Bol Gb

Bol Gb Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bol Gb, News & Media Website, 12, Gilgit.

گاہکوچ شہر میں نکاسی کا نظام بگڑ گیا شہر کی مرکزی سڑک پر پانی جمع ہونے سے دکانداروں اور شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے بلد...
07/12/2023

گاہکوچ شہر میں نکاسی کا نظام بگڑ گیا شہر کی مرکزی سڑک پر پانی جمع ہونے سے دکانداروں اور شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے بلدیہ گاہکوچ کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

06/12/2023

استور ویلی روڑ ٹینڈر میں گھپلوں کا الزام پراجیکٹ ڈائریکٹر سردار عالم سمیت 4 آفیسران کو FiA نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد.. وزیر صحت جی بی اور دلدار احمد ملک، سیکرٹری ہیلتھ جی بی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل چلاس بس ...
05/12/2023

اسلام آباد..
وزیر صحت جی بی اور دلدار احمد ملک، سیکرٹری ہیلتھ جی بی نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل چلاس بس فائرنگ کے زخمی مریضوں کی عیادت کی اور زخمی مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ نے زخمی مریضوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چلاس فائرنگ کے پانچ شدید زخمی مریضوں کو آج گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ جی بی اور وزیر صحت جی بی کی خصوصی ہدایت پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں سی ایم ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے زخمی مریضوں کو مکمل سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ منسٹر ہیلتھ جی بی اور سیکرٹری ہیلتھ جی بی نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشی ایٹو جی بی کو ہدایت کی کہ وہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ مریضوں کی مکمل سہولت ہو۔

05/12/2023

ضلع غذر سے تنخواہ لینے والے 10 ڈاکٹروں کو 48 گھنٹے کے اندر اپنے سٹیشن پہ پہنچنے کا حکم

گلگت۔ ہڈر دہشتگردی کیس کی تحقیقات کیلئے JIT تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دیامر ہڈور کے مقام پر مسافروں سے بھری بس پ...
05/12/2023

گلگت۔
ہڈر دہشتگردی کیس کی تحقیقات کیلئے JIT تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دیامر ہڈور کے مقام پر مسافروں سے بھری بس پر دہشتگردی کے واقع کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی شیر خان کی سربراہی میں قائم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشنز کے دوران ہڈر اور مضافات سے ڈیڑھ درجن کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے JIT مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

بیٹا نے جام شہادت نوش کرگیا مگر باپ سیریز حالت میں زیر علاج زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں  آپ تمام سے ہمدردانہ گزارش با...
04/12/2023

بیٹا نے جام شہادت نوش کرگیا مگر باپ سیریز حالت میں زیر علاج زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں آپ تمام سے ہمدردانہ گزارش باپ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں اس واقعے میں جتنے بھی زخمی ہوئے ہیں ان تمام کی تندرستی کے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ سب کو آنے حفظ وامان میں رکھے

03/12/2023

سانحہ چلاس ہڈور میں ایک عظیم ماں نے خود چار گولیاں کھائی لیکن بچوں پر آنچ نہیں آنے دی۔
ماں تیری عظمت کو سلام💓
اس عظیم ماں کا تعلق غذر سے ہے

انسانی جان کی قیمت کا اندازہ تب ہوگا جب آپ انسان بن کر سوچنا شروع کرینگے۔ درندگی اور سفاکیت کے علمبردار کیا جانے کہ ایک ...
03/12/2023

انسانی جان کی قیمت کا اندازہ تب ہوگا جب آپ انسان بن کر سوچنا شروع کرینگے۔ درندگی اور سفاکیت کے علمبردار کیا جانے کہ ایک بچے کی پیدا ہونے کی خوشی سے لیکر اسکول کالج جانے تک اُس کے اہل و عیال سے کتنی یادیں وابستہ ہوجاتی ہیں۔ آصف کی جان کتنی قیمتی تھی اُن کے والدین سے پوچھو .....

یہ خوبصورت نوجوان میرے شہر گاہکوچ سے تعلق رکھتا تھا۔ کل دہشت گردی کے واقع میں شہید ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

03/12/2023

غذر
سانحہ ہوڈر چلاس
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج رات پیش آنے والے دلخراش واقع میں ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی کے ٹو موورز کی بس نمبر 4647 پر ٹوٹل 43 مسافر سوار تھے جن میں سے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے چوبیس (24) افراد بھی شامل تھے۔
بس حادثے میں ٹوٹل (19) افراد زخمی ہیں جن میں سے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے زخمی مسافروں کی تعداد نو (09) ہے جن کو صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آر ایچ کیو چلاس اور پی ایچ کیو گلگت میں ہر ممکن طبی سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔ اس دلخراش واقعہ میں ٹوٹل (09) افراد کی شہادت ہوئی ہے جن میں ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے محمد آصف ولد رحمت حسین بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱۔ مفتی شیر زمان ولد محمد اسماعیل سکنہ گوپس
۲۔ نور بیگم زوجہ اصغر علی سکنہ گاہکوچ
۳۔ تاج بیگم زوجہ یوسف سکنہ گاہکوچ
۴۔ رحمت حسین سکنہ گاہکوچ
۵۔ روشن بی بی
۶۔ صفر علی ولد رحیم علی سکنہ شیر قلعہ
۷۔ مزمل علی ولد ظفر علی
۸۔ رحمت جان ولد غلام علی سکنہ پونیال
۹۔ سہیل ولد دولت خان۔

غذر چترال ایکسپریس وے گلگت سیکشن(ہیزل سے سیروٹ)  تک فلنگ کا کام شروع ہوگیا۔
30/11/2023

غذر چترال ایکسپریس وے گلگت سیکشن(ہیزل سے سیروٹ) تک فلنگ کا کام شروع ہوگیا۔

ضلع غذر کے گاؤں گلاپور سے تعلق رکھنے والے طلب علم اسلم ولد یاسین جو گلمتی مدرسے میں زیر تعلیم تھا گزشتہ 3ماہ سے لاپتہ ہے...
29/11/2023

ضلع غذر کے گاؤں گلاپور سے تعلق رکھنے والے طلب علم اسلم ولد یاسین جو گلمتی مدرسے میں زیر تعلیم تھا گزشتہ 3ماہ سے لاپتہ ہے اس کے والدین سخت پریشان ہیں جس کسی کو بھی نظر آئے اس نمبر پر اطلاع دیں 03555801258 03109248147

29/11/2023

اسـلام آبـاد ہـائـیـکـورٹ نـے ایـون فـیـلـڈ ریـفـرنـس مـیـں مـیـاں مـحـمـد نـواز شـریـف کـو بـری کـردیـا۔

غذر ایکسپریس وے کا نیو شیڈول۔۔اس شیڈول پر مورخہ 2 دسمبر 2023 سے باقاعدہ عملدرآمد کیا جائے گا ۔
28/11/2023

غذر ایکسپریس وے کا نیو شیڈول۔۔
اس شیڈول پر مورخہ 2 دسمبر 2023 سے باقاعدہ عملدرآمد کیا جائے گا ۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعے گلگت بلتستان ماتحت عدالت میں خالی سول جج کی آسامیوں پر انم زہرا اور سیعدہ میرباز سول جج ت...
28/11/2023

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعے گلگت بلتستان ماتحت عدالت میں خالی سول جج کی آسامیوں پر انم زہرا اور سیعدہ میرباز سول جج تعینات .

ایک اور جوان موت ہائے 😢اِنّالِلّٰہِ وَاِنّااِلَی٘ہِ رَاجِعُو٘نَایک مِڈل کلاس بندہ اپنا بچپن، جوانی، خوشیاں اور سکون قربا...
27/11/2023

ایک اور جوان موت ہائے 😢
اِنّالِلّٰہِ وَاِنّااِلَی٘ہِ رَاجِعُو٘نَ

ایک مِڈل کلاس بندہ اپنا بچپن، جوانی، خوشیاں اور سکون قربان کرتا ہے کہ کسی مقام پر پہنچ سکے اور اپنے خوابوں کی تکمیل کرکے ایک باوقار اور آرام دہ زندگی اِنجوائے کرسکے . . .

مگر دفعتاً اُسے موت آ دبوچتی ہے . . . 💔

زندگی! تیرے تعاقب میں ہم
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں

گندم سبسڈی  کے خاتمے پر عوامی ایکشن کمیٹی گوپس کی جانب سے احتجاج جاری۔۔شرکاء خطاب کر رہے ہیں
27/11/2023

گندم سبسڈی کے خاتمے پر عوامی ایکشن کمیٹی گوپس کی جانب سے احتجاج جاری۔۔
شرکاء خطاب کر رہے ہیں

محکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن کیس ، نیب نے حاجی گلبر خان سمیت 6 ملزمان کو طلب کرلیا
27/11/2023

محکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن کیس ، نیب نے حاجی گلبر خان سمیت 6 ملزمان کو طلب کرلیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا احسن اقدام ۔۔۔۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بند ، کلاسس آنلائن ہونگے  گلگت بلتستان میں تیز ...
21/11/2023

