Sheikhupura News

Sheikhupura News السلام علیکم.. �
اس پیج پر آپ ہر روز کا کلینڈر، جنرل نالج، نیوز، نیوز ہیڈلائن ،جابز اپڈیٹ اور اسلامی

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَمحسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے.. 😭😥😢😭😥😢😭ڈاکٹر...
10/10/2021

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے.. 😭😥😢😭😥😢😭

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی.

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی پر ایک نظر

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936 میں بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان آئے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1976 میں نیدرلینڈز کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی، بعدازاں انہوں نے ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنامکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔

مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا، جس کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دوبار نشان امتیاز بھی دیا گیا، اس کے علاوہ انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

شیخوپورہ ۔میڈیکل سٹور میں دوران ڈکیتی قتل فارمیسی مالکان اور شہری سراپا احتجاج بن گئے۔شیخوپورہ ۔شہر بھر کے میڈیکل سٹور م...
14/09/2021

شیخوپورہ ۔میڈیکل سٹور میں دوران ڈکیتی قتل فارمیسی مالکان اور شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

شیخوپورہ ۔شہر بھر کے میڈیکل سٹور مالکان کا جناح پارک چوک کو بلاک کر کے احتجاج ۔

11 ستمبر 1948ء یومِ وفاتقائداعظم محمد علی جناحؒﷲ پاک سے دعا ہے کہ ﷲ ہمارے قائد کے درجات بلند فرمائے.. آمین.. ❤️ ❤️
11/09/2021

11 ستمبر 1948ء یومِ وفات
قائداعظم محمد علی جناحؒ
ﷲ پاک سے دعا ہے کہ ﷲ ہمارے قائد کے درجات بلند فرمائے.. آمین.. ❤️ ❤️

آج 7 ستمبر اردو اور پنجابی کے نامور ادیب، افسانہ و ڈرامہ نگار، دانشور، براڈ کاسٹر اور صوفی اشفاق احمد کا یومِ وفات ہے۔22...
07/09/2021

آج 7 ستمبر اردو اور پنجابی کے نامور ادیب، افسانہ و ڈرامہ نگار، دانشور، براڈ کاسٹر اور صوفی اشفاق احمد کا یومِ وفات ہے۔

22 اگست 1925ء کو مکتسر ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دیال سنگھ کالج اور اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ ’’داستان گو‘‘ اور ’’لیل و نہار‘‘ نامی رسالوں کے مدیر رہے اور 1966ء سے 1992ء تک اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ ان کے افسانوی مجموعے ایک محبت سو افسانے،اجلے پھول، سفر مینا، پھلکاری اور سبحان افسانے کے نام سے شائع ہوئے۔

انہوں نے 41 برس تک ریڈیو کے مشہور ڈرامہ سیریل ’’تلقین شاہ‘‘ کا اسکرپٹ بھی لکھا اور اس میں صداکاری بھی کی۔ اشفاق احمد نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز تحریر کئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ، ستارۂ امتیاز اور ہلال امتیاز عطا کیا تھا۔ اردو کی نامور ادیبہ بانو قدسیہ ان کی شریک حیات ہیں۔

7 ستمبر 2004ء کو اشفاق احمد لاہور میں وفات پاگئے اور ماڈل ٹائون کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ❣


25/08/2021

شیخوپورہ کے علاقہ فیروز وٹواں کے نواحی گاؤں مکی 525 میں ڈکیتی اور خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کیس
متعلقہ پولیس اسٹیشن بھکھی میں مقدمہ درج

شیخوپورہ زرعی فارم کی جگہ وارث شاہ یونیورسٹی بنے گی 💯
24/08/2021

شیخوپورہ زرعی فارم کی جگہ وارث شاہ یونیورسٹی بنے گی 💯

طالبان کی جدید ترین ’بدری 313‘ فورسطالبان کی پہچان عام طور پر شلوار قمیض اور کندھے پر اے کے 47 لٹکائے جنگجوؤں سے ہوتی ہے...
21/08/2021

