12/05/2022
تعلیمی بورڈ بنوں کے چیئرمین نے شمالی وزیرستان میں سب کیمپ قائم کرنے کی منظوری دے دی ثاانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بنوں کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتخان 13جولائی2022سے شروع ہورہا ہے اس سلسلے میں کنٹرولر امتخانات ڈاکٹر فائق جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک سالانہ امتخان کو شفاف بنانے اور طلباء وطالبات کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ سپروائرزری سٹاف کیلئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے جہاں پانی،بجلی،جنریٹر اور روشنی کا مکمل انتظام ہو اور پرسکون ماخول میں امتخانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کا خصوصی انتظام کیا کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کمشنر بنوں کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں جبکہ امتخانی سنٹروں میں پرچے کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے واپڈا پیسکوآفسران کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ امتخانی سنٹروں میں یو پی ایس اور بجلی جنریٹروں کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے نقل کی روک تھام کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور نوجوان نسل کو نقل کی تباہی سے بچائیں گے تمام والدین اساتذہ سول سوسائٹی صحافی کی اس عمل کو روکنے اور امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے ہمارا بھرپور ساتھ دیں اور ضلع شمالی وزیرستان میں بورڈ کیمپ آفس منظور کرنے پر چیئرمین بورڈ عامر آفاق کے مشکور ہیں جس کا افتتاح جلد کیا جائے گا جوکہ شمالی وزیرستان کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے میں ہمارا ساتھ دیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