Daily Quetta News

Daily Quetta News ڈیلی کوئٹہ نیوز

کوئٹہ شارع قندھاری بازار بخاری سینٹر میں ڈکیتی کی واردات ڈکیتی میں ملوث ڈاکو پولیس اہلکار نکلے
23/11/2023

کوئٹہ شارع قندھاری بازار بخاری سینٹر میں ڈکیتی کی واردات ڈکیتی میں ملوث ڈاکو پولیس اہلکار نکلے

کوئٹہ میں 250 گرام کی روٹی 50 روپے کا چل رہی ہے کفر کا نظام اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور باقی انتظامیہ کہاں...
22/11/2023

کوئٹہ میں 250 گرام کی روٹی 50 روپے کا چل رہی ہے کفر کا نظام اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور باقی انتظامیہ کہاں ہیں۔ یا یہ تمام حضرات بھی اپنا اپنا حصہ لے کر، اپنی آخرت خراب کر کے غریب عوام کو تندور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو کہ پہلے ہی لاکھوں کما رہے ہیں ۔ جن افسران نے تندور مافیا سے مذاکرات کیے یہ ان کے لیے شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ عوام نے وزیراعلئ اعلی اور چیف سیکریٹری سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں تندور والوں کی ہڑتال ختم، روٹی کی قیمت 50 روپے مقررکوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد ب...
22/11/2023

کوئٹہ میں تندور والوں کی ہڑتال ختم، روٹی کی قیمت 50 روپے مقرر

کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے مذاکرات۔ تندور ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، کوئٹہ میں 165 گرام روٹی کا ریٹ 25 روپے مقرر۔ ضلعی انتظامیہ اور تندور ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مزاکرات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف، سید امردین آغا، مولانا رمضان مینگل، ولی افغان، نعیم خلجی نے شرکت کی۔ مذاکرات خوش اصلوبی سے طے پاگئے۔ تندور مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب مذاکرات کے بعد 165 وزنی پیڑے سے بننے والی روٹی 25 اور 330 گرام وزنی پیڑے سے بننے والی روٹی 50 روپے کرنے فیصلہ ہوا ہے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ سعد بن اسد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی کرنے والے تندور کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائیگا اور مالکان کو جیل بھیج دیاجائیگا۔

کچلاک /میں افغان مہاجرین کے حق میں اور افغان سرحد پر پاسپورٹ سسٹم شروع کرنے کے خلاف عوامی نیشل پارٹی /پی ٹی ایم /این ڈی ...
06/11/2023

کچلاک /میں افغان مہاجرین کے حق میں اور افغان سرحد پر پاسپورٹ سسٹم شروع کرنے کے خلاف عوامی نیشل پارٹی /پی ٹی ایم /این ڈی ایم اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی خوشحال گروپ کی جانب احتجاجی جلسہ کرنے پر اصغر خان اچکزئی اور دیگر کے خلاف کچلاک پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج زرائع

05/11/2023

سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس پھیلنے لگا۔۔۔کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئ۔۔۔ینگ ڈاکٹرز کی حکومت پر تنقید۔۔۔

آئی جی بلوچستان پولیس کا نوٹس/ افغان مہاجرین کے واپسی کے عمل پر تنقید کرنے والے اہلکار معطلمعطل اہلکاروں میں اے,ایس,آئی ...
02/11/2023

آئی جی بلوچستان پولیس کا نوٹس/

افغان مہاجرین کے واپسی کے عمل پر تنقید کرنے والے اہلکار معطل

معطل اہلکاروں میں اے,ایس,آئی داؤد خان سمیت 3 اہلکار شامل ہیں
سچ بولنے کی سزا تو ملی گئ
داود خان نے اج اپنی نوکری کی پروا کئے
بغیر کڑوا سچ بول کر
پوری دنیا میں انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا
اس انسان نے
اج انسانیت کیلے ایک اعلی مثال قائم کردی
دنیا بھر میں انسانیت کیلے کوئی سرحد نہیں ہوتی ہیں😭😭

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف بی این پی کا دھرنا، چیف جسٹس مداخلت کریں، سردار اختر مینگلاسلام آباد بلوچستان نیشنل پا...
01/11/2023

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف بی این پی کا دھرنا، چیف جسٹس مداخلت کریں، سردار اختر مینگل

اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربرا ہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کےساتھ دھرنا ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نہیں بلکہ پورے پاکستان میں جبری گمشدگیاں جاری ہے ہزاروں افراد لاپتہ ہے یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ مسنگ پرسن جو اس ملک کے شہری ہے چاہیے کہ وہ کسی جرم میں ملوث ہے یا نہیں ہے انکو عدالتوں میں پیش کیا جاتا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کیسز بنائے جاتے ان خیالات کا اظہار سردار اختر جان مینگل نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت اوربعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر رضاربانی ،آمنہ جنجوعہ ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محسن داوڑ،افراسیاب خان خٹک ودیگر نے دھرنے کے شرکاسے یکجہتی کی۔سرداراخترجان مینگل نے اظہار یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیکن بد قسمتی رہی ہے کہ جو منتخب حکومتیں آئی ہے انہوں نے بھی اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا ہے یہاں تک کہ بل پیش کیے وہ بھی مسنگ اورکمیشن بنائے گئے اس کمیشن کی رپورٹ مسنگ ہے جو کمیٹیاں بنائی گئی ان کمیٹیوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے آج کا احتجاج کرنے کا مقصد ہمارا یہی ہے کہ ہم احتجاج کررہے ہیں حکومت کو دکھانے کیلئے کہ ہم مسنگ پرسن کا مسئلہ نہ کہ صرف صوبہ کا ہے اور نہ کہ صرف ملک کا ہے یہ ایک انسانیت کا مسئلہ ہے اس مسئلے کو جتنا جلدی ہوسکے حل کریں اور ان جتوں جن کو قتل کرنے لائسنس دیا ہے جن کو حکومت کی سرپرستی میں آرگنائز کیا ہے کہ لوگوں کو اٹھائے اور بھتہ وصول کریں اور یہاں تک یہ اجازت دی گئی ہے کہ کسی کو مارے بھی ان کے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم جب مسنگ پرسن کی بات کرتے تھے تو ہم پر وہ سیاسی پارٹیاں تنقید کرتے تھے آج ان سیاسی جماعتوں اور صحافیوں پر بات آئی ہے آپ کہتے ہیں کہ ہمارے لوگ بھی مسنگ ہورہے ہیں بلوچستان میں 20سالوں سے جبری گمشدگیاں جاری ہے ان کی شنوائی اس لیے نہیں ہورہی ہے کہ بلوچستان کولاوارث سمجھا گیا ہے اور لاوارث لوگوں کے حوالے سے نشتر ہسپتال کے چھت سے جو لاشیں ملی ہے جن کو لاوارث کہلا کر دفنا دیا گیا ہے جو پورے کہ پورے بلوچستان کو انہوں نے لاوارث سمجھا ہے مسنگ پرسن کا منتخب حکومتوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ہم نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیے ان کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں آئی ہے مجھے نہیں لگتا ہے کہ نگران حکومت مسنگ پرسن کے حوالے سے کوئی ایکشن لے گی ہم اس احتجاج کو اپنا فرض اور قرض سمجھتے ہیں جو ادا کر رہے ہیں نگران وفاقی حکومت کو مسنگ پرسن کی درد کے بدلے میں سرکاری میٹھائیاں ملتی ہے جو درد کا اثر ختم ہوجاتا ہے ۔سرداراخترمینگل نے کہاکہ سینیٹرمشاہد حسین نے جس طرح کہا ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر آنا چاہےے تھا ہم تیار ہیں آل پارٹیز کانفرنس کیلئے بلکہ ہم آل پارٹیز کانفرنس بلائیںگے تمام سیاسی جماعتوں چاہے جو حکومت میں ہو اپوزیشن میں ہو یا پھر جو جیل میں ہوں سب کومدعو کرینگے کہ آنے والے دور میں ان اداروں کوپابند کیاجائے کہ لاپتہ افراد اس ملک کے شہری ہیں ان کےساتھ بھی ایسا رویہ اختیار کرے جس طرح غیرملکی ایجنٹوں کے ساتھ روا رکھاجاتاہے ،ہم یہ نہیں کہتے کہ انہیں بغیر تحقیق رہاکیاجائے بلکہ انہیں عدالتوں میں پیش کیاجائے بے گناہ افراد کو چھوڑ دیاجائے تاکہ ان کے فیملی کے اراکین جس قرب سے گزررہے ہیں وہ ختم ہوں ،کمیشن کاکام رپورٹ دیناہے بازیابی حکومت واداروں کاکام ہے ،سناہے لاپتہ افراد کمیشن کو ایکسٹینشن دی گئی ہے جو کمیشن 10سال میں کچھ نہ کرسکی توپھر اب کیاکرسکے گی ،انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں ،پارلیمانی ممبران جنہوں نے یکجہتی کااظہار کیا ان پر شکر گزار ہیں ،نواز شریف اور عمران خان کو لاپتہ افراد کی آہ کا تو نہیں پتہ لیکن جو اعتماد تھا اب وہ نہیں رہا ۔آئندہ کالائحہ آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا،چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف معیشت آیا اب چارٹر آف مسنگ پرسنز پر کم از کم عمل درآمد کیاجائے ،سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہاکہ لاپتہ افراد کامسئلہ پاکستان کامسئلہ ہے لاپتہ افراد کی گمشدگی قابل قبول نہیں ،آئین اور قانون کی پاسداری ،پارلیمنٹ کی بالادستی کی سب بات کرتے ہیں اور رول آف لاءکا سب سے بڑا ٹیسٹ لاپتہ افراد ہے ،پاکستان کو آگے بڑھناہے تو لاپتہ افراد کامسئلہ حل ہوناچاہےے ،آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیں جوبھی الیکشن جیتیں وہ پہلی فرصت میں لاپتہ افراد کامسئلہ حل کرے اورپہلے 30دن میں یہ مسئلہ حل کرے ۔

*مہاجرین کے خلاف آپریشن ‘ پشتونخوا میپ کا احتجاج*کوئٹہ ‘ مہاجرین کے خلاف آپریشن کیخلاف اور چمن دھرنا مظاہرین کے حق میں...
01/11/2023

*مہاجرین کے خلاف آپریشن ‘ پشتونخوا میپ کا احتجاج*

کوئٹہ ‘ مہاجرین کے خلاف آپریشن کیخلاف اور چمن دھرنا مظاہرین کے حق میں پشتونخوا میپ کا احتجاج کا اعلان

کوئٹہ ‘ پشتونخوامیپ کا جمعرات 2 نومبر کو تمام اضلاع کے ڈی سی آفیسز کے سامنے مظاہروں/دھرنوں کا اعلان

کوئٹہ ‘ تمام اضلاع میں احتجاج ریلی نکالی جائینگی ‘ پارٹی اعلامیہ

کوئٹہ ‘ مرکزئی ریلی کل جمعرات کی صبح 11 بجے پارٹی دفتر کلب روڈ کوئٹہ سے نکالی جائییگی ‘ پارٹی اعلامیہ

کوئٹہ؛ ہزارہ کمیونٹی کی 80 فیصد آبادی افغان مہاجرین پر مشتمل ہے۔ ان کا ایک سربراہ (ممبر بلوچستان اسمبلی) بھی مہاجر نکلا ...
01/11/2023

کوئٹہ؛ ہزارہ کمیونٹی کی 80 فیصد آبادی افغان مہاجرین پر مشتمل ہے۔ ان کا ایک سربراہ (ممبر بلوچستان اسمبلی) بھی مہاجر نکلا تھا! لیکن انہیں ملک بدر کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے کہاں ھیں انتظامیہ

کوئٹہ میں متعصب بلوچ پولیس اہلکار قانونی طور پر مقیم افغانوں کے کارڈ کینچی سے کاٹ کر انھیں غیر قانونی طور پر مقیم افغانو...
01/11/2023

کوئٹہ میں متعصب بلوچ پولیس اہلکار قانونی طور پر مقیم افغانوں کے کارڈ کینچی سے کاٹ کر انھیں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے طور پر گرفتار کرتے ہیں ۔

چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا : نگران وزیراعظماسلام آباد:  نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے...
23/10/2023

چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا : نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ چین کا دورہ خوشگوار رہا، حالیہ دورہ چین میں صدر شی پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ۔انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں نجی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کا اظہار کیا گیا، ہمارے 20کے قریب ایم او یوز سائن ہوئے ہیں ، ایک عرصے کے بعد چین کے ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سمجھوتے ہوئے، چین سے ہونیوالے سمجھوتوں کا تواتر پاکستان کے مفاد میں ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پرعزم ہے کہ حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رکھے گا ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی و معاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے رہا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دورے میں کابینہ ارکان نے بھی پاک چین تعلقات کی بہتری میں بھرپور معاونت کی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم عرض کررہے ہیں کہ غیر قانونی افراد اپنے ملک سےویزہ لیکر آئیں۔

تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آرمی چیف کی نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکتاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی ...
23/10/2023

تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آرمی چیف کی نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو اعزازات دیے، نسٹ کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد کیا گیا،چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علموں کو ڈگریاں عطا کی گئیں،3500 طلبہ کو 7 مختلف ڈسپلنز میں ڈگریاں دی گئیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گریجوایٹس ،اُن کے والدین اور فیکلٹی کو دلی مبارکباد دی،پڑھانے اور سیکھنے کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر نسٹ کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج طلباء کی زندگیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے جو ایک اہم تبدیلی کی نوید دیتا ہے۔آرمی چیف نے ریمارکس دیئے کہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کریں اور ان کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی فکری وسائل کو بروئے کار لائیں۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم ...
23/10/2023

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے جب کہ کیس کے گواہ بھی طلب کر لیے ہیں۔

محمد صدیق ولد اسد اللہ جس کا تعلق سرانان  سے ہے 6 دن  سے لاپتہ ہے جس بھا ئ کو بھی پتہ ہو وہ 03101802907 اس نمبر پر رابطہ...
23/10/2023

محمد صدیق ولد اسد اللہ جس کا تعلق سرانان سے ہے 6 دن سے لاپتہ ہے جس بھا ئ کو بھی پتہ ہو وہ 03101802907 اس نمبر پر رابطہ کرے

پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہویٹیکن سٹی  کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا م...
22/10/2023

پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن سٹی کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بند ہونی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حماس فوراً اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسانی بھائی چارے کی تباہی ہے، غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں سوچ کر افسوس ہوتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ دونوں اطراف سے جان کھو دینے والے لوگوں کیلئے دعا گو ہوں، غزہ میں انسانی امداد کی آمد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

دنیا میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 1.1 ارب تک پہنچ گئی،اقوام متحدہجنیوا  اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری رپو...
22/10/2023

دنیا میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 1.1 ارب تک پہنچ گئی،اقوام متحدہ

جنیوا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 110 ممالک میں رہنے والے 6.1 ارب افراد میں سے 1.1 ارب غربت سے نبرد آزما ہیں۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی طرف سے 17 اکتوبر کو عالمی انسداد غربت کے دن پر جاری کردہ 2023 کے عالمی کثیر جہتی غربت انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 110 ممالک کے 6.1 ارب افراد میں سے 1.1 ارب لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 6 میں سے 5 غریب سب صحارا افریقا یا جنوبی ایشیائ میں رہتے ہیں، سب صحارا علاقے میں رہنے والے 47.8 فیصد جبکہ جنوبی ایشیائ میں 34.9 فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔جنوبی ایشیائ اور سب صحارا افریقا کے علاوہ غربت سے لڑنے والوں میں سے 65 فیصد چین، انڈونیشیا، میانمار، سوڈان اور یمن میں ہیں۔اقوام متحدہ نے دنیا کے تحفظ اور اس کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے جو ترقیاتی اہداف مقرر کئے ہیں ان میں 2030ئ تک غربت کا خاتمہ شامل ہے۔یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگروام (یو این ڈی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں غربت کی شرح میں اضافے کو کم کرنا اور یومیہ 3.65 ڈالر سے کم پر زندگی بسر کرنیوالے کروڑوں لوگوں کو 14 ارب ڈالر سے تھوڑی زیادہ رقم سے غربت سے نکالنا ممکن ہے۔

