Voice Of Quetta

Voice Of Quetta News & Current Affairs Portal. send us your suggestions in DM
(5)

18/06/2024

کوئٹہ عسکری پارک میں مضر صحت کھانا کھانے سے 20 سے زائد بچوں کے حالت غیر ہو گئی، جنہیں کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے والدین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سرکاری حکام سے پرزور اپیل ہے کہ پارک کے ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کریں اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں

02/06/2024

کوئٹہ روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر
280 گرام کی روٹی کی قیمت 30 روپے کردی گئی
تندور والے نرخ کی پابندی کریں

ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردنوش کے قیمت کم کردیے۔ حالیہ آٹے کے قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے روٹی...
01/06/2024

ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردنوش کے قیمت کم کردیے۔
حالیہ آٹے کے قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے روٹی اور بیکری سامان کے قیمتوں کو کم کردیا۔ روٹی کے قیمتوں کو کم کرتے ہوے 280 گرام روٹی کی قیمت روپے مقرر کردی۔ بیکری سامان میں بسکٹ کے قیمت کو کم کرکے 800 روپے مقرر کردی رسک کی قیمت کو کم کرکے 380 پی کلو مقرر کردی 800 گرام ڈبل روٹی کے قیمت کو کم کرلے 170 روپے جبکہ سپیشل کی قیمت 180 روپے مقرر کردی ڈبل روٹی سنگل 360 گرام کے قیمت کو کم کرکے110 روپے مقرر کردی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی انتظامیہ پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹی کے ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا جو بھی دکاندار سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کریگا اسے گرفتار کرکے دکان اور تندور سیل کیا جاے

14/05/2024
11/05/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی متوقع

11/05/2024

سی ڈی 70 موٹر سائیکلوں کی قمیت میں بڑی کمی کا امکان
آئندہ ہفتے ٹریکٹروں کی قیمت میں بہت کمی کی جاےگی

30/04/2024

خضدار میں یکے بعد تین دھماکے سیکورٹی فورسز کیمپ اور پولیس نشانہ بنے، تفصیلات لی جارہی ہے

30/04/2024

پیٹرولیم مصنوعات/ قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔

30/04/2024

6 لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی ہوگئی، فون سم کی بندش شروع

30/04/2024

⚡وفاقی بجٹ 2024-25 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 جبکہ پنشن میں %10 اضافہ متوقع,

29/04/2024

کل تمام حضرات گیس بلز کے معاملے میں لازمی طور پر ہائیکورٹ پہنچ جائے یہ مسئلہ صرف نذیر آغا ایڈووکیٹ سے نہیں بلکہ تمام کوئٹہ کے عوام سے ہی حل ہوسکتا ہے

24/04/2024

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ آبنوشی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
آبی قلت کے خاتمے کیلئے محکمہ پی ایچ ای حکام کی مانگی ڈیم منصوبے سے متعلق وزیر اعلٰی بلوچستان کو بریفنگ

اجلاس میں صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمٰن کھیتران، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلٰی حکام کی شرکت

کوئٹہ میں روزآنہ 24 لاکھ گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے، بریفنگ

مانگی ڈیم کی تکمیل سے کوئٹہ میں قلت آب کا مسئلہ حل ہو جائے گا، بریفنگ

مانگی ڈیم کی تکمیل سے کوئٹہ کو روزآنہ 8.1 ملین گیلن پانی میسر آسکے گا ، بریفنگ

مانگی ڈیم منصوبے کی سیکورٹی کے لئے ایف سی کی خدمات حاصل کر لی گئیں، بریفنگ

وزیر اعلٰی بلوچستان کا مانگی ڈیم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار تشویش،

منصوبے پر مزید کوئی تاخیر قابل برداشت نہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

عوامی مشکلات کا احساس کریں کوئی حیلے بہانے نہیں چلیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان متعلقہ حکام پر برہم

سست روی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو گھر بھیجوا دیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان

مانگی ڈیم منصوبہ مقررہ مدت پر ہر حال میں مکمل کیا جائے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

مانگی ڈیم منصوبے کے لئے حسب الطلب سیکورٹی فراہم کی جائے وزیر اعلٰی کی محکمہ داخلہ کو ہدایت

برقی ضروریات سولرائزیشن سے پوری کی جائیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت

کیسکو سے بجلی خریداری کا انحصار بتدریج ختم کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان

وزیر اعلٰی نے صوبائی وزیر پی ایچ ای کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ، اعلامیہ

کمیٹی سولرائزیشن کے لئے تجاویز مرتب کرے گی، اجلاس میں فیصلہ

22/04/2024

آپریشن میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں، جمعہ داد مندوخیل
ہلاک اور زخمی ہونیوالے دہشتگرد رسالدار لیویز حمیداللہ کی شہادت میں ملوث تھے،عوام سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کریں ، ڈپٹی کمشنر

22/04/2024

پشین / دو دہشتگرد ہلاک
سنزلہ پہاڑ میں سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک، ڈپٹی کمشنر

20/04/2024

کوئٹہ:جسٹس ہاشم کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے جسٹس ہاشم کاکڑ سے حلف لیا۔

17/04/2024

انتظار کی گھڑیاں ختم،
نئی صوبائی کابینہ کل حلف اٹھائے گی
نئی عبوری کابینہ کی پروقار تقریب حلف برداری بروز جمعرات صبح 10:30 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

12/04/2024

پشین: فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے زخمیوں کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

12/04/2024

پشین: تورہ شاہ اڈہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
3 افراد شدید زخمی ہوگئے،

09/04/2024

پاکستان بھر میں کل بدھ 10 اپریل 2024 کو عید الفطر منائی جائے گی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا باضابطہ اعلان

09/04/2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کردیا، پاکستان بھر میں کل بدھ 10 اپریل 2024 کو عید الفطر منائی جائے گی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا باضابطہ اعلان

06/04/2024

پاکستانیوں کیلئے عمرہ ویزہ بند ہو جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔۔
سعودی عرب میں گداگروں کے خلاف آپریشن میں تیزی۔۔۔ گرفتار ہونے والے 90 فیصد گداگروں کا تعلق پاکستان سے ہے.
سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے والے 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ کی رپورٹ کے مطابق 90فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے.

03/04/2024

کوئٹہ گیس صارفین کے لئے خوشخبری۔۔۔!
عدالت نے گیس صارفین کو صرف 10 %فیصد بل جمع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ایک لاکھ بل کے صورت میں صرف دس ہزار جمع کریں۔عدالت

03/04/2024

انڑپل کند کوٹ کشمور کے قریب ڈاکووں نے مسافروں سے بھری کوچ کو اغوا کرلیا جس میں عید کی چھٹیاں منانے والے مسافر سوار تھے

03/04/2024

درزی کی دکان میں چوری کرنیوالا اعتکاف میں بیٹھا ملزم گرفتار، 12 سوٹ برآمد

03/04/2024

کوئٹہ میں افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر نکالنے کیلئے گلی محلے میں اعلانات شروع

27/03/2024

پشین, دہشتگردوں کیخلاف چار گھنٹوں سے مسلسل سرچ آپریشن جاری
آپریشن کے دوران پانچ سہولتکاروں سمیت پندرہ افراد گرفتار
دہشتگردوں کے ایک سہولت کار کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ، ڈی سی جمعہ داد مندوخیل

25/03/2024

تربت حملہ اطلاعات کے مطابق چار دہشتگردوں نے تربت میں سول ائرپورٹ کے راستے فوجی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں، کلئرنس آپریشن جاری ہے۔

22/03/2024

22مارچ 2024
عام تعطیل
بینک دولتِ پاکستان 23 مارچ 2024ء (بروز ہفتہ )’یوم ِپاکستان' کے موقع پر حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گا

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Quetta:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Quetta

Show All