Bannu Tree Star news

Bannu Tree Star news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bannu Tree Star news, Media/News Company, Kotka Mulagan, Bannu.

لکی مروت:- تھانہ صدر کی حدود لنڈا احمد خیل میں پولیس کانسٹیبل فرمان اللہ نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مر...
17/11/2023

لکی مروت:- تھانہ صدر کی حدود لنڈا احمد خیل میں پولیس کانسٹیبل فرمان اللہ نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے

ون ویلنگ کھیل نہیں جرم ہےاگر آپ ون ویلر ہیں تو آپ کی منزل درج ذیل ہو سکتی ہےجيل    معذوری    موت
16/11/2023

ون ویلنگ کھیل نہیں جرم ہے

اگر آپ ون ویلر ہیں تو آپ کی منزل درج ذیل ہو سکتی ہے
جيل معذوری موت

ٹانک پولیس کا ایک اور بہادر جوان مادرِ وطن  پر قربان، شہید کانسٹیبل وارث شاہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نادرا آفس ...
16/11/2023

ٹانک پولیس کا ایک اور بہادر جوان مادرِ وطن پر قربان، شہید کانسٹیبل وارث شاہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نادرا آفس پر ڈیوٹی کے دوران شہید کردیا
شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا، شہید کی میت پر پھولوں کے چادریں چڑھائی گئیں اور سلامی پیش کی گئیں۔
ڈی پی او ٹانک، ڈی سی ٹانک، ایس پی انویسٹِگیشن، سکیورٹی فروسزز اور فرنٹیر کنسٹیبلری کے افسران، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز، سماجی شخصیات، صحافی برادری اور جوانوں کی شرکت

تفصیلات کیمطابق آج تقریباً 11:15 بجے دوپہر تھانہ سٹی کی حدود میں سٹیشن روڈ پر واقع نادرا آفس پر ڈیوٹی کے دوران کانسٹیبل وارث شاہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوگئے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک افتخار علی شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالرشید خان مروت، ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان معہ پولیس پارٹی، ایس ایچ اوز، سٹی موبائل، رائڈر سکواڈ، اے پی سی، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور آر آر ایف فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شہید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
شہید کانسٹیبل وارث شاہ کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک افتخار علی شاہ، ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب، ایس پی انوسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان، ایس پی سی ٹی ڈی آصف محمود سمیت سکیورٹی فورسز اور فرنٹیر کنسٹیبلری کے افسران، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالرشید خان مروت، ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شریف اللہ خان کنڈی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تنویر خان، سماجی شخصیات، صحافی برادری اور جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر افسران نے شہید کانسٹیبل کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پولیس کے چاق و چوبند دستہ کے ساتھ شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی و خوشحالی اور مستقل امن کی قیام کے لئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد شہید کی جسدِ خاکی کو اُن کے آبائی گاؤں پیر تنگی روانہ کردیا گیا۔

بٹگرام :- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جراٸم پیش...
16/11/2023

بٹگرام :- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جراٸم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے ضلع بھر میں رات گے جنرل ہولڈ اپ اور ناکہ بندیاں

ڈی پی او بٹگرام نے سپرویژن کی ۔ سپرواٸیزری افسران آن روڈ رہے ۔ SHOs نے ناکہ بندی پواٸینٹس پر چیکنگ اور نگرانی کی ۔

ناکہ بندی کے دوران ایک مجرم اشتہاری ، ایک بندوق ، ایک پستول متعدد کارتوس برآمد اور 103 گاڑیوں ، 11 موٹر ساٸیکلوں کو چیک کیا گیا ۔ 9 مشتبہ افراد کے خلاف کارواٸی ہوٸی ۔

سرائے نورنگ: پیتاوی کلی روڈ پر کوٹکہ کاکی جان کی حدود میں قبرستان کے ساتھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے گ...
16/11/2023

سرائے نورنگ: پیتاوی کلی روڈ پر کوٹکہ کاکی جان کی حدود میں قبرستان کے ساتھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے گل اصغر ساکن کوٹکہ سردعلی خان سرائے نورنگ اور قدرت اللہ کی فائل فوٹوز

اِنّالَلّٰهِ وَاِنًااِلَیّه رَاجِعُون😭😭اشرف حان اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے نمازِ جنازہ کل 10:00 بجے سوکڑی حسن حیل بنوں م...
15/11/2023

