علاقائی نیوز/Elaqai News

علاقائی نیوز/Elaqai News Media/News

16/11/2023

بریکنگ نیوز...‼️
کل سے تمام افغانیوں کے کاروبار سیل کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا...❗
تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ملک بھر میں چیک پوسٹوں بازاروں، شہروں وغیرہ میں غیرقانونی غیرملکی افراد کے خلاف کاروائیاں شروع ہو رہی ہیں دوران سفر اپنی شناختی دستاویز ہمراہ رکھیں

13/11/2023

_*چکوال میں رجسٹرڈ غیر ملکی باشندوں کو ملنے والی حکومتی مہلت سے غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی موجیں لگ گئیں*_

_*چکوال شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کیخلاف آپریشن ٹھپ،غیر قانونی رہائش پذیر افراد آزادانہ گھومنے پھرنے لگے*_

چکوال (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دی جانے والی 6 ماہ کی مہلت کے منفی اثرات،چکوال میں ضلعی سطح پر غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا،واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی باشندوں کو رضا کارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی مہلت دی گئی تھی اور یکم نومبر سے ملک بھر کی طرح ضلع چکوال میں بھی غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی باشندوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کیلئے بڑی دھوم دھام سے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن چند ہی روز بعد جب وفاقی حکومت کی جانب سے ACR اور POR کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے مزید 6 ماہ کی مہلت دی گئی تو ضلعی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرکاری مہلت کا نجانے کیا مطلب لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی باشندوں کیخلاف بھی آپریشن یکسر ختم کردیا حالانکہ لاہور،کراچی اور ملک کے چاروں صوبوں میں دیگر بڑے شہروں میں اب بھی غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری ہے اور انہیں گرفتار کرکے ملک بدر کیا جارہا ہے جبکہ چکوال میں یہ آپریشن ختم کردیا گیا ہے حالانکہ چکوال میں مبینہ طور پر ضلعی سطح پر ہزاروں رجسٹرڈ غیر ملکی افراد رہائش پذیر ہیں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب غیر رجسٹرڈ افراد کو پناہ دے رکھی ہے اور حکومتی مہلت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سستی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی باشندے دھڑلے اور آزادی سے بلا خوف و خطر شہری اور دیہی علاقوں میں کاروبار کرتے اور گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی سطح پر ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے جس سے نہ صرف رجسٹرڈ غیر ملکی باشندوں کا تحفظ ہوسکے بلکہ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا سلسلہ بھی بطریق احسن چلتا رہے۔

02/11/2023
02/11/2023

گرفتار شدہ غیر ملکی تارکین وطن افغانیوں کو بلکسر مہاجرین کیمپ میں شفٹ کیا جا رہا ہے

01/11/2023

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل صبح مزید سخت آپریشن (جس میں انٹیلیجنس بیسڈ دوڑ تو دوڑ سرچنگ شامل ہے) کیا جائے گا۔ اور غیر ملکی تارکین وطن کا مال مسروقہ بحق سرکار جمع کر کے غیر ملکی تارکین وطن کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

01/11/2023

ویلڈن پنجاب پولیس
ویلڈن چکوال پولیس
ویلڈن ضلعی انتظامیہ
حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد آج پہلے دن غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف گرینڈ آپریشن میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر کے چکوال پولیس نے مہاجرین کیمپ میں منتقل کر دیا ہے جس دوران بہت سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن روپوش ہو گئے ہیں ۔
لیکن آج دن بر جس طرح سے چکوال پولیس حرکت میں تھی یہ بات قابل ستائش ہے ۔
ہماری ٹیم آج سارا دن ضلع میں موجود مختلف مقامات پر اپنے سورس کے ذریعے معلومات اکٹھی کرتی رہی ہے .
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل صبح مزید سخت آپریشن (جس میں انٹیلیجنس بیسڈ دوڑ تو دوڑ سرچنگ شامل ہے) کیا جائے گا۔ اور غیر ملکی تارکین وطن کا مال مسروقہ بحق سرکار جمع کر کے غیر ملکی تارکین وطن کا مکمل صفایا کیا جائے گا.
ٹیم علاقائی نیوز چکوال.

01/11/2023

چکوال۔تھانہ نیلہ پولیس اب تک صرف 5 سے 6 افغان شہری گرفتار کر سکی۔ایس ایچ او نیلہ نعمان فدا

01/11/2023

ضلع بھر میں افغانیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع۔
اکثریت کاروبار بند کر کے زیرِ زمین چلے گئے۔
ایلیٹ فورس اور پولیس کے دستے الرٹ۔

01/11/2023

چکوال ضلع بھر میں افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع پولیس ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور کاروائی۔۔

01/11/2023

ویلڈن پنجاب پولیس
ویلڈن چکوال پولیس
ویلڈن ملک ضمیر صاحب ایس ایچ او
بہت اچھا آپریشن چھپڑ بازار میں
گو افغانی گو

01/11/2023

*ضلع بھر میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع*

بلکسر،نیلہ،ڈھڈیال،کلرکہار،چوآسیدنشاہ،تلہ گنگ اور چکوال شہر میں پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور کارروائی۔

01/11/2023

*افغان باشندوں کے لے بناۓ کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہیے*

* تھانہ نیلہ میں افغانیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے*

*اگر آپ کے آس پاس کوئی افغانی کا کاوبار کھلا ہو تو پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع کریں*

01/11/2023

بریکنگ نیوز.
تھانہ نیلہ میں موجود غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع.

01/11/2023

*▪️ڈیڈ لائن ختم، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آج سے ایکشن، چمن اور طورخم بارڈر پر رش*

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کی 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد (آج) بدھ یکم اکتوبر سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

چمن اور طورخم بارڈر پر افغان تارکین وطن کا رش ہے، درجنوں خاندان ٹرکوں میں سوار ہوکر بارڈر پر پہنچے۔

اے ایف پی کے مطابق ڈیڈ لائن سے قبل 20 ہزار سے زائد افغان باشندے گزشتہ روز سرحدوں پر پہنچ گئے، سینئر سرکاری عہدیدار ارشاد مہمند نے بتایا کہ گزشتہ روز خیبر پختونخواہ صوبے میں طورخم بارڈر پر تقریباََ 18 ہزار افغان کی سات کلومیٹر طویل قطار تھی۔

سرحدی حکام نے بتایا کہ مزید 5 ہزار افراد بلوچستان کے جنوبی چمن کراسنگ پر پہنچے تھے۔ ارشاد مہمند نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہزاروں افغان مہاجرین گاڑیوں، لاریوں اور ٹرکوں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان سے سرحد پار کرنے کے بعد انہیں مزید رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں افغان حکام کے پاس رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

_*ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ قرآۃ العین ملک نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں اور غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی ک...
31/10/2023

_*ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ قرآۃ العین ملک نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں اور غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کیلئے احکامات جاری کردیئے،31 اکتوبر کی مہلت ختم ہوتے اور یکم نومبر شروع ہوتے ہی رات ایک بجے آپریشن شروع کردیا جائیگا*_

31/10/2023

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن آج 31 اکتوبر رات 12 بجے تک ہے.
اس حوالے سے تحصیل چکوال میں اگر کوئی بھی مقامی شخص ان غیر ملکیوں کو پناہ دینے میں ملوث ہوا تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی.
منجانب اسسٹنٹ کمشنر چکوال

*ضلع چکوال سے غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے پنجاب پولیس نے آپریشن پلان تیار کرلیا*چکوال (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن کے دیگر ...
31/10/2023

*ضلع چکوال سے غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے پنجاب پولیس نے آپریشن پلان تیار کرلیا*

چکوال (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چکوال میں بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے مبینہ طور پر پنجاب پولیس نے آپریشن پلان تیار کرلیا،جس کے تحت ضلع چکوال اور تلہ گنگ کی تمام تحصیلوں میں متعلقہ تھانوں کو 2/2 دن کیلئے پولیس کانسٹیبلری اور سی پی او ریزرو سے اضافی نفری اور گاڑیاں دی جائیں گی،تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور نفری کو ہنگامی بنیادوں پہ طلب کرلیا گیا ہے،سرکل انچارج آپریشن کی نگرانی کرینگے جبکہ سی پی او آفس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

*افغان مہاجرین کے نام اہم پیغام*
31/10/2023

*افغان مہاجرین کے نام اہم پیغام*

31/10/2023

غیر قانونی مقیم باشندوں کے خلاف آپریشن حتمی مراحل میں پہنچ گیا مہلت میں صرف آج کا دن باقی ۔۔

31/10/2023

غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف چکوال پولیس کا کریک ڈاؤن گرفتار افغان باشندوں کی تعداد بڑھنے لگی۔۔۔۔

31/10/2023

غیر قانونی طور پر پاکستانی شناخت رکھنے والوں کو جیلوں میں بھیجا جائے گا ذرائع

31/10/2023

غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کا آج 31 اکتوبر آخری دن،کیا نگران حکومت اس مشن میں کامیاب ہوجائے گی۔۔۔؟

*وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر فارنرز ایکٹ 1946ء کے سیکشنز 3 اور 14B کے تحت ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے اپنے وطن واپس بھیجنے کیلئے Repatriation Order کی منظوری دیدی،یاد رہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع چکوال میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی باشندوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت کا آج 31 اکتوبر آخری دن ہے اور حکومت اس مہلت میں ایک منٹ کی بھی توسیع نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان کرچکی ہے*

30/10/2023

*پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فارن ایکٹ کا سیکشن 3 نافذ کردیا گیا*

*وزارت داخلہ نے فارن ایکٹ 1946ء کے تحت تمام صوبوں کو غیر ملکی باشندوں کی بیدخلی کا آرڈر جاری کردیا*

*غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بیدخلی کیلئے فیصلہ کن کارروائی کے احکامات جاری*

*پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے غیر ملکیوں کو حراست میں لیکر بیدخل کرنے کے پابند ہونگے*

*ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا،DC چکوال**جعلی شناخت...
29/10/2023

*ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا،DC چکوال*

*جعلی شناختی کارڈ بنوانے والے افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں سے کوئی رعایت نہیں برتے جائے گی،قرآۃ العین ملک*

چکوال (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر چکوال قرآۃ العین ملک کا کہنا ہے کہ ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا،جس کیلئے ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں یونین کونسل سطح پر افغان باشندوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے اور بہتر یہی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور رضاکارانہ طور پر پاکستان کو چھوڑ کر اپنے اپنے دیس کو چلے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے افغان باشندے اور غیر ملکی جنہوں نے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں ان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

25/10/2023

*غیر ملکیوں کے پاکستان سے انخلاء کی مہلت میں 6 صرف دن باقی،گرفتاری کے احکامات جاری*

چکوال (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کی ملک بدری کو یقینی بنانے کیلئے فارن ایکٹ 1946ء کا سیکشن 3 نافذ کرنے کی منظوری دیدی،جس کے تحت یکم نومبر سے ملک بھر کی طرح ضلع چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک سے بیدخلی کے احکامات جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے،وزارت داخلہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کی ہے،سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کو بیدخل نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ،پراسیکیوشن،پولیس اور جیل انتظامیہ کو خصوصی اختیارات دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے،یکم نومبر سے متعلقہ اتھارٹیز ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کی مجاز ہونگی،ضلع چکوال سے گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کو بیدخلی کیلئے راولپنڈی میں قائم مرکز میں منتقل کیا جائیگا،واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی جانے والی مہلت کے صرف 6 دن باقی رہ گئے ہیں اور اس مہلت میں مزید ایک دن بھی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

25/10/2023

10 اکتوبر سے پاک افغان بارڈر سے نقل و حرکت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ہو دگی 1 نومبر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر ہو گی...

1 نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے کاروبار اور جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی..

1 نومبر سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو رہائش دینے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی

22/10/2023

*▪️غیرقانونی تارکین وطن کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا فیصلہ*

اسلام آباد (این این آئی)غیرقانونی تارکین وطن کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف 9 دن باقی رہ گئے، 31اکتوبر تک غیرقانونی افراد کا پاکستان سے انخلا ناگزیر ہے۔پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اکتیس اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔حکام کے مطابق 31 اکتوبر کے بعد غیرقانونی افراد کے انخلا کے لیے ایسے تمام علاقوں میں ایکشن لیا جائے گا جہاں غیرقانونی غیرملکی آباد ہیں۔ غیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کیلئے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری ضروری قرار دی جارہی ہے۔پاکستان گزشتہ 40 برسوں سے ساڑھے 19 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے کسی بھی وقت ایسے افغان مہاجرین کو نکالنے کی بات نہیں کی گئی جو قانونی طریقے سے رہائش پذیر ہیں۔دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد افغان باشندے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، 20 اکتوبر اکتوبر کو 4423 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے 76 گاڑیوں میں 312 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

