نوشہرہ کینٹ مین جی ٹی روڈ اڈہ آؤٹ کے سامنے ایریا ہے ptcl والوں سے درخواست ہے کہ اس مین ہول کا کوئی معقول بندوبست کریں۔ اس کی وجہ سے بہت لوگو کو نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے ہی اختلافات سامنے آگئے ہیں۔مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا پارٹی رہنما عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو مسیج لیک ہوا ہے۔آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان نے کارکنوں کو پیغام بھیجا ہے کہ کنونشن سے بائیکاٹ کیا جائے۔آڈیو مسیج میں کہا کہ عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر اور ذمے دار بندہ ہے، اس نے نامناسب بات کی ہے۔آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان کو کوئی حق نہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کنونشن سے بائیکاٹ کی باتیں کریں۔مسیج میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور اس معاملے پر عاطف خان کو شوکاز دیں اور وضاحت لیں کہ انہوں نے کس حیثیت میں بائیکاٹ کی بات کی۔آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان سے اس بات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پوچھا جائے گا، اس بات پر پشاور ریجن کے صدر کو منطقی انجام تک پہنچائوں گا۔پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو ہوں گے۔ کورکمیٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بلامقابلہ رہیں گے، باقی عہدوں پرانتخابات کروائیجائیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان کا کوئی فرد انٹراپارٹی الیکشن میں کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے علما کو بلایا۔۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا تھا کہ مساجد اور مدارس پر گفتگو ہو گی۔پریس کانفرنس میں ساتھ بٹھا کر اعلان کر دیا کہ یہ لوگ میری جماعت میں شامل ہو گئے۔ایک بندہ کھڑا ہوا اور بتایا کہ موضوع یہ نہیں تھا۔۔ میں جماعت اسلامی سے ہوں
روزانہ کی بنیاد پر خیبر پختوا کیلئے پنجاب سے آنیوالے خالص تازہ دودھ کے کنٹینر
قاضی میڈیکل کمپلیکس کے اندر جو پرائیویٹ فارمیسی ہے ایکسپائر دوائیاں فروخت کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔انتظامیہ اس پر جلد سے جلد نوٹس لے اور ان کے فارمیسی سے جتنے بھی ایکسپائر ادویات ہیں وہ چیک کر کے فوری نکالے۔ کیونکہ انہیں ادویات کی وجہ سے ایسے کافی سارے واقعات ہاسپٹل میں رونما ہوتے ہیں اور ٹھیک ٹھاک مریض ایکسپائر ادویات اور انجیکشنوں سے خراب ہو جاتے ہیں
الحمد اللہ آلائی چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن مکمل،
ریسکیو آپریشن میں تمام 8 افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ جنکے نام درجہ ذیل ہیں:
1- عرفان ولد امریز
2-نیاز محمد ولد عمر زیب
3-رضوان ولد عبد القیوم
4- گلفراز ولد حکیم داد
5- شیر نواز ولد شاہ نظر
6-ابرار ولد عبدالغنی
7- عطاء اللہ ولد کفایت اللہ
8- اسامہ ولد محمد شریف.
*ہم علی سواتی کو لگاتار 5 گھنٹے اس کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں*
*بار بار رسی کے ساتھ لٹک کر سینکڑوں فٹ بلندی پر سے بچوں کو کامیابی سے ریسکیو کرتا رہا*
*ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جوان کو صدارتی تمغہ دیا جائے کیونکہ کون مفت میں اپنی زندگی داؤ پر لگاتا ہے*
مقامی لوگوں کی تکنیک کام کررہی ہے ماشاءاللہ
*ریسکیو 1122 نوشہرہ*
نوشہرہ مصری بانڈہ پل کے مقام پر دریائے کابل میں کم سن نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نوشہرہ سے غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ماہر غوطہ خوروں کی جانب سے نوجوان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانس عمر 14 سال سكنہ مہاجر کیمپ اکوڑہ دریائے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔۔
دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 نوشہرہ سے خیر اناس ،حماد خان اور حلیم پر مشتمل ماہر غوطہ خور سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔۔
ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ۔۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ
ریسکیو 22 11 انسانی جانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کہ جانوں کے بھی محافظ۔۔۔
نوشہرہ: لقمان مارکیٹ جہانگیرہ کے مقام پر تقریبا 100 فٹ اونچے موبائل ٹاور میں کوا پھنس گیا تھا.
موبائل ٹاور پر پھنسے کوے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی
ریسکیو اہلکاروں شکیل اور عمر فاروق نے پیشہ ورانہ انداز سے ٹاور پر پھنسے پرندے کو آزاد کر کے ریسکیو کر لیا.
انسانی ہمدردی کے اس جذبے کو علاقہ مکینوں نے خوب سراہا.
میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 نوشہرہ
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا
نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے.حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر, بیرسٹرفیروزجمال شاہ، احمد رسول بنگش،آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل تھے ۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد۔
تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
وائٹل ہوم بالمقابل واپڈا ٹاون تارو جبہ
ڈی ایچ اوDHO نوشہرہ ڈاکٹر شعیب
کنگ مال۔ناران بلڈرز اینڈ ڈویلپرز
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کبیر افریدی
برج ربانی BURJ RABBANI ربانی ایسوسی ایٹس
اے ایس سی ASC کواپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی نوشہرہ
نوشہرہ شوبرا چوک میں پولیس ہائی الرٹ۔تحریک انصاف کا کوئی کارکن احتجاج کے لیے نہیں نکلا.
تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے صدر میاں عمر کاکا خیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے