Swabi Alert news

Swabi Alert news مزید نیوز اپ ڈیٹ کے لئے ہمارے پیج کو لائک اور شیئر کرنا ?
(1)

10/10/2024

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے جنازے میں ضرور شرکت کیا کریں تاکہ آپ دیکھ سکیں وہ کتنی زمین اپنے ساتھ لے جارہا ھے ۔😭😭😭😭

جرمنی کے ایک پرسکون کونے میں، کھانے کے تھیلے چپکے سے اُن لوگوں کے لیے لٹکائے جاتے ہیں جنہیں ان کی ضرورت ہوتی ہے: غریبوں،...
25/09/2024

جرمنی کے ایک پرسکون کونے میں، کھانے کے تھیلے چپکے سے اُن لوگوں کے لیے لٹکائے جاتے ہیں جنہیں ان کی ضرورت ہوتی ہے: غریبوں، بھوکوں اور کمزوروں کے لیے۔ نہ کوئی عوامی نمائش ہوتی ہے، نہ کوئی شور شرابا، نہ کوئی کیمرے یا ویڈیوز اس عمل کو قید کرنے کے لیے۔ یہ صرف نیک نیتی اور خدمت کا ایک خاموش اشارہ ہے، جو عاجزی اور ہمدردی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ یہ خاموش مہربانی، بغیر کسی اعتراف کی ضرورت کے، ہمیں شدت سے یاد دلاتی ہے کہ حقیقی سخاوت اکثر نظر نہیں آتی، لیکن اس کا اثر گہرائی سے محسوس کیا جاتا ہے۔ شکریہ ہر اُس شخص کا جو خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢 محلہ عنایت خیل صوابی خاص کے رہائشی واپڈا اہلکار (لائن مین) حافظ احسان اللہ استاذ کا بیٹا کا...
29/08/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢
محلہ عنایت خیل صوابی خاص کے رہائشی واپڈا اہلکار
(لائن مین) حافظ احسان اللہ استاذ کا بیٹا کامران حافظ صاحب فائرنگ سے جاں بحق ہو چکا ہے
بلکہ دو واپڈا اہلکار حسن محمد اور اسکے دوست شدید زخمی ہوگئے ہیں

29/08/2024

آفسوس ناک خبر۔۔۔۔!!!!
ضلع صوابی کے گاؤں مانیری پایان محلہ نواب بانڈہ میں واپڈا صوابی کے 2 اھلکاروں پر فائیرنگ 1 ھلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ایک راہ گیر بھی زخمی ۔۔۔!!!

یاد ہے
28/08/2024

یاد ہے

28/08/2024
تاجربرادی بجلی میٹر ایک ھزار ٹیکس کے خلاف ۔اج ضلع صوابی تاجربرادری مکمل شٹرڈاون ۔۔۔تاجر برادری کے علاوہ سماجی تنظیموں کے...
28/08/2024

تاجربرادی بجلی میٹر ایک ھزار ٹیکس کے خلاف ۔اج ضلع صوابی تاجربرادری مکمل شٹرڈاون ۔۔۔تاجر برادری کے علاوہ سماجی تنظیموں کے رھنماوں کی بھر پور شرکت ۔۔۔مولانا عبدالصمد صوابی سٹی ۔۔۔فیاض خان مانیری ۔۔صدر ندیم شاہ ۔۔۔عظیم خان رزڑ ۔۔احسان الحق بامخیلوی ۔۔فہم اکبر خان ایڈوکیٹ ۔۔یار محمد خان گندف اور دوسرے رھنماوں نے تقاریر کیے ۔۔۔اج اس احتجاج میں دوسرے تنظیوں کے علاوہ دہ حق نے کے دوسرے رھنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سھیل شاہ موسی بانڈہ ۔روشن خان خان کھلابٹ ۔اشرف خان سلیم خان ۔سجاد خان مانیری ۔فتح محمد خان مانیری ۔معاذ اللہ خان مینی ۔کفایت اللہ خان خورو ۔کامران خان خورو ۔۔عمر خان صوابیوال ۔شیر علی چیرمین مانیری ۔چیرمین طارق خان ۔جمشید خان ۔ نثار خان پحتون یار ۔۔اصف سالار کڈی ۔نور محمد خان بام۔خیل ۔یار محمد خان ۔ذکریا سلیم خان اور دوسرے دہ حق اواز کابینہ ۔ایگزکٹیو اور ال ممبران نے بڑی تعداد میں اج تاجر برادری کے شٹر ڈاون احتجاج میں شرکت کی ۔۔۔

صوابی۔ انجمن تاجران صوابی کی طرف سے حکومت کے ناروا بجلی ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج۔ تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام...
28/08/2024

صوابی۔ انجمن تاجران صوابی کی طرف سے حکومت کے ناروا بجلی ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج۔ تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھرپور شرکت۔

27/08/2024

آل پاکستان انجمن تاجران نے ظالمانہ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف کل 28 اگست ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکانملک بھر میں یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک م...
24/08/2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکان

ملک بھر میں یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک مزید کمی کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا اپنی سفارشات 30 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

اگست کے وسط سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ پٹرول 82.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈیزل کی 90.30 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 88 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اس سے قبل اگست میں دو بار پیٹرول کی قیمت میں مجموعی 14.64 روپے فی لیٹر کمی ہو چکی ہے۔ یکم اور 14 اگست کو مجموعی طور پر ڈیزل 17.56 روپے فی لیٹر کم ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پیٹرول 8.47 روپے اور ڈیزل 6.70 روپے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ یکم اگست کو پیٹرول 6.17 روپے اور 10.86 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا اتحاد:دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملاق...
24/08/2024

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا اتحاد:
دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا
ہے۔

ملاقات کا مقصد:
مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد دی۔

کمیٹیوں کی تشکیل:
پارلیمان میں قانون سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو باہمی مشاورت سے آگے بڑھیں گی۔

مشترکہ پریس کانفرنس:
دونوں جماعتوں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی اور مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

محمود خان اچکزئی کا اعتماد:
ملاقات سے پہلے محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیا گیا اور اپوزیشن اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

((صوابی سے تعلق رکھنے والے ہائی سکول کے استاذ  گولے لگنے سے جاں بحق))صوابی ۔مانیری پایان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گو...
23/08/2024

((صوابی سے تعلق رکھنے والے ہائی سکول کے استاذ گولے لگنے سے جاں بحق))

صوابی ۔مانیری پایان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے مشتاق نامی استاذ موقع پر جاں بحق۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر جاں بحق کی لاش مزید تفیصلات کے لئے صوابی ہسپتال منتقل کردیا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست اظ...
23/08/2024

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور پی ٹی اےسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بغیرکسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں،انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوا ہے۔

20/08/2024

جبرائیل علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نے مشرق سے مغرب تک ساری زمین الٹ پلٹ کر دیکھی مگر محمد ص جیسا حسین چہرہ نہیں پایا ✨

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر...
20/08/2024

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی آئیں تو انہیں این آئی سی وی ڈی کا دورہ کرائیں، ہم چاہتے ہیں لاہور میں بھی جے پی ایم سی، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کی طرح مفت علاج ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال کراچی میں ہے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہترین کام کیا، دنیا کے ادارے جے پی ایم سی کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، جے پی ایم سی، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی تینوں ہسپتال گڈ گورننس کی مثال ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے تین ہسپتال پاکستان کے بیسٹ ہسپتال ہیں، سوشل میڈیا پر منفی خبریں زیادہ چلتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی، سندھ حکومت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم میگا پراجیکٹس نہیں لگاتے، الفاظ سے زیادہ کام کی اہمیت ہوتی ہے، ہم دعوے نہیں کام کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جناح ہسپتال کی بہتری آپ سب کے سامنے ہے، این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں دل کے سب سے بہترین علاج کا نیٹ ورک بنا دیا، چاروں صوبوں میں کیسز کے مہنگے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی کہ صحت کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ اداروں کو منافع پہنچا کر یہ خوش ہوتےہیں، ہم عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت دے رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔دو روز ق...
18/08/2024

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا۔

Address

Aman Swabi Chok Swabi Kpk
Swabi
23430

Telephone

+923005676239

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Alert news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies