آوازِ نوشہرہ نیوز

آوازِ نوشہرہ نیوز News page for Every Kind of Update News of District Nowshera

28/02/2024

نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس ہپستال پر انٹی کرپشن کا چھاپہ بوڈر آف گورنرز کے ممبر ڈاکٹر جہانگیر خان ڈاکٹرنظام درویش سمیت چار افراد گرفتار کرلئے کرپشن میں ملوث چودہ افسران ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کی مزید گرفتاریاں متوقع ھیں قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں محکمہ انٹی کرپشن کے چھاپے کے حوالے سے سینیر صحافیوں خالدنظیر اور کامران خٹک کی خصوصی وی لاگ

28/02/2024

سیاسی فضاء تبدیل ہونے پر بند فائلیں کھل گئ ۔ قاضی میڈیکل کمپلیکس پر بالآخر چھاپہ پڑ گیا ۔
قاضی میڈکل کمپلیکس نوشہرہ پر تھانہ اینٹی کرپشن نوشہرہ کا چھاپہ،،
کاروائی کے دوران اب تک ٹوٹل پانچ افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔
ایف آئی آر درج ہونے والوں میں سابق ایچ ڈی پولیو ڈائریکٹر خبیر پختونخواہ
ہیلتھ کیئر ہسپتال نوشہرہ کے شریک مالک ڈاکٹر محمد عارف بھی شامل ہیں ۔۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق
کاروائی دوہزار اٹھارہ میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں، غیر قانونی
پروموشن اور غیر قانونی کاموں کے بناپر عمل میں لائی گئی۔۔
تھانہ اینٹی کرپشن میں بی او جی ممبرز سمیت دیگر ستائس ملزمان کے خلاف مقدمہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔۔
جس
حال ہی میںتعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر طفیل خان نے ہمراہ سرکل آفیسر سعید جان کے قاضی میڈیکل کمپلیکس پر چھاپہ مارا ۔
اور نامزد ملزمان میں ڈاکٹر نظام درویش ، ڈاکٹر جہانگیر بی او جی ممبر ،
ہمایون سپرٹنڈنٹ اور فاروق احمد شامل ہیں پابند سلاسل کردئے گئے ۔۔
گرفتار کئے گئے افراد سے غیر قانونی کاموں،غیرقانونی بھرتیوں
اور غیر قانونی پروموشن کرنے کے حوالے سے مزید اہم انکشافات متوقع ہے ،
جبکہ مزید ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں

28/02/2024

نوشہرہ۔لیبرکالونی آمانگڑھ ۔پوکی ٹاؤن میی واردات کچھ لوگ سفید پوش بن کر کیری ڈبہ۔یا سوزکی میی گھومتے ھے اور لوگوں کو بے وقوف بنا کر انعامی سکیم کا جھانسا دے کر لوٹتے ھے۔صرف صابن میی انعام کے طور پر ۔استری۔واشنگ مشین ۔انڈہ ابالنے مشین ۔دیتے ھے مگر وہ بھی خراب ۔پیسے ڈبل ٹریبل لیتے ھے۔دیکھۓ ویڈیوں میی.رپورٹ۔رفیع الدین

13/02/2024

نوشہرہ سے پرویز خٹک کے کرپٹ باقیات کو ختم کرکے نوشہرہ کو کرپشن اقربا پروری ۔اداروں میں سیاسی مداخلت سے پاک کرکے تحریک انصاف کے تمام منتخب ارکان اسمبلی نوشہرہ کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے تحصیل ناظم اسحاق خٹک شرافت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ورنہ اس کو تحصیل ناظم کے عہدے سے ھٹانا ھمیں اتا ھے اس لئے اسحاق خٹک اخلاقی مظاہرہ کرکے مستعفی ھو جائیں کیونکہ یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ھوئے تھے اب اس عہدے پر قابض رھنا ان کا اخلاقی طور پر کوئی جواز نہیں بنتا الیکشن میں فرعونیت کو ھم نے نہیں نوشہرہ کے عوام نے فرغونیت کو بدترین شکست دے کر دریائے برد کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب ھونے کے بعد نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر اور ناصرخان کو اپنا پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا

10/02/2024

میں صفدر یوسفزئی اپنے پارٹی کے تمام ورکرز کاُ د کی گہرئی سے شکری ادا کرتا ہوں ۔ اپ لوگوں نے پاکستان عمران خان اور ہم سے جو وفا نبھائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اپ لوگ جیت گئے اپکا کپتان جیت گیا۔ اپ کی محبت کا بہت بہت شکریہ۔

10/02/2024
10/02/2024

اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ جس کے خلاف ھم جنگ کررھے تھے وہ جنگ ھم نے جیت لیا اور وہ جنگ پرویز خٹک کے خلاف تھے پیسے اور سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود پرویز خٹک کو عوام نے مسترد کردیا الیکشن صاف وشفاف ماحول میں ھوئے اور ھم آپنی شکست تسلیم کرتے ہیں اور جو پی ٹی آئی کے امیدوار منتخب ھونے ھیں ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

06/02/2024

عوامی نیشنل پارٹی پی کے 85 کے نامزد امیدوار انجنئیر حامد علی خان نے کہا ھے کہ خیبرپختونخواہ میں دس سال دور حکومت میں نوشہرہ کے عوام کے محرمیوں اور پسماندگی میں اضافہ ھوا صحت تعلیم کا نظام تباہ وبرباد ھوچکا پرویز خٹک اور ان کے بیٹے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف مال کمانے میں مصروف رھے حیران ھوں کہ یہ لوگ عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگ رھے ھیں اے این پی دور حکومت میں امیر حیدر خان ہوتی نے پورے صوبے میں سکولوں کالجوں ۔یونیورسٹیوں اور ھسپالوں کا جال بچھا دیا ھے منتخب ھونے کے بعد پی کے 85 کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانا میرا مقصد ھے عوام 8 فروری کو مورثی سیاست کے خاتمے کے خلاف ووٹ کا استعمال کرکے عوام اپنا تقدیر بدل دیں وزارت اعلیٰ بننے کا واویلا مچانے والے کو نوشہرہ کے عوام 8 فروری کو ان کا سیاسی جنازہ نکال کر ان کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی امیر حیدر خان ہوتی اس صوبے کے دوبارہ وزیراعلی بن کر اس صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر اور ناصر خان ۔عدنان چوھدری پر مشتمل میڈیا ٹیم کو خصوصی انٹرویو دیتے ھوئے کیا

06/02/2024

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے رہنما اور سابق ناظم یونین کونسل گنڈیری حیات علی خان نے کہا ھے کہ میں نے ھمیشہ اپنی ذاتی مفادات کی بجائے علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی کیونکہ میں عوام کی خدمت کو نصب العین سمجھتا ھوں علاقے کی ترقی و خوشحالی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی کوشش کی اور شکر الحمد اللہ تمام بنیادی مسائل کافی تعداد میں حل ھوچکے ھیں پرویز خان خٹک ۔عمران خٹک اور ابراھیم خٹک نے اس علاقے کی بھرپور طریقے سے فنڈ فراہم کی ان خیالات کا اظہار انہوں نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر اور ناصر خان کو خصوصی انٹرویو دیتے ھوئے کیا

31/01/2024

قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میرے والد حاجی ولی محمد مرحوم کا منصوبہ تھآ 1997 میں میرے والد نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے منظور کروایا تھا پرویز خٹک نے اپنے دور حکومت میں نوشہرہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کی بجائے صرف لوٹ کھسوٹ کی نوشہرہ کو50 سال پہلے دھکیل دیا اور صوبہ خیبر پختونخواہ کو دیوالیہ کردیا پرویز خٹک کس حثیت سے صوبے کے وزیر اعلیٰ بنے گا پرویز خٹک صرف وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھیں صوبے میں آئندہ حکومت صرف جمیعت علمائے اسلام کی ھوگی حلقے میں میرے والد اور میرے ترقیاتی منصوبے عیاں ھے ھمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی ترقی کےلئے سوچا ھے عوام کی خدمت کا جذبہ ھمارے رگوں میں دوڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر اور ناصر خان کو خصوصی انٹرویو دیتے ھوئے کیا