اِنّالَلّٰهِ وَاِنًااِلَیّه رَاجِعُون😭😭
اشرف حان اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے نمازِ جنازہ کل 10:00 بجے سوکڑی حسن حیل بنوں میں آدا کی جائیگی 😭😰
سوگران: شاہ زیب حان فاروق حان رحمت علی ۔۔۔۔

رورل ڈویژن کے تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی،خاتون کو پانسی دیکر خودکشی کا رنگ دینے والے شوہر اور سسر چند گھنٹوں ک...
15/11/2023

رورل ڈویژن کے تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی،خاتون کو پانسی دیکر خودکشی کا رنگ دینے والے شوہر اور سسر چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار

پشاور :- کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ خزانہ کے علاقہ میں اپنی بیوی کو پانسی دیکر قتل کرنے کے بعد خودکشی کا ڈرامہ رچانے پر *ایس ایس پی آپریشنز کاشف افتاب عباسی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان* کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل جاوید خان ،ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے ملوث ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان باپ بیٹے نورخان ولد علی گل اور علی گل ولد گل رحمان نے خزانہ کی حدودابراہیم آباد میں گھریلو ناچاکی پرمسماۃ(ن)زوجہ نور خان کے گلے میں پھنڈا ڈال کرپانسی کرکے قتل کر دیا جو کہ بعد میں خودکشی کا رنگ دے رہے تھے

گرفتار ملزمان نے پولیس تفتیشی ٹیم کے روبروسرسری انٹاروگیشن کے دوران اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے گھریلو ناچاقی پر پانسی دیکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ، کاروائی کے دوران ملزمان کی نشاندہی پرناڑہ بھی برآمد کرلیا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعی نور صدیق نے تھانہ خزانہ پولیس کو اپنی بہن مقتولہ مسماتہ (ن)زوجہ نور خان کے قتل کی رپورٹ اس کے شوہر اور سسر کے خلاف درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے ایس پی رورل ظفر احمد خان کی نگرانی میں ڈی ا یس پی رورل جاوید خان ، ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ٹاسک حوالہ کیا

خصوصی ٹیم نے اہم شواہد کی روشنی میں جامع تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت نور خان ولد علی گل اور علی گل ولد گل رحمن سے ہوئی جو کہ مقتولہ کے شوہر اور سسر ہیں ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دورا ن پولیس تفتیشی ٹیم کے روبرو اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقتولہ مسماتہ (ن) کے قتل کوگھریلوناچاکی کا شاخسانہ قرار دیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے

پیپلز لائرز فورم بنوں کے رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کامریڈ بخت نیاز خان سکندری ایڈوکیٹ دل کا ...
14/11/2023

پیپلز لائرز فورم بنوں کے رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کامریڈ بخت نیاز خان سکندری ایڈوکیٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے,

صوابی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکل رزڑ پولیس کا کرنل شیر خان کیڈٹ کالج اسماعیلہ میں موک ایکسرسائزموک ایکسرسائز کے ...
13/11/2023

صوابی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکل رزڑ پولیس کا کرنل شیر خان کیڈٹ کالج اسماعیلہ میں موک ایکسرسائز

موک ایکسرسائز کے دوران سائرن بجتے ہی آرآرایف کمانڈوز اور ایلیٹ فورس ،ریسکیوں 1122 متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔

صوابی:- تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ عجب خان اور ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر عجب درانی کی قیادت میں ضلعی پولیس فورس، آر آر ایف کمانڈو سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے اسپیشل کمانڈوز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج اسماعیلہ میں موک ایکسرسائز کیا۔
پولیس کی چاق وچوبند مختلف دستوں نے بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئےفرضی مشقیں کی،کیڈٹ کالج کے عملہ اور طلباء نے بھی موک ایکسرسائز میں حصہ لیا ۔ اس دوران ایک دہشتگرد فرضی طور مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی خالت میں گرفتار کیا ۔اپریشن 40منٹ تک جاری رہا۔آخر میں ڈی ایس پی عجب خان کا ایس ایچ او کالوخان عجب درانی کے ہمراہ کیڈٹ کالج میں موجودہ سٹوڈنٹس کو خصوصی لیکچر دی گئی۔

فرخان ولد عرفان سکنہ ہنجل امیرخان کمسن بچہ ہے خود کوپھانسی دیکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے.ذرائع
13/11/2023

فرخان ولد عرفان سکنہ ہنجل امیرخان کمسن بچہ ہے خود کوپھانسی دیکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے.ذرائع

