گلگت
پاک ارمی کے اشتراک سے الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے آرایچ کیو ہسپتال گلگت میں دو دن کی آئی کیمپ منعقد کیا
اج پہلے دن آنکھوں کے ماہرین نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا ۔فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کو مفت دوائیاں سفید موتی کا علاج اور دیگر انکھوں سے متعلق بیماریوں کا علاج فراہم کیا۔لوگوں میں انکھوں کے عینک اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کیں۔فری میڈیکل کیمپ کا مقصدگلگت بلتستان کے لوگوں کو انکھوں کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے ہزاروں مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے بعد ازاں کمانڈر ایف سی این اے نے الشفا کی انتظامیہ کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی پاک ارمی جی بی کی عوام کے لیے وقتا فوقتا فری میڈیکل کے منعقد کرواتی رہی ہےتاکہ جی بی کے ہر ضلع میں عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات کے حصول میں اسانی پیدا ہو سکے
عماٸدین خومر اور عوام کا ٹرافی ہنٹنگ شکار کی مد میں وصول ہونے والی رقم کی چیک کو عماٸدین خومر کو اعتماد میں لیے بغیر غیر قانونی طور پر براجمان چیرمین کو دینے کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر ٹاٸر جلا کر احتجاج فوری طور پر چیک روکنے کا مطالبہ
گلگت
وزیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد گندم سبسڈی کے حوالے سے جاری سروے مہم کے بارے میں عوام کو خصوصی پیغام
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Haji Gulbar Khan @highlight
Office of the Assistant Director Food, Gilgit
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل
Deputy Commissioner, Gilgit Action corner
Assistant Commissioner / SDM / Administrator MC Gilgit
گلگت
علماء کونسل جاگیر بسین ، علماء کونسل حافظ آباد ،علما کونسل عثمان آباد اور دیگر ذمہ داران نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ حالیہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے بابت ہونے والے سروے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور حکومت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہم گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام افراد ٹارگٹڈ ہیں اور کسی بھی قسم کی ٹارگٹڈ سبسڈی کو نہیں مانتے ہیں لہٰذا اپنے عملہ کو محلوں میں سروے کے لیے نہ بھیجے بصورت دیگر دوران سروے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ہم ذمہ داری نہیں لیتے۔ اگر کچھ کرنے کا ہی شوق ہے تو گلگت بلتستان سبسڈی کے بابت ملنے والے گندم سے کٹ شدہ 26 فیصد گندم کو بحال کریں اور ریٹس میں اضافے کو بھی واپس لیں ۔
جاگیر بسین عثمان آباد اور حافظ آباد کے ذمہ دران اور عوام نے ٹارگٹڈ گندم سبسڈی کے لیے ہونے والے سروے کو مسترد کرتے ہوۓ سروے ٹیم کو واپس بھیج دیا
سکارکوئی گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون راقبہ کی ماں اپنا فریاد لے کر سینٹرل پریس کلب پہنچ گئی ۔سماجی شخصیت ایڈوکیٹ عظمت بگورو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بیوہ ہے بیٹی جس کے 7 بچے ہیں وہ بھی معذور ہے اور بیٹی بھی بیوہ ہے۔
اسلئے بیٹی کی اعلاج سرکاری خرچہ پر کیا جائے متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ میری مدد کرے اور میری بیٹی کے علاج میں مدد کرے
ٹارگٹڈ گندم سبسڈی کے لیے ہونے والے سروے کو گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز نے مسترد کردیا ہے لہز ضلعی انتظامیہ سروے سے باز رہے
بلتستان کے عوام نے سروے مسترد کردیا
گلگت بلتستان میں پیرا میڈیکل سٹاف کا اپنے مطالبات کے میں کام چھوڑ ہڑتال جاری،
ریوائز سروس سٹرکچر کی بلا تاخیر نوٹیفیکیشن اور رسک الاؤنس کی فوری فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔
ینگ جنرل نرسنگ ایسوسی گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری اشرف بی بی کا خطاب
گلگت
کروڈوں روپے خرچ کرکے بناۓ جانے والا ڈرینچ اور کلوٹ گندگی پھسنے کی وجہ سے بار بار بند ڈومیال لنک روڈ پرانا جگلوٹ اڈہ کی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی نکاسی کا گندہ پانی ورکشاپس اور دوکانوں میں داخل تاجروں راہگیروں سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تاجر اپنی مدد آپ کے تحت صفاٸی کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈرینچ اور کلوٹ کی صفاٸی یقینی بناٸی جاۓ اور مستقل حل کے لیے اقدامات کیے جاۓ
ہماری زمینوں معدنیات پہاڑوں پر کوئی اور قابض ہے اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے
ایڈوائزر عوامی ایکشن کمیٹی فیضان میر گھڑی باغ گلگت میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
کتنی تضحیک اور تذیلیل کی بات ہے کہ نابالغ معاونین کے زریعے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ مذاکرات کو ڈھونگ رچایا گیا قراقرم یونیورسٹی کے معاملات، محکمہ جات میں مس گورننس اور دیگر معاملات پر شدید تشویش ہے اور ردعمل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا
اپوزیشن لیڈر میثم کاظم رکن اسمبلی جاوید منوا و دیگر کی پریس کانفرنس
گلگت
اپوزیشن اراکین گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں گلگت میں منعقدہ ہوا۔
اجلاس میں نااہل حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عوامی ردعمل کے مکمل تعاون و حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔
گلگت بلتستان کے مالی بحران کے باوجود حکومتی شاہ خرچیوں اور معاونین اور غیر منتخب رابطہ کاروں کی تعیناتیوں کے عمل کو مسترد کیا گیا۔
قراقرم یونیورسٹی کے معاملات، محکمہ جات میں مس گورننس اور دیگر معاملات پر شدید تشویش اور ردعمل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
اجلاس میں 8 اراکین اسمبلی موجود رہے اور 3 اراکین بذریعہ ٹیلی فون اور ذوم لنک پر موجود تھے
گلگت
صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست میں صوبائی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی شریک ہے۔
بحیثیت عوامی نمائندے ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔ غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کا مقصد ان مشکل حالات میں بھی مستحق طبقے کو ریلیف دینا ہے۔ وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے پائیدار اور قابل عمل حل کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے،جس کے ثمرات عوام تک پہنچ جائیں گے۔
*صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد*
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کئے جانے والی مشاورتی نشست کے دوررس نتائج عنقریب مل جائیں گے۔
*صوبائی وزراء*
مشاورتی نشت میں اسلام آباد سے دیگر صوبائی وزراء بھی بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں
کمینوکیشن اینڈ میڈیا منیجر سیڈو ذوہیب اختر اور ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر عدنان غازی سنٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
معاون خصوصی براۓ اطلاعات ایمان شاہ اور جامعہ قراقرم کی انتظامیہ سنٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کررے ہیں
حیدر پورہ یوتھ۔امفھری یوتھ فورم۔گلگت یوتھ اور یونیورسٹی کے طلباء پریس کلب کے باہر کے آٸی یو میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
گلگت
شمولیتی پروگرام سابق وزیراعلیٰ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے زیر صدارت سنٹرل سیکریٹریٹ مسلم لیگ (ن) گلگت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد تقریب میں سابق وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلیا
#گلگت
سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گلگت شہر میں صوبائی ہیڈ کوارٹر ٹراما سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہے
یاد رہے یہ انقلابی عوام دوست پراجکیٹ سابق مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام الناس گلگت بلتستان کےلئے عظیم تحفہ تھا،
گندم سسڈی برقرار ہے گندم سبسڈی ختم نہیں کی جارہی ہے
وزیر خوراک غلام محمد
وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کی کاوشوں سے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے طلباء نے گلوب چوک میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
گلگت
اس موقع پر طلباء الائنس کے نمائندوں نے کہا کہ معاون خصوصی ذبیح اللہ کی یونیورسٹی طلباء کے مسائل سمیت یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں اور پہلی بار ایک نوجوان رہنما نے طلباء کے مسائل کو سمجھا اور حکومتی ایوانوں میں طلباء کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے انکے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ معاون خصوصی قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے طلباء کی فیسوں میں اضافہ اور دیگر حل طلب مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر پائیدار حل کیلئے قائدانہ کردار ادا کرینگے۔
معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ نے بھی طلباء کو یقین دہانی کروائی کہ صوبائی حکومت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کے مالی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار لائے گی اور طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو مالی اخراجات اور فیسوں کی وجہ سے متاثر ہونے نہیں دیگی
