TODAY FOCUS

TODAY FOCUS Digital Media

27/05/2023

صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی اور نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ راجہ محمد ضمیر کی حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں ریلی۔۔۔
کارکنان کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔۔۔
صدر پی ٹی آئی کا کارکنان کے جانب سے جگہ جگہ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

08/05/2023

ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی اپیل کرتی خاتون شہری مرکزی ایوان صحافت کے سائل ڈیسک گفتگو کر رہی ہے۔
خاتون نے ریاست میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے کچھ عرصہ قبل کیس کیا تھا
کیا میں ہندوستان کی شہری ہوں یا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جہاں پر ریاست کی بیٹی انصاف کی حصول کیلئے اور بیس کیمپ سے منشیات جیسے گندی لعنت کو ختم کروانے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن انصاف کرنے والے اداروں نے اس پر پابندی لگا کر الٹا اسے سننے سے بھی انکار کر دیا

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر 2023 میں کروانے پر اتفاق،زرائع پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ...
07/05/2023

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر 2023 میں کروانے پر اتفاق،زرائع

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تجاوز مرکزی قیادت کو ارسال کر دی

مظفرآباد:مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا

مظفرآباد:یادت نے عوام سے نیا سیاسی مینڈیٹ لینے پر اتفاق کیا ہے

مظفرآباد:دونوں جماعتوں نے اپنی جماعت کے ذمہ داران کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایات دیں تھیں

مظفرآباد:ابتدائی طور پر تجاویز تیار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے اپنے قائدین کو ارسال کر دی ہیں

مظفرآباد:دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے تاکہ اس سے آزاد کشمیر میں مستحکم حکومت وجود میں آ سکے

مظفرآباد:ذرائع بتاتے ہیں کہ مقتدر قوتوں کی بھی اس سلسلے میں مکمل حمایت حاصل ہو سکتی ہے

06/05/2023

پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کروانے کے خلاف شاہراہ سرینگر پر احتجاج

06/05/2023

تیسری بین الاقوامی ڈیوائن اکنامکس کانفرنس مظفرآباد میں شروع ہوگئی

کانفرنس کا عنوان معشیت اور معاشرے میں مذہب ،اخلاقیات، اقدار اور روحانیت کا کردار ہے

05/05/2023

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نے گاؤں چہڑھ کی 50 ہزار کنال زمین مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت کر دی۔

وصیت میں زاہد حسین نے کہا کہ میں اپنے پورے ہوش وخواص اور بغیر کسی دباؤ کے اپنی من مرضی سے ملکیتی رقبہ مریم نواز شریف کو دیتا ہوں۔

مریم نواز چاہیں ہسپتال بنانے یا کسی فلاحی ادارے کو دیں انھیں مکمل اختیار ہو گا۔

معاوضے کی مدد میں آٹھ کروڑ روپے بھی مریم نواز وصول کریں اور فلاحی کاموں میں استعمال کریں۔۔۔
زائد حسین نے 7 گاؤں پر مشتمل رقبہ مریم نواز کو دے دیا

05/05/2023

مظفرآباد:ریڈیو پاکستان آزاد کشمیر کے سینئر براڈکاسٹر اشرف کیانی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے
اشرف علی کیانی کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ چہلہ میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں سیاسی،مذہبی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

05/05/2023

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ اے آئی جی کی رپورٹ پر آئی جی نے آزاد کشمیر کے...
05/05/2023

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

اے آئی جی کی رپورٹ پر آئی جی نے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو کاروائی کا حکم جاری کر دیا

گزشتہ سال سپریم کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پالیسی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی تھی

سپریم کورٹ میں منظور چغتائی بنام آزاد حکومت کی رٹ دائر تھی جس پر سپریم کورٹ نے پالیسی بنانے کا حکم دیا

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں دہشتگردی سمیت جرائم اور منشیات کے لیے استعمال ہورہی ہیں،آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ

تعزیرات پاکستان کے باب 18 کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائے جانے کے علاوہ موٹر وے ہیکل آرڈیننس دفعہ 112-23 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے،مکتوب کا متن

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد،میرپور،راولاکوٹ سمیت دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز کو مکتوب ارسال اور سخت کاروائی کا حکم

04/05/2023

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے پارٹی سے بغاوت کرنے والے اراکین کو مہلت دیتا ہوئے کہا جو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آج شریک ہو گا وہ ہی تحریک انصاف کا حصہ رہے گا۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے نظریہ کا حامی ہونے کا دعویٰ بھی کی اور اقتدار وفاداری تبدیل نہ کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا



04/05/2023

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں،،،
کشمیری قوم بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔۔۔۔
متنازعہ علاقے میں جی 20 ممالک کی کانفرنس بھارتی سازش ہے اس جی 20 میں اقوام متحدہ کے پانچ رکن ممالک بھی شامل ہیں۔



نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 969 میگاواٹ کا حامل منصوبہ ہے جو سرنگ کے بیٹھ جانے سے ایک سال تک بند رہنے کے بعد جولائی س...
31/03/2023

نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 969 میگاواٹ کا حامل منصوبہ ہے جو سرنگ کے بیٹھ جانے سے ایک سال تک بند رہنے کے بعد جولائی سے دوبارہ بجلی کی فراہمی شروع کر دے گا اور کے-الیکٹرک، نیشنل گرڈ سے 2600 میگاواٹ کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ کر رہا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کی درخواست پر الگ الگ سماعت کی اور اس دوران یہ پیش رفت سامنے آئی تاہم سماعت کا فیصلہ نہیں ہوا۔

نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے بجلی کی مہنگی پیداوار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا جولائی سے پیداوار شروع کرنے کا امکان ہے، جو تقریباً ایک سال قبل سرنگ بیٹھ جانے کی وجہ سے اچانک بند ہو گیا تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے نمائندوں نے سماعت کے دوران بتایا کہ بجلی کی پیداواری لاگت ہائیڈرو پاور سے کم پیداوار کی وجہ سے متعلقہ لاگت سے زیادہ ہے کیونکہ 969 میگاواٹ کا منصوبہ بدستور بند ہے۔

کے-الیکٹرک کے نمائندے نے بھی کہا کہ وہ نیشنل گرڈ سے 2600 میگاواٹ کے لیے معاہدے کر رہے ہیں، اس میں ایک ہزار میگاواٹ فرم کی بنیاد پر ہوگا اور بقیہ 1600 میگاواٹ دستیابی کی بنیاد پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے-الیکٹرک 1100 میگاواٹ نیشنل گرڈ سے حاصل کر رہا ہے لیکن تقریباً نصف دہائی سے زائد عرصے سے یہ کسی قانونی حیثیت کے بغیر ہے۔

نیپرا کے ارکان نے کہا کہ لاگت میں مخصوص اضافے کی وجہ بھی ترسیلی نظام میں رکاوٹیں ہیں اور نتیجے کے طور پر کہا گیا کہ ڈسکوز کے لیے ایف سی اے میں اضافہ صفر ہوگا اور کے-الیکٹرک کے لیے 56 پیسے سے 1.07 روپے فی یونٹ کے درمیان ایف سی اے اضافہ ہوگا۔

نیپرا نے کہا کہ ڈسکوز کا ایف سی اے بڑھایا جاسکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ اگلے ہفتے مخصوص ثبوت اور ترسیلی رکاوٹوں کی تصدیق کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ڈسکوز اور کے-الیکٹرک نے مطالبہ کیا تھا کہ صارفین سے فروری میں استعمال ہونے والی بجلی کی مد میں اپریل میں اضافی ایندھن کی لاگت بالترتیب 86 پیسے اور 1.66 روپے فی یونٹ کے حساب سے 8.56 ارب وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

10/01/2023

کامیاب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا۔

30/12/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ٹیوٹا کے تعاون سے خواتین کیلئے ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین ہنر سیکھنے پہنچ گئی
سینٹر کے خلاف مخالفین نے سوشل میڈیا پر منظم سازش شروع کر دی

مظفرآباد  (              ) ورکنگ جرنلسٹ ضلع مظفرآباد کا اجلاس ، صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مختلف صحافتی تنظیموں...
15/12/2022

