BNC offical

BNC offical Bold News Center
(Private.)Limited official is leading news channel from Balochistan, Pakistan, Quetta, Balochistan, Pakistan
(5)

❤️❤️❤️
10/12/2023

❤️❤️❤️

بی این پی کیخلاف مصنوعی لوگوں کو پروموٹ کرکے آگے لایا جارہا ہے، ساجد ترین ایڈووکیٹدالبندین ( این این آئی) بلوچستان نیشنل...
10/12/2023

بی این پی کیخلاف مصنوعی لوگوں کو پروموٹ کرکے آگے لایا جارہا ہے، ساجد ترین ایڈووکیٹ
دالبندین ( این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور و مقصد بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہیں پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست کرکے سیاسی میدان میں ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے دالبندین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اسوقت مختلف چیلنجز ہے اور ان میں ایک اہم مسلہ لاپتہ افراد کا ہے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لاپتہ کیے گئے ہیں جن کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے پریس کلبوں کے سامنے احتجاج میں بھیٹے ہے ہم نے جب کسی وقت کا ساتھ دیا ہے یا اسکے اتحادی ریے ہیں تو سب سے پہلے ہمارا ایجنڈا مسنگ پرسن کی بازیابی رہی ہے پی ٹی آئی کے دور میں گوکہ پانچ سو کے قریب لاپتہ افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچے مگر بعد میں یہ بازیابی کا سلسلہ رک گیا جسکی وجہ سے پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا جب ہم نے پی ڈی ایم کی حکومت کا ساتھ دیا تب بھی ہمارا یہی ایجنڈا سرفہرست رہا انہوں نے کہا کہ ہر دور کی طرح ایک مرتبہ پھر سے مصنوعی و غیر سیاسی قوتوں کو پرموٹ کرکے آگے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر بلوچستان کے لوگوں کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا جائے بی این پی کے خلاف اس طرح کے جعلی قیادت کو ہمیشہ تیار کیا جاتا ہے مگر بلوچستان کے عوام نے پہلے بھی انہیں مسترد کیا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی مسترد کریں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح وفاقی پارٹیاں جو اپنے آپکو ملکی سطح کے قومی پارٹیاں کہتے ہیں انہوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ کے بنائے ہوئے باپ ق لیگ اور دیگر کے باقیات کو اکھٹا کرکے اپنے اپنے پارٹیوں میں شامل کر رہے ہیں ہماری نظر میں یہ پارٹیاں بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں کو مختلف چیلنجز کے حوالے سے آگاہی دیں رہی ہے تاکہ موجودہ حالات کا کس طرح سے مقابلہ کیا جاسکے اسی لیے پارٹی کے مکران کے کامیاب دورے کے بعد رخشان میں تنظیمی دورہ کرکے پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا کیونکہ فکری و نظریاتی کارکن پارٹی کے اصل اثاثے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ مختلف ادوار میں جیل قید و بند برداشت کرکے ثابت قدم رہے ہیں

کوئٹہ میں رہنے والے مقامی ہیں، باہر سے آئے افسران اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں، اختر حسین لانگوکوئٹہ(یو این اے )بلوچ...
10/12/2023

کوئٹہ میں رہنے والے مقامی ہیں، باہر سے آئے افسران اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں، اختر حسین لانگو
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے مشترکہ قرار داد پر اپنا فیصلہ دیں اور کمیٹی تشکیل دے سابق وزیرا علی بلوچستان سردار اعطا اللہ مینگل نے 1974میں قرارداد منظور کرایا تھا جس میں بلوچستان میں رہنے والے افراد کو ڈومیسائل کے بجائے لوکل قراردیاتھا سموار کو ہونے والے اجلاس غیر آئینی ہے اگر نگران حکومت نے اس مسئلہ سے ہاتھ نہیں اٹھایا تو اس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزرا طاہر محمو د ، مبین خان خلجی پریس کلب کے سابق صدر رضا الرحمان مسلم لیگ ن کے طارق محمود بٹ سفیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے اختر حسین لانگو کا کہنا تھا کہ آج ہم کوئٹہ کے تمام سٹیک ہولڈرز موجود ہے یہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہی ہے لیکن نگران حکومت جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کراکر اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کریں انہیں یہ اختیار نہیں کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے مشترکہ قرارداد پر دوبارہ اپنی کابینہ میں فیصلہ کرکے کمیٹی بنائیں جو غیر آئینی ہے حالانکہ بلوچستان اسمبلی سے دو مرتبہ یہ مشترکہ قرارداد پاس ہوا ہے جس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل نے 1974میں اپنے دور حکومت میں کوئٹہ کے رہنے والوں آباد کاروں کو لوکل قراردیاگیا تھا جس کے بعد مارشل لا لگا اور نیب کی تمام قیادت ملک سے باہر چلی گئی اس کے بعد ہم نے دو مرتبہ بلوچستان اسمبلی سے مشترکہ قرارداد پاس کرایا لیکن اس کے باوجود نگران حکومت نے اپنے کابینہ اجلاس میں ایک کمیٹی بنائی ہے اس کمیٹی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ جب ایک ڈپٹی کمشنر جب کوئٹہ میں تعینات ہوتا ہے تو وہ اپنے خاندان کے بہت سے افراد کے ڈومیسائل بنا دیتا ہے جس پر وہ وفاقی ملازمتوں میں اپنے لوگ بھرتی کردیتے ہیں ہم اسکی کسی کو اجازت نہیں دیں گے

کوئٹہ/// جام کمال اور ساتھیوں کی مسلم لیگ ن جوائن کرنے کے بعد بلوچستان مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے قائد عوام میاں محمد ن...
09/12/2023

کوئٹہ/// جام کمال اور ساتھیوں کی مسلم لیگ ن جوائن کرنے کے بعد بلوچستان مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت مرکز سمیت صوبہ بلوچستان میں بھی نون لیگ حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی صوبہ بھر کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنے ووٹ کے طاقت سے کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری جمال شاہ کاکڑ کی کاوشوں اور محنت سے سابق وزیر اعلیٰ میر جام کمال خان اپنے اہم الیکٹیبل و سیاسی ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شامل ہوئے جو کہ ایک اہم اور بڑی پیشرفت ہے اور انشاءاللہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے ملک بھر سے کلین سویپ کریگی خصوصاً مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور کم بلیدہ کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر معروف پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر محمد ایوب کی بھی جیت یقینی ہے لہزا پنجگور اور بلیدہ کے غیور عوام مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی این اے 258 کے امیدوار ڈاکٹر محمد ایوب کو اپنا قیمتی ووٹ ضرور دیں

ملا محمد اکبر کی قیادت میں نیشنل پارٹی سے منیر احمد کی سربراہی میں 68 افراد نے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت ا...
09/12/2023

ملا محمد اکبر کی قیادت میں نیشنل پارٹی سے منیر احمد کی سربراہی میں 68 افراد نے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پنجگور: (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزند بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ سے ملا محمد اکبر کی قیادت میں