28/01/2025
از۔ ریجنل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن آفس بنوں
ہینڈاوٹ:
مورخہ: 28جنوری2025
*صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر بنوں ڈویژن کی محکمہ صحت اور سی اینڈ ڈبلیو حکام کو ہسپتالوں میں تمام مطلوبہ تعمیراتی اہداف کی تکمیل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔*
کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کی زیر صدارت گزشتہ ہفتے محکمہ صحت اور ایم ٹی آئی کی ڈویژنل سطح پر مشتمل حکام سے تفصیلی آگاہی لینے کااجلاس منعقد ہوا تھا۔ جسمیں ہسپتالوں میں جاری تعمیراتی کاموں میں سست روی کا نوٹس لیا گیا تھا۔اسی کی تسلسل میں آج دوبارہ کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کی زیر صدارت تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ہسپتالوں کے انچارج اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام اور ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر بھی موجود تھے۔
اجلاس سے اپنے خطاب میں کمشنر بنوں محمد علی شاہ نے کہا کہ بنوں ڈویژن میں عوام کو صحت کے بنیادی ضرورت کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل و کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔ تاکہ عوامی خدمت کے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی واضح فراہمی نظر انی چاہیئے۔
بنوں میں تعینات محکمہ صحت اور سی اینڈ ڈبلیو افسران نے اجلاس میں ضلع بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور خلیفہ گلنواز ہسپتالوں میں جاری تعمیراتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