مظفرآباد ( ) ورکنگ جرنلسٹ ضلع مظفرآباد کا اجلاس ، صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران ونمایئدگان کی شرکت ، محکمہ اطلاعات کے ملازمین کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان کی جانب سے صحافیوں پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لینے کا بھر پور خیر مقدم ، تشدد کے واقع کی تحقیقات کیلئے سرکاری سطح پر بنائی جانے والی کمیٹی کے چیئرمین پر مکمل اعتماد کا اظہار ، کمیٹی میں شامل اخباری مالکان کو کمیٹی سے نکال کر جوڈیشنل انکوائری کا بھی مطالبہ ، محکمہ اطلاعات کے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو معطل کرتے ہوئے صحافیوں کو دباؤ میں لانے کے لئے اثر انداز ہونے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اجلاس میں سابق صدر یونین آف جرنلسٹ واحد اقبال بٹ ، سابق جرنل سیکرٹری پریس کلب سابق و ضلعی صدر سی یو جے مسعود الرحمان عباسی ، جائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب سابق ضلعی صدر سی یو جے گلزار عثمانی ، سی یو جے ضلع مظفرآباد کے صدر مرزا شہزاد احمد ، جرنل سیکرٹری اقبال میر ، ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے راہنما وقاص کاظمی ، شاہ زیب افضل ، سی یو جے شبیر شاہ ، بانی سیکرٹری مالیات فواد عباسی ، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ہارون مظفر قریشی ، ممبر مجلس عاملہ سی یو جے عمر اعوان، سابق سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان ، سینٹرل پریس کلب کے سابق نائب صدر ایم ڈی مغل کشمیری ، ضلعی جرنل سیکرٹری سی یو جے نسیم مغل ، سیکرٹری اطلاعات سی یو جے شجاعت میر ، نسرین شیخ ، راجہ خالد ، شان قریشی ، رانا محمد الیاس ، صدیق لون ، حمزہ کاٹل ، سید تقی الحسن ، اور محکمہ اطلاعات کے ملازمین کے تشدد میں زخمی ہونے والے صحافی نعیم چغتائی ، سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقع کا فوری نوٹس لینے کا بھر پور انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی جائے۔ چیئرمین تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے مگر کمیٹی میں شامل چند اراکین کمیٹی کی موجودگی میں غیر جانبدارانہ تحقیقات ممکن نہیں لہذا حکومتی تحقیقات کے ساتھ ساتھ جوڈیشنل کمیشن تشکیل دے کر صحافیوں پر تشدد کرنے والے ملازمین کو جزا وسزا کے عمل سے گزارہ جائے۔ اس موقع پر گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں صحافتی تنظیموں کے جھوٹ اور سازش کے تحت نام استعمال کیے جانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ ہے اور یہ بھی باور کروایا گیا ہے کہ صحافیوں کا کسی سرکاری ملازم یا ملازمین کی تنظیموں سے جھگڑا نہیں ہمارا مطالبہ صرف اور صرف محکمہ اطلاعات کے ایف آئی آر میں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے صحافیوں کو انصاف کی فراہمی ہے۔

01/12/2022

مظفرآباد
پولیس کی جہلم ویلی روڈ پر ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کاروائی دو سو ستر بوتل شراب سمیت چار ملزمان۔
بلدیاتی انتخابات کے بعد جشن کے لیے پنجاب سے آزادکشمیر لائی گئی شراب جشن سے پہلے ہی پکڑ لی گئی۔
شراب ضلع جہلم ویلی بھجوائی جا رہی تھی،ایس ایچ او راشد حبیب۔
انتخابات سے دو دن پہلے بھی اعلی قسم کی شراب پکڑنے پر ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کو عہدے ہٹھا دیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،ایس ایچ او سول گرفتار۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خانکیلئے پی ٹی آئی کی دربار سہیلی سرکار پر دعائیہ تقریبدعائیہ تقریب میں سینیئر موسٹ و...
04/11/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
کیلئے پی ٹی آئی کی دربار سہیلی سرکار پر دعائیہ تقریب
دعائیہ تقریب میں سینیئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر اوقاف حافظ حامد رضا سمیت کارکنان کی شرکت عائیہ تقریب میں عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی

24/10/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن۔۔۔
ریٹرننگ افسران کے آفس میں امیدوں کا اضافہ،،،
یونین کونسل گھن چھتر وارڈ گھن چھتر بالا سے میر ازرم سلہریا نے ٹکٹ کے درخواست ریٹرننگ افسران کے اس جمع کروا دی۔

24/10/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن۔۔۔
ریٹرننگ افسران کے آفس میں امیدوں کا اضافہ،،،
یونین کونسل گھن چھتر سے میر راشد سلہریا نے ٹکٹ کے درخواست ریٹرننگ افسران کے اس جمع کروا دی۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو۔

23/10/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر۔۔۔
امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا دیے۔
یونین کونسل گھن چھتر سے میر خالد اسمعیل سلہریا نے ممبر ضلع کونسل کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا دیے۔

23/10/2022

مظفرآباد
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر۔۔۔
امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ جاری۔
یونین کونسل گھن چھتر سے ذوالفقار حسین سلہریا ایڈووکیٹ نے ممبر ضلع کونسل کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا دیے۔

