عوام کی آواز

  • Home
  • عوام کی آواز

عوام کی آواز عوامی خواہشات کو الفاظ میں ڈھالنا

گورنمنٹ کی ایپلیکیشنز اوپن نہیں ہو رہی لیکن فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز پر پوسٹ/شیئر ہو رہی ہیں۔سیٹیزن پورٹل پر کمپلینٹ ک...
01/09/2024

گورنمنٹ کی ایپلیکیشنز اوپن نہیں ہو رہی لیکن فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز پر پوسٹ/شیئر ہو رہی ہیں۔
سیٹیزن پورٹل پر کمپلینٹ کی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول بارے تو ای میل آ گئی کہ ثبوت دیں۔
دس بجے بجلی بند ہوئی شیڈول دیکھنے کے لیے روشن پاکستان اوپن کرنے لگے تو اوپن ہی نہیں ہوئی کیونکہ اس کے مطابق لؤڈ شیڈنگ نہیں تھی۔
کچھ فیڈرز ہیں جہاں موبائل پر میسج آتا ہے کہ اتنے وقت کے لیے لؤڈ شیڈنگ ہو گی لیکن کچھ فیڈرز کے لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں

کچھ دن پہلے کال کی لوڈ شیڈنگ بارے لائن مین کو تو جواب ملا "معلوم نہیں" پھر لائن سپرنٹینڈنٹ کو کال کی تو جواب ملا "معلوم نہیں"
پھر ایس ڈی او اور ایکسیئن کو کال کی تو نمبر بند ۔
کب سدھرے گا نظام 🤔

27/08/2024
19/08/2024

نیسلے پاکستان
کاروبار ٹھپ ہونے کے قریب کئی لوگ بےروزگاری کا شکار ہو جائیں گے۔
ذمہ دار کون ؟
خیال ہے کہ پاکستانی مافیاز ملٹی نیشنل کمپنیوں کو جان بوجھ کر بند کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں جو عوام کو سہولیات دیتی ہیں وہ نہ ملیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ کرا کے کمپنیوں کو خرید کر من مانی کریں گے اور ورکرز کو نقصان پہنچائیں گے۔
پاکستان میں بہت سی مثالیں موجود ہیں جن کے مطابق ورکرز کی سہولیات کم یا ختم کی گئی ہیں۔
اگر ایسا کرنا تھا تو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو یہاں انڈسٹریز کیوں لگانے دیں؟
رائے ہے کہ تمام انڈسٹری جیسے کاروبار کر رہی ہیں انہیں کاروبار کرنے دیا جائے اور جہاں غیر ملکی انتظامیہ ہے وہاں وہی انتظامیہ کام کرے اور پاکستانی کرپٹ انتظامیہ کو برطرف کیا جائے۔
علاوہ ازیں جس جس انڈسٹری میں یونین ہیں انہیں ختم کیا جائے کیونکہ پاکستانی انڈسٹری میں ورکرز کو سب سے زیادہ نقصان ان یونینز کی وجہ سے ہوا اور ہو رہا ہے۔
اور خیال کیا جاتا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو خسارے کے گڑھے میں دھکیلنے میں اہم کردار بھی ان یونینز کا ہے۔

15/08/2024

لاہور ۔۔۔۔۔۔ کچھ دن پہلے ایک دوست کی زبانی معلوم ہوا کہ گیس آتی نہیں اور اگر آتی ہے تو تب جب کھانے کا وقت نہیں ہوتا۔ کھانا بنانے کے لیے گیس سلنڈر استعمال کیا جاتا ہے لیکن بل 8000 روپے آ گیا۔
گیس چوری کرنے والوں کو کون روکے گا اور عام آدمی کی پریشانیوں کو کون ختم کرے گا؟

ہمارے دوستو کے ساتھ ایسے گیمرز گیم کر گئے اور چھ لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا۔پاکستان میں نیا گیم واقعی بہت لوگ گیم کر رہے ہ...
03/08/2024

ہمارے دوستو کے ساتھ ایسے گیمرز گیم کر گئے اور چھ لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا۔

پاکستان میں نیا گیم
واقعی بہت لوگ گیم کر رہے ہیں ۔ محتاط رہیے کسی بھی ایسی گیمز کے اشتہارات پر غور نہ کریں ۔ ہمارے کچھ دوست اسی طرح کی گیم کے چکر میں چھ لاکھ گنوا بیٹھے ہیں ۔
اپنے دوست احباب کو بتائیں کہ وہ اپنے بچوں کو خبردار کریں کیونکہ بچے بغیر محنت کے امیر ہونے کی خواہش میں ایسے جھانسوں میں پھنس جاتے ہیں اور پھر پیسہ برباد کرتے ہیں ۔
بہت محتاط رہیے اور کسی بھی ایسے اشتہار کو نظر انداز کریں۔
نوٹ: پاکستان ایسے اشتہارات کے ذریعے تیزی سے بڑھتے ہوئے فراڈ کے پیشِ نظر عوام کی معلومات کے لیے یہ پوسٹ کی گئی

27/07/2024

عوام کے جذبات عوامی نمائندوں کی زبان سے

15/07/2024

ایک خبر پڑھ رہے تھے جس کا مفہوم کچھ اس طرح تھا کہ "بیرونِ ممالک پاکستان (دوسرے لفظوں میں اداروں اور اشرافیہ) کے خلاف بولنے والوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے جائیں گے"
معذرت کے ساتھ گزارش ہے کہ جنہوں نے پاکستان میں رہ کر بیرونِ ممالک ٹاورز بنا لیے ، کوٹھیاں بنگلے خرید لیے کبھی ان کے خلاف بھی ایکشن لے لیا جائے ، عام انسان جو پاکستان سے باہر رہ کر کچھ نہ کچھ پاکستان کو دے رہے ہیں ان کے منہ سے اگر سچ نکل ہی جاتا ہے تو خدارا برداشت کریں صرف یہ سوچ کر کہ وہ پاکستان کو کچھ نہ کچھ دے رہے ہیں زرمبادلہ کی شکل میں، پاکستان سے باہر نہیں لے جا رہے۔

11/07/2024

پنڈی بھٹیاں انٹرچینج ۔۔۔۔۔ یہاں بھی دوسرے انٹرچینجز کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ سے پیسے لینے شروع کر دیے گئے جسی کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے بیٹھنے والی سواریوں سے اضافی کرایہ لیا جانے لگا ہے لیکن سواریوں کے لیے کسی سایہ دار جگہ کا کوئی بندوبست نہیں جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں دھوپ میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔
اہلِ اقتدار و اختیار سے گزارش ہے کہ کرایوں میں اضافے کو اگر نہیں روک سکتے تو کم از کم عوام کے بیٹھنے کے لیے انٹرچینج کے پاس کسی شیڈ وغیرہ کا ہی بندوبست کر دیا جائے۔
بہت شکریہ

04/07/2024

عوام کے حقوق پر کون ڈاکہ زنی کر رہا ہے؟
کوئی نہیں جانتا جو جانتے ہیں وہ سوال کا حق نہیں رکھتے

04/07/2024

ٹیکسوں کی بھرمار
سنا ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر ایسا کرتے ہیں مطلب ہم آزاد نہیں ، اگر آزاد ہیں اور اسلامی ریاست ہے تو پھر غیر مسلموں کی تابعداری کیوں؟
پنجاب کی عوام کا کیا قصور کہ ٹیکسز دے اور کھانے والے کوئی اور ۔
سنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بہت زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے مطلب وہ کھاتے بھی پنجابیوں کی جیبوں سے پورے ہوتے ہیں۔
پنجاب میں بھی اکثر بجلی چوری ہوتی ہے جس کا بوجھ ہر اس آدمی پر ہے جو شعور نہیں رکھتا کہ اپنے حقوق کی حفاظت کیسے کرنی ہے اور جو جانتے ہیں وہ چوری سینہ زوری کرتے ہیں۔
کاش! پاکستان آزاد ہوتا اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی بجائے اپنے فیصلے خود کرتا اور عام آدمی خوشحال ہوتا۔

عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بل میں بجلی کی قیمت 7246.38 روپے (یہ قیمت 200 یونٹوں سے 67 یونٹ زیادہ ہونے پر ہے)اور ٹیکسز 4851.62 روپے۔ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ایک فائلر ٹیکس دینے کے بعد بھی بلوں پر ٹیکس دے رہا ہے اور ریٹرن فائل جمع کرانے کے باوجود بلوں میں درج ٹیکس جو ادا کیا وہ نہیں ملے گا۔ مطلب ٹیکس در ٹیکس

28/06/2024

ایک تو مہنگائی نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہیں۔ اوپر سے بجلی کی بلوں کی وجہ سے عوام مزید پریشان۔


17/06/2024

رات 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان اور پھر رات 01 بجے سے 02 بجے کے درمیان بجلی بند کر کے عوام کی نیند خراب کر کے عوام کو ذہنی مریض بنانے کے سوا اور کیا مقصد ہو سکتا ہے

16/06/2024

عوام کا پیسہ عوامی پراجیکٹ پر لگا کر زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریں۔
لوگوں کو بھکاری اور ہٹ دھرم نکمے نہ بنائیں۔

