Swabi news Official

Swabi news Official Assalamualaikum! Swabi News Official may Khush Aamdeed. Nazreen swabi news official swabi ka wahid s
(1)

عنوان : ډوزې ليک : عبدالله کهنډېوال  ستر سکتر قام قلم صوابۍ                            ________________________________پ...
25/01/2022

عنوان : ډوزې
ليک : عبدالله کهنډېوال
ستر سکتر قام قلم صوابۍ
________________________________

په منظوم ادب کښې يو ادبي صنف دے چې هغې ته " ډوزې وايي ، په اردو کښې ورته " لوري " وايي ، کله چې يو مور خپل ماشوم بچے د ژړا او انګولا په وخت قلاروي ، او ورسره څۀ داسې شعرونه وايي چې ماشوم ته پرې سکون او ارام ملاو شي ، او ماشوم په خپلو دواړو خپو ، د زانګو په شکل اودۀ کړي ، او بيا خپې ټاټۍ کوي ، او ورسره وايي ، ټاټۍ زنګوټۍ ،، الله هو لَلِې لَلو ،، پشې شه پيشو ، نو ماشوم ارام اومومي او چپ شي ، خو د دې تعريف د " لوري " پشان نۀ دے ، لوري د ماشوم د اودۀ کولو دپاره وئيلے شي ، او دا "ډوزې " صرف د ماشوم د قلارولو دپاره وئيلے شي ، دا خبره لازمي نۀ ده چې ګنې د "ډوز " وئيلو په وخت کښې دې خامخا شعرونه هم قافيه اوئيلے شي ، بلکې بعضې وخت کښې دا بې قافيو هم وئيلے شي . او دا هم د منظوم ادب موضوعاتي صنف دے .

په عوامي اصطلاح کښې "ډوزې " دروغو ته وئيلے شي ، او د دې ويونکي ته ډوزمار وئيلے شي ، کوم سړے چې يو غر او بل غر جنګوي ، او د ځان د اوچت ثابتولو دپاره دروغ خبرې کوي نو خلق وايي " مړه ! دے هسې ډوزې اوولي .
_______________________________________________

17/01/2022

master taskin manerwal Pushto poet Ka shahzadi Doreen lam say qalami dosti per Hammad hassan of Khyber Awaz TV per interview.

اسلام آباد (نمائندہ صوابی نیوز): ڈاکٹر کرم الہی ولد فضل الٰہی کو 15 جنوری 2022 سے خیبر آواز ٹی وی پاکستان کا ڈسٹرکٹ بیور...
16/01/2022

اسلام آباد (نمائندہ صوابی نیوز): ڈاکٹر کرم الہی ولد فضل الٰہی کو 15 جنوری 2022 سے خیبر آواز ٹی وی پاکستان کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف شانگلہ مقرر کیا جاتا ہے۔ تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے نوٹ فرمالیں۔
فیصل حماد خان یوسفزئی
چیف ایگزیکٹیو آفیسر
خیبر آواز ٹی ٹی وی پاکستان۔

Title page is ready for the historical book of the history of Mandan Yousafzai written by Hammad Yousafzai.
05/01/2022

Title page is ready for the historical book of the history of Mandan Yousafzai written by Hammad Yousafzai.

((((ADMISSION OPEN))))British Institute of Management ( BIM) is one of registered &  Excellent institution in Pakistan. ...
30/12/2021

((((ADMISSION OPEN))))

British Institute of Management ( BIM) is one of registered & Excellent institution in Pakistan.
BIM are providing Forex education to young Boys & Girl's professionals.
About us:
British Institute of Management ( BIM) is an international registered educational institute which are focused on providing high quality Forex education that builds on the traditional values of education. All successfully Students are awarded Certificate form BIM.
Our goal:
British Institute of Management ( BIM) provide Professional Courses of international Forex Trading.We want to respond to current international Forex Trading education needs by offering short-term courses.
For Registration Contact Us: +92 315-7006022

وہ لڑکی لال قلندر تھی27 دسمبر یوم شہادتبی بی تیری عظمت کو سلام۔ہم دختر مشرق شھید بےنظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر خراج تحسین...
26/12/2021

وہ لڑکی لال قلندر تھی
27 دسمبر یوم شہادت
بی بی تیری عظمت کو سلام۔
ہم دختر مشرق شھید بےنظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عبیرہ نور پاکستان پیپلز پارٹی صوابی