حب, اراضی پر لینڈ مافیا کے قبضے کیخلاف مکین سڑکوں پر نکل آئےحب دارو ہوٹل قبرستان سے ملحقہ اراضیات پر لینڈ مافیا کی قبضہ ...
22/10/2023

حب, اراضی پر لینڈ مافیا کے قبضے کیخلاف مکین سڑکوں پر نکل آئے

حب دارو ہوٹل قبرستان سے ملحقہ اراضیات پر لینڈ مافیا کی قبضہ گیری ،مسلح افراد کی نقل و حرکت کے خلاف منگیانی گوٹھ کے مکین سڑکوں پر نکل آئے او ر فریاد لیکر لسبیلہ پریس کلب پہنچ گئے ،مسلح لینڈ مافیا کے خلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،اور پ±رہجوم پریس کانفرنس ،اعلیٰ حکام اور سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان ،لسبیلہ کے قبائلی عمائدین ،لسبیلہ سول سوسائٹی اور سیاسی وسماجی تنظیمات سے نوٹس لینے کا مطالبہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دھرنا اور احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے منگیانی قبیلے کے معتبر شخصیت دوست محمد منگیانی نے اتوار کے منگیانی برادری کے دیگر معززین خمیسہٰ منگیانی ،غلام حسین منگیانی ،جمن منگیانی ،اسلم منگیانی اور وحید ساجدی ،سردار الٰہی بخش کوہ بلوچ ،دلمراد سرمستانی کے ہمراہ لسبیلہ پریس کلب حب میں ایک پ±ر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حب میں اراضیات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قبضہ مافیا گروہ سرگرم ہو گئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ حب میں قدیمی و مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضے مخصوص منصوبہ بندی کے تحت کیئے جارہے ہیں پولیس انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکمے مقامی و قدیمی قبائل کے بجائے قبضہ گیروں کی جانے انجانے میں معاونت کر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ حب کے علاقے دار و ہوٹل قبرستان اور اس سے ملحقہ اراضیات ہمارے آبا واجداد کی ملکیت ہیں ہم یہاں صدیوں سے آباد ہیں مگر کچھ مہینوں سے دارو ہوٹل قبرستان سے ملحقہ ہماری اراضیات پر مسلح قبضہ گروپ بزور اسلحہ قبضہ کر رہے ہیں، قبضہ گروپس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کچھ سال قبل خضدار سے حب آئے ہیں انھوں نے کہاکہ مسلح قبضہ گروپ نے ہماری اراضیات پر تعمیرات شروع کی ہیں 16 اگست 2023 کو قبضہ کرنے سے منع کیا تو مجھ پر حماد، جواد مگسی نامی شخص و دیگر نا معلوم قابضین نے قاتلانہ حملہ کیا جس کی تحریری درخواست ہائیٹ پولیس کو دی گئی مگر ہائیٹ پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی بعد ازاں ایک اور قاتلانہ حملہ مذکورہ افراد نے پولیس تھا نہ ہائیٹ کے قریب اس وقت کیا ہے جب میں موٹر سائیکل پر تھانہ کی طرف جارہا تھا۔ اس کی فوری اطلاع کے باوجود ہائیٹ پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی پولیس انتظامیہ نہ جانے کیوں چاہتی ہے کہ تنازعات ہوں اور لوگ سڑکوں پر نکلیں انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے معلوم ہوتا ہے کہ قبضہ گروپ کو پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے مذکورہ اراضیات پر ہمارا اور شعیب نامی شخص کا دعویٰ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان اور سینئر سول عدالت حب میں زیر سماعت ہے، معزز عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے ہم نے اور دوسرے فریق شعیب نے بھی قبضہ گروپ کے خلاف ڈپٹی کمشنر و اسٹنٹ کمشنر حب کو الگ الگ تحریری درخواستیں دی جبکہ ہم نے ایس ایس پی حب اور ہائیٹ پولیس کو بھی درخواستیں دی مگر ابتک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ قبضہ گروپ مسلسل تعمیرات کر رہا ہے قبضہ گروپ کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں ہے جبکہ ہمارے پاس تمام اراضیات اور مائینگ لیز کی دستاویزات موجود ہیں۔ سکنچر مائٹنگ کے نام پر ہماری مائنگ لیز بھی ہے مسلح قبضہ گروپ ہماری اراضیات اور قبرستان پر قبضہ کر کے یہاں پلاننگ اور ڈیزل ڈپو غیرہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہمیں سمجھ سے نہیں آرہا کہ پولیس انتظامیہ کیوں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی نہ جانے کیوں پولیس انتظامیہ کسی جانی نقصان کا انتظار کر رہی ہے انھوں نے کہاکہ دارو ہوٹل قبرستان کی جگہ بھی ہمارے آبا واجداد نے مختص کی تھی جب میں بڑھتی ہوئی آبادی اور قبرستانوں میں جگہ کی کمی کے سبب شہر بھر کے لوگ یہاں آکر اپنے پیاروں کو دفن کرتے ہیں۔ قبرستان مکمل بھر جانے کے بعد لوگوں نے ملحقہ اراضی پر اپنے پیارے دفن کیئے ہیں۔ قبضہ گروپس قبرستان کے ساتھ اپنا قبضہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے سبب لوگوں میں شدید اشتعال پایاجاتا ہے انھوں نے کہاکہ ایک ڈیڑھ ماہ قبل علاقہ کے لوگوں نے قبرستان پر مسلح گروپس کے قبضہ کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا جس کے بعد تحصیلدار حب نے آکر قبضہ گروپ کی تعمیرات مسمار کرائی تھی جس کے بعد ابتک پولیس انتظامیہ وہاں اراضی پر نہیں آئی۔ قبضہ گروپ تعمیرات جاری رکھے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کو بار بار کہ رہے ہیں مگر کوئی سننے کو تیار نہیں ہے انھوں نے کہاکہ ہمارا تعلق منگیانی قبیلے سے جو کہ حب کا قدیمی قبیلہ ہے منگیانی، گجر، بز نجو، شیخ، واہورہ، موندرہ، موٹک، سیا دو دیگر قدیمی قبائل جو کہ حب میں صدیوں سے آباد ہیںحب آج ایک انڈسٹریل ایریا ہے جو کہ ملکی معیشت مستحکم کرنے کا کردارادا کر رہی ہے یہاں کی اراضیات صنعتوں کے لیے جام آف لسبیلہ اور منگیانی، گجر و دیگر قبائل نے دی تھی۔ ہمارے آبا واجداد نے صنعت کاری کے لیئے اپنی زمینیں دی تھیں۔ تاکہ ملک میں ترقی و خوشحالی آئے آج صنعتوں میں قدیمی و مقامی قبائل کو روز گار نہیں دیا جار ہا ہے۔ مگر ملک بھر کے ہزاروں لوگ اس صنعت کاری کے سبب روزگار کما رہے ہیں جام آف لسبیلہ کی سربراہی میں جب لسبیلہ کے قبائل ہمیشہ پرامن اور محب وطن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حب لسبیلہ میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ دنیا بھر سے سرمایہ کار آئے اور مذید آ رہے ہیں۔ حب میں اسپیشل اکنامک زون بننے جارہا ہے جہاں مزید صنعتیں لگتی ہیں انھوں نے کہاکہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی، کور کمانڈر بلوچستان ،نگران وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکر یٹری بلوچستان کی توجہ حب میں قدیمی و مقامی قبائل کی اراضیات پر قبضہ گیروں کی جانب مبذول کرواتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ حب کا امن بحال کیا جائے حب لسبیلہ کو ہمیشہ کی طرح پر امن رکھنے کے لیے اقدامات کیئے جائیں۔ یہاں انڈسٹریل زون سمیت اکنامک زون بننے جارہے ہیں جہاں مسلح لوگ مقامی قبائل کی اراضیات پر قبضہ کر کے یہاں کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ قدیمی و مقامی قبائل کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ قبضہ گیر مسلح ہو کر مذکورہ اراضیات پر نقل و حرکت دکھائی دیتے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی نہیں کر ہی اور ایسا لگتا ہے کی انہیں پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے انھوں نے کہا کہ ہم لوگ محب وطن لوگ ہیں اور اپنے حقوق کےلئے آواز بلند کرلئے احتجاج ہی کر سکتے ہیں اگر ہماری اراضیات پرقبضہ گیری کا خاتمہ نہیں کیا گیا تومینRCDشاہراہ پر دھرنا دینگے اور احتجاج بھی کریں گے انھوں نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعلی و جام آف لسبیلہ جام میر کمال خان، حب لسبیلہ کے قبائلی عمائدین، لسبیلہ سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی تنظیمات اور انسان دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقامی قدیمی قبائل کی اراضیات پر قبضہ گیریت کا نوٹس لیں پولیس انتظامیہ کی قبضہ گیری کی معاونت کا نوٹس لیا جائے مقامی قبائل کی اراضیات اور انکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

