Brooshaal Media Network

Brooshaal Media Network We will update you about what is happening in Gilgit Baltistan میرا انداز جنگ ہے اس طرح کا
قلم ہے ہاتھ میں خنجر نہیں ہے

19/11/2023

یاسین: گندم قیمتوں میں اضافہ، کوٹی کٹوتی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کی طرف طاوس میں احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رہنما آفاق بالاور کا خطاب۔

یاسین: گندم قیمتوں میں اضافہ، کوٹی کٹوتی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کی طرف طاوس میں احتجاجی مظا...
19/11/2023

یاسین: گندم قیمتوں میں اضافہ، کوٹی کٹوتی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کی طرف طاوس میں احتجاجی مظاہرہ۔۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت۔ مرکزی قائدین کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماوں کا خطاب۔۔

گندم سبسڈی خاتمے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے زبردست تحریک کا آغاز کرینگے۔ عوامی ورکرز پارٹی یاسینیاسین(پ ر...
14/11/2023

گندم سبسڈی خاتمے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے زبردست تحریک کا آغاز کرینگے۔ عوامی ورکرز پارٹی یاسین

یاسین(پ ر) عوامی ورکرز پارٹی یاسین کے رہنما عبدالمجیدخان، عبدالرحیم، عنایت کریم، آدینہ محمد ، تنوہر ساون و دیگر نے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی یاسین گندم سبسڈی خاتمے کے خلاف اٹھنے والے تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے زبردست تحریک کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے ریٹ میں اضافہ عوام کو بھوکا مارنے کی سازش ہے جس کے خلاف ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی یاسین کے رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو یاسین سے عوام کو جم غفیر کو لے کر گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے اور مطالبات منوا کر دم لیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر سیاحت و خوراک گلگت بلتستان غلام محمدایک ہفتے کی سرکاری دورے پہ آج لندن روانہ ہوگئے ۔ سینئر صوبائی وزیر...
05/11/2023

سینئر صوبائی وزیر سیاحت و خوراک گلگت بلتستان غلام محمد
ایک ہفتے کی سرکاری دورے پہ آج لندن روانہ ہوگئے ۔

سینئر صوبائی وزیر سیاحت و خوراک گلگت بلتستان غلام محمد
لندن میں World Travel Mart(WTM 2023) کی تقریبات میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے نمائندگی کرینگے ۔

اس دورے میں صوبائی وزیر کے ہمراہ سکرٹری سیاحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان بھی موجود ہونگے ۔

ایکشن کمیٹی کے رہنماوں  کا غوجلتی کے مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی مظاہرے کا اعلانتین سو گھرانوں پر مشتمل غوجلتی ...
05/11/2023

ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا غوجلتی کے مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

تین سو گھرانوں پر مشتمل غوجلتی کے عوام روڈ، پانی، صحت، تعلیم جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکومت مسائل حل کرے۔ شیرنادر شاہی، . اسلم انقلابی، عبدالرحیم و دیگر کا پریس کانفرنس

ِیاسین( پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما و سابق امیدوار جی بی اے یاسین شیرنادر شاہی، نوجوان رہنما اسلم انقلابی، ایکشن کمیٹی کے جنرل سکرٹری عبدالرحیم ، آدینہ محمد و دیگر نے غوجلتی کے عمائدین اور یوتھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں تین سو گھرانوں پر مشتمل یاسین کے گاوں غوجلتی کے عوامی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، غوجلتی کو طاوس کے ساتھ ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور 20 سے ذائد کلوٹس مکمل کھنڈرات بن چکے ہیں جس سے ٹریفک کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے غوجلتی کے عوام گندلے پانی پینے پر مجبور ہے، اے کے آر ایس پی کے تعاون سے بننے والی پانی کی ٹینکی کو سرکار کے حوالے کرنے کے بعد لینڈ ڈونر کو نوکری نہ دینے کی وجہ سے پانی بند ہے اور سیلاب سے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔ اس دور جدید میں بھی ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے غوجلتی کے عوام میلوں دور سندھی یا طاوس جا کر پراسٹامول خریدنے پر مجبور ہیں۔ . انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب اور دریائی بہاو کی وجہ سے سینکڑوں کنال اراضیات تباہ ہوچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت کی طرف سے نہ متاثرین کو کوئی امداد ملی اور نہ ہی دریائی کٹاو روکنے کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے۔
ایکشن کمیٹی کے رہنماوں اور عمائدین غوجلتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہماری مطالبات حل کرے اور مسائل پر توجہ دے۔ ایک ہفتے کے اندر مسائل حل نہیں ہوئے تو عوام غوجلتی کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

05/11/2023

عمائدین و یوتھ غوجلتی کے ساتھ گاوں کے مختلف مسائل کے حوالے سےعوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شیرنادر شاہی، اسلم انقلابی، عبدالرحیم ، ادینہ محمد و دیگر کا پریس بریفنگ۔
مسائل کے حل کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم۔
مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

غذر: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کےچیئرمین کامریڈ بابا جان، شیرنادر شاہی، سیاسی و سماجی رہنما موسیٰ مدد،  تنویر ساون ...
07/10/2023

غذر: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کےچیئرمین کامریڈ بابا جان، شیرنادر شاہی، سیاسی و سماجی رہنما موسیٰ مدد، تنویر ساون , صدام و دیگر کا رحیم اباد داہیمل میں شہید ٹیچر نیت امین کے اہل ِ خانہ سے اظہارِ تعزیت، شہید کے گاوں میں ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔
اس دوران کامریڈ بابا جان، شیرنادرشاہی، موسیٰ مدد و دیگر نے کہا کہ نوجوان استاد کی قتل بتھریت جیسے پسماندہ علاقے کو دورِ جہالت کی طرف دھکیلنا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نیت امین جس نے کم اجرت میں داہیمل سے بتھریت جا کر وہاں کے بچوں کو علم کے نور سے منور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اس کی اس جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں وہ فرائض منصبی کے دوران شہید ہوئے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے لواحقین کو معاوضہ دیں اور اس قتل میں ملوث سماج دشمن اور علاقہ دشمن دہشتگردوں کو فی الفور کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ وہ شہید کو انصاف دلانے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بتھریت جیسے دوردراز علاقے کے بارڈرز پر تعیناتی کے لئے بتھریت کے ہر گاوں ہمرن، نوہلتی، سیکو، رحیم آباد اور اوشکور سے مقامی نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے تاکہ وہ اپنے عوام کی حفاظت کر سکے اس کے علاوہ ان کو پٹرولنگ کے لئے موبائیل گاڑی دی جائے تاکہ بروقت رابطے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بتھریت جو کم ازکم 12 سو گھرانوں پر مشتمل علاقہ ہے لیکن اس علاقے میں کوئی موبائیل نیٹ ورک نہیں ہے جس سے رابطہ کاری میں مشکلات ہوتے ہیں اس لئے حکومت ایس کام یا کوئی اور نیٹ ورک کا بندوبست کرے۔
آخر میں شہید کی روح کی دائمی سکون کے لئے دعا کی گئی۔

گلگت:  بتھریت نالہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر ایس ایچ او گوپس تھانہ محمد عالم کی نماز جنازہ پولیس...
06/10/2023

گلگت:
بتھریت نالہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر ایس ایچ او گوپس تھانہ محمد عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن گلگت میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، صوبائی وزیر رحمت خالق سمیت صوبائی وزراء، انتظامی و پولیس آفیسران، جوانوں، شہید کے رشتہِ داروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افسوس ناک خبر۔۔ٹیچر قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بتھریت میں گھر پر چھاپے کے دوران جرائم پیشہ افراد کا پولیس ٹیم پ...
05/10/2023

افسوس ناک خبر۔۔
ٹیچر قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بتھریت میں گھر پر چھاپے کے دوران جرائم پیشہ افراد کا پولیس ٹیم پر فائرنگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسر عالم شہید ہوگیا۔تعلق داریل سے ہے پولیس زرائع

05/10/2023

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین کامریڈ بابا جان کا کے آئی یو میں طلبہ کمیٹی سے اظہار خیال۔
مطالبات کے حل کے لئے کے آئی یو طلبہ و طالبات کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

غذربھتریت میں سکول ٹیچر کے قتل کے خلاف غذر بار ایسوسی ایشن نے بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔
05/10/2023

غذر
بھتریت میں سکول ٹیچر کے قتل کے خلاف غذر بار ایسوسی ایشن نے بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے ایمرجنسی فنڈ میں برکولتی کو مکمل نظرانداز کیا گیا۔ ویلیج کمیٹی برکولتیمنشیات کے خ...
01/10/2023

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے ایمرجنسی فنڈ میں برکولتی کو مکمل نظرانداز کیا گیا۔ ویلیج کمیٹی برکولتی

منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی قابل تحسین، تین من چرس اور لاکھوں مالیت کا ٹینچو طاوس کیسے پہنچا، تحقیقات ہونی چاہئے۔ شیرنادر شاہی

سیلاب سے متاثرہ واٹر چینلز، پل اور سربندوں کی تعمیر اب تک ممکن نہ ہوسکی، بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جلد روڈ پر نکلے گے۔ نمبردار ہدایت، قوت خان، فیض و دیگر

یاسین(پ ر) برکولتی ولیج کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت شیرنادرشاہی برکولتی غلبشروٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران و عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی فنڈ اور پراجیکٹس کی غیر منصفانہ تقسیم، بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور یاسین میں منشیات فروشوں کے خلاف اینٹی ناکوٹکس کی کامیاب کاروائی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولیج کمیٹی و سابق امیدوار جی بی اے شیرنادر شاہی، نمبردار ہدایت، جنرل سکرٹری فیض امان، نائب صدر نیت ولی المعروف قوت خان، عنایت کریم، مراد خان، محمد بشیر خان، داود مدد، قیوم خان، بلبل مراد المعروف فلوک، حمید اللہ و دیگر نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے یاسین سمیت برکولتی کے عوام کو شدید متاثر کیا تھا اس دوران کئی واٹر چینلز ، سربند، سمیت پلوں کو شدید متاثر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے عوامی نمائندوں ، تحصیل انتظامیہ ، واٹر اینڈ پاور اور تحصیل انتظامیہ نے ساڑھے سات سو گھرانوں پر مشتمل یاسین کا بڑا گاوں برکولتی کو مکمل نظرانداز کیا جس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکولتی کا مرکزی چینل کئی دفعہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تھا اور عوامی نمائندے نے اے ڈی پی میں رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن بدقسمتی سے اس کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا جو کہ زیادتی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ یاسین میں اینٹی نارکوٹکس کی کامیاب کاروئی کے ذریعے تین من چرس اور لاکھوں مالیت کی ٹینچو برامد کرنا قابل تحسین اقدام ہے لیکن یہ بات باعث تشویش بھی ہے کہ کروڈوں مالیت کی منشیات طاوس کیسے پہنچے اس حوالے سے ملزم سے تفصیلی تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث افراد کے خلاف کاروئی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروڑوں مالیت کی منشیات برامدگی کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یاسین کے نوجوانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت ان کی مستقبل کو خراب کرنے کے لئے کام ہورہا ہے جس میں کئی بااثر افراد ، سرکاری کرپٹ آفیسران، کرپٹ پولیس افیسران، خفیہ اداروں سمیت ضلع و تحصیل انتظامیہ کے اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے ایکسئین برقیات فی الفور ایکشن لے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آج مورخہ 29سمبر بروز جمعہ اتحاد چوک گلگت میں ایک عوامی احتجاجی جلسہ عام منع...
29/09/2023

