Balochistan Tribune

Balochistan Tribune بلوچستان ٹریبیون کاآغاز 16نومبر2020 کو کیا گیایہ صوبےکا پ
(1)

02/05/2023
 #کوئٹہ:(حماد علی)محکمہ پی ڈی ایم اے کا ایماندار مخلص اور فرض شناس شخصیت کے مالک ڈائریکٹر فیصل طارق ہے جنہوں نے موسم کی ...
28/04/2023

#کوئٹہ:(حماد علی)محکمہ پی ڈی ایم اے کا ایماندار مخلص اور فرض شناس شخصیت کے مالک ڈائریکٹر فیصل طارق ہے جنہوں نے موسم کی سنگین صورتحال برفباری ، بارش ،سیلاب میں تمام تر سرگرمیوں میں مصروف عمل تھے بارشوں سیلاب زلزلہ برفباری میں متاثرہ علاقوں میں محکمہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر فیصل طارق کی سربراہی میں تمام غیریبوں ضرورت مندوں سیلاب برفباری زلزلہ متاثرین کے لئے اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں جو کے قابل تعریف ہے عوامی حلقوں نے خوب سراہا اور ساتھ ہی، سیلاب زلزلہ، بارش، برفباری سے متاثرہ علاقوں میں شامل ضلع لسبیلہ،کان مہترزئی ،خانوزئی، کوئٹہ حب ،زیارت، اوتھل پیر گوٹھ ،سکن،آہورہ، وندر،سیلاب میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے لسبیلہ،آواران، نوشکی،خضدار،تربت،قلعہ عبداللہ، زیارت سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں مصروف رہے ہیں فیصل طارق کی اس کاوشوں کو پورے بلوچستان میں خوب سراہا گیا بلوچستان میں ایسے قابل آفیسر بہت کم ہیں ڈائریکٹر فیصل طارق جیسے قابل آفیسرز کا ہونا بلوچستان کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے گزارش کی ہے کہ اس طرح کے قابل آفیسر تمام محکموں میں تعینات کئے جائیں تاکہ اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے

  (ایک متحرک شخصیت)تحریر: حماد علیزندگی ایک تجربہ گاہ ہے جہاں مختلف قسم کے تجربات ہوتے رہتے ہیں جن میں کچھ مثبت اور کچھ ...
21/04/2023

(ایک متحرک شخصیت)
تحریر: حماد علی
زندگی ایک تجربہ گاہ ہے جہاں مختلف قسم کے تجربات ہوتے رہتے ہیں جن میں کچھ مثبت اور کچھ منفی اثرات چھوڑ جاتے ہیں ۔ زندگی چند پل کے سوا اور کچھ نہیں۔ اس کے بعد مادی وجود خاک میں مل جانا ہے۔ پیچھے رہ جاتی ہے تو صرف گزاری ہوئی زندگی یعنی طرز حیات، یہی وہ طرز حیات ہے جو طے کرتا ہے کہ آپ کے بعدیا آپ کی موجودگی میں لوگ آپ کو کن الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ اگر آپ نے اچھے اخلاق اور اعلی میعار کے ساتھ ایک بہترین طرز حیات پر مبنی زندگی گزار رہے ہیں تو یقین کیجیے آپ امر ہیں۔ کیونکہ وہ تمام اشخاص جن سے آپ کا کبھی نا کبھی واسطہ رہا وہ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ اور یہی الفاظ سرمایہ حیات ہیں۔اربوں کی تعداد میں انسان زندگی گزار رہے ہیں مگرچند گنتی کے لوگ ہیںجو ایسی زندگی گزارتے ہیں جو دوسروں کے لئے مثال بن جاتی ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز میںمیری بھی ایک ایسی ہی شخصیت سے ملاقات کامثبت تجربہ ہوا جس کا ذکر مجھ پر قرض ہے ۔ایسا نہیں کہ اگر میں اس کا ذکر کروں گا تو اس کا قرض اتر جائے گاوہ قرض بہت بڑا ہے جس پر میں پوری زندگی لکھتا رہوں وہ ادا نہیں ہوگاہاں اگر میں کچھ سطریںاگر لکھ پائوں تو شاید میری روح کو تھوڑاسا قرار آجائے ۔میں ایک ایسی شخصیت کی بات کرناچارہا ہوں جنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں طالب علموں صحافیوں اور نوجوانوں کی اپنے جیب سے مالی معاونت کی ۔حصول علم ،بہتر مستقبل ،برسر روزگار ہونے کیلئے ان کی رہنمائی کی ۔اُن کے آس پاس جتنے بھی لوگ ہیں اس وصف سے بخوبی واقف ہیں ۔وہ محکمہ پی ڈی ایم اے میں بطور ڈائریکٹر ایک ایسادور گزارے جو قدم قدم پر بحیثیت اس ادارے میں ایک ادنیٰ کارکن کے ہمارا سرفخرسے بلند کر دیتا ہے۔ صرف ہم ہی نہیں زمانہ بھی ان کی مثالیں دیتا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ اگر میر صاحب نہ ہوتے تو آج میں اس مقام پر نہ ہوتا۔ تو کوئی کہتا ہے کہ یہ انہی کی ذات ہی ہے جنہوں نے زندگی کے ہر موقع پر بلا غرض و غایت میری مدد کی۔غریب کیا امیر کیا، اپنے کیا پرائے کیا۔ہر شخص ان کی تعریف کرتا نظر آتا ہے۔ وہ ہیں ہی ایسے۔ اخلاص ان کی شخصیت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ تحمل بردباری اور برداشت ان کا خاصہ ہے۔ نرم و شفیق لہجہ، صلح جو طبیعت، حسن اخلاق، زندہ دلی اور دور اندیشی و دانائی۔ ان سب خوبیوں سے مرقع ہیں۔ چہرے پر دبدبہ اتنا کہ اپنا ہو یا پرایا سب ان کی عزت کرتے ہیں۔ شفیق اتنے کہ کبھی کبھار ہمیں بھی لگتاتھا کہ وہ ہمارے باس نہیں بلکہ دوست یا بڑے بھائی ہیں۔یہ شخصیت ہیں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے میر فیصل طارق جنہوں نے قلیل عرصے میں اتنے انقلابی اقدامات کیے جن کے کرنے میں کسی اور شاید کئی عشرے لگتے، ان کے دور میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں تباہ کاریوں سمیت زلزلہ متاثرین کے لئے بروقت کار کردگی کا قیام عمل میں آیا انہوں نے بہترین کارکردگی سے سب بدل دیا ،ان ہی کے دور میں میرٹ پر نوکریاں دی گئیں جو گمنامی کی زندگی بسر کررہے تھے انہیں ڈھونڈ کر لایاگیا انہیں نوکریاں دی گئیں تمام غیریبوں ضرورت مندوں کی مالی معاونت کی گئی اپنے جیب سے، ہم سب دعا گوں ہیں کہ اللہ پاک میرفیصل طارق صاحب کو ان مزید ترقی دیں

