Vehari53

Vehari53 daily news update
(1)

دکی ، کوئلے کی کانوں پر راکٹوں اور بموں سے حملہ ، 20 جاں بحق
12/10/2024

دکی ، کوئلے کی کانوں پر راکٹوں اور بموں سے حملہ ، 20 جاں بحق

پنجاب سموگ کے خاتمے کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بلات...
11/10/2024

پنجاب
سموگ کے خاتمے کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت 100 سے زائد ایف آر آرز ، گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

وہاڑی میلسی شہر وگرنواح ۔الہ باد۔اڈا ہری چند۔کرمپور۔سرگانہ پل سمیت پٹرول پمپس پر پیمانہ کم افسران منتھلیاں لینے لگے پٹرو...
08/10/2024

وہاڑی
میلسی شہر وگرنواح ۔الہ باد۔اڈا ہری چند۔کرمپور۔سرگانہ پل سمیت پٹرول پمپس پر پیمانہ کم افسران منتھلیاں لینے لگے پٹرول پمپ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف شہریوں نے رشوت کا بازار گرم کرنے والے افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد میں  فوج تعینات
04/10/2024

اسلام آباد میں فوج تعینات

وہاڑی ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ سے ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان ا ور ...
03/10/2024

وہاڑی
ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ سے ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان ا ور سپیشل طلباء نے خصوصی ملاقات کرکے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے سید آصف حسین شاہ سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی اور ضلعی افسران کی طرف سے جم خانہ میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت، شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ تعیناتی کے دوران خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل کام کیا اور ضلع وہاڑی کی عوام سے بہت محبت اور پیار ملا۔ جسے ہمیشہ یاد رکھوں گا اور میں ضلع وہاڑی کی عوام،تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران اور ملازمین کی طرف سے محبت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ انتہائی محنت اور قابل آفیسر ہیں ضلع وہاڑی کی بہتری اور عوام کی فلاح کیلئے سید آصف حسین شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل او روزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو کامیابی سے ہمکنار رکھا اور عوام کی خدمت میں ہمارا ضلع ٹاپ اضلاع میں شامل رکھا۔ممبر ان صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ملک نوشیر لنگڑیال، سابق ممبر ان قومی اسمبلی نذیر احمد آرائیں،فقیر احمد آرائیں اور سابقہ ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ نے بطور ڈپٹی کمشنر ضلع میں تعیناتی کے دوران اعلی نظم ونسق کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل، شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کیا اور شہر میں تعیناتی کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ سے سپیشل بچوں نے بھی انکے آفس میں ملاقات کی اور دوران تعیناتی سپیشل ایجو کیشن سکول، سلونر سکول میں معیاری تعلیم و سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا جم خانہ میں الوداعی ظہرانہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا کہ سید آصف حسین شاہ کی تعیناتی کے دوران ضلع وہاڑی میں امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بہترین کوارڈینیشن رہا اور ضلع وہاڑی میں مثالی امن کا قیام یقینی بنایا۔ ضلعی افسران نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے عرصہ تعیناتی عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنایا اور بطور ٹیم ورک ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈی پی او منصور امان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ایس این اے منیب احمد ڈوگر، سیکرٹری جمخانہ عمر سیٹھی، ممبر بورڈ آف گورنرز محمد یٰسین رامے، شاہد راشد ممبرز ڈویلپمنٹ کمیٹی خلیل احمد دیگر ممبران سمیت اہم شخصیات نے مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خصوصی افراد کیلیے ہمت کارڈ کا اجراءبدست وزیراعلیٰ پنجابمریم نوازشریفآج بروز 3 اکتوبر 2024
03/10/2024

خصوصی افراد کیلیے ہمت کارڈ کا اجراء
بدست وزیراعلیٰ پنجاب
مریم نوازشریف

آج بروز 3 اکتوبر 2024

وہاڑی میلسی:شیرگڑھ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میلسی شہر کا رہائشی 22سالہ شیخ عمیر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق...
03/10/2024

وہاڑی
میلسی:شیرگڑھ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میلسی شہر کا رہائشی 22سالہ شیخ عمیر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق، دوسرا شخص شدید زخمی،.
ذرائع

وہاڑی محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی،محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، سول جج کی موجودگی میں رشوت کے نشان...
03/10/2024

وہاڑی
محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی،محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، سول جج کی موجودگی میں رشوت کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد، مقدمہ درج،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی راو فیصل الرحمان نے شہری کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے سول جج درجہ اول سرور علی کے ہمراہ محکمہ انہار کے ضلعدار شوکت ضیاء حسین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رشوت میں لی گئی رقم 20ہزار کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلئے اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم شوکت ضیاء حسین کے خلاف مدعی حاجی چراغ دین سیال سکنہ شرقی کالونی نے درخواست دی تھی کہ ضلعلدار اس سے کھال کی بحالی کے لئے رشوت طلب کی تھی

وہاڑی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ تبدیلچیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل اتھارٹی مقر...
03/10/2024

وہاڑی
ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ تبدیل
چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل اتھارٹی مقرر کر دیاایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب عمرانہ توقیر کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی مقرر کر دیا گیا ہے

02/10/2024

وہاڑی ۔۔
میڈم عمرانہ توقیر ڈی سی وہاڑی تعینات۔

بہاولنگر گندم کے مقرر ریٹ 2675 کی بجائے 2850 میں گندم خریدنے اور فروخت کرنے پر آڑھتی پر مقدمہ درج کر دیا گیا
02/10/2024

بہاولنگر
گندم کے مقرر ریٹ 2675 کی بجائے 2850 میں گندم خریدنے اور فروخت کرنے پر آڑھتی پر مقدمہ درج کر دیا گیا

بریکنگ نیوز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
30/09/2024

بریکنگ نیوز
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

26/09/2024

صادق نائی دا مونڈا 😁😁😁😁😁
کیا کانفڈنس ہے اس بچے کا پولیس کو بتا رہا ہے جو آپکا پہلا افسر تھا وہ میرا یار تھا
پانی بھرنے آنا کبھی پھر بتاؤں گا ۔

ضلع وہاڑی کی تمام پٹرولنگ چوکیوں پر پولیس خدمت مرکز کی سہولیات شہریوں کی آسانی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لی...
26/09/2024

ضلع وہاڑی کی تمام پٹرولنگ چوکیوں پر پولیس خدمت مرکز کی سہولیات

شہریوں کی آسانی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ضلع وہاڑی کی تمام پٹرولنگ چوکیوں پر پولیس خدمت مرکز کی 8 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں شہری ان سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
کرائم رپورٹ
گمشدگی رپورٹ
خواتین پر تشدد کی رپورٹ
ایف ائی آر کی کاپی
کرایہ نامہ کا اندراج
رجسٹریشن اف پرائیویٹ ایملائی،
لرنز ڈرائیونگ لائسنس
رینیول لائسنس

وہاڑی وزیراعلیٰ مریم نواز کا بچوں کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام !!
26/09/2024

وہاڑی
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بچوں کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام !!

وہاڑی وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں میاں چنوں روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے 39کروڑ روپے کی...
25/09/2024

وہاڑی
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں میاں چنوں روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے 39کروڑ روپے کی لاگت سے 21.70کلومیٹر تک میاں چنوں روڈ کی بحالی کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام جلد بہترین سفری سہولت سے مستفید ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے میاں چنوں روڈ کی تعمیر و بحالی کے کام کاجائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو ایکسین ہائی وے عمیر لطیف نے سڑک کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے سڑک کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سٹرک کی تعمیر و بحالی کے کام میں معیار اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے غیر معیاری اور ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کو کوالٹی کے لحاظ سے بہتر بنایا جائے۔

وہاڑی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پلانٹ اے ٹری فار پاکستان کے تحت یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکا...
25/09/2024

وہاڑی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پلانٹ اے ٹری فار پاکستان کے تحت یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف شاہ نے پودا لگایا اور آگاہی واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد ، اساتذہ اور طلباء نے بھی پودے لگائے اور ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کا مقصد طلباء میں پودوں کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے ماحولیاتی تحفظ اورموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکےلئے درخت لگانا بہت ضروی ہے درخت ماحول کو صاف ستھرا ، معطر اور پاکیزہ بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مل کر ضلع وہاڑی کو سرسبز و شاداب بنانا ہے تاکہ وہاڑی آلودگی سے پاک ضلع ہو پودے مستقبل میں آلودگی سے پاک اور پاکیزہ ماحول کے ضامن ہیں ہماری نوجوان نسل سمیت ہرفرد تعلیمی اداروں ، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر شجرکاری پر خصوصی توجہ دے ناصرف خود پودے لگائیں جائیں بلکہ ان کی دیکھ بھال کو بھی لازمی بنایا جائے کیونکہ ہمارا مقصد پودے کو درخت بنا کر ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے کہا کہ
یونیورسٹی میں شجرکاری کا مقصد بچوں کو بھی شجرکاری کی جانب راغب کرناہے کیونکہ انہی بچوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنھبالنی ہے اور انہیں یہ احساس باور کروانا ہے کہ یہ پودے جو ہم اپنے ہاتھوں سے لگا رہے ہیں انہیں پروان چڑھانا ہے تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے شجرکاری کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔

تھانہ میراں پور کی حدود ڈھمکی لنک کینال پل پیرعدن شیر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
25/09/2024

تھانہ میراں پور کی حدود ڈھمکی لنک کینال پل پیرعدن شیر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Address

Vehari

Telephone

+923097877056

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehari53 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vehari53:

Videos

Share