01/12/2021
ویلج کونسل زیم یارحسین سے امیدوار برائے جنرل کونسلر سیٹ سید ظفر علی شاہ بخآری آپ کے قیمتی ووٹ کا صیح حقدار۔نوجوان مخلص ا...
13/11/2021

ویلج کونسل زیم یارحسین سے امیدوار برائے جنرل کونسلر سیٹ
سید ظفر علی شاہ بخآری آپ کے قیمتی ووٹ کا صیح حقدار۔
نوجوان مخلص اور باکردار انسان سید ظفر علی شاہ بخآری۔

((((((گرینڈ جرگہ برخوگہ خیل))))پنج پیر صوابی : آج حجرہ برلورے ( برخوگہ خیل) میں جناب خوشدل خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات...
08/11/2021

((((((گرینڈ جرگہ برخوگہ خیل))))
پنج پیر صوابی : آج حجرہ برلورے ( برخوگہ خیل) میں جناب خوشدل خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا تھا۔ جس کی صدارت محمد فاروق خان صاحب نے کی۔ جرگے میں پنج پیر سے برخوگہ خیل کے تمام خاندانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ برخوگہ خیل کا مشترکہ جرگہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کےلیے ویلج کونسل پنج پیر غربی سے جنرل کونسلر سیٹ پر جناب حامد نواز اور ویلج کونسل پنج پیر شرقی سے جنرل کونسلر سیٹ پر محمد عمر صاحب کو متفقہ طور پر نامزد کیا۔

آج کے مشترکہ جرگہ سے ویلج کونسل پنج پیر غربی کے نامزد امیدوار جناب حامد نواز صاحب نے بلدیاتی انتخابات کے ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی۔ انھوں نے کہا کہ برخوگہ خیل نے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو سپورٹ کیاہے۔ لیکن افسوس کہ ان منتخب نمائندوں نے برخوگہ خیل کے لیے اپنے دور اقتدار میں کوئ خاطر خواہ کام نہیں کیے۔ جناب حامد نواز نے واضح طور پر کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنج پیر کے دونوں کونسلز سے ہماری برخوگہ خیل پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے سرخرو ہونگے۔حامد نواز صاحب نے دونوں نامزدگیوں پر برخوگہ خیل کے تمام جرگہ مشران کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

جرگہ سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر سیٹ ویلج کونسل پنج پیر شرقی جناب محمد عمر صاحب نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی تو ہم پنج پیر گاؤں کےلیے ایک مثالی کردار ادا کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ برخوگہ خیل کے تمام خاندانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مرتبہ متفقہ طور پر اور مثالی جذبے سے اپنے ہی خاندان کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔
جرگہ سے شاہد حلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام برخوگہ خیل متفقہ طور پر ان نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ برخوگہ خیل کے نامزد امیدواروں کے ساتھ آج سے قرآن پاک پر عہد کریں کہ انشاء اللہ ہم تمام برخوگہ خیل اتفاق سے جناب محمد عمر صاحب اور جناب حامد نواز صاحب کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے سپورٹ کرینگے۔

جرگہ سے ممتاز عالم دین مفتی عارف نے بھی خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اگر خدمت کی جذبے سے کریں تو وہ بھی عبادت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دونوں امیدوار نہایت تجربی کار ایماندار اور مخلص ہیں۔برخوگہ خیل کے لیے آج خوشی کا دن ہے کہ یہاں سے انتہائی باکردار مخلص قیادت نے پنج پیر کی امن خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ آخر میں برخوگہ خیل جرگہ نے متفقہ طور پر جناب محمد عمر صاحب اور جناب حامد نواز صاحب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

صوابی۔۔ عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل صوابی سے چیرمین شپ کا ٹکٹ اکمل خان آف مرغز کو جاری کردیا۔۔صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ...
07/11/2021

صوابی۔۔ عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل صوابی سے چیرمین شپ کا ٹکٹ اکمل خان آف مرغز کو جاری کردیا۔۔صوبائی صدر ایمل ولی خان نے منظوری دے دی۔

بلدیاتی انتخابات 2021ء کے حوالے سے آج پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری  سکندرعرفان خان کے حجرے میں پیپلزپارٹی تحصیل صوابی...
04/11/2021

بلدیاتی انتخابات 2021ء کے حوالے سے آج پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سکندرعرفان خان کے حجرے میں پیپلزپارٹی تحصیل صوابی کا ایک پروقار اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔
جسمیں تحصیل صوابی کے تمام یونین کونسلز کے تمام عہدیداروں اور عام کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔۔
اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔۔جسمیں الیکشن کمپین کو منظم اور بھرپور انداز میں کرنے پر زور دیا گیا۔۔
اس موقع پر گوہرعلی انقلابی۔۔جاویداقبال انقلابی ایڈوکیٹ۔۔سکندرعرفان خان۔۔امیدوار تحصیل مئیر ملک امان خان ۔۔جھان عالم سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔۔اور یونین کونسلز کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو الیکشن کمپین میں پیپلزپارٹی کے منشور اور ملک آمان خان کی شخصیت کے مطابق پیپلزپارٹی کی آواز ہر گلی۔۔محلے اور گھر گھر میں پہنچانے پر زور دیا۔۔اگر تمام کارکنوں آج کے اجلاس کی طرح بھرپور انداز میں منظم کمپین کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔تو انشاءاللہ۔۔تحصیل صوابی کا مئیر پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔۔
جئے بھٹو

پشاور ( نمائندہ صوابی نیوز): خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام کالجز میں داخلوں پر طلبہ و طالبات کیلئے ایک نئی سہولت کا...
29/10/2021

پشاور ( نمائندہ صوابی نیوز): خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام کالجز میں داخلوں پر طلبہ و طالبات کیلئے ایک نئی سہولت کا اعلان کردیا

کالجز میں داخلہ کیلئے سٹامپ پیپر پر حلف نامہ جمع کرانے کی پابندی ختم۔ کامران بنگش

وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں اقدام اٹھایا گیا۔ کامران بنگش

محکمہ اعلی تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ کامران بنگش

نوٹیفیکیشن کے تحت کالجز میں داخلہ کیلئے سٹامپ پیپر پر حلف نامہ جمع کرانے کی پابندی کا خاتمہ کردیا۔ کامران بنگش

اب حلف نامہ سادہ کاغذ پر لکھ کر داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ کامران بنگش

(((((((((((((((احتجاج احتجاج احتجاج))))))))))))))پاکستان پیپلز پارٹی صوابی کے زیر اہتمام موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اور کمر تو...
28/10/2021

(((((((((((((((احتجاج احتجاج احتجاج))))))))))))))

پاکستان پیپلز پارٹی صوابی کے زیر اہتمام موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
کل بروز جمعہ بعد نماز جمعہ بمقام شیوہ اڈہ بوقت 2:30 بجے پیپلزپارٹی کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاھرہ ہونے والا ھے۔جسمیں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع صوابی کے کارکنوں سمیت تمام عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ھے۔
موجودہ نااھل۔۔نالائق اور ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے صوابی کے غیور عوام اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔ شکریہ
منجانب: حامد نواز یوسفزئی پاکستان پیپلز پارٹی صوابی

سیاسی نگاہتحریر: حماد یوسفزئیوزیراعظم عمران خان کے وعدے یا نعرے؟؟؟؟خیبرپختونخواہ میں شفاف بلدیاتی انتخابات  یا دھاندلی ا...
27/10/2021

سیاسی نگاہ
تحریر: حماد یوسفزئی
وزیراعظم عمران خان کے وعدے یا نعرے؟؟؟؟

خیبرپختونخواہ میں شفاف بلدیاتی انتخابات یا دھاندلی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 دسمبر 2021 کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ جبکہ خیبر پختونخواہ میں تحصیل ناظم کےلیے بھی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف جو کہ 22 سال سے ملک میں بلدیاتی نظام کی بحالی کےلیے ہر جلسے میں نعرے لگاتے تھے۔ کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں بلدیاتی نظام کو پاکستان میں رائج کرےگی۔ عمران خان نے بہت سی اور نعروں پر پاکستانی قوم کو گمراہ کردیا۔ عمران خان اکثر جلسوں میں پاکستانی غریب عوام کو 1 کڑوڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے جھوٹے نعرے لگاتے تھے۔ لیکن افسوس کہ عمران خان جب سے وزیراعظم پاکستان بنے ہیں ایک بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کو تین سالوں میں تباہ وبرباد کردیا۔ پاکستانی روپے کو انتہائی حد تک گرایااور یو ایس ڈالر کو 171سے اوپر تک پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے انتہائی سخت شرائط کو پورا کیے۔ اور وہاں سے قرضے حاصل کرکے پاکستانی عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرانے۔ عمران خان ہمیں اکثر کہتے تھے کہ پاکستانی سیاسی نظام کو موجودہ الیکٹیبلز نے برباد کیا ہے۔ لیکن اس کے برعکس عمران خان وزرات عظمیٰ کے لیے جہانگیر خان ترین کے ذریعے پاکستان سے ایلکٹیبلز کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کیے۔ ان ہی کرپٹ موروثی الیکٹیبلز کی مدد سے ایک انتہائی کمزور مخلوط حکومت تشکیل دی۔ جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین اور نااہل حکومت ثابت ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے الزامات لگاتے تھے۔ لیکن افسوس کہ عمران خان خود ایک کرپٹ نظام کو سپورٹ کرنے دن رات لگے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں موروثی سیاست عروج پر ہیں۔ اگر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کا ذکر کیا جائے تو یہاں پر پرویز خٹک اینڈ فیملی اسد قیصر اینڈ فیملی اور شھرام خان اینڈ فیملی موروثیت کی اعلی ترین مثال ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ دور اقتدار میں ملک میں مہنگائی کرپشن بدامنی اور بے روزگاری عروج پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے پہلے سٹیل مل کراچی کے غریب ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کئیں۔ اور ساتھ ساتھ سوئی گیس ٹوورازم ڈپارٹمنٹ پی آ ئی اے ڈپارٹمنٹ سے ہزاروں ملازمین کو بے دخل کردیے۔ ملکی داخلہ وخارجہ پالیسی انتہائی کمزور اور غیر محفوظ ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر مہینے میں پٹرول گیس بجلی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف 126 دن دہرنا دیا تھا۔ انھوں نے ریاستی اداروں پر حملے کروائے پاکستانی قوم کو سال نافرمانی اور گیس بجلی کے بل جلانے کے لئے کنٹینر پر صبح شام تقاریرز کرتے تھے۔ جو کہ ایک غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات تھیں۔ عمران خان اکثر کنٹینر پر کہا کرتے تھے کہ اگر میرے خلاف چند ہزار لوگ اکھٹے ہوئے اور انھوں نے گو عمران گو کا نعرہ لگایا تو میں اسی وقت مستعفی ہونے کو ترجیح دونگا۔ لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ناموس رسالت پر جان قربان کر نے والے تحریک لبیک کی پر امن جانثاروں پر کھلے عام فائرنگ کرکے ان کو شھید کررہے ہیں۔ اگر موجودہ سلیکٹیڈ نااہل حکومت کا یہی سلسہ نہ رکا تو ملک افراتفری کی طرف جارہا ہے۔ جس کا ذمہ دار عمران خان اور انکا کرپٹ ٹولہ ہوگا۔

موجودہ نااہل سلیکٹیڈ وزیراعظم ایک کمزور اور بزدل انسان ہیں۔ نا موس رسالت پر جان قربان کر نے والا نوجوان علامہ سعد رضوی کو کس جرم میں قید کردیا ہے۔ اگر علامہ سعد رضوی کا کوئی جرم ہے تو پاکستانی عدالت میں کیوں پیش نہیں کرتے۔ عمران خان یہ سارے کام یہودیوں کی خواہش پر کررہے ہیں۔ اب عمران خان کا آخری وقت آچکا ہے پاکستانی قوم اور ناموس رسالت کے جانثار جان چکے ہیں۔ کہ عمران خان دجالی سسٹم کے لیے کام کررہا ہے۔ اگر پاکستانی ادارے اس خونریز گھناؤنی اور دجالی سازش پر جلد قابو پالیا تو ہمارا گلشنِ خداداد پاکستان ہمیشہ کےلیے چمکتا رہےگا۔

پاکستان تحریک انصاف اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلیے ملک میں بلدیاتی انتخابات کا شور مچا رہے ہیں۔ اگر پاکستان تحریک انصاف واقعی بلدیاتی اداروں کو پاورز دینا چاہتے تھے تو تین سال سے کیوں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ اب تو پاکستان تحریک انصاف کو ہر جگہ سے آپنی ناکامی دیکھائی دے رہی ہیں۔ جس کے لیے موجودہ نااہل سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان ہر ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کر رہے ہیں۔ جو کہ ایک غیر آئینی اقدام ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 نومبر کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اور ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبے میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کردی ہیں۔ لیکن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلی محمود خان نے اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہر ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے بڑے بڑے جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ضلع صوابی میں 3.5ارب کے ایک ترقیاتی منصوبے اور جلسے کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ ایک غیر آئینی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بلدیاتی انتخابات کے پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان انکے خلاف سخت نوٹس لیں۔ اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اس قسم ترقیاتی منصوبوں پر مکمل پابندی عائد کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے اس دورے پر خصوصی نوٹس لیں اور یہی دورہ بلدیاتی انتخابات تک منسوخ کیاجائے۔

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں  کے اعل...
26/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے اعلان کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ صوابی کی ضلعی قیادت نے مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعہ بوقت 2:30 بجے بمقام شیوہ اڈہ میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ صوابی کے تمام عہدیداروں اور کارکنان سے درخواست ہے کہ اس احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کرتے ہوئے کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں۔
منجانب: حماد یوسفزئی

پشاور (نمائندہ صوابی نیوز): ‏الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا شیڈول کردیا۔ خیبرپختونخواہ کے...
25/10/2021

پشاور (نمائندہ صوابی نیوز): ‏الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا شیڈول کردیا۔ خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع میں پولنگ 12 دسمبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن

زۀ د اجمل منصور ادبي او کلتوري غورځنګ صوابۍ ډېره ډېره مننه کوم ، چې قام قلم صوابۍ د ادبي خدماتو په اعتراف کښې يې د قام ق...
25/10/2021

زۀ د اجمل منصور ادبي او کلتوري غورځنګ صوابۍ ډېره ډېره مننه کوم ، چې قام قلم صوابۍ د ادبي خدماتو په اعتراف کښې يې د قام قلم صوابۍ دپاره د توصيفي سند اعلان وکړو ،،، او خپل تنظيم صدر صېب او مشرانو ته اومبارکي هم ورکوم ،،، چې قام قلم صوابۍ له يې دومره وده ورکړه چې د ضلع صوابۍ د نمائنده ادبي تنظيم په حېث پېژندګلو لري .
عبدالله کهنډېوال
ستر سکتر قام قلم صوابۍ

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز)؛ آج امن چوک صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل صوابی کا ملک میں کمر توڑ مہنگائی بدامنی بھتہ خ...
25/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز)؛ آج امن چوک صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل صوابی کا ملک میں کمر توڑ مہنگائی بدامنی بھتہ خوری اور پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں ناروا اضافے کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا.

مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل صوابی کے صدر گل ولی خان جنرل سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ خان صوبائی رہنما محمد سلیم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ صوابی جنرل سیکرٹری نواب زادہ صوبائی رہنما پرویز خان ایڈووکیٹ اور مرکزی رہنما محمد اعجاز خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ایک نااہل اور ناکام ترین حکومت ہے۔ عمران خان پاکستانی غریب عوام کو بدترین منہگائی کی چکی میں دھکیل رہے ہیں۔ موجودہ سلیکٹیڈ ٹولے نے ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کیا۔

سیکرٹری جنرل تحصیل صوابی حاجی ہدایت اللہ خان نے ملک میں فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اپنے صوبے خیبرپختونخواہ کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ فخرے افغان باچا خان بابا کے امن فلسفہ پر عمل کرنے کےلیے حاجی ہدایت اللہ خان نے کارکنان کو خصوصی پیغام دیا۔

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): صوابی گردونواح میں شدید بارش کے ساتھ برفباری موسم انتہائی خوشگوار صوابی بازار میں لوگ خوبصو...
22/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): صوابی گردونواح میں شدید بارش کے ساتھ برفباری موسم انتہائی خوشگوار صوابی بازار میں لوگ خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): آج پاکستان پیپلز پارٹی صوابی کی ضلعی تنظیم کی کوششوں سے پختونخواہ جمہوری پارٹی پاکستان کے چ...
21/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): آج پاکستان پیپلز پارٹی صوابی کی ضلعی تنظیم کی کوششوں سے پختونخواہ جمہوری پارٹی پاکستان کے چیئرمین حامد نواز صاحب مکمل کابینہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیشن سیکرٹری محمد نعیم خان نے چیئرمین پختونخواہ جمہوری پارٹی پاکستان جناب حامد نواز صاحب سلمان فیصل خانزادہ طارق خان فیصل حماد خان یوسفزئی عمران مہمند فضل محمد خان عاقب نواز سمیت PJPP کی تمام کارکنان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے۔ شھید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستانی قوم کو دنیا میں شناخت دی۔ شھید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے 1973 کی آئین کا تحفہ بھی دیا۔
چیئرمین حامد نواز صاحب نے اپنے تقریر میں کہا کہ ہم انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم سے اپنے غریب عوام کےلیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج سے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی منشور اور ایجنڈے کو آگے لے کر پاکستان میں امن خوشحالی اور غریب عوام کے لیے کام کریں گے۔
چیئرمین حامد نواز صاحب نے پختونخواہ جمہوری پارٹی پاکستان کو باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

((((عوامی احتجاج۔۔۔عوامی احتجاج۔۔۔۔ عوامی احتجاج))))18 اکتوبر بروز پیر بوقت 9:00 بجے صبح ،، امن چوک صوابی  میں پیپلزپارٹ...
17/10/2021

((((عوامی احتجاج۔۔۔عوامی احتجاج۔۔۔۔ عوامی احتجاج))))

18 اکتوبر بروز پیر بوقت 9:00 بجے صبح ،، امن چوک صوابی
میں پیپلزپارٹی کے زیراہتممام پٹرول۔۔گیس۔۔بجلی۔۔ادویات اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت یقینی بناکر اس ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع صوابی۔

17/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ صوابی کا امن چوک میں کل صبح 9 بجے 18 اکتوبر2021کو موجودہ نااہل حکومت شدید منہگائی کرپشن اور بدامنی کے خلاف عوامی احتجاج منعقد کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ صوابی کے تمام کاروباری حضرات اور عوام کو اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
منجانب۔ محمد نعیم خان
صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیشن سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ صوابی نے وحید الرحمان کو ویلج کونسل کالا پنج پیر کا نائب صدر منتخ...
12/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ صوابی نے وحید الرحمان کو ویلج کونسل کالا پنج پیر کا نائب صدر منتخب کیا۔

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): عوامی نیشنل پارٹی صوابی نے مرکزی کونسل ممبر ابزرخان کو ڈسٹرکٹ سالار خدائی خدمت گار منتخب کی...
11/10/2021

صوابی ( نمائندہ صوابی نیوز): عوامی نیشنل پارٹی صوابی نے مرکزی کونسل ممبر ابزرخان کو ڈسٹرکٹ سالار خدائی خدمت گار منتخب کیا۔

خیبر پختونخواہ ضلع بونیر کڑاکڑ کے خوبصورت مناظر۔
10/10/2021

خیبر پختونخواہ ضلع بونیر کڑاکڑ کے خوبصورت مناظر۔

10/10/2021

محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان یوسفزئی کا خیبر ٹی وی کے ساتھ ایک زبردست گفتگو۔

09/10/2021

Great Dance competition of Sweet Girls.

دارالحکومت اسلام آباد میں خوشگوار موسم۔ صوابی نیوز آفیشل پر دیکھئے۔
09/10/2021

دارالحکومت اسلام آباد میں خوشگوار موسم۔
صوابی نیوز آفیشل پر دیکھئے۔

08/10/2021

تربیلہ ڈیم کے خوبصورت مناظر صوابی نیوز کے ساتھ۔

05/10/2021

دہ مرحوم کفایت شاہ باچا دہ جوند پہ حقیقت یو خکلے کلام۔

03/10/2021

مرحوم اعظم خان ہوتی کا پیغام۔

Khan Hoti
Haider Hoti
Charsadda
Mardan

Swabi

03/10/2021

سعودی عرب کے قومی دن پر وہاں لڑکیوں اور لڑکوں کا جشن دیکھیں۔

02/10/2021

swabi news official may khush aamdeed

29/09/2021

غازی تربیلہ ڈیم کے خوبصورت مناظر۔
صوابی نیوز افیشل۔

27/09/2021

پشاور ( نمائندہ صوابی نیوز): پشاور موٹر وے پر تیز رفتار موٹر کار حادثے کا شکارتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

26/09/2021

زمونگ خکلئ صوابی دہ یوسفزئیوں زرخیزی سیمہ۔

Address

Main Jehangira Road Shahmansoor
Swabi
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi news Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi news Official:

Videos

Share