Kohsar Forum HD

Kohsar Forum HD Kohsar Forum HD
is one of the leading web news channels of Kohsar ,Rawalpind
Pakistan

22/02/2024

چیف جسٹس کا قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت ناقابل قبول ہے
تاجدار ختم نبوت زندہ باد

عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہونگیملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہ...
22/01/2024

عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہونگی

ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔

4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جب کہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔

10/01/2024

کوٹلی ستییاں مری کہوٹہ NA 51 کے ٹکٹ کے غیر منصفانہ تقسیم پر عوام کا ردعمل NA 51 کے کارکنان نے آصف شفیق ستی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔جاوید انقلابی صاحب اظہارخیال کرتے ہوے۔✌️

10/01/2024

جاوید انقلابی صاحب NA 51 پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوے ✌️ آپ کا کیا خیال ہے اس کے بعد پروگرام چلتا رہا یا پروگرام وڑ گیا ہو گا ؟۔🤣

پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا  ہے تو ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج اگر کچھ یوں ہوئے تو گرین شرٹس ناک آؤٹ م...
01/11/2023

پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج اگر کچھ یوں ہوئے تو گرین شرٹس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ سکتی ہے۔

میچ 32: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا (جنوبی افریقا کی جیت)
میچ 33: بھارت بمقابلہ سری لنکا ( بھارت کی جیت)
میچ 34: افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز (افغانستان کی جیت)
میچ 35: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( پاکستان کی جیت)
میچ 36: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ( آسٹریلیا کی جیت)
میچ 37: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا (بھارت کی جیت)
میچ 38: سری لنکا بمقابلہ بنگلا دیش ( سری لنکا کی جیت)
میچ 39: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان ( آسٹریلیا کی جیت)
میچ 40: انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز ( انگلینڈ کی جیت)
میچ 41: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ( سری لنکا کی جیت)
میچ 42: جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان (جنوبی افریقا کی جیت)
میچ 43: بنگلا دیش بمقابلہ آسٹریلیا (آسٹریلیا کی جیت)
میچ 44: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( پاکستان کی جیت)
میچ 45: بھارت بمقابلہ نیدرلینڈز (بھارت کی جیت)
اگر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج مذکورہ منظر نامے کے مطابق آئے، تو بھارت پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا جبکہ جنوبی افریقا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگا۔

اسی طرح آسٹریلیا بھی14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

Pleas Share
19/10/2023

Pleas Share

17/10/2023
میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہباز اور مریم نواز نہیں: شاہد خاقانمسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...
09/10/2023

میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہباز اور مریم نواز نہیں: شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیےتھی۔

ان کا کہنا تھاکہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں، سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجاؤں گا، ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ حلقےکے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کیلئےجانا ہے یا نہیں، پارٹی کی ذمہ داری تھی کہ نوازشریف سے جو نا انصافی ہوئی اسے درست کرتی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

7 مئی کو بشریٰ بی بی کی ایڈوائس پر ہونیوالی میٹنگ میں اہداف طے کیے گئے، صداقت عباسیاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہ...
09/10/2023

7 مئی کو بشریٰ بی بی کی ایڈوائس پر ہونیوالی میٹنگ میں اہداف طے کیے گئے، صداقت عباسی

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت عباسی نے سیاست اور پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صداقت عباسی کا کہنا تھاکہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا، پی ٹی آئی کابیانیہ یہی تھا کہ مقابلہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 7 مئی کو ایک میٹنگ ہوئی جو بشریٰ بی بی کی ایڈوائس پر رکھی گئی، میٹنگ میں سب اپنےاپنے مشورے دیا کرتے تھے، 7 مئی کو میٹنگ میں اہداف طے کر لیے گئے تھے اور میٹنگ میں طےہوا اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوتی تو ردعمل دینا ہے۔

ن کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ذیلی قیادت نے کہا لیاقت باغ اکٹھے ہوجائیں، مظاہرین پہلے میٹروبس کے اسٹیشن پر حملہ کرنے گئے، پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔

صداقت عباسی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہ رہے تھےکہ بہت بڑا ری ایکشن آئے جس سے ادارہ پریشر میں آجائے، عمران خان کا بیانیہ مزاحمت کے بعد مفاہمت کا تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں۔

خیال رہے کہ صداقت عباسی کچھ عرصے سے منظرِعام سے غائب تھے اور گزشتہ دنوں ہی وہ گھر پہنچے تھے۔

اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود میں سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران افغان ریڑھی بانوں کا سی ڈی اے اہلکاروں پر ...
25/09/2023

اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود میں سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران افغان ریڑھی بانوں کا سی ڈی اے اہلکاروں پر آٸینی راڈوں سے حملہ پسٹل کے بٹ لگنے سے سی ڈی اے کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا گزشتہ ایک مہینے میں سی ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کئی بار اپریشن کیا گیا مگر جیسے ہی تجاوزات ختم ہوتی ہیں تو افغانی پٹھان ریڑھیوں والے دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتے ہیں چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی شاہ جہاں کو چاہیے کہ ائے روز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف اپریشن جاری و ساری رہنا چاہیے مزید زراٸع کا کہنا ہے کہ افغانی پٹھان تجاوزات کی اڑ میں چوریاں ڈکیتیاں بھی کرتے ہیں

Address

Rawalpindi
<<NOT-APPLICABLE>>

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohsar Forum HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohsar Forum HD:

Videos

Share

Nearby media companies