Hamdard Wellfere Foundation Bannu Pakistan - HWFBP

Hamdard Wellfere Foundation Bannu Pakistan - HWFBP RAHAY HAQ news

13/10/2023

یہاں 5 مرلے کاپلاٹ لیکر مکان بنانا مشکل ہے
لیکن
حضور پاک نے فرمایا جس مسلمان نے دن میں سو بار درود شریف پڑھا اس نے جنت خرید لی۔

(پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی ماہوار مالی اور غذائی امداد کیلئے 35 کرو...
13/10/2023

(پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی ماہوار مالی اور غذائی امداد کیلئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئے جو کہ ائندہ دو دن کے اندر اندر تمام رجسٹر ڈ متاثرین کو ان کے موبائل سم میسجنگ کے ذریعے سے موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا جنت گل افریدی کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز شمالی وزیرستان کے ان متاثرین خاندانوں کیلئے جاری کئے گئے ہیں جن کی ابھی تک اپنے اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہو ئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت اپریشن ضرب عضب کے متاثرین میں سے 17 ہزار 3 سو کے قریب خاندان پی ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن میں وہ خاندان بھی شامل ہیں جن کی کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے واپسی ہوئی ہے ۔ مذکورہ فنڈز کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسی فنڈز میں 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ 8 ہزار روپے بطور راشن الاؤنس ہر متاثرہ رجسٹرڈ خاندان کو دئے جا رہے ہیں ۔ اعلامئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرین کے سابقہ جو بھی اقساط باقی ہیں ان پر بھی کام جا ری ہے اور بہت جلد ان لوگوں کو سابقہ اقساط کیلئے بھی فنڈز جاری کئے جا ئینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرین کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے اور پی ڈی ایم اے دن رات ان کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔

لکی مروت :- تھانہ پولیس کی کامیاب کاروائی منظر فقیر میں پولیس کا اشتہاریوں  کےساتھ  فائرنگ مقابلے میں انتہائی مطوب خطرنا...
13/10/2023

لکی مروت :- تھانہ پولیس کی کامیاب کاروائی منظر فقیر میں پولیس کا اشتہاریوں کےساتھ فائرنگ مقابلے میں انتہائی مطوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں اور بدنام زمانہ منشیات فروش حضرت علی عرف میرو سرادر سکنہ بجکن احمد زئی اور ہاروں سکنہ پہاڑخیل پکہ دونوں گرفتار اسحلہ ایمونیشن ،02 کلو گرام آئس برامد اور موٹرسائیکل قبضہ پولیس۔ ایس ایچ او گمبیلا انسپکٹر عبدالصمد خان قریشی۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت طارق حبیب کے ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، اشتہاریوں اور منشیات فرشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوے سگین مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے ،ایس ایچ او تھانہ گمبیلا عبدالصمد قریشی کو بدوران پولیو کمپین ڈیوٹی خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ تجوڑی اور گمبیلا کو قتل اقدام قتل سمیت دیگر کہی سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری حضرت علی عرف میرو سرادر سکنہ بچکن احمد ہمراہ ہارون اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قبرستان منظر فقیر کے ایک ٹھکانے پر موجود ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او گمبیلا ہمراہ پولیس پارٹی ایلیٹ فورس کے ہمراہ فوراْ جاے وقوعہ پر جاکر پہنچے تو مجرمان اشتہاریوں نے پولیس پر بہ نیت قتل اندھا دھند فاہرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے بھی پوزیشن سنبھال کرحق حفاظت خود اختیاری کی خاطر دفاعی فائرنگ کرکے پندرہ منیٹ شدید فاہرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری حضرت علی اور دوسرا ساتھی ہارون دونوں کو پولیس گرفتار کرلیاجبکہ انکے دیگر چار ساتھی ابادی دہیہ کا فاہدہ اٹھاتے ہوے موقعہ سے فرار ہوگیے پولیس نے گرفتار مطلوب مجرم اشتہاری اور بدنام زمانہ منشیات فروش حضرت علی سکنہ بچکن احمد زئی کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ 13 عدد کارتوس اور 2000گرام آئس برامد کی جبکہ انکے ساتھی ہارون سکنہ پہاڑ خیل پکہ کے قبضے سے ایک عدد پستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد ہنڈا مواتر سائیکل 125cc بھی برامد کی۔ پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ گمبیلا انسپکٹر عبدالصمد خان قریشی کا عوام کے نام اپنے پیغام میں کہناتھاکہ منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث عناصرکاخاتمہ اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس کا مشن ہے ٗعوام بھی ایسے معاشرتی جراٸم میں ملوث عناصرکی نشاندہی کرکے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکوجراءت کا مظاہرہ.

ہوسکتا ہے یہ ایک ایڈٹ تصویر ہو کیوں کہ اصل تصاویر اس سے کئی گناہ زیادہ خوفناک اور دردناک ہونگے۔ذرا غور کیجئے اسی طرح بہت...
13/10/2023

ہوسکتا ہے یہ ایک ایڈٹ تصویر ہو کیوں کہ اصل تصاویر اس سے کئی گناہ زیادہ خوفناک اور دردناک ہونگے۔ذرا غور کیجئے اسی طرح بہت سے نننے پھول ان دنوں ملبے میں دب گئے ہونگے اور ہو بھی رہے ہیں۔ویسے پوچھنا یہ تھا ان کا قصور کیا ہے؟دینی اور دنیاوی تعلیمات میں تو انسانیت کا درس بہت زیادہ دیاگیاہےلیکن جب انسان ختم ہو رہے ہو تو انسانیت کہاں کی رہے گی۔ انسانیت کے نام پر بنے ادارے بھی بے بس دیکھائے دے رہے ہیں۔شاید یہ بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

‏  #بریکنگ نیوز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ پر بمباری بند نہ ہوئی تو وہ دنیا کو گیس کی...
13/10/2023

‏ #بریکنگ نیوز

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ پر بمباری بند نہ ہوئی تو وہ دنیا کو گیس کی سپلائی بند کر دیں گے۔ قطر نے یورپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر بمباری نہ روکی گئی تو قطر یورپ کو گیس کی فراہمی روک دے گا ۔قطر کی جانب سے یہ دھمکی ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب تاریخ میں پہلی بارایرانی صدر اور شہزادہ محمد بن سلمان مسئلہ فلسطین پر متفق ہوئے ہیں دونوں کے درمیان ریکارڈ 45 منٹ گفتگو ہوئی یے.

بنوں...پاکستان بیت المال سویٹ ہوم والد کے سائے سے محروم بچوں کے تعلیم وترتیب کا بہترین اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکس...
13/10/2023

بنوں...پاکستان بیت المال سویٹ ہوم والد کے سائے سے محروم بچوں کے تعلیم وترتیب کا بہترین اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم بنوں انچارج مس کرن وزیر نے آخباری نمائندوں کو سویٹ ہوم وزٹ کے موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میں قائم پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والا یہ ادارہ پاکستان سویٹ ہوم والد کے سائے سے محروم بنوں ڈویژن کے یتیم بچوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے سویٹ ہوم کو حکومت کا بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم والد کے سائے سے محروم بنوں ڈویژن کے بچوں کیلئے بہترین اقدام ہےکسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ان کے انے والے کل یعنی نوجوانوں کی اچھی تعلیم کے ساتھ بہترین ترتیب ضروری ہے اسلئے سویٹ ہوم کے بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کیساتھ بہترین کھانا اور رہائش بھی دیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کو اپنے والد کے کمی کا احساس نہ ہو اور بخوبی اپنے تعلیم و تربیت پر توجہ دیکر معاشرے کےلئے مفید انسان بنے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے بنوں سویٹ ہوم میں بنوں ڈویژن کے سو بچے رجسٹرڈ ہیں جن کا رہائش بہترین کھانا پینا، کپڑے، جوتے سمیت ایف ایس تک تعلیم حکومت پاکستان بیت المال کی ذمہ داری ہے سویٹ ہوم میں رہائش پذیر بچوں کو دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم صوم و صلوٰۃ کا بھی پابند بنایا جاتا ہے اور ایک گھر جیسے ماحول میں بچے کی پرورش کی جاتی ہے جس کے یقیناً معاشرے پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