نڈر دلیر اور انصاف کے فیصلے کرنے والے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان سے گزارش ہے کہ وہ نوکریاں جن پر بھرتی ...
16/03/2023

نڈر دلیر اور انصاف کے فیصلے کرنے والے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان سے گزارش ہے کہ وہ نوکریاں جن پر بھرتی کیا جاتا ہے پہلے ہی ان کا نام تجویز کرلینا انصاف نہیں بلکہ نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے میرٹ تو دور کی بات ہے پوسٹوں پر قبضہ کرلیتے ہیں

کوئٹہ(حماد علی)وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کہتا ہے کہ جب بھی میں کوئی کام کرتا ہو تو ججز اور وکلاء مجھے کام کرنے سے روکتے ہیں کیا جب آپ کوئی کرپٹ نظام کو پروموٹ کرنے سے روکے تو وہ آپ کا دشمن ہے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کسی بھی غریب نوجوانوں کے لئے کوئی مواقع فراہم کیا نہیں آپ نے صرف کوآرڈینیٹرز اور ترجمان بھرتی کئے اس کے سوا آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں میری ایماندار اور انصاف کے فیصلے کرنے والے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان سے گزارش ہے کہ بے لگام اور بے سہارا نظام کو کھلا چھوڑا ہوا ہے نااہل وزیر اعلیٰ اور ان کے ہمنشین عبدالعزیز عقیلی نے جن کی وجہ صوبہ بلوچستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور مزید برباد ہورہا ہے چیف سیکرٹری کسی بھی سیکرٹری کو کوئی تلخ بات تک نہیں کرسکتا،پوچھ گچھ کرنا تو دور کی بات ہے نوجوانوں کے لئے کوئی نوکری تک نہیں کوئٹہ کے نوجوانوں کے روزگار دوسرے لوگوں دیئے جاتے ہیں اپنی مرضی سے محکمہ میں خوفیا طریقے سے بھرتی کیئے جاتے ہیں جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ کب بھرتی ہوئے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو کئی سالوں سے یہاں پر بھرتی ہیں مگر افسوس ان نوجوانوں پر جو نوکری کے لئے خوار ہیں عوامی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لے کیونکہ ان دنوں میں بھی خوفیا آڈرز بھی کئے گئے مختلف محکموں میں

کوئٹہ،سپورٹس جرنلسٹ حماد علی کو گزشتہ رات انڈسٹریل تھانے کی حدود سے گھر کے سامنے سے نامعلوم بلیک گاڑی سوار مسلح افراد نے...
21/01/2023

کوئٹہ،سپورٹس جرنلسٹ حماد علی کو گزشتہ رات انڈسٹریل تھانے کی حدود سے گھر کے سامنے سے نامعلوم بلیک گاڑی سوار مسلح افراد نے اغوا کرلیا

کوئٹہ،حماد علی تاحال لاپتہ ہے

کوئٹہ،گاڑی میں سوار مسلح افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے ،عینی شاہدین

 #کوئٹہ: (حماد علی)پورے صوبے بلوچستان میں اور خصوصاً صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں  آٹے کا بحران شدید بڑھتا جارہا ہے، بجلی...
13/01/2023

#کوئٹہ: (حماد علی)پورے صوبے بلوچستان میں اور خصوصاً صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کا بحران شدید بڑھتا جارہا ہے، بجلی اور گیس غائب ہیں بجلی گیس نا ہونے کی وجہ سے عوام شدید تشویش میں مبتلاہیں،سویلین اتھارٹی کا خاتمہ جاری ہے، مہنگائی اور اشیاء ضرورت کے چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پیداوار اور عوام کے روزگار کے ذرائع اور وسائل کو ایف سی کے حوالے کرنا کا مکروہ دھندہ جاری ہے،بلوچستان کے سیاسی اختیار اور قومی وسائل پر قبضہ جاری ہے۔بلوچستان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب ملک اور صوبے میں بدترین مہنگائی جاری ہے اور دوسری طرف صوبائی حکومت کی نااہلی سے آٹے کی سخت ترین قلت پیدا ہوگئی ہے، منفی 10سے زیادہ سخت ترین سردی میں گیس اور بجلی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ بن گیا ہے،بلوچستان کے معدنی وسائل پر خود پیدا کردہ بدامنی کے بہانے قبضہ جاری ہے بلوچستان میں قدرتی معدنی بے تحاشا وسائل تیل، گیس، بجلی اور پانی اور نہایت قیمتی نایاب قدرتی جنگلات کے قبضے سے بلوچستان کے لوگ سخت ترین محنت ومزدوری پر مجبور ہیں۔عوام کا مزید یہ کہنا تھا کہ جام حکومت دور میں باب پارٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ جام کمال درست سمت میں نا چلانے کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں جبکہ موجودہ وہی حکومت جو کہ باب پارٹی کی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اور زیادہ سونے کی وجہ اور آئے روز کوآرڈینیٹر بنانے سے کی وجہ سے عوام کو ریلیف فراہمی تو دور کی بات ہے کھانے پینے کے لالیں پڑ گئے ہیں اس شخص کو جوکہ صوبہ چلانے میں ناکام ہے اس شخص کو جب ایک سٹیٹ کا وزیراعلی بنایا گیا چونکہ صوبہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اس وجہ سے ہر شخص وزیراعلی بنا دیا جاتا ہے جوکہ اس سیٹ کے اہل بھی نہیں ہو صوبہ بلوچستان کا بیڑا غرق کرنے والوں نے غرق کر دیا پھر کہتے ہیں کہ ہم نے بلوچستان کے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔ جبکہ بدقسمت اور لاوارث صوبہ بلوچستان کے بے بس اور لاچار عوام کے لئے اس سخت سردی میں بھی گیس دستیاب نہیں اسلام آباد ، لاہور ، فیصل آباد اور کراچی کے لئے تو بلوچستان کے تمام وسائل اور گیس سے مستفید ہو رہے ہیں لیکن بلوچستان کے غریب عوام اس سے یکسر محروم ہیں دوسری جانب پنجاب اپنے وسائل کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر رہے ہیں گندم و آٹے کی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں بلوچستان کے عوام کو اپنے وسائل پر کوئی اختیار حاصل نہیں اور بج تک قدوس حکومت ہے نہ ہی بلوچستان کے عوام اپنے وسائل کو اپنے لئے بروئے کار لا سکتے ہیں اور نا مستفید ہو سکتے ہیں ظلم ناانصافی اور استحصال کے ایک بدترین دور سے گزرہی یہ بلوچستان کی عوام کے ساتھ سراسر دشمنی ہے

23/12/2022

بلوچستان کو بیچ کر کھا گئے پھر بھی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں کچھ بھی نہیں اللہ اس بلوچستان حکومت کو برباد کریں (حماد علی)

23/12/2022

اگر آپ کے گھر گیس اور بجلی نہیں آرہی تو گھر میں موجود مطالعہ پاکستان کی کتاب سے کنکشن لے لو، وہاں گیس اور بجلی کے بہت ذخائر ہیں۔(حماد علی)

سال 2022 / امن و امان کی صورتحال کی درست ریپورٹ کی جانچ پڑتال کی جائےکوئٹہ محکمہ پولیس میں کرپشن اور جرائم کی بھڑتی ہوئی...
20/12/2022

سال 2022 / امن و امان کی صورتحال کی درست ریپورٹ کی جانچ پڑتال کی جائے

کوئٹہ محکمہ پولیس میں کرپشن اور جرائم کی بھڑتی ہوئی وجہ سامنے آگئی متعلقہ تھانہ کے اہلکار اور عرسہ دراز سے ایک ہی ڈویژن ایک ہی تھانے میں تعینات اہلکار اس میں ملوث ہیں جرائم جیسے واقعات گھٹنے کے بجائے بڑھ رہے ہیں،

کوئٹہ:(حماد علی) محکمہ پولیس بلوچستان میں پولیس ملازمین کی اجاداری متعلقہ تھانوں کی ختم کی جائے کیونکہ عرسہ دراز سے ایک ہی تھانے ایک ہی ڈیویژن میں تعینات رہنے والے پولیس ملازمین علاقے سے مکمل باخبر ہے متعلقہ تھانہ پولیس ملازمین نے منشیات فروشی،چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث افراد سے گہرے روابط قائم کئے ہوئے ہیں نئے آئی جی پولیس بلوچستان سے اور ڈی آئی جی پولیس بلوچستان سے گزارش ہے کہ ان کا نوٹس لیا جائے امید ہے کہ وہ ان کا نوٹس لینگے اور جو پولیس ملازمین عرسہ دراز سے تعینات ہیں ان کو تھانہ بدر کیا جائے تاکہ منشیات چوری ڈیکیتی، سنیچنگ،جیسے جرائم سے بھڑتے افراد کی روک تھام کی جائے ۔کوئٹہ شہر بھر میں جرائم کی بھڑتی ہوئی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ علاقے میں عرسہ دراز لور سٹاف سمیت دیگر تعینات کئے ہوئے ہیں جن کہ جرائم پیشہ افراد سے گہرے تعلق ہیں ان کو تھانہ بدر کیا جائے اور نئے ملازمین تعینات کئے جائے تاکہ عوام تشویش میں مبتلا نا ہو

