TAJ MEDIA

TAJ MEDIA نشریات میں صداقت باوثوق ذرائع سے نقل شدہ خبریں.نشر واشاعت کا بہترین ادارہ.

🔷(عظیم الشان خوشخبری🔷طلباء دورہ صغریٰ (موقوف علیہ) متوجہ ہوں، حسب سابق اس سال بھی جامعہ میں دورہ موقوف علیہ علی نہج الإم...
13/10/2024

🔷(عظیم الشان خوشخبری🔷

طلباء دورہ صغریٰ (موقوف علیہ) متوجہ ہوں، حسب سابق اس سال بھی جامعہ میں دورہ موقوف علیہ علی نہج الإمام محمد تاج بر رحمہ اللہ البر پر نمایاں اور امتیازی شان سے پڑھانے کا اہتمام کیا گیا ہے، لہذا شائقین علوم دینیہ بروقت داخلے کے لئے تشریف لائیں.

تاریخ داخلہ: 15 اکتوبر
إفتتاحِ اسباق: 18 اکتوبر
اختتامِ دورہ موقوف علیہ : 20 جنوری


🔷(خدمات درس)🔷

أستاذ الحديث و علومه الشيخ أبوزرعة معاوية عادل حفظه الله
أستاذ الفقه و علومه الشيخ مفتی إسحاق شاه حفظه الله

🔶(نصاب موقوف علیه) 🔶

1: تفسیر بیضاوی،
2: مشکاة اول،
3: مشکاۃ دوم،
4: شرح نخبة الفكر،
5: هداية سوم،
6:ھدایة چہارم،
7: الأديان و المذاهب،
8: منتخبات الإتقان مع قواعد نيلوي رحمه الله (آخر تفسیر بے نظیر).

🔶(کتب مطالعہ) 🔶

1: محاضرات حدیث و محاضرات سیرت از محمود احمد غازی،
2: اسلام کا اقتصادی نظام از حفظ الرحمن سیوہاروی،
3: طب القلوب لإبن القیم رحمه الله،
4: قرآن وسنت کی روشنی میں دین اسلام کی بیس باتیں از شیخ ولی اللہ کابلگرامی رحمه الله،
5: منصب امامت از شاہ اسماعیل شہید رحمه الله.

🔷(خصوصیات درس موقوف علیه) 🔷

▪️ہر متن کا آسان لفظی و بامحاورہ ترجمہ،
▪️اسلاف و محدثین کے نہج پر متون کی آسان فہم تشریح،
▪️ہر کتاب، باب و فصل کا جامع مانع خلاصہ مع مذاہب فقہیہ،
▪️منهج المصنِّف فی المصنَّف،
▪️نسخ مشكاة پر سیر حاصل بحث،
▪️مصادر مشکاة کی تفصیل،
▪️حکم الحدیث مع تخریج الحدیث،
▪️تطبيقات مصطلح الحدیث،
▪️فقہی مسالک کی توضیح مع الدلائل،
▪️درجہ دلائل،
▪️فقہ الحديث،
▪️مشکل الحدیث،
▪️غريب الحديث مع إعراب الحدیث(لغوی، صرفی ونحوی تحقیق)،

▪️ ہدایہ میں حاصلِ بحث، دلائلِ مذاہب، قواعد فقہیہ،
▪️إمام أبوحنیفہ اور صاحبین رحمہم اللہ کے اقوال کی تطبیق مع الدلائل،
▪️مسائل فقہیہ کو دلائل عقلیہ ونقلیہ سے مزین کرکے بیان کرنا،
▪️مذاہب اربعہ کے دلائل کا خلاصہ کرنا اور پھر فقہ حنفی کو مدلل کرتے ہوئے تشریح کرنا،
▪️إمام مرغینانی رحمہ اللہ کا رجحان صاحبین اور امام أبوحنیفہ رحمہم اللہ کی طرف بمع دلائل بیان کرنا،
▪️اصطلاحاتِ صاحب ہدایہ جیسے لماتلونا، لماروینا، حدیث بمعنی خبر، قول صحابی بمعنی اثر، لماذکرنا، لمابیننا، العبد الضعیف، مشائخنا، دیارنا، عندفلان، عن فلان، اعتبار بکذا، ہذا ہو الصحيح، ھذافی معناہ ،لیس فی معناہ ،یلحق بہ، لایلحق بہ، اور ایسے بہت سے مصطلحات کی مکمل تشریح و توضیح مع الأمثلہ بیان کئے جائیں گے.