طالبان کی جدید ترین ’بدری 313‘ فورس

طالبان کی پہچان عام طور پر شلوار قمیض اور کندھے پر اے کے 47 لٹکائے جنگجوؤں سے ہوتی ہے مگر طالبان کی 'بدری 313' بٹالین فورس کا لباس بالکل مختلف ہے۔

اس یونٹ کو پہلے طالبان کی طرف سے پھیلائے جانے والے پروموشنل مواد میں دکھایا جاتا تھا مگر مبینہ طور پر یہ انتہائی تربیت یافتہ اور جدید ترین فوجی ساز و سامان سے لیس ہیں۔

گروپ کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں بدری 313 فوجیوں کو عام پگڑی کے بجائے فوجی ہیلمٹ اور سن گلاسز، کیموفلاج لباس پر بلٹ پروف جیکٹس اور جدید امریکی رائفلوں سے لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ طالبان یونٹ جدید سائیڈ اسلحے کے ساتھ ساتھ جدید جنگی جوتے پہنے، یہاں تک کہ نائٹ ویژن چشمے لگائے نظر آتا ہے جس کی وجہ سے ان میں اور کسی دوسرے ملک کی خصوصی جنگی یونٹوں میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

افغان سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق 2001 کے بعد پہلی بار افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے انہیں سکیورٹی مقاصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ طالبان نے اس بٹالین کے لیے سامان کہاں سے حاصل کیا.


  "افغان صدارتی محل کا موجودہ منظر"اسلام ذندہ باد🔥💪مجاہدین پائندہ باد ❤️💯👌💪💪
16/08/2021




"افغان صدارتی محل کا موجودہ منظر"

اسلام ذندہ باد🔥💪
مجاہدین پائندہ باد ❤️💯👌💪💪



قہوہ شراب 🍷 پر بازی لے گیا..❤️ 💯👌💪
16/08/2021

قہوہ شراب 🍷 پر بازی لے گیا..❤️ 💯👌💪

مرادِ رسول اللّہ صل اللہ علیہ والہ وسلمفاتح عرب و عجمروضہ رسول (ص) میں مدفونحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر...
10/08/2021

مرادِ رسول اللّہ صل اللہ علیہ والہ وسلم
فاتح عرب و عجم
روضہ رسول (ص) میں مدفون

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اے عمر! جب بھی شیطان تمہیں آتا ہوا دیکھتا ہے تو وہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اپنا لیتا ہے.
(صحیح بخاری 3294)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
اے عمر! شیطان تجھ سے ڈرتا ہے.
(جامع ترمذی شریف 3690)

ہمارے پیارے آقا علیہ السلام نے فرمایا :
میں دیکھ رہا ہوں انسانوں اور جنوں کے شیطان عمر کو دیکھ کر (ڈر کی وجہ سے) بھاگ رہے ہیں.
(جامع ترمذی شریف 3691)

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
"میرے دو آسمانی وزیر، جبرئیل و میکائیل علیہما السلام اور دو زمینی وزیر ابوبکر اور عمر رضی ﷲ عنہما ہیں۔"

‏فرمایا اُٹھو بلالؓ ! کعبہ کی چھت پہ چڑھ کے اذان دو، ‏یہ نہیں ہوسکتا عمرؓ اسلام لے آئے اور نمازچھپ کر ہو.

یکم محرم الحرام
شہادتِ حضرت عمر فاروق رضی اللّہ تعالیٰ عنہ

09/08/2021

#خونِ_عمرؓ
میں ڈوبی ہے #محرم کی پہلی شام۔۔۔

میں کیسے کہہ دوں کہ " " ہو۔۔۔۔
😢

Point
06/08/2021

Point

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق...
28/07/2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

28/07/2021

السلام علیکم.. ❤️ ❤️
اس پیج پر آپ ہر روز کا کلینڈر، جنرل نالج، نیوز، نیوز ہیڈلائن ،جابز اپڈیٹ، اسلامی معلومات اور تاریخی مواد حاصل کریں گے.. انشاءﷲ.. ❤️ ❤️

Address

Sheikhupura

Telephone

+923004036258

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikhupura News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheikhupura News:

Videos

Share