جو یقین کی راہ پر چل پڑے انہیں منزلوں نے پناہ دیجنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا وہ قدم قدم پہ بہک گئے🙏
12/10/2023

جو یقین کی راہ پر چل پڑے انہیں منزلوں نے پناہ دی
جنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا وہ قدم قدم پہ بہک گئے🙏

12/10/2023

بنوں پولیس اسٹیشن میرا خیل پر نہ معلوم دہشت گردوں کا ہینڈ گرنیڈ حملہ ،سرکاری ذرائع

ابھی ابھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھا جس میں اس شخص کی تدفین ہورہی تھی اور اس سے پہلے نماز جنازہ کا ویڈیو بھی دیکھا جس...
12/10/2023

ابھی ابھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھا جس میں اس شخص کی تدفین ہورہی تھی اور اس سے پہلے نماز جنازہ کا ویڈیو بھی دیکھا جس میں ہزاروں لوگ جنازہ گاہ میں موجود تھے، زیر نظر تصویر میں آنے والے شخص کا تعلق اردن سے ہے اور عربی ہے وہ تبلیغ کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے تھے جیسے تبلیغی زبان میں بیرونی جماعت کہتے ہے آج ضلع صوابئ میں ڈاگئ نامی گاؤں میں رحلت کرگئے ،یقینا تصویر کو دیکھ کر ہزاروں میل دور اردن سے تبلیغ کے سلسلے میں پاکستان آئے پھر ضلع صوابئ میں انکی آخری ایام گزر گئی عرب کی تاریخ میں نے کافی پڑھی ہے اس تصویر کو دیکھ کر مجھے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کا زمانہ یاد آگیا ،اللہ تعالیٰ کے راستے میں اسکو موت ائی،اور ہزاروں میل دور نہ خاندان کا کوئی فرد ،نہ کوئی رشتہ دار اور نہ کوئی دوست تدفین میں شامل ہوئے موت ہو تو ایسے جیسے دیکھ کر سب مسلمانوں کو رشک آتا ہے ،نماز جنازہ بھی ڈاگئ میں ہوئی جبکہ تدفین بھی وہاں پر ہوئی، اللہ تعالیٰ اس عظیم مبلغ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں آمین

10/10/2023

بنوں غوڑا بکاخیل میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے اطلاعات ہیے۔زرائع

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کا صوبائی حکومت کی 6 ارب روپے کی خطیر لاگت سے 66/ چھیاسٹھ کلومیٹر لمبےمروت کینال کی مرمت ...
08/10/2023

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کا صوبائی حکومت کی 6 ارب روپے کی خطیر لاگت سے 66/ چھیاسٹھ کلومیٹر لمبےمروت کینال کی مرمت و بحالی اور باران ڈیم رائزنگ کے بڑے منصوبوں پر کام مکمل ہونے کے آخری مراحل میں تفصیلی دورہ۔مروت کینال کی مرمت، بحالی اور تعمیر کا کام مقررہ وقت میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔جس میں 22/بائیس سال بعد پانی چھوڑا جائے گا۔ پانی کی تقسیم کیلئے ریکارڈ کے مطابق طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ جس کے بعد آئندہ چند روز میں پانی چھوڑ دیا جائے گا۔جس سے ضلع بنوں اور لکی مروت کی ہزاروں ایکڑ رقبہ سیراب ہوکر قابل کاشت بن جائیگا کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے باران ڈیم رائزنگ پراجیکٹ اور مروت کینال کی بحالی کے بڑے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کا ایک روزہ تفصیلی معائنہ کیا۔جہاں انہوں نے جاری کام کی تکمیل کو تسلی بخش اور علاقے کی قسمت بدلنے کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے کی تکمیل پر ضلع بنوں اور لکی مروت کے عوام کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔جس سے علاقے کی محرومی اور پسماندگی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی اس موقع پر ریجنل پولیس افسر بنوں قاسم علی خان اور کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب اور کرنل فرنٹیئر کور محمد سلیم بھی انکے ہمراہ تھے اس دوران کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ انکی ذاتی دلچسپی سے مروت کینال کی مقررہ وقت میں تعمیر کو آخری مراحل میں پہنچا دیا۔جس سے ضلع بنوں اور لکی مروت کی ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہوکر کاشت کے قابل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام زمہ دارحکام کی کوششوں اور سرکاری وسائل کا استعمال کرکے اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ تاکہ سرکاری وسائل کی موزوں استعمال سے یہاں کے عوام کا مستقبل روشن و تابناک بن جائے۔اس موقع پر کرنل فرنٹیئر کور محمد سلیم نے انہیں اس بڑے منصوبے کی تکمیل کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں کمشنر بنوں ڈویژن نے باران ڈیم رائزنگ اور مروت کینال کے منصوبوں کی تعمیراتی ڈھانچے کا تفصیلی دورہ کیا۔ باران ڈیم رائزنگ منصوبے کے خد و خال کابھی تفصیل سے معائینہ کیا۔اور ان کی مزید بہتری کیلئے موزوں تجاویز بھی پیش کیں اس موقع پر ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان نے کہا کہ ان منصوبوں کے تکمیل سے بنوں ڈویژن کی تقدیر بدل جائے گی۔ اسی طرح کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب نے کہا کہ اس بڑے منصوبے سے علاقے میں امن خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا جو یہاں کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی بعد ازاں انہیں یہاں تاریخی مقامات اور دیگر چھوٹے بڑے منصوبوں کی بھی وزٹ کروائی گئ۔

داودشاہ اور ممندخیل کے اقوام کے مشران اور نوجوانوں سے آج کے جرگے میں بھرپور شرکت کی آپیل کی جاتی ہے ۔۔۔،،،گزارش ہے کہ دو...
08/10/2023

داودشاہ اور ممندخیل کے اقوام کے مشران اور نوجوانوں سے آج کے جرگے میں بھرپور شرکت کی آپیل کی جاتی ہے ۔۔۔،،،

گزارش ہے کہ دونوں اقوام کی مشترکہ کمیٹی ( سلویشتی ) کا قیام عمل میں لایا جائے ۔۔۔؛؛؛
جو علاقے کے امن و امان میں کردار ادا کریں ۔۔۔،،،اور ائیندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔۔۔،،؛

07/10/2023

ایک طرف امریکہ سمیت پورا مغرب اسر ائیل کی حمایت کرچکا
اور دوسری طرف ایران واحد ملک ہے جس نے حماس کی حمایت کا اعلان کیا ہے باقی مسلم ممالک بزدلی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں.😭😭🙏🏻

07/10/2023

مانسہرہ اوربالاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے

07/10/2023
افغانستان میں محض تین گھنٹوں کے دوران 8 بار زلزلے کے جھٹکے ، 14 افراد جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی..
07/10/2023

افغانستان میں محض تین گھنٹوں کے دوران 8 بار زلزلے کے جھٹکے ، 14 افراد جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی..

اسرائیلی میڈیا نے حماس کی جانب سے 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے جانے کی تصدیق کردی مزید تفصیلات...
07/10/2023

اسرائیلی میڈیا نے حماس کی جانب سے 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے جانے کی تصدیق کردی
مزید تفصیلات: https://urdu.geo.tv/latest/343276-

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے، اس کے جواب میں تل ابیب سمیت م...
07/10/2023

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے، اس کے جواب میں تل ابیب سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں ہنگامی سائرن بجائے گئے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا، جب اسرائیل یہودیوں کا مذہبی تہوار 'سمحات تورا‘ منا رہا ہے۔

غزہ کے قیدیوں نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ' اقصیٰ کا طوفان' شروع کر دی،  7 ہزار راکٹ فائر،22 اسرائیلی ہلاک، 500 زخمی، 35 ی...
07/10/2023

غزہ کے قیدیوں نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ' اقصیٰ کا طوفان' شروع کر دی، 7 ہزار راکٹ فائر،22 اسرائیلی ہلاک، 500 زخمی، 35 یرغمال
#حماس ‬⁩ #حماس‬⁩ ‬⁩ #فلسطين‬⁩ #

افغان مہاجرین یکم نومبر تک اپنے کام نمٹا کر پاکستان کو خیر باد کہہ دیں. جان اچکزئی وزیر اطلاعات
07/10/2023

افغان مہاجرین یکم نومبر تک اپنے کام نمٹا کر پاکستان کو خیر باد کہہ دیں. جان اچکزئی وزیر اطلاعات

دھوکے دینے کے ہزاروں طریقے ہیں، لیکن سب سے گھٹیا طریقہ محبت اور ھمدردی دکھا کر دھوکہ دینا ھے۔۔۔💔
07/10/2023

دھوکے دینے کے ہزاروں طریقے ہیں، لیکن سب سے گھٹیا طریقہ محبت اور ھمدردی دکھا کر دھوکہ دینا ھے۔۔۔💔

07/10/2023

درہ آدم خیل میں مکان کے تنازعے پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے گھر اور دفتر کے باہر مظاہرے کرنے والے پاکستانیوں ...
06/10/2023

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے گھر اور دفتر کے باہر مظاہرے کرنے والے پاکستانیوں سے سوال کیا ہے کہ انہیں چار سال میں یہ سب کر کے کیا ملا اگر مظاہرہ کرنا ہی ہے تو پاکستان جاکر کریں

بیرون ملک بھیک مانگنے جانے والوں کے گرد گھیراتنگ
06/10/2023

بیرون ملک بھیک مانگنے جانے والوں کے گرد گھیراتنگ

06/10/2023

اچھی خبر
16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونیکا امکان زراٸع۔

06/10/2023
*میں اللّٰہ سبحان تعالیٰ  کو حاضر جان کر اور قرآن مجید پرحلف دیتا ہوں کہ عمران خان نے آج تک مجھے یا کسی کو میری موجودگی ...
06/10/2023

*میں اللّٰہ سبحان تعالیٰ کو حاضر جان کر اور قرآن مجید پرحلف دیتا ہوں کہ عمران خان نے آج تک مجھے یا کسی کو میری موجودگی میں کبھی پاکستان کے آئین کو توڑنے کا یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سےتصادم کا مشورہ یا حکم نہیں دیا اور نا ہی ۹ مئی کا کسی قسم کا کوئی منصوبہ بنایا۔ علی امین گنڈاپور کا پیغام*

تخت بھائی کے شہری علاقہ کالج کالونی میں گزشتہ روز شوہر کو قتل کرنے کے شعبے میں گرفتار ملزمہ پشاور کی مشہور سٹیج ڈانسر او...
06/10/2023

تخت بھائی کے شہری علاقہ کالج کالونی میں گزشتہ روز شوہر کو قتل کرنے کے شعبے میں گرفتار ملزمہ پشاور کی مشہور سٹیج ڈانسر اور ٹک ٹاکر نکلی ۔تفصیلات کے مطابق شہری علاقہ شریف آباد سے تعلق رکھنے والا یوسف پلازہ کے چوکیدار 18 سالہ نوجوان سمیع اللہ ولد خائستہ رحمان(مرحوم ) جس کی شادی 15 ستمبر کو بسمہ دختر پرویز سکنہ پشاور سے ہوئی تھی ۔ نئی نویلی دلہن نے بدھ کے صبح اپنے شوہر جو چوکیداری کی ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر میں سوتے وقت پستول سے فائرنگ کر کے ان موت کے گھاٹ اتار دیا ۔میاں بیوں کالج کالونی میں چند دن قبل کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے تھے اور اُن کے مقتول شوہر 1200 ہزار روپے تنخوا پر چوکیدار کیا کرتے تھے ۔پھر اسکی خودکشی کا ڈرامہ رچایا ۔پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او بشیر خان نے پوری طور پر کارروائی کرکے مقتول کی بیوی نئی نویلی دلہن شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ۔ملزمہ نے دوران تفتیش پولیس کو انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل میں ٹک ٹاکر اور شادی بیاہ کے اور نجی محفلوں میں ڈانس کیا کرتی تھی۔اپنے شوہر کو نہ پسند کر نے کی وجہ سے میں نے اُن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ملزمہ کو پولیس نے سول جج تخت بھائی یاسر خان کے عدالت میں پیش کر کے جہاں عدالت نے ان کو ڈسٹرکٹ جیل مردان بیج دیا ۔
Shamshad Akhtar

