Gilgit Media Network

Gilgit Media Network All links to other sites found linked from our social media sites are provided only as a service to users. Your information may move outside of Vicinity.
(30)

Disclaimer : The opinions and/or views expressed on our digital media platforms do not in any way reflect the views of GMN they are posted on, other sites affiliated with the site, the staff involved in maintaining the site or any members of the site. Disclaimer: The opinions and/or views expressed on our social media platforms, including, but not limited to, any blogs, Facebook, Twitter and YouTu

be pages, represent the thoughts of individual bloggers, guests and online/offline communities, and not those of Gilgit Media Network GMN or any of its officers, staff or employees. The opinions and/or views expressed on these pages do not in any way reflect the views of GMN they are posted on, other sites affiliated with the site, the staff involved in maintaining the site or any members of the site. Such linkage does not constitute endorsement by GMN of those sites, or of any information, product or service depicted on those sites. We are not responsible for the content of external sites. GMN social media sites, may, from time to time, invite you to contribute to debate or comment on matters or issues by submitting your views, opinions, comments or information. By doing so, you agree to your views, opinions or comments being made public though GMN’s social media sites immediately upon posting. You also agree that once information is posted or provided, GMN cannot necessarily control other parties’ use of it. For example, social media sites are accessible from anywhere globally. Your providing of any such information is to be considered consent for such moving of that information and use.

داریل میں  سانحہ ہڈر میں نامزد شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے  ۔سانحہ ہڈر میں نامزد ایک اہم کمانڈر سیکورٹی اداروں کے ہا...
04/07/2024

داریل میں سانحہ ہڈر میں نامزد شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔سانحہ ہڈر میں نامزد ایک اہم کمانڈر سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکورٹی اداروں پر بھی کراس فائرنگ کی گئی ہے۔ سیکورٹی کی اداروں کی یہ اہم پیش رفت ہے سانحہ ہڈر میں نامزد ملزمان کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے یاد رہے مذکورہ کمانڈر دسمبر کے مہینے میں قراقرم ہائی وے پر مسافر بس حملے میں ملوث تھا
ہڈر بس حملے میں درجنوں بے گناہ مسافر شہید کئے گئے تھے ۔ ترجمان فیض اللہ فراق

03/07/2024

بدصوات نالہ ایک بار پھر بپھر گیا تاہم کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا

03/07/2024

گلگت بلتستان میں 11 ارب کی رقم سے بننے والے دانش سکولز کے ذریعے غریب اور مستحق بچوں کو جدید تعلیم دی جائیگی۔میں گلگت بلتستان اور کشمیر کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں ۔ جی بی کے 8 کالجز میں آئی ٹی انسٹیٹیوٹ قائم کرینگے۔
وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کی طاہر رانا کے پروگرام مذاکرہ میں گفتگو

03/07/2024

فری سٹائل پولو کھیلتے ہوئے اب تک کتنے کھلاڑی اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔۔۔
نوید افضل کی زبانی۔۔۔

صارفین کیلئے بری خبر جبکہ ناجائز منع خوروں کی چاندی۔وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹراپیک دودھ کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ کردیا گیا ...
03/07/2024

صارفین کیلئے بری خبر جبکہ ناجائز منع خوروں کی چاندی۔
وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹراپیک دودھ کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاؤ والے دودھ کے ڈبے کی قیمت 75 روپے سے بڑھا کر 100 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ اسی طرح ایک لیٹر دودھ جو کی 280 روپے میں فروخت ہورہا تھا 90 روپے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ 370 روپے میں صارف کو دیا جارہا ہے۔۔گزشتہ روز دودھ کی قیمتیں بڑھنے کی خبر کے ساتھ گلگت شہر میں مارکیٹ سے ڈیٹرا پیک دودھ غائب کردیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر کچھ ڈسٹری بیوٹرز نے نئے ریٹ پر دکانوں میں سٹاک بھی دیا ہے جیسے دکاندار نئے قیمتوں پر سیل کررہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 جولائی 2024 کو ریٹ بڑھے ہیں اور ایک روز میں کسی کے پاس بھی نیا سٹاک نہیں پہنچا ہے اس کے باوجود نئے ریٹ پر فروخت کرنا عام صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے ذمہ داری نبھانے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں۔