🔶🔶🔶🔶🔶 دعوت ہے ان افراد کے لئے جو وقت کو غنیمت جان کر جیتے ہیں، اور وقت کو بروقت فوائد سے بھر دیتے ہیں،

تو آئیں اور اپنے اوقات کو فوائد علوم دینیہ سے بھر دیں، اور فوائد علم عام کریں،

درجہ سادسہ، تکملہ، متفرقہ کے علاوہ فارغ و غیرفارغ علماء اور طلباء کے لئے سنہری موقع، بھر پور توجہ دے کر موقع سے مستفید ہوجائیں،

اگرچہ ہمارے ہاں نہ بلڈنگ ہے،
نہ سہولیات ہیں،
نہ مراعات ہیں،
نہ نام و نمائش ہے،
نہ کوئی آسائش ہے،

اگر ہےتو صرف اور صرف خدمتِ قرآن وسنت، علمی نکات سے بھرپور اسباق، علمی جولانیوں سے بھرپور دروس، اور جامع مانع تشریح و توضیح کے ساتھ کتب کی سہل انداز میں اسباق و تمرین،

المختصراً ........ !

منہج شیخ رحمہ اللہ کے دیوانوں اور پروانوں کے لئے نادر ونایاب موقع.

✍️ #ابوفارس

09/09/2024

فائدة جليلة!
قلت(عباس الدوري) ليحيى من قَالَ أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان فَقَالَ هُوَ مُصِيب
وَمن قَالَ أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان وَعلي فَهُوَ مُصِيب
وَمن قَالَ أَبُو بكر وَعمْر وَعلي وَعُثْمَان فَهُوَ شيعي
وَمن قَالَ أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان وَسكت فَهُوَ مُصِيب
قَالَ يحيى وَأَنا أَقُول أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان وَعلي هَذَا مَذْهَبنَا وَهَذَا قَوْلنَا[التاريخ للإمام يحيى بن معين،رواية الدوري(2285)]

16/08/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

16/08/2024

قال الإمام ابن تيمية:
الزهد المشروع هو: ترك الرغبة فيما لا ينفع في الدار الآخرة، وهو فضول المباح التي لا يستعان بها على طاعة الله، كما أن الورع المشروع هو: ترك ما قد يضر في الدار الآخرة، وهو ترك المحرمات والشبهات التي لا يستلزم تركها ترك ما فعله أرجح منها؛ كالواجبات.
فأما ما ينفع في الدار الآخرة بنفسه أو يعين على ما ينفع في الدار الآخرة: فالزهد فيه ليس من الدين؛ بل صاحبه داخل في قوله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ﴾ [المائدة: ٨٧].

14/08/2024

قال الإمام ابن تيمية:
الزُّهد ترك ما لا ينفع في الآخرة، والورع ترك ما يُخاف ضرره في الآخرة. (مدارج)

14/08/2024

من أقوال الإمام ابن تيمية:
مِن أَحْسَنِ مُنَاظَرَتِهِمْ [أي: الْجَهْمِيَّة] أنْ يُقَالَ: ائتُونَا بِكِتَابٍ أو سُنَّةٍ حَتَّى نُجِيبَكُمْ إلَى ذَلِكَ، وَإِلا فَلَسْنَا نُجِيبُكُمْ إلَى مَا لَمْ يَدُلَّ عَلَيْهِ الْكتَابُ وَالسُّنَّةُ.
وَهَذَا لِأَنَّ النَّاسَ لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُم النِّزَاعَ إلَّا كِتَابٌ مُنَزَّلٌ مِنَ السَّمَاءِ، وَإِذَا ردُّوا إلَى عُقُولِهِمْ فَلِكلِّ وَاحِدٍ مِنْهُم عَقْلٌ.(درء تعارض العقل والنقل)

فوائد حدیثیہ:التاجر الأمين الصدوق یہ متن کسی بھی مرفوع روایت سے ثابت نہیں۔اور یہ متن ابو ذر غفاری، ابو ھریرہ، ابو سعید خ...
13/08/2024

فوائد حدیثیہ:
التاجر الأمين الصدوق یہ متن کسی بھی مرفوع روایت سے ثابت نہیں۔
اور یہ متن ابو ذر غفاری، ابو ھریرہ، ابو سعید خدری، عبد اللہ بن عمر، انس بن مالک اور عبد اللہ بن عباس رضی ﷲ عنہم اجمعین سے مروی ہے لیکن اس میں کوئی بھی روایت ثابت نہیں۔

عربی مثلث:الحِجہ حا کے زیر کے ساتھ بمعنی سال ہے۔ الحَجہ حا کے زبر کے ساتھ ایک مرتبہ حج کرنے کو کہتے ہے۔ اور الحُجہ حا کے...
13/08/2024

عربی مثلث:
الحِجہ حا کے زیر کے ساتھ بمعنی سال ہے۔
الحَجہ حا کے زبر کے ساتھ ایک مرتبہ حج کرنے کو کہتے ہے۔
اور الحُجہ حا کے پیش کے ساتھ دلیل اور برہان کے معنی میں مستعمل ہے۔
من افادات الشیخ ابو زرعہ معاویہ عادل حفظہ اللہ

عربی میں مختلف طعام (دعوتوں) کے نام۔
13/08/2024

عربی میں مختلف طعام (دعوتوں) کے نام۔

13/08/2024

إنا لله وإنا إليه راجعون

انتقل إلى رحمة الله، صباح اليوم ١٣ أغسطس ٢٠٢٤م ( ٦ صفر المظفر ١٤٣٦هج) الشيخ المعمر محمد أنور البدخشاني رحمه الله،
شيخ الحديث بجامعة العلوم الإسلامية، بنوري تاؤن ، كراتشي، باكستان.

رحمه الله، و تغمدہ بغفرانه، و أسكنه فسيح جناته، فلله ما أخذ ، و له ما أعطى، كل شيء عنده بمقدار.

✍️ #ابوفارس

ماضی حال اور استقبال بس تین دن باقی کچھ بھی نہیں۔
11/08/2024

ماضی حال اور استقبال بس تین دن باقی کچھ بھی نہیں۔

🔷 عظیم الشان خوشخبری 🔷اور🔶دعوت عام و خاص 🔶بعد از وفات والد مکرم رحمہ اللہ برادر صغیر شیخ معاویہ حفظہ اللہ نے والد مکرم ر...
08/05/2024

🔷 عظیم الشان خوشخبری 🔷

اور

🔶دعوت عام و خاص 🔶

بعد از وفات والد مکرم رحمہ اللہ برادر صغیر شیخ معاویہ حفظہ اللہ نے والد مکرم رحمہ اللہ کے مشن کو جاری و ساری رکھا، اللہ تعالیٰ استقامت اور قبولیت سے نوازے،

اسی تسلسل اور مشن کی ایک کڑی سالانہ جاری ہفتہ روزہ کامیاب تخصص فی علوم الحدیث 🔺 علی نہج الإمام الشیخ محمد تاج بر رحمہ اللہ البر 🔺 ہے، اور اسی سلسلے میں ایک بار پھر دعوت پیش خدمت ہے،

امسال 🔷 جامعة الأنصار الإسلامية 🔷 رنگ روڈ، محب بانڈہ، ضلع مردان، کے زیر اہتمام أحباب و رفقاء کی پرزور فرمائش پر دورہ تخصص فی علوم الحدیث کا انعقاد کیا گیا ہے،

باوجود نامساعد حالات کے الحمدللہ یہ عظیم خدمت جاری وساری ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،

ہر سال کی طرح امسال بھی وہی نصاب، وہی اہداف، وہی اعمال، وہی تدریب، وہی تعلیم، وہی ذوق، وہی حلاوت، وہی چاہت، وہی خدمت، لیکن ایک نئے وسہل انداز کے ساتھ،
قدیم اور جدید علوم کے ساتھ ساتھ سائنٹفک انداز پر مشتمل تخصص، اور بمع تعلیمِ اپلیکیشنز وَ ویب سائٹس.

شائقین علومِ حدیث بروقت داخلے کے لئے رجوع فرمائیں،

جزاک اللہ خیراً.

تخصص فی علوم الحدیث کے کلاسز حسب سابق امسال بھی درجہ ذیل طُرق پر مشتمل ہوگا،

🔶 1: ہفتہ روزہ علماء و مفتیان کرام کے لئے بروز جمعہ.

🔶 2: ہفتہ روزہ سکول و کالجز میں مصروف عمل علماء کے لئے بروز اتوار.

🔶 3: سالانہ نشستوں پر ریگولر کلاسز.

🔶 4: آن لائن تخصصات زووم کلاسز، (رات 10 بجے) .

🔶 5: بروز جمعرات بوقت 2:30 pm تا نماز عصر (جامعة الأنصار الإسلامية) رنگ روڈ، محب بانڈہ، ضلع مردان.

عزیزانِ محفل فیس بک سے عرض ہے، آگے شئیر کریں، تاکہ شائقین علوم دینیہ کو بروقت خبر پہنچے، اور بروقت داخلے کے لئے تشریف لا کر اس عظیم علم سے مستفید ہوں.

برادرانِ فیس بک اس پرفتن دور میں ہمیں تعداد نہیں استعداد چاہئے، ایک رجل رشید کافی ہوتا ہے بمقابلہ لشکر،
اور وجہ بھی عیاں ہے کہ افراد یعنی رجال کار صحیح طریقے سے دین کی خدمت کرسکیں.

جزاک اللہ خیراً.

🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶

رابطہ نمبرز :
03104641444
03455717244

🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶

✍️ #ابوفارس

🔶🔶🔶🔶🔶 [الفرصة الذهبية] 🔶🔶🔶🔶🔶تشنگان وپتنگان علوم دینیہ اور خصوصاً علوم حدیث و لغت عربی کے طلباء کرام کے لئے عظیم الشان خو...
25/04/2024

🔶🔶🔶🔶🔶 [الفرصة الذهبية] 🔶🔶🔶🔶🔶

تشنگان وپتنگان علوم دینیہ اور خصوصاً علوم حدیث و لغت عربی کے طلباء کرام کے لئے عظیم الشان خوشخبری.

