Khyber Ghag Official

Khyber Ghag Official We Inform People To Entertain,Educate & to Sansitize the Public for their Right We Work for Hummunity
(1)

Hi iam Hikmat Afridi,Iam a Professional Journalist,Our job is to Inform People,Entertain and to Sansitize the Public for their Right We are also work for Humunity

17/05/2024

ضلع خیبر علی مسجد میں شدید آندھی

15/05/2024

پولیس ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے

15/05/2024

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان.پیٹرول 15 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کا امکان ہے

15/05/2024

یہودی ایجنٹ احتجاج کا عنوان ہے،کوئی گالی نہیں ، مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں یہودی ایجنٹ کیوں کہہ رہا تھا،
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان

کاروان کرکٹ کلب پاکستان کے کھلاڑیوں اور منیجمینٹ پر مشتمل پاکستان قومی کرکٹ ٹیم و انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز ...
15/05/2024

کاروان کرکٹ کلب پاکستان کے کھلاڑیوں اور منیجمینٹ پر مشتمل پاکستان قومی کرکٹ ٹیم و انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کا ضلع خیبر کے تاریخی مقامات کا دورہ،
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم و انڈر 19 کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں سمیت کوچز نے آج ضلع خیبر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔دورے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث، پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ، قاسم اکرم(سابق کپتان پاکستان انڈر 19) ہیڈ کوچ کاروان کرکٹ کلب/ کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ مسرور احمد،اسلام یونائیٹڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس سمیت کاروان کرکٹ ٹیم کے دہگر کھلاڑیوں اور کاروان کرکٹ ٹیم (یو اے ای) کے عہدیداران شامل تھے۔ جمرود میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر عباس خلیل اور ایس ایچ او جمرود عدنان افریدی نے خوش امدید کہا اور سیکورٹی فراہم کی جبکہ لنڈیکوتل میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی شاہ نے ان کو خوش امدید کہا۔
کاروان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں و آفیشلز نے ضلع خیبر دورے کے دوران جمرود میں تاریخی باب خیبر، علی مسجد قلعہ اور مچنی کا دورہ کیا جہاں پر ان کو ضلع خیبر کے تاریخی مقامات کے پس منظر و تاریخ کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ دورے کے موقع کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر تاریخ سمیت کھیلوں کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہمارے سینئیر کھلاڑی ساںق کپتان شاہد خان آفریدی جیسے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیرو کا تعلق بھی ضلع خیبر سے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز باولر شاہین شاہ آفریدی، عثمان شینواری،ثمین گل آفریدی، عامر حسن کا تعلق بھی ضلع خیبر سے ہیں۔کھلاڑیوں نے اپنے ضلع خیبر دورے کو اہمیت کا حامل سمجھتے ہوئے کافی مفید قرار دیا اور ضلع آمد کیلئے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ خیبر، فرنٹئیر کور اور خیبر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق انکا آفس تمام خیبر کے عوام بشمول خیبر پولیس کا اپنا آفس ہے جہاں وہ آکر اپنے مسائل ہمارے سامنے رکھ...
15/05/2024

ڈی پی او خیبر کے مطابق انکا آفس تمام خیبر کے عوام بشمول خیبر پولیس کا اپنا آفس ہے جہاں وہ آکر اپنے مسائل ہمارے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ڈی پی او خیبر کے مطابق پولیس حکام نے فاٹا پولیس ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو مذاکرات کے لئے سی سی پی او آفس پشاور طلب کیا تھا تاکہ جو بھی مسلے ہو اس پر بات چیت کی جائے اور انکا حل نکالا جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیس جوانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈی پی اوز سمیت سی پی او آفس کے دروازیں ہمہ وقت کھلے ہیں اور کھلا رہیں گے۔

اہم  #خبرایف آئی اے ٹرمینل کی منتقلی کے باعث  #پیدل آمدرفت، کے لیے بارڈر 17 مئی سے 19 مئی تک بند رہے گا۔ #تورخم پوله به ...
15/05/2024

اہم #خبر
ایف آئی اے ٹرمینل کی منتقلی کے باعث #پیدل آمدرفت، کے لیے بارڈر 17 مئی سے 19 مئی تک بند رہے گا۔
#تورخم پوله به د FIA ټرمینل بدلولو له امله د مئی له 17 څخه تر 19 پورې تړلې وی

The border will remain closed from 17 May to 19 May due to shifting of FIA terminal

ملاگوری سسوبی ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق،نوجوان کی لاش نکال دی گئیتفصیلات کے مطابق جمرود سب تحصیل ملاگوری علاقہ پائند...
15/05/2024

ملاگوری سسوبی ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق،نوجوان کی لاش نکال دی گئی
تفصیلات کے مطابق جمرود سب تحصیل ملاگوری علاقہ پائندی للمہ سسوبی ڈیم میں نہاتے ہوئے احمد فراز نامی نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد کے مطابق احمد فراز دوستوں کے ساتھ ڈیم نہانے کے لئے گیا تھا جہاں پر وہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔نوجوان کی لاش ڈیم سے نکال کر خاندان کے حوالے کردی گئی۔

ضلع خیبر لنڈیکوتل چاروازگے چیک پوسٹ دیوار کے ساتھ گھی کے ڈبے میں رکھا گیا 8 کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پ...
15/05/2024

ضلع خیبر لنڈیکوتل چاروازگے چیک پوسٹ دیوار کے ساتھ گھی کے ڈبے میں رکھا گیا 8 کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس ذرائع

ضلع خیبر وادی تیراہ کے قیمتی جنگلات کی کٹھائی اور لکڑی کے سمگل ہونے کا عمل جاری ہے.اس قسم کے بے دریغ کٹھائی سے نہ صرف عل...
14/05/2024

ضلع خیبر وادی تیراہ کے قیمتی جنگلات کی کٹھائی اور لکڑی کے سمگل ہونے کا عمل جاری ہے.اس قسم کے بے دریغ کٹھائی سے نہ صرف علاقائی عمائدین کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ قدرتی جنگلات کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے.

خیبر ڈی پی او آفس کو تالا لگا دیا گیا. ذرائع
14/05/2024

خیبر ڈی پی او آفس کو تالا لگا دیا گیا. ذرائع

جمرودانتظامیہ کی طرف سے سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبرآفس جمرودتحصیل سے منتقلی کا جاری نوٹس ہمیں منظور نہیں۔خیبر ڈیسبل ویلفیئرآ...
14/05/2024

جمرودانتظامیہ کی طرف سے سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبرآفس جمرودتحصیل سے منتقلی کا جاری نوٹس ہمیں منظور نہیں۔خیبر ڈیسبل ویلفیئرآرگنائزیشن کا جمرودپریس کلب کے سامنے احتجاج
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرمیں خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے کام کرنے والی تنظیم خیبرڈیسبل پرسن آرگنائزیشن کے زیراہتمام جمرودپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر تنظیم کے صدر حضرت اللہ کے ہمراہ کثیرتعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کیں انہوں نے کہا کہ تحصیل جمرودمیں واقع خصوصی افراد کی رجسٹریشن اور فلاح وبہبورکے لئے کام کرنے والی واحد سرکاری محکمہ سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبرآفس کو جمرود انتظامیہ نے منتقلی کا نوٹس جاری کیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک سوشل ویلفیئر کے مستقل دفتر کے لئے جگہ تک میسر نہیں۔پہلے اس دفترکے لئے جمرودتحصیل میں واقع بیچلرہاسٹل میں جگہ دی گئی تھی جو کچھ سال پہلے جمرودانتظامیہ نے پولیس تھانہ کے لئے جگہ خالی کرنے کے نوٹس پر وہاں سے سوشل ویلفیئرآفس سٹاف کو نکال دیا۔جس سے خصوصی افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا اور جمرودانتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس پر انہوں نے جمرودتحصیل میں ایگریکلچر آفس میں کچھ خالی کمرے دے کر آفس وہاں منتقل کیا۔اب وہاں سے پھر جمرودانتظامیہ نے آفس منتقلی کا نوٹس جاری کیاہے لیکن اس کے متبادل جگہ بھی نہیں دے رہے اور تحصیل سے باہرکسی پرائیوٹ جگہ پر کرایہ پر دفتر کھولنے کا کہا گیا ہے۔اگر یہاں سے دفتر منتقل کیا گیا تو خصوصی افراد ہسپتال، نادرا سے جیسے دیگرسہولیات سے محروم ہوجائے گے۔کیونکہ خصوصی افراد کو رجسٹریشن میں ان کی ترجیہی بنیادوں پر ضرورت پڑتی ہیں۔اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خصوصی افراد کو دوبارہ مشکلات میں ڈالنے سے بچنے کے لئے تحصیل جمرودمیں محکمہ سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبرکے لئے متبادل آفس فراہم کی جائے بصورت دیگر باب خیبرکے مقام پر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گے۔

ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ خیبر تکیہ کے مقام پر علاقے کے عوام نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے موقع پ...
14/05/2024

ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ خیبر تکیہ کے مقام پر علاقے کے عوام نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے موقع پر روڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیاگیا ہیں

علاقے کے عوام کا کہنا ہیں کہ گزشتہ دنوں احتجاج کے موقع ٹیسکو حکام نے 4گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا تاہم مزکورہ بجلی فراہم نہیں کردی گئی جس کے باعث دوبارہ احتجاج کے موقع پر روڈ بند کر دیاگیا ہیں

علاقے کے عوام کا کہنا ہیں کے پرانے شیڈول کے مطابق بجلی بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور پاک افغان شاہراہ بند رہے گی

جمرود،انجمن تاجران جمرود کا ٹیکسز نفاذ کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شٹر ڈاؤن ہڑتالتفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی...
14/05/2024

جمرود،انجمن تاجران جمرود کا ٹیکسز نفاذ کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شٹر ڈاؤن ہڑتال
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود تاریخی باب خیبر کے مقام پر انجمنِ تاجران جمرود کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ و شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں کے تاجران کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اس وقت تک ٹیکسز لاگو نہ کیا جائے جب تک تاجروں کو سہولیات نہ دی جائے۔احتجاجی مظاہرے میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاؤہ تاجر رہنماؤں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور ٹیکسز کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے انجمن تاجران جمرود کے صدر کاشف اقبال آفریدی ،جنرل سیکرٹری عبدالعزیز آفریدی ،فنانس سیکرٹری کامران آفریدی،انجمن تاجران سخی پل بازار کے صدر ارباب افریدی،جے یو آئی ف کے سید کبیر افریدی،پی ٹی آئی کے اشفاق احمد آفریدی ،زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناءاللہ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی و آپریشنز میں قبائلی تاجروں کا کافی نقصان پہنچا ہے سب سے پہلے حکومت ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیکسسز کا نفاذ قبول نہیں ہے،قبائلی اضلاع میں حکومت ٹیکسسز کے نفاذ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ظالمانہ ٹیکسسز کے نفاذ سے تاجروں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے تاجروں کو ریلیف دیا جائے کیوں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تاجروں کا بڑا نقصان ہوا ہے لہذا ہمیں سہولیات فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو مالاکنڈ اور قبائیلی تاجروں کے ہمراہ صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دے گے۔

خیبر ضلع بھرمیں منشیات کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری معاشرے میں بے راہ روی پیداکرنے والے موت کے سوداگروں کےخلاف بڑے پ...
14/05/2024

خیبر ضلع بھرمیں منشیات کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری معاشرے میں بے راہ روی پیداکرنے والے موت کے سوداگروں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری موٹرکار کے زریعہ بھاری مقدارمیں ائس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کے 7کلوگرام ائس برآمد کرکےملوث3ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔
ائس سے نوجوان نسل کو بچانے اور منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں اورنوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانا خیبر پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر خصوصی کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ایس ایچ او عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈشنل ایس ایچ او مولاداد نے تھانہ حدود جمرود خرکی اباد چوکی کے قریب خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر FDW885 کہ خفیہ خانوں سے 7 کلوگرام ائس برآمد،برامد شدہ منشیات ائس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑ سے زیادہ بنتی ہیں۔گرفتار تینوں ملزمان رومان ضیاء ولد بیت اللہ سکنہ غنڈی مندتوں کوتی،شاہ فہد ولد لعل مولا سکنہ خوگہ خیل لنڈیکوتل محمد شریف ولد نسید خان سکنہ ذخہ خیل کو گرفتارکرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا۔
ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے کہاکہ ائی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات خان کہ ویژن کے مطابق ضلع بھر میں خیبر پولیس نے منشیات بلخصوص آئس کے سمگلروں اورخرید و فروخت میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی ہے جو کہ قابل ذکر ہیں منشیات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہیگاہ۔

جنوبی وزیرستان کے گاؤں تنگی بدین زئی میں مبینہ ڈرون حملہ، جس میں مکمل خاندان شہید ہوا ہے۔ جوکہ کل کئی سالوں بعد  اپنے گا...
14/05/2024

جنوبی وزیرستان کے گاؤں تنگی بدین زئی میں مبینہ ڈرون حملہ، جس میں مکمل خاندان شہید ہوا ہے۔ جوکہ کل کئی سالوں بعد اپنے گاؤں آیا تھا ۔ عالمزیب محسود

جمرود : جمرود بازار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حاجی عابد آفریدی موقع  پر جانبحق جبکہ دو ساتھی زخمی ہوگئےہیں،، ز...
12/05/2024

جمرود : جمرود بازار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حاجی عابد آفریدی موقع پر جانبحق جبکہ دو ساتھی زخمی ہوگئےہیں،، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،،،، ملزمان کی تلاش جاری ہے،،،،پولیس

12/05/2024

مینگورہ بائی پاس پر یہ ننھا چھوٹا بچہ ببل گم بھیچ رہا تھا۔ اس پھول سے بچے کا ببل گم بھیچنے کا طریقہ بہت منفرد تھا۔ وہ انگریزی بول کر لوگوں کو اپنی طرف مائل کر رہا تھا۔ ویسے تو انگریزی بولنا کوئی خاص بات نہیں ہے البتہ جس کانفڈنس کے ساتھ یہ بچہ بات کر رہا تھا تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سوات کے بچے اور نوجوان وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بھیک مانگنے کے بجائے ہر قسم کے حالات اور آفات سے مقابلہ کرنے کی ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ضلع خیبر جمرود باب خیبر کے مقام پر آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کے زیر اہتمام حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی د...
12/05/2024

ضلع خیبر جمرود باب خیبر کے مقام پر آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کے زیر اہتمام حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری
پیر کے روز قبائلی مشران کے ساتھ مشاورت کے بعد مشترکہ فیصلہ کرینگے جس میں ڈی پی او دفاتر کی تالا بندی سمیت دیگر آپشنز کو زیر غور لایا جائے گا۔تمام سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورس و ایف آر پی اہلکاروں کو اپنے اضلاع واپس بیجھا جائے،
تفصیلات کے مطابق جمرود باب خیبر کے مقام پر آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کے زیر اہتمام حقوق کے حصول کے لئے تیسرے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری رہا جس میں تمام قبائلی اضلاع سمیت ایف آر ارز سے تعلق رکھنے والے قبائلی پولیس عہدیداروں سمیت پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی چیئرمین سید جلال وزیر، ڈی ایس پی آیاز خان،حبیب اللہ،سوالزر خان،مظہر آفریدی اور دیگر نے کہاکہ آئی جی خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع کو ایس پیز بیجھنے کا آرڈر واپس لے۔سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس و ایف آر پی بیجھے گئے تمام قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو واپس اپنے اضلاع بیجھا جائے کیونکہ قبائلی اضلاع کے پولیس سی ڈی ٹی،ایلیٹ فورس و ایف ار پی ذمہ داریاں خود نبھا سکتے ہیں۔پیر کے روز قبائلی مشران کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں قبائلی اضلاع سمیت ایف ارز میں ڈی پی اوز دفاتر کی تالا بندی کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دیگر آپشنز کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔احتجاجی دھرنا شرکاء نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے سابقہ لیویز و خاصہ دار فورس ایک ٹرین فورس ہے جنہوں نے سخت و گھٹن حالات میں ڈیوٹی امور بہترین و احسن طریقے سے سرانجام دئے ہیں۔آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی ممبران نے کہاکہ جب ڈیوٹی و قربانی کا وقت آتا ہے تو سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس؛ فورس ہوتی ہے مگر جب بات حقوق کی آتی ہے تو پھر ہمیں انپڑھ و ان پروفیشنل فورس ڈیکلئیر کردیا جاتا ہے جو کہ منافقانہ روایہ ہے۔آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی ممبران نے کہاکہ آفواج پاکستان قبائلی اضلاع پولیس کے حقوق کے لئے گرنٹیر تھی لہذا افواج پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے کیونکہ گرنٹیر کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کو ھم بڑے بھائی سمجھتے ہیں لہذا افواج پاکستان اپنی گرنٹیر و بڑے بھائی کی ذمہ داری کو پورا کرے۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ ھم فاٹا انضمام کو من و عن سے قبول کرتے ہیں تاہم اس صورت میں کہ جب ہمیں وہ تمام حقوق دئے جائینگے کہ جسکا وعدہ ہمارے ساتھ اپیکس کمیٹی میں کیا گیا تھا بصورت دیگر ہمیں فاٹا انضمام منظور نہیں ہے۔جب سے انضمام ہوا ہے اس وقت سے پاکستان تحریک انصاف صوبائی حکومت میں لہذا پی ٹی آئی حکومت قبائلی اضلاع کے پولیس پر رحم کرے اور قبائلی اضلاع و ایف آرز سے جتنے منتخب نمائندہ گان ہے وہ قبائلی اضلاع کے پولیس کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسمبلی کی فلور پر قبائلی اضلاع کے پولیس کے لئے مکمل سٹرکچر و مراعات دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