28/11/2022

*افسوس افسوس صد افسوس*

*کوئٹہ: انسانیت کی تزلیل محکمہ پولیس بلوچستان کے تھانہ انڈسٹریل کے اندر ملزمان کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتھائی افسوس ناک ہے بلکہ وہ ملزم جس پر 302 کی دفعات میں شامل ہو آئن پاکستان اس مجرم کے ساتھ بھی اس طرح کپڑے اتار کر تذلیل کی اجازت نہیں دیتا یہ نا صرف ایک دو شخص بلکہ پوری انسانیت کی تزلیل ہے*

*کوئٹہ : (حماد علی)محکمہ پولیس تھانہ انڈسٹریل کے ایس ایچ او ایجاز، سب انسپکٹر فتح شیر، اور ان کے ڈرائیور علاؤالدین، اور ہیڈ محرر وقار کی وجہ سے اس طرح کا واقع پیش آیا پوری کی پوری انسانیت کی تزلیل ہے محکمہ پولیس بلوچستان کے آئی پولیس عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس غلام آضفر مہیسر اس کا سختی سے نوٹس لیں پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ناکہ انسانیت کی تزلیل کرنا ہے کیا ملزم کو اتنی اجازت نہیں کہ وہ واشروم جاسکے وہی پر کریں*

*کوئٹہ:ایس ایچ او ایجاز اور کے ساتھی سب انسپکٹر فتح شیر ، ڈرائیور علاؤالدین ، اور ہیڈ محرر وقار کو چاہئے کہ انسانیت کی تزلیل کرنے کے بجائے اپنا وقت چوروں ڈاکوؤں کو پکڑنے میں لگائے بلوچستان پولیس کے وہ شہید نوجوان افراد جن کی بدولت سے بلوچستان کی عوام چین کی زندگی گزار رہی ہیں ان کو یاد کریں شائد کوئی سبق حاصل ہو آپ لوگوں کی وجہ سے بلوچستان پولیس بدنام ہورہی ہیں یہ شخص جن کی تزلیل ہورہی ہے وہ نہیں آپ لوگ سزا کے مرتکب ہیں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس غلام آضفر مہسر اس کا نوٹس لے*

15/11/2022

کوئٹہ:(حماد علی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے بیچوں بیچ لیاقت۔ بازار مسجد روڈ فاطمہ جناح روڈ و دیگر ان سے منسلک محلقہ علاقوں میں چورو کا راج آئے روز موٹر سائیکل چوری ہونے لگی عوام کا کہنا ہے کہ ایک منٹ کے لئے موٹر سائیکل کھڑی کرو واپس آؤ موٹر سائیکل غائب چوری ہو جاتی ہے

کوئٹہ: کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مین لیاقت بازار مسجد روڈ فاطمہ جناح روڈ جناح روڈ و۔ دیگر ان سے منسلک محلقہ علاقوں میں آئے روز وارداتوں میں اضافہ کیا پولیس اس میں ملوث ہے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں عوام تشویش میں مبتلا کوئٹہ کے چند علاقے ایسے ہیں جہاں پر بیچ چوراہے میں دن رات روم کی کثیر تعداد ہوتی ہے اس کے باوجود چوری ڈیکیتی سمجھ سے بالا تر ہے ڈی آئی جی پولیس اس کا سختی سے نوٹس لیں

کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق دن کے وقت زیادہ موٹر سائیکل چوری ہوتی ہے جبکہ ایف آئی آر کیو نہیں ہوتی ہے پولیس تھانوں کے ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرنے سے کیوگھبراتے ہیں کیونکہ ان کا تبادلہ کیا جائے گا اس لئے جب آپ اس کے اہل ہی نہیں تو کیو ایس ایچ او شپ لیتے ہیں ڈی آئی جی پولیس اس پر نظر ثانی کریں اور قابل آفیسرز تعینات کریں،

04/11/2022

کوئٹہ۔ اخراجات میں اضافے کی تناسبت کو دیکھتے ہوئےکوئٹہ میں دودھ کی فی کلو 200 روپے تک کیا جائے۔ الطاف گجر

کوئٹہ،بلوچستان حکومت کی ایک اور نااہلی صوبے کابیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ڈی جی کیوڈی اے 20 گریڈ کے سیٹ پر غیر...
03/11/2022

کوئٹہ،بلوچستان حکومت کی ایک اور نااہلی صوبے کابیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا

ڈی جی کیوڈی اے 20 گریڈ کے سیٹ پر غیر قانونی طور پر جونیئر 18 گریڈ کے مزمل ہالی پوتو کو دوسرے صوبے سے لاکر ڈی جی بناکر بیٹھا دیا گیا ہےموصوف کو اپنے ہی صوبے سے لاتھ مار کر نکالا گیا ہے لیکن بد قسمت بلوچستان کی قسمت میں ایسے آفسران لیکھے ہیں جن کو دوسرے صوبوں سے نکالا جاتا ہے خیر اب گلا کریں تو کس سے کریں؟

موصوف ہر جگہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے کزن رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور بلوچستان کے ہر جونیئر اور سینئر آفیسر کو چیف سیکرٹری کا دھمکی دی کر کرپشن کا بازار گرم کرنے میں لگا ہے

دوسرے صوبے سے آئے ہوئے اس بندے کو بلوچستان کے روایات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہے روایات کو روزانہ پامال کرتے نظر آتا ہیں،

