جرنلسٹ سید معظم نعیم شاہ

جرنلسٹ سید معظم نعیم شاہ Official Page

02/01/2025
ملک والملک وال شہر اور اس کے گردونواح میں گیس لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر صبح اور شام کے اوقات میں گیس بالخصوص کھانا بنانے کے...
21/12/2024

ملک وال
ملک وال شہر اور اس کے گردونواح میں گیس لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر
صبح اور شام کے اوقات میں گیس بالخصوص کھانا بنانے کے اوقات میں بھی نایاب

21/12/2024

ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا مسیحی قیدیوں کیلئے احسن اقدام
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں مسیحی قیدیوں کیلئے کرسمس کی تقریبات منعقدکرنے کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات جاری کر دیں،مسیحی قیدیوں کیلئے تمام جیلوں میں خصوصی کرسمس دعائیہ تقاریب ہوں گی ،اور پنجاب بھر کی جیلوں میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔

21/12/2024

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر
ڈائریکٹرجنرل نادراریجنل ہیڈآفس اسلام آباد منڈی بہاءالدین میں مؤرخہ 24 دسمبر ،بروزمنگل ، صبح 10:30 بجے سے دوپہر 12:30بجے تک ضلع کونسل ہال ڈی سی کمپلیکس، منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے اور ان کے مناسب حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے

نادرا منڈی بہاءالدین کنگ روڈ ، ٹی ایم اے،ملکوال ، گوجرہ ، پھالیہ، آڈہ رنمل ، بھوا حسن اور ضلع منڈی بہاءالدین کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والےشہری کھلی کچہری میں تشریف لائیں اور نادرا سے متعلق اپنے مسائل براہِ راست بتائیں اور ان کا فوری ازالہ کرائیں

07/11/2024

منڈی بہاوالدین تھانہ سٹی کی حدود میں معروف صحافی ڈاکٹر طحہ کے سکول میں چوری کی واردات، نامعلوم چور تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی،چیف ایڈیٹر روزنامہ ضوفگن و مینجر ایف ایم ریڈیو آواز 107 کے شہر کے وسط گنجان آباد علاقہ منشی محلہ میں واقع سکول ثقلین پاک ایجوکیشن کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 7 عدد مکمل کمپیوٹر، سیکورٹی کیمرے،ڈی وی آر سسٹم،جرنیٹر،یو پی ایس،ایل سی ڈی ٹی وی،پرینٹر،مائیک، ڈی ایس ایل آر کمیرہ، نقدی و دیگر قیمتی سامان مالیتی 4 لاکھ 30 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔پولیس تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے. سکول انتظامیہ طالب علموں اور والدین نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے اپیل کی ہے کے تعلیمی اداروں میں چوریاں قابل مذمت ہے پولیس جدید طریقہ کار کا استعمال کرکے چوروں کو فوری گرفتار کرکے ان سے ریکوری کی جائے تاکہ سکول انتظامیہ کی داد رسی ہوسکے اور شہر کے گجان آبادی میں موجود شہری خود کو محفوظ محسوس کرسکے۔

07/11/2024

*اطلاع عام*

ہر گاہ خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے سیکشن 6 کے تحت ، ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ، سیکرٹری سکولز پنجاب کی طرف سے تمام سرکاری ، نجی تعلیمی اداروں ، بشمول ٹیوشن اکیڈمیز وغیرہ کو 7 نومبر سے 17 نومبر (2024) تک کیلئے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔۔ ان ایام کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو صرف آنلائن موڈ آف ایجوکیشن کے تحت ہی جاری رکھا جا سکتا ہے ۔۔ یہ پابندی پری سکولنگ سے ہائیر سیکنڈری سکولز (انٹرمیڈیٹ) کی سطح کے سٹوڈنٹس پر عائد ہو گی ۔۔

اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تحصیل پھالیہ کی حدود میں حکومتی ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔۔ کسی قسم کی خلاف ورزی پر تمام متعلقین کے خلاف انضباطی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Celebrating my 5th year on page. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you ...
30/10/2024

Celebrating my 5th year on page.
Thank you for your continuing support. I could never have made it without you all. 🙏🤗🎉

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، راجہ پروزیز اشرف، ...
21/10/2024

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، راجہ پروزیز اشرف، نوید قمر، رعنا انصار بیرسٹرگوہر علی، صاحبزادہ حامد رضاء، سینیٹرفاروق نائیک، اعظم نزیر تاڑڑ، کامران مرتضی، علی ظفر کمیٹی میں شامل

11/10/2024

منڈی بہاوالدین
منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں کھائی کے رہائشی معروف اوورسیز چوہدری لیاقت علی گوندل (بادو کا ) کے صاحب زادے اور چوہدری شوکت علی گوندل کے بھتیجے قمر علی عباس گوندل جو کہ بیلجیم کے شہر گینٹ میں 13 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں مئیر گینٹ کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور اپنے ملک پاکستان خصوصاً اپنے آبائی ضلع منڈی بہاوالدین کا نام روشن کر رہے ہیں دعا ہے کہ کریم اللہ بھائی کو کامیابی عطا فرمائیں

11/10/2024

انے والے دور کا یہ فاضل ہوگا
انے والے دور کا وکیل ولایت ہوگا
اب اسے کون سے القاب سے نوازا جائے

اہلِ دیہہ کھائی کیلئے قابلِ فخر۔                                            ہم علی حمزہ کمبوہ کوMDCAT کے امتحان 2024 میں...
30/09/2024

اہلِ دیہہ کھائی کیلئے قابلِ فخر۔ ہم علی حمزہ کمبوہ کوMDCAT کے امتحان 2024 میں پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں علی حمزہ کمبوہ کاتعلق ضلع منڈی بہاولدین کے ایک چھوٹے سے گاؤں کھائی سے ہے میری دلی دعا ہے اللہ تعالیٰ علی حمزہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور عمر میں خیر وبرکت عطا فرمائے آمین۔ کامیابی اور ناکامی صرف اور صرف اللہ قادر مطلق کے ہاتھ میں ہے مگر طالب علم کی ان تھک محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں بھی انسان کو اوج کمال تک پہنچانے کا بڑا ذریعہ ہوتی ہیں

Address

Gojra Road
Mandi Bahauddin
0546

Telephone

+923419389658

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جرنلسٹ سید معظم نعیم شاہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to جرنلسٹ سید معظم نعیم شاہ:

Videos

Share