CID News

CID News mbdin news

13/10/2023

ایک بھائی کو A...B کون کی اشد ضرورت ہے اگر کوئی دے سکتا ہے تو رابطہ کریں
03474551406 شکریہ

12/10/2023
04/10/2023

پاکستانی ریاست کا افغان سمیت تمام غیرقانونی مہاجرین کو 28 دنوں کا الٹی میٹم؛ ملک چھوڑدیں ورنہ ڈی پورٹ کریں گے

31/08/2023

السلام وعلیکم
یہ جو نیچے آپ تصویر دیکھ رہے ہیں اسے سب جانتے ہیں یہ ہے ہمارا Mandi Bahauddin کا سب سے بڑا ہائپر مال ہے لوگ یہاں سے روزآنہ لاکھوں کا سامان لیتے ہیں
کل میں وہاں سے کچھ چیزیں خریدنے گیا جب خریدنے کے بعد پیسے دینے کا ٹائم آیا تو میں نے اپنا ڈیبٹ کارڈ دیا کہ آپ اس سے میری پیمنٹ کر لیں تو وہاں اسٹاف نے میرا کارڈ پکڑ کر کہا کہ آپ اگر آپ کارڈ سے پیمنٹ کریں گے تو آپکو 2.7% ایکسٹرا چارجز لگے گے تو میں نے پوچھا کہ یہ کس چیز کے ایکسٹرا چارجز ہیں تو جواب تھا سب مال میں کارڈ یوز کرنے کے ایکسٹرا چارجز لیتے ہیں آپکو شاید پتہ نہیں ہے تو میں نے کہا ایسا تو نہیں ہے میں نے کل ہی KADHAR MALL جو کہ اس کے پاس ہی ہے اُس سے 2640 روپے کی خریداری کی تھی اور کارڈ سے پیمنٹ کی سلیپ بھی میرے پاس تھی تو میں جب دکھائی تو اسٹاف کہنے لگی اس پر 2.7% ایکسٹرا چارجز نہیں ہے پر Hakim Hyper Market میں تو یہ لگے ہے پر وہ یہ تو نہیں بتا سکی کہ کس چیز کے ہیں یہ،،،
اصل بات کرنے کا مقصد یہ ہے نہ تو یہ حاکم ہائپر والے کوئی ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں اور اگر کسی چیز کی قیمت بڑھ جائے تو پرانی قیمت پر مارکر لگا کے نئی قیمت پر sale کرتے ہیں پر اگر غلطی سے کسی چیز کی قیمت مارکیٹ میں کم ہو جائے تو انکی قیمت وہی رہتی ہے،،، میں نے Capri Soap لیا تو وہ شاید پرانی قیمت والا تھا پتہ مجھے بھی نہیں تھا کہ اسکی قیمت بڑھ گئی ہے جب کاؤنٹر پر گیا تو پتہ چلا کہ مارکیٹ میں اسکا نیا ریٹ آ گیا تو اس لیے اسکی قیمت بڑھ ہے پر کچھ مہینے پہلے گھی کی قیمت میں کمی ہوئی تو یہ اسی ریٹ پر بیچ رہے تھے
آپ یہ سب مال میں جا کے خود بھی دیکھ سکتے ہیں اکثر شیمپو پر باڈی سپرے کی قیمتوں پر مارکر لگی ہوئی ہوگی،،،

بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ ڈسکاؤنٹ تو دیتے نہیں ہیں پر روزآنہ لاکھوں روپے لوٹ لیتے ہیں بینک کارڈ استعمال کرنے والوں سے،،،
اور ہماری ضلع کی انتظامیہ تو شاید سوئی ہوئی ہے🤔
میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک پر کرم کر دے کیوں کہ یہاں تو ہر کوئی لوٹنے پر لگا ہوا ہے🥹


عثمان فاروق چوھدری Hussain Ali

منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر )گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی کے نوجوان...
23/08/2023

منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر )گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی کے نوجوان مرزا مدثر اقبال ولد محمد حسین نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹک کر پھانسی لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوان کی گھریلو زندگی کشیدہ چل رہی تھی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم ڈیڈ باڈی صبح سے لے کر ہسپتال میں بیٹھے ہیں، لیکن پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا رہا ہے۔گرمی کی وجہ سے لواحقین کا بھی برا حال ہے، گرمی کی وجہ سے میت بھی خراب ہو رہی ہے ،لواحقین نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری پوسٹ مارٹم کر کے ڈیڈ باڈی ہمارے حوالے کی جائے،تاکہ ہم جلد از جلد کفن دفن کا بندوبست کر سکیں۔

20/08/2023

بہت افسوس کی بات ہے۔ 😥

منڈی بہاوالدین میں قتل ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن...
18/06/2023

منڈی بہاوالدین میں قتل ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے کہ کھیوہ پل کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس میں آمنا سامنا ہونے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،پولیس نے امدادی فورس طلب کرکے تعاقب کیا تو سرچ آپریشن کے دوران ایک لاش برآمد ہوئی

15/06/2023

ملکوال: ہیڈ فقیریاں کے قریب ڈاکوؤں نے تین بیوپاریوں سے 20 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی، پولیس
تینوں بیوپاری قربانی کے جانور خریدنے کیلئے سندھ جا رہے تھے، پولیس
نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی، پولیس

14/06/2023

امریکہ کے شہر بوسٹن میں ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چرچ جل گیا۔ شرکاء میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا

14/06/2023

منڈی بہاؤالدین :جھولانہ اور مانگٹ کے درمیان ڈکیتی جھولانہ کے بیوپاری سے 6 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، زرائع

13/06/2023

کشمیر موبائل ڈکیتی کے فوری بعد محلہ فیض آباد میں ڈاکٹر اشرف کے گھر پر ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکو مریضوں کی زیورات بھی اتار کر لے گئے

13/06/2023

منڈی بہاوالدین:ریلوے روڈ کشمیر موبائل پر ڈکیتی کی وارات؛

13/06/2023

منڈی بہاوالدین
نواحی گاوں میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔غریب نوجوان کو ڈیرے پر بلا کر کبوتر چوری کا الزام لگا کربدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔رسیوں سے باندھ کر تشدد کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ،نوجوان معافیاں مانگتا رہا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😭مونہ سیداں  سے افسوس ناک خبر ،محبوب گوندل نامی نوجوان  کو قتل کر دیا گیا، ضلع...
12/06/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😭
مونہ سیداں سے افسوس ناک خبر ،محبوب گوندل نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا، ضلع منڈی بہاؤالدین میں آئے روز قتل ،یااللہ میرے ضلع کی حفاظت فرما۔۔۔(آمین)

10/06/2023

پھالیہ مغلپورہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔۔زبیر اپنی بیوی اور 4 بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہ رہاتھا ملزم زبیر کا کہنا تھا کہ میری بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ میری غیر موجودگی میں گھر آتا تھا آج بھی میری غیر موجودگی میں وہ گھر آیا ہوا تھا جس پر طیش میں آکر چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ تھانہ پھالیہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی۔۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔۔

ملکوال نواحی گاؤں کالا شادیاں کے قریب گرمی کے ستائے دو نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ریسکیو 11...
09/06/2023

ملکوال نواحی گاؤں کالا شادیاں کے قریب گرمی کے ستائے دو نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں

07/06/2023

منڈی بہاوالدین ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے حکم پر سی آئی اے سٹاف نے قتل ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 4خطرناک بین الاضلاعی گینگ کے 12ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی اور تقریباً ایک کروڑ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا

06/06/2023

منڈی بہاوالدین : چک بساوا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے بیٹھے 3 نوجوانوں کو 2 نقاب پوش نامعلوم افراد جو ہنڈا 125 پہ سوار تھے نامعلوم افراد نے سیدھے فائر مار دیئے شدید زخمی ہو گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پھالیہ : حادثہپھالیہ : پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ریسکیو ذرائع پھالیہ : حادثہ کے نتیجہ ...
05/06/2023

پھالیہ : حادثہ
پھالیہ : پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم
ریسکیو ذرائع
پھالیہ : حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور اور تین خواتین سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق
ریسکیو ذرائع
پھالیہ : 13 زخمی اسپتال منتقل جبکہ چار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا

04/06/2023

منڈی بہاوالدین شہر کے کاروباری افراد ڈکیتوں کے نشانے پر دو رکنی ڈکیت گینگ متحرک پھالیہ روڈ چیمہ چوک غوری ٹائر ہاؤس پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 2 مسلح ڈاکو دو لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،

04/06/2023

منڈی بہاءالدین/ تحریک انصاف کی وکٹ گر گئی
منڈی بہاءالدین میں تحریک انصاف کی پہلی وکٹ گر گئی حلقہ پی پی 68 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا

03/06/2023

منڈی بہاوالدین چلڈرن اسپتال روڈ پر فارمیسی اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 2 مسلح ڈاکو 40 ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکووں نے 5 منٹ میں واردات کی

(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ) كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتاستاد بلال کالا   کا رضائے الٰہی سے انتقال ہ...
26/05/2023

(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت
استاد بلال کالا کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے
مولا پنجتن کے صدقے جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

22/05/2023

بلڈ کی ضرورت ہے ( B+) اگر کوئی بھائی دے سکتا ہے تو پلیز رابطہ کریں 03477375367

منڈی بہاولدین مونگ نہر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ریسکیوٹیم نے  موقع پر پہنچ کر لاش کو باہر نکال لیا ابھی تک لاش کی کو...
18/05/2023

منڈی بہاولدین مونگ نہر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو باہر نکال لیا ابھی تک لاش کی کوئی شناخت نہ ہو پائی

افسوسناک خبر ست سرا چوک پر نئے بننے والے ٹاور کی صورت حال۔ ہمیں شاید خوبصورت چیزیں پسند ہی نہیں۔یقینا  یہ قابل تعریف اقد...
17/05/2023

افسوسناک خبر
ست سرا چوک پر نئے بننے والے ٹاور کی صورت حال۔ ہمیں شاید خوبصورت چیزیں پسند ہی نہیں۔
یقینا یہ قابل تعریف اقدام نہی ہے۔ ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔ پھر ہی معاشرہ تبدیل ہوگا۔
اپنے گھر میں نیا پینٹ کروایا ہو، تو رنگ خراب کرنے پر اپنے بچوں تک کو ڈانٹ دیتے ہیں۔ اور عوامی املاک کے ساتھ یہ سلوک

12/05/2023

منڈی بہاءالدین/ انٹرنیٹ سروس بحال

منڈی بہاءالدین: منڈی بہاءالدین شہر و گردونواح میں موبائل براڈ بنیڈ انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

منڈی بہاءالدین: انٹرنیٹ سروس 9 مئی رات 10 بجے سے بند تھی

منڈی بہاءالدین: تین دن گزرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس کی بحالی شروع ہوئی

منڈی بہاء الدین: انٹرنیٹ سروس کے بغیر اندرون و بیرون ممالک رابطے منقطع ہو کر رہ گئے تھے

منڈی بہاءالدین: انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا

منڈی بہاءالدین: انٹرنیٹ سروس کی بحالی پہ اوورسیز پاکستانیوں اور اندرون ملک شہریوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

09/05/2023

عمران خان کو گرفتار کرنے رینجر اہلکار پہنچ گئے گئے

04/05/2023

ترکی سے بلغاریا جاتے ہوئےٹرک حادثے میں نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گئے😥😥😥

آخر کار 9 سال قبل لاپتہ ہونے والا ملائیشیا کا طیارہ MH370 سمندر کے نیچے سے مل گیا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں ک...
04/05/2023

آخر کار 9 سال قبل لاپتہ ہونے والا ملائیشیا کا طیارہ MH370 سمندر کے نیچے سے مل گیا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں کوئی انسانی ڈھانچہ نہیں تھا جبکہ طیارے میں 239 مسافر سوار تھے

30/04/2023

منڈی بہاولدین میں سبز منڈی میں آگ لگ گئی ریسیور 1122 اہلکاروں نے موقع پر جان پر کھیل کر آگ کو قابو پالیا ریکسیو ٹیم کا کہنا تھا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس پر ہم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو پالیا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

29/04/2023

ایک مغرور اور ظالم وکیل کے گھر ایک غریب آدمی مانگنے گیا صرف 100 روپے کا سوال کیا اور اس نے اس غریب ادمی کو مار مار کے پھالیہ روڈ سڑک پر پھینک دیا اور اس غریب ادمی نے بتا یا کہ میرے چیہرے پر لائٹر لگاتے رہے اور پانی والے وائپر سے مارا اور مارنے والے کا نام دانیال ولد محمود پھالیہ روڈ نزد سٹائلو والی گلی منڈی بہاولدین

26/04/2023

بریکنگ نیوز پھالیہ روڈ پر 3 ڈاکووں کی شدید فائرنگ
تسلی سے دکانیں لوٹ کر سکون سے فرار

او سیمنڈی بہاءالدین ملکوال پولیس نے جعلی سوشل میڈیا ٹیم بنا کر میڈیکل اسٹور پر چھاپے مارنے والی ٹیم کے 4 ارکان جعلی ڈی ا...
26/04/2023

او سی
منڈی بہاءالدین ملکوال پولیس نے جعلی سوشل میڈیا ٹیم بنا کر میڈیکل اسٹور پر چھاپے مارنے والی ٹیم کے 4 ارکان جعلی ڈی ایس این جی سمیت گرفتار، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر علی رضا کاظمی کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزمان دیہاتوں میں قائم میڈیکل اسٹور پر چھاپے مار کر بھتہ وصولی کی وارداتوں میں ملوث تھے

وی او
منڈی بہاءالدین پولیس تھانہ ملکوال نے نواحی گاؤں ہریا میں جعلی سوشل میڈیا ٹیم بن کر لائیو ویڈیو چلانے کی دھمکی دیکر لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والی ٹیم کے 4 ارکان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک میڈیکل اسٹور پر بھتہ خوری کی کاروائی ڈال رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے ایک جعلی ڈی ایس این جی لگی پک اپ وین بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے، اور انکے خلاف ڈسڑکٹ پولیس آفیسر علی رضا کاظمی کی ہدایت پر مختلف دفعات کے تحت چھ نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

21/04/2023

منڈی بہاوالدین شہر میں سر عام غنڈہ گردی ۔
گذشتہ روز سروس شوز پر گاہگ کی سیل مین امتیاز سے نوک جھوک ہوئی ٹھوری دیر بعد گاہگ مسلح افراد کے ہمراہ آیا اور شاپ میں گھس کر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا لڑکے کے سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں لڑکا زندگی اور موت کی کش مکش میں ہے آخری اطلاعات آنے تک تھانہ سٹی پولیس میں قانون عیدی مہم میں مصروف ہے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی

😄 🤣 😂 😆
18/04/2023

😄 🤣 😂 😆

Address

Mandi Bahauddin

Telephone

+923379699959

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CID News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CID News:

Videos

Share


Other Mandi Bahauddin media companies

Show All