اب واقعی میں اس بندے کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی اشربات حاصل ہے یا نہیں یہ اس بندے اور چیف سیکرٹری کو ہی معلوم ہے،البتہ اس نے کیو ڈی اے اور غریب صوبے کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے،

دوسرے جانب نجی ہاوسنگ سیکم والے بھی اس سے بے زار نظر آتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ان کو تنگ کیا جاتا ہے جس پر کئی بار انہوں نے پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا کا سہرا لیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوا اگر خواب خرگوش کے مزے لینے والے وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اس غیر قانونی پوسٹنگ کیخلاف ایکشن نہیں لینگے تو جلد ہی عدالت کا رخ کرینگے

18/08/2022
کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ پاکستان کے 75 یوم آزادی کے موقع پر بہترین کارکردگی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹ...
15/08/2022

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ پاکستان کے 75 یوم آزادی کے موقع پر بہترین کارکردگی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ کی جانب سے بہترین اقدامات کی بدولت عوام نے بنا کسی پریشانی و ہلڑ بازی کے جشنِ آذادی جوش و جزبے سے بنائی گئی

کوئٹہ میں ون ویلنگ، سنو سپرے، پانی کے پیکٹ اور لاؤڈ میوزک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ پابندی کے ساتھ ساتھ ۱۳ اور ۱۴ اگست کے دن رات ضلعی انتظامیہ نے بہترین طور پر عملدرآمد کرواتے ہوئے یومِ آذادی کے موقع پہ لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو بنا پریشانی کے جشن منانے کا موقع فراہم کیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ کوئٹہ شہر میں ۱۳ اور ۱۴ اگست کو پورے شہر میں پریشانی کا باعث بننے والی حرکتوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور بابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا۔

عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللّٰہ، تمام آفیسران ، مجسٹریٹس و پولیس کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ اسی طرح عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اُٹھائےگی۔

10/08/2022
کھیلوں کے ایونٹس اور کھیلوں کی اہیمت کو اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم رول ہے،محمد اسحاق جمالیسپورٹس صحافی کھیلوں ک...
22/07/2022

کھیلوں کے ایونٹس اور کھیلوں کی اہیمت کو اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم رول ہے،محمد اسحاق جمالی

سپورٹس صحافی کھیلوں کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان

کوئٹہ(منور شاہوانی)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ایونٹس اور کھیلوں کی اہیمت کو اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم رول ہے جس طرح وہ بلوچستان میں کھیلوں کے ایونٹس کو اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے دنیا بھر میں اجاگر کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے آفس میں سپورٹس جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات میں کیا_اس موقع پر منور احمد شاہوانی،عنایت اللہ اچکزئی،لالو خان،اور محمد راشد شامل تھے،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار ممکن نہیں۔ کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ہمارے مسقبل کا ضامن ہے صحت مند نوحوان ملکی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں انکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں خاص اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ نوجوان آگے جا کر بین الاقومی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں مددگار ثابت ہونگے مادر وطن کے نوجوانوں میں مہارت کی کمی نہیں۔ جتنی مہارت ہمارے نوجوانوں میں پوشدہ ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہیں صوبائی وِزیر کھیل کے خصوصی دلچسپی سے محکمہ کھیل سپورٹس کے شعبے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹ بلوچستان میں ہر قسم کے کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کے کلچر کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں تمام سپورٹس صحافی کھیلوں کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

  have picked wicketkeeper batter Haseebullah Khan in the diamond category for the second edition of Kashmir Premier Lea...
21/07/2022

have picked wicketkeeper batter Haseebullah Khan in the diamond category for the second edition of Kashmir Premier League.

۔صوبائی کابینہ اجلاس۔وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو کا کابینہ اجلاس سے خطاب ۔سخت حالات کا سامنا ہے شدید بارشوں سے پورا صوب...
21/07/2022

۔صوبائی کابینہ اجلاس

۔وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو کا کابینہ اجلاس سے خطاب

۔سخت حالات کا سامنا ہے شدید بارشوں سے پورا صوبہ متاثر ہے۔وزیراعلئ

متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ انکی دوبارہ آباد کاری بحالی نقصانات کا ازالہ بڑا چیلنج ہے۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کی کابینہ کو ریکو ڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر کے حالیہ دورہ کوئیٹہ کی تفصیلات سے آگاہی

۔ریکو ڈک معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔وزیراعلئ

۔منصوبے پر اس سال 14 اگست سے کام کا باقاعدہ آغاز کو جاۓ گا۔وزیراعلئ

۔ہم بین القوامی عدالت میں کیس ہار چکے تھے۔وزیراعلئ

۔مشکل حالات کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہے اور بلوچستان کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا۔وزیراعلئ

۔صوبے کی لیڈر شپ کو مطمئین کرنا مشکل کام تھا۔وزیراعلئ

۔الحمداللہ سب کو اعتماد میں لیکر ایک بہترین معاہدہ کیا ۔وزیراعلئ

۔طے شدہ 10 فیصد حصے کو 25 فیصد تک بڑھایا گیا۔وزیراعلئ

۔25 فیصد حصہ بھی مجبوری کی حالت میں قبول کیا۔وزیراعلئ

۔مستقبل میں سرمایہ کاری کے ایسے منصوبوں میں صوبے کا 75 فیصد حصہ یقینی بنائیں گے۔وزیراعلئ

۔منصوبے کے معاہدے میں کوئی بات مخفی نہیں ۔وزیراعلئ

۔تمام امور کو شفافیت کے ساتھ سب کو اعتماد میں لیکر طے کیا گیا۔وزیراعلئ

۔تمام معاملات پر سب کو اعتماد میں لیا جاۓ تو کوئی مسلئہ اور خرابی نہیں ہوتی۔وزیراعلئ

۔چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کی کابینہ کو بارشوں کی صورتحال نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ

۔کابینہ کی جانب سے بروقت اور موثر امدادی کاروائیوں پر پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور اداروں کی کارکردگی کی تعریف

سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعیناترانا جواد 21 جولائی ، 2022  آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور...
21/07/2022

سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

رانا جواد 21 جولائی ، 2022
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں.
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں/ فائل فوٹو
حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔

20/07/2022

کوئٹہ،سوئی سدرن گیس کمپنی کے بعد کیسکو نے شہریوں کا جوس نکالنے کا پروگرام بنالی شہریوں کے بلوں میں ہزاروں روپے اضافی ڈال کر بھجوادیئےشہری بل دیکھ کر بلبلا اٹھے یک طرف 12.14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ دوسری طرف اضافی بل کوئٹہ والوں سے ناجانے کس بات کا بدلہ لیا جارہا ہے اضافی بلوں کیخلاف شہری اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں وکلاء برادری اپنا کردار ادا کرے اور بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے

۔وزیراعلئ بلوچستان و چئیرمین کیو ڈی اے گورننگ باڈی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس ۔اجلاس میں کوئی...
20/07/2022

۔وزیراعلئ بلوچستان و چئیرمین کیو ڈی اے گورننگ باڈی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس

۔اجلاس میں کوئیٹہ ڈویلپمنٹ کے امور و کارکردگی کا جائیزہ

۔ڈی جی کیو ڈی اے کی اجلاس کو ایجنڈہ پر بریفنگ

۔اجلاس کو کیو ڈی اے کے مالیاتی امور ترقیاتی منصوبوں اور مجوزہ اسکیموں پر بریفنگ

۔کیو ڈی اے شہر ی ترقی کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی کار کردگی بہتر بناۓ۔اجلاس میں ہدایت

۔تعطل کے شکار کوئیٹہ کی ترقی کے ماسٹر پلان کی تیاری کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جاۓ۔وزیراعلئ

۔نجی شعبہ میں پرانی اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کو صیح معنوں میں ریگو لیٹ کیاجاۓ۔اجلاس کی ہدایت

۔وزیراعلئ کا کیو ڈی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

۔پریزینٹیشن پر نہیں عملی کام پر یقین ہے۔وزیراعلئ

۔کیو ڈی اے کوئیٹہ کی ترقی کا زمہ دار اہم ادارہ ہے۔وزیراعلئ

۔کیو ڈی اے کو مالیاتی طور پر خود مختار اور خود انحصار ادارہ ہونا چائیۓ تھا۔وزیراعلئ

۔سیاسی و دیگر وجوہات کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔وزیراعلئ

۔اداروں کے نظام کی خرابی کا نتیجہ عوام کو بھکتنا پڑتا ہے۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کا کوئیٹہ ماسٹر پلان اور ادارے کے دیگر امور میں بے قائدگیوں کے ز مہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سینکڑوں سکولوں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔  ڈائریکٹیٹ آف ا...
20/07/2022

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سینکڑوں سکولوں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹیٹ آف ایجوکیشن سکولز اور کے اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں 574 سکولوں کو نقصان پہنچا اور ان سکولوں میں 78,910 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

کوئٹہ صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکریٹریوں کے محکموں میں رد و بدلکوئٹہ،وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت ...
20/07/2022

کوئٹہ صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکریٹریوں کے محکموں میں رد و بدل

کوئٹہ،وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت اور منظور ی سے صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکریٹریوں کے محکموں میں رد و بدل عمل میں لایا گیاہے صوبائی وزیر مبین خلجی سے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی واپس لیکر انہیں محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے صوبائی مشیر توانائی میر نعمت اللہ زہری کی جگہ عمر جمالی کو محکمہ توانائی کا صوبائی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے پارلیمانی سیکریٹری بشری رند سے محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ اطلاعات کی زمہ داریاں واپس لیکر انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے تفویض کیا گیا ہے ملک نعیم بازئی کو پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے پارلیمانی سیکریٹری براۓ قانون ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اضافی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران سے محکمہ خزانہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے

20/07/2022

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1سے برتری حاصل کرلی342رنز کا ہدف 6 وکٹوں کےنقصان پر پوراکرلیا

فورٹ منرو امریکی خاتون سے 2 افراد کی مبینہ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔۔ڈیرہ غازیخان(نمائند...
20/07/2022

فورٹ منرو امریکی خاتون سے 2 افراد کی مبینہ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔۔

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ حالات مظفرگڑھ)ڈی جی خان کے معروف سیاحتی علاقے فورٹ منرو میں پرائیوٹ گارڈز کی امریکن لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امریکی نیشنلسٹ عربیلا 15جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھیں۔ پرائیوٹ ٹور گارڈ مزمل شہزاد اور عابد کے ہمراہ راجن پور، جام پور اور فورٹ منرو پہنچی ۔ملزمان نے دو روز فورٹ منرو میں رکھا۔ اور جنسی زیادتی کی ۔عربیلا کی درخواست پر بارڈر ملٹری پولیس اور راجن پور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی نیشلسٹ ڈی جی خان میں کیسے پہنچی یہ بات قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ڈی جی خان میں غیر ملکیوں کا داخلہ ممنوع ہے

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس کا دورہ کیا ۔ جہاں پر انہوں نے حالیہ بارشوں میں ہونے و...
20/07/2022

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس کا دورہ کیا ۔

جہاں پر انہوں نے حالیہ بارشوں میں ہونے والے امدادی سامان اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل اور نوابزادہ سردار رند بھی موجود تھے اس موقع پر محکمہ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل طارق نے حالیہ بارشوں کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جس پر صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے ان تمام اضلاع میں ایسے علاقے جہاں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے وہاں ریلیف سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورشدید بارشوں میں شہریوں کو بجلی کے کھمبوں، تاروں اور گٹروں سے بچانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں۔

مشیر پی ڈی ایم اے نے کہاکہ مون سون سیزن میں شہریوں کی بروقت مدد اور جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور چیک پوسٹوں پرموٹر بوٹس کے ذریعے پٹرولنگ کا عمل جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلاب کے خطرے کی اطلاع دینے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن جاری رکھی جائے تاکہ ایمر جنسی صورتحال میں بروقت اقدامات لینے میں کوئی تاخیر نہ ہوسکے۔

کوئٹہ، کیسکو صارفین کی مشکلات میں ا ضافہ، بجلی ولٹیج میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری جان محمد۔روڈ کوچہ شیر محمد ر...
19/07/2022

کوئٹہ، کیسکو صارفین کی مشکلات میں ا ضافہ، بجلی ولٹیج میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری جان محمد۔روڈ کوچہ شیر محمد روڈ کی بجلی رات کو سونے کے وقت پر 1بجے بجلی چلی جاتی ہے

کوئٹہ:کیسکو کی جانب سے صارفین پر مظالم حد بڑھ سے گئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ اب وولٹیج کی وجہ سے صارفین کی زندگی اجیرن کردی ہے. جان محمد روڈ کوچہ شیر محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں 24 گھنٹے یا تو لوڈشیڈنگ ہوتی ہیں یا وولٹیج کی کمی ہوتی ہیں آج بھی پورا دن وولٹیج کی وجہ سے عوام پریشان ہیں. علاقے مین وولٹج کی کمی گذشتہ کئی ماہ سے بلا تعطل کے جاری ہے. واپڈا کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں،. پامیر کنزیومر سوسائٹی کے چیف کوارڈینیٹر نذر بڑیچ. جعفر خان کاکڑ سردار حبیبِ بلال احمد خان. یار محمد بڑیچ. ودیگر نے کیسکو کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کے پورے کوہٹہ شہر بالخصوص شالدرہ جان محمد روڈ کوچہ شیر محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں مسلسل کمی جس میں ایک بلب کا بھی نہ جلنا سمجھ سے بالاتر ہے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور وولٹج کی کمی کو پورا کرنے کے کیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر اس شرمدید گرمی میں سخت احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

کوئٹہ، وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بدھ کو کوئٹہ پہنچیں گےکوئٹہ،وزیراعظم سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گ...
19/07/2022

کوئٹہ، وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بدھ کو کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ،وزیراعظم سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

کوئٹہ،وزیراعظم قلعہ سیف اللہ اورچمن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے

کوئٹہ،شہباز شریف بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں گے

کوئٹہ،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارش سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کرنے کا بھی امکان ہے

*ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14 اگست کو ہو گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان*وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ...
19/07/2022

*ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14 اگست کو ہو گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان*

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14 اگست کو کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو کے ہمراہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کا 25 فیصد حصہ ہے، صوبے کو اس منصوبے سے سالانہ ایک ارب ڈالرز کی آمدن ہو گی، 7500 افراد کو روزگار ملے گا جن میں مقامی افراد کو ترجیح دیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سماجی بہبود کے پروگرامز کے لیے 70 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، ریکوڈک منصوبہ 40 سال تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں پلانٹ سالانہ 40 ملیں ٹن دھات کی پروسیسنگ کرے گا، جسے 5 سالوں میں دگنا کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس منصوبے پر ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی بیرک کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیرک کمپنی کے درمیان حتمی معاہدوں پر کام جاری ہے، شراکت داری کے تحت 50 فیصد حصہ بیرک کمپنی کا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ منصوبے کا 25 فیصد حصہ حکومتِ پاکستان اور 25 فیصد حصہ بلوچستان کے پاس ہو گا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان حکومت کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے رائلٹی اور ڈیویڈنٹ بھی حاصل ہوں گے

مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک کمپنی قانونی اقدامات کے بعد فزیبلیٹی اسٹڈی پر نظرِ ثانی کرے گی، ریکوڈک کے ذخائر سے تانبے اور سونے کی پہلی پیداوار 2027ء تک متوقع ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر کمپنی7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی، پہلے مرحلے میں 4 ارب ڈالرز، دوسرے مرحلے میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی، منصوبے سے 7500 سے زائد افراد کو روزگار مل سکے گا۔

مارک برسٹو نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم، فوڈ سیکیورٹی سمیت متعدد ترقیاتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا

19/07/2022

لورالائی خدرزی ڈیم میں ڈوبنے سے دو خواتین جاں بحق دو بچے زخمی ہوگئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لسبیلہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسی...
18/07/2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لسبیلہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی

پنجگور /پنجگور کے علاقے مری آباد میں چار افراد پانی کی ریلے میں بہہ گئے دو افراد جاں بحق لاشوں کو نکالا گیا  دو تاحال لا...
18/07/2022

پنجگور /پنجگور کے علاقے مری آباد میں چار افراد پانی کی ریلے میں بہہ گئے

دو افراد جاں بحق لاشوں کو نکالا گیا دو تاحال لاپتہ انتطامیہ اور علاقے کے لوگ دیگر دو افراد کو تلاش کررہے ہیں

طوفانی بارشوں سے سینکڑوں مکانات گرنے کی اطلاع حالت انتہائی تشویشناک ہیں ضلع بھر سے بھی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہے ہیں تاہم نیٹ سروس نہ ہونے سے فوٹیج بروقت وائرل نہیں ہورہے

18/07/2022

وزیراعلی قدوس بزنجو نے تین بڑے لوکل اسپورٹس کلبوں کے لئے 20 20لاکھ روپے اور جشن سریاب میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا

کوئٹہ،مغربی و مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشیں جاری مزید 5 افراد جاں بحق  کوئٹہ،مجموعی ہلاکتیں 75 ہوگئیں ،بلوچستان ٹر...
18/07/2022

کوئٹہ،مغربی و مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشیں جاری مزید 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ،مجموعی ہلاکتیں 75 ہوگئیں ،بلوچستان ٹریبیون

کوئٹہ،بارشوں سے 5 ڈیمز مکمل طور پر ناکارہ جبکہ 21 کو جزوی نقصان پہنچا ہے

کوئٹہ،لسبیلہ میں درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا،بلوچستان ٹریبیون

کوئٹہ،مشرقی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں رابطہ سڑکیں متاثر

کوئٹہ،شہریوں کو بلوچستان پنجاب بارڈر شاہراہ استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت

حب: گزشتہ روز حب ندی میں ڈوبنے والے شخص  رضا علی ولد انور علی سکنہ بلدیہ 3 نمبر کراچی کی لاش ایدھی کی بحری خدمات کے غوطہ...
18/07/2022

حب: گزشتہ روز حب ندی میں ڈوبنے والے شخص رضا علی ولد انور علی سکنہ بلدیہ 3 نمبر کراچی کی لاش ایدھی کی بحری خدمات کے غوطہ خوروں نے نکال لی۔لاش کو جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا جارہا ہے۔ایدھی بحری ٹیم

رشید لطیف کی درخواست پر، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کنٹریکٹڈ پلیئر پشین سے تعلق رکھنے والے حسیب اللہ ...
18/07/2022

رشید لطیف کی درخواست پر، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کنٹریکٹڈ پلیئر پشین سے تعلق رکھنے والے حسیب اللہ خان کو کشمیر پریمئر لیگ میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

16/07/2022

کوئٹہ :گزشتہ روز میں ہنہ اورک کی طرف جارہا تھا تو وہاں پر چند لوگ رسیاں لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اور عوام کو آگے جانے نہیں دے رہے تھے کچھ دیر بعد چند لوگ گاڑی میں آرہے تھے اور افغانستان کا پرچم لہرا رہے تھے اور وہ ہر جگہ گھوم پھر رہے تھے کیا یہ آزادی ریاست میں ایک دوسری ریاست کے پرچم لہرانے والے کو کھلا گھومنے کی اجازت ہے اور جہاں چاہے وہ جا سکتا ہے اور کوئٹہ کے باسی حضرات نہیں جا سکتے گھوم نہیں سکتے پابندی ہے ان کے لئے کیا جن کا ملک ہے ان کے لئے گھومنے پر پابندی عائد ہے اور دوسرے ممالک کے لوگ سییر و تفریح کے لئے آسکتے ہے یہ کیا ہے کہا کا قانون ہے یہاں کے لوگ اپنے صوبے میں اپنی مرضی سے سیر و تفریح بھی نہیں کرسکتے یہ حکومت بلوچستان کے لئے سوالیہ نشان ہے

پولیس کی بروقت کاروائی ڈاکوں موقع پر گرفتارکوئٹہ : انڈسٹریل تھانہ کی حدود میں سنیچنگ کے دوران  پولیس کی بروقت کاروائی ای...
08/07/2022

پولیس کی بروقت کاروائی ڈاکوں موقع پر گرفتار

کوئٹہ : انڈسٹریل تھانہ کی حدود میں سنیچنگ کے دوران پولیس کی بروقت کاروائی ایس ایچ او کامران بھٹی نے ڈاکوں کو موقع حراست میں لیا.

کوئٹہ سنیچرز دو بچوں اور ایک عورت پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جان محمد روڈ سے ہوتے ہوئے سٹیورٹ روڈ کے کارنر پر گرگئے جس پر موقع پر ہی پولیس نے پکڑ لیا،

مسلحہ افراد سے اسلحہ برآمد ایس ایچ او کامران بھٹی پولیس گاڑی میں ڈاکوؤں کو لیکر تھانہ روانہ ہوگئے*

ذرائع کے مطابق مسلحہ افراد اسلحہ کے زور پر سنیچنگ کررہے تھے جس پر پولیس نےمسلحہ دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا.

25/06/2022

Address

MA Jinnah Road Quetta
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Tribune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Tribune:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Newspapers in Quetta

Show All