انڈسٹری کے لیے بجلی 10 روپے فی یونٹ کم کی اور عوام کے لیے ٹیکسز کی بھرمار،عوام گرمی میں مر رہی ہے، لوڈ شیڈنگ تب کرتے ہیں...
15/06/2024

انڈسٹری کے لیے بجلی 10 روپے فی یونٹ کم کی اور عوام کے لیے ٹیکسز کی بھرمار،
عوام گرمی میں مر رہی ہے، لوڈ شیڈنگ تب کرتے ہیں جب آرام کا وقت ہوتا ہے، انڈسٹری چل رہی ہے۔
کچھ دن پہلے کلر کہار چوآسیدن شاہ ایریا میں ٹور کیا تو لوگ شکوہ کناں تھے کہ چار چار گھنٹے بجلی نہیں آتی لیکن آس پاس کی انڈسٹری آدھ گھنٹہ بھی بند نہیں ہوتی،
سوچنے کی بات ہے سہولت کس کو دی جاتی ہے۔

13/06/2024

بجلی کا بل بارہ ہزار روپے جس میں پانچ ہزار روپے صرف ٹیکسز کے تھے۔
یہ ہے ایک جمہوری ملک کی جمہوری حکومت کا عوام کے ساتھ سلوک۔
اشرافیہ کو بجلی فری ، پیٹرولیم مصنوعات فری، اور نہ جانے کیا کیا سہولیات فری،
اکثر قوانین صرف عوام کو دبانے کے لیے بنے ہوتے ہیں۔
قتل و غارت ہو یا دیگر جرائم بااثر افراد آسانی سے بچ جاتے ہیں ۔ ہر ضلع یا تحصیل میں انتظامیہ اپنی مرضی مطلب ہر دور میں موجود ایم پی ایز اور ایم این ایز کی مرضی کی اور پھر مخالف پارٹی کو اپنی مرضی سے زیر کرنے کی کوشش کامیاب ہو جاتی ہے۔ عوام کی نہ تھانوں میں سنی جاتی ہے نہ عدالتوں میں، کامیاب وہ جو بھاری رقم ادا کر سکے۔
عوام میں سے کوئی شکایت کرے تو اکثر شنوائی نہیں ہوتی جیسا کہ سیٹیزن پورٹل پر دس شکایات میں سے دو مثبت اور آٹھ منفی، اسی طرح اور بھی بہت سے عوام کے مسائل جو حل طلب ہیں لیکن ہوتے نہیں،
کسی بھی دور میں کبھی بھی عوامی حکومتوں نے عوام کے مسائل پر مکمل توجہ نہیں دی۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور پھر ٹیکسز کی بھرمار اور پھر ان پر بھی ٹیکسز ۔۔۔۔ کب چھٹکارا ملے گا واپڈا اور گیس کے اداروں کے مظالم سے🤔

21/05/2024

‏کوئی آدمی انسان پاسپورٹ کے متعلق معلومات دے سکتا ہے ؟
جنوری 2024 میں ڈاکومنٹ جمع ہوئے اور ٹوکن سلپ پر پاسپورٹ رسیونگ تاریخ پر کانٹا لگا دیا، زبانی کلامی تین ماہ کی تاریخ دی جب تین ماہ بعد گئے تو مزید ایک ماہ پھر گئے تو مزید ایک ماہ، جب 9988 پر میسج کیا تو جواب ملا کہ سلپ پر لکھی گئی تاریخ کے مطابق متعلقہ پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ لے لیں جبکہ سلپ پر تاریخ ہے ہی نہیں،
کیا کوئی آدمی کوئی انسان رہنمائی کر سکتا ہے کہ نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کیوں؟
اور ارجنٹ فیس یا ایجنٹس کے ذریعے بنوائے گئے پاسپورٹ جلدی کیوں اور کیسے مل جاتے ہیں؟

31/03/2024

دنیا رب کو بھول گئی اور رب کی مخلوق کو فراڈ کے ذریعے لوٹنے لگی، کیسے ؟
دیکھیے اس 👇 ویڈیو میں
(یہ ویڈیو عوام کی آگاہی کے لیے کاپی پیسٹ کی گئی)

30/03/2024

اسلامی جمہوریہ، اسلامی قوانین، ہر دوسرا انسان عاشق رسول ہونے کا دعویدار مگر افسوس کہ "شکل مومناں کرتوت کافراں"

08/03/2024

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی والے بدمعاشی کر رہے ہیں کہ سٹوڈنٹس کے رزلٹس ادھورے بھیج کر پریشان کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب کا نہیں ، کئی سالوں سے جاری ہے اور اس کو مسئلہ بنانے میں مختلف امتحانی مراکز کے/کی سپرنٹینڈنٹ شامل ہیں۔
مقصد کوئی ایسا طریقہ وضع ہونا چاہیے کہ سٹوڈنٹس کو اس پریشانی سے بچایا جا سکے

