Vehari Press Club-R

Vehari Press Club-R This is official page of the representative institution of Journalists, Vehari Press Club.

22/02/2024

Welcome to the highlights of the 2nd Annual Cotton Conference organized by Orbit Seeds! 🌱🎓 Cotton experts convened from across the country to share their i...

07/05/2022
Vehari Police Vehari police Group
20/03/2022

Vehari Police Vehari police Group

لاہور پریس کلب کے سامنے کیپٹل نیوز کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ...
24/01/2022

لاہور پریس کلب کے سامنے کیپٹل نیوز کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ گھناونا اقدام آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ حکومت وقت سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مو سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ملک طارق جندران
صدر
ڈاکٹر محمد عرفان چودھری
جنرل سیکرٹری
و جملہ اراکین
وہاڑی پریس کلب وہاڑی
چوہدری احسان باری
صدر
عمران گوہر چوہدری
جنرل سیکرٹری
و جملہ اراکین
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ وہاڑی

وہاڑی(  )نواحی آبادی 11-9 ڈبلیو بی جوگی محلہ میں کزشتہ کئی ماہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو...
19/01/2022

وہاڑی( )نواحی آبادی 11-9 ڈبلیو بی جوگی محلہ میں کزشتہ کئی ماہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں تفصیل کے مطابق شہر اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ لوگ اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں شہر کی سب سے بڑی آبادی 11-9 ڈبلیو بی کے جوگی محلہ میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے گلیاں ندی نالوں کو منظر پیش کر رہی ہیں اہل علاقہ اور مدرسہ کے بچوں محسن جوگی،حافظ عاصم،شگفتہ بی بی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس علاقے کے سیوریج کی صفائی ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہر وقت گٹر ابلتے رہتے ہیں گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں خواتین نے جھولی پھیلا کر ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ شہر کی تو صفائی کروائی جاتی ہے مگر ان علاقوں میں کبھی کوئی نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں ہماری فریاد بھی سنی جائے اہل علاقہ نے خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چیف آفیسر بلدیہ نے کہا کہ چونکہ شہر بھر کا سیوریج سسٹم پرانا ہوچکا ہے اس لئے اس طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے

11/01/2022

سابق ممبر ضلع کونسل وھاڑی چوھدری ذوالفقار علی کمبوہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
اناللہ و اناالیہ راجعون

03/01/2022

رپورٹ چوہدری احسان باری
ہم نیوز وہاڑی

Happy New year 🎉
31/12/2021

Happy New year 🎉

26/12/2021

نائب صدر انجمن تاجران محند شفیق

26/12/2021

قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کا وہاڑی آمد پر استقبال

ایڈیشنل سیکرٹری وہاڑی پریس کلب وہاڑی عمران گوہر چوہدری کی طرف سے جنرل سیکرٹری پریس کلب وہاڑی عرفان چوہدری آڈیٹر چوہدری ا...
26/12/2021

ایڈیشنل سیکرٹری وہاڑی پریس کلب وہاڑی عمران گوہر چوہدری کی طرف سے جنرل سیکرٹری پریس کلب وہاڑی عرفان چوہدری آڈیٹر چوہدری احسان باری انفارمیشن سیکرٹری مبشر مجید مرزا ودیگر دوستوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا تمام دوستوں کی آمد کا شکریہ

26/12/2021

شازیہ کوثر کی صدارت میں بلدیات کے حوالے سے خواتین کا اجلاس
شازیہ کوثر صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ق ضلع خوشاب کی صدارت میں خواتین عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا.. اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری نسیم اختر چوھدری .. سینئر نائب صدر بشری نذیر اور سٹی جوھرآباد کی صدر شازیہ پروین سمیت دیگر خواتین ورکرز نے بھی بھرپور شرکت کی.. اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے ضلعی صدر ق لیگ شعبہ خواتین محترمہ شازیہ کوثر نے کہا کہ ضلع خوشاب میں چوھدری رضوان مختار رندھاوا کی قیادت میں خواتین عہدیداران اور ورکرز قائدین کے پیغام جو گھر گھر پہنچانے کیلئے عملی طور میدان عمل میں ہیں.. انہوں نے مزید کہا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں ق لیگ کی خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ھوئے ق لیگ کے نامزد خواتین و مرد امیدوروں کی فتح کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا. انہوں نے شرکاء خواتین پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں اور اکثریت سے کامیابی کے حصول کیلئے جدوجہد تیز کر دیں . اس موقع پر قائد اعظم ڈے کے حوالے سے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا

26/12/2021

وھاڑی(محمد عمران علی رحمانی)لڈن تبدیلی کے دور میں جہاں تعمیری نام سوٸی کی طرح حکومت کو چبھتا تھا وہاں عوام پہ معمولی سی مہربانی پہ بھی گھپلا کیا جانے لگا لڈن رورل ہسپتال روڈ میں ٹھیکیدار وسیم نمک حرامی کرنے لگا ناقص میٹیریل کا استعمال ۔حرام کھانے کی عادت لاکھوں کا گھپلا پیٹی بھاٸیوں بھی نمک حرامی میں مصروف عمل عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رورل ہسپتال لڈن روڑناقص میٹریل کی بناء پر تعمیر کیا جانے لگا کرپٹ ٹھیکیدار بے ایمانی کرنے لگا،رورل ہسپتال و ڈگری کالج لڈن کا راستہ ریپئرنگ کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہو سکا،شہری ٹھیکیدار کے خلاف پھٹ پڑے،گزشتہ روز سول ہسپتال و ڈگری کالج کی طرف جانے والے روڈ پر ریپئرنگ کا کام شروع کیا گیا تھا، جس پر ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی اور کرپشن کی وجہ سے پھرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا،حتی کہ حادثات ہونا بھی معمول بن گیا ھے، جس بر پی ٹی آٸی لڈن کے صدر سجاد حسین بھٹی و دیگر عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ بتایا کہ ٹھیکیدار وسیم ناقص میٹیریل استعمال کر کے عوام کو بےوقوف بنا رہا ھے اور یہ عوام کا حق غصب کر رہا ھے ناقص میٹیریل کی وجہ سے روڈ جلد ازجلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو جاۓ گا یہ اپنے پیٹی بھاٸیوں کے ساتھ سازباز ھو کر کرپشن کر کے حکومت کے خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رھا ھے عوام نے مطالبہ کیا ھے کہ اعلی حکام خود وزٹ کریں اور کام کو اپنی نگرانی میں اچھے طریقے سے مکمل کروائیں

26/12/2021

وہاڑی(راؤ عبدالغفار)محکمہ مال وہاڑی کرپشن کا گڑھ بن گیا، پٹواری مافیا نے انت مچا کر رکھ دی، عوام کے لئے عرصہ حیات تنک ہوگیا ،فرد ملکیت کے لئے بھاری رشوت وصول کی جانے لگی ،ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع وہاڑی میں پٹواریوں نے انت مچا رکھی ہے عام لوگوں سے ایک فرد ملکیت کے بھاری رشوت وصول کی جارہی ہے اکثر پٹواری پٹوار خانہ میں موجود ہی نہیں ہوتے تمام کرتب ان کے منشی حضرات دکھا رہے ہیں یہاں تک بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پٹواری ڈیوٹی ٹائم پر جنازے،ختم قل اور سیر سپاٹے پر ہوتے ہیں جبکہ سائل متعلقہ پٹواری کی راہ تکتے تکتے مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں محکمہ مال کا بوسیدہ ریکارڈ بھی عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ،مجبور لوگ راشی پٹواریوں کا نام بتانے سے بھی ڈرنے لگے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ پٹوار خانہ کے درودیوار بھی رشوت مانگتے نظر آتے ہیں، پٹواریوں کو اپنے متعلقہ حلقوں میں پٹوار خانے بنانے اور وہیں ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دے کر پٹوار خانہ سے منشی اور چکر مافیا سے مجبور سائیلین کی جان چھڑائی جائے عوام نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر خضر افضال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاڑی پٹواری ،منشی اور محکمہ مال میں چھپی کالی بھیڑوں کی کرپشن ختم کرنے کے لئے تحصیل سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کریں اور عوام کو جن پٹواریوں سے شکایات ہو یا محکمہ کے جس کرپٹ ،راشی ملازم سے لوگ تنگ ہیں اس کے ازالے کے لئے عوامی شکایت سیل کا قیام ایڈریس ،ای میل ،سرکاری نمبرز کی صورت میں عوام تک رسائی کو ممکن بنائیں ۔اکثر اوقات دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ جہاں اعلی افسر کی کھلی کچہری لگائی جاتی ہے وہاں پر مخصوص قسم کے لوگوں کو ہائر کرکے لایا جاتا ہے جو متعلقہ محکمہ کے مقامی افسر کے خلاف ایسا خوبصورت ماحول بنا دیتے ہیں کہ کسی کو تنقید کرنے کی ہمت نہیں ہوتی یا پھر گفتگو کا موضوع ہی تبدیل کردیاجاتا ہے یا پھر ہلکی پھلکی تنقید کے ذریعے بڑی کرپشن اور فراڈ پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے اس طرح کھلی کچہری میں عوام کے منہ کھلے کے کھلے ہی رہ جاتے ہیں اور شاطر اپنا کام کرجاتے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انصاف گراس روٹ لیول تک پہنچانے کے لئے اعلی افسران کو عوام کے مسائل ،مشکلات اور سرکاری ملازمین کی بددیانتی کا بغور مطالبہ کرنا ہوگا یہ اسی صورت ممکن ہے جب اعلی افسر اور عوام کا بغیر کسی واسطہ کے رابطہ بحال ہو۔

26/12/2021

وہاڑی میں موسم سرما کی پہلی بارش
موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا

25/12/2021

Another MIG-29
🛩🔥

25/12/2021

آئینہ دکھایا تو برا مان گئے
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال وہاڑی کے آئی وارڈ کی کرپشن اجاگرکرنا صحافی کاجرم ٹھہراکرپٹ ڈاکٹرغنڈہ گردی پراترآیاویڈیو ڈیلیٹ نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دوران کوریج وارڈ میں حس بے جا رکھنے پر مقامی صحافی نے ڈاکٹر کے خلاف تھانہ دانیوال میں درخواست دائر کردی ڈی پی او وہاڑی سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے آئی وارڈ میں مریض سہولیات سے محروم ہیں کڑوروں روپےکا فنڈز خردبردکرنے کا انکشاف ہوا تومقامی صحافی نجی چینل کا رپورٹرمحمد ندیم لک کوریج کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کے آئی وارڈ میں پہنچا مریضوں کی شکایات کی کوریج کرنے پر ائی سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام حسین آصف آپے سے باہر ہو گیا اور بدتمیزی کرتےہوئے رپورٹر اورکیمرہ مین کووارڈ میں بند کردیا کہ تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرو ورنہ جان سےماردوں گا حس بے جا رکھا اوراپنے باقی ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا 15 پر کال کرنے کے بعدپولیس تھانہ دانیوال موقع پرپہنچی اور صحافیوں کی جان بخشی کروائی مقامی صحافی محمد ندیم لک نے ڈاکڑ غلام حسین آصف کی غنڈہ گردی کے خلاف تھانہ دانیوال میں ایف آئی آر کےاندراج کے لیے درخواست دائرکردی ہے اور ڈی پی او وہاڑی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ڈاکٹر غلام حسین آصف پچھلے 12 سال سے آئی وارڈ کا انچارج ہے اور پی ایم اے کےصدر جس کی وجہ سے کوئی بھی آفیسر ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا اپنے آپ کو ڈاکٹرکم اور غنڈہ ذیادہ سمجھتا ہےپاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پاکستان میڈیاکونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا کہ کرپٹ مافیامعاشرے کا ناسور ہیں ایسےاوچھے ہتھکنڈے ہماری قلم کونہیں روک سکتے ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کے کرپٹ اورعیاش ڈاکٹر غلام حسین آصف کےاس اقدام کی مذمت کرتا ہوں اورآئی جی ساوتھ پنجاب ملک ظفراقبال اعوان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ کسی صحافی کو اپنے فرائض منصبی سے اس طرح نہ روکا جائے

25/12/2021

سوال1: پاکستان کے سیاسی نظام پر نوٹ لکھیں

جواب: پاکستانی کا سیاسی نظام 2 قسم کا ہوتا ہے
1. ملٹری ڈکٹیٹر شپ,
2. سول ڈکٹیٹر شپ
ملٹری ڈکٹیٹر شپ کو مارشل لاء بھی کہتے ہیں جبکہ سول ڈکٹیٹر شپ کو جمہوریت کے نام سے جانا جاتا ہے

سوال2 : پاکستان کے عدالتی نظام پر نوٹ لکھیں۔

جواب: پاکستان میں دو طرح کی عدالتیں ھیں:
ا۔ فوجی عدالت
٢۔ موجی عدالت
بندہ لٹکانا ھو تو فوجی عدالت اور کیس لٹکانا ھو تو موجی عدالت!!!