09 نومبر اقبال ڈے کے موقع پر بنوں کینٹ میں لائیو پینٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اور ضلع بنوں کے تمام پرائیویٹ و سرکا...
12/11/2023

09 نومبر اقبال ڈے کے موقع پر بنوں کینٹ میں لائیو پینٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اور ضلع بنوں کے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولز,کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو ان مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
جس میں تقریباً 200 طلباء و طالبات نے ان مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام سٹوڈنٹس نے خوشی محسوس کرتے ھوۓ لائیو پینٹنگ کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ھوۓ اپنے فن کا بھرپور مظاھرہ کیا۔
اور یہ مقابلہ جات پاک آرمی کی جانب سے کمانڈر 116 بریگیڈ جناب بریگیڈئیر محمد طیب صاحب کی زیرِ نگرانی کرایا گیا اور بہترین لائیو پینٹنگ بنانے پر فرسٹ, سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے والوں کے درمیان کیش انعام سے نوازا گیا۔
تمام شرکاء نے پاک آرمی کی طرف سے لائیو پینٹنگ کے مقابلوں کے انعقاد پر پاک آرمی کو خیراجِ تحسین پیش کرتےھوۓ پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا

ٹانک:-  کڑی شاہ نور وقوعہ میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے ایس ایچ او SMA عبدالعلی خان، ایلیٹ فورس کے IHC محمد عالم اور کانسٹ...
12/11/2023

ٹانک:- کڑی شاہ نور وقوعہ میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے ایس ایچ او SMA عبدالعلی خان، ایلیٹ فورس کے IHC محمد عالم اور کانسٹیبل وہاب گل کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا
ڈی پی او ٹانک اور ایس پی انویسٹِگیشن سمیت ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران، سماجی شخصیات، صحافی برادری اور پولیس کے جوانوں کی شرکت
شہداء کی میتوں کو سلامی پیش، شہداء کے جسدِ خاکیوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور انکے بلندی درجات، امن کے قیام اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا

تفصیلات کے مطابق آج ٹانک کے نواحی گاوں کڑی شاہ نور سے واپسی پر راستے میں پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں کی اندھادھند فائرنگ سے شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر عبدالعلی خان، ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے انٹر ہیڈ کانسٹیبل محمد عالم اور کانسٹیبل وہاب گل کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک افتخار علی شاہ اور ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک حاجی ناصر خان سمیت سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عبدالرشید خان، ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان، اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، سماجی شخصیات، صحافی برادری اور پولیس کے جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے شہداء کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پولیس کے چاک وچوبند دستہ کیساتھ میتوں کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، ملک خداداد پاکستان میں دیرپا امن کے قیام اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

12/11/2023

شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان - اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کر دیا

۔ اتمانزئی جرگہ ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ حکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے .

۔ پاک فوج ، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروۓ کار لاتے ہوۓ شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس مکمل خاتمے کیلۓ کام کررہی ہے ۔

۔ جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے ۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پہ بھی شکریہ ادا کیا۔

۔ پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔

انا اللہ وانا الیہ راجعون 😪😪😪یوتھ سیکرٹری اے این پی ضلع بنوں ناصر منڈان ایڈوکیٹ کی بیٹی وفات پا چکی ہے جس کی نماز جنازہ ...
12/11/2023

انا اللہ وانا الیہ راجعون
😪😪😪یوتھ سیکرٹری اے این پی ضلع بنوں ناصر منڈان ایڈوکیٹ کی بیٹی وفات پا چکی ہے جس کی نماز جنازہ ایک1 بجے چنگا کلہ منڈان میں ادا کی جائے گی 12٫تاریخ اتوار 2023😪😪😪

سلام ملگرو پہ خلیفہ گل نواز ہسپتال ٹاون کہ یوہ دے مداخیل کلی خورکئ تہ +Ab پازیٹیوں وینہ پہ چار دو ویس ایمرجنسی سوک شتا چ...
11/11/2023

سلام ملگرو پہ خلیفہ گل نواز ہسپتال ٹاون کہ یوہ دے مداخیل کلی خورکئ تہ +Ab پازیٹیوں وینہ پہ چار دو ویس ایمرجنسی سوک شتا چے خپلہ وینہ صداقہ کو 03367152626
03359495198

صوابی۔ٹوپی تربیلہ کیمپ  میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقادموک ایکسرسائز کا مقصد افسروں اور جوانو...
11/11/2023