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آج مورخہ 29سمبر بروز جمعہ اتحاد چوک گلگت میں ایک عوامی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا احتجاجی جلسے میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین ، سیایسی و سماجی رہنماء ، عمائدین گلگت بلتستان اور عوام کثیر تعداد شریک ہوئی جلسے کے اختتام پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔
*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرارداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
1۔ آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کی عوام کے بنیادی مسائل مہنگائی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ ، گندم بحران سمیت دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک مرتبہ پھر مذہبی منافرت پھیلانے اور لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام اب ان سازشوں کو سمجھ چکی ہے اور کسی صورت گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی اور اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر آواز اٹھائیگی۔

2۔ آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی اندرونی و بیرونی سازشوں کو مسترد کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اپنی سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے اور کسی صورت گلگت بلتستان کی تقسیم کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

3۔ آج کا یہ اجتماع سردیوں کی آمد سے قبل ہی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت اور محکمہ برقیات کی نااہلی قرار دیتا ہے نیز محکمہ برقیات کی طرف سے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر غریبوں کی بجلی لائینوں کو کاٹنے کی مذمت کرتا ہے نیز بجلی کے نرخوں میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں اور نرخوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتاہے۔

4۔آج کا اجتماع چیف سیکرٹری کی طرف سے نمائشی اقدامات کو گلگت بلتستان کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور افسر شاہی کے تمام شاہانہ اخراجات و مراعات ختم کئے جائیں اور سرکاڑی گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور 1300سی سی سے بڑی تمام گاڑیوں کو نیلام کیا جائے۔

5۔ آج کا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے تحت حاصل بنیادی اشیائے ضروریہ کوکنگ آئل ، دودھ ، پتی ، چائے ، دالیں چاول اور گیس سلنڈر پر سبسڈی بحال کی جائے ۔

5۔آج کا یہ اجتماع گندم کی قیمتوں میں مزید اضافے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کی کوشش کی گئی تو سخت مذاحمت کی جائیگی نیز سیکیورٹی اداروں اور سرکاری اداروں کا کوٹہ بند کیا جائے اور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے نیز گندم کرپشن میں ملوث افراد کو بینقاب کیا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

6۔آج کا یہ اجتماع قراقرم یونیورسٹی اور پرائیوٹ سکول و کالجز میں بے تحاشہ فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور پرائیویٹ سکول و کالجز کیلئے پالیسی بنائی جائے اور پرائیویٹ سکول مافیا کو لگام دی جائے ۔ نیز وومن یونیورسٹی کا فوری قیام عمل میں لایا جائے۔

7۔آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کی زمینوں اور وسائل کو سرکاری سرپرستی میں لوٹنے کی پرزور مذمت کرتا ہے نیز غیر قانونی لیزز کے زریعے معدنیات کی لوٹ مار ، خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضے کو فوری بند کیا جائے ۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ان مطالبات کے حل کیلئے پورے گلگت بلتستان میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیگی اور مطالبات کے حل تک احتجاجی تحریک جاری رہیگی۔
جاری کردہ:
*ظہیر قاسمی*
مرکزی ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستانپریس ریلیز 29/09/2023
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آج مورخہ 29سمبر بروز جمعہ اتحاد چوک گلگت میں ایک عوامی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا احتجاجی جلسے میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین ، سیایسی و سماجی رہنماء ، عمائدین گلگت بلتستان اور عوام کثیر تعداد شریک ہوئی جلسے کے اختتام پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔
*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرارداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
1۔ آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کی عوام کے بنیادی مسائل مہنگائی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ ، گندم بحران سمیت دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک مرتبہ پھر مذہبی منافرت پھیلانے اور لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام اب ان سازشوں کو سمجھ چکی ہے اور کسی صورت گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی اور اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر آواز اٹھائیگی۔

2۔ آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی اندرونی و بیرونی سازشوں کو مسترد کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اپنی سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے اور کسی صورت گلگت بلتستان کی تقسیم کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

3۔ آج کا یہ اجتماع سردیوں کی آمد سے قبل ہی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت اور محکمہ برقیات کی نااہلی قرار دیتا ہے نیز محکمہ برقیات کی طرف سے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر غریبوں کی بجلی لائینوں کو کاٹنے کی مذمت کرتا ہے نیز بجلی کے نرخوں میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں اور نرخوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتاہے۔

4۔آج کا اجتماع چیف سیکرٹری کی طرف سے نمائشی اقدامات کو گلگت بلتستان کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور افسر شاہی کے تمام شاہانہ اخراجات و مراعات ختم کئے جائیں اور سرکاڑی گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور 1300سی سی سے بڑی تمام گاڑیوں کو نیلام کیا جائے۔

5۔ آج کا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے تحت حاصل بنیادی اشیائے ضروریہ کوکنگ آئل ، دودھ ، پتی ، چائے ، دالیں چاول اور گیس سلنڈر پر سبسڈی بحال کی جائے ۔

5۔آج کا یہ اجتماع گندم کی قیمتوں میں مزید اضافے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کی کوشش کی گئی تو سخت مذاحمت کی جائیگی نیز سیکیورٹی اداروں اور سرکاری اداروں کا کوٹہ بند کیا جائے اور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے نیز گندم کرپشن میں ملوث افراد کو بینقاب کیا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

6۔آج کا یہ اجتماع قراقرم یونیورسٹی اور پرائیوٹ سکول و کالجز میں بے تحاشہ فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور پرائیویٹ سکول و کالجز کیلئے پالیسی بنائی جائے اور پرائیویٹ سکول مافیا کو لگام دی جائے ۔ نیز وومن یونیورسٹی کا فوری قیام عمل میں لایا جائے۔

7۔آج کا یہ اجتماع گلگت بلتستان کی زمینوں اور وسائل کو سرکاری سرپرستی میں لوٹنے کی پرزور مذمت کرتا ہے نیز غیر قانونی لیزز کے زریعے معدنیات کی لوٹ مار ، خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضے کو فوری بند کیا جائے ۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ان مطالبات کے حل کیلئے پورے گلگت بلتستان میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیگی اور مطالبات کے حل تک احتجاجی تحریک جاری رہیگی۔
جاری کردہ:
*ظہیر قاسمی*
مرکزی ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

یاسین: ولیج کمیٹی برکولتی کا ہنگامی اجلاس، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلانسردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی محکمہ برقیات نے ع...
28/09/2023

یاسین: ولیج کمیٹی برکولتی کا ہنگامی اجلاس، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان
سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی محکمہ برقیات نے عوام کو اعصاب شکن لوڈشیڈنگ میں مبتلا کردیا، محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے۔
لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تو تھوئی سلگان کے عوام کو لے کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ شیرنادر شاہی، نمبردار ہدایت و دیگر

یاسین(پ ر) ولیج کمیٹی برکولتی کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس برکولتی میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت شیر نادر شاہی صدر ولیج کمیٹی نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولیج کمیٹی کے صدر شیرنادر شاہی، نمبردار ہدایت اللہ، سکرٹری فیض امان، عنایت کریم، سید مبین شاہ، مومن بیگ، محمد بشیر ، قیوم و دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات نے سردیاں شروع سے بہت پہلے ہی عوام کو مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عزاب میں مبتلا کردیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ برقیات عوام کو اندھیرے میں رکھنا چاہتی ہے اگر محکمہ برقیات نے اپنی روش نہ بدلی تو تھوئی سلگان کے عوامی کمیٹیوں سے رابطہ کرنے کے بعد فی الفور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرینگے جس کے بعد محکمہ برقیات اور مقامی انتظامیہ کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے عوام کو اعصاب شکن لوڈشیڈنگ میں مبتلا کرکے خود شہروں میں مزے لوٹ رہے ہیں، ہم حکومت اور محکمہ برقیات کو وقتی طور پر متنبہہ کرتے ہیں کہ اگر تھوئی پاور ہاوس میں کوئی فنی خرابی ہے تو اس کو فی الفور ٹھیک کرے بصورت دیگر سردیاں شروع ہونے کے بعد حیلے بہانے سے عوام کو ٹرخانے کی کوشش کرے گے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ برقیات کے آر ای، اوارسیر یاسین میں ڈیوٹی دینے کے بجائے ہوم سٹیشن کے مزے لوٹ رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ولیج کمیٹی بہت جلد احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرے گی عوام تیار رہے۔

نٸی نسل بے راہ روی کا شکار ذمہ دار کون؟تحریر حاکم زادہ تنویر ساٶنبے راہ روی کسی کا اجارہ تو نہیں ۔چھوٹا ، بڑا ،جوان ،بوڈ...
22/09/2023