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا احسن اقدام ۔۔۔۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بند ، کلاسس آنلائن ہونگے گلگت بلتستان میں تیز ترین ایس سی او سے طلبا و طالبات استفادہ حاصل کر ینگے ۔۔

21/11/2023

گزشتہ دنوں یاسین میں گندم سبسڈی خاتمے کے خلاف احتجاج کے دوران ، روڑ پر دھرنا اور لوڈ سپیکر کا استعمال ،
ایس ایچ او یاسین معطل
Yaqoob Tai

آج جامعہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام طلبہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس سٹی پارک میں ہوا جس میں دونوں الائنس کے  اتفاق ...
19/11/2023

آج جامعہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام طلبہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس سٹی پارک میں ہوا جس میں دونوں الائنس کے اتفاق رائے سے ایک الائنس بنانے پر زور دیتے ہوئے کل سے ایک ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔۔

congratulations 🎉🎉Australian Men's Cricket Team
19/11/2023

congratulations 🎉🎉
Australian Men's Cricket Team

فینز نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو چھوڑ کر گھر کو روانہ
19/11/2023

فینز نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو چھوڑ کر گھر کو روانہ

وفاق نے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ۔گلگت بلتستان کی حکومت بھی ملازمین کی تنخواہ 32 ہزا...
19/11/2023

وفاق نے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ۔
گلگت بلتستان کی حکومت بھی ملازمین کی تنخواہ 32 ہزار روپے کرنے کی جلد منظوری دے گی ۔اس حوالے سے صوبائی حکومت وفاق سے خصوصی گرانٹ کی استدعا کریگی ۔۔۔
شہاب الدین غوری

ایک استاد  کلاس میں بڑی مشکل سے30 /40 سٹوڈنٹس کو چپ کراتا ہے ۔۔۔ کمال کا آسڑیلیا والوں نے ایک لاکھ 30 ہزار کو چپ کرایا ہ...
19/11/2023

ایک استاد کلاس میں بڑی مشکل سے30 /40 سٹوڈنٹس کو چپ کراتا ہے ۔۔۔ کمال کا آسڑیلیا والوں نے ایک لاکھ 30 ہزار کو چپ کرایا ہوا ہے
Australian Men's Cricket Team

ایس پی غذر کا ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او یاسین کے خلاف ایکشن۔۔غذر۔۔۔۔۔یاسین میں منعقد ہونے والے اجتجاج پر ایس۔ایس۔پی غذ...
19/11/2023

ایس پی غذر کا ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او یاسین کے خلاف ایکشن۔۔
غذر۔۔۔۔۔
یاسین میں منعقد ہونے والے اجتجاج پر ایس۔ایس۔پی غذر شیر خان( تمغہ شجاعت ) نے SDPO یاسین اور SHO یاسین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جن کی موجودگی میں لوڈ اسپیکر کا آذادانہ استعمال کر کے لوگوں کو چندہ دینے سمیت مخلتف اعلانات کئے گئے اور اس اجتجاج جس میں روڈ بلاک کر کے عوام الناس کی پریشانی میں اضافہ کیا گیا کیوں کر مداخلت نہیں کیااس پر SHO تھانہ یاسین عیسی خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں اس سارے عمل بارے وضاحت پوچھی گئ ہے اور اندر معیاد 3 دن اپنے جواب سے ایس۔ایس۔پی غذر کو آگاہ کرنے کی ھدایت کی گئ ہے جبکہ SDPO ہمایوں خان کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اس اجتجاج بابت رپورٹ کرنے کی ھدایت کی گئ تھی نہ پہنچنے پر وارننگ دی گئ ہے کہ سر کاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کا مظاہرہ ناقابل قبول ہے اس کا مظاہرہ کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے ایس۔ایس۔پی غذر کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اجتجاج کو قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسکی اجازت دی جائے گی۔ اس کے لئے جو قانون راستہ فراہم کرتا ہے اسی پر ہم سب کو عمل پیرا ہونا پڑے گا۔
غذر پولیس۔

19نومبر۔۔۔۔ !! اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو۔۔۔۔تشریح۔۔۔۔۔ !!              مندرجہ بالا مصرعے میں اقبال غریبوں۔۔ یعن...
19/11/2023

19نومبر۔۔۔۔ !!

اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو۔۔۔۔

تشریح۔۔۔۔۔ !!