بلوچستان اس وقت قبائلی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا میر ظہور بلیدیسردار اخترمینگل لانگ مارچ کے بجائے نو اب اسلم رئیسانی ا...
22/10/2023

بلوچستان اس وقت قبائلی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا میر ظہور بلیدی

سردار اخترمینگل لانگ مارچ کے بجائے نو اب اسلم رئیسانی اور مولانا شیرانی کی سربراہی میں قائم ثالثی کمیٹی کے تحت حل کریںکوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت قبائلی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتافریقین کو چاہئیے کہ وڈھ میں جاری قبائلی تنازعے کو سیاسی ریلیوں اور لانگ مارچ کے بجائے بلوچی روایت کے مطابق نواب اسلم رئیسانی اور مولانا شیرانی کی سربراہی میں قائم ثالثی کمیٹی کے تحت حل کریں۔

اسپین میں مشتعل افراد نے اسرائیلی کروڑ پتی کے ہوٹل پر قبضہ کرلیا، مظالم کیخلاف شدید احتجاجباسلونا ہسپانوی باشندوں سے نار...
22/10/2023

اسپین میں مشتعل افراد نے اسرائیلی کروڑ پتی کے ہوٹل پر قبضہ کرلیا، مظالم کیخلاف شدید احتجاج