06/10/2023

پتہ نہیں یہ ریاست چاہتی کیا ہے بنوں پولوں گراؤنڈ بند، سپین گراؤنڈ، سینما گراؤنڈ بند ، ڈگری کالج گراؤنڈ بند، بنوں کمپلیکس کیلئے انٹری فیس جب آپکے کھیل کود کے میدان بند ھونگے ، تو معاشرہ میں صحت مند دماغ نہیں آئس ماراور چور ہی پیدا ھونگے

ابرار خان والد عمران خان بقضائے الہی فوت ہوگئے ہے۔ نمازجنازہ رات 8 بجے فٹبال گراونڈ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
06/10/2023

ابرار خان والد عمران خان بقضائے الہی فوت ہوگئے ہے۔ نمازجنازہ رات 8 بجے فٹبال گراونڈ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

ایف۔بی۔ار نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
06/10/2023

ایف۔بی۔ار نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

بنوں   *Killed Ts In CTD Bxu Opreation 20 Dec 2022* ▪ Ibrahim  s/o Zahir Shah R/o Mitha Khel, Bxu▪Salman   s/o Sultan R/...
23/12/2022

بنوں

*Killed Ts In CTD Bxu Opreation 20 Dec 2022*
▪ Ibrahim s/o Zahir Shah R/o Mitha Khel, Bxu
▪Salman s/o Sultan R/o Mitha Khel, Bxu
▪Alamzaib @ Haqyar r/o Daud Khel Kaki, Bxu
▪Tahir s/o Farhad R/o Mitha Khel, Bxu
▪Qayyum r/o Ghora Bakka Khel Bxu
▪Aman Ullah @ Mukhlis r/o Ghora Bakka Khel Bxu
▪Mash Din r/o Mir Ali, NWD
▪Noor Muhammad r/o Spinwam, NWD
▪Aziz Ur Rehman r/o Khadri Muhammad Khel
▪Shabeel Ahmed r/o Kurram Garhi Bxu
▪Mustafa s/o Salman r/o Dipa Kaly Bxu.
▪AbbuBakkar s/o Umer Zaman Bazid Machan Khel Bxu
▪Junaid r/o Mama Khel Nurang
▪Sahib Zada r/o Dabak Khel Domil Bxu
▪Zahid r/o Landewa
▪Sabir r/o Kaki, Bxu
▪Adnan r/o Titar Khel Bxu
▪Junaid Wazir r/o Adamzai Nurang Lakki Marwat
▪Farooq r/o Dosali, NWD
▪Akbar r/o Mir Ali NWD
▪M Munir r/o Tatar Khel, Bxu
▪M Arif r/o Nasar Khel, Nurang
▪Dilawar S/o Fazal Rehman Nurang Distt Lakki Marwat
▪Shadman s/o Miraj r/o Khadri Muhammad Khel.

بنوں پولیس کانسٹیبل شاکر خان کا بھائی کانسٹیبل زاھد اللّٰہ خان CTD  شہید ہوچکا ہیں۔جس کی نماز جنازہ اج مورخہ 19/12/2022 ...
19/12/2022

بنوں پولیس کانسٹیبل شاکر خان کا بھائی کانسٹیبل زاھد اللّٰہ خان CTD شہید ہوچکا ہیں۔
جس کی نماز جنازہ اج مورخہ 19/12/2022 بوقت 03:00 بجے اپنے آبائی گاؤں بلک ککی میں ادا کی جائے گی۔

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَکَبِيْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا. اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَيْتَه مِنَّا فَاَحْيِه عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَه مِنَّا فَتَوَفَّه عَلَی الإِيْمَانِ.

اللہ تعالی ان کے بھائی محترم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا۶ فرماٸیں ۔ آمین
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

Address

Bannu City
Bannu
28100

Telephone

+923329642274

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Wellfere Foundation Bannu Pakistan - HWFBP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamdard Wellfere Foundation Bannu Pakistan - HWFBP:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Bannu media companies

Show All