مندرجہ بالا مصرعے میں اقبال غریبوں۔۔ یعنی مردوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے عالمی دن کی آمد کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔۔۔اور وہ انکشاف کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔ ان غریبوں ۔۔۔۔یعنی ان معصوم اللہ لوک بندوں کو بتاؤ کہ آج انکا عالمی دن ہے۔۔۔۔
خواتین بلاوجہ آج تک خود کو مظلوم سمجھتی آئی ہیں جبکہ اصل مظلوم تو مرد حضرات ہوتے ہیں جنہیں اپنے عالمی دن کی بھی خبر نہیں ہوتی۔۔اور دوسری جانب خواتین کا عالمی دن یوں منایا جاتا ہے کہ مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی چار دانگ عالم میں اس دن کی آمد کے ڈنکے بجنے شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔
اقبال کے تخیل کی بلند پروازی کے کیا کہنے کہ انھوں نے عرصہ پہلے خبردار کر دیا۔۔ " ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے جب ۔۔۔۔ غریبوں۔۔ مطلب مظلوم مردانہ طبقے کا عالمی دن یوں منایا جائے گا کہ زمانے کو کانوں کان خبر نہ ہوگی۔۔۔۔ اور اس وقت " وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ" کے مصداق ہم معصوم خواتین ہی اس دن کی تشہیر فرمائیں گی ۔۔۔اور خراج تحسین کے ڈونگرے برسائیں گی۔۔۔۔لہذا۔۔۔۔
's_day

آپ سب محترم مرد حضرات کو ۔۔ تمام بزرگواروں ، برداران ، برخورداروں اور نونہالوں کو اپنا یہ گمنام سا دن مبارک ھو 😊
سلامت رہیں اپنے کنبے کے لیے اپنے گھر والوں کے لیے یونہی چھترچھایا اور سائبان بنے رہیں۔۔۔ رب کریم آپ سب کو ہمیشہ سکھ کی چھاوں میں رکھے۔۔۔۔

التماس دعا!شیر قلعہ پونیال سے تعلق رکھنے والے ننھے شہزادے راشید الم جو کہ کیسنر مرض میں مبتلا ہے اور پیمز اسلام آباد میں...
16/10/2023

التماس دعا!
شیر قلعہ پونیال سے تعلق رکھنے والے ننھے شہزادے راشید الم جو کہ کیسنر مرض میں مبتلا ہے اور پیمز اسلام آباد میں زیر علاج ہے۔
اس کے لیے اس کی فیملی کی جانب سے دعا کی استدعا کی گئی ہے۔

کیپٹن راشد حکیم شھید کے نام سے کنوداس مرکزی چوک کو منسوب کردیا گیا آئندہ شھید کے نام سے چوک کو لکھا ، پکارا اور یاد کیا ...
16/10/2023

کیپٹن راشد حکیم شھید کے نام سے کنوداس مرکزی چوک کو منسوب کردیا گیا آئندہ شھید کے نام سے چوک کو لکھا ، پکارا اور یاد کیا جائے گا ۔

گلگت یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو صحافت دوست پینل کی جانب سے مبارکباد۔ امید ہے نو منتخب کابینہ صحافیوں کو درپی...
05/10/2023

گلگت یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو صحافت دوست پینل کی جانب سے مبارکباد۔

امید ہے نو منتخب کابینہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

تحصیلدار یاسین نواب زادہ اکرام الله ریوینیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ حالیہ سیلاب کے تباہکاریوں کے جائزہ لینے کے سلسلے تھوئی ای...
24/07/2023

تحصیلدار یاسین نواب زادہ اکرام الله ریوینیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ حالیہ سیلاب کے تباہکاریوں کے جائزہ لینے کے سلسلے تھوئی ایریے کا دورہ کررہے ہیں۔

یاسر احمد کو قومی امن کونسل ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذھب ہم آھنگی پاکستان نے گلگت بلتستان کا چیرمین منتخب کیا ہے،ی...
22/02/2023

یاسر احمد کو قومی امن کونسل ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذھب ہم آھنگی پاکستان نے گلگت بلتستان کا چیرمین منتخب کیا ہے،یاسر احمد کا تعلق ضلع غذر کے گاوں گلاپور دلناٹی سے ہے۔
ضلع غذر کے سیاسی،سماجی حلقوں نے یاسر احمد کو مبارکباد پیش کیا ہے۔

صنفی برابری کی بنیاد پر معاشرے کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے : اے کے آر ایس پی کے سمینار سے مقررین کا خطاب آغا خان رو...
01/12/2022

صنفی برابری کی بنیاد پر معاشرے کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے : اے کے آر ایس پی کے سمینار سے مقررین کا خطاب