سوال3: دو قومی نظریہ کِیا ھے؟

جواب: دو قومی نظریہ
عوام اور حکمران دو علیحدہ قومیں ہیں، جن کا رہن سہن، تہذیب، مذہب اور تاریخ ایک دوسرے سے الگ ہیں"

سوال4: پاکستان کی کسی خاص شخصیت پر نوٹ لکھیں.

جواب: ملک ریاض وہ واحد پاکستانی ہے جس نے ھر پاکستانی کے مسئلے کو سمجھا اور اسے حل بھی کیا مثلاً ..
بھوکے صحافی کے لیے پلاٹ،
بے گھر سیاستدان کے لیے گھر،
بے کار سیاستدان کے لیے کاریں اور جہاز،
نیک اور پرہيزگار بیوروکریٹ کے لیے حج اور عمرہ،
بدکار کے لیے یورپی ٹرپ،
بے روز گار ریٹائرڈ جرنیلوں اور ججوں کے لیے نوکریاں
اور نیکوکاروں کے لیے بڑی بڑی مسجدیں بنا دیں.

25/12/2021

تعلیم وسیب کے مسائل کا واحد حل اور جہالت سب سے خطرناک دشمن

25/12/2021

بورےوالا(انفارمیشن ڈیسک )نواحی گاؤں 455 ای بی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی. محمد علی سکنہ 479 ای بی اپنے عزیز کے ہمراہ 455 ای بی کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد علی جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

25/12/2021

*وہاڑی*
*اوسی ائیز لائیو*
*وہاڑی میں مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس بڑے جوش و جزبے سے منا رہی ہےگرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ہمارے نمائندے محمد ندیم اس وقت وہاڑی کے گرجا گھر میں موجود ہیں مزید ان سے جانتے ہیں جی ندیم بتائیے گا*

وہاڑی (انفارمیشن ڈیسک )25 دسمبر قائد اعظم ڈے کے موقع پر سنئیر صحافی چوہدری شہزاد اکبر کی طرف سے K S موٹرز پر کیک کاٹا گی...
25/12/2021

وہاڑی (انفارمیشن ڈیسک )25 دسمبر قائد اعظم ڈے کے موقع پر سنئیر صحافی چوہدری شہزاد اکبر کی طرف سے K S موٹرز پر کیک کاٹا گیا جس میں گروپ لیڈر محمد عرفان چوہدری۔صدر ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی احسان باری۔عمران گوہر۔چوہدری عباس۔مبشر مجید مرزا۔بلال کمبوہ۔ارسلان احمد راؤ۔علی رضا مرزا۔محمد ناصر۔قیصر ستار ودیگر بھی موجود تھے

وہاڑی ( انفارمیشن ڈیسک ) وہاڑی پریس کلب کی جانب سے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب پاور ایف ایم 99 کے دفتر میں ہوئی جس میں صدر ...
25/12/2021

وہاڑی ( انفارمیشن ڈیسک ) وہاڑی پریس کلب کی جانب سے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب پاور ایف ایم 99 کے دفتر میں ہوئی جس میں صدر وہاڑی پریس کلب ملک طارق جندران، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان چوہدری، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری احسان باری جنرل سیکرٹری چوہدری عمران گوہر نے شرکت کی۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وہاڑی پریس کلب کے سینئر ممبر شفقت ٹپی، ایشلے ٹپی، نوجوان صحافی زاہد جمیل سمیت تمام مسیحی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی گئی۔ شفقت ٹپی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پریس کلب کی جانب سے کرسمس کیک کاٹنے پر دلی خوشی ہوئی پوری کیبنٹ اور ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری خوشیوں میں شریک ہو کر انہیں دوبالا کیا۔تقریب میں سیکرٹری اطلاعات وہاڑی پریس کلب مبشر مجید مرزا، آفس سیکرٹری ارسلان احمد راو، ممبر مجلس عاملہ چوہدری قیصر ستار، حافظ صالح محمد ممبر وہاڑی پریس کلب صاحبزادہ ناصر علی، چودھری شہزاد اکبر، مرزا محمد علی، عبدالغفار و دیگر بھی موجود تھے۔

Address

Jinnah Road Vehari
Vehari
61100

Telephone

+923007299678

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehari Press Club-R posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Vehari media companies

Show All