Qazi News Kohat

  • Home
  • Qazi News Kohat

Qazi News Kohat news

کوہاٹ گمبٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیخوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران مسافر ...
29/02/2024

کوہاٹ گمبٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران مسافر فلائنگ کوچ سے منشیات کا بین الصوبائی سمگلر چرس سمیت گرفتار

کارروائی ڈی ایس پی گمبٹ مظفر سید کی زیر نگرانی ایس ایچ او گمبٹ ریاض حسین اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

کامیاب کارروائی کے نتیجے میں زیر حراست منشیات سمگلر اکمان گل سکنہ راولپنڈی کے قبضے سے 5.060 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی

پکڑی گئی منشیات پلاسٹک تھیلے میں چھپا کر پنجاب سمگل کی جارہی تھی

کارروائی میں لاکھوں مالیت کی چرس سمیت پکڑے گئے سمگلر کے خلاف تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان نے حلف اٹھا لیا۔ کوہاٹ کے عوام کی خدمت کا سفر شروع۔
28/02/2024

ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان نے حلف اٹھا لیا۔ کوہاٹ کے عوام کی خدمت کا سفر شروع۔

کوہاٹ کے 11 سب انسپکٹرز کو ترقی کے بیجز لگا دئیے گئےڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کے حوالے سے ...
27/02/2024

کوہاٹ کے 11 سب انسپکٹرز کو ترقی کے بیجز لگا دئیے گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ فرحان خان اور ایس پی صدر ڈویژن جواد اسحاق نے سب انسپکٹرز کو ترقی کے بیجز لگائے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان نے ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی

ڈی پی او کوہاٹ فرحان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پروموشن کیسز کو جلد نمٹایا جا رہا ہے

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں

پولیس اہلکاروں کی ترقی کے کیسز میں میرٹ اور قواعد و ضوابط کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے

پروموشن کیسز میں کسی بھی رینک کے پولیس افسر سے کسی بھی صورت ناانصافی نہیں ہوگی

پروموشن کے تمام کیسز میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں گے

کوھاٹ کے نواحی علاقہ نوے کلے کی سماجی کارکن عراق دین کے فرزند شہریار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اس سلسلے میں ایک دعوت و...
25/02/2024

کوھاٹ کے نواحی علاقہ نوے کلے کی سماجی کارکن عراق دین کے فرزند شہریار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اس سلسلے میں ایک دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاؤہ علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر دوست احباب نے دولہا شہریار کو نئی زندگی کی آغاز پر دلی مبارک باد پیش کی۔

کوہاٹ پیپلز پارٹی کا سابقہ ڈویژنل صدر نادر خان خٹک ایڈوکیٹ کو خیبر پختون خواہ کا گورنر بنانے کا امکان
24/02/2024

کوہاٹ پیپلز پارٹی کا سابقہ ڈویژنل صدر نادر خان خٹک ایڈوکیٹ کو خیبر پختون خواہ کا گورنر بنانے کا امکان

کوہاٹ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائیانڈس ہائی وے پر کارروائی میں لاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی...
23/02/2024

کوہاٹ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی

انڈس ہائی وے پر کارروائی میں لاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اے ایس پی صدر سرکل طلحہ کی زیر نگرانی کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی

ایس ایچ او ایم آر ایس شاہ دوران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں کوئلے سے بھری ٹرک سے 80 کلوگرام چرس برآمد کرلی

کارروائی میں منشیات کے تین بین الصوبائی سمگلروں امجد حسین، فضل صدیق ساکنان اورکزئی اور زینت علی سکنہ کچئی کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا گیا

پکڑی گئی منشیات کوئلے کی آڑ میں پنجاب سمگل کی جارہی تھی

کارروائی میں زیر حراست منشیات سمگلروں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا

شکردرہ کےایس ایچ او ظفر خان خٹک  دوران سرچ اینڈ سٹرک آپریشن میں نے محمد فاروق سکنہ شکر درہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے...
21/02/2024

شکردرہ کےایس ایچ او ظفر خان خٹک دوران سرچ اینڈ سٹرک آپریشن میں نے محمد فاروق سکنہ شکر درہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک پستول معہ 5 راؤنڈ برآمد کر کے اس سے 15 اے اے پی ایس شکردرہ (2) شریف خان سکنہ شکر درہ تتر خیل کو گرفتار کر کے ایک ریپیٹر 12بور معہ 25راؤنڈ برآمد کر کے اس کے خلاف 15اے اے پی ایس شکردرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

21/02/2024
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراھیم خان کا بار کونسل کوہاٹ کے وکلاء کے ساتھ گروپ فوٹو
21/02/2024

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراھیم خان کا بار کونسل کوہاٹ کے وکلاء کے ساتھ گروپ فوٹو

کوہاٹ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان ڈسٹرکٹ بار کوہاٹ کے دورے کے موقع پر سابق ایم پی اے مسرت شفی ایڈوکیٹ محمد اصف پراچہ ایڈوک...
21/02/2024

کوہاٹ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان ڈسٹرکٹ بار کوہاٹ کے دورے کے موقع پر سابق ایم پی اے مسرت شفی ایڈوکیٹ محمد اصف پراچہ ایڈوکیٹ اشتیاق ایڈوکیٹ ملک محتشم ایڈوکیٹ کواٹ کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں اس میں اہم مسئلہ لیاقت اسپتال کا ہے اور گیس کنکشن کے کا بھی بہت مسئلہ ہے اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری بھرپور کوشش کروں گا کوہاٹ کے مسائل حل کرنے کا اس موقع پر خواتین ججز کہ ہمراہ مسرت شفی ایڈوکیٹ کا گروپ فوٹو

21/02/2024

کوہاٹ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراھیم خان کا کوہاٹ کا دورہ دورےکے دوران اور دیگر ججز نے استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں دو بلاک کا اور ایک مسجد کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر چیف جسٹس نے بار روم میں وکلا سے خطاب کیا ڈسٹرکٹ صدر بار میر عجم ایڈووکیٹ نے سپاس نامہ پیش کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاسم بخاری نے کیا اس موقع پر چیف جسٹس نے پشاور ہائی کورٹ بینچ کے لیے لیٹر لکھنے کا وعدہ کیا کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار کے لیے دو کمپیوٹر اور ڈیجیٹل لائبریری جلد از جلد دینے کا اعلان کیا اخر میں صدر میر عجم جنرل سیکرٹری قاسم بخاری اور ایگزیکٹو ممبر پشاور بار ایسوسی ایشن محتشم ایڈوکیٹ چیف جسٹس پشاور کا شکریہ ادا کیا

ھنگو روڈ پرانا تبلیغی مرکز کے قریب فیاض مارکیٹ کے سامنے سڑک پر پانی کا گٹر کئی دنوں سے خراب ھے گٹر کا گندہ پانی سڑک پر ا...
21/02/2024

ھنگو روڈ پرانا تبلیغی مرکز کے قریب فیاض مارکیٹ کے سامنے سڑک پر پانی کا گٹر کئی دنوں سے خراب ھے گٹر کا گندہ پانی سڑک پر اور دکانوں میں داخل ھوا ھے لہذا مہربانی کرکے ٹی ایم او فوری طور پر ایکشن لے کر اس گٹر کو بند کرکے مرمت کیا جائے شکریہھنگو روڈ پرانا تبلیغی مرکز کے قریب فیاض مارکیٹ کے سامنے سڑک پر پانی کا گٹر کئی دنوں سے خراب ھے گٹر کا گندہ پانی سڑک پر اور دکانوں میں داخل ھوا ھے لہذا مہربانی کرکے ٹی ایم او فوری طور پر ایکشن لے کر اس گٹر کو بند کرکے مرمت کیا جائے شکریہ

نو منتخب ایم پی اے PK-92 کوہاٹ شفیع جان کی ڈپٹی کمشنر دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف سے ملاقات کی اور علاقہ بڑھ ...
19/02/2024

نو منتخب ایم پی اے PK-92 کوہاٹ شفیع جان کی ڈپٹی کمشنر دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف سے ملاقات کی اور علاقہ بڑھ کے بجلی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کی۔علاقہ بڑھ تین دن سے بجلی سے محروم رہی ہے اور بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقہ بڑھ عوام کا مکمل ہڑتال جاری رہا جس میں اسکول ، ہسپتال ، بازار بند رہے،اجلاس میں علاقہ بڑھ میں واپڈا مسائل کو حل کرنے اور ہڑتال کو ختم کرنے اور بجلی کو بحال کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر XEN واپڈا بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی اے شفیع جان نے کہا کہ بجلی کو فوری بحال کیا جائے کوہاٹ کے غیور عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ایم پی اے شفیع جان کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف کے ہدایت پر بجلی کا مسئلہ حل کر دیا گیا اور بجلی کو بحال کردیا،واپڈا اور علاقہ بڑھ بجلی بِلز کے حوالے سے ٹیم تشکیل دے دی گئی



کوہاٹ علاقہ محمد زئی کا رہائشی مشفق خان کہ فرزند مہتاب خان اور ان کے بھتیجے افتاب خان وہاب خان اپنی شادی کے موقع پر دوست...
19/02/2024

کوہاٹ علاقہ محمد زئی کا رہائشی مشفق خان کہ فرزند مہتاب خان اور ان کے بھتیجے افتاب خان وہاب خان اپنی شادی کے موقع پر دوستوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

پختون امن کمیٹی صدر جاوید خان بنگش کو Rolex کی قیمتی گھڑی پیش کر رہے ہیں۔                                          (ترجم...
19/02/2024

پختون امن کمیٹی صدر جاوید خان بنگش کو Rolex کی قیمتی گھڑی پیش کر رہے ہیں۔
(ترجمان امن کمیٹی)

18/02/2024

کوہاٹ میں حالیہ انتخابات میں شہریار آفریدی اور آفتاب عالم نے جس طریقےسے ڈیجیٹل دھاندلی کا شوشا چھوڑا ہے۔اس نےکوہاٹ میں انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ڈالاہے۔ہم اس حوالے سے قانونی کاروائی کریں گے۔اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتےہیں کہ باقاعدہ نادرہ سے تمام ووٹوں کی تصدیق کی جائے۔اور حلقہ کوہاٹ میں صوبائی و قومی نشستوں پر دوبارہ انتخابی عمل کی جائے۔ سینیٹر عباس آفریدی






کوہاٹ بلی ٹنگ کے مضافات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنسرچ آپریشن کی کارروائی میں 30 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد کارروائی...
18/02/2024

کوہاٹ بلی ٹنگ کے مضافات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سرچ آپریشن کی کارروائی میں 30 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

کارروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے 2 کلاشنکوف،1 بندوق، 1 رائفل، 3 پستول،10 چارجرز اوردرجنوں کارتوس برآمد

ڈی ایس پی گمبٹ مظفر سید اور ایس ایچ او بلی ٹنگ عرفان آفریدی کی قیادت میں سرچ آپریشن کی کارروائی میں ٹارگٹڈ گھروں کی تلاشی لی گئی اور حساس مقامات چیک کئے گئے

سرچ آپریشن بلی ٹنگ کے صدر مقام اور ملحقہ علاقوں کی آبادی میں کیاگیا

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کارروائی میں زیر حراست افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا گیا ہے

کارروائی میں اسلحہ سمیت پکڑے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمات درج کر لئے گئے

کوہاٹ۔ نوزائیدہ بچوں میں نمونیا اور اس طرح کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے انکیوبیشن سینٹرز کی کمی کی شکایت پر فنانس منس...
17/02/2024

کوہاٹ۔ نوزائیدہ بچوں میں نمونیا اور اس طرح کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے انکیوبیشن سینٹرز کی کمی کی شکایت پر فنانس منسٹر احمد رسول بنگش کا نوٹس اور فوری کاروائی کے لئے درخواستیں متعلقہ حکام کو ارسال۔
مشیر صحت ڈاکٹر پروفیسر ریاض انور نے ڈی جی ہیلتھ کو فوری ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت CMH ہسپتال میں 6 جبکہ لیاقت ہسپتال میں 4 یونٹس کام جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے اس سلسلہ میں منسٹر فنانس نے مزید تفصیلات حاصل کیں جس پر معلوم ہوا کہ KDA ہسپتال میں میں 9 عدد یونٹس سٹور میں موجود ہیں لیکن سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے استعمال میں نہیں مزید یہ کہ کوہاٹ دور افتادہ اضلاع/علاقوں یعنی ہنگو، اورکزئی، کرم، درہ آدم خیل حتیٰ کہ جنڈ (پنجاب) کے عوام کے لیے دیگر متعلقہ خدمات کے ساتھ ساتھ گائنی کی خصوصی خدمات فراہم کرتا ہے۔ کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ایسے نوزائیدہ بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو نمونیا کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ایسے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لئیے کوہاٹ میں بےبی انکیوبیٹرز کی اشد ضرورت ہےجس پر منسٹر فنانس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی مفاد میں نئے انکیوبیٹرز کا بندوبست اور کچھ انکیوبیٹرز DHQ ہسپتال KDA کوہاٹ سے وومن اینڈ چلڈرن/لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں شفٹ کرنے اور سٹاف کی فراہمی کے سلسلہ میں احکامات جاری کر دیئے جس پر اہلیان علاقہ نے انکو خراج تحسین پیش کی

کوہاٹ: سابق ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی اور نو منتخب ایم پی اے آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بانی پی ٹی ائی عمران خان کی ہدایت پ...
17/02/2024

کوہاٹ: سابق ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی اور نو منتخب ایم پی اے آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بانی پی ٹی ائی عمران خان کی ہدایت پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف کوہاٹ احتجاجی مظاہرے میں شرکت۔
اس موقع پر ان کےساتھ ملک جان آفریدی، فرہان اورکزئی، عبدالمنان حاجی، پشم نور آفریدی، یٰسین آفریدی اور کثیر تعداد میں پی ٹی آئی ورکرز اور سپوٹرز نے احتجاج میں شرکت کی۔






Pakistan Tehreek-e-Insaf
Imran Khan
Shehryar Khan Afridi
Ali Amin Khan Gandapur
Aftab Alam

17/02/2024

کوھاٹ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سالانہ کنونشن کا انعقادکیاگیا۔

کوہاٹ علاقہ محمد زئی کہ رہائشی ریٹائر صوبیدار میجر کہ فرزند حسن حسین اپ نے شادی کے موقع پر دوستوں کے ہمارا گروپ فوٹو
15/02/2024

کوہاٹ علاقہ محمد زئی کہ رہائشی ریٹائر صوبیدار میجر کہ فرزند حسن حسین اپ نے شادی کے موقع پر دوستوں کے ہمارا گروپ فوٹو

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ"انتہائی افسوسناک خبر" اپنے پیارے دوست محترم عبد الماجد پراچہ کی وفات کا سُن ک...
11/02/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
"انتہائی افسوسناک خبر" اپنے پیارے دوست محترم عبد الماجد پراچہ کی وفات کا سُن کر انتہائی دُکھ ہوا۔ عبد الماجد پراچہ انتہائی شریف النفس، نیک سیرت، مہمان نواز، خوبصورت دل کا مالک پایا۔
اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

11/02/2024

پنشن اور فیملی پنشن ختم/ رول تبدیل کرنے کی سمری وزارت خزانہ سے روانہ ،حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے,،
تمام سرکاری ملازم سے گزارش ہے اس کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز اٹھاۓ،
اگر آج چپ رہے تو مستقبل میں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا ہمیں اور ہماری فیملی کو،
یہ کرپٹ سیاست دان اور وزیر اپنی فالتو کی مرعات کم کرنے کے بجائے ہمیں نقصان دیں رہے ہیں،
تمام گروپ میں شیئر کرے اور احتجاج ریکارڈ کروائے.

کوہاٹ پی ٹی ائی کے صدر افتاب عالم افریدی پی کے 90 سے باری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد جوک در جوک لوگ مبارک دے رہے ہیں ا...
10/02/2024

کوہاٹ پی ٹی ائی کے صدر افتاب عالم افریدی پی کے 90 سے باری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد جوک در جوک لوگ مبارک دے رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار ملک الطاف افریدی نے بھی مبارکباد دی

09/02/2024

نتائج کو دل سے تسلیم کرتےہوئے کوہاٹ سے منتخب تمام نمائندوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔کوہاٹ کے عوام نے جن امیدواروں کا چناؤ کیا ہے۔امید ہےکہ منتخب نمائندےعوام کی توقعات کا لحاظ رکھتےہوئے کوہاٹ کےبنیادی مسائل کو حل کرنےمیں بنیادی کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ تمام سپورٹرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نےمختلف مقامات اور مختلف مواقع پر میرےحالیہ سیاسی سفر اور انتخابی مہم میں میرا بھرپور ساتھ دیا اور مکمل سپورٹ دیا
پاکستان زندہ

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے وقاص پراچہ ممبر ٹرانس پشاور (BRT) کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب صوبائی کابینہ نے سپریم کورٹ کے ریٹا...
09/02/2024

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے وقاص پراچہ ممبر ٹرانس پشاور (BRT) کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب
صوبائی کابینہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سمیت وقاص پراچہ کے نام کی منظوری دے دی
کوہاٹ کے مختلف حلقوں کی طرف سے وقاص پراچہ کو مبارکباد اور خوشی کا اظہار
موصوف پہلے بھی مختلف محکموں کے ایڈوائزر ودیگر اہم عہدوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی قابلیت کی وجہ سے مختلف صوبائی کمیٹیز میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں علاوہ ازیں انگلش نیوز پیپرز میں انکے بہترین آرٹیکلز بھی شائع کئے جاتے ہیں جس میں صوبہ خیبرپختونخوا۔جنوبی اضلاع و خصوصا کوہاٹ کی نمائندگی کرتے دکھائی دیتے ہیں
ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی کارکردگی۔ تفصیلی جائزہ منصوبے کی مستقبل کی ضروریات اس میں بہتری اور اسکے مالی ودیگر معاملات سے متعلق بورڈ کو فیصلوں کا اختیار حاصل ہو گا اہلیان علاقہ نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا

06/02/2024

کوہاٹ علاقہ جنگل خیل پی ٹی ائی کا درینہ کارکن پی ٹی ائی سے دل برداشتہ ہو کر عباس خان افریدی کہ قافلے میں شامل ہو گیا عامر خان نے ویڈیو پیغام میں تفصیل بیان کی

❤️: انتخابی مہم 2024کوہاٹ امیدوار این اے 35 عباس خان آفریدی کے فرزند زر خان اور ارمغان  آفریدی کی علاقہ آفریدی بانڈہ  می...
05/02/2024

❤️: انتخابی مہم 2024
کوہاٹ امیدوار این اے 35 عباس خان آفریدی کے فرزند زر خان اور ارمغان آفریدی کی علاقہ آفریدی بانڈہ میں امد
آفریدی بانڈہ میں فرمان کی سربراہی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا آفریدی بانڈہ کی عوام نے قومی سطح پر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 35 عباس خان آفریدی مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان ۔




Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi News Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share