11/05/2024

وادی تیراہ۔ ڈی ایف او خیبر وادی تیراہ میدان سے لکڑی سمگل کرنے میں ملوث ہے ،حاجی شیر محمد آفریدی کا وادی تیراہ سے لکڑی سمگلنگ کے حوالے سے انکشافات۔
مزید تفصیلات ویڈیو میں ۔۔۔۔۔

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخواتحقیقاتی رپورٹ: pLs:00342محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کی جانب سے مزید اکیس دہشتگ...
11/05/2024

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا
تحقیقاتی رپورٹ: pLs:00342

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کی جانب سے مزید اکیس دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی گئی-

1: مصباح ولد فرید ساکن ناصرباغ، پشاور
2: اختیار علی ولد نوربادشاہ ساکن چارسدہ
3: اکرام اللہ ولد نجیب اللہ ساکن چارسدہ
4: بختیار ولد کامل خان ساکن جمرود، ضلع خیبر
5: ولید خان ولد طوطی گل ساکن ملک دین خیل، ضلع خیبر
6: شاہ عالم ولد میرعالم ساکن جمرود، ضلع خیبر
7: احسان اللہ ولد فواد خان ساکن ضلع صوابی
8: جبران خان ولد جودر خان ساکن ضلع صوابی
9: شہریار ولد اسلام گل ساکن چارسدہ
10: اخترعلی ولد سیدان گل ساکن درہ آدم خیل
11: شاہ گل ولد کبیرخان ساکن درہ آدم خیل
12: کامران ولد رشید ساکن درہ آدم خیل
13: عثمان غنی ولد عدنان غنی ساکن کوہاٹ
14: عنایت الرحمان ولد عبدالکریم ساکن کوہاٹ، جنگل
15: قیادت خان ولد فرحان خان ساکن متنی، ضلع پشاور
16: واجداللہ ولد ادریس خان ساکن متنی، ضلع پشاور
17: کبیرخان ولد عادل نواز خان ساکن درہ آدم خیل
18: کفیل احمد ولد اشفاق احمد ساکن ناصرباغ، ضلع پشاور
19: ناصرملک ولد کفیل ملک ساکن متھرا، ضلع پشاور
20: حیدرعلی ولد نورزمان خان ساکن متھرا، ضلع پشاور
21: سیدعالم ولد عظمت خان ساکن متنی، ضلع پشاور

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کے مطابق مذکورہ تمام دہشتگرد صوبے بھر میں بھتہ خوری، فنڈنگ، دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات، موبائل سنیچنگ اور اس کے علاوہ مختلف دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں-

ضلع خیبر جمرود بازار ایجوکیشن آفس کے سامنے بیوٹفیکشن کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا جبکہ جو تھوڑا بہت کام ہوا تھا وہ بھی خستہ ح...
11/05/2024

