Daily Gilgit Baltistan Tv

  • Home
  • Daily Gilgit Baltistan Tv

Daily Gilgit Baltistan Tv Journalist

ترقی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے منقطع کیا گیا تھا۔‏ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا‏• پاکستان بدلے گا‏   پھ...
21/10/2023

ترقی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے منقطع کیا گیا تھا۔

‏ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا

‏• پاکستان بدلے گا
‏ پھر سے!
‏• پاکستان ترقی کرے گا
‏ پھر سے!
‏ انشاءاللہ!

امریکی نے صدر جو بائڈن اسرائیل پہنچ کر  اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو گلے لگا لیا کیا مسلمان حکمرانوں میں سے بھی کسی نے ...
21/10/2023

امریکی نے صدر جو بائڈن اسرائیل پہنچ کر اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو گلے لگا لیا
کیا مسلمان حکمرانوں میں سے بھی کسی نے بھی حماس کے قائدین کو اس طرح گلے لگایا ؟
سارا کفر ایک ملت بنا ہوا ہے اور مسلمان ٹکڑوں میں بٹے ہوۓ ۔۔

*محکمہ اطلاعات**حکومت گلگت بلتستان**20 اکتوبر 2023*گلگت۔ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ...
21/10/2023

*محکمہ اطلاعات*
*حکومت گلگت بلتستان*
*20 اکتوبر 2023*

گلگت۔
ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔ انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے جاری کر دیے ہیں جن پر ہر صورت عمل درامد یقینی بنایا جائے گا۔ جمعہ کے روز گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی پر عملدر آمد کے لئے میڈیا نشاندہی کرے مجسٹریٹس فوری کارروائی کریں گے۔ غریب عوام کو ہر حال میں ریلیف فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹس میں کمی کے ساتھ ڈالر کے ریٹس کم ہونے پر مقامی انتظامیہ نے انجمن تاجران سے میٹنگ کے بعد ریٹس کو جولائی 2023 کی شرح سے 5 فیصد کم کر دیا ہے تاکہ عام عوام کو ریلیف مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت شہر میں بجلی کے نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ گلگت میں 52 ہزار صارفین میں سے صرف 10 ہزار صارفین بجلی کا بل ادا کرتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے بجلی کا برسوں سے بل ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڈ روپے ریکور کروائے ہیں لوگ قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بروقت بجلی کا بل ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے 36 ایف آئی آر درج کرانے کی درخواستیں دی ہیں۔ ضلع بھر میں بھاری برقی آلات کی فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے انکشاف کیا کہ لینڈ مافیا نے ریونیو مافیا کے ساتھ مل کر تباہی مچائی ہوئی ہے چارج سنبھالنے کے بعد ہی لینڈ مافیہ کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کیا ہے لینڈ مافیا کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں اگر کسی ریونیو سٹاف کا خالصہ سرکار کو لینڈ مافیا کے نام کرنے کے ثبوت ملے تو نہ صرف اس کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی بلکہ اس کا کیس نیب بھی داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مخدوش حالات پر قابو پانے کے لیے تمام فریقین کے تعاون سے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے علاقہ امن کا گہوارہ بن چکا ہے اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

Deputy Commiss

21/10/2023

fallow my wtsap channal

سوشل میڈیا پر جسٹس شکیل احمد صاحب کے ساتھ کچھ غلط فہمی کی وجہ سے حادثاتی طور پر پیش آنے والی تلخ کلامی والے معاملے کو  آ...
20/10/2023

سوشل میڈیا پر جسٹس شکیل احمد صاحب کے ساتھ کچھ غلط فہمی کی وجہ سے حادثاتی طور پر پیش آنے والی تلخ کلامی والے معاملے کو آڑ بناکر کچھ لوگ علاقائی تعصب اور آپس میں نفرتوں کو فروغ دینے میں لگے ہوئے ہیں اور کچھ اس معاملے کو لیکر اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں آپس کا معاملہ ہے لڑائی دو بھائیوں میں بھی ہوتی ہے قاضی صاحب بھی ہمارا ہے اس کے گن مین جوبھی ہیں سب ہمارے ہی ہیں اور شکیل صاحب بھی ہمارے ہی ہیں۔ منافقین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ علاقائیت ، قومیت اور محتلف حربے استعمال کرکے آپس میں لڑائیں ۔ دشمن کے چالوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اپنے صفوں میں اتحاداور اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے باقی ہمارے بڑے اس معاملے میں جو فیصلہ کریں گے وہی بہتر ہوگا کیوں کہ وہ بہتر جانتے ہیں اور بہتر ہی کرینگے لہذا اس معاملے کو سوشل میڈیا میں طول دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
عوامی حلقے

20/10/2023

محکمہ تعمیرات عامہ ، حکومت گلگت بلتستان
پریس ریلیز بابت شغر تھنگ روڈ پراجیکٹ
تاریخ: 20 اکتوبر 2023
شغر تھنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ شغرتھنگ روڈ کا ٹینڈر منسوخ نہیں کیا گیا ہے بلکہ چند بولی دہندگان کی شکایات پر تشکیل دی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کے مشاہدات کو دور کرنے کے بعد چند دنوں میں دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس اہم منصوبے کو تمام اعتراضات دور کر کے شفاف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ PPRA رولز کے تحت شکایات کے ازالے کی کمیٹی تشکیل دینا لازمی ہے ، اس عمل کا مقصد موصول شدہ شکایات کا جائزہ لے کر تمام سٹیک ہولڈز یابولی دہندگان کے اطمینان کو یقینی بنا نا ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی ٹینڈر میں کئی افراد بولی میں حصہ لیتے ہیں جن کے اطمینان اور شکایات کو دور کرنے کے بعد ہی ٹینڈر کے مراحل کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام بولی دہندگان کے درمیان صحت مندانہ مسابقت کے زریعے ہی اس پراجیکٹ کے لئے موزوں ٹھیکیدار یا فرم کے انتخاب کو یقینی بنایا جائےگا۔
ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا عوام الناس اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے التما س کی جاتی ہے کہ ایسے گمراہ کن افواہوں پر کان نہ دھریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

20/10/2023

از دفتر ڈپٹی کمشنر استور
مورخہ 20 اکتوبر 2023

**پریس ریلیز*

اس سال یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان شایان شان انداز میں منایا جاۓ گا. اس حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہونگی. جشن آزادی گلگت بلتستان کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا.اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر استور زید نے کی جبکہ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس استور عبد الصمد , اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق, پرنسپل بوائز ڈگری کالج پروفیسر عبدالاول , ڈپٹی انسپکٹر آف سکولز عبدالمناف, اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ امتیاز احمد اورچیف آفیسر ضلع کونسل شفیق احمد سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی,اجلاس سے خطاب کرتے ہؤۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ اس سال جشن آزادی گلگت بلتستان کو بڑے پیمانے پر جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاۓ گا اور تمام لوگوں کو ان خوشیوں میں شامل کیا جاۓ گا. انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے بغیر کسی جنگی سازو سامان اور بیرونی امداد کے آزادی حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کردی ہے. جشن آزادی کے دن ہم اپنے تمام شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرینگے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے. انہوں نے کہا کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر تمام بازاروں کو قومی پرچموں سے سجایا جاۓ گا اور تمام سرکاری عمارتوں میں رات کو چراغاں کیا جاۓ گا. شہر کی سڑکوں میں دن کی مناسبت سے بینرز آویزاں کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استور میں منعقد ہوگی. تقریب کے دوران سکول کے طلبا اور پولیس کے دستے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کرینگے. جبکہ دن کی مناسبت سے سکول کے طلبا کے مابین کوئز کمپٹیشن , اور تقریری مقابلے منعقد ہونگے. سکول کے طلبا قومی گیت اور ٹیبلیوز پیش کرینگے . ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسی روز مختلف علاقائی کھیل جن میں پولو, رسی کشی اور بسرا کے مقابلے بھی منعقد ہونگے, ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ جشن آزادی کے روز شہر کی تمام شاہراؤں کو قومی پرچم اور مختلف رنگوں کی جھنڈیوں سے سجایا جاۓ گا. جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے ایک کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جو تمام انتظامات کی نگرانی کرۓ گی.