08/03/2024

بچے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں کہ آسانی ہے لیکن کچھ خبیث صفت لوگ اس اچھے نظام کو بھی اپنے لیے جہنم کا ذریعہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔
کیا کوئی ایسا قانون نہیں کہ ایسے لوگوں کو روکا جا سکے؟
کیا ایسا کوئی وکیل بھائی نہیں جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرے تاکہ غریب عوام کے بچوں کے وقت کا ضیاع نہ ہو

14/01/2024

#منقول‏

کاروباری طبقے میں چھپا سب سے بڑا ڈاکو سنار ہے جو عوام کو دس ہاتھوں سے لوٹتا ہے۔

میں آپ کو سمجھاتا ھوں کہ جیولرز کیسے اچھے خاصے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کو ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں
مثلا
ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے
ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے

‎ #قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نا ھے
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ کا ھے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے۔
اور جب زیورات بیچتے ہیں تو موتیوں کا وزن سونے میں شامل کرتے ہیں اور جب وہی زیورات واپس خریدیں تو موتیوں کا وزن نکال کر وزن کرتے ہیں۔
دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پینچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔

نوٹ: چوری کے مال کی خریدوفروخت الگ ڈاکہ ھے۔
حکومت پاکستان سے اپیل ھے کہ سونے کی خریدوفروخت اور زیورات کی بناوٹ پہ باقاعدہ قانون سازی کی جائے.

31/08/2023

بے حس اشرافیہ ۔۔۔۔۔ کاش تم لوگوں کو خدا کا خوف اور آخرت کی فکر ہو

01/08/2023

۔
عوام پر ظلم ۔۔۔۔ کب تک؟
جن کو سب کچھ فری دیا جا رہا ہے وہ ختم کیوں نہیں کرتے؟
کہانیاں سنائی جا رہی ہیں کبھی عالمی منڈی کی تو کبھی آئی ایم ایف کی۔
کہاں تک ظلم کرو گے عوام پر
اگر مخلص ہو تو اشرافیہ کی سہولتوں میں کمی کریں۔ ورنہ منافقت اور ظلم ہی سمجھا جائے گا ۔

28/03/2023

عوام کو ذلیل نہ کریں 🙏

17/01/2023

“اب جب جے آئی ٹی کے ارکان بھی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں کہ وزیر آباد کا ڈرامہ بنایا گیا،اور عمران خان کی گھٹیا سیاست کے لئے ہم استعمال نہیں ہوں گے تو اس بے گناہ مدثر اور ....

17/01/2023

“وزیر آباد جے آئی ٹی نے فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں کہ گولی کہیں اور سے نہیں چلی نیازی کے گارڈ نے ہی چلائی ہے۔ جے آئی ٹی بنانے کا فائدہ اگر پھر بھی مدثر نذیر کو ہی ملزم ب....

10/01/2023

گورنمنٹ کو مرغی مافیا کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کرنی چاہیے

ماسٹر ٹائلز گوجرانولہ جس کے ملازمین پریشان حال ۔۔۔۔ مقروض ۔۔۔۔۔ملازمین کو دو سے تین ماہ بعد تنخواہیں دی جاتی ہیں جس کی و...
06/12/2022

ماسٹر ٹائلز گوجرانولہ جس کے ملازمین پریشان حال ۔۔۔۔ مقروض ۔۔۔۔۔
ملازمین کو دو سے تین ماہ بعد تنخواہیں دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین مقروض ہو گئے ۔ ضروریات زندگی بروقت پوری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ۔ ٹینشنز کی وجہ سے گھریلو معاملات گڑ بڑ ۔
ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہ دے کر پریشان کرنے میں افسران بالا ملوث جو کہ مالکان کو "سب اچھا" کی گردان سنا کر مطمئن کر دیتے ہیں ۔
مالکان سے گزارش ہے کہ ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہ دینے والے افسران کے خلاف ایکشن لیں ۔
اگر مالکان کو سب معلوم ہے اور پھر بھی ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہ دینے کی روش سے باز نہ آئے تو پھر یاد رکھیں اللّٰہ تعالٰی کی لاٹھی بے آواز ہے ۔

حافظ آباد کے فوارا چوک میں ٹرالی ٹریکٹرز کے ذریعے سڑک کو بلاک کیا گیا۔ اچھا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا جائے مگر ک...
03/10/2022

حافظ آباد کے فوارا چوک میں ٹرالی ٹریکٹرز کے ذریعے سڑک کو بلاک کیا گیا۔ اچھا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا جائے مگر کیا یہ طریقہ درست ہے جس میں عوام کے ذریعے عوام کو ہی پریشان ہونا پڑ رہا ہے؟

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوام کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share