دلائل شروع کریں۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ میں موجودہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتا ہوں۔

*▪️ایف نائن پارک اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک* اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پا...
16/02/2023

*▪️ایف نائن پارک اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک*

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ایف نائن پارک جنسی زیادتی واقعے میں ملوث ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سراغ لگایا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں جو پارک کے گیٹ سے گزرتے نظر آئے ہیں۔ ملزمان واردات کے وقت مسلح بھی تھے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سیکٹرڈی بارہ میں خصوصی ناکہ لگایا تو وہاں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی۔ دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں بھی ملوث تھے جب کہ ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری تھا۔

ہلاک ملزمان کی شناخت اقبال خان اور نواب خان کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کیخلاف جڑواں شہروں میں قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

*▪️مبینہ منی لانڈرنگ: فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو نوٹس جاری*وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ می...
16/02/2023

*▪️مبینہ منی لانڈرنگ: فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو نوٹس جاری*

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو نوٹس جاری کردیے۔

ایف آئی اے لاہور نے سابق خاتون اوّل کی سہیلی فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو اینٹی منی لانڈرنگ کے الزام میں 17 فروری کو طلب کر لیا۔ اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں.

احسن جمیل گجر کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی تفصیلات کی روشنی میں اپنا موقف ایف آئی اے کے روبرو پیش کریں۔

*▪️عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں،  فیصلہ کچھ دیر میں کر لیا جائے گا، ذرائع*پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ...
16/02/2023

*▪️عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر میں کر لیا جائے گا، ذرائع*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ ممکنہ روانگی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پہلے عدالت عالیہ کی طرف سے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو ہائیکورٹ میں جاری سماعت سے متعلق بریف کیا۔

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

مشاورت میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، ڈاکٹر فیصل، فرخ حبیب اور دیگر شریک ہوئے۔

*Pindi Boy Well Played**شیخ رشید کی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا*
16/02/2023

*Pindi Boy Well Played*

*شیخ رشید کی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا*

*▪️حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست، عمران کو عدالت لانے کیلئے 2 گھنٹے کی مہلت*لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا...
16/02/2023

*▪️حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست، عمران کو عدالت لانے کیلئے 2 گھنٹے کی مہلت*

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے انہیں پیش ہونے کے لیے آج ساڑھے 12 بجے دن کی مزید مہلت دے دی۔

سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکلا ءجسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عمران خان کی جانب سے اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا اور عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرز سے میٹنگ چل رہی ہے، سیکیورٹی پر پارٹی تحفظات بھی ہیں، 2 گھنٹے میں پوری کوشش ہے کہ عمران خان کسی طرح عدالت پہنچ سکیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ اپ کتنا وقت چاہ رہے ہیں؟

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ جی کچھ وقت دے دیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیس کی ساڑھے 12 بجے سماعت کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، عمران خان چل بھی نہیں سکتے۔

عدالت نے کہا کہ چلنے کو کس نے کہا ہے؟ پولیس بھیج کر بلوا لیتے ہیں، قانون کے تحت حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کی عدالت میں پیشی لازمی ہے، آپ کہیں تو آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی کا کہہ دیتے ہیں، قانوناً درخواست خارج کر دینی چاہیے لیکن رعایت دے رہا ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ان کے پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران کو اسٹریچر پر لائیں یا ایمبولینس میں، پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت نہیں ملے گی۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت آج صبح تک ملتوی کر دی تھی۔

*▪️ایف 9 پارک میں خاتون کے جنسی زیادتی؛ پولیس کا ملزم کو گرفتارکرنے کا دعویٰ*اسلام آباد ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ ...
16/02/2023

*▪️ایف 9 پارک میں خاتون کے جنسی زیادتی؛ پولیس کا ملزم کو گرفتارکرنے کا دعویٰ*

اسلام آباد ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او نعیم الحسن نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا، ملزمان نے اسلح کے زور پر حوا کی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 4 فروری کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں مسلح ملزمان نے لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

فاطمہ جناح پاک میں دوست کے ساتھ آئی لڑکی کو دو مسلح ملزمان نے لڑکے کے ساتھ اغوا کیا اور اُنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعد ازاں ملزمان لڑکی کو اسلحے کے زور پر جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

*گلیڈی ایٹرز چاروں شانے چت، سلطانز 9 وکٹوں سے باآسانی کامیاب*ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں پہلے احسان اللّٰہ...
16/02/2023