نٸی نسل بے راہ روی کا شکار ذمہ دار کون؟

تحریر حاکم زادہ تنویر ساٶن

بے راہ روی کسی کا اجارہ تو نہیں ۔چھوٹا ، بڑا ،جوان ،بوڈھا ،مرد اور عورت کوٸی بھی بے راہ روی کا شکار ہوسکتا ہے لیکن آج کی دور میں زیادہ تر نوجوان نسل ہی بے راہ روی کا شکار ہے ۔
جب ہم بے راہروی کے مسَلے پر غور کرتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اس بات کی وضاحت کرنی پڑے گی کہ بے راہروی سے کیا مراد ہے ہم اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں جہاں پر اعلٰی وارفع اخلاقی , معاشرتی پابندیوں اور قانونی پابندیوں و ضابطوں کی روشنی میں اپنا طرز عمل مقرر کرنا پڑتا ہے ۔۔ معاشرے کا یہ تقاضہ ہے کہ اعلی بشری صفات اپنے اندر پیدا کریں اس سے معاشرے میں خلوص ,اتحاد اور ذمہداریوں کی بجا آوری کا ماحول پیدا ہوگا کہ ہر فرد خود شناسی اور خود اعتمادی کے جوہر سے مالامال ہوسکے لیکن جب ہم اس بات کا مشاہدہ کرتے ہیں کہ آیا موجودہ نسل واضع خطوط پر عمل پیرا ہوکر اپنے مقاصد کی تلاش میں مصروف ہے یا نہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنی منزل سے بھٹکے ہوۓ مسافر کی طرح ہیں۔
نٸی نسل کی بے راوی کی اصل بنیادی وجہ والدین کی لاپرواٸی ہے ۔وہ اپنی اولاد کو پالتے تو ضرور ہے لیکن ٹھیک طرح سے پرورش نہیں کرتے ۔اولاد کی مزاج کو سمجھ کر اور اس کے ذہین کو سمجھ کو کوٸی قدم نہیں اُٹھاتے ۔ اس کے علاوہ اولاد کی مناسب باز پرس سے بھی گریز کرتے ہیں اور اولاد کے لیے ان کی منزل کا صیح تعین نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ اولاد بے راہ ہوکر رہ جاتی ہے ۔ اور والدین میں ہم والدہ کو صف اول پہ رکھے تو غلط نہیں ہوگا ماں اولاد کے محبت میں یہ سب کرتے ہٕے مگر ماں کی یہی محبت اولاد کو بے راہ کردیتی ہے ۔
آج کی نوجوان نسل با آدب کیوں نہیں ؟
آج کی نسل بڑوں کا احترام کیوں نہیں کرتے ؟
آفسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کی نسل کی نظروں میں حیا عنصر کم ہوتا جارہا ہے۔۔۔ اس کا فقط یہی جواب ہے کہ اُن کی تربیت میں سقم رہ گیا ہے ۔
رسول الله ﷺ کا فرمان ہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ۔ اس ارشاد میں ایک گہری حکمت ہے۔ اس حکمت کو ماٸیں کیوں نہیں سمجھ پاٸی ۔آفسوس کے ساتھ یہ تحریر کر رہا ہوں کہ آج کل کے بچے اور خاص کار بچیاں ماں باپ (والدین ) کے آگے اُونچی آواز میں بولتے ہیں ۔ سکول اور کالجوں میں تھوڈا کچھ سیکھنے کے بعد گھروں سے بغاوت کرتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری نٸی نسل کی تربیت میں کوتاہی برتی گٸی ہے۔ ماں باپ اپنے بچوں کی اصل تربیت نہ کر سکے ۔ ہم ڈگریاں حاصل کرنے کے دوڈ میں تو لگ گٸے بڑے سے بڑے ڈگریاں حاصل کرلیا ہم ڈاکٹر بن گٸے انجٸیر بن گٸے مگر ہمارا اخلاق و کردار گرتا گیا ۔
معزیز قارٸین :
المیہ یہ ہے کہ قول و فعل میں تغاد ہے ماں کو علم ہونے کے باجود وہ اپنے بچے کے جھوٹ پر پردہ ڈالتی گٸ بچے کے جھوٹ کو سچ ثابت کر دیا بچے کے ہر جھوٹ میں اُس کا ساتھ دیتی رہی مگر اُس سے سچ بولنے کی تاکید کرتی رہی۔ ہمارے معاشرے کی ایک بنیادی اکاٸی گھر ہے اور گھر میں سب سے اہم کردار ماں کا ہے ۔ ماں کا ذاتی کردار بچے کی ذاتی کردار کو متاثر کرتا ہے ۔۔ ماں کا کردار بچے کے اخلاق کو سنوارتا اور بگاڈتا بھی ہے ۔۔
نوجوان نسل دراصل ہمارے معاشرے کا ہی ایک حصہ ہیں جیسا معاشرہ ہوتا اس کا اثر نٸی نسل میں نظر آتا ہے میرے نزدیک اس کی مثال کچھ یوں ہے کہ جیسا دودھ ہوگا ویسا ہی مکھن نکلے گا ۔ دُودھ اگر خالص اور ملاوٹ سے پاک ہے تو مکھن بھی خالص ہی نکلے گا اور اگر دودھ میں زہریلے اثرات ہیں خراب اجزا ٕ شامل ہیں تو مکھن بھی زہریلے ہی ہوگی ۔ اسی طرح ہی اگر ہمارا اخلاق, کردار اچھا ہوگا تو یقینان ہمارے بچوں کا کردار و اخلاق اچھا ہوگا ۔ ہماری زندگی کی دورنگی ہمارا دوغلاپن ظاہر اور باطن میں عدم مطابقت , ان سب چیزوں نے ہماری نٸی نسل کو ان اقدار سے جن پر ہمارے معاشرے کی زندگی منصر ہے صرف اپنی ذات کے خ*ل میں محصور کرکے رکھ دیا ہے بلکہ کوٸی بھی اپنی ناک سے آگے دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہر ایک کو اپنی ذات پیاری ہے ۔ ہر شخص کی انا ایک ایسی قربان گاہ بن گٸ ہے جس پر بڑی سے بڑی قابل احترام قدروں کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے ۔ اپنی انا کے لیے دوسرے پر جھوٹے الزمات لگاتے ہیں چاہیے سامنے والا کتنا ہی سچا کیوں نہ ہو ۔ اپنے انا کے لیے اپنے جھوٹ کو سچ اور دوسرے کے سچ کو جھوٹ ثابت کر دیتے ہیں ۔
نٸی نسل کی بے راہ روی کی ایک وجہ بے جا آذادی بھی ہے ۔نٸی نسل کی راہ رست پر لانے کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنی ذمہدایوں کو ٹھیک طریقے سے پورا کریں , اولاد کے لیے ان کی منزل کا تعین اس طرح کریں کہ وہ اس طرح بٹھکے نہ پھریں ۔
نٸی نسل کی بے راہ روی کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ نٸی نسل اپنی تہذیب و تمدن کو بھولا کر دوسروں کے تہذیب و تمدن کو اپنانے میں لگے ہیں۔
انسان سے غلطیوں کا سرزد ہونا فطرت انسانی کا تقاضا ہے لیکن غلطیوں سے سبق سیکھنا معراج انسان ہے اگر اس تحریر میں ناچیز کی طرف سے کوٸی غلطی سر زد ہوٸی ہو تو معزرت خواہ ہوں ۔
الله تعاٸی ہم سب کو ہدایت دے ۔آمین

The Awami Workers Party strongly condemns the false FIR filed against the participants of the anti-inflation march from ...
20/09/2023

The Awami Workers Party strongly condemns the false FIR filed against the participants of the anti-inflation march from Liaquat Bagh to Fawara Chowk, Rawalpindi on Saturday 16 September 2023 and demands immediate withdrawal of the FIR. The march was organized by the left-wing alliance Left Democratic Front. The aim of the march was to roll back energy prices and nationalize IPPs.

The main demands of the protest rally included: all private power generation companies should be taken under state control, subsidies worth trillions of rupees should be removed, petrol, diesel and gas prices should be reduced, the privileges given to the capitalists should be abolished immediately, industrialization should be initiated in the country and unemployment allowance should be given to the unemployed youth, privatization and commercialization of educational institutions should be stopped and fee hike should be rolled back, shelter and protection should be provided to kachi abadi dwellers, private hospitals and transport companies should be nationalised.