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان متحد مصاحتی کمیٹی کی دونوں گروپس کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب گلگت میں پرہجوم پریس کانفرنس
عوام کی خواہش پر عوامی ایکشن کمیٹی کو یکجا کیاہے
گلگت
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ایک پیج پر آگئی آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑا اعلان کیا جاسکتا ہے عوامی ایکشن کمیٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینےکا مطالبہ کردیا
فیسوں میں اضافے کے خلاف جامعہ قراقرم کے طلبا سراپا احتجاج گلوب چوک کے آٸی یو روڈ بلاک فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
العارف سکول اینڈ ڈگری کالج جلال آباد میں ف ل س ط ی ن سے اظہار یکجہتی کے لیے پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبا نے پینٹنگز اور ٹیبلوز کے زریعے مظلوم ف ل س ط ی ن ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی
40 ہزار سے کم آمدن والوں کوموجودہ ریٹ پر ہی آٹا ملے گا
نومل
نومل سے نلتر کی طرف جاتے ہوئے S موڑ کے پاس فیڈ فیکٹری کے کام پر عوام کا شدید غم و غصے کا اظہار، حکام سے فیکٹری کا کام بند کرانے کا مطالبہ۔ نلتر نالہ سے نومل کی ہزاروں آبادی پانی استعمال کرتی ہے۔ اس فیکٹری سے علاقے میں تعفن پھیلنے کے علاوہ لوگوں میں بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاحت کا مرکز اور جنت نظیر وادی نلتر کے راستے میں اسطرح کی فیکٹری کا قیام قابل قبول نہیں ہے واضح رہے کہ اس سے قبل یہ فیکٹری غذر کے راستے میں قائم کی گئ تھی جہاں پر مرغیوں کے لیے فیڈ بنایا جارہا تھا اس سے نکلنے والا فضلہ اور بدبو کی وجہ سے عوامی سطح پر شدید ردعمل کی وجہ سے اب یہ فیکٹری S موڑ منتقل کی جا رہی ہے۔ نومل نلتر کے عوام نےحکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیکٹری کا کام فورا بند کرادیں تاکہ پینے کا پانی زہریلے مواد اور صاف ماحول آلودہ ہونے سے محفوظ رہے۔
پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کو تحلیل کرنے کے بعد دوبارہ الیکشن نہیں کروایا گیا جس کے باعث جشن آزادی گلگت بلتستان انٹر پولو ٹورنامنٹ شدید بدنظمی کا شکار رہا پولو ٹورنامنٹ کے لیے بناٸی گٸی کمیٹی اور جیوری نے اپنی اپنی من پسند ٹیموں کو فاٸنل میں پہنچانے اور جیتانے کے لیے شروع دن سے ہی غلط اور یکطرفہ فیصلے کیے اور شیڈول میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں اور ٹیموں کو آمنےسامنے کیا گیا اور سیمی فاٸنل میں تو حد ہی کردی گٸی اور بادشاہوں کا کھیل پولو کے ساتھ بارگینگ کے زریعے میچ فکس کرکے مذاق کیا گیا جشن آزادی گلگت بلتستان انٹر پولو کلب ٹورنامنٹ میں ناکافی سہولیات۔بدترین انتظامات اور بد نظمی کے باعث پولو شاٸقین نے ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی اور پولو میچز دیکھنے میں ماضی کی طرح پولو شاٸقین نے گراونڈ کا رخ نہیں کیا پولو میچز کے دوران لڑاٸی جگھڑے روز کا معمول بن چکے ہیں اور پولو کھیل کا میدان اکثر میدان جنگکا منظر پیش کرنےلگتا ہے لیکن اقربا پروری اور سٹیٹس کی بنا پر جیوری صحیح فیصلہ نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے علاقے کی بدنامی ہورہی ہے لہزا حکومت اور محکمہ سیاحت سے گزارش ہے کہ فوری طور پر پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور گلگت کے الیکشن کرواۓ تاکہ پولو کو فروع مل سکے
ایک وقت تھا جب پولو بادشاہوں اور علاقے کے معتبر لوگوں کا کھیل ہوا کرتا تھا اور پولو کھیلوں کا بادشاہ
جن کے آباؤ اجداد اس کھیل سے منسلک رہیں ہوں اور جنہوں نے اپنے دور میں اس کھیل کو عروج بخشا ان کو پولو ایسوسی ایشن میں موقع دیا جاۓ تاکہ پولو اقربا پروری اور سیاست کی نظر ہونے سے بچ سکے
جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ میں شاٸقین پولو کی عدم دلچسپی آخر کیوں؟
پیرامیڈیکل سٹاف کا ریواٸس سروس سٹریکچر کابینہ سے منظور ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے حکومت 15 نومبر تک ریواٸس سروس سٹریکچر کا نوٹیفکیشن جاری اور دیگرمسائل حل کرے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے
پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گلگت کے صدر شاہد حسین کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
Health Department Gilgit Baltistan
YDA Gilgit Baltistan Haji Gulbar Khan
PHQ Hospital Gilgit Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan