Kakakhel News Network

Kakakhel News Network General Secartary Press Club Akora Khattak

چلاس(KKK News) یہ کار  بابو سر ٹاپ سے نیچے گری ہے،اس ایکسیڈنٹ میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین شدید زخمی ہوچکےہیں۔زخمیوں کو چ...
10/08/2021

چلاس(KKK News) یہ کار بابو سر ٹاپ سے نیچے گری ہے،اس ایکسیڈنٹ میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین شدید زخمی ہوچکےہیں۔
زخمیوں کو چلاس ہسپتال پہنچا دیا گیا ہیں۔۔
یہ پوسٹ اتنا شئیر کریں کہ انکے خاندان والوں تک پہنچ جائے۔۔

چارسدہ(KKK News)تھانہ سروکلے کی حدود میں 8 سالہ اغواء بچی بحفاظت بازیابچارسدہ:- ایس ایچ او تھانہ سروکلے جاوید نے 8 سالہ ...
10/08/2021

چارسدہ(KKK News)تھانہ سروکلے کی حدود میں 8 سالہ اغواء بچی بحفاظت بازیاب

چارسدہ:- ایس ایچ او تھانہ سروکلے جاوید نے 8 سالہ اغواء بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ منتقل۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سروکلے کے رہائشی نے پولیس اسٹیشن میں اپنی 8 سالہ بیٹی کی اغوائیگی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ محمد عرفان ولد شمس گل اور سلمان ولد محمد افضل نے میری بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی خاطر اغواء کیا ہے۔ تھانہ سروکلے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان ڈی ایس پی شبقدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے جاوید خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر 8 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب اور ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دیا۔ٹیم نے تفتیش کا باقاعدہ آغازکرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار طریقہ ہائے تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بنا کر مخبروں کو بھی الرٹ کر دیا۔اس دوران پولیس نے ملزمان تک انتہائی قلیل دورانیہ میں رسائی حاصل کی اور ملزمان کو گرفتار کرکے 8 سالہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کیا۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

بٹگرام(KKK News) بابا جی موڑ کے قریب گھاڑی کھائی میں گر گر گٸی تھی۔ بٹگرام : ریسکیو 1122 بٹگرام کنٹرول روم کو اطلاع ملتے...
10/08/2021

بٹگرام(KKK News) بابا جی موڑ کے قریب گھاڑی کھائی میں گر گر گٸی تھی۔

بٹگرام : ریسکیو 1122 بٹگرام کنٹرول روم کو اطلاع ملتے
ہی ریکوری ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بٹگرام : حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بٹگرام : ریسکیو کے ریکوری ٹیم نے کامیاب آپریشن کرکے گاڑی کو ریکور کرکے مالک کے حوالے کیا۔

مردان(KKK News)ضلعی پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران  کامیاب کارروائیاں۔ پشاور کے منشیات سمگلر شاہ حسین کو تھان...
10/08/2021

مردان(KKK News)ضلعی پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائیاں۔
پشاور کے منشیات سمگلر شاہ حسین کو تھانہ سٹی پولیس نے 06 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔سمگلنگ میں استعمال ہونے والی چنگچی رکشہ بھی قبضہ پولیس۔
دیگر کامیاب کارروائیوں میں مزید چار منشیات فروش بھی گرفتار جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین کلو گرام چرس، 309 گرام آئس اور 540 گرام ہیروئن بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کی احکامات پرضلعی پولیس مردان کی جانب سے منشیات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔
اس دوران تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او عاشق حسین خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی شاہ حسین ولد سید حسین جو کہ چنگچی رکشہ کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا رکشہ سمیت کر لیا گیا ہے۔
اور
گرفتار ملزم کے قبضے سے چنگچی رکشہ کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 06 کلوگرام کے قریب چرس برآمد ہوکر رکشہ قبضہ پولیس میں کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسی طرح ایک اور کارروائی میں ملزم رحیم شاہ ولد باچہ محمد سکنہ غزنوی کالونی سے 540 گرام ہیروئن جبکہ لیاقت علی ولد جان محمد ساکن علی کالونی سے 390 گرام آئس برآمد ہوکر گرفتار کئے۔تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے منشیات فروش اسرائیل ولد یوسف شاہ سکنہ محب بانڈہ سے 910 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کیا۔
اسی طرح تھانہ لوند خوڑ پولیس نے ملزم سلمان ولد رفیق ساکن لوندخوڑ کے قبضہ سے 526 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا۔
جبکہ اسی طرح تھانہ جبر پولیس نےمنشیات فروش زبیر شاہ ولد یوسف شاہ سکنہ جمال گڑھی کے قبضہ سے 2000 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف بمطابق جرم مقدمات درج رجسٹرڈ ہوکر مذید تفتیش جاری ہے ۔

10/08/2021

پشاور(KKK News)ڈینز ٹریڈ سنٹر واقع میں نامزد ملزم صداقت اللہ نے گرفتاری دے دی۔۔ گرفتاری کے وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صداقت اللہ نے کیا کہا سنئے۔۔۔۔

پشاور(KKK News) ڈينز قتل کيسصداقت نے خود کو جرگے کے سامنے پوليس کے حوالے کر دياڈینز ٹریڈ سنٹر واقعہ کے ایف آئی ار میں مب...
10/08/2021

پشاور(KKK News) ڈينز قتل کيس
صداقت نے خود کو جرگے کے سامنے پوليس کے حوالے کر ديا
ڈینز ٹریڈ سنٹر واقعہ کے ایف آئی ار میں مبینہ طور پر نامزد ملزم صداقت اللہ کو خلیل مومند کے مشران نے پولیس کے حوالے کر دیا گیا گزشتہ رات ملزم صداقت نے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہی کے حجرے میں پولیس کو گرفتاری دے دی اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہی نے کہا کہ ڈینز کا واقعہ افسوس ناک تھا ۔واقعہ میں ملوث تین ملزمان نے بی بی اے کیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم گرفتار ہے انہوں نے مزید کہا کہ قامی مشران کی مشاورت سے خلیل مومند قوم کے صداقت اللہ نے گرفتاری دے دی انہوں نے کہا کہ شروع دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملہ مزید نہ بگڑے انہوں نے مزید کہا کہ نامزد ملزم کو پیشی پر جانے سے اس لئے روکا تھا تاکہ خون خرابہ نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہماری کوشش ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی کیساتھ حل ہو جائے انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی انکے بچے ہیں اور انہیں اس واقعہ پر سخت افسوس ہے۔۔

*نوشہرہ(KKK News)محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات۔ASP کینٹ وقاص...
10/08/2021

*نوشہرہ(KKK News)محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات۔ASP کینٹ وقاص رفیق کا امام بارگاہوں کا دورہ۔جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق ہدایات۔*

*محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے امام بارگاہوں پر نوشہرہ پولیس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ASP کینٹ وقاص رفیق نے امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔پولیس افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کئے۔بغیر پہچان کے کسی اجنبی کو امام بارگاہوں کے قریب نہ جانے دیا جائے۔مجالس و جلوس میں کسی کو بغیر تلاشی شامل نہ کیا جانے کے احکامات جاری کئے۔پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور چوکس رہ کر کریں۔موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی اور عوام کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔*

پشاور(KKK News)کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او  ...
10/08/2021

پشاور(KKK News)کیپٹل سٹی پولیس پشاور
کی اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ بھانہ
ماڑی کیڈٹ صادق شاہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے کچھ اشخاص علاقے میں اسلحہ نمائش سرعام کرتے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پہلا ہوا ہے خفیہ اطلاع کو مصدقہ جان کر ایڈیشنل ایس ایچ او بھانہ ماڑی
کیڈٹ صادق شاہ نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا افسران بالا کی طرف سے کامیاب بروقت کاروائی کرنے پر ایڈیشنل ایس ایچ او بھانہ
ماڑی کیڈٹ
صادق شاہ اور اس کی ٹیم کو شاباش

نوشہرہ(KKK News) حکومت کے کمر توڑ مہنگاٸی۔لوڈشیڈنگ کےخلاف جماعت اسلامی کا کاروان انقلاب ریلی چترال سے5دن پہلے چل پڑی تھی...
10/08/2021

نوشہرہ(KKK News) حکومت کے کمر توڑ مہنگاٸی۔لوڈشیڈنگ کےخلاف جماعت اسلامی کا کاروان انقلاب ریلی چترال سے5دن پہلے چل پڑی تھی جو کہ پشاور پہنچےتھے۔کچھ ہی دیر پہلے قافلہ کاروان جماعت اسلامی پشاور سے چل پڑےہے۔ نوشہرہ پہنچنے کےبعد براستہ جہانگیرہ صوابی پہنچ گٸے۔رات صوابی میں گزاریں گےاور کل صبح اسلام اباد کی طرف رواں دواں ہوں گے۔ریلی کی نگرانی Kpصدرجماعت اسلامی صدیق الرحمن پراچہ اور نصراللہ شاھین کررہےہیں۔

 اطلاع دہندہ کو پولیس کی جانب سے 10ہزار روپے انعام۔ویڈیو اور تصاویر میں جو کوئی بھی اس بندے کو جانتا ہو یا اس کے بارے می...
10/08/2021


اطلاع دہندہ کو پولیس کی جانب سے 10ہزار روپے انعام۔
ویڈیو اور تصاویر میں جو کوئی بھی اس بندے کو جانتا ہو یا اس کے بارے میں کسی کو معلومات ہو تو ضرور رابطہ کریں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور نقد 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا.
موبائل نمبر۔03225410340

مردان(KKK News)معیار،باچاخان روڈ میں فائرنگ۔ مردان:گولی لگنے سے 37 سالہ علی خان ساکن خان کوٹے جانبحق۔ مردان:پر ریسکیو 11...
10/08/2021

مردان(KKK News)معیار،باچاخان روڈ میں فائرنگ۔

مردان:گولی لگنے سے 37 سالہ علی خان ساکن خان کوٹے جانبحق۔

مردان:پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم بروقت امداد کے لئے موقع پر پہنچ گئی.

مردان:ریسکیو اہلکاروں نے ایم ایم سی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

تیراہ(KKK News)اج DSPتیرا شمشاد خان کی ہدایت پر  👉🏻👇🏻تھانہ تیراہ علاقہ ملک دین خیل دولت خیل نیا باغ SHOعدنان  خان حوالدا...
10/08/2021

تیراہ(KKK News)اج DSPتیرا شمشاد خان کی ہدایت پر 👉🏻👇🏻
تھانہ تیراہ علاقہ ملک دین خیل دولت خیل نیا باغ SHOعدنان خان حوالدار بنات حان نے ناکہ بندی کے دوران میں دو مجرمان گرفتار کر لیا 1بنام فضل محمد ولد نورمحمد کے ساتھ ایک عدد ہینڈ گرنیٹ اور اشمالی ولد مغل باز کے ساتھ ایک گرام ائیس برامد ہوا اور تھانہ تیراہ حوالات کو منتقل کیا گیا۔

باجوڑ(KKK News) سبزی منڈی کے قریب موٹر ساٸیکل سلپ ہونے کا باعث حادثے کا شکار۔ باجوڑ. حادثے کے نتیجے میں معشوق عمر 36 سال...
10/08/2021

باجوڑ(KKK News) سبزی منڈی کے قریب موٹر ساٸیکل سلپ ہونے کا باعث حادثے کا شکار۔

باجوڑ. حادثے کے نتیجے میں معشوق عمر 36 سال سکنہ مہمند زخمی۔

باجوڑ.ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ گٸی۔

باجوڑ: ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر دیا۔

باجوڑ: حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔

پشاور(KKK News)ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر آفریدی نے تھانہ شاہ پور کی حدود میں قائم امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ایس ایس پی...
10/08/2021

پشاور(KKK News)ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر آفریدی نے تھانہ شاہ پور کی حدود میں قائم امام بارگاہ کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا اور سیکورٹی پر مامور جوانوں کا بھی جائزہ لیا۔۔۔

شیدو(KKK News)یسکیو 1122 انسانی جانوں  کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی بھی  محافظ۔۔۔شیدو کے علاقے منیر آباد میں بھینس کے...
10/08/2021

شیدو(KKK News)یسکیو 1122 انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی بھی محافظ۔۔۔
شیدو کے علاقے منیر آباد میں بھینس کے نالے میں گرنے کی کال ریسکیو کنٹرول روم نوشہرہ کو موصول ہوئی۔۔۔
اطلاح ملتے ہی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی۔ریسکیو ریکوری وہیکل کے ذریعے بھینس کو 15 منٹ جدوجہد کے بعد پیشہ ورانہ طریقے سے نکال لیا۔
بھینس کے مالک شیر محمد سکنہ منیر آباد شیدو نے ریسکیو اہلکاروں کی كارگردگی كو سراہا اور تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
اس آپریشن میں ان کال افسر نبی آمین اور سٹیشن ہاؤس انچارج احسان الدین سمیت ریسکیو کے 6 اہل کاروں نے حصہ لیا۔۔جس میں ڈیزاسٹر ٹیم سے وصال خان، ذکاءاللہ، سکندر، اور ایچ ٹی وی ڈرائیور شامل..

برائی مہربانی اگے شئیر کریچارسدہ(KKK News) سیاب ولد سراج اور طارق علی ولد بخت علی  سکنہ نستہ محلہ پڑاو  چارسدہ یہ دونوں ...
10/08/2021

برائی مہربانی اگے شئیر کری
چارسدہ(KKK News) سیاب ولد سراج اور طارق علی ولد بخت علی سکنہ نستہ محلہ پڑاو چارسدہ یہ دونوں لڑکے مدرسہ سے چھٹی کے بعد گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو چکے ہے اگر کسی کو ملے ۔تو برائے مہربانی تھانہ نستہ کے ساتھ اس نمبر پر رابطہ کرے ۔0916951065

صوابی(KKK News)رزڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پانچ اشتہاری مجرمان،سمیت 36مشتبہ افراد گرفت...
10/08/2021

صوابی(KKK News)رزڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
پانچ اشتہاری مجرمان،سمیت 36مشتبہ افراد گرفتار

110افراد کی کریمنل ڈیٹا بذریعہ crvs چیک کیے گئے،جبکہ 130گاڑیوں کی ویریفیکشن بذریعہ vvs چیک کیے گئے

17گھروں کی چیکنگ بذریعہ لیڈی کنسٹبلز کی گئی

مشکوک افراد کا کریمنل ڈیٹا چیک کرکے کلئیر ہونے پر چھوڑ دیا گیا
۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ پشم گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان اور ایس ایچ او پرمولی سب انسپکٹر سبحان اللہ جدون بمع بھاری نفری پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف دیہہ پرمولی نارنجی,شیوہ,مہر علی, ترکئی رشکئی میاں کلے شیخ جانہ اور دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس ،لیڈی کنسٹبلز، RRF سکواڈ، BDS اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، لیڈی کنسٹیبلز کی مدد سے گھروں کی چیکینگ کی گئی۔ سرچ آپریشن کا مقصد مجرمان اشتہاری، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے علاقے کو پر امن بنانا ہے۔

Address

Nowshera

Telephone

+923315160923

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kakakhel News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kakakhel News Network:

Videos

Share