07/04/2024
بھمبرسماہنی 7اپریل 2024
خطیب جامع مسجد انوار القرآن پڑاٹی بنڈالہ قاری گل شیر نقشبندی نے کہا کہ قرآن پاک اللہ پاک کی طرف سے امت محمدی صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے یہ نور اور ہدایت کا سر چشمہ ہے قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا دسترخوان ہے جو اس دسترخوان میں آ ءےگا اس کو ہر نعمت ملے گی وہ دنیا و آ خرت کی بھلائی حاصل کرے گا ۔
یہ بات انہوں نےتکمیل قرآن پاک کے سلسلہ میں جامع مسجد انوار القرآن پڑاٹی بنڈالہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔اس موقع پر رینج آ فیسر کامران خالق ،ناءب تحصیلدار( ر) راجہ محمد عارف ،سینیرسائنس مدرس راشد اقبال،صدر معلم راجہ رضوان،سینیر سائنس مدرس بدر حسین،فارسٹ آ فیسر(ر) ریٹائرڈ جاوید انور،حاجی محمد اشرف ،حوالدار اکرم،حاجی محمد طارق،ڈاکٹر خادم،مولوی محمد عارف،چوہدری شفیق احمد،حاجی ذوالفقار ،ماسٹر اشفاق،معروف بنکار شہزاد اکرم کے علاؤہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری گلیشیر نقشبندی نے حافظ محمد حسنین سلطانی کو ماہ رمضان کے دوران الحمد اللہ سے لے کر والناس تک نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے پر اور لیلتہ القدر کی مقدس رات کومکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے حافظ عبد الرحمان و دیگر حفاظ اکرام جو نماز تراویح میں قرآن پاک کی سماعت کرتے رہے اور غلطی پر لقمہ دیتے رہے اتنی کم عمر میں جس لگن اور محنت سے انہوں نے قرآن پاک حفظ کیا اور یاد رکھا ان کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر دل خوش کہ جو کام بڑے بڑے لوگ نہ کر سکے وہ کام انہوں نے چھوٹی سی عمر میں کر دکھایا انہوں نے کہا اللہ پاک جس سے دین کا کام لینا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطاء کرتا ہے اللہ پاک نے انہیں اپنے دین کی خدمت کے لیے چن لیا ہے انہوں نے حفاظ اکرام کے جان، مال ،عزت، علم میں برکت کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے دور دراز سے آ نے والے اور بڑے ذوق و شوق سے ماہ رمضان میں قران پاک سننے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے لیلتہ القدر کی رات کے فوائد اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لیلتہ القدر کی رات ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے ۔یہ رات طلوع فجر تک سلامتی والی رات ہے۔اس رات دو رکعت یا چار رکعت نماز نفل پڑھنا ہزار مہینے کی عبادت سے زیادہ ثواب ملتا ہے ۔انہوں نے کہا یہ رات سلامتی والی رات ہےاس رات اللہ پاک کے نورانی فرشتے بے شمار تعداد میں زمین پر اترتے ہیں اور اس رات فرشے پکار پکار کر کہتے ہیں ہے کوئی اللہ پاک سے بخشش مانگنے والا ہے کوئی مدد مانگنے والا،ہے کوئی نیک اولاد مانگنے والا اگر کوئی شخص سچے دل سے مانگے تو اللہ پاک اس کی ہر حاجت پوری کر دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رات اللہ کی یاد میں آنکھ سے چھوٹا سا قطرہ آ نسوں بہ جائے تو اللہ پاک جہنم کی آگ سے نجات دلا دیتا ہے۔
انہوں نے قرآن پاک کی عظمت و شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبصورت کلام اللہ پاک کی طرف سے امت محمدی صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے لیے بہترین تحفہ ہے اللہ پاک نے اس مقدس کتاب میں ہر شے کا علم رکھا ہے جو غاءب ہے یا حاضر ہر بڑی چھوٹی چیز کا علم اللہ پاک نے اس مقدس کتاب میں رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اونٹ کی رسی گم جاتی وہ بھی قرآن پاک سے اس کا حل تلاش کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ اکرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تم میں سے سب سے زیادہ امیر شخص وہ ہے جو زیادہ سے زیادہ قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو۔
تقریب کے آ خر میں حاجی محمد خلیل ،چوہدری حبیب و دیگر کی طرف سے شرکاء تقریب کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا دین اسلام کی سربلندی امت مسلمہ کی ترقی کے لیے دعا کی گئی