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے سوشل ویلفیئر، پاپولیشن، ویمن ڈویلپمنٹ اور یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومت گلگت بلتستان، سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی، یو این ویمن، آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ، آغا خان ہیلتھ سروسز، اور جی بی آر ایس پی کے اشتراک سے صنفی برابری پہ سولہ روزہ ایکٹویزم پر گاہکوچ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کی مالی معاونت کینیڈا کی حکومت اور UNFPA نے کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق نگران وزیر تعلیم گلگت بلتستان جناب عبدالجہان خان تھے۔ تقریب کے دیگر کلیدی مقررین میں اسرار الدین اسرار، کوآرڈینیٹر، ایچ آر سی پی گلگت بلتستان، ڈاکٹر افضل سراج، ڈی ایچ او، غذر، ڈاکٹر فرزانہ نیت، ماہرِ نفسیات، وائس آف ڈیرفنٹلی ایبلڈ پرسنز، چٹورکھنڈ (Voice of Differently Abled Persons,Chatorkhand) کے صدر علی گوہر، ایڈوکیٹ عارف، عید نامہ، ایس ایچ او وویمن تھانہ گاہکوچ شامل تھے۔ سیمینار سے قائم مقام ڈپٹی کمشنر ضلع غذر غضنفر علی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے صنفی بنیاد پر تشدد کو اجاگر کرنے میں اے کے آر ایس پی کے کردار کو سراہا۔
مقررین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ صنفی برابری کی بنیاد پر معاشرے کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔

اسرار الدین نے نشاندہی کی کہ 'گلگت بلتستان میں ڈیڑھ لاکھ بچے سکول سےباہر ہیں جن میں اڑسٹھ فیصد لڑکیاں ہیں ۔ انہوں نے عدلیہ اور وکلاء میں خواتین کی کمی کا بھی شکوہ کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کونسل میں ایک بھی خاتون ممبر نہیں ہے ۔'
علی گوہر نے کہا کہ انکے یونین کونسل میں سولہ سو میں سے تین سو افراد مختلف قابلیت کے حامل افراد ہیں جن میں سے دو سو دس کے پاس کارڈز نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جائیداد میں حصہ نہیں دیا جاتا اور وہ مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ۔

ڈاکٹر افضل سراج نے کہا کہ انہوں نے ڈی ایچ او کی حیثیت سے اپنے سٹاف کو یہ واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی خاتون سٹاف کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر فرزانہ نیت نے کہا کہ صنفی مساوات معاشرے کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے پاس علاج کے لئے آنے والوں میں ہر دس میں سے چار خواتین گھریلو تشدد کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتی ہیں ۔

غذرپاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے چیرمین سٹینڈگ کمیٹی جی بی کونسل محمد ایوب شاہ، صدر پی وائ...
30/11/2022

غذر
پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے چیرمین سٹینڈگ کمیٹی جی بی کونسل محمد ایوب شاہ، صدر پی وائی او گلگت بلتستان ڈاکٹر شاہد گلگتی اور صدر پی پی پی غذر سید جلال علی شاہ خطاب کررہے ہیں

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 67ویں نیشنل سائکلنگ چیمپئن  شب 26 نومبر سے 28 نومبر تک نشتر سٹیڈیم لاہور میں منعق...
29/11/2022

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 67ویں نیشنل سائکلنگ چیمپئن شب 26 نومبر سے 28 نومبر تک نشتر سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا جسمیں سندھ پنجاب کے پی کے بلوچستان گگت بلتستان واپڈہ اور بائکستان کی ٹمیں شامل تھی ۔ ا س ایونٹ میں گلگت بلتستان کی جونئیر سائکلنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سارہ بیگ نے 2 برونس کے میڈل اپنے نام کرتے ہوئے آل پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان کی سئنیر خواتین ٹیم سپرنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی بوائز جونئیر کی ٹیم 5 ویں نمبر پے برقرار رہی ۔۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان صاحب تھے انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹیموں میں کئی مستقبل کے چیمپئن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے سالوں میں بین الصوبائی کھیل ہمارے اندر نظم و ضبط پیدا کرنے کا کرادار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سوچ کی طرف راغب کرے گا۔مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمی میں حصہ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کھیلوں سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جیت جائیں تو ظرف کا مظاہرہ کریں اور اگر ہار جائیں تو اعلیٰ ظرفی کے ساتھ ہار تسلیم کریں اور محنت کریں تاکہ مستقبل میں ہار کو جیت میں بدل سکیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے جو سپورٹس مین سپرٹ اور نظم ضبط سیکھتے ہیں. ..

Address

12
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol Gb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share