Wasaib Online News-WON وسیب آن لائن نیوز

Wasaib Online News-WON وسیب آن لائن نیوز online News about human rights poverty and basic needs of a common man

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سرائیکی سماج کی مایہ ناز خاتون جرنلسٹ سعدیہ کمال کی شعبہ صحافت میں قابل قدر خدمات اور اپنی...
05/07/2023

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سرائیکی سماج کی مایہ ناز خاتون جرنلسٹ سعدیہ کمال کی شعبہ صحافت میں قابل قدر خدمات اور اپنی سرائیکی ماں دھرتی سے والہانہ محبت رکھنے پر ان کی سالگرہ کی خوشی میں اپنی شمولیت کویقینی بناتے ہوۓ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سرائیکستان قومی موومنٹ

15/06/2023

اَڄ دَھرتی پَئی ہِے جاڳدی
ہُݨ توں وی نِندراں چھوڑ
تُوں لَیلَݨ ڳَبھرُو ݙیس دا
تُوں وَزبر، تُوں شَہ زور
ہَئی ویلہا وقت سہاڳ دا
تُوں کھارے چَڑھ تھی گھوٹ
تیݙے سِہرے آکھِن ڳوٹھ
ناں جے کَر جاڳیوں وقت تے
تاں چَہکاں چَرسِن چور
تیݙیاں مومل، سومل، سَسٌیاں
وَنڄ وِکِسن شَہر لَہور

21/05/2023

قرآن کا فرمان



21/02/2021


سرائیکی بھیراواں تے مساتان کُوں مبارک تھیوے

15/09/2020

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سانحہ موٹروے پر جامع رپورٹ طلب،

کمیٹی کے سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ، آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب تین روز کے اندر جمع کرے، سینیٹر رحمان ملک کی ہدایات

رپورٹ کی حصول اور جانچ پڑتال کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کو پر بریفنگ دینگے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے دس ستمبر کے اجلاس میں سانحہ موٹروے لاہور کا سوموٹو نوٹس لیا تھا،

سانحہ موٹروے لاہور کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین نے اٹھایا تھا،

متعلقہ اہلکاروں کی بیانات کمیٹی کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں سنے جائینگے،

نوٹس کے تسلسل میں چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مندرجہ ذیل اہم سوالات کے جوابات طلب کئے ہیں

بدقسمت سانحہ کاصحیح وقت، تاریخ و مقام اور خاتون کے کار ٹول پلازہ میں داخلے کے اوقات کیا تھے،

کیا جائے وقوع کے اردگرد کے علاقے کا گوگل میپنگ ہو چکی ہے؟

پہلا پولیس اہلکار کون تھا جو جائے وقوع پر پہنچا ، کیا وہ پولیس ، اسپیشل برانچ یا کوئی خفیہ ایجنسی کا اہلکار تھا؟

واقعے کے 3 گھنٹوں سے پہلے اور اس کے بعد کتنے ٹیلیفون کالوں کا سراغ لگایا گیا ہے؟

متاثرہ خاتون کا ٹول پلازہ گزرنے کے بعد 10 منٹ کے اندر اندر کتنے گاڑیاں وہاں سے داخل ہوئیں؟

تحقیقات میں شامل خصوصی برانچ ، پولیس ، موٹر وے پولیس اور کسی دوسرے محکمے اہلکاروں کی فہرست پیش کیجائے،

ایف آئی اے تفتیش کرے کہ کونسے اہلکار غفلت کے مرتک ہوئے ہیں،

متاثرہ خاتون کو فوری مدد کیوں مہیا نہیں کی گئی، کال کو جواب فوری کیوں نہیں دیا گیا،

معاملے میں قریبی و جوارخ میں موجود افراد کی شمولیت کا امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے زینب کیس کا معاملہ اٹھایا تھا اور آخری انجام تک پہنچایا،

ہماری پولیس کو سوشل انصاف کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے،

کمیٹی سی سی پی او لاہور کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتی ہے،

کن واقعات اور وجوہات کے تحت سی پی او لاہور نے اس واقعہ پر ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا،

کیا سی پی او لاہور نے بیان جاری کرنے سے پہلے اپنے اعلی افسران سے اجازت طلب کی؟

ایف آئی اے کو اس ٹویٹ کی شناخت کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں جو اس واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کے خلاف دی گئیں،

عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے،

کمیٹی مجرموں کی فوری گرفتاری اور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کی احکامات جاری کرتی ہے،

آئی جی موٹروے کمیٹی کو مسافروں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے،

سکریٹری مواصلات / چیئرمین این ایچ اے عوام کی سہولت کے لئے عملہ کی تعیناتی میں ناکامی کی وجوہات سے کمیٹی کو آگاہ کریں،

کمیٹی کے عملہ اور متعلقہ محکمے تفتیش کے رازداری کو یقینی بنائیں تاکہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے،

کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ خاتون کا نام ، خاندان کی تفصیلات اور دیگر معلومات کہیں ظاہر نہ ہونے دے،

جامع رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب پولیس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کو واقع پر بریفنگ دینگے،

07/08/2020

خبردار ! موبائل کیمرہ آپ کو جیل پہنچا سکتا ہے۔۔!

