13/03/2024
*رمضان المبارک میں مرد و عورت پر نماز تراویح سنت مؤکدہ ھے مردوں پر نماز تروایح با جماعت ادا کرنا تراویح کی جماعت سنّتِ مُؤَکَّدہ عَلَی الْکِفَایہہے، اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اِسائَ ت کے مرتکب ہوئے (یعنی بُرا کیا)اور اگرچند افراد نے با جماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والا جماعت کی فضیلت سے محروم رہا۔*
(ہِدایہ ج۱ص۷۰)
اور جبکہ عورت پر نماز تراویح باجماعت ادا کرنا سنت مؤکدہ نہیں۔۔۔
اسلامی بہنیں اپنے گھروں میں نماز تروایح ادا کریں۔۔۔
*طریقہ۔۔۔۔*
نماز عشاء کے 04 فرض دو سنت دو نفل ادا کر کے سنت تروایح کی نیت سے دو 02 رکعتیں کر کے 20 رکعتیں ادا کریں ہر چار رکعت کے بعد دعائے تروایح پڑھنا اچھا نیک و مستحب عمل ھے آگر نہ پڑھیں تو گناہ گار نہیں جب 20 رکعتیں تروایح مکمل ھو جائیں تو اب تین وتر عشاء اور دو نفل ادا کرلیں۔۔
تراویح کا وقت عشا کے فرض پڑھنے کے بعد سے لیکر صبحِ صادِق تک ہے۔ عشا کے فرض ادا کرنے سے پہلے اگر تروایح پڑھ لی تو ادا نہیں ہو گی۔
*(عالمگیری ج۱ص ۱۱۵ )*
بہتر یہ ھے کہ نماز تراویح میں بلاوجہ بہت زیادہ تاخیر نہ کریں
دعاؤں کا طلبگار
*خرم لودھی ۔۔۔۔*