23/02/2023
ماہ فروری میں درجہ حرارت میں اضافے کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
فروری کے ماہ میں ہی موسم گرما کی آمد، ملک کے کچھ علاقے غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں، فروری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں فروری کے ماہ میں ہی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سندھ میں فروری کے ماہ میں درجہ حرارت میں اضافے کا 8 دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے علاقے تھرپارکر میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 80 سالوں کے دوران ملک کے کسی علاقے میں فروری کے ماہ میں موسم اس قدر گرم نہیں ہوا۔ جبکہ آئندہ 2سے 3 روز کے دوران بھی ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم غیرمعمولی طور پر گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