صوابی۔ٹوپی تربیلہ کیمپ میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

موک ایکسرسائز کا مقصد افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے:ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان

*صوابی۔تفصیلات کے مطابق آج ڈی ایس پی ٹوپی محمد شفیق خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اقبال خان کے نگرانی میں صوابی پولیس نے سرکل ٹوپی دیہہ تربیلہ کیمپ میں موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایلیٹ فورس،آرآارایف سکواڈ،ریسکیوں 1122 کے جوانوں نے حصہ لیا،اس موقع پر ایس ایچ او ٹوپی فواد خان،ایس ایچ او گدون نیاز علی خان،آر آر ایف اور ایلیٹ فورس نے مشقیں کیے ، اس موقع پر تربیلہ کیمپ کے سیکیورٹی انچارج نصیراللہ خان و دیگر عملہ نے بھر پور حصہ لیا۔

موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی کارکردگی، افسروں اور جوانوں کی استعداد کار جانچنا ہے کسی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم ریسپانس ٹائم کا اندازہ کرنا ہے۔

حاجی ماسٹر محمد اقبال بقضائے الٰہی وفات پا گیا ہے جسکی نماز جنازہ آج بروز جمعہ 2بجے ڈومیل قبرستان میں ادا کی جائے گی ،
10/11/2023

حاجی ماسٹر محمد اقبال بقضائے الٰہی وفات پا گیا ہے جسکی نماز جنازہ آج بروز جمعہ 2بجے ڈومیل قبرستان میں ادا کی جائے گی ،

انا للہ وانا الیہ راجعون افسوسناک خبر:  بنوں ورغڑ سردی خیل کا جانا پہچانا شخصیات نیکسار علی سردی خیل کا چاچا کا بیٹی بقض...
09/11/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون

افسوسناک خبر:

بنوں ورغڑ سردی خیل کا جانا پہچانا شخصیات نیکسار علی سردی خیل کا چاچا کا بیٹی بقضائے الہی سے وفات پاگئی ہے،

نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ 10نومبر دن 10بجے آبائی گاؤں ورغڑ سردی خیل اور تدفین ورغڑ سردی خیل تورک خیل قبرستان میں ادا کی جائے گی، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین،

09/11/2023
بنوں:- ایس پی انوسٹیگیشن عقیق حسین بنگش کی زیر صدارت ایس پی انوسٹیگیشن آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادتفصیلات کے مطابق گزش...
09/11/2023

بنوں:- ایس پی انوسٹیگیشن عقیق حسین بنگش کی زیر صدارت ایس پی انوسٹیگیشن آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی انوسٹیگیشن بنوں عقیق حسین بنگش کی زیر صدارت ایس پی انوسٹیگیشن آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈی ایس پی انوسٹیگیشن فاروق خان سمیت آل تھانہ جات کے OIIs انوسٹیگیشن نے شرکت کی ۔

میٹنگ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

شعبہ تفتیش کے سربراہ عقیق حسین بنگش نے ماہ ستمبر ، اکتوبر کے حوالے سے کرائم اور تفتیشی آفسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس پی صاحب نے ان ٹریس مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جتنے بھی ان ٹریس مقدمات ہیں ان میں دن رات مخنت کر کے اصل ملزمان کو ٹریس کر کے ان کے گرفتاری کے عمل کو یقینی بنائیں۔

عدم گرفتار ملزمان جلد گرفتار کرنے ، زیر التواء مقدمات کی میرٹ پر تکمیل اور پنڈنگ درخواستوں پر حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لانے کی تاکید کی ۔

مزید ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ چالان کی تکمیل میں فرانزک رپورٹ کو شامل کریں، فرانزک رپورٹ مقدمات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر جرائم کنٹرول کرنے میں عوامی تعاون کو یقینی بنائیں اس سے عوام کے پولیس پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

میٹنگ کے آخر میں تفتیشی آفسران نے تفتیش کے متعلق درپیش مسائل سے ایس پی صاحب کو آگاہ کیا جسکو حل کرنے کے لئے ایس پی صاحب نے مکمل یقین دہانی کرائی۔
ترجمان ایس پی انوسٹیگشن بنوں

لکی مروت: وانڈہ خان دوران (پہاڑ خیل تھل) میں فائرنگ، قاسم خان جان بحقریسکیو 1122 لکی مروت
09/11/2023

لکی مروت: وانڈہ خان دوران (پہاڑ خیل تھل) میں فائرنگ، قاسم خان جان بحق
ریسکیو 1122 لکی مروت