*گلیڈی ایٹرز چاروں شانے چت، سلطانز 9 وکٹوں سے باآسانی کامیاب*

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں پہلے احسان اللّٰہ کی بولنگ پھر رائیلی روسوو کی بیٹنگ کے باعث ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسوو نے 78 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سلطانز کی جانب سے واحد آؤٹ ہونے والے بلے باز شان مسعود تھے جنہیں 3 رنز پر نوان توشارا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سلطانز کی ناتجربہ کار بولنگ لائن کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تجربہ کار اور بڑی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 110 رنز پر بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

مارٹن گپٹل 7، عبدالواحد بنگلزئی 1، سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11، محمد نواز 14 جبکہ جارح مزاج افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جیسن روئے 24، محمد حسنین 22 اور محمد حفیظ 18 رنز کے ساتھ ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے۔

سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کوئٹہ کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 5 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر بولرز میں ثمین گل اور عباس آفریدی نے دو دو جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، افتتاحی میچ میں اسے لاہور قلندرز نے صرف ایک رن سے شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے سرفراز احمد، مارٹن گپٹل، جیسن روئے، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد حفیظ، محمد نواز، نسیم شاہ، نوان توشارا، محمد حسنین اور عبدالواحد بنگلزئی میدان میں اترے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے محمد رضوان، احسان اللّٰہ، شان مسعود، ڈیوڈ ملر، خوشدل شاہ، کیرون پولارڈ، اکیل حسین، اسامہ میر، سمین گل اور عباس آفریدی کھیل رہے تھے۔

*▪️عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پولیس ایک بار پھر متحرک*لاہور :  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر...
16/02/2023

*▪️عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پولیس ایک بار پھر متحرک*

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس ایک بار پھر سے متحرک ہو گئی، رات گئے پولیس کی بھاری نفری ممکنہ گرفتاری کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے ہمراہ اسلام آباد پولیس بھی موجود تھی جبکہ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں موجود پولیس دستوں کو بھی الرٹ کردیا گیا اور مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو میں پولیس کی جانب سے ناکے لگا دیئے گئے ، پولیس کی جانب سے زمان پارک کے اطراف میں گشت بھی کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران نے نفری کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت دی تھی جبکہ پولیس لائنز میں موجود اینٹی رائٹ کے دستوں کو بھی الرٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کار کنوں کی کثیر تعداد بھی زمان پارک کے باہر موجود ہے اور کارکنان سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں سخت رد عمل دینے کے لئے تیار ہیں، جذباتی کارکنان کی جانب سے عمران خان کے حق میں اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے کارروائی کی صورت میں نفری اور زمان پارک میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

*▪️سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد کون کونسی اشیا مہنگی ہونگی، فہرست سامنے آگئی* اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منی بجٹ سے قبل ہی...
16/02/2023

*▪️سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد کون کونسی اشیا مہنگی ہونگی، فہرست سامنے آگئی*

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منی بجٹ سے قبل ہی 350 سے زائد تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنا سے بھی زائد کر دی ہے۔

ایف بی آر نے اضافہ شدہ جی ایس ٹی اور ایف ای ڈی کی وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔

جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے بعد ڈبے میں بند تمام اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے تحت خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی اور نوڈلز سب مہنگے ہوگئے جبکہ بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اَپ کا سامان، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہیئرکلر، ہیئر ریموور کریم، ہیئرجیل، شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز اور آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں الیکٹرانکس مصنوعات ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرانکس مشینری بھی مہنگی کر دی گئیں۔

گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

*پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر اضافے کا سلسلہ جاری،وفاقی حکومت نے پھر پٹرول بمب چلادیا،پیٹرول کی نئی قیمت 272 رو...
16/02/2023

*پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر اضافے کا سلسلہ جاری،وفاقی حکومت نے پھر پٹرول بمب چلادیا،پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر، ڈیزل 280 روپے فی لیٹر*

*پیٹرول کی قیمتوں میں 22.20 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کے نرخوں میں 17.20 روپے فی لیٹر اضافہ*

*▪️ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا*ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کرنے کا نوٹ...
16/02/2023

*▪️ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا*

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 141 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 266 روپے 21 تک پہنچ گئی ہے۔

Address

Distt Chakwal
Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saffi Nama News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saffi Nama News:

Share


Other Media/News Companies in Chakwal

Show All