حسب سابق امسال بھی گلشن شیخ التفسیر والحدیث ، ناقد الرجال، محمد تاج بر رحمہ اللہ البر ،

🔷🔷الجامعة الإسلامية لعلوم القرآن والسنة النبوية 🔷🔷
(تاج کالونی، رسالپور، نوشہرہ، خیبر پختون خواہ، پاکستان)،

میں ان شاءاللہ درجہ ذیل شعبہ جات :

🔲 ناظرہ قرآن کریم،
🔲 حفظ قرآن کریم،
🔲 ترجمہ قرآن کریم،
🔲 درس نظامی،
🔲 تخصص في علوم الحدیث،
🔲 تخصص فی اللغۃ العربیۃ ،

بطرز شیخ التفسیر والحدیث، ناقد الرجال، محمد تاج بر رحمہ اللہ البر پڑھائے جائیں گے،

سالانہ دورہ تخصص فی علوم حدیث ریگولر یعنی یک سالہ بھی پڑھایا جائے گا،
ریگولر کے ساتھ ساتھ ہفتہ روزہ دورہ علوم حدیث بھی حسب سابق ہر جمعہ و اتوار پڑھایا جائے گا،
اور آن لائن تخصصات کے کلاسز پرانے طریقے اور اوقات پر جاری و ساری رہیں گے،

شائقین علوم دینیہ اس عظیم الشان فرصت سے فائدہ اٹھائیں اور بروقت حاضری فرمائیں، تاکہ علوم دینیہ سے سیراب ہوسکیں.

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

تاریخ داخلہ : 15 شوال تا 25 شوال.

تاریخ اسباق : 26 شوال.

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

ملاحظہ : جامعہ کا تعارف، اسباق، خصوصیات جامعہ و اسباق، نصاب وغیرہ آئندہ پوسٹس میں ان شاءاللہ پیش کیا جائے گا.

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

رابطہ نمبرز : 03104641444 ، 03480986260

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

الداعی الی الخیر : أبوفارس عبدالرحمن الحمیدی، و شعبة نشر واشاعت جامعة.

✍️ #ابوفارس

🔷 اہلیانِ ضلع دیر کے لئے عظیم الشان خوشخبری 🔷طلباء دورہ حدیث، فضلاء کرام، کالج و یورنیورسٹیز کے اساتذہ، مدراس و جامعات ک...
13/04/2024

🔷 اہلیانِ ضلع دیر کے لئے عظیم الشان خوشخبری 🔷

طلباء دورہ حدیث، فضلاء کرام، کالج و یورنیورسٹیز کے اساتذہ، مدراس و جامعات کے علماء کرام، مفتیان عظام، آئمہ مساجد و خطباء کے لئے ضلع دیر میں دوسری مرتبہ 🔷 فضیلة الشيخ أبوزرعة معاویة عادل حفظہ اللہ 🔷 کے 15 دن پر مشتمل دورے 🔺'' دورة تطبيقية لعلل الحديث ''🔺کا انعقاد کیا گیا ہے،

شائقین و محبین علوم حدیث کو معلوم ہوگا کہ علم علل الحدیث ان دقیق و پیچیدہ علوم میں سے ہے، جو سوائے عملی مشق اور ملازمت کے نہیں آسکتا، جب تک آپ عملی مشق اور تخریج خود نہ کریں، تدریب سے نہیں گزریں گے، تب تک آپ اس فن سے ناآشنا ہوں گے، اور اس کے رموز و اسرار سے ناخبر رہیں گے، درحقیقت علم علل حدیث کی معرفت نہایت دقیق ہے ، یہ ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتا، یہی باعث ہے کہ اس کے ماہرین کی تعداد بہت کم ہے، اور صرف جہابذہ محدثین رحمہم اللہ ہی اس کے ماہر و حاذق ہیں،

حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عللِ حدیث کی معرفت علومِ حدیث میں سب سے دقیق اور اشرف علم ہے ، یہ اسی کو حاصل ہوتا ہے، جسے قوت ِحافظہ ، وسعت علم اور تیز فہم حاصل ہو،

اور انہی محدثین میں ایک والد مکرم 🔶 ناقد الرجال، محدث العصر، شیخ محمد تاج بر رحمہ اللہ البر 🔶 تھے، جو کہ ماضی قریب میں جملہ علوم حدیث اور خصوصاً اس فن کے حاذق اور ماہر گزرے ہیں، شیخ رحمہ اللہ کے نہج پر بعض رفقاء و أحباب کی پر زور فرمائش پر اس دورے کا انعقاد کیا گیا ہے،

تمام شائقین علوم حدیث کو دعوت عام دی جاتی ہے، کہ اس فرصت سے فائدہ اٹھائیں، اور علوم حدیث کے اہم جزء علم علل حدیث کے موتیوں سے سیراب ہوجائیں.

🔺تاريخ : 16/04/2024

🔺رابطہ نمبرز : 03439122155 - 03049909126

🔺پتہ : جامع مسجد اقصی، کوٹکے، لعل قلعہ، میدان، ضلع دیر.

جزاک اللہ خیراً.

✍️ #ابوفارس

09/04/2024

🔷 [إظهار الفرح و السرور في العيد] 🔷

🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶🔶

أتقدم للجميع بخالص التهنئة لمناسبة حلول عيد الفطر المبارك، داعيا الله تعالى أن يتقبل منا ومنكم، الصيام، والقيام، والدعاء، والقرآن، والصدقات، وجميع الصالحات.

وأن يحقق آمالنا، وآمال أمتنا،
ويفرج عن معتقلينا، وأسرانا، ومسرانا،
ويعيده على الأمة الإسلامية بكل خير، وعز، ونصر.

كلٌ منا فقد عزيز، والقلوب تتألم للفقدان،
ولكن اظهار الفرحة في العيد من شعائر الله،

قال الله تعالي،

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ.
[الحج : (32)] ،

فإظهار الفرح والسرور من سُنن عيد الفطر المبارك فافرح ولا تضيق علي طفلك ودعه يفرح،

🔶 السرور في العيد 🔶

قال إبن رجب رحمه الله في شرح قوله صلي الله عليه وسلم يا أبا بكر إن لكل قوم عيدا وهذا عيدنا،

قالَ: وقوله: هذا عيدنا، يريد أن؛

إظهار السرور في العيد من شعار الدين،

وفي رواية أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : لِتعْلَمَ اليهود أنَّ في ديننا فسحة، إني أُرسلت بحنيفية سمحة .
[فتح الباري لابن رجب» (8/ 433)] .

وقال إبن رجب رحمه الله:
التزين في العيد يستوي فيه الخارج إلى الصلاة والجالس في بيته حتى النساء والأطفال.
[فتح الباري(٤٢٠/٨)] .

قال الخطابي رحمه الله:
إظهار السرور في العيد من شعار الدين وإعلان أمره والإشادة بذكره وليس كسائر الأيّام سواء،
[أعلام الحديث (٥٩٥/١)] .

قال الحافظ إبن حجر رحمه الله :
إظهار السرور في الأعياد من شعائر الدين.
[فتح الباري (٤٤٣/٢)] .

🔷 أخوكم في الله، إبن الناقد، المفسر، المحدث، الفقيه محمد تاج بر رحمه الله البر 🔷 ابوفارس عبدالرحمن الحميدي 🔷

✍️ #ابوفارس

18/03/2024

دودھ میں formaline کی ملاوٹ۔

ہمارے ہاں پاکستان میں چونکہ بجلی بہت مہنگی ہے۔ اور دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے یا تو اسے pasteurize کیا جاتا ہے یا پھر اسے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ چونکہ pasteurization کے بعد دودھ کی شیلف لائف تقریباً سات آٹھ گھنٹے تک ہوتی ہے اس کے بعد دودھ خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر بیرونی درجہِ حرارت زیادہ ہو تو اس سے پہلے بھی خراب ہوسکتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف دودھ کو مسلسل ٹھنڈا رکھنے کے لیے لگاتار بجلی کا استعمال ہوتا ہے۔ اس لیے وہ لوگ جنہوں نے دودھ کو لمبے عرصے تک سٹور کرنا ہوتا ہے یا دور دراز ٹرانسپورٹ کرنا ہوتا ہے وہ بجائے اس کہ کولنگ سسٹم والی گاڑیاں خریدیں۔ وہ دودھ میں فارمالین ڈال دیتے ہیں۔ فارمالین عام طور پر ہسپتالوں میں لاشوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ لاش خراب نا ہو۔ لہٰذا یہ ایک preservative کے طور پر کام کرتا ہے۔ کچھ جاہل فراڈیے اسے فوڈ یا دودھ وغیرہ میں بھی استعمال کرتے ہیں یہ ایک انتہائی مضر صحت اور خطرناک کیمیکل ہے۔ اس کے استعمال سے جگر اور گردے خراب ہوسکتے ہیں اور انسان موت کے منہ میں جاسکتا ہے۔

دودھ میں فارمالین کو ٹیسٹ کرنے کا طریقہ

1- ایک ٹیسٹ ٹیوب میں دس ملی لیٹر دودھ لیں۔
2- اس میں تقریباً پانچ ملی لیٹر concentrated sulphuric acid اور کچھ مقدار میں ferric chloride سلوشن ڈالیں۔
3- سلوشن سیمپل ٹیسٹ ٹیوب میں ڈالنے کے بعد ٹیسٹ ٹیوب کو ہلانے سے گریز کریں۔
4- اگر دودھ میں فارمالین موجود ہوا تو آپ کو violet یا blue colour نظر آئے گا اور ٹیسٹ ٹیوب میں مائع کی دو تہیں بن کر علیحدہ ہو جائیں گی۔
5- اگر دودھ فارمالین سے پاک ہوا تو اپنا رنگ تبدیل نہیں کرے گا۔

نوٹ: آپ جس دودھ کو خالص سمجھ کر پی لیتے ہیں اس میں مصنوعی کیمکلز کی بھرمار ہوتی ہے۔ میں نہیں کہتا کہ سب لوگ ملاوٹ کرتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ دودھ میں یوریا، خشک دودھ، فارمالین، کارن فلور وغیرہ ڈالتے ہیں۔ اس کے علاؤہ oxytocin کا انجکشن لگا کر دودھ نکالنے والوں کی تعداد کا تو کوئی شمار ہی نہیں۔ آپ لوگ جس سے روزانہ دودھ لیتے ہیں اس دودھ کا ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی استعمال کریں۔ آپ خود اپنی milk adulteration kit بھی خرید سکتے ہیں۔ اپنا بہت خیال رکھیے اور میرے لیے بھی دعا کیجیئے گا۔ بہت شکریہ!

اویس احمد
فوڈ سائینٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ

🔲 [ الفرصة الذھبیة ] 🔲🔶جامعة الإمام محمد تاج بر رحمه الله البر 🔶المسمي ب الجامعة الإسلامية لعلوم القرآن والسنة النبويةکی...
24/02/2024

🔲 [ الفرصة الذھبیة ] 🔲

🔶جامعة الإمام محمد تاج بر رحمه الله البر 🔶
المسمي ب الجامعة الإسلامية لعلوم القرآن والسنة النبوية

کی طرف سے فضلاء و طلباء علوم نبویہ و خصوصاً شائقین علوم تفسیر کے لئے عظیم الشان خوشخبری،

امسال حسب سابق جامعہ میں بطرز شیخ التفسير والحدیث، ناقد الرجال، محمد تاج بر رحمہ اللہ البر دورہ تفسیر و دورہ علوم حدیث مع اصطلاحات فنون کا اہتمام کیا گیا ہے،

افتتاح: بتاریخ / 15 شعبان،
اختتام: بتاريخ/ 25 رمضان،

تو آئیں اور اس بحر بے کراں کے لامتناہی اور بیش قیمت موتیوں کو سمیٹتے ہوئے کاروان مفسرین میں شامل ہوجائیں، اور اپنے علمی استعداد کو فن تفسیر و علوم تفسیر کے فلک بوس مباحث سے آراستہ کرکے چار چاند لگائیں،
ان شاءاللہ فن تفسیر و علوم تفسیر کے علاوہ بھی بہت سے بیش بہا موتیوں سے مالامال ہوجائیں گے،

کوئی آئے ہمارے ساتھ چلے
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی

یہ بات سارے عالم پر روز روشن کی طرح عیاں ہے، کہ طلب علم کبھی کم نہیں ہوتا، بحور العلم کا کوئی کنارہ نہیں ہوتا، اور علوم کے پیاسوں کی تشنگی کبھی پوری نہیں ہوتی،

یہ ہمارے اسلاف اور خصوصاً والد مکرم شیخ التفسير والحدیث، ناقد الرجال، محمد تاج بر رحمہ اللہ البر کا طریقہ کار تھا، اور بطور وصیت بھی کہتے تھے، کہ درس نظامی کی تکمیل یعنی سالانہ درس نظامی کی تدریس کے اختتام کے بعد محدثین کے نہج پر تفسیر و علوم تفسیر کی اصل حلاوت، مقاصد اور علم تفسیر کو بیان کیا جائے،
اور خصوصاً سال کے أواخر میں اسلاف کا یہ مشن روز اول سے جاری وساری ہوتا ہے، جو کہ کسی سے مخفی نہیں، اور اس بات کی وصیت بھی کرتے تھے کہ قرآن کی تفسیر اور قرآن فہمی کو عام کیا جائے، اسے گھر گھر گلی گلی پہنچایا جائے، تاکہ عامی و طالب علم کو اس فہم کی حلاوت مل سکے اور اس علم کی عظمت کا ادراک ہوسکے،
اور یہی وجہ ہے کہ طلاب کا قلب صافی مزید علم نافع کا متلاشی رہتا ہے، کیوں کہ اس علم میں بالذات عظمت پنہاں ہے،

لیکن، لیکن.......!

یہ موقع فضلاء و طلباء علوم نبویہ کو بہت کم ہی میسر آتا ہے، اور حسرت کی چنگاریاں دل میں دبی ہی رہ جاتی ہے،
اسی شوق اور دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، طلباء کرام چاہے فارغ التحصیل ہوں یا نہ ہوں کے لئے حسب سابق اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے،

🔶جامعة الإمام محمد تاج بر رحمه الله البر 🔶
نے ایک بار پھر دورہ تفسیر القرآن الکریم و دورہ علوم حدیث مع اصطلاحات فنون کا اہتمام کیا ہے،

لہذا تشنگان وپتنگان علوم دینیہ سے گزارش کی جاتی ہے، کہ بروقت حاضری فرماکر علوم قرانیہ سے مستفید ہوجائیں.

🔷🔷🔷 خصوصیات درس تفسیر 🔷🔷🔷

1: لفظی و بامحاورہ ترجمہ پر خصوصی توجہ اور قرآن کریم کی آیات کی دلنشین تفسیر وتشریح،

2: چار متعارف طرق سے تفسیر (تفسير القرآن بالقرآن، تفسير القرآن بالسنة، تفسير القرآن بأقوال السلف، تفسير القرآن باللغة)،

3: مناہج المفسرین و طبقات المفسرين مفصلاً،

4: مشکلات القرآن کی انتھائی سہل انداز میں تشریح،

5: ربط سور ، امتیازات سور ، خلاصہ جات انتہائی با مدلل اور سہل انداز کے ساتھ،

6: احکام القران اور علوم القرآن پر تفصیلی مباحث،

7: نحوی و صرفی تحقیق اور حل اللغات پر انتہائی توجہ،

8: سلف صالحین کے آسان اور قابل فھم نہج کے مطابق تفسیر القرآن،

9: ناقد الرجال، شیخ التفسیر و الحدیث محمد تاج بر رحمہ اللہ البر کے محدثانہ نہج پر أقوال سلف اور احادیث میں تطبیق، اور ماخذات و مصادر کی تحقیق بمع حوالہ جات،

10: عصمت انبیاء، مناقب، عدالت، مطاعن، مقام اور دفاع صحابہ جیسے عنوانات پر مستقل نشست کے ساتھ مباحث،

11: گستاخان انبیاء و صحابہؓ کی شرعی سزا اور حکم کی شرعی و تاریخی حیثیت اور ان کی مفصل تاریخ، اور قرآن کریم میں عصمت انبیاء و عظمت صحابہؓ پر مشتمل آیات پر ایک مخصوص اور نظریاتی انداز میں سیر حاصل بحث،

12: اس دور کی اشد ضرورت توحید فی الحاکمیت پر مفصل و مستقل نشست، اور رد جمہوریت، خلافت کی آگاہی، نظام کی نفاذ پر بہترین نکات کے ساتھ بادلیل محاضرات ہوں گے،

13: رد فرق باطلہ (غامدی، قادیانی، بریلوی، جماعت المسلمین، پرویزی، رافضی، وغیرہ )، اور ان ردود کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل جیسے علم غیب، حاضر وناظر، استمداد من غیر اللہ، رفع الیدین، وضع الیدین ، وسیلہ، آمین بالجہر، استشفاع بالاموات، سماع الموتی، تراویح، قرآة خلف الامام، تقلید، مسئلہ امامت و خلافت، باغ فدک ،واقعہ قرطاس، عقیدہ تحریف قرآن، تحاریک مدح صحابہ کے تاریخی پس منظر اور ان جیسے بیسیوں اہم اور ضروری عنوانات پر تحت الدلائل مفصل کلام.

وماعلینا الالبلاغ.

✍️ #ابوفارس

🔶◾ جامعة الإمام محمد تاج بر رحمه الله البر ◾🔶🔷المسمي ب الجامعة الإسلامية لعلوم القرآن والسنة النبوية🔷کی طرف سے شائقین عل...
12/02/2024

🔶◾ جامعة الإمام محمد تاج بر رحمه الله البر ◾🔶
🔷المسمي ب الجامعة الإسلامية لعلوم القرآن والسنة النبوية🔷

کی طرف سے شائقین علوم نبویہ اور خصوصاً علوم حدیث کے پروانوں کے لئے عظیم الشان خوشخبری،

کوئی آئے ہمارے ساتھ چلے
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی

🔶◾جامعة الإمام محمد تاج بر رحمه الله البر ◾🔶

نے بعض أحباب جو کہ بلوچستان، کراچی اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور علوم حدیث کے شائقین ہیں، ان کی پر زور گزارش اور خواہش پر یک سالہ آن لائن 🔶 ( تخصص فی علوم الحدیث ) 🔶 کا اجراء کیا ہے،

لہذا تشنگان وپتنگان علوم دینیہ سے گزارش کی جاتی ہے، کہ بروقت داخلہ کے لئے رجوع کریں، جزاک اللہ.

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

🔷◾خصوصیات تخصص فی علوم الحدیث◾🔷

درجہ ذیل علوم پر سیر حاصل بحث اور مفصل انداز میں پڑھا کر اجراء و عملی مشق کیاجائے گا ،

1 : علم الجرح والتعدیل ،
2 : علم علل الحدیث ،
3 : علم تخریج الحدیث و اصول التخریج ،
4 : علم اطراف الحديث ،
5 : علم مختلف الحديث و مشكل الحديث ،
6 : علم فقه الحديث ،
7 : علم أصول التحقیق ،
8 : قواعد الاملاء ،
9 : مناهج المصنفین ومناهج المحدثین،
10 : قواعد لمعرفة الحديث الموضوع،
11 : فوائد الترجیح،
12 : ضوابط حديثية،
13 : برقی لائبریریوں سے استفادہ کا طریقہ کار ،
14 : سال کے آخر میں کسی بھی مخصوص موضوع پر مقالہ کی حوالگی،
15 : اور اس کے ساتھ ساتھ ان طلباء کرام کے لئے خصوصی طور لغت عربی میں عربی تکلم ، تحریر ، و فھم مکتوب پر انتھائی توجہ اور عملی مشق واجراء کیا جائے گا،
عربی محاضرات و حوارات، مناقشات و قواعد عربية ولغوية، خلاصة العلوم العربية کے ساتھ ساتھ تاريخ و ردود فِرق باطلہ پر بھی نہایت توجہ دی جائے گی،
تاکہ طالب العلم عربی تحریر و تكلم میں مہارت کے ساتھ ساتھ فِرق باطلہ و تاریخ پر بھی عبور حاصل کرے، اور کم از کم یہ علمی تشنگی ختم ہو.

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

🔶◾اہداف تخصص في علوم الحدیث◾🔶

علم حدیث کا جامع و مانع تعارف، ایک تحقیق وجائزہ،
علم حدیث سے منسلک تمام علوم کا تعارف و باہمی ربط،
علوم حدیث کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ،
موضوع روایات کا تحقیقی جائزہ، مع 100 قواعد لمعرفة الحدیث الموضوع بطرز شیخ رحمہ اللہ ،
وجوہ الترجیح کے 100 قواعد بطرز شیخ رحمہ اللہ،
علوم حدیث کی تدریس کا طریقہ کار،
مصطلح الحدیث متقدمین ومتاخرین کا تعارف و تفاوت،
مناہج محدثین، بیسوں آئمہ فن کا تعارف اور ان کا اسلوب وطریقہ کار پر ایک نظر،
سینکڑوں کتب کا تعارف، مزایا، وماخذ کی راہنمائی،
خرائط و نقشوں کے زریعے فن کی تفہیم و تحفیظ،
علم اسماء الرجال کا تحقیقی جائزہ وتعارف،
علم جرح وتعدیل تعارف وجائزہ مع تدریب،
علم علل کا تحقیقی جائزہ مع تدریب،
علم علل میں مہارت وممارست کے بعد علل دارقطنی وعلل ابن ابی حاتم میں عملی مشق،
مناہج الائمه مفصلاً،
تخریج حدیث مع عملی مشق و دراسة الاسانید،
تصحیح وتحسین کی تدریب،
تعلیل و تضعیف کی تدریب،
تصحیح وتقویم کی تدریب،
احادیث احکام کا تعارف و فقہ الحدیث مع تدریب،
اختلاف الفقہاء شروط، آداب ، أسباب خصوصاً حديث بطور سبب،
حجیت حدیث پر سیر حاصل بحث مع دلائل مُسلّمہ،
انکار حدیث کا تعارف، وجوہ، تاریخ، اور دائرہ کار ،
فن حدیث کے مختلف ماہرین کے موافقات و تفردات پر کلام،
ڈیجیٹل لائبریریز سے استفادے کا طریقہ کار ومشق،
تحقیق سے متعلق کمپیوٹر کے بنیادی استعمال کی تربیت،
مکتبہ شاملہ اور مختلف سافٹ وئیر کی حسب ضرورت مکمل تدریب ،
أصول تحقیق و بحث علمی سے شناسائی، تعارف ، اور مخطوطات کا تحقیقاتی جائزہ،
قواعد إملاء وإنشاء تدریباً،
اور دورے کے آخر میں طلباء و علماء کو اہم موضوعات دے کر ان سے مقالہ جات کی تیاری کروانا ہمارے اہم اہداف میں شامل ہے.

🔳🔺شرائط داخلہ🔺🔳

علم حدیث کا ذوق رکھنے والا ہو، عربی عبارت بقدر ضرورت درست پڑھ سکتا ہو، درس نظامی کے علوم کا حامل ہو یعنی دورہ حدیث پڑھا ہو، یا موقوف علیہ کا طالب علم ہو،
داخلے آن لائن ہوں گے، لیپ ٹاپ پاس ہونا بھی ضروری ہے،
طالب علم اور سرپرست کے شناختی کارڈ کاپی بمع دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر مہیا کرنے ہوں گے.

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

آن لائن داخلہ کے لئے لنک شئیر کررہا ہوں، اس پر رابطہ فرمائیں یا ایڈ ہوجائیں،

https://chat.whatsapp.com/G02TsUgP34hDjWwyLw0K1M

اور یا مندرجہ ذیل أرقام پر رابطہ فرمائیں.

🔷 03104641444 🔷 03480986260 🔷

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

ملاحظہ : أحباب شئیر کریں، تاکہ علوم حدیث کے شائقین کو بروقت خبر ملے، اور اس عظیم موقع سے فائدہ اٹھائیں، جزاک اللہ.

✍️ #ابوفارس

Address

Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TAJ MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TAJ MEDIA:

Share