We strongly condemn the filing of false and fabricated FIRs for peacefully protesting against the increase in the prices of electricity, petrol and other commodities. Under Article 16 of the Constitution, peaceful protest against any kind of injustice is the fundamental right of every citizen and stifling freedom of expression by filing baseless FIRs is totally unjust. Pakistan is rapidly descending into complete totalitarianism and socio-economic anarchy. The AWP and LDF will not be intimidated by state repression and continue to stand with and for working people, oppressed nations and genders.
عوامی ورکرز پارٹی، 16 ستمبر 2023 بروز ہفتہ کو راولپنڈی لیاقت باغ تا فوارہ چوک ہونے والے مہنگائی مخالف مارچ کے شرکاء پہ کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور فی الفور ایف آئی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ مارچ کا انعقاد بائیں بازو کے الحاق لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مارچ کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو واپس لینے اور آئی پی پیز کو قومی تحویل میں لیا جانا تھا۔

احتجاجی ریلی کے بنیادی مطالبات یہ تھے کہ تمام نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ریاستی تحویل میں لیا جائے، ان کو دی جانے والی کھربوں روپے کی سبسڈی کو ختم کیا جائے، پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کو کم کیا جائے، سرمایہ دار طبقہ کو دی جانے والی مراعات کو فوراً ختم کیا جائے، ملک میں صنعتکاری کی جائے، بےروزگار نوجوانوں کو بےروزگاری الاؤنس دیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری اور کاروبار کو بند کیا جائے اور فیسوں میں اضافہ کو واپس لیا جائے۔ کچی آبادیوں کے باسیوں کو چھت اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریاستی تحویل میں لیا جائے۔

بجلی، پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف پر امن احتجاج کرنے پہ جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کاٹنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت کسی بھی قسم کی نا انصافی کے خلاف پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بےبنیاد ایف آئی آر کاٹ کر آزادئ اظہار کا گلہ گھوٹنا سراسر ناانصافی ہے۔ پاکستان تیزی سے مکمل خودسر اقتدار اور سماجی و اقتصادی انتشار کی طرف جا رہا ہے۔ اے ڈبلیو پی اور ایل ڈی ایف ریاستی جبر سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور محنت کش عوام، مظلوم اقوام و اصناف کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

20/09/2023

Brushaski yek dosom gharinkish Drushu duduke shili ghar brushashki gharinge mahraka ulay seembai.

یاسین طاؤس 30 بیڈ ہاسپٹل کو سپاہی معراج خان شہید تمغہ بسالت ہاسپٹل طاؤس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے
19/09/2023

یاسین طاؤس 30 بیڈ ہاسپٹل کو سپاہی معراج خان شہید تمغہ بسالت ہاسپٹل طاؤس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

سیکرٹری ایکسائز  اینڈ  ٹیکسیشن مومن جان کو سیکٹر قانون کا اضافی چارج  دیا گیا
26/08/2023

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مومن جان کو سیکٹر قانون کا اضافی چارج دیا گیا

نوجوانان یاسین کا اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے تک احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مط...
24/08/2023

نوجوانان یاسین کا اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے تک احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان۔
اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مطالبہ حل ہونے احتجاج جاری رہے گا۔

یاسین میں نوجوانان یاسین کی طرف احتجاجی مظاہرہ امن کمیٹی یاسین اور معززین کی مداخلت اور مذاکرات کی یقین دہانی کی وجہ سے ...
24/08/2023

یاسین میں نوجوانان یاسین کی طرف احتجاجی مظاہرہ امن کمیٹی یاسین اور معززین کی مداخلت اور مذاکرات کی یقین دہانی کی وجہ سے موخر کیا گیا تھالیکن اسسٹنٹ کمشنر کی انا پرستی اور ضد کی وجہ سے مذاکرات کے لئے وقت نہیں نکالنے اور معززین کی طرف سےرابطے کے باوجود رابطہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہوسکے۔ اس لئے عوام، عمائدین اور امن کمیٹی کی تذلیل کی وجہ سے عوام اور نوجوانان یاسین کا احتجاجی مظاہرہ اے سی آفس کے باہر شروع ہوگا۔
نوجوان اور عوام یاسین ریسٹ ہاوس کے پاس تشریف لائے۔ اے سی کے تبادلے تک دھرناہوگا۔
(امن کمیٹی اور معززین میں استاد محترم شیر باباجان، راجہ بشارت، شیخ صاحب، استاد شہباز، راجہ ارشد، معراج عباسی شامل ہے۔)

منجانب: نوجوانان یاسین

درکوت منرل کے حوالے سے عوامی کمیٹی کے صدر عبدالمجید خان ممبران کے ھمراہ اظہار خیال کر رھے ہیں۔اپ کا مطالبہ ہیں کہ لیز ھو...
23/08/2023

درکوت منرل کے حوالے سے عوامی کمیٹی کے صدر عبدالمجید خان ممبران کے ھمراہ اظہار خیال کر رھے ہیں۔
اپ کا مطالبہ ہیں کہ لیز ھولڈر جاوید عوامی کمیٹی سے معاہدہ کرے۔ درکوت سے لیکر جہاں منرل نکلتا ھے وہاں تک لوگوں کی زمینوں سے بنایا گیا 25 فٹ روڈ کی مکمل کمپنسیشن ، 147 ٹن جو معدنیات متعلقہ کمپنی نے اٹھایا ھے فی ٹن 10000 ہزار کے حساب سے 1470000 ہزار روپے بنتے ہیں فوری عوامی کمیٹی کو ادا کرے اس سے پہلے تحصیلدار یاسین نے کمپنی کے افراد جو اس وقت اوپر کام کر رھے ہیں کو فوری نیچے اترانے کی یقین دھانی کرائی ھے فوری عملدارامد کو یقینی بنائے ۔ اگر جاوید نامی لیز ھولڈر نے فوری ان ڈیمانڈ کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں اور عوامی کمیٹی سے فوری معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں سلگان درکوت کے عوام سڑک بند کر کے دھرنا دینے پر مجبور ھونگے اس سے پہلے کہ جاوید نامی لیز ھولڈر تمام تر قانونی تقاضے پورا کرے ھمیں کوئی اعتراض نہیں ہیں۔

ریاست کو عقائد اور مسلک کے معاملات میں دخل دے کر عوام کو آپس میں لڑا کر عوام  کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی پرانی حکمت...
23/08/2023

ریاست کو عقائد اور مسلک کے معاملات میں دخل دے کر عوام کو آپس میں لڑا کر عوام کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی پرانی حکمت عملی کو اب ترک کرنا ہوگا.
شبیر مایار، چیف آرگنائزر گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ

سکردو ۔گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایار نے گلگت بلتستان کی تازہ صورتحال کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست عوام کے عقائد میں مداخلت کرنا بند کرے ۔ ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے ۔ مذہب شہریوں کا ہوتا ہے ، ریاست کو عقائد اور مسلک کے معاملات میں دخل دے کر عوام کو آپس میں لڑا کر عوام کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی پرانی حکمت عملی کو اب ترک کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی صورتحال مزید اس بات کا متحمل نہیں ۔ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان مذہبی انتہا پسندی اور سیاسی سماجی عدم برداشت کی آماجگاہ بن چکا ہے ، جو اب ان سے سنبھلنا بھی مشکل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر امن اور مذہبی رواداری کے قائل ہیں متنازعہ خطے کے عوام کو زبردستی فرقہ وارانہ کشیدگیوں میں گھسیٹنے سے باز آئیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے خاص طور پر نوجوانوں اور محنت کش عوام سے اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور آپس میں بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے قومی حقوق کے لئے جدوجہد کو بڑھائیں اور گریٹ گیم کو سمجھ کر خطے کی بین الاقوامی حیثیت کے مطابق قومی شناخت اور حقوق کی جدوجہد کو تیز کریں، سوشل میڈیا کو قومی شناخت اور حقوق کی حصول کی جہدوجہد کا زریعہ بنائیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے.

یاسین یوتھ فورم کی طرف سے انتظامیہ کو دی گئی الٹی ختم، 24 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر آفس یاسین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ن...
22/08/2023

یاسین یوتھ فورم کی طرف سے انتظامیہ کو دی گئی الٹی ختم، 24 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر آفس یاسین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ نوجوانوں کا اعلان

یاسین(پ ر) آج مورخہ 22 اگست 2023 کو نوجوانان یاسن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حالیہ دنوں ایک نجی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر یاسین کی طرف سے یاسین یوتھ کے صدر کے ساتھ بدتمیزی اور مائک چھیننے کے خلاف نوجوانان یاسین نے انتظامیہ اور اے سی کو معافی مانگنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جو کہ ختم ہوا اس حوالے سے تفصیلی سے بات کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کشمنر یاسین نے عوام کے سامنے نوجوان کے ساتھ کی گئی بدتمیزی کے لئے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے اس واقعے کا نوٹس لیا اس لئے اب نوجوانان یاسین اور عوام احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتی ہے اور مسئلے کا حل احتجاجی مظاہرے کے بعد نکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض شرپسند عناصر ایک سرکاری آفیسر کی بدتمیزی کے خلاف ردعمل کو علاقائی و مذہبی بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ یاسین کے عوام تعصب پرست نہیں ہے اور اس سے پہلے درجنوں انتظامی آفیسران نے یہاں ڈیوٹی دی ہم نے کسی کے خلاف بات نہیں کی البتہ جو سرکاری آفیسر عوام کے حقوق کے لئے بولنے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا اس کو برداشت نہیں کیا جائے۔
اجلاس میں بلتستان ، نگر ، گلگت، پونیال اشکومن اور دیگر علاقوں کے سیاسی اور نوجوانوں کے تنظیموں کی طرف سے یاسین یوتھ فورم کے ڈیمانڈز کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ لائحہ عمل کے بعد بھی ساتھ دینے کی امید ظاہر کی گئی۔
اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 24 تاریخ بروز جمعرات ، بوقت 12 بجے بمقام اے سی آفس یاسین میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیا جائے گا اور یاسین کے عوام سے گزارش کی گئی کہ وہ اس زیادتی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کرے۔

19/08/2023

اسسٹنٹ کمشنر یاسین سعادت علی چنگیزی کو 48 گھنٹے کے اندر ٹرانسفر نہیں کیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
یوتھ کا حکومت کو الٹی میٹم

یاسین، یوتھ کا اجلاس، شاہ رحیم کے ساتھ اے کا ہتک آمیز واقعے کی مذمت، اڑتالیس گھنٹے تک اے سی نے معافی نہیں مانگا تو بھرپو...
19/08/2023

یاسین، یوتھ کا اجلاس، شاہ رحیم کے ساتھ اے کا ہتک آمیز واقعے کی مذمت، اڑتالیس گھنٹے تک اے سی نے معافی نہیں مانگا تو بھرپور احتجاج کرینگے۔

یاسین(پ ر) نوجوانانِ یاسین کا یاسین یوتھ فورم کے زیر اہتمام طاوس میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں نوجوانانِ یاسین کے علاوہ سابق امیدوار جی بی اے کریم شاہ ایڈوکیٹ، سابق امیدوار شیرنادرشاہی، اسلم انقلابی ، معروف ایڈوکیٹ کریم اللہ سمیت یاسین یوتھ فورم کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 14 اگست کے روز ڈگری کالچ یاسین میں اسسٹنٹ کشمنر یاسین کی طرف سے یاسین یوتھ فورم کے صدر شاہ رحیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے اور بات کرتے ہوئے مائک چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے عوام یاسین اور شاہ رحیم سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر کی ٹرانسفری تک تحریک چلائیں گے۔
اجلاس میں یاسین کے منتخب نمائندے غلام محمد، محمد ایوب شاہ اور سابق ممبر جہانزیب کی ایک شہری کی سرکاری ملازم کی طرف سے بے عزتی کے باوجود خاموشی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اجلاس نے متفقہ طور پر چیف سکرٹری گلگت بلتستان ، ڈی سی غذر ، منتخب نمائندے اور ایوان اقتدار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس فرعون اے سی کو فی الفور تبادلہ کیا جائے ورنہ بھرپور تحریک کا آغاز ہوگا۔

14 اگست کی تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متضاد خبریں چلی آرہی ہیں جن کے حوالے سے کچھ حقائق میں اہلیان یاسین کے سامنے پ...
17/08/2023

14 اگست کی تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متضاد خبریں چلی آرہی ہیں جن کے حوالے سے کچھ حقائق میں اہلیان یاسین کے سامنے پیش کرنا چاہ رہا ہوں۔

ہم سب کو معلوم ہے کہ کافی سالوں سے ہماری کالجز سٹاف کی کمی کا شکار ہیں جن کے حوالے سے وقتا فوقتا ہم انتظامیہ و نمائندوں سے بات کرتے رہے ہیں مگر کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا، ذاتی تعلقات کا استعمال کرکے یہاں اپوانٹڈ سٹاف گلگت و دیگر جگہوں میں ڈیوٹی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں طلبا کا مستقبل داو پہ لگا ہے اس ایشو کو والدین کی ایما پر میں نے اس پلیٹ فارم کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے ایڈریس کرنا مناسب سمجھا۔ میں ان سٹاف کو بدمعاش سمجھتا ہوں جو یہاں اپواینٹ ہیں مگر سروس کہیں اور کر رہے ہیں ۔ان تین شخصیات ایوب صاحب ، جہانزیب صاحب ،AC یاسین کا نام لیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ وہ لوگ آپ سے بدمعاش(طاقتور) نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس اختیار بھی ہے اور عوامی مینڈیٹ بھی۔ قانون کے مطابق جن کی ڈیوٹیز یاسین میں ہے اور وہ ادھر بیٹھیں نہ کہ یاسین سے باہر!
اس دوران AC یاسین اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر SDPO کو حکم جاری کرتا ہے کہ اُس کا مائیک بند کراؤ اور باہر نکالو، جلدی جلدی میں جو عوام کا مطالبہ تھا وہ اُن کے سامنے پیشِ کیا پھر مائک بند کراؤ دیا گیا اور ہم وہاں سے نکل گئے.

باہر کافی نوجوان اور عمائدین موجود تھے انہوں نے ہم سے صبر و تحمل و برداشت کا کہا پھر ڈگری کالج کے پرنسپل کی آفس میں چائے کا بندوبست تھا ، اُس آفس میں تحصیلدار یاسین ، SDPO یاسین ، پیر صاحب ، آمان علی عامر بھائی ، ہیڈ کلرک ، راجہ جہانزیب ، ایوب شاہ لالا ، AC یاسین اور پرنسپل خود بھی موجود تھے ۔ وہاں میں نے ایوب شاہ صاحب سے مخاطب ہو کر میں نے عرض کیا ایوب صاحب آپ ان گورنمنٹ کالجز کے مسنگ فیکلٹی پر کیوں خاموش ہیں؟ ( اُس دوران ایوب شاہ صاحب کو روکتے ہوئے AC یاسین نے یہ الفاظ استعمال کئے "آپ کون ہوتے ہو گورنمنٹ کالج کے مسائلِ پر بات کرنے والے؟ آپ کون ہوتے ہیں سوشل issues پر بات کرنے والے آپ کو کس نے صدر یوتھ بنایا ہے کوئی یوتھ نہیں ہے۔"
اُس دوران میں نے جواب دینے کے لیے جب بولنا شروع کیا تھا پھر سے AC یاسین نے SDPO کو پرنسپل آفس میں حکم جاری کردیا کہ اس کو باہر نکالو پھر میں نے اتنا بولا وہ آپ کو بعد میں پتہ چلے گا کہ یاسین میں یوتھ ہیں یا نہیں ۔۔

کیا ہم سماجی تنظیمیں ، اور یوتھ فورمز اے سی سے پوچھ کر بنائیں گے ،یہ اے کا دائرہ اختیار ہی نہیں اسے عوام کی خدمت اور انتظامی معاملات دیکھنے اور مسائل حل کرنے کے عوض تنخواہ و مراعات ملتی ہیں، ہم اس کو نہیں وہ ہم کو جوابدہ ہے۔

میں ہمیشہ یاسین میں اُن طبقوں کے ساتھ زندگی بسر کر رہا ہوں جن کے بچے، بچیاں ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کرنے روز دور دراز علاقوں سے سفر کرتے ہوئے آتے ہیں ۔ مجھے یوتھ اور والدین روز فریاد کرتے ہیں کہ کالج میں اساتذہ کی کمی ہے جب 14 اگست سے دو دن پہلے یہ پتہ چلا کہ پروگرام میں تینوں زمہ دار شخصیات سمیت AC یاسین جو برسرِ اقتدار سنبھالیں شخصیات تشریف لیتے ہیں اُن کے سامنے یہ جو پبلیک کا ڈیمانڈ ہے اُس کو اُن کے سامنے پیشِ کر سکوں ۔
دوسری بات یہ کہی جارہی ہے کہ مذکورہ اشخاص سے میں معافی مانگ چکا ہوں تو یہ بالکل بےبنیاد بات ہے البتہ کچھ معزیزین علاقہ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر اپ کو کچھ برالگا ہے تو میں معزرت کرتا ہوں۔ باقی یاسین کی ترقی کے لئے ہم جھک بھی سکتے ہیں کٹ بھی سکتے ہیں مگر جو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا اس کے آگے عوام یاسین کے ساتھ چٹان بنے کھڑا رہیں گے۔

نوٹ ۔ اب اِس مسلے پر یاسین کے باشعور یوتھ ، وکلاء اور سیاسی و سماجی شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے فیصلہ اب اُن کے ہاتھ میں ہے ۔
شکریہ کے ساتھ سماجی کارکن و صدر یوتھ فورم یاسین

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit
15200

Telephone

+923554343308

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brooshaal Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Brooshaal Media Network:

Videos

Share