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا۔امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلس...
20/10/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا۔امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری۔ وارڈ نمبر آٹھ دومیل سیداں سے حسن ملک نے ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذ نامزدگی جمع کروا دی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔
اس موقع پر حسن ملک نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے فرسودہ اور سکیمیں خوری کا خاتمہ ہو گا۔وارڈ نمبر 8 دومیل سیداں کے مسائل کی ایک طویل فہرست ہے جس کی بنیاد پر خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنے میں بھرپور کردار ادا کروں گا۔اب وارڈ نمبر 8 دومیل سیداں کی باشعور اور غیرت مند عوام سکیم چوروں اور منافع خوروں کے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے پیپر ورک تیار کر لیا ہے اور آئندہ بھی اس ہی جزبے سے عوامی خدمت کرتا رہوں گا۔
ان نے اپنے ساتھ آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

مظفرآباد/ قانون ساز اسمبلی/ اندرونی معاملہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومتی بینچوں سے احتساب  بیورو کے افسران...
19/10/2022

مظفرآباد/ قانون ساز اسمبلی/ اندرونی معاملہ

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومتی بینچوں سے احتساب بیورو کے افسران کے خلاف تحریک استحقاق منظور ہونے پر حکومتی ممبران اسمبلی کے اپنے ہی ایوان سے واک آوٹ۔

ایوان میں رائے شماری کے بعد قرار داد مسترد آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت بن گئی جب حکومتی رکن عاصم شریف لون نے اپنے خلاف احتساب بیورو میں زیر کار جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کیس میں بیورو کے اہلکاروں کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر رکھی تھی

رائے شماری کے بعد حکومت کو قرار داد پر مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہو سکی۔
اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے قرار داد کو اگلے اجلاس تک موخر کرنے کی رولنگ جاری کی جس پر قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے موقف اپنایا کہ کریمنل کیسز کی تفتیش پر تحریک استحقاق نہیں لائی جاسکتی قواعد کے مطابق ایک بار رائے شماری ہوجانے کے بعد اب رائے شماری موخر نہیں ہوسکتی اب یہ مسترد ہوچکی ہے قرار داد پر ناکامی کے بعد حکومتی اراکین احتجاجا واک آوٹ کر گئے۔

آزاد کشمیر کے پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے کہ حکومت ایوان سے واک آوٹ کر جائے احتساب بیورو کے زرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ عاصم شریف لون کے خلاف سید شوکت علی شاہ سابق وزیر حکومت کی جانب سے دائر باشندہ ریاست کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے کا کیس احتساب بیورو عدالت میں زیر سماعت ہے
جس میں جرم ثابت ہونے پر انہیں اسمبلی کی نشت سے فراغت کے ساتھ چھ سال تک سزا بھی ہو سکتی ہے

عاصم لون نے اس کیس میں احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے جو حکومت اکثریت کھو جانے کی وجہ سے پاس نہیں کروا سکی

-یہ تحریک استحقاق ایسے موقعہ پر ناکامی کا شکار ہوئی جب آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک اور اپوزیشن کی حمایت سے عدم اعتماد کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی شروع،امیدواروں نے میدان میں اترنے کے لیے لنگوٹ کس لی۔یونین کونسل گھن چھ...
13/10/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی شروع،امیدواروں نے میدان میں اترنے کے لیے لنگوٹ کس لی۔
یونین کونسل گھن چھتر سے میر ازرم سلہریا نے بی ڈی ممبر وارڈ گھن چھتر بالا سے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی۔
مسلم لیگ ن حلقہ لچھراٹ کے امیدوار سید مرتضی گیلانی نے درخواست جمع کی۔

03/10/2022

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے راجہ فاروق حیدر سے معافی مانگ لی۔

30/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر لاریب کوثر کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی

28/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی میڈیا ٹاک.

28/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ کل ہوگا

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا جلسہ گاہ کا دورہ

وزیراعظم تنویر الیاس نے عمران خان کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا

وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

جلسہ گاہ میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی میڈیا سے گفتگو

عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، سردار تنویر الیاس

لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی کشمیری عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہی،تنویر الیاس

عمران خان کا جلسہ کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،سردار تنویر الیاس

لانگ مارچ سے قبل جلسے اختتام پذیر ہونیوالے ہیں، سردار تنویر الیاس

آزادکشمیر بھی اسلام آباد کے قریب ہے یہاں سے بھی لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، سردار تنویر الیاس

تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، سردار تنویر الیاس

28/09/2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مظفرآباد آمد کے موقع پر چیئرمین ضلع زکوٰۃ وعشر میر عدیل احمد کی حلقہ لچھراٹ کے کارکنان کو پیغام

اپنے عظیم قائد کا بھرپور استقبال کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر میر عدیل احمد

کل کا جلسہ مظفرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،میر عدیل

حلقہ لچھراٹ سے بڑے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے گئے،چیئرمین ضلع زکوٰۃ وعشر

23/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
وزیراعظم آزادکشمیر کا اپوزیشن سے متعلق متنازعہ بیان،سیاسی ماحول گرم

پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر وزیراعظم کے خلاف احتجاج

احتجاج میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر اسمبلی جاوید ایوب کی شرکت

وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف پی پی کارکنان کی شدید نعرے بازی

احتجاج میں وزیراعظم لطیف اکبر کے نعروں کی گونج

گزشتہ رات وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف پریس کانفرنس میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا

23/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے)
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا اپوزیشن کے خلاف متنازعہ بیان

اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کی سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس

میں نے پارٹی کارکنان کو تحمیل کرنے کا کہا ہے،اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر

حکومت تحریک عدم اعتماد سے بوکھلا چکی ہے،چودھری لطیف اکبر

تنویر الیاس کے وزیراعظم ہوتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر خطرہ میں ہے،چودھری لطیف اکبر

تنویر الیاس کو تحریک آزادی کشمیر سے کوئی سروکار نہیں،لطیف اکبر

آزاد کشمیر میں اس وقت بیڈ گورننس عروج پر ہے،لطیف اکبر

اپوزیشن جماعتوں سوموار میں آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی،لطیف اکبر

23/09/2022

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا اپوزیشن کے خلاف متنازعہ بیان

اپوزیشن رہنماؤں کی سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس

ہمیں الیکشن کے متعلق اعتراضات تھے،راجہ فاروق حیدر

الیکشن میں بے تحاشا پیسے کا استعمال کیا گیا،راجہ فاروق حیدر

بلدیاتی الیکشن حکومت خود ملتوی کرنا چاہتی ہے،راجہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر میں حکومتوں کا تسلسل قائم رکھنے کے لیے اس حکومت کو چھوٹ دی،راجہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی ایک سال کی حکومت کے دوران ایک قانون سازی ہوئی،فاروق حیدر

حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،فاروق حیدر

ہم مناسب وقت پر آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے

ہم آئین کے مطابق اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں نہ کہ گلی کوچوں میں،فاروق حیدر

یہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا،فاروق حیدر

ہم وزیراعظم آزادکشمیر کے الفاظ کی شدید الفاظ کی مذمت کرتے ہیں،فاروق حیدر

22/09/2022

دنیا میں موجود انوکھا دارلحکومت مظفرآباد قدرتی حسن میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا لیکن یہاں موجود اداروں کے انتظامات اسے گندہ ترین دارالحکومت قرار دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔۔۔
شہریوں کے مطابق بلدیہ اہلکار جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں کو آگ لگا دیتے ہیں جس سے تیزی سے ماحول متاثر ہو رہا ہے۔
17 کروڑ سے زائد خطیر رقم موجود ہونے کے باوجود کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا حکومتوں کے لیے سوالیہ نشان۔۔۔۔
دیکھیں آج کی "ٹوڈے فوکس" کی اس رپورٹ میں

15/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
وزیراعظم آزادکشمیر کی کمپنی کو زمین کی لیز کیخلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج

سیاحتی مقام پیر چناسی میں زمین پر قبضے کیخلاف آزادی چوک میں علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

وزیراعظم آزادکشمیر کی کمپنی نے زمین لیز پر حاصل کر رکھی ہے، مظاہرین

سیاحتی زمین اونے پونے داموں حاصل کی گئی ہے، مظاہرین

مقامی آبادی کی زمینوں پر قبضے منظور نہیں، مظاہرین

اگر اس کشیدگی میں کوئی جانی نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی،مظاہرین

07/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
آزاد کشمیر کی مرکزی صدر قومی امن کونسل نصرت درانی کی مشکل کھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل

06/09/2022

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس)
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سکول کے طلباء و طالبات کا آزادی چوک میں ریلی

05/09/2022

باغ(ٹوڈے فوکس)
پاکستان تحریک انصاف کا باغ میں جلسہ

آزاد کشمیر بھر سے قافلے باغ کی جانب رواں دواں

جلسہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خطاب کریں گئے

03/09/2022

میرپور(ٹوڈے فوکس)
نواحی علاقے چترپڑی کے مقام پر 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا

اژدھے نے بکری کو نگلنے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے اژدھا ماردیا

اژدھے کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی

لوگوں نے اژدھے کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں

اس سے قبل بھی اس علاقے سے اژدھے لوگ پکڑ چکے ہیں جنہیں وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے حوالے کردیا جاتا تھا

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923169005218

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TODAY FOCUS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Muzaffarabad

Show All