ضلع خیبر جمرود بازار ایجوکیشن آفس کے سامنے بیوٹفیکشن کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا جبکہ جو تھوڑا بہت کام ہوا تھا وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔
جمرود بازار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے قریب بیوٹفیکشن کا منصوبہ منظور ہوا تھا جس میں فٹ باتھ کی تعمیر،گرین بیلٹ و کرسیوں کی تنصیب کے ساتھ دیوار کی بیوٹفیکشن شامل تھی اور اس پر تھوڑا کام ہونے کے بعد ایک سال گزرنے کے بعد کوئی کام نہیں ہوا ہے جس کے باعث منصوبہ تاحال پایا تکمیل تک نہ پہنچ سکا جبکہ تھوڑا بہت کام ہوا تھا تو وہ بھی خستہ حال ہوگیا ہے اور جو کرسیاں نصیب کی گئی ہے وہ توڑ پوڑ کا شکار ہوکر اس میں رات کو کتے سوتے ہیں اور مزکورہ جگہ پر اب ٹیکیس سٹینڈ بھی بن گیا ہے۔مزکورہ منصوبہ یا تو کرپشن کا شکار ہوگیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ٹھیکیدار رقم ہڑپ کرکے سائڈ لائن ہوگیا ہے۔ایم این اے اقبال آفریدی، ڈی سی خیبر اور تحصیل چیئرمین اس حوالے سے ایکشن لیکر مزکورہ منصوبے کا سٹیٹس چیک کرکے متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لے۔

لیویز اور خاصہ دار فورس کا جمرود باب خیبر کے مقام پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ھم چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم،صدر پاکست...
11/05/2024

لیویز اور خاصہ دار فورس کا جمرود باب خیبر کے مقام پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری
ھم چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم،صدر پاکستان،آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف،کور کمانڈر پشاور،گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا،آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائلی اضلاع کے فورس کو اپنے آئینی اور قانونی حقوق دئے جائے۔ہمارے ساتھ 22 نکات کے مطابق وعدوں کو عملی جامع پہنایا جائے۔آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کے زیر اہتمام جمرود باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی عہدیداروں سید جلال وزیر، جہانگیر آفریدی،حبیب خان،آیاز خان،مظہر آفریدی سمیت دیگر ممبران نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس نے اس ملک،اس خطے کے امن کے لئے بیش بہاء قربانیاں دی ہے جو کہ کسی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔قبائلی اضلاع کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کے ساتھ ظلم بند کیا جائے،اس فورس کو اپنی فورس سمجھ کر مزید انکے ساتھ اپیکس کمیٹی میں کئے جانے والے وعدوں کو عملی جامع پہنایا جائے۔قبائلی اضلاع میں خاصہ دار و لیویز فورس کو خیبرپختونخوا پولیس میں ضم کرنے کے اعلی سطح پر نہ صرف اعلانات ہوئے ہیں بلکہ ھوم ڈیپارٹمنٹ آف خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جسکو مد نظر رکھتے ہوئے قبائلی اضلاع پولیس کا سٹرکچر بناکر خیبرپختونخوا پولیس کے طرز پر تمام مراعات و سہولیات دی جائے۔قبائلی اضلاع میں صرف 35 ہزار پولیس فورس کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ جوڑے انکے خاندان بھی انکے ساتھ متاثر ہورہے ہیں۔قبائلی اضلاع کی پولیس فورس نے سخت و گھٹن حالات میں اپنے جانوں سے اور اپنے خون سے ریاست پاکستان کا تحفظ کیا ہے۔اگر دیگر فورسز کے قربانیوں کو تسلیم کیا جارہا ہے تو قبائلی اضلاع کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کے قربانیوں کو بھی دل و جان سے تسلیم کیا جائے۔کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس و موجودہ پولیس فورس میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہیں اور تعلیم یافتہ اہلکار بھی موجود ہیں جو کہ ہر قسم کے حالات اور صورتحال سے نمٹنا جانتے ہیں لہذا ہمیں قبائلی اضلاع سے باہر افسران و عملے کی ضرورت نہیں ہے۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ڈی پی اوز کی تعیناتی پر صرف اور صرف سروس سٹرکچر بہتر بنانے کی حد تک رضا مندی ظاہر کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوز کے بعد قبائلی اضلاع میں مزید افسران کی تعیناتی منظور نہیں ہے جبکہ حالیہ جن ایس پیز کی تعیناتی کا آرڈر کیا گیا ہے اسکو فوری معطل کیا جائے اور ایس پیز قبائلی اضلاع آنے سے گریز کرے،ہمارے فورس کے جن اہلکاروں کو اضلاع سے باہر تعینات کیا گیا ہے اسکو فوری اپنے اضلاع بیجھا جائے۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ ھم انتظار کررہے ہیں اگر چند روز میں ہمیں مطمئین نہیں کیا گیا اور ہمارے ساتھ 22 نکات پر عمل دار آمد کے حوالے سے ٹھوس بات چیت نہیں ہوئی تو مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ ھم چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم،صدر پاکستان،آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف،کور کمانڈر پشاور،گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا،آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائلی اضلاع کے فورس کو اپنے آئینی اور قانونی حقوق دئے جائے۔ہمارے ساتھ 22 نکات کے مطابق وعدوں کو عملی جامع پہنایا جائے۔ہمارے ساتھ جو وعدے ہوئے تھے اس میں پاک آرمی گرینٹر تھے لہذا پاک آرمی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل دار آمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ بات کرے۔

10/05/2024

شیرے خیل فلاحی ٹولنہ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

10/05/2024

نتوخیل فلاحی یونین کے زیر اہتمام علی مسجد میں فرنٹیئر فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا.

ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبز میں  شہید صحافی مرحوم نصر اللہ آفریدی کیلئے دعائیہ تقریبات اس سلسلے میں ضلع خیبر کے تینوں تح...
10/05/2024

ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبز میں شہید صحافی مرحوم نصر اللہ آفریدی کیلئے دعائیہ تقریبات

اس سلسلے میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیل, باڑہ,جمرود اور لنڈی کوتل کے صحافی حضرات نے صحافی نصراللہ کے خدمات اور صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور ایثال ثواب کی خاطر فاتحہ خوانی کی گئی.
صحافیوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی جان و مال کی تحفظ یقینی بناء کر صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ خدمات پورے کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں

واضح رہے کہ آج سے 13 سال پہلے 10 مئی 2011 کو نصر اللہ آفریدی خیبر سپر مارکیٹ پشاور صدر میں کار بم دھماکہ میں شہید ہوئے تھے۔

09/05/2024

عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں عام معافی کا اعلان کر کے آگے بڑھتے ہیں، علی امین گنڈا پور
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور نے 9 مئی کو پیش آنے والے سانحے کے بارے میں عام معافی کامطالبہ کیا ہے

09/05/2024

ڈی آئی خان: اگر خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلینگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی وارننگ

اپیکس کمیٹی میں ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ہے،35 ہزار سے زائد سابقہ  قبائلی خاصہ...
09/05/2024

اپیکس کمیٹی میں ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ہے،35 ہزار سے زائد سابقہ قبائلی خاصہ دار و لیویز فورس کو حقوق دئے جائے،قبائلی اضلاع میں ایس پی تعیناتی کے جو آرڈر ہوئے ہیں فوری معطل کئے جائیں،ہمارے ساتھ 22 نکات کے مطابق وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جائے،سید جلال وزیر
تفصیلات کے مطابق آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی چیئرمین سید جلال وزیر کے سربراہی میں کمیٹی ممبران حبیب،مظہر آفریدی،حکمت آفریدی،آیاز خان،جہانگیر آفریدی سمیت دیگر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کل بروز جمعہ اپنے حقوق کے لئے جمرود باب خیبر کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں جس میں تمام قبائلی اضلاع کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کے ذمہ داران شریک ہونگے۔انہوں نے کہاکہ31 مئی 2018 کو فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ہوا ہے۔جس کے بعد قبائلی اضلاع کے خاصہ دار و لیویز فورس نے اپنے حقوق کے لئے پرامن تحریک شروع کی اور اس دوران ریاست پاکستان کے مختلف متعلقہ فورم کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی اور افواج پاکستان درمیان ضمانتی بنے۔آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا خیبرپختونخوا پولیس کے مختلف آئی جیز صلاح الدین، نعیم خان،ثناءاللہ عباسی،معظم جان اور اب اختر حیات خان کے ساتھ حقوق کے لئے ملاقاتیں ہوئی اور عمران خان کے حکومت میں ہمارے حقوق کے حوالے سے کئی اعلانات ہوئے تاہم کوئی ایفاء نہ ہوئے۔جب سے ہمارا خیبرپختونخوا میں انضمام ہوا ہے تو اس وقت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ جو مراعات خیبرپختونخوا کے دیگر پولیس فورس کو ملی گی واہی قبائلی اضلاع کے پولیس فورس کو ملی گی۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ ہمارے قبائلی فورس کو اے ون اور بی وان کے لئے اہل نہیں قرار دیا جارہا ہے جو کہ ظلم ہے۔ڈی پی اوز کو قبائلی اضلاع میں صرف سروس بک اور دیگر سٹرکچر بنانے کے لئے تعینات کیا گیا تاہم اب قبائلی اضلاع میں ڈی پی اوز فورس کے لئے عذاب بن گئے ہیں۔قبائلی اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز نے شاہی حرکات شروع کئے ہوئے ہیں اور دھڑا دھڑ ہمارے پولیس اہلکاروں کو سسپنڈ و معطل کرتے ہیں۔ھم مزکرات کے حامی لوگ ہیں۔کمیٹی ممبران نے کہاکہ ھم سپاہی،کلاس فور،سویپر کے نئے اسامیوں کے تخلیق کے لئے لیٹر بیجھے تاہم اسکو اسائن نہیں کیا جارہا ہے۔ہمارے فورس کے لئے ابھی تک ترقی کا کوئی سٹرکچر نہیں بنایا گیا ہے۔ھم باامر مجبوری باوردی احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔اس وقت 13 نکات پر مزکرات جاری ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ہمارا بھی آئی جی ہے اگر وہ صوبے کے دیگر پولیس کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرسکتے ہیں تو قبائلی اضلاع کے پولیس فورس کے لئے بھی اپنے اختیارات استعمال کرے۔ھوم ڈیپارٹمنٹ نے قبائلی اضلاع کے پولیس کو باقاعدہ خیبرپختونخوا فورس ڈکلیئر کیا ہے لہذا ہمیں خیبرپختونخوا پولیس فورس مان کر پولیس فورس کا سٹرکچر دے کر تمام سہولیات و مراعات دئے جائیں۔قبائلی اضلاع کے 35 ہزار سے زائد قبائلی اضلاع کے خاصہ دار و لیویز فورس کو تمام حقوق دئے جائے اور ہمارے جو 22 نکات ہے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ساتھ میں ان تمام قبائلی اضلاع پولیس فورس اہلکاروں کو واپس اپنے علاقوں میں تعینات کیا جائے جنکو سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ سمیت دیگر فورس کو دے کر پشاور میں تعینات کیا ہے۔قبائلی اضلاع میں جو نئے ایس پیز تعیناتی کے آرڈر دئے گئے ہیں اسکو فوری واپس لیا جائے۔قبائلی اضلاع کے خاصہ دار و لیویز فورس نے اس ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں اپنے خون سے اس ملک و خطے کی حفاظت کی ہے لہذا موجودہ وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعلی خیبر پختونخوا،کور کمانڈر پشاور، آئی جی پی خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع کے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کو فوری حقوق دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

جمرود باب خیبر کے مقام پر پاکستان زندہ باد و افواج پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمرود باب خیبر کے مق...
09/05/2024

جمرود باب خیبر کے مقام پر پاکستان زندہ باد و افواج پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمرود باب خیبر کے مقام پر سوشل ورکر و مسلم لیگ ن کے رہنماء پیر زادہ پیر کے قیادت میں 9 مئی کے مناسبت سے پاکستان زندہ باد و افواج پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جس میں سابقہ فاٹا خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی ممبران سید جلال وزیر،ڈی ایس پی مظہر آفریدی سمیت دیگر اراکین بھی شامل تھے۔ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ آجکے روز نا صرف سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں بلکہ پاک فوج کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں جس طریقے سے انہوں نے صبر کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی سے بچایا اور دشمن کے منصوبے کو ناکام بنایا۔
بلاشبہ 9 مئی کے دن کو بدقسمتی سے تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس روز شرپسندوں نے وہ کام کیا جسے بھارت جیسا دشمن ملک بھی نا کرسکا۔جو لوگ اعلانیہ انتشار پھیلاتے ہوئے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانے آئے اور شہداء کی بے حرمتی کی وہ کسی معافی کے مستحق نہیں ہے۔
پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ہم پاک فوج کے سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

Address

Khyber Pass Alimasjid
Gilgit
15000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Ghag Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share