باسلونا ہسپانوی باشندوں سے ناراض ہو کر انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے بارسلونا شہر میں ایک اسرائیلی کروڑ پتی کی ملکیت کارٹیس ہوٹل پر قبضہ کر لیا اور مزید دیر تک وہیں رہے۔ ایک گھنٹہ کے دوران ان کی خبریں مقامی میڈیا تک پہنچیں جس میں بتایا گیا کہ ان کے حامیوں کی تعداد 100 سے زیادہ تھی۔کرٹس ہوٹل اسرائیلی بزنس مین ہیم تسف کی ملکیت ہے جو اسرائیل کے امیر ترین افراد میں 42 ویں نمبر پر ہیں۔ اس کا ذکر گزشتہ سال امریکی اقتصادی میگزین فوربز کی فہرست میں کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے استقبالیہ ہال پر قبضہ کر لیا اور دیگر مقامات پر بھی پھیل گئے۔ مظاہرین نے بین الاقوامی جھنڈوں کو نیچے کردیا اور اس کی جگہ فلسطینی پرچم لہرا دیا۔اس کے بعد ان میں سے ایک بڑی تعداد نے بالکونیوں میں جا کر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم کی مذمت کی۔ بعض افراد نے کہا کہ ان کے مظاہرے کا مقصد یہ یاد دلانا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے حوالے سے کیا کیا جارہا ہے۔

چیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل، لک پاس ٹنل کی بندش معمول بن گیا، مسافروں کو پریشانیمستونگ  لکپاس ٹنل پر روزانہ چیکنگ کے ن...
22/10/2023

چیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل، لک پاس ٹنل کی بندش معمول بن گیا، مسافروں کو پریشانی

مستونگ لکپاس ٹنل پر روزانہ چیکنگ کے نام پر عوام رل گئے، اتوارشام بھی 7 بجے سے ہی لکپاس ٹنل مکمل طور پر بند، لکپاس ٹنل پر ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے، کوئی نوٹس لینے والا نہیں، عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وزیر داخلہ ڈپٹی کمشنر مستونگ، عبدالرزاق ساسولی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ لکپاس ٹنل کے مقام پر شام کو کوچز کی چیکنگ کے باعث شام سے ہی ٹریفک روزانہ کئی کئی گھنٹے جام رہتا ہے ہزاروں گاڑیاں پھنس جانے سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانا بھی ناممکن ہوچکا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضروری چیکنگ کے لیے لکپاس ٹنل کے بجائے کسی کھلے میدان کا انتخاب کیا جائے کیونکہ اس جگہ روڈ اور ٹنل تنگ ہونے سے بڑے بڑے ٹیلرز، بوزرز اور دس وئیلر ٹرکوں کے آنے اور دوسری جانب کوچز کی لمبی قطار کے اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کو ایمرجنسی میں جلد بازی سے حادثات رونما ہو رہے ہیں جسکی واضع مثال گزشتہ شب لکپاس ٹنل پر پھنس جانے کے باعث جلدی سے نکلنے کی کوشش میں کاریزنوتھ کے ایک نوجوان کی روڈ حادثے میں شہادت اور فیملی ممبرز زخمی ہوئے ہیں اسی طرح گھنٹوں تک لکپاس ٹنل پر پھنس جانے کی وجہ سے کئی گاڑیاں وہاں سے نکلتے ہی دور دراز علاقوں میں پہنچنے کے لئے تیز رفتاری اختیار کرتے ہیں جس سے کئی حادثات کا احتمال رہتا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر داخلہ ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے اور چیکنگ کے لیے متبادل جگہ کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران میںمہسا امینی کی ہلاکت کی کوریج پر دو خواتین صحافیوں کو 10سال سے زائد قیدتہران ایران کی عدالت نے مہسا امینی کی دور...
22/10/2023

ایران میںمہسا امینی کی ہلاکت کی کوریج پر دو خواتین صحافیوں کو 10سال سے زائد قید
تہران ایران کی عدالت نے مہسا امینی کی دوران حراست موت کی کوریج کرنے والی دو خواتین صحافیوں کو ایک دہائی سے زائد عرصے کے لیے قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب کی عدالت نے کرد-ایرانی خاتون مہسا امینی نے پولیس کی حراست میں موت کی کوریج کرنے پر دونوں خواتین صحافیوں نیلوفر حمدی اور علیحہ محمدی کو قومی سلامتی کے خلاف کام اور امریکی حکومت سے تعاون کرنے کے الزام میں بالترتیب 13 اور 12 برس قید کی سزا سنادی۔خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ سال 22 سالہ مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کی حراست میں موت کے بعد ملک بھر میں کئی مہینوں تک بڑے پیمانے پر مظاہروں ہوئے تھے جو ایران کی حکومت کے لیے کئی سالوں میں سب سے بڑا چیلنج تھا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا کہ نیلوفر حمیدی اور الٰہی محمدی کو امریکی حکومت کے ساتھ تعاون اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے سمیت دیگر الزامات میں بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔تاہم دونوں صحافیوں کے وکلا نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ایران کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ’انہیں ملک دشمن امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر بالترتیب 7 اور 6 سال سزا دی گئی اور پھر قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے پر پانچ سال قید اور نظام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے جرم میں دونوں کو ایک، ایک سال قید کی سزا ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری کیے گئے فیصلوں پر اپیل کی جا سکتی ہے۔ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اگر سزا کی تصدیق ہو جاتی ہے تو خواتین نے پہلے ہی ایون جیل میں جو وقت گزارا ہے، سزا میں سے اس مدت کیکٹوتی کر دی جائے گی۔

کفر ملت واحد بن چکا، او آئی سی مذمتی قرار دادوں پر اکتفا نہ کرے، نگراں وفاقی وزیر مذہبی اموراسلام آباد نگران وفاقی وزیر ...
22/10/2023

کفر ملت واحد بن چکا، او آئی سی مذمتی قرار دادوں پر اکتفا نہ کرے، نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ او آئی سی صرف مذمتی قراردادوں پر اکتفا نہ کرے بلکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے، کفر ملت واحد بن چکا ہے ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے۔نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جماعت اہل حرم کے زیراہتمام اتحاد امت اور مسئلہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن فرماتا ہے کہ اہل ایمان ہی غالب ہوں گے بشرطیکہ وہ مومن ہوں، جو بات قرآن کریم نے لکھ دی وہ حرف آخر ہے۔انیق احمد نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ جو لوگ اللہ کی زمین پر اس کا نظام قائم نہیں کرتے وہ ظالم، فاسق اور کافر ہیں، فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے مسلم دنیا سے کوئی رہنما فلسطین نہیں پہنچا، امریکی و برطانوی سربراہوں نے اسرائیل پہنچ کر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہو گئی ، آج بڑی طاقتیں اسرائیل پہنچ کر اظہار یکجہتی کر رہی ہیں، یورپی یونین نے فلسطینی امداد کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا، کیا غزہ کے بعد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ کوئی اور ریاست ہے؟ نبی اکرم? نے تعلیم دی کہ ظالم کا ہاتھ روکا جائے اور مظلوم کی مدد کی جائے۔انیق احمد نے مزید کہا کہ غزہ میں 7 ہسپتال بند ہو چکے ہیں، باقیوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، مسلمان ممالک اسرائیل کی کمرشل پروازوں کو ایئر سپیس دینا فوری بند کریں، او آئی سی صرف مذمتی قراردادوں پر اکتفا نہ کرے بلکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے۔

استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، علی زیدیکراچی (ڈیلی کوئٹہ نیوز )سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہ...
22/10/2023

استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، علی زیدی

کراچی (ڈیلی کوئٹہ نیوز )سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ( ڈیلی کوئٹہ نیوز)ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں علی زیدی نے آئی پی پی میں شمولیت کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، کل عون چوہدری نے ایک مفرور کا استقبال کیا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس مفرور کو جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں ہی لے جایا گیا۔انہوںے کہا کہ میں نے 28 مئی 2023 کو جیکب آباد جیل سے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا اور آج تک غیر سیاسی ہوں۔

احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزیراعظم الیکشن کمیشن میں طلباسلام آ باد  الیکش کمیشن کے اح...
22/10/2023

احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزیراعظم الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آ باد الیکش کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو (آج) پیر کو طلب کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا ہےسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو (آج)پیر کے روز طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹسز کےمطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے ڈی سی شیخوپورہ وقار علی کےتبادلے کے احکامات دیئے تھے جن پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گورئمنٹ پنجاب نے 26 ستمبرکومعتدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئےتھے جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے شیخوپورہ کے ڈی سی وقار علی خان کو جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر تبدیل کرنے کا کہاتھا لیکن ڈی سی شیخوپورہ وقار علی خان کے تبادلے پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیاتھا جس پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو ذاتی حثیت پر طلب کر لیا ہے۔

کوئٹہ کی عوام نے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا، قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا،بابر یوسفزئی نواز شریف نے سیا...
22/10/2023

کوئٹہ کی عوام نے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا، قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا،بابر یوسفزئی نواز شریف نے سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ، جاتی امراءمیں مرکزی رہنماﺅں کی اہم بیٹھک 40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں ایماندار حکمران نہیں آئے، پرویز خٹک احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزیراعظم الیکشن کمیشن میں طلب استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، علی زیدی کفر ملت واحد بن چکا، او آئی سی مذمتی قرار دادوں پر اکتفا نہ کرے، نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور عام انتخابات، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 176سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی گئی ایران میںمہسا امینی کی ہلاکت کی کوریج پر دو خواتین صحافیوں کو 10سال سے زائد قید چیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل، لک پاس ٹنل کی بندش معمول بن گیا، مسافروں کو پریشانی اداروں نے ساتھ دیا تو نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے، غلام احمد بلور

کوئٹہ کی عوام نے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا، قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا،بابر یوسفزئی نواز شریف نے سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ، جاتی امراءمیں مرکزی رہنماﺅں کی اہم بیٹھک 40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں ایماندار حکمران نہیں آئے، پرویز خٹک احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزیراعظم الیکشن کمیشن میں طلب استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، علی زیدی کفر ملت واحد بن چکا، او آئی سی مذمتی قرار دادوں پر اکتفا نہ کرے، نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور عام انتخابات، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 176سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی گئی ایران میںمہسا امینی کی ہلاکت کی کوریج پر دو خواتین صحافیوں کو 10سال سے زائد قید چیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل، لک پاس ٹنل کی بندش معمول بن گیا، مسافروں کو پریشانی اداروں نے ساتھ دیا تو نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے، غلام احمد بلور

کوئٹہ کی عوام نے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا، قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا،بابر یوسفزئی نواز شریف نے سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ، جاتی امراءمیں مرکزی رہنماﺅں کی اہم بیٹھک 40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں ایماندار حکمران نہیں آئے، پرویز خٹک احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزیراعظم الیکشن کمیشن میں طلب استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، علی زیدی کفر ملت واحد بن چکا، او آئی سی مذمتی قرار دادوں پر اکتفا نہ کرے، نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور عام انتخابات، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 176سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی گئی ایران میںمہسا امینی کی ہلاکت کی کوریج پر دو خواتین صحافیوں کو 10سال سے زائد قید چیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل، لک پاس ٹنل کی بندش معمول بن گیا، مسافروں کو پریشانی اداروں نے ساتھ دیا تو نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے، غلام احمد بلور

کوئٹہ کی عوام نے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا، قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا،بابر یوسفزئی

کوئٹہ کی عوام نے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا، قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا،بابر یوسفزئی
سابق ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کی ہنگامی پریس کانفرنس بلوچستان کے عوام نے آج سردار اختر مینگل کےلانگ مارچ کو مسترد کردیا،وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ میں عوام نے شرکت نہیں کی، سردار اختر مینگل کا وڈھ میں زمین کا مسئلہ ہے سیاسی نہیں،بابر یوسفزئی نے کہا کہ عوام نے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرکے لشکر بلوچستان کو مسترد کردیا،انہوں نے کہا کہ زمین کے مسلئے کو قوم پرست جماعت نے بلوچستان پر مسلط کیا، یہ کیسا لانگ مارچ تھا کہ چند گھنٹوں میں کوئٹہ پہنچا، کوئٹہ میں بلوچستان کی عوام کا شکرگزار ہو جنہوں نے نام نہاد رہنماء کو مسترد کیا ،کوئٹہ میں سردار اختر جان مینگل سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنے دور اقتدار میں عوان کے لئے کیا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ یہ کیسا مارچ تھا جو اتنی تیز رفتار میں کوئٹہ پہنچے ہیں، بلوچستان کو جو کہتے ہیں کہ بلوچستان کو نمائندگی نہیں دی جارہی وزیراعظم پاکستان ،وزیر داخلہ بھی بلوچستان کا ہے، کوئٹہ: کیا لشکرِ بلوچستان سے آپ تعلق نہیں ہے جو بلوچوں کو مارتے ہیں کوئٹہ: بلوچستان کی عوام لشکر بلوچستان نامی ڈیتھ سکواڈ کو مسترد کرچکی ہے ،کوئٹہ: میں پاکستان کا بیٹا ہوں جس کی بنیاد پر میں نے پریس کانفرنس کی ، کوئٹہ: جب کسی کی نیت ہی نہیں مسلے کو حل کرنے کی تو وہ کیسے حل ہو: کوئٹہ:حکومت نے مسلئے کے حل کے لئے کمیٹی بنائی جس میں بی این پی مینگل کے ممبران شریک نہ ہوئے،آج کی طرح اسلام آباد میں دھرنا بھی ناکام ہوگا، کوئٹہ:بلوچستان کی عوام باشعور ہوچکی انہیں قومیت کے نام پر اب مزید ورغلایا نہیں جاسکتا، کوئٹہ:ریاست یا حکومت کو چیلنج کرنے والے خوابے خرگوش میں رہتے ہیں،

نصیر آباد، زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ دھماکہ، مزدور زخمی نصیرآباد کے علاقے مقامی پمپ کے قریب زیر تعمیر روڈ پر بارودی س...
22/10/2023

نصیر آباد، زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ دھماکہ، مزدور زخمی

نصیرآباد کے علاقے مقامی پمپ کے قریب زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا ٹریکٹر ٹرالی کا ہیلپر شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود۔جمالی پمپ کے قریب (این 65 ٹو سردار رند کوٹ) روڈ کے تعمیراتی کام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانی ٹینکر کا ہیلپر ڈرائیور ساینداد زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

لسبیلہ زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ خورد برد کا انکشافبیلا سبیلا زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم میں مبین...
22/10/2023

لسبیلہ زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ خورد برد کا انکشاف
بیلا سبیلا زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ ہیرا پھیری کا انکشاف اسکیم کی حتمی فہرست میں من پسند طلبا کا نام شامل کرنے پر طلبا کو تشویش تفصیل کے مطابق لسبیلا یونیورسٹی آف ایگریکچرل واٹر اینڈ میرین سائنسنز میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ خورد برد اور حقدار طلبا کے بجائے من پسند طلبا کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ یونیورسٹی کے جن طلبا نے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے وزیراعظم پورٹل پر درخواست گزاری کی تھی ان کی مطلوبہ دستاویزات بھی مکمل تھیں، مبینہ طور پر یونیورسٹی کے فوکل پرسن اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ان حقدار طلبا کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے بے بنیاد جواز کی بنیاد پر ان کے نام خارج کرکے ایسے طلبا کے نام حتمی فہرست میں شامل کیا ہے، جنہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی یونیورسٹی انتظامیہ اور فوکل پرسن کی اس الجھن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ حتمی فہرست تین مرتبہ مشتہر کر چکے ہیں یونیورسٹی میں ہونے والی اس مبینہ بدعنوانی اور قابل ذہین و حقدار طلبا کے ساتھ ناانصافی اور اقربا پروری پر طلبا اور عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی بلوچستان میر مردان ڈومکی گورنر بلوچستان اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں سے شفاف تحقیقات کا حقدار طلبا سے کی گئی ناانصافی کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

Address

Quetta
87300

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Quetta News:

Videos

Share


Other Quetta media companies

Show All