کسی گلی یا بازار میں کسی کی جگہ یا پبلک مقام پر اگر آپ اپنے خفیہ یا ظاہر کیمرے سے کسی کی ویڈیو بنانے لگتے ہیں پرینک کرتے ہیں یا اس سے پوچھے بغیراس کی کسی بھی طرح کی ریکارڈ نگ کرنے لگتے ہیں تو بس اتنا یاد رکھئیے PECA2016 کی دفعہ 20 کے تحت ایف آئی اے سائبرکرائم کو ایک درخواست پر آپ تین سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا سکتے ہین اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے اور اگر دوسرا ہتک عزت کے مقدمہ کے تحت مجسٹریٹ کے پاس چلا گیا تو لمبی کہانی۔۔۔پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 499 کے تحت فوجداری کاروائی
اور ہاں سب متاثر ہونے والے بزدل یا کمزور بھی نہیں ہوتے ڈرے دبے بغیر فالو آپ کر دکھاتے ہیں۔۔

یاد رکھیں آپ کی آزادی وہاں ختم ہوجاتی ہے جہاں سے دوسرے کی حدود شروع ہوتی ہے کیمرہ والے موبائل ہاتھ میں ہونے کا مطلب یہ نہین کہ بغیر اجازت کچھ بھی ریکارڈ کیا جائے۔۔۔!

خبردار !
فون کی فرانزک رپورٹ آپ کی عزت اور کرئیر داو پر لگا سکتی ہےاپنی آزادی انجوائے کریں دوسروں کی آزادی کا خیال رکھیں

(عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ پیغام لوگوں تک پہنچائیں تا کہ کوئی لاعلمی میں نہ پکڑا جائے۔۔۔!)

19/07/2020

Admin Required for Wasaib Online News

07/06/2020

ماسک کے خطرات :
😷😷
ماسک کو ایک مقررہ وقت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر غیر ضروری طور پر زیادہ وقت کے لئے پہنا جاۓ تو یہ خطرات ہیں :

1۔ خون میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے ۔
2۔ دماغ میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے ۔
3۔ آپ کمزوری محسوس کرتے ہیں ۔
4۔ اموات بھی ہو سکتی ہیں ۔

نصیحت :
ا۔ جب آپ اکیلے ہوں تو ماسک اتار دیں ۔
میں نے دیکھا ہے لوگ کار میں AC لگا ہو پھر بھی ماسک پہنے رکھتے ہیں ۔ یہ ان کو اگاہی نہیں اور جہالت ہے ۔
2۔ گھر میں ماسک کا استعمال نہ کریں ۔
3۔ صرف public جگہوں پر جہاں لوگ زیادہ ہوں ، یا 2 یا 3 لوگ ہوں ادھر ماسک پہنيں ۔
4۔ جب آپ اکیلے ہوں تو ماسک کا استعمال مت کریں ۔
4۔ ورزش کرتے ہوے یا walk کرتے ہوے ماسک کا استعمال مت کریں ۔وہ پھیپھڑوں کی صحت کے لئے اچھا نہیں ۔
❣ ❣
Stay Home Stay Save 🙏

09/04/2020

Stay Home Stay safe.

08/04/2020

صادق آباد اور گردو نواح کے کئ علاقوں کے عوام لاک ڈاون کے دوران تاحال سرکاری راشن سے محروم۔غریب بے حال

07/04/2020

بارش کاپہلاقطرہ:- عمران خان کا قوم سے وعدہ کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جاے گی۔حالیہ چینی اور گندم بحران کے زمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی زمہ داری ایف آئ اے کو سونپی گئ۔صادق آباد اور سندھ بارڈر پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیارکی شوگر ملوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔تحقیقات کے بعد رپورٹ آ چکی ہے اور خان کے اصل امتحان بھی شروع ہو چکا ۔ابتدائ طور پرملوث وفاقی وزراء اور مشیران کاوفاقی کابینہ میں ردو بدل کیا گیا ہے۔یہ اقدام بارش کا پہلا قطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔امید ہےعمران خان تحقیقات کا دائرہ بڑھائیں گے اور حکومت میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلائیں گے۔تحریر:نویدآصف



Address

Sadiqabad

Telephone

+923003848326

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wasaib Online News-WON وسیب آن لائن نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wasaib Online News-WON وسیب آن لائن نیوز:

Videos

Share