*شعبہ اطلاعات*
*ضلعی انتظامیہ استور*

20/10/2023

از دفتر ڈپٹی کمشنر استور
مورخہ 20 اکتوبر 2023

**پریس ریلیز*

ضلع استور میں بجلی کی چوری روکنے , بلات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز کے تدارک کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایس پی استور عبد الصمد, اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق, ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ پانی وبجلی انجینئر زاہداللہ شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ بجلی کی چوری کو روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات عمل میں لاۓ جائیں گے. انہوں نے کہا کہ بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کو فوری طور پر ختم کیے جائیں گے اور اس حوالے سے آپریشن جاری ہے اور اس میں مذید تیزی لائی جاۓ گی. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوۓ اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں سے غیر ضروری کنکشنز کا خاتمہ کرئیں. انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلات کی وصولی کے حوالے سے بھی اہم اقدامات کیے جارہے ہیں اور نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز کاٹ کر بجلی کی تاریں ضبط کی جائیں. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ پانی وبجلی کا عملہ پوری مستعدی سے کام کرۓ گا . اجلاس کے دوران ایگزیکٹیوانجینئر پانی وبجلی کو ہدایت کی گئی کہ وہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے دو میگاواٹ یچھلیتو پاور پراجکٹ میں کام کی رفتار کو مذید تیز کرنے کے اقدامات کرے تاکہ ماہ نومبر تک بجلی کی پیداوار شروع ہوسکے تاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جاسکے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جاسکے. ڈپٹی کمشنر استور نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے. اس لیے موسم سرما کے دوران مغرب کے وقت سے رات 11 بجے تک بھاری برقی آلات کا استعمال سے اجتناب کرۓ تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے.

*شعبہ اطلاعات*
*ضلعی انتظامیہ استور*

20/10/2023

ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر آفس خومر گلگت میں اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر اہم پریس کانفرنس

گلگت: وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سے سیکریٹری تعلیم رحمان شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔
20/10/2023

گلگت: وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سے سیکریٹری تعلیم رحمان شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔

20/10/2023

گلگت۔ گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے حوالے سے سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈوکیٹ و دیگر خطاب کررہے ہیں۔

محکمہ تعمیرات عامہ ، حکومت گلگت بلتستان پریس ریلیز بابت شغر تھنگ روڈ پراجیکٹتاریخ: 20 اکتوبر 2023شغر تھنگ روڈ منصوبے کے ...
20/10/2023

محکمہ تعمیرات عامہ ، حکومت گلگت بلتستان
پریس ریلیز بابت شغر تھنگ روڈ پراجیکٹ
تاریخ: 20 اکتوبر 2023
شغر تھنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ شغرتھنگ روڈ کا ٹینڈر منسوخ نہیں کیا گیا ہے بلکہ چند بولی دہندگان کی شکایات پر تشکیل دی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کے مشاہدات کو دور کرنے کے بعد چند دنوں میں دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس اہم منصوبے کو تمام اعتراضات دور کر کے شفاف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ PPRA رولز کے تحت شکایات کے ازالے کی کمیٹی تشکیل دینا لازمی ہے ، اس عمل کا مقصد موصول شدہ شکایات کا جائزہ لے کر تمام سٹیک ہولڈز یابولی دہندگان کے اطمینان کو یقینی بنا نا ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی ٹینڈر میں کئی افراد بولی میں حصہ لیتے ہیں جن کے اطمینان اور شکایات کو دور کرنے کے بعد ہی ٹینڈر کے مراحل کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام بولی دہندگان کے درمیان صحت مندانہ مسابقت کے زریعے ہی اس پراجیکٹ کے لئے موزوں ٹھیکیدار یا فرم کے انتخاب کو یقینی بنایا جائےگا۔
ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا عوام الناس اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے التما س کی جاتی ہے کہ ایسے گمراہ کن افواہوں پر کان نہ دھریں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Chief Minister Gilgit-Baltistan

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Works Department Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB

اظہار تعزیتسابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سابق چیف انجینئر کرامت اللّٰہ کی زوجہ کی اچا...
20/10/2023

اظہار تعزیت
سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سابق چیف انجینئر کرامت اللّٰہ کی زوجہ کی اچانک رحلت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرامت اللہ صاحب اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے
سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے
رب العالمین مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین
میڈیا سیل مسلم لیگ ن گلگت بلتستان

۔۔۔ جگلوٹ کلوچ خاندان کے لئے اعزاز ۔۔۔کلوچ فیملی کے ہونہار طالب علم شاکراللہ جان  نے پورے گلگت بلتستان میں اوپن میرٹ پر ...
20/10/2023

۔۔۔ جگلوٹ کلوچ خاندان کے لئے اعزاز ۔۔۔
کلوچ فیملی کے ہونہار طالب علم شاکراللہ جان نے پورے گلگت بلتستان میں اوپن میرٹ پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(MUST) میں الیکڑیکل انجینرنگ میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔۔۔

20/10/2023

نواز شریف دبئی پہنچ گئے کل اسلام آباد پہنچیں گے.

20/10/2023

حفیظ الرحمن گلگت بلتستان سے بہت بڑا قافلہ اپنے ساتھ لیے جانے میں کامیاب

20/10/2023

سابق چیف انجینئر گلگت بلتستان کرامت اللہ کی زوجہ محترمہ اور سابق نگران وزیر صحت بشارت اللہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین

20/10/2023

پبلک ٹرانسپورٹ
پیٹرول گاڑیوں میں 8 فیصد ڈیزل گاڑیوں میں 5 فیصد کرایوں میں کمی کردی گئی ۔

ہنزہ:قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر/ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ہنزہ رانا عبدالقدیر نے بازار کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی اور حالیہ دن...
20/10/2023

ہنزہ:
قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر/ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ہنزہ رانا عبدالقدیر نے بازار کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی اور حالیہ دنوں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔اس کے ثمرات عوام کی سطح پر پہنچانے کے لیے اشیاء خوردونوش کے ریٹ لسٹ ریوائز کیے۔
نظر ثانی شدہ لسٹ جاری کر دیا۔ نرخنامے پر آج سے عملدرآمد ہو گا اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ ہو گی۔اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ گراں فروشی سے باز رہے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

20/10/2023

سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کا قافلہ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے اسلام آباد پہنچ چکے ہے

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاک چائنا تاجروں کو خوشخبری ، پاک چائنہ سرحد سال بھر (آل ویدر) کھلا رہے گا ، نیشنل ہائی وے نے لیڑ جار...
20/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاک چائنا تاجروں کو خوشخبری ، پاک چائنہ سرحد سال بھر (آل ویدر) کھلا رہے گا ، نیشنل ہائی وے نے لیڑ جاری کر دیا ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پاک چائنہ بارڈر اپریل سے شروع ہوکر نومبر کے آخر میں بند ہوتا تھے۔ تاجروں کا یہ ڈیمانڈ پورا ہوا ۔ بارڈر کو برف باری صاف رکھنے کے لئے Fwo کو احکامات بھی جاری ۔

گلگت (پ ر)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے...
20/10/2023

گلگت (پ ر)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں گلگت یونین آف جرنلسٹس کو صحافیوں کےبنیادی حقوق کے تحفظ کا مینڈیٹ حاصل ہے حکومت اس سلسلے میں یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔یہ بات انہوں نے گلگت یونین آف جرنلسٹ کے صدر زہیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز گلگت میں ان سے ملاقات کی ۔گلگت یونین آف جرنلسٹ کے صدر نے ضلع گلگت میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ایمان شاہ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اوران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کے اجراءکے حوالے سے بہت جلد اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے طے شدہ اہلیت پر اترنے والے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیتے ہوئے قانون سازی کی جائے گی تاکہ اس شعبے سے وابستہ عامل صحافیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو ۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی اقدامات کی تشہیر ذرائع ابلاغ کے فرائض منصبی میں شامل ہے صحافت میں ایمانداری کے پہلو کو ملحوض خاطر رکھا جائے تو معاشرے سے تمام برائیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

نوز شریف کے چاہنے والے حفیظ کی سربراھی میں تاریخی قافلہ لاہور روانہ گلگت بلتستان کے لوگ نواز شریف کو  دل سے ویلکم کرتے ھ...
19/10/2023

نوز شریف کے چاہنے والے حفیظ کی سربراھی میں تاریخی قافلہ لاہور روانہ گلگت بلتستان کے لوگ نواز شریف کو دل سے ویلکم کرتے ھے
ثروت صبا صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن
گلگت (بیوروچیف )گلگت مسلم لیگ ن خواتین وینگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری ثروت صبا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ نواز شریف سے بے شمار محبت کرتے ہے پاکستان کے کڑوڑوں لوگوں کے ڈھڑکن نواز شریف کا بھر پور استقبال کرنے کیلے پاکستان کے مختلف صوبوں سے لاہور پہنچیگے تاریخی جلسہ ہوگا دشمن کو یہ پیغام جائیں گا کہ کوئی دلوں کا مخلص آیا ھے اور بہت جلد مہنگائی کم ہوگی غریب دوبارہ خوشحال ہونگے جہاں ترقی رکی تھی وہاں سے ترقی دوبارہ شروع ہوگی پٹرول 150 اور ڈالر بھی 150 تک لا کے ملک خوشحال کریگا گلگت بلتستان میں بھی نواز شریف کے کام روکے ہوئیں ہے وہ بھی دوبارہ شروع ہونگے گلگت بلتستان بھی ترقی کریگا پاکستان اور گلگت بلتستان میں نواز شریف کے کام نکالے تو قیدی نمبر 804 کے بینر نظر آئینگے مہنگائی کا اصل زمہ دار عمران خان ہے ان کے دور میں مہنگائی اسمان پر جاپہنچی دھائی سال میں سب کو چور ڈاکو کہنے والا ایک خود چوری کے الزام میں جیل میں ھے إن شاءالله اگلی حکومت ن لیگ کی ھے اور جہاں ترقی روکی تھی وہاں سے بہت جلد دوبارہ شروع ہوگی
ہمارے سب کے دلوں میں دھڑکن نواز شریف

سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ظفر محمد شادم خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایکسین بی اینڈ آر غذر نے اقربا پ...
19/10/2023

سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ظفر محمد شادم خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایکسین بی اینڈ آر غذر نے اقربا پروری اور کرپشن کے ریکارڈ توڈ دیے سیکرٹری سے لیکر چیف انجینئر تک سب بے بس چٹورکھنڈ میں ایک سیاسی رہنماکے زاتی محل کی حفاظت کے لیے کروڈوں روپے سے تعمیر حفاظتی بند کی مرمت کے نام پے ایک بار پھر قومی خزانے کو 25 لاکھ کا ٹیکہ لگانے کیلئے خفیہ پلان تیار۔۔۔ سیاسی رہنما کےفرنٹ مین کے نام پے خفیہ ٹینڈر مورخہ 20 اکتوبر کو کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع کے کسی ٹھیکدار کو ایکسیئن غزر ٹینڈر کاپی دینے کیلئے تیار نہیں جواز بتایا جا رہا ہے کہ کام پہلے سے مکمل ہے۔۔۔۔یہ بتایا جائے کہ کام پہلے سے اور ٹینڈر بعد میں یہ کونسا قانون ہے ہم نے متعدد مرتبہ سیاسی لوگوں اور ایکسین کی ملی بھگت اور کرپشن کے بارے حکام کو آگاہ کیا ہے اور کیسیز ایف آئی اے تک رجسٹرڈ ہونے کے باوجود پھر اندرون خانہ منظم طریقے سے کرپشن اقربا پروری آختساب کے اداروں اور سیکرٹری سمیت دیگر حکام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کرپشن کے بارے بھی عدالت اور ایف آئی اے سے رجوع کریں گے ان کا کہناہے کہ یہاں ایکسین کے علاؤہ فلیڈ اسٹاف اور اکاؤنٹس سکشین کے زمہ داران کو بھی کیس کا حصہ بنائیں گے ان سب کی ملی بھگت سے اس سے قبل اس نالے پر ہی سات کروڈ کا میگا کرپشن ہوا ہے

عوام الناس سے اپیل ہے کہ تاجروں کی جانب سے نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں مزکورہ واٹس اپ نمبر 03...
19/10/2023

عوام الناس سے اپیل ہے کہ تاجروں کی جانب سے نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں مزکورہ واٹس اپ نمبر 03555555478 پر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔۔۔شکریہ

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹیپریس ریلیز 18 اکتوبر 2023غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ٹاسک فورس کی بھرپورکارروائیاں جاری ہ...
18/10/2023

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی
پریس ریلیز 18 اکتوبر 2023
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ٹاسک فورس کی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔
ٹاسک فورس نے دعا گارڈن، پوٹھوہار ویلی، گلشن عباس، چنار انکلیو، عمران گارڈن اور ڈسکوری گارڈن نامی 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سائٹ دفاتر، باؤنڈری والز، مرکزی داخلی راستوں، روڈ میڈین، کنٹینر اور انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوے ٹاسک فورس کی بھر پورکارروائیاں جاری ہیں۔ ٹاسک فورس نے موضع خصالہ کلاں راولپنڈی میں دعا گارڈن، پوٹھوہار ویلی، گلشن عباس، چنار انکلیو، عمران گارڈن اور موضع مجاہد میں ڈسکوری گارڈن نامی چھ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور باؤنڈری والز، مرکزی داخلی راستوں، روڈ میڈین، کنٹینر اور انفراسٹرکچر کو مسمار و سیل کر دیے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر جاننے کی درخواست کی ہے اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم جس میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، تھانہ صدر بیروںی راولپنڈی کی پولیس ٹیم، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر ٹیم ممبران نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پشاور ھای کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس سید ابن علی نے پچاسی سال کی عمر میں شادی کھڑکا لیصرف  صحت  کا اچھا ھونا ھی کافی نہی ھے۔...
18/10/2023

پشاور ھای کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس سید ابن علی نے پچاسی سال کی عمر میں شادی کھڑکا لی
صرف صحت کا اچھا ھونا ھی کافی نہی ھے۔۔ بندے کی پنشن بھی اچھی ھونی چاہیے
اسلئیے آج ھی اپنی پنشن کے لئیے آواز ا ٹھائیں
پنشن باقی تو امید بھی باقی

18/10/2023

فوری اطلاع
تبدیلی شیڈول مرکزی ریلی برائے لاہور روانگی
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے زیر صدارت کل مورخہ 19 اکتوبر کو دن کے 02:00 بجے کے بجائے 12:00 بجے روانہ ہوگی۔
گلگت ریجن کے تمام اضلاع کی ریلیاں 19 اکتوبر دن کے گیارہ تک سنٹرل سیکٹریٹ پہنچ جائیں۔
بلتستان ریجن کی ریلی وقت کے مطابق جے ایس آر روڈ پہنچیں اور مرکزی ریلی کا حصہ بنے گی۔
ضلع استور کی ریلی تھلیچی کے مقام پر پہنچ کر مرکزی ریلی کا حصہ بنے گی
چلاس کے مقام پر ضلع دیامر کی ریلی مرکزی ریلی کا حصہ بنے گی
اور اسلام آباد انٹر چینج پر راولپنڈی اسلام آباد ریجن کی ریلی مرکزی ریلی کا حصہ ہوگی۔

اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں خالد خورشید اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنے ایک بھائی کے ذریعے تعلقات بحال کرنے...
18/10/2023

اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں خالد خورشید اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنے ایک بھائی کے ذریعے تعلقات بحال کرنے پر لگے ہیں، جب کہ تقریروں میں بڑھکیں مارتا ہے.

معاون خصوصی
ذبیح اللہ شاہ کا انکشاف

گلگت :  صوبا ئی  وزیر داخلہ شمس  الحق لون کی  زیر سربراہی   محکمہ داخلہ گلگت بلتستان میں منعقعد ہوا جسمیں ایمان شاہ معاو...
18/10/2023

گلگت : صوبا ئی وزیر داخلہ شمس الحق لون کی زیر سربراہی محکمہ داخلہ گلگت بلتستان میں منعقعد ہوا جسمیں ایمان شاہ معاون خصوصی برائے انفارمیشن۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان ، سیکرٹری ایکسائز گلگت بلتستان ، کمشنر صاحبان ، ڈپٹی کمشنرز صاحبان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اثر ٹرانسپورٹ کرائیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نظر ثانی کرکے عوام الناس کو منتقل کرنا تھا۔ اس اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔
1. محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مروجہ پالیسی کے مطابق ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کرکے اس کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کریگا اور ڈپٹی کمشنرز صاحبان اس کا فوری اطلاق ممکن بنوائنیگے تاکہ عوام الناس کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔
2. تمام ڈپٹی کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر پرائز کنٹرول کمیٹیوں کی میٹنگ بلاکر خوردنی اشیاء کی قیمتوں پر نظر ثانی کریں اور نظر ثانی شدہ قیمتوں کا حکم نامہ جاری کرکے مجسٹریٹ صاحبان کے ذریعے اسکا فوری اطلاق ممکن بنوائیں۔
3. ڈپٹی کمشنرز کی زیر سربراہی ڈسٹر کٹ پرائز کنٹرول کمیٹیوں کی میٹنگ میں محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کا نمائندہ بھی ہو تاکہ دیگر اشیاء کے علاوہ گوشت ، چکن ، سبزیوں، دودھ اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی مناسب کمی لائی جاسکے ۔
4. ٹرانسپوٹر وں کی جانب سے خود ساختہ طور بڑھائے گئے کرایوں میں فوری کمی لائی جائے اور ڈپٹی کمشنرز صاحبان اس پر عملدرآمد ممکن بنوائیں۔
5. وزیر داخلہ نے تمام اداروں پر زور دیا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی لاکر عوام الناس کو ریلیف دیا جائے.

18/10/2023

گلگت(خصوصی رپورٹ)گلگت دنیور آر سی سی برج سے متصل کے آئی یو روڈ جس کی ابتر صورتحال اور اس پر گزشتہ کل ایک انتہائی پریشان حال شہری کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،سیکرٹری ورکس ،چیف انجینئر اور متعلقہ ٹھیکدار کو باآواز بلند مغلظات بکی گئ اور ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو شیئر کرتے رہے۔ہونا تو یہ چاہیے کہ کوئی بھی عوامی کام سرکاری طور پر بلاتعطل بروقت اپنی انجام کو پہنچے اور عوام کی جانب سے ہمیشہ سرکار کے لیے دعائیں اور نیک خواہیشات کا اظہار ہو۔
یہ روڈ جس کا زکر کیا گیا اس پر کام گزشتہ تین مہینے سے کچھوے کی چال چل رہا ہے اور ادھا کلومیٹر سے بھی کم اس سڑک پر اسی فیصد کام مکمل تاہم نامعلوم وجوہات سے بیس فیصد کام ہنوز حل طلب ہے۔اس روڈ سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔یہاں سے پیدل چلنا محال اور موٹربائک والوں کے لیے یہ ایک دردسر بن کر رہ گیا ہے۔دیگر ٹرانسپورٹ والے بھی اس روڈ کا رونا الگ سے رورہے ہیں۔یہاں سے چلنے والوں کو روز دھول مٹی کی زہریلی فوار کو سہنا پڑتا ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب ہے۔
سرسری جائزے کے مطابق مذکورہ روڈ پر اسی فیصد کام مکمل ہونے کے باوجود متعلقہ کنٹریکٹر کی طرف سے تارکول کا نہ پچھانا حیران کن اور اس پر عوامی حلقوں کا جذباتی ردعمل ایک فطری سی بات ہے۔۔۔لہذا حکام بالا سے پرزور مطالبہ ہے کہ فی الفور اس سڑک کو سہل بنایاجاکر عوام کی دکھوں کا مداوا کیا جاۓ بصورت دیگر اگلے ہفتے وکلا مفاد عامہ کے لیے اس روڈ کی شکایت کو ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے اور اس وقت کی شرمندگی متعلقہ حکام پر یقیناًگراں گزرےگی۔وائس آف لا گلگت بلتستان

‏نگراں وزیراعظم انوار الحق  کی چینی ہم منصب  سے ملاقات۔ پاک چین تعلقات کی وسعتوں کا ذکر ۔ مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو ۔ ت...
18/10/2023

‏نگراں وزیراعظم انوار الحق کی چینی ہم منصب سے ملاقات۔ پاک چین تعلقات کی وسعتوں کا ذکر ۔ مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو ۔ تعاون مزید آگے بڑھانے پر اتفاق
وفود نے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے جن میں ای کامرس اور ML 1 ( کراچی پشاور کراچی ریلوے لائن) بھی شامل ہے
گزشتہ روز نگراں وزیر اعلی بتا چکے ہیں کہ چینی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے بھی بنائے گی

مظلوم ف ل س ط ی ن وں سے اظہار یکجہتی اور سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے ذیر اہتمام ...
18/10/2023

مظلوم ف ل س ط ی ن وں سے اظہار یکجہتی اور سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے ذیر اہتمام گلگت میں ریلی کا اہتمام .
ریلی میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سنئیر نائب صدر جمیل احمد ،سیکریٹری طلاعات و ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش ،دانش ،وزیر تعلیم غلام شہزاد آغاز ،نائب صدر بشیر احمد ،لائر ونگ ،لیبر ونگ خواتین ونگ سٹی،سب ڈویژن کے عہدران شرکت کررہے ہیں

نیٹکو ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوئے۔سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے ملازمین کے نمائندہ وفد کا ملاقات، سپ...
18/10/2023

نیٹکو ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوئے۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے ملازمین کے نمائندہ وفد کا ملاقات، سپیکر کی یقین دھانی پر احتجاج موخر کردیا۔
مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ملازمین دوبارہ دھرنا دیں گے۔

گلگت: نومنتخب  صدر زوہیب اختر کے زیر قیادت گلگت یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کی صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان...
18/10/2023

گلگت: نومنتخب صدر زوہیب اختر کے زیر قیادت گلگت یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کی صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان سابق وزیراعلی خالد خورشید سے ملاقات!

ملاقات میں شعبہ صحافت، گلگت کے صحافی برادری کے مسائل و فلاح و بہبود اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی

ملاقات میں سابق وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ آزاد اور زمہ دار صحافت پورے ملک بلخصوص گلگت بلتستان کی اہم ضرورت ہے
ہماری حکومت نے قلیل وقت میں شعبہ صحافت کی ترقی اور صحافی برادری کے فلاح و بہبود کے لئے اہم اقدامات اٹھائے۔ صحافتی آزادی کو پروان چڑھایا گیا

سابق وزیراعلی نے نو منتخب عہدیداران کو گلگت یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ گلگت یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ وزیراعلی نے اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقینی دہائی کرائی

گلگت یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے سابق وزیراعلی کے دور حکومت میں صحافیوں کے لئے اٹھائے اقدامات کو سراہا۔

18/10/2023

سونا فی تولہ قیمت میں ایک دم ہزاروں روپے اضافہ سونا 6 ہزار 400 روپے فی تولہ مہنگا 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہو گیا

‏اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی شدید مذمت ۔ اسپیکر کا غزہ میں ہسپتا...
18/10/2023

‏اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی شدید مذمت ۔

اسپیکر کا غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 500 سے زیادہ نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار،

اسرائیل طاقت کے نشے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے، اسپیکر

پاکستان کی پارلیمان اور عوام عالمی برادری سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فوری مداخلت کرکے اسرائیل کو ایسے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدامات سے روکا جائے، اسپیکر

اسرائیل طاقت کے نشے میں انسانیت سوز مظالم اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسرائیل کا غزہ کے ہسپتال پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، اسپیکر

معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں پر اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری غیر انسانی اور غیر قانونی ہے، راجہ پرویز اشرف

فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بمباری سے ہزاروں نہتے شہری نشانہ بن چکے ہیں، اسپیکر

اسرائیل فوری طور پر غزہ کی ناقع بندی ختم کر کے خوراک اور ادویات کی ترسیل یقینی بنائے، اسپیکر

پاکستان کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امداد کا اعلان، جس میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء ہیں، خوش آئیند ہے، راجہ پرویز اشرف

اللّٰہ تعالیٰ فلسطینی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے! آمین

چلاس ۔ اگلے 48 گھنٹے دیامر کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ر...
18/10/2023

چلاس ۔ اگلے 48 گھنٹے دیامر کے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد

Address


Telephone

+923345333374

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Gilgit Baltistan Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Gilgit Baltistan Tv:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share