Daily SadiqAbad

Daily SadiqAbad صادق آباد سے با خبر رہنے کےلیے

30/09/2023

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 86 پیسے فی کلو اضافہ کردیا

ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی

ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، نوٹیفیکیشن

29/09/2023

جلوس پر دھماکہ😪😪
مستونگ بلوچستان میں میلادالنبی کے جلوس میں دھماکہ 16 افراد جانبحق اور 50 سے زائد زخمی۔
اللہ رحم فرما آمین

27/09/2023

صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی

27/09/2023

پنجاب بھر میں آشوب چشم کا پھیلاؤ

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے اسکول کو کل بند کرنے کا اعلان

میٹرک کلاسز تک تمام بچوں کو کل چھٹی ہوگی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجابپنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے ...
27/09/2023

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے اتوار تک بند رہیں گے

محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

22/09/2023
*پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ*لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ری...
22/09/2023

*پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ*

لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ولانہ کے قریب روءی سے لوڈ ٹرالر میں اگ لگ گئی ریسیکو نے اگ پر قابو پایا
22/09/2023

ولانہ کے قریب روءی سے لوڈ ٹرالر میں اگ لگ گئی ریسیکو نے اگ پر قابو پایا

جمالدین والی انٹرچینج کا پری کوالفیکشن مرحلہ مکمل چند روز میں کام الاٹ ہونے کی توقع
22/09/2023

جمالدین والی انٹرچینج کا پری کوالفیکشن مرحلہ مکمل چند روز میں کام الاٹ ہونے کی توقع

22/09/2023

ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ وقاص اللہ دتہ بھنڈر کے والد رضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں جنکی نماز جنازہ آج شام 6 بجے چک نمبر 185/P تحصیل صادق آباد میں ادا کی جائے گی

22/09/2023

ایس ایچ او ماچھکہ چوھدری وقاص بھنڈر صاحب کے والد محترم اللہ دتہ بھنڈر جو کہ رضا الہی سے وفات پا چکے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون

21/09/2023

کل سے دن اور رات کا دورانیہ برابر 12,12گھنٹے ہو گا اور کل سے دن چھوٹے اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائینگی

21/09/2023

پنجاب حکومت نے فلور ملز کےلئے نئی گندم اجراء پالیسی کا اعلان کر دیا

پنجاب بھر میں فعال ایک ہزار فلور ملز کو 15 اکتوبر سے 4450 روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے گندم کا اجراء کیا جائے گا

فلور ملز آٹے کا 20 کلو گرام والا تھیلا 2600 روپے میں فروخت کریں گے

حکومت پنجاب کے پاس اس وقت 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے

21/09/2023

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5000، اوور سپیڈنگ پر 2500 جرمانہ، نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر اطلاق کب سے ہو گا؟
Sep 19, 2023 | 04:42 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر جرمانوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق نئی شرح سے جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کے 32 کوڈ کے جرمانوں کی شرح مقرر کی گئی جن میں 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کے کوڈ بھی شامل کئے گئے ہیں۔

اوور سپیڈنگ پر 750 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ ہو گا۔ غلط اوورٹیکنگ پر 300 کی بجائے 1500 روپے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 750 کی بجائے 5 ہزار ، ایمرجنسی وہیکل کو راستہ نہ دینے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ غفلت سے ڈرائیونگ پر 1500 روپے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سمیت الیکٹرانک ڈیوائس کےاستعمال پر 500 روپے، سائیڈ مرر یا ناقص شیشے پر 500 روپے کا چالان کیا جائے گا۔ گاڑی پر پولیس یا کسی دوسرے محکمے کی ریوالونگ لائٹ پر 5 ہزار، فینسی نمبر پلیٹ پر ایک ہزار، ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر 2 ہزار روپے ، شیشے کالے کرنے پر ایک ہزار جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

21/09/2023

کراچی کے بعد پنجاب میں بھی آنکھوں کی وبا پنہچ چکی ہے۔مریض کی آنکھیں اچانک سرخ ہو جاتی ہیں سوجن اور آنکھ سے پانی بہنے لگتا ہے۔ایک ہی گھر کے کئی افراد اس مرض میں اکٹھے مبتلا ہو سکتے ہیں۔درج ذیل کوئی ایک دوا میڈیکل سٹور سے لے کر دن میں چار دفعہ ایک قطرہ آنکھوں میں ڈالیں۔تین چار دن میں افاقہ ہوگا۔
Oxin eye drops
fotiflox eye drops.
Moxygan eye drops
vegamox eye drops.
کوئی ایک دوا لے لیں۔
دن میں چار مرتبہ ایک قطرہ۔

عسکری پارک صادق آباد کی صفائی ستھرائی پودوں کی کٹنگ کا کام شروع
21/09/2023

عسکری پارک صادق آباد کی صفائی ستھرائی پودوں کی کٹنگ کا کام شروع

21/09/2023

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جابحق مقامی افراد نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا ایک فرار ویڈیوز چولستان ٹائمز کو موصول ،،،،،

بجلی کی سپارکنگ کے باعث کچہ شاہی روڈ صادق آباد پر گھر میں اگ لگی ریسیکو نے اگ پر قابو پایا
21/09/2023

بجلی کی سپارکنگ کے باعث کچہ شاہی روڈ صادق آباد پر گھر میں اگ لگی ریسیکو نے اگ پر قابو پایا

الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان۔
21/09/2023

الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان۔

21/09/2023

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 1445 ہجری 29 ستمبر 2023 بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری

چار کنال زمین اکیلے کے نام نا کروانے پر اپنے سگے معمر  باپ پر بدترین تشدد کرنے والا بدبخت گرفتار
27/08/2023

چار کنال زمین اکیلے کے نام نا کروانے پر اپنے سگے معمر باپ پر بدترین تشدد کرنے والا بدبخت گرفتار

Address

Sadiqabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily SadiqAbad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share