Chakwal Weekly Interchange

Chakwal Weekly Interchange Leading New channel

چوہدری شاہ زیب ظفر کی پروقار دعوت ولیمہ میں شخصیات کی شرکتچوہدری ایاز امیر،چوہدری علی ناصر بھٹی. وزیر سردار افتاب اکبر،ح...
25/02/2024

چوہدری شاہ زیب ظفر کی پروقار دعوت ولیمہ میں شخصیات کی شرکت

چوہدری ایاز امیر،چوہدری علی ناصر بھٹی. وزیر سردار افتاب اکبر،حضرت مولانا حافظ عبدالحلیم نقشبندی، سردار نجف حمید کی شرکت

ایڈیٹر روزنامہ پبلک آئی و چیف ایڈیٹر انٹرچینج نیوز مرتضی انجم ملک نے زندگی کے نئے سفر کی شروعات پر چوہدری شاہ زیب ظفر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے

چکوال(نمائندہ خصوصی) نیو غلہ منڈی چکوال کے صدر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر اقبال کے صاحبزادے چوہدری شاہ زیب ظفر کی پروقار دعوت ولیمہ میں سابق ایم این اے چوہدری ایاز امیر،چوہدری علی ناصر بھٹی،سابق صوبائی وزیر سردار افتاب اکبر،حضرت مولانا حافظ عبدالحلیم نقشبندی، سردار نجف حمید، سابق جنرل کونسلر ملک عبدالرشید،حافظ ظہیر احمد نقشبندی، چوہدری فقیر محمد. چوہدری امجد علی ایڈوکیٹ. امجد عوان. چوہدری اظہر چکرال. ڈاکٹر تجمل. سردار اظہر عباس. غلہ منڈی کے تاجران،کاروباری سماجی، سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ایڈیٹر روزنامہ پبلک آئی و چیف ایڈیٹر انٹرچینج نیوز مرتضی انجم ملک نے زندگی کے نئے سفر کی شروعات پر چوہدری شاہ زیب ظفر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق ڈی جی ائی ایس ائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد شر انگیز پراپیگنڈا کیا جا رہا ہےچکو...
25/02/2024

سابق ڈی جی ائی ایس ائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد شر انگیز پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے

چکوال.. سابق ڈی جی ائی ایس ائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد شر انگیز پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں. جنرل فیض حمید نے اج بھی علاقے میں انعقاد پذیر شادی کی تقریب میں شرکت کی. واضح رہے کہ ان کے خلاف یہ زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت زہر خوانی کے باعث سی ایم ایچ راولپنڈی ہسپتال میں داخل ہیں. علاقہ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت تاج خان منگوال نے ایسے گھناؤنے اور زہریلے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی ہے

25/02/2024

سابق کمشنر راولپنڈی کے ساتھ فوٹو کھینچوانے کے شوقین اورجمخانہ کی ممبرشپ لینے والے۔۔!

👈خود ساختہ سفید پوشوں کے لاکھوں ڈوب گئے!👇

محکمہ اینٹی کرپشن نے سابقہ کمشنر راولپنڈی کی جم خانوں کی تعمیر میں بھاری رقوم کی وصولی کے علاوہ چکوال میں نمبرداروں کی تعیناتیوں کے حوالے سے بھی مال بنانے کی انکوائریاں شروع کر دی ہیں..👇

تجارتی پلیٹ فارم کی چھتری اوڑھے نودولتیوں،سرمایہ داروں نے کمشنر کیساتھ خود نمائی کیلئے فوٹو کھینچوا کر عام عوام پر رعب ڈالتے ہوئے جم خانہ کی ممبرشپ کے حصول کیلئے فی کس دو لاکھ روپیہ دیا تھا..👇

مکافات عمل کے تحت مختلف کاروبار کی آڑ میں عام عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنیوالوں کی اپنی جیبیں صاف ہو گئیں،کمشنر کے نام پر اچھل کود کرنیو الے اب شرمندگی سے منہ چھپائے پھر رہے ہیں..👇

نمبردار یونین کی چھتری اوڑھنے والے سابقہ کمشنر راولپنڈی کے لے پالکوں کی طرف سے محکمہ مال کے اہلکاروں،نمبرداروں اور سربراہ نمبرداروں سے مال بنانے پر بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے..👇

چکوال (مرتضی انجم ملک) الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے ڈرامے کے ڈراپ سین کے بعدکمشنر راولپنڈی کو متعدد انکوائریوں کا سامنا،محکمہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی تقرریوں سمیت ڈویژن بھر میں جم خانوں کی تعمیر میں بھاری رقوم کی وصولی کے علاوہ چکوال سمیت دیگر اضلاع میں نمبرداروں کی تعیناتیوں کے حوالے سے بھی مال بنانے کی انکوائریاں شروع کر دیں،سابق کمشنر راولپنڈی نے جم خانہ کی تعمیر کے نام پر چکوال کے سرمایہ دار سفید پوشوں سے کروڑوں روپے اینٹھے،یوں کمشنر راولپنڈی اپنے ساتھ فوٹو بنوانے کے شوقین سرمایہ داروں کی جیبوں پر بھی ہاتھ صاف کر گئے،یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ مختلف سیاسی، تجارتی پلیٹ فارم کی چھتری اوڑھے خود ساختہ سفید پوش سرمایہ داروں نے کمشنر کے ساتھ ذاتی تعلقات بنانے اور خود نمائی کے لیے فوٹو کھینچوا کر عام عوام پر رعب ڈالتے ہوئے جم خانہ کی ممبرشپ کے حصول کے لیے فی کس دو لاکھ روپیہ دیا تھاجو کہ ممبرشپ کی مبینہ فہرست کے مطابق دو سے اڑھائی کروڑ روپے بنتا ہے،یوں مکافات عمل کے تحت مختلف کاروبار کی آڑ میں عام عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی اپنی جیبیں صاف ہو گئیں،ضلع چکوال بالخصوص چکوال شہر کے گرد و نواہ میں نمبرداروں کی تعیناتی کے لیے سابق کمشنر راولپنڈی کی طرف سے مال بٹورنے کیساتھ ساتھ ان کے لے پالکوں کی طرف سے بھی محکمہ مال کے اہلکاروں،افسران،نمبرداروں اور سربراہ نمبرداروں سے مال بنانے پر بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے،انکوائری میں حرام کے مال پر عیاشیاں کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

PAID CONTENT..🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉👇
25/02/2024

PAID CONTENT..🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉👇

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملک جاوید جاوید اقبال کی ملاقاتچکوال( نمائندہ انٹرچینج) نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی م...
25/02/2024

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملک جاوید جاوید اقبال کی ملاقات

چکوال( نمائندہ انٹرچینج) نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے مرکزی انجمن تاجران ہسپتال روڈ چکوال کے صدر ملک جاوید اقبال کی ملاقات. سپیکر پنجاب اسمبلی بننے پر ملک احمد خان کو دلی مبارکباد پیش کی.

*▪️یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان*یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف...
25/02/2024

*▪️یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان*

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبرپاکستان کے اپنے تیار کردہ JF-17 Block-III کی مانگ میں اضافہآذربائیجان کے بعد 3 مزید ممال...
24/02/2024

پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر

پاکستان کے اپنے تیار کردہ JF-17 Block-III کی مانگ میں اضافہ

آذربائیجان کے بعد 3 مزید ممالک نے طیارے خریدے کی دلچسپی ظاہر کردی

آذربائیجان نے 12 طیارے 1.6 ملین ڈالر میں خریدے

نائجیریا کا JF-17 Block-III طیارے خریدے کا فیصلہ

ارجنٹینا اور عراق کا بھی پاکستان سے JF-17 Block-III طیارے خریدے کا فیصلہ

عابد اعوان ایڈوکیٹ کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقارتقریب!ایم این اے میجر(ر)طاہر اقبال نے ٹیلی فون پر مبارک باد دی ان کی مص...
24/02/2024

عابد اعوان ایڈوکیٹ کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقارتقریب!

ایم این اے میجر(ر)طاہر اقبال نے ٹیلی فون پر مبارک باد دی ان کی مصروفیات کی وجہ سے ان کے بیٹے محمد بن طاہر ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی

حسن رضا پاشا. چوہدری محمد زبیر.خواجہ عمیر احمد.خواجہ محمد اصغر .زعفران زلفی.قاضی ابرار احمد. چوہدری تیمور علی خان دیگر وکلاء کی شرکت ..

چکوال(نمائندہ خصوصی) ممتاز قانون دان لاء کالج کے پرنسپل عابد اعوان ایڈووکیٹ کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقارتقریب، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے انے والی بارات کا پرتپاک استقبال کیا گیا .پروقار تقریب میں ایم این اے میجر(ر)طاہر اقبال نے ٹیلی فون پر مبارک باد دی ان کی مصروفیات کی وجہ سے ان کے بیٹے محمد بن طاہر ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی، چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ . صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری محمد زبیر ایڈوکیٹ. جنرل سیکٹری خواجہ عمیر احمد ایڈوکیٹ. خواجہ محمد اصغر ایڈوکیٹ. زعفران زلفی ایڈووکیٹ. قاضی ابرار احمد ایڈوکیٹ. چوہدری نثار اصغر ایڈوکیٹ. نیر عباس عوان ایڈوکیٹ. ازاد سرفراز ایڈوکیٹ. چوہدری تیمور علی خان. نیو چکوال سٹی کے مالک ملک فدا حسین سینئر وکلاء، ان کے دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی،رخصتی کی پروقارتقریب ایمپرر مارکی میں منعقد کی گئی، چیف ایڈیٹر انٹرچینج. و ایڈیٹر روزنامہ پبلک ائی مرتضی انجم ملک نے عابد عوان ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ کی صاحبزادی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

PAID CONTENT..👇
24/02/2024

PAID CONTENT..👇

24/02/2024

🎉💓🎉💓🎉🥰💝🎉🤩🎉🎉🥰💓🎉💓🎉🥰👇

22/02/2024

دیہات اور شہر کے گلی محلوں میں کھلے پرائیوٹ سکول جو اساتذہ کے ساتھ انتہائی تذلیل کا معاملہ رکھتے ہیں۔

چکوال(نمائندہ انٹرچینج ) دیہات اور شہر کے گلی محلوں میں کھلے سکول اساتذہ کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کرتے ہیں۔ یہ تین سے چھ ہزار ماہانہ تنخواہ پر ٹیچرز بھرتی کرتے ہیں۔ پھر اپنے قوانین بنا کر وہ تین چار چھ ہزار کی بھی مکمل ادائیگی نہیں کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تو مہینوں تنخواہ ہی نہیں دیتے ہیں۔ جب بچوں سے فیسوں اور پیپروں اور دیگر فنکشن، ایکیٹویز اخرجات کی مد میں ہر قسم کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ جبکہ اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کرتے وقت مختلف بہانوں سے پیسے کاٹ لیے جاتے ہیں۔ جبکہ اساتذہ کو ہر مہینے سرکاری طور دو چھٹیوں کی اجازت ہوتی ھے جبکہ پرائیوٹ سکول مافیا وہ دو چھٹیوں دینے سے بھی انکاری ہوتا ھے اگر کوئی بیماری یا مجبوری میں چھٹی کرلے تو فورن اسکی تنخواہ کاٹ لی جاتی ھے۔ ضلعی ایجوکیشن آفس بھی پرائیوٹ سکول کو چیک کرنے سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے کہ وہان اساتذہ کو کتنی تنخواہ دی جاتی ہے اور اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے۔ اور سکولون میں بچون کو سکولوں میں کیا سہولیات حاصل ہیں۔

22/02/2024

سابق کمشنر راولپنڈی کا سافٹ ویئر اپڈیٹ.. دھاندلی کے الزامات سے پھرنے معافی مانگنے کا اعلان..😁

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے راولپنڈی روڈ پر دکانوں پر اچانک چھاپے. گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانےچکوال( جنرل...
22/02/2024

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے راولپنڈی روڈ پر دکانوں پر اچانک چھاپے. گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانے

چکوال( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے راولپنڈی روڈ پر دکانوں پر اچانک چھاپے. گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانے. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے متعدد جنرل سٹورز اور چکن فروشوں کی ریٹ لسٹ چیک کر کے زائد وصولیوں پر موقع پر جرمانے کیے. عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اپیل کی ہے کہ گرانفروشی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں.

22/02/2024

شہر میں موبائل سم کمپنیوں کا فراڈ۔ شہر میں انتہائی کمزور سگنل
چکوال(نمائندہ انٹرچینج ) جیسے ہی لوڈشیڈنگ ہوتی ھے موبائل کمپنیوں کے سگنل ہی غائب ہوجاتے ہیں پھر آپ چائے جیسے مرضی ایمرجنسی کنڈیشن میں ہوں آپ کال ملاتے رہیں کال ڈائل ہی نہیں ہوتی۔ انٹرنیٹ سروس 2G سروس میں کنورٹ ہوجاتی ہے۔ پی ٹی اے حکام شہر چکوال موبائل سم نیٹ ورک کمپنیوں کی انتہائی گھٹیا سروس مہیا کرنے پر کوئی نوٹس نہیں بھی لے رہے ہیں۔ ٹیلی نار یوفون جاز زونگ ہر روز تقریبا کہی ارب روپے کماتے ہیں لیکن یہ سم سروس پروائڈ کرنے والی کمپنیاں صارفین کو معیاری سروس مہیا کرنے سے انکاری ہیں۔

انٹرچینج نیوز ... مین تلا گنگ روڈ کے دونوں اطراف ٹوٹے پھوٹے بلاکس اور دیگر مٹیریل سے ہونے والے حادثات کی نشان دہی پر انت...
22/02/2024

انٹرچینج نیوز ... مین تلا گنگ روڈ کے دونوں اطراف ٹوٹے پھوٹے بلاکس اور دیگر مٹیریل سے ہونے والے حادثات کی نشان دہی پر انتظامیہ حرکت میں اگئی. روڈ پر بکھرے مٹیریل کو اٹھانے کا کام شروع.. عوامی حلقوں کا انٹرچینج نیوز کو خراج تحسین..👇

*▪️سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کی منظوری*نگراں وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف م...
22/02/2024

*▪️سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کی منظوری*

نگراں وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اعلی سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سر براہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی جے آئی ٹیم میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی سمری پیر کا بینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پرو پیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مذموم مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل اور دباو ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کرے گی۔

جے آئی ٹی مستقبل میں سدباب کے اقدامات کی تجویز بھی کرے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

22/02/2024

😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭👇

*محمد خان ڈھرنالیہ :قاتل،مسیحا یا چھلاوہ؟* تحریر : اکرم عامربقول راوی اس کا گروہ جو کچھ لوٹتا وہ وادی سون، تلہ گنگ، پنڈی...
22/02/2024

*محمد خان ڈھرنالیہ :قاتل،مسیحا یا چھلاوہ؟*
تحریر : اکرم عامر

بقول راوی اس کا گروہ جو کچھ لوٹتا وہ وادی سون، تلہ گنگ، پنڈی گھیپ اور گردونواح کے غریبوں اور بے سہارا لوگوں بالخصوص یتیم بچیوں کی شادیوں کیلئے تقسیم کر دیا جاتا

چکوال..... تلہ گنگ کے علاقے ڈھرنال کے لوگ اسے آ ج بھی ایک طلسماتی کردار کی طرح یاد کرتے ہیںقیام پاکستان سے قبل پنجاب سمیت بر صغیر میں قتل و غارت گری اور جرائم کی دنیا کا بے نام بادشاہ
قیام پاکستان سے قبل پنجاب سمیت بر صغیر میں قتل و غارتگری و جرائم کی دنیا میں یوں تو بہت سے سورمائوں کا طوطی بولتا تھا لیکن ان میں چکوال کی موجودہ تحصیل تلہ گنگ کے علاقے ’’ڈھرنال‘‘ سے تعلق رکھنے والے محمد خان ڈھرنالیے کو بھی ایک دنیا جانتی ہے۔ محمد خان ڈھرنالیہ کا نام قتل و غارتگری، لوٹ مار اور پرتشدد واقعات کی وجہ سے اس وقت کے حکمرانوں، بڑے بڑے جاگیر داروں اور علاقہ کے وڈیروں کیلئے دہشت کی علامت تھا۔
محمد خان ڈھرنالیہ تلہ گنگ کے موضع ڈھرنال میں متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے لعل خان کے گھر پیدا ہوا، مڈل تک تعلیم ڈھرنال کے سکول میں حاصل کی اور 1946ء میں فوج میں بھرتی ہو کر 9 ماہ تک نوکری کی، انگریز کی غلامی کا خیال آیا تو استعفیٰ دے دیا، پھر نوکری کا ابال اٹھا تو ٹٹوال محاذ پر بطور رضا کار بھرتی ہو کر فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ 6 ماہ بعد اسے 10 پنجاب رجمنٹ، میں بھیج دیا گیا، اس دوران 1950 میں محمد خان ڈھرنالیہ 2 ماہ کی چھٹی لے کر واپس اپنے آبائی گھر آیا تو بقول راوی محمد خان ڈھرنالیہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں ایک سنگین واقعہ کر دیا جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے، جس کے بعد محمد خان ڈھرنالیہ اور اس کا بھائی ہاشم خان باغی بن گئے اور دونوں نے خوشاب کے علاقہ وادی سون کو اپنا مسکن بنا لیا۔ دونوں بھائیوں کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی،

اس وقت کے آئی جی نے دونوں بھائیوں کو زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں فری ہینڈ دیا کہ محمد خان ڈھرنالیہ اور اس کے بھائی ہاشم خان کو زندہ یا مردہ کسی بھی صورت گرفتار کیا جائے، پولیس کی ان ٹیموں نے کئی بار دونوں بھائیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے لیکن ’’نا دیدہ امداد‘‘ نے محمد خان ڈھرنالیہ اور اس کے بھائی ہاشم کا ساتھ دیا اور ہر بار دونوں بھائی پولیس کو جل دے کر چھلاوے کی طرح فرار ہو جانے میں کامیاب ہوتے رہے۔
راوی کہتا ہے کہ محمد خان ڈھرنالیہ کا بھائی ہاشم خان گردے کے مرض میں مبتلاتھا۔ محمد خان اپنے بھائی کو کسی بھی لمحے اکیلا نہیں چھوڑتا تھا، ہاشم خان کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے مگر وہ اشتہاری ہونے کے باعث اپنے بھائی کاکسی ڈاکٹر یا طبیب سے علاج نہ کرا سکا ، اس طرح ہاشم خان ایک شام اپنے بھائی محمد خان کی بانہوں میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ محمد خان اشتہاری ہونے کے باعث اپنے بھائی کی میت کے ساتھ نہ جا سکا، تاہم اس کے ساتھی ہاشم خان کی میت کو لے کر ڈھرنال جا رہے تھے کہ پولیس نے راستے میں ان سے لاش چھین کر بقول راوی میت پر فائرنگ کر کے پولیس مقابلے کا رنگ دے دیا، محمد خان ڈھرنالیہ کو اس بات کا بہت دکھ ہوا، لیکن وہ کیا کر سکتا تھا کیونکہ وہ تو خود اشتہاری تھا اور ہر وقت پولیس اسے زندہ یا مردہ پکڑنے کیلئے کوشاں تھی، حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے محمد خان ڈھرنالیہ نے اپنا طرز زندگی بدل کر ایک منظم گروہ تشکیل دے لیا، بقول راوی ان کا گروہ جو کچھ لوٹتا وہ وادی سون، تلہ گنگ، پنڈی گھیپ اور گردونواح کے غریب غرباء اور بے سہارا بالخصوص یتیم بچیوں کی شادیوں کیلئے تقسیم کر دیا جاتا، علاقہ کے لوگ محمد خان ڈھرنالیہ کو عزت و قدر کی نگاہ سے مسیحا سمجھنے لگے۔

اس دوران محمد خان ڈھرنالیہ اور اس کے ساتھی رضا کاروں کی تعداد جنہیں محمد خان باقاعدہ ماہانہ اعزازیہ دیتا تھا اتنی بڑھ چکی تھی کہ محمد خان ڈھرنالیہ اشتہاری ہونے کے باوجود منظر عام پر آ گیا اور اس نے ڈھوک مصائب میں ڈیرہ ڈال لیا، اس کے ساتھیوں کی فوج ظفر موج دیکھ کر اس کے مخالف مولا بخش نے محمد خان ڈھرنالیہ کے دوستوں کی وساطت سے معافی مانگ کر محمد خان ڈھرنالیہ سے صلح کر لی، اس کے بعد محمد خان اتنا مضبوط ہو چکا تھا کہ پولیس جب اس کی گرفتاری کیلئے آتی تو علاقہ کے لوگ پولیس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے اور ہر بار پولیس کو بھگا دیتے،اس وقت کے گورنر امیر محمد خان سے تعلق داری کے باعث حالات اس قدر پلٹا کھا چکے تھے کہ پولیس کے بڑے افسران محمد خان ڈھرنالیہ سے دوستی کے لئے پر تولنے لگے اور محمد خان ڈھرنالیہ کی دہشت کے سائے ڈھوک مصائب، وادی سون سے نکل کر بالخصوص پنجاب اور برصغیر کے کئی علاقوں میں پھیل گئے تو محمد خان نے علاقہ میں اپنی الگ سلطنت اور عدالت قائم کر لی، محمد خان ڈھرنالیہ علاقہ میں ہونے والے واقعات کے فیصلے اپنے مقرر کردہ قاضی کی مدد سے خود کرنے لگا۔ اپنی پناہ گاہ (ڈیرہ) سے دور دور تک محمد خان ڈھرنالیہ نے پولیس طرز پر چیک پوسٹیں بنا کر اس پر اپنے رضا کار تعینات کر دیئے۔ یہ وہ دور تھا جب محمد خان ڈھرنالیہ کے علاقہ میں اس کی اجازت کے بغیر کوئی پولیس آفیسر پھٹک نہیں سکتا تھا۔

محمد خان ڈھرنالیہ اب اتنا مضبوط ہو چکا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ اس کے اشاروں پر چلنے لگی اور علاقہ کے لوگ محمد خان ڈھرنالیہ کو مسیحا سمجھنے لگے ، پولیس کی بجائے اپنا مقدمہ یا کسی فیصلہ کیلئے محمد خان ڈھرنالیہ اور اس کے قاضی سے رجوع کیا جانے لگا۔ محمد خان ڈھرنالیہ اور اس کا مقرر کردہ قاضی روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت کرتا، عدالتی نظام کے طریقہ طرز پر گواہیاں قلمبند کر کے تحریری فیصلے صادرکیے جاتے۔ اس طرح چکوال، پنڈی گھیپ، تلہ گنگ اور دیگر علاقوں میں محمد خان ڈھرنالیہ کی ریاست 1963 سے 1966 تک قائم رہی جس میں قتل کے علاوہ تمام مقدمات کی سماعت ہوتی تھی اور باقاعدہ یومیہ شیڈول جاری ہوتا تھا کہ محمد خان کس وقت اور کس دن کہاں اپنی عدالت (کچہری) لگائے گا۔ اسی دوران 1964کے صدارتی انتخابات آئے تو محمد خان ڈھرنالیہ علاقہ میں اتنا مضبوط، با اثر ہو چکا تھا کہ اس کے حکم پر وادی سون، پنڈی گھیپ، تلہ گنگ اور گردونواح کے علاقے کے چیئر مینوں اور تمام ممبران نے صدر ایوب خان کو صدارتی ووٹ دیئے، جس سے محمد خان ڈھرنالیہ کی اس وقت کے صدر ایوب خان تک رسائی بڑھ گئی۔
راوی کہتا ہے کہ پھر حالات نے پلٹا کھایا، صدر ایوب خان سے اصولی اختلاف پیدا ہونے پر امیر محمد خان نے گورنر کا عہدہ چھوڑ دیا تو محمد خان ڈھرنالیہ کے مخالفین نے ایک منظم پلاننگ کے تحت صدر ایوب خان کو محمد خان ڈھرنالیہ کیخلاف اکسا دیا اور صدر ایوب کو باور کرایا کہ محمد خان ڈھرنالیہ ملک امیر خان کے کہنے پر انہیں (ایوب خان) کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے، تو بقول راوی صدر ایوب خان کے حکم پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد خان ڈھرنالیہ کا اس حد تک محاصرہ کر لیا کہ محمد خان نے اگست 1966ء میں اپنے رضا کاروں کا مالی حساب چکتا کیا اور خود ایک بار پھر روپوش ہو گیا، صدر ایوب خان نے اس وقت کے آئی جی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محمد خان کی ہر صورت گرفتاری کا حکم دیا تو کل تک جو پولیس آفیسر محمد خان ڈھرنالیہ کے گن گاتے تھے وہی اسے تلاش کر کے موت کی نیند سلانے کیلئے متحرک ہو گئے،
اس ساری صورتحال کا چرچا اس وقت کے ملکی اورغیر ملکی میڈیا پر ہوتا رہا پھر 11 ماہ تک پولیس اور محمد خان ڈھرنالیہ میں کئی مقامات پر مقابلہ ہوا مگر ہر بار محمد خان ڈھرنالیہ’’ چھلاوا‘‘ کی طرح غائب ہو جاتا، کیونکہ اب محمد خان ڈھرنالیہ روپ بہروپ بدلنے کا ماہر ہو چکا تھا۔راوی کہتا ہے کہ جب پولیس کی تمام ٹیموں کو محمد خان ڈھرنالیہ کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو صدر ایوب خان نے انسپکٹر اکبر شاہ کو بلوا کر محمد خان ڈھرنالیہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، انسپکٹر اکبر شاہ اور محمد خان ڈھرنالیہ میں رابطہ ہوا تو انسپکٹر اکبر شاہ نے اسے یقین دہانی کرائی کہ وہ (محمد خان ڈھرنالیہ) گرفتاری دے دے تو اس کے معاملات قانون کے مطابق عدالت کے سپرد کر دیئے جائیں گے، جس پر محمد خان ڈھرنالیہ نے دوبارہ گرفتاری پر آمادگی ظاہر کر دی محمد خان ڈھرنالیہ اور پولیس میں گرفتاری کیلئے ڈھوک شیرا (لاوا) کا مقام طے پایا۔
ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سیکڑوں ماتحت پولیس اہلکاروں کے ہمراہ طے شدہ تاریخ یکم اگست 1967ء کو جب محمد خان ڈھرنالیہ گرفتاری دینے کیلئے ڈھوک شیرا لاوا پہنچ گئے اور علاقہ کا محاصرہ کر کے محمد خان ڈھرنالیہ کو گرفتاری دینے کیلئے کہا تو اس کے پاس ہینڈ گرنیڈ، رائفل اور جدید مہلک ہتھیار تھے تاہم ڈی آئی جی اور ایس پی کے حکم پر پولیس نے چاروں طرف سے فائرنگ شروع کر دی، ایک گولی محمد خان ڈھرنالیہ سینہ کو چیرتی ہوئی گزر گئی، زخمی حالت میں محمد خان ڈھرنالیہ گھنی جھاڑیوں میں غائب ہو گیا، پولیس گولیاں برساتی رہی مگر شام تک اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تو مجبورا انسپکٹر اکبر شاہ(جو پابند سلال تھا) کو بلوایا گیا تو محمد خان ڈھرنالیہ نے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے اکبر شاہ کو زخمی حالت میں اپنی گرفتاری پیش کر دی، تو پولیس حکام نے صدر ایوب خان کو آگاہ کیا کہ محمد خان ڈھرنالیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن وہ زخمی ہے تو صدر ایوب خان کے حکم پر محمد خان ڈھرنالیہ کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کر کے اسے سب جیل قرار دے کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، لیکن اس دوران مخالفین نے اس وقت کے میڈیا کے ذریعے محمد خان ڈھرنالیہ بارے اتنا پروپیگنڈا کیا کہ اسے قاتل، ڈاکو اور ناجانے کیا کیا بنا دیا گیا۔

صحت یاب ہونے پر 6 ماہ تک شاہی قلعہ لاہور میں محمد خان ڈھرنالیہ کی تفتیش ہوتی رہی اس دوران پولیس نے اسے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑ کر اذیتیں دے کر محمد خان سے یہ منوانے کی کوشش کی کہ استعفیٰ دینے والا گورنراس سے صدر ایوب کو قتل کرانا چاہتا تھا، تفتیشی اداروں نے محمد خان ڈھرنالیہ کو حکومت مخالف سیاسی شخصیات کو پھنسانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، لیکن محمد خان ڈھرنالیہ نے ضمیر کا سودا نہ کیا اور وہ کسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہ بناتاہم اسے سزائے موت سنا دی گئی۔
محمد خان ڈھرنالیہ نے موت کو کئی بار قریب سے دیکھا۔ ایک مقدمہ میں اسے پھانسی دینے کیلئے 8 جنوری 1976ء کی تاریخ مقرر ہوئی تو اس کے بھائی فتح شیر نے 6 جنوری کو ہائیکورٹ میں بلیک وارنٹ جاری کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی پھانسی دینے سے 6 گھنٹے قبل رات 11 بجے ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کی جانب سے جاری کردہ بلیک وارنٹ جس پر اسے علی الصبح پھانسی دی جانا تھی ملتوی کر دیا، محمد خان ڈھرنالیہ جو کہ اطمینان سے سویا ہوا تھا کو جیل حکام نے رات 11 بجے اٹھا کر ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا تو محمد خان ڈھرنالیہ نے شکرانے کے نفل ادا کر کے پھر اطمینان سے سو گیا، محمد خان ڈھرنالیہ کے بھائی فتح شیر کی دائر کردہ اپیل پر 1978ء میں دوبارہ سماعت کے بعد محمد خان ڈھرنالیہ کی باقی دو مقدمات میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہو گئی، محمد خان ڈھرنالیہ نے 22 سال تک اسیری کاٹی، 1989ء میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کی وزیر اعظم تھیں تو ان کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے تحت 60 سال کی عمر کے قیدیوں کی سزا معاف کی گئی تو اس حکم کے تحت ملک بھر کی مختلف جیلوں سے 60 سال سے زائد عمر کے درجنوں قیدیوں کو رہائی ملی انہی میں محمد خان ڈھرنالیہ بھی رہا ہوا اور اس نے جیل سے رہا ہوتے ہی اعلان کیا کہ اس کی اب کسی کے ساتھ کوئی رنجش، دشمنی، خلش نہیں ہے، اب وہ دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا۔
اس طرح محمد خان ڈھرنالیہ کی سٹوری نے ثابت کر دیا کہ جسے اللہ رکھے اس کون چکھے، طاقتور حکومتی وسائل کے باوجود چاہ کر بھی اسے قتل کر سکے اور نہ اسے تختہ دار پر چڑھا سکے، اس طرح ایک طویل عرصہ تک پنجاب سمیت برصغیر میں ایک افسانوی و طلسماتی زندگی گزارنے والا محمد خان ڈھرنالیہ 29 ستمبر 1995ء کو طبعی موت جہان فانی سے رخصت ہوا، جس کی آرام گاہ اپنے آبائی گائوں ڈھوک مصائب تلہ گنگ ضلع چکوال میں ہے۔ راوی کہتا ہے کہ علاقہ کے لوگ اب بھی محمد خان ڈھرنالیہ کی مثالیں دے کر باور کراتے ہیں کہ وہ ظالم، ڈکیت یا تشدد پسند نہیں مسیحا تھا، اسے اس کے مخالفین نے اس نہج تک پہنچایا، تاہم غائب کا علم تو اللہ ہی جانتا ہے راقم کیا کوئی بھی اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنے سے قاصر ہے؟

22/02/2024

قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں.عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

قادیانیوں کو ائین پاکستان کی رو سے کسی بھی قسم کی مذہبی ازادی حاصل نہیں ہے. چیف جسٹس اف پاکستان نے قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ دیا ہے وہ سراسر ائین سے متصادم ہے

چیف جسٹس اف پاکستان قادیانیوں کے حوالے سے دیے جانے والے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور پوری قوم اور عالم اسلام سے معافی مانگیں.صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی . امیر مولانا مفتی محمد معاذ
چکوال( مرتضی انجم ملک ) قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں. چیف جسٹس اف پاکستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے. قادیانیوں کو ائین پاکستان کی رو سے کسی بھی قسم کی مذہبی ازادی حاصل نہیں ہے. عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کہ راہنماؤں سرپرست اعلی صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی . امیر مولانا مفتی محمد معاذ. صاحبزادہ حبیب الرحمن قاسمی. اور دیگر ذمہ داران نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہم اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور چیف جسٹس اف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور پوری قوم اور عالم اسلام سے معافی مانگیں

مین تلہ گنگ روڈ کے درمیان حفاظتی پشتے اکھاڑ کر مال بنانے کی بڑی واردات عوام کیلئے عذاب ۔۔!👇بلاکس و میٹریل کے ڈھیر وں کیو...
21/02/2024

مین تلہ گنگ روڈ کے درمیان حفاظتی پشتے اکھاڑ کر مال بنانے کی بڑی واردات عوام کیلئے عذاب ۔۔!👇

بلاکس و میٹریل کے ڈھیر وں کیوجہ سے حادثات معمول بن گئے !

ٹھیکیدار نے دو نمبری اور حرام خوری جبکہ انتظامیہ نے کام چوری کے ریکارڈ قائم کر دئیے،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر خواب غفلت سے بیدار ہوتے ہوئے دو نمبر کام کا نوٹس اور روڈ کے دونوں اطراف بچہ کچا میٹریل اور بلاکس اٹھانے کیلئے ٹھیکیدار کی گردن ناپیں.👇

گزشتہ ایک ماہ سے مال بنانے کے لئے بہترین حالت میں سڑک کے درمیانی پشتوں کو اکھاڑ پچھاڑ کر پرانے بلاکس کو دوبارہ لیپا پوتی کر کے نصب کرنے کا سلسلہ راہگیروں ، ٹرانسپورٹروں اور دوکانداروں کے لئے عذاب بن چکا ہے، ٹھیکیدار شتر بے مہار .👇

تحصیل چوک سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ ریسکیو 15تک پہنچ چکا ہے مگر ٹھیکیدار کی لاپرواہی بالخصوص انتظامی افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف پڑے میٹریل اور ٹوٹے پھوٹے بلاکس کی وجہ سے ٹریفک میں شدید خلل پڑ رہا ہے.👇

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر کی انتظامی عدم توجہی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا وہ عوام کو درپیش ذلالت سے نجات دلانے کیلئے فوری طور پر سڑک کے دونوں اطراف سے میٹریل کے ڈھیر اٹھواکر عذاب سے نجات دلائیں .👇

چکوال (مرتضی انجم ملک) تحصیل چوک تا ہسپتال روڈ تک مین روڈ کے درمیان حفاظتی پشتے اکھاڑ کر مال بنانے کی نئی بڑی واردات کے ساتھ ساتھ آگے دوڑ پیچھے چوڑ کی عملی مثال قائم کرتے ہوئے پشتوں کے ارد گرد ٹوٹے پھوٹے بلاکس اور دیگر میٹریل کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے،ٹھیکیدار نے دو نمبری اور حرام خوری جبکہ انتظامیہ نے کام چوری کے ریکارڈ قائم کر دئیے،تاجر برادری،عوامی وسماجی حلقے سراپا احتجاج بن گئے،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر خواب غفلت سے بیدار ہوتے ہوئے دو نمبر کام کا نوٹس اور روڈ کے دونوں اطراف بچہ کچا میٹریل اور بلاکس اٹھانے کے لیے ٹھیکیدار کی گردن ناپیں، گزشتہ ایک ماہ سے مال بنانے کے لئے بہترین حالت میں سڑک کے درمیانی پشتوں کو اکھاڑ پچھاڑ کر پرانے بلاکس کو دوبارہ لیپا پوتی کر کے نصب کرنے کا سلسلہ راہگیروں ، ٹرانسپورٹروں اور دوکانداروں کے لئے عذاب بن چکا ہے ،تحصیل چوک سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ ریسکیو 15تک پہنچ چکا ہے مگر ٹھیکیدار کی لاپرواہی بالخصوص انتظامی افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف پڑے میٹریل اور ٹوٹے پھوٹے بلاکس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک میں شدید خلل پڑ رہا ہے بلکہ ان سے ٹکرا کر کئی ایک حادثات بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روز مرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں ، ٹھیکیدار آگے دوڑ پیچھے چوڑ والی عملی مثال بنا ہوا ہے ، اس کو عوامی مشکلات سے کوئی غرض نہیں ، اس اکھاڑ پچھاڑ کو سر سے جلدی سے جلدی اتارنے کے چکر میں آگے دوڑتا چلا جا رہا ہے ، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر کی انتظامی عدم توجہی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا وہ عوام کو درپیش ذلالت سے نجات دلانے کے لئے فوری طور پر سڑک کے دونوں اطراف سے میٹیریل کے ڈھیر اٹھوائیں۔

*سریے کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے فی ٹن تک کا اضافہ ریکارڈ*لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ...
21/02/2024

*سریے کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے فی ٹن تک کا اضافہ ریکارڈ*

لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے

لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا ہے

برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گ

جرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240

سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ

صدر پاکستان عارف علوی نے ضلع چکوال کی عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا👇 صدر عارف علوی راولپنڈی ...
21/02/2024

صدر پاکستان عارف علوی نے ضلع چکوال کی عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا👇

صدر عارف علوی راولپنڈی چیمبر افس پہنچے تو صدر ثاقب رفیق گروپ لیڈر سہیل الطاف نے صدر پاکستان کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا.👇

قومی صحت کانفرنس کے دوران تعلیمی. سوشل سیکٹر میں میں بے پناہ خدمات کے اعتراف پر صدر پاکستان عارف علوی نے راجہ مجاہد افسر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا.👇

اسلام اباد( عدنان احمد صدیقی) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے ضلع چکوال کی عظیم سماجی کاروباری شخصیت راجہ مجاہد افسر خان کی سوشل سیکٹر میں بے پناہ خدمات پر ان کے لیے خصوصی ایوارڈ. راولپنڈی چیمبر اف کامرس میں انعقاد پذیر قومی صحت کانفرنس 2024 میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لیے جب صدر عارف علوی راولپنڈی چیمبر پہنچے تو صدر چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق گروپ لیڈر سہیل الطاف نے صدر پاکستان کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا. عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی. دکھی انسانیت کی خدمت .تعلیمی. سوشل سیکٹر میں میں بے پناہ خدمات کے اعتراف پر صدر پاکستان عارف علوی نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا.. قومی صحت کانفرنس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائش شخصیات نے شرکت کی اور صدر پاکستان کی کانفرنس میں شرکت کوراولپنڈی چیمبر اف کامرس کے لیے باعث فخر قرار دیا

الیکشن کمیشن میں حلقہ NA-58میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت۔۔!👇***ایاز امیر کے زبردست دلائل!فیصلہ محفوظ!*** چکوال کی ...
21/02/2024

الیکشن کمیشن میں حلقہ NA-58میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت۔۔!👇

***ایاز امیر کے زبردست دلائل!فیصلہ محفوظ!***

چکوال کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہمارے پاس تمام 45 فارم بطور ثبوت موجود ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے دھاندلی سے ہمارے مخالف امیدوار کو جتوایا، ہمیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس تک رسائی نہیں دی گئی.👇

حلقہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی طرف سے انتخابی عمل کو درست اور میرے مخالف امیدوارطاہر اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر جو جواب پیش کیا ہے وہ حقائق کے سراسر برعکس اور انصاف کے اصولوں کے مکمل طور پر منافی ہے.👇

فارم 45کے نتائج دینے کے بعد 47,49کے فارم کا ڈرامہ محض انتخابی نتائج میں رد و بدل اور دھاندلی کے علاوہ اور کچھ نہیں، دو رکنی بینچ نے دلائل کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کر لیا، انصاف کے حصول کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائینگے، ایازامیر.👇

چکوال(مرتضیٰ انجم ملک)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ این اے اٹھاون میں انتخابی عمل کے دوران دھاندلیوں اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارچوہدری ایاز امیر کی درخواست پر اہم سماعت، دو رکنی بینچ کے سامنے چوہدری ایاز امیر اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چکوال کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہمارے پاس تمام 45 فارم بطور ثبوت موجود ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے دھاندلی سے ہمارے مخالف امیدوار کو جتوایا جب کہ ہمیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس تک رسائی نہیں دی گئی اور اس دوران جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ ریکارڈ پر ہے، چوہدری ایاز امیر نے دوران سماعت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی طرف سے انتخابی عمل کو درست اور میرے مخالف امیدوار کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر جو جواب پیش کیا ہے وہ حقائق کے سراسر برعکس اور انصاف کے اصولوں کے مکمل طور پر منافی ہے، فارم 45کے نتائج دینے کے بعد 47,49کے فارم کا ڈرامہ محض انتخابی نتائج میں رد و بدل اور دھاندلی کے علاوہ اور کچھ نہیں، دو رکنی بینچ نے دلائل کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس موقع پر چوہدری ایاز امیر اور ان کی لیگل ٹیم کا یہ کہنا تھا کہ تمام تر قانونی فورمز کا دروازہ کھٹکھٹا کر انصاف کے حصول کے لئے اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

21/02/2024
اسلام اباد( عدنان احمد صدیقی )پی پی پی وومن ونگ راولپنڈی ڈویژن کی نائب صدر محترمہ خالدہ بلوچ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی...
20/02/2024

اسلام اباد( عدنان احمد صدیقی )پی پی پی وومن ونگ راولپنڈی ڈویژن کی نائب صدر محترمہ خالدہ بلوچ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اور ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔اس سلسلے میں پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔واضح رھے کہ خالد ہ بلوچ نے الیکشن میں پہلے آزاد امیدوار کی حمایت کی پھر تحریکِ انصاف میں شامل ھو گئیں تھیں...👇

20/02/2024

🫣🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲👇

*▪️عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، مزید مہنگی ہونے کا امکان*حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا ...
20/02/2024

*▪️عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، مزید مہنگی ہونے کا امکان*

حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں قیمت میں اضافے کے لیے دی گئی درخواست پر سماعت نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی 23 فروری کو کرے گی، جس میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی گئی ہے، جس میں یہ اضافی ماہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

PAID CONTENT..👇چند سیٹیں بقایا ہیں ۔ خواہشمند حضرات رابطہ فرمائیں..👇
20/02/2024

PAID CONTENT..👇

چند سیٹیں بقایا ہیں ۔ خواہشمند حضرات رابطہ فرمائیں..👇

Address

Chakwal
48800

Telephone

03335776272

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Weekly Interchange posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share