بنوں شہر کی صفائی کی ابتر صورت حال کے خلاف ڈسڑکٹ جج کنزیومر کورٹ بنوں نے سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ کی شکایت پر فریقین کو ن...
09/11/2023

بنوں شہر کی صفائی کی ابتر صورت حال کے خلاف ڈسڑکٹ جج کنزیومر کورٹ بنوں نے سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ کی شکایت پر فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 16/11/023 کو طلب کر لیا یا شہر کی صفائی ہوگی یا عدالتی پیشیاں ہوں گی,,

چارسدہ :- کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے چارسدہ پولیس ہمہ وقت تیار۔سٹی میں پولیس کا موک ایکسرسائز۔ڈسٹرکٹ پولیس ...
08/11/2023

چارسدہ :- کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے چارسدہ پولیس ہمہ وقت تیار۔سٹی میں پولیس کا موک ایکسرسائز۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کے جاری احکامات پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی قیادت میں سٹی پولیس کا گورنمنٹ ڈگری کالج چارسدہ میں موک ریہرسل کا انعقاد۔

موک ریہرسل میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرشید خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ فضل دیان خان، ایس ایچ او تھانہ ترناب منظور خان اور پولیس کمانڈوز کے RRF، QRF،ریسکیو1122،ایلیٹ فورس دستوں سمیت دیگر بھاری نفری نے حصہ لیا۔

سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ نے کنزیومر کورٹ میں شہر کی ابتر صفائی کی صورت حال کے خلاف درخواست جمع کردی انہوں نے میڈیا کے نما...
08/11/2023

سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ نے کنزیومر کورٹ میں شہر کی ابتر صفائی کی صورت حال کے خلاف درخواست جمع کردی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں شہر کی ابتر صورت حال کے باعث علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ہر جگہ شہر میں گندگی کا ڈھیر ہی نظر آئے گا لہٰذا انتظامیہ عدم صفائی کا نوٹس لیں کنزیومر کورٹ نے پیشی کیلئے 8/11/023 مقرر کی,

بنوں گل شہر گندگی میں تبدیل ہوگیا بنوں WSSB کی ملازمین کو تنخواہوں نا ملنے پر wssb ملازمیںن نے بنوں سٹی کی صفائی سے انکا...
08/11/2023

بنوں گل شہر گندگی میں تبدیل ہوگیا

بنوں WSSB کی ملازمین کو تنخواہوں نا ملنے پر wssb ملازمیںن نے بنوں سٹی کی صفائی سے انکار کردیا 7 دن سے بنوں سٹی کی صفائی نہیں ہوئی ہے

بنوں گل کی ہر گلیاں سڑکیں گندگی کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے خطرناک حد محتلف قسم کی بیماریاں پھیلانے کی خدشات ہے

ہم بنوں کمشنر صاحب ڈپٹی کمشنر صاحب اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ wssb ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کریں تاکہ بنوں گل کی صفائی ہوجائے

حاجی گل پیر صدر انجمن تاجران ضلع بنوں کو دل کا دورہ KGN ہسپتال منتقلاللہ تعالٰی حاجی گل پیر کو صحتیاب کریں تمام دوستوں س...
07/11/2023

حاجی گل پیر صدر انجمن تاجران ضلع بنوں کو دل کا دورہ KGN ہسپتال منتقل

اللہ تعالٰی حاجی گل پیر کو صحتیاب کریں

تمام دوستوں سے دعا کی ضرورت ھے

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابرہیم خان صاحب نے خکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے ملازمی...
07/11/2023

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابرہیم خان صاحب نے خکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے ملازمین کو فوراً ماہ ستمبر ماہ اکتوبر کی تنحواہیں ریلیز کریں

صابو حیل اڈہ پالے سموسے فروش کیساتھ ہے 03358028553
06/11/2023

صابو حیل اڈہ پالے سموسے فروش کیساتھ ہے
03358028553

05/11/2023

وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں ایک مریض کو ایمرجنسی O+ خون کی ضرورت ہے
03348934700

*لکی مروت:- نو تعینات ایس ایچ او  تھانہ برگی زمان شاہ خان نے چارج سنھالتے ہی اشتہاریوں کے کریک ڈاوٴن کا دبنگ اغاز کرتے ہ...
05/11/2023

*لکی مروت:- نو تعینات ایس ایچ او تھانہ برگی زمان شاہ خان نے چارج سنھالتے ہی اشتہاریوں کے کریک ڈاوٴن کا دبنگ اغاز کرتے ہوے قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔*
*جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون کے مطابق پوری قوت اور طاقت سے ایکشن لیا جائے گا۔ ایس ایچ او برگی زمان شاہ خان*
لکی مروت:- خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ برگی کے نو تعینات دبنگ ایس ایچ او زمان شاہ خان نے خفیہ اطلاع پر اہم کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری بصیر اللہ ولد عسئ خان سکنہ برگء کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ برگی زمان شاہ خان نے اپنے ایک پیغام میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاوٴن کا اغاز کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد علاقے کو جرائم سے پاک کرکے قانون شکن عناصر کو قانون کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دونگا کسی بھی مجرم یا منشیات فروش علاقے میں رہنے کی اجازت نہیں ہے یا جرائم پیشہ خود بخود قانون کے سامنے سرنڈر کرلیں نہیں تو ان کیخلاف قانون کے مطابق پوری قوت اور طاقت سے ایکشن لیا جائے گا۔

 #ریسکیو1122بنوںبنوں: نورنگ روڈ نصیب علی شاہ د مدارسہ کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ حادثہ میں یہ نامعلوم شخص ...
03/11/2023

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: نورنگ روڈ نصیب علی شاہ د مدارسہ کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ حادثہ میں یہ نامعلوم شخص زخمی ہوا ہے جس کے پاس شناخت کے لیے کچھ نہیں تھا، لہذا اگر کوئی بھی اسے جانتا ہو تو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں پہنچ جائے۔

ترجمان ریسکیو1122بنوں

01/11/2023

انجمن تاجران بنوں کے صدر ڈاکٹر عبد الروف قریشی صاحب ڈبلیو ایس ایس بی کے ملازمین کا تنحواہوں ملنے کے خلاف احتجاج مظاہرے سے پرجوش خطاب کر رہے ہیں

لاہوررائیونڈ تبلیغی اجتماع ماشاء اللہ پنڈال سج گیا۔
01/11/2023

لاہوررائیونڈ تبلیغی اجتماع
ماشاء اللہ پنڈال سج گیا۔

نقشہ
01/11/2023

نقشہ

چیف آف عمرزئی ملک عمر حیات کے بھائی سخی محمد خان عرف(بلبل)وفات پاگیا ہے جسکی نماز جنازہ کل بروز بدھ4 بجے ساٹی کلاں اپنی ...
31/10/2023

چیف آف عمرزئی ملک عمر حیات کے بھائی سخی محمد خان عرف(بلبل)وفات پاگیا ہے جسکی نماز جنازہ کل بروز بدھ4 بجے ساٹی کلاں اپنی آبائی قبرستان میں ادا کی جائے ،

31/10/2023

ایک بوڑھی ضعیف اماں جی کی خواہش کو پورا کرنے ہمیں اپنا کردار اد کرناچاہے
آپ بھی اس کارِ خیر میں ضرور حصہ ملائیں
آج آپ حصہ ملائیں گے کل آپ کے کام آئے گامسجد پر ایک ماں جی نے تعمیراتی کام شروع کیا ہے
ہماری اگلی ویڈیو پر اپ لوگوں نے جو مدد کی ہے وہ تقربیا چالیس ہزار ایک سو پچاس روپے نقد امداد ایزی پیسے کے زریعے ہوئی ہیں
جس میں سے ایک بھائی نے بنک کے زریعے دس ہزار روپے مددکی
محترم بھائیو نئے وقف شدہ مسجد کی بنیاد رکھی گئی ہے اور یہ مسجد زیر تعمیر ہے آپ تمام دوستوں سے استدعا ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی بھی اس کار خیر و صدقہ جاریہ میں حصہ لینا چاہے تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں...
مسجد کے لیے سیمنٹ کرش اینٹ ریت اور سریا درکار ہے تمام صاحب استطاعت اور مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ دل کھول کر تعاون کریں یہ امداد آپ مٹیریل کی صورت میں بھی کر سکتے ہیں نقد رقم عطیہ کرنے کی خواہش مند حضرات نیچے دیے گئے نمبر پر مسجد انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں
اللہ تبارک وتعالی ہم سب کو اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے... آمین
ایزی پیسہ نمبر 03469504136
کال نمبر 03469262310
اپیل برائے چندہ زیر تعمیر وقف شدہ ککی مسجد
نوٹ اس پوسٹ کو شیئر ضرور کریں

Address

Kotka Mulagan
Bannu
2700

Telephone

+923360942315

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Tree Star news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share