03/07/2024

سخت گرمی میں بدترین بجلی لوڈ شیڈنگ پر گلگت اور دیگر اضلاع کے عوام کی سخت مشکلات میں عوام کی آواز
سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن شدید لوڈ شیڈنگ اور عوام کی مشکلات پر عوام کی ترجمانی کررہے ہیں

03/07/2024

گلوبل افیئرز کنیڈا کے تعاون سے ایک ار ایس پی نے گلگت ، استور،نگر اور غزر کے CSO& LSO سے (Human-centered Design and Co-creation) پروجیکٹ کے تحت خواتین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے گرانٹ کا عہد کیا جس میں سینکڑوں درخواستوں کے بعد 15 آئڈیاز کو دو روزہ ورکشاپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا اور ان میں سے 10 مختلف اور بہترین آئڈیاز کو گرانٹ دیا جائے گا

03/07/2024

شدید گرمی اوپر سے لوڈ شیڈنگ ۔
عوام کا پارہ ہائی ۔ حکمرانوں کو عوام کی بددعائیں ۔
رپورٹ وقار احمد راجپوت

وادی نگر میں واقع سات ہزار ستائیس میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کر کے واپس آتے ہوئے ہلاک ہونے والے دوسرے جاپانی کوہ پیم...
03/07/2024

وادی نگر میں واقع سات ہزار ستائیس میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کر کے واپس آتے ہوئے ہلاک ہونے والے دوسرے جاپانی کوہ پیما کی لاش بھی مل گئی ہے، جسے نکال کر کیمپ ون پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نگر عطا الرحمٰن کاکڑ کے مطابق، چار رکنی جاپانی کوہ پیماؤں کی ٹیم گولڈن پیک کی چوٹی سر کرنے دس جون کو گئی تھی۔
7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی اسپینٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے مذکورہ دو جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش 15 جون کو ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی تھی، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری رہی۔
یوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی جاپانی کوہ پیما پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا۔ لیکن پھر لاپتا ہوگئے۔
واضح رہے کہ دنیا میں 8ہزار میٹر سے زیادہ بلندی والے 14 پہاڑوں میں سے 5 پاکستان میں واقع ہیں، جن میں دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو بھی شامل ہے، جب کہ سپینٹک کو گولڈن پیک بھی کہا جاتا ہے، جسے سیاحوں کی جانب سے قابل رسائی اور سیدھی چوٹی’ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

03/07/2024

کونفائڈ کے زیر اہتمام لگائے گئے سٹال کی دھوم خواتین کے کام کو خوب سراہا گیا۔
خصوصی رپورٹ

03/07/2024

Under the banner of Cultural Diplomacy initiative of Serena Hotels, in collaboration with the local government administration and the Hunza School of Arts,Hunza Serena Hotel celebrated the Ginani Cherry-Fiesta at the breathtaking Altit Valley and Serena Altit Fort Residence Hunza. The purpose of this celebration is to understanding and promoting the rich cultural and heritage of the Hunza region.
The Ginani Cherry-Fiesta is a celebration of the cherry harvest, marking the onset of summer and the abundance of nature's bounty in Hunza. This event brought together locals, tourists, and cultural enthusiasts to partake in the festivities, which included traditional music, and local cuisine featuring the delicious cherries,local traditional food for which the region is renowned.
The purpose of this event is to Promote Cultural Heritage, Highlighting the unique traditions and cultural practices of the Hunza region, fostering a deeper understanding and appreciation among visitors and farmers and providing a platform for local artists and craftsmen from the Hunza School of Arts to showcase their talents and products, thereby supporting the local economy,creating an inclusive environment where locals and visitors can interact, share experiences, and build lasting relationships and showcasing the natural beauty and cultural richness of Hunza to attract more tourists, thereby contributing to the region's economic development.

Serena Hotels remains committed to its role in promoting cultural diplomacy and building community and sustainable tourism. By celebrating events like the Ginani Cherry-Fiesta, the Serena Hotels Hotel aims to contribute positively to the preservation and promotion of the local culture and heritage.
Women farmers from various villages in the Hunza region also set up different stalls and displayed products made from cherries.

02/07/2024

نلتر:
دلفریب وادی نلتر میں سیاحت تو عروج پر ہے مگر دوسری جانب کچرے کے ڈیر لگ گئے ہر جانب مختلف کھانے پینے کے اشیاء کے ریپرز اور پلاسٹک کے بوتلیں بکھرے پڑے نظر آتے ہیں اگر بروقت اس جانب توجہ نہ دی گئی تو اس حسین وادی کا حسن ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔

02/07/2024

پنجاب آئل ملز نے گلگت بلتستان میں اپنا وئیر ہاؤس کھول دیا۔۔۔۔
Paid content.

02/07/2024

سوشل میڈیا اور شرپسندی کے زریعے خطے کے امن میں خلل ڈالنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ اتحاد و اتفاق ھی کے ذریعے ہم اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ تعلیم ، معیشت ، سیاحت, تعمیر و ترقی اور خوشحالی وسکون ان سب کا دارو مدار امن پر ھے۔ پولیس فورس اپنے ترجیحات سے آگاہ ھے , ان خیالات کا اظہار IGP گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے گلگت بلتستان کے امن کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا گلگت بلتستان سیاحت کے اعتبار سے آئیڈیل خطہ ھے ملکی و غیر ملکی سیاح لاکھوں کی تعداد میں یہاں آتے ہیں اگر یہاں امن نہیں ہوگا تو یہ کیوں آئینگے۔
دشمنوں کو یہاں سی پیک اور نان سی پیک سرگرمیاں کھٹک رھی ھیں اس لئے ہمیں بیرونی سازشوں اور چالوں سے بھی با خبر رہنا ھے۔
پولیس میں بہت سی نئی اصلاحات لا رھے ہیں ۔ سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈ کررھے۔ جس سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مدد ملے گی,
پولیس موبائل ٹیمیں ,سارگن ، ایگل سکواڈ, کوئیک رسپانس فورس ( QRF) اور ریزروکے دستے بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے الرٹ ھیں ۔ گلگت بلتستان کے امن کمیٹیوں کے اس اجلاس کا مقصد خطے کے امن کی برقراری ھے, اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے تفرقہ بازی کو قریب آنے نہیں دینا ھے۔ خطے میں قیام امن کی بر قراری میں گلگت بلتستان کے امن کمیٹیوں کے ممبران کا کلیدی رول ھے, سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی
گلگت بلتستان امن کمیٹیوں کا اجلاس پولیس ہیڈ کواٹرز میں ہوا۔ جس میں دیگر اضلاع نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔
مقررین نے اجلاس کے دوران کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام لازمی ھے۔ اگر کہیں پر کوئی ایشو پیدا ہوتا ھے تو موقع پر ہی حل کرنا ھے چنگاری کو آگ لگنے سے پہلے ھی بجھانا ھے۔
علماء کرام ، ذاکرین ممبروں سے اتحاد و بگانگت کا درس دیں, سوشل میڈیا کی سختی کے ساتھ مانٹیرنگ کی جائے۔ حکومت اپنی رٹ ہر حال میں قائم کرے۔ امن کو سبوتاژ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ ہم بھائی چارے کی جو بات مختلف فورمز پر کرتے ہیں وہی باتیں گھر اور محلہ میں بھی کرنی ہے,
محرم ا لبحرام حرمت والا مہینہ ھے ہم سب اس کا احترام کرتے ہیں۔ دل آزاری والی تقاریر سے اجتناب کرنا ھے مقررین نے کہا کہ اب ٹارگٹ کلنگ , کفر کے فتوے اور نوگو ایریاز کا دور ختم ہو چکا ھے گلگت بلتستان کے باسیوں کو ہوش آچکا ہے, انشا ءاللہ محرم 2024 گزشتہ محرم سے بھی اچھا گزرے گا۔
جی بی پولیس کی طرف سے منعقدہ اس امن اجلاس میں صوبائی مشیر مولانا سرور شاہ ، مولانا سید محمد ، امامیہ کونسل کے صدر ساجد علی بیگ ، محمد موسی ، سلطان گولڈن ، سید نظام الدیںن ، ناصر زمانی ، طفیل احمد خان، اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندہ اور دیگر بہت سے ممبران نے شرکت کی, جبکہ ضلع دیامر کے امن کمیٹی کے ممبران اور سکردو سے سید باقر الحسینی ابراہیم خلیل محمد علی جوہر و مفتی سرور اور غزر سے امن کمیٹی کے ممبران نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

02/07/2024

ہزاروں سال پرانی چکیاں خستہ حالی کا شکار زیادہ تر چکیاں ختم ۔
یہ چکیاں گلگت بلتستان کا ورثہ ہے حکومت کو چاہے کہ ان کو محفوظ بنائے ۔
۔رپورٹ وقار احمد راجپوت ۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن  یونیورسٹی انتظامیہ کو یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز کو بند کرنے کے بار...
02/07/2024

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی انتظامیہ کو یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز کو بند کرنے کے بارے میں سابقہ نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کے حالیہ فیصلے کے لیے اپنی مخلصانہ تعریف کا اظہار کرتی ہے۔ یہ کاروائی پورے خطے میں قابل رسائی اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے اپنےمشن کی تکمیل کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ ، ایکیڈمک سٹاف تمام تعلیمی عملے کی نمائندگی کرتے ہوئے، انتظامیہ کو نہ صرف کے مرکزی کیمپس بلکہ یونیورسٹی کے تمام ذیلی کیمپسز کو برقرار رکھنے کے لیے مالی مواقع کو محفوظ بنانے میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتی ہے۔ ہم ان اہم تعلیمی اداروں کے مالی استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیتے ہوے کہا کہ ذیلی کیمپسز میں تمام عملے کو ریگولرائز کرنے کے لیےیونیورسٹی موثر اقدامات شروع کرے اور یونیورسٹٰی کے سینٹ اور سینڈیکیٹ کو اپنے اعتماد میں لے۔ اس ضمن میں ہم اپنا مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یونیورسٹی کے اس قدم کو نہ صرف سراہا جائے گابلکہ اس اقدام کو یونیورسٹی کی طویل مدتی کامیابی اور استحکام کے لیے ضروری سمجھا جاے گا۔ ہم گلگت بلتستان کی لوکل گورنمنٹ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اور اس کے ذیلی کیمپسز کو اعلیٰ تعلیم کے ذریعے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنے سالانہ بجٹ میں دوسرے صوبوں کی طرح ہر ذیلی کیمپس بشمول مرکزی کیمپس کو سالانہ فنڈز مختص کرے تاکہ ان کے مالی استحکام اور خطے کی ترقی میں مسلسل شراکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہم گلگت بلتستان کی حکومت سے پرذور اپیل کرتے ہیں کہ قراقرم بورڈ کے ساتھ تمام گورنمنٹ سکولز اور کالجز کے الحاق کو بحال کر کےیونیورسٹی کے مالی مشکلات کو کم کرے اور یونیورسٹی کو خودکفیل ہونے کا موقع دے۔ مزید برآں، ہم وفاقی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام یونیورسٹیوں، خاص طور پر گلگت بلتستان جیسے دور دراز اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں قائم ہونے والی دونوں یونیورسٹیوں کے لیے مالی وسائل مختص کرے۔ یہ تعاون تعلیمی خلا کو پر کرنے اور ملک بھر میں مساوی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہے۔ آخر میں، ہم سول سوسائٹی کے تمام طبقات بالخصوص پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے اس اہم مسئلے کو اٹھانے کی درخواست کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم اور سماجی و اقتصادی ترقی کے مستقبل کے لیے اور اس کے ذیلی کیمپسز کی حمایت کی اہمیت کے بارے میں تمام متعلقہ فریقوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر محمد اسماعیل
صدر
ایکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

ظلم نھیں تو کیا ھےگلگت بلتستان کا داخلی دروازہ دیامر ھے جس کا ہیڈکوارٹر ھونے کا اعزاز چلاس شہر کو حاصل ھے یہ شہر ضلع بھر...
02/07/2024

ظلم نھیں تو کیا ھے

گلگت بلتستان کا داخلی دروازہ دیامر ھے جس کا ہیڈکوارٹر ھونے کا اعزاز چلاس شہر کو حاصل ھے یہ شہر ضلع بھر کا چہرہ ھے لیکن یہاں کے بسنے والے عوام انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے دو چار ہیں۔
#پانی
پانی بنیادی انسانی ضرورت ھے لیکن چلاس کے باسی پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لیے ترستے ہیں واٹر سپلائی کا نظام تباہی کا شکار ھے فراہمی اب کا کروڑوں روپے مالیت کا منصوبہ 20 سالوں سے آج تک مکمل نھیں ھوسکا نتیجتاً علاقہ کربلا کا منظر پیش کرتا ھے۔
#بجلی
دیامر کے ہیڈکوارٹر چلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کو ازیت ناک صورتحال سے دو چار کر رکھا ہے جب بجلی آتی ھے تو وولٹیج کی اسقدر کمی ھوتی ھے کہ پنکھا صرف حرکت کرتا ہے لیکن ھوا دینے کی ہمت نھیں کرتا ہے گھروں میں برقی آلات کم وولٹیج کی وجہ سے خراب ھورہے ہیں محکمہ برقیات بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں بری طرح ناکام ثابت ھوا ھے محکمہ برقیات میں باقاعدہ ایک مافیا قابض ھے بتایا جاتا ہے کہ ملازمین خود ٹھیکدار بنے ہوئے ہیں کوئی ایماندار افسر ( محبت خان) جیسے اصلاح احوال کی کوشش کرتے ہیں تو چنار باغ میں بیٹھے صاحبان تک حرکت میں آجاتے ہیں تو پھر تبادلہ کر کے ایماندار افسر کو چلاس سے کسی دوسرے ضلع میں پھینک کر نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے پن بجلی کے اہم منصوبے برسوں سے التواء کا شکار ہیں جس میں ٹھیکدار اور ادارے کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت شامل ھے ۔
#تعلیم
دیامر کی غریب اور پسماندہ کی اہم وجوہات میں تعلیم سے دوری بھی شامل ہے آج بھی پورے ضلع میں صرف ایک گرلز ہائی سکول ھے جس میں طالبات کا اتنا رش ھوتا ھے کہ سکول کی بلڈنگ ناکافی ھے ہوم سکولز کے نام پر ایک الگ کاروبار برسوں سے جاری ہے سکولوں کے حوالے سے ماضی قریب میں جس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں اس سے دیامر کا منفی تاثر دنیا کے سامنے آیا ہے ضلع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کے دعوے بہت کئے گئے تعلیمی جرگے کے نام پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن پرائمری اسکول سے لیکر یونیورسٹی کیمپس تک کے حالات قابل رحم ہیں کچھ اپنوں اور کچھ غیروں کی سازشوں نے دیامر کی بنیادی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں ۔
#صحت
چلاس میں 24 سال قبل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ھوا 23 سال بعد کہی جاکر ہسپتال کی تعمیر کا کام کسی حد تک پایہ تکمیل کو پہنچا لیکن اس عرصے میں ہسپتال قابل ڈاکٹروں اور دیگر سہولیات سے محروم رہا اب کہی جاکر کچھ ڈاکٹروں کی ہسپتال میں موجودگی ممکن ھوئی ھے لیکن ہسپتال میں اہم سہولیات کا فقدان ھے بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال میں بھی ایک مافیا ھے جو ہسپتال کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایکسرے کی فلم تک ہسپتال میں میسر نہیں ہے حالانکہ شاھراہ قراقرم اور بابوسر روڑ میں پیش آنے والے حادثات کے زخمیوں کو بھی علاج کے لیے یہاں لایا جاتا ہے چلاس میں مکمل سہولیات سے آراستہ ہسپتال وقت کی اہم ضرورت ھے ۔

چلاس شہر میں نکاسی اب کا کوئی نظام سرے سے موجود نھیں ھے خستہ حال واٹر سپلائی کے نظام سے بہہ کر آنے والا پانی ، گھروں کی نکاسی اور بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں میں بہتا ملے گا ۔

دیامر کے ہیڈکوارٹر چلاس میں اگر کو آپ گلی محلوں سے گزرنے کا اتفاق ھوگا تو آپ اپنے کان پکڑ کر رہ جائیں گے انتہائی تنگ گلیاں اور رابطہ سڑکیں وہ بھی ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات کا منظر پیش کرتی دیکھائی دینگی ۔

چلاس شہر میں آپ موسم سرما ، موسم گرما ، بہار یا خزاں میں جائیں آپ کو سیزنل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی گھٹیا ترین سروس کا سامنا کرنا پڑے گا اکثر اوقات ٹاور بند رکھے جاتے ہیں یوں دیامر بھر میں اور چلاس میں بلخصوص آپ کو ایس کام سروس مردہ حالت میں ملے گی اب بھی دیامر کے بہت سے علاقے ہیں جہاں سروس میسر نہیں ہے ۔

دیامر کا شمار ملک کے غربت زدہ اضلاع میں ھوتا ھے یہاں کے عوام کی اکثریت کو غربت اور بےروزگاری کا سامنا ہے روزگار کے مواقع نہ ھونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بے روزگای عروج پر ھے جو مذید کئی مسائل کو جنم دینے کا باعث بنتی ھے ۔
دوستوں ان سطور میں دیامر اور اس کے ہیڈکوارٹر میں بسنے والے عوام کو درپیش حالات کو مختصر الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش ھے جس سے آپ کو دیامر کی پسماندگی ، غربت اور دیگر مسائل کو سمجھنے میں مدد ملے گی اس وقت گلگت بلتستان میں حکومت دیامر کی ھے حاجی گلبر خان تانگیر سے تعلق رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ دیامر اور اس کے ہیڈکوارٹر چلاس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سنجیدہ کوشش کریں باقی دیامر کے منتخب ممبران اسمبلی تو گلگت میں بیٹھ کر مزے کر رہے ہیں جو پانچ سال مکمل ھونے پر پھر حلقے میں جائیں گے اور قومیت کے نام پر پیسوں کی بنیاد پر ووٹ لیکر دوبارہ اسمبلی میں آنے کے بعد اگلے پانچ سال تک اپنے علاقے کی طرف مڑ کر نہیں دیکھیں گے ۔

از قلم ۔ عبدالرحمان بخاری گلگت

01/07/2024

جمعیت طلبہ عریبیہ دینی مدارس کے تعلیمی نظام میں کیسے بہتری لا رہی ہے آئیے جانتے ہیں جمعیت طلبہ عریبیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد افضل سے شاہد ندیم کے پوڈ کاسٹ میں

01/07/2024

دیو شہزادی پہ عاشق ہو گیا ۔
شہزادی کو دیو کس طرح اغوا کرتا ہے ۔
بہرام بادشاہ اور اس کی شہزادی کی محبت کی کہانی میں دیو نے کس طرح مداخلت کی۔
جانتے وقار احمد راجپوت کی اس رپورٹ میں

01/07/2024

قراقرم انترنیشنل یونیورسٹی میں کیمسٹری آف میڈیسنل پلانٹس کے عنوان پر پہلی تین روزہ بین لااقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا...مختلف سٹالز بھی لگائے گئے دیکھیے جی ایم این کی خصوصی رپورٹ

01/07/2024

گلگت کارگاہ روڈ خستہ حالی کا شکار حکمران طبقہ ستو پی کر سو گئے ۔۔۔ دیکھیے وقار راجپوت کی خصوصی رپورٹ

01/07/2024

پسن نگر میں راکا پوشی کے دامن میں واقع سرسبز شاداب قدرتی کرکٹ سٹیڈیم سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا سیاحوں کی سہولت کے لیے قدرتی کرکٹ سٹیڈیم کے چند قدم فاصلے پر سکون ہوٹل کھولا گیا جہاں لہلہاتے درخت اور ںہتی ندیاں آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتے ہیں ۔

01/07/2024

گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقہ بابو سر ٹاپ پر سیاحوں کا رش۔۔۔ خصوصی رپورٹ دیکھیے

محرم الحرام 2024 کے حفاظتی اقدامات IGP کی زیر صدارت پولیس ھیڈ کواٹرز میں اعلٰی سطح اجلاسملک بھر کی طرح گلگت بلتستان پولی...
01/07/2024

محرم الحرام 2024 کے حفاظتی اقدامات IGP کی زیر صدارت پولیس ھیڈ کواٹرز میں اعلٰی سطح اجلاس
ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان پولیس بھی محرم 2024 کے دوران امن و آشتی کے تسلسل کیلئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے رھی ھے۔ یکم محرم سے یوم عاشورہ تک تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں سیکورٹی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ کیلئے پولیس ہیڈ کواٹرز میں IGP گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں گلگت رینج ، بلتستان اور دیامر/استور رینج کے ڈی آئی جیز نے متعلقہ رینجز میں محرم کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات پر بریفنگ دی
اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے کہا کہ محرم 2024 کے دوران امن وامان اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت , انتظامیہ , پولیس اور دیگر لاء انفورسنگ ادارے اور عوام الناس نے مشترکہ طور پر کاوشیں کرنی ھے
اُنہوں نے رینجز کے ڈی آئی جیز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اپنے رینجز میں پیس کمیٹی اور پولیس لیزان کمیٹی کے ممبران اور معززین کے ساتھ بیٹھک کی جائے
ماتمی جلوسوں کے روٹس کی جانچ پڑتال کریں
کیبل اور پرنٹنگ پریس والوں سے ممنوع مواد سے اجتناب کیلئے سرٹیفیکیٹ لیں, امام بارگاہوں کے آپاس پاس اور جلوسوں کے روٹس پر رہائش رکھنے والوں کو بھی اجنبی اشخاص کو نہ ٹہرانے سے متعلق آگاہ کیا جائے
ساتویں محرم سے یوم عاشورہ تک نکلنے والے چھوٹے بڑے جلوسوں کے روایتی راستوں کا پہلے سے سیکورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے, پوری فورس ڈیوٹی انسٹریکشن اور ایڈ وائزری بُک کا مطالعہ کرے جو پہلے ایشو کی گئی ھے, ہوٹل آئی کے علاوہ بھی گیسٹ ہاؤسیز کے مالکان سے مشکوک افراد سے متعلق میٹنگ کریں,
دیامر بابوسر اور غذر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے
لیڈی پولیس اہلکاران کو بھی Active کیا جائے۔ سیف سٹی میں واچنگ کیلئے مختلف شفٹوں کا اہتمام کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر ممنوع مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔جن اضلاع میں نفری کی کمی ھے فوری طور پر ARP سے نفری بھیجی جائے۔
اطلاعات کی بر وقت وصولی اور ترسیل کیلئے تمام کنٹرول رومز Active کئے جائیں۔
رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے مختلف سکاؤٹس کیساتھ محرم سے پہلے میٹنگ کا انتظام کیا جائے۔میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر نوید احمد نثار خواجہ, ڈی آئی جی فرخ رشید, ڈی آئی جی آصف اقبال مہمند, ڈی آئی جی مرزا حسن سی پی او کے اے آئی جیز و ایس ایس پیز اور ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی

10/12/2023

ونٹر سپورٹس کے انعقاد کے بعد سیاحت کو ملکی اور بیرونی سطح پر فروغ مل رہا ہے۔۔۔ جی بی کے نوجوان کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔۔
پریزیڈنٹ ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کرنل (ر) امجد ولی کی محمد عالم کے پروگرام میں گفتگو۔۔۔۔

09/12/2023

گلگت میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔۔۔ ماشاءاللہ ہمارے معاشرے میں مرد حضرات خواتین کو بہت عزت دیتے ہیں۔۔۔
سائنٹیفک آفیسر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گلگت بلتستان مشل زہرا کا مارام کے پروگرام ہماری ذمہ داریاں میں گفتگو۔۔۔

08/12/2023

گرینڈ امن جرگہ/ اسمبلی کی صورتحال/ مذمتی احتجاج

وی لاگ : طاہر رانا

08/12/2023

بچوں کی تربیت ایک اہم مسئلہ ہے قران اور حدیث کی روشنی میں بچوں کی تربیت سب سے بہتر ہو سکتی ہے۔۔۔
دیکھیے پروگرام آج کی بات نوید افضل کے ساتھ صدیق احمد روغانی ہیڈ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سپورٹ ڈیپارٹمنٹ،کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آباد کی گفتگو

08/12/2023

اپنوں نے نظر انداز کیا / قدرت نے ساتھ دیا۔
سپیشل ایبلٹیز کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے بہن بھائی حمیظ الدین اور تہمینہ ہنزائی کی طاہر رانا کے پروگرام میں گفتگو

08/12/2023

کشروٹ گرلز سکولز میں سجی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب۔۔۔
خصوصی رپورٹ دیکھیں۔

Address

Gilgit
15100

Telephone

+923555019323

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Media Network:

Videos

Share