20/10/2023

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم

غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے مہلت24 دن باقیغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصو...
07/10/2023

غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے مہلت
24 دن باقی

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
Public Service Msg

22واں واصف محمود میموریل آل پاکستان 3 اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام تھنیل کمال ضلع چکوالآج کے دن   نے اپنے تمام تر می...
05/10/2023

22واں واصف محمود میموریل آل پاکستان 3 اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام تھنیل کمال ضلع چکوال
آج کے دن نے اپنے تمام تر میچز جیت کر کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے 🥰🌹🥀
علی گجر عمر بھائی تنویر اوکاڑہ کی بہترین کارکردگی۔۔۔بہترین پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے تک رسائی دلا دی۔🥀🥰💐🌹
کمال کرکٹ سٹیدیم تھنیل کمال

چکوال کا اعزاز، سرمد بھٹہ لندن میں ہونے والی دولت مشترکہ کی دسویں یوتھ منسٹرز میٹنگ میں ایشیاء کی نمائندگی کریں گے۔ لندن...
10/09/2023

چکوال کا اعزاز، سرمد بھٹہ لندن میں ہونے والی دولت مشترکہ کی دسویں یوتھ منسٹرز میٹنگ میں ایشیاء کی نمائندگی کریں گے۔

لندن (نمائندہ خصوصی)چکوال کے گاوں تھوہا بہادر سے تعلق رکھنے والےسرمد شہباز بھٹہ لندن میں دولتِ مشترکہ کے سیکرٹریٹ اور شاہی خاندان کےڈیوک اف ایڈنبرگ, شہزادہ ایڈورڈ کے دعوت نامے پر ١١ ستمبر سے ١٥ ستمبر ٢٠٢٤ کو ھونے والی دولتِ مشترکہ کی دسویں یوتھ منسٹرز میٹینگ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے لندن پہنچ گئے۔ سرمد بھٹہ نہ صرف عمر میں سب سے کم بلکہ پاکستان اور ایشیا کے واحد نوجوان ھیں جو دولتِ مشترکہ ممالک کے سامنے نہ صرف پاکستان بلکہ دولتِ مشترکہ کارسپانڈنٹ نیٹورک کے پرنسیپل ریپریزینٹیٹو ھونے کی حیثیت سے دولتِ مشترکہ سیکرٹریٹ کی بھی نمائندگی کریں گے۔ سرمد بھٹہ اس دوران ویسٹ منسٹر ھال میں تقریر کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ شہزادہ ایڈورڈ، دولتِ مشترکہ ممالک کے سربراھان و منسٹرز, پاکستان کے وزیرِ خارجہ جناب جلیل عباس جیلانی, لندن کے میئر صادق خان, دولتِ مشترکہ ممالک کی سیکریٹری جنرل پیٹریثیہ, لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر, ملالہ یوسف زئی, سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے علاوہ دنیا کی مختلف بڑی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یاد رھے کہ سرمد بھٹہ نے ٢٠١٩ میں صرف ٢٠ سال کی عمر امریکہ میں موجود اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پاکستان اور نوجوانانِ پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ سرمد شہباز بھٹہ ریٹاٸرڈ کسٹم افیسر چوہدری شہناز بھٹہ کے صاحبزارے اور چوہدری شہباز گل بھٹہ کے پوتے ھیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر FIA معظم علی خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل ملتان کا چارج دے دیا گیا۔تمام صحافی برادری کی طر...
24/06/2023

اسسٹنٹ ڈائریکٹر FIA معظم علی خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل ملتان کا چارج دے دیا گیا۔تمام صحافی برادری کی طرف سے دلی مبارکباد

Address

Chakwal

Telephone

+923145370929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علاقائی نیوز/Elaqai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to علاقائی نیوز/Elaqai News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chakwal

Show All

You may also like