30/01/2024

پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ پی کے 88 کے آزاد امیدوار ساجد اقبال کے کمپین انچارج معروف عالم دین مولانا عثمان خان نے کہا ھے کہ پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ساجد اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کرکے ھمیں مکمل سپورٹ دیا جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی کی حمایت حاصل ہے دیگر سیاسی جماعتیں بھی ھمارے ساتھ رابطے میں ہیں جو عنقریب ساجد اقبال کی حمایت کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا

27/01/2024

خویشگی میں پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کارکن امنے سامنے پی ٹی آئی کا جنازہ نکل چکا ھے پرویز خٹک کا سٹیج سے زرعالم کے جلوس کو للکار جلسہ شدید بد نظمی کا شکار پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اور پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی پرویز خٹک سٹیج سے بار بارپی ٹی آئی کارکنوں کو مخاطب کررھے تھے کہ اپ کا جنازہ نکل چکا ھے پی ٹی آئی جلوس کی قیادت امیدوار پی کے 85 زرعالم خان کررھے تھے پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پرویز خٹک کے خلاف شدید نعرے لگاتے

26/01/2024

پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 88 کے امیدوار صفدر شباب آزاد امیدوار ساجد اقبال کے حق میں دستبردار ھوگئے یہ ھماری خوش قسمتی ہے کہ ایک بڑی پارٹی کے امیدوار ھمارے آزاد امیدوار ساجد اقبال کے حق میں دستبردار ھوگئے بیرون ملک بیٹھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں دس سال سے ایک سیاسی جماعت کی حکومت ھونے کے باوجود اضاخیل اور نوشہرہ کی پسماندگی ختم نہ ھوسکی ساجد اقبال علاقے میں سماجی خدمات بھی سرانجام دے رھے ھیں کامیابی ساجد اقبال کی مقدر بن چکی ھے عوام ساجد اقبال کے ساتھ ھیں ان خیالات کا اظہار پی کے 88 کے امیدوار ساجد کے کمپین انچارج معروف عالم دین وترجمان مولانا عثمان خان نے نوشہرہ کے صحافیوں خالدنظیر ۔ناصرخان۔اور چوھدری عدنان کے خصوصی نشست کے دوران انٹرویو دیتے ھوئے کیا

25/01/2024

جب میں نے پاکستان پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کی تو اس وقت نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کنڈر تھی پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھوں گا یہ سیاسی جماعت ہے کوئی ائے گا تو کوئی جائے گا کس کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی پیر اسلم ھمارا بھائی ھیں پارٹی نے پیراسلم کو ٹکٹ کی آفر نہیں دی تھی پیر اسلم پارٹی سے منافقت کررھے تھے این اے 33 نوشہرہ پر ھمارا نظریاتی ورکر سلیم کھوکھر ھے پارٹی نے ان کو ٹکٹ دیا ہے وہ ہمارا امیدوار ھے ان خیالات کا پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں راشد علی شاہ کاکا خیل نے نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر کو خصوصی انٹرویو دیتے

20/01/2024

این اے 33 نوشہرہ سے ازاد امیدوار ڈاکٹر ارشاد علی خان نے نوشہرہ کی ترقی خوشحالی کےلئے اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے اپنا منشور پیش کردیا تعلیم صحت کےلئے خصوصی اقدامات اٹھاوں گا نوشہرہ کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے ڈاکٹر ارشاد علی خان کی نوشہرہ کے صحافی خالدنظیر کو خصوصی انٹرویو

20/01/2024

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک رشکئ میں خادم رشکئ ناظم نبی گل اور نعت خان اف رشکئ کی جانب سے منعقدہ ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کررھے ھیں

Address

Nowshera

Telephone

+3219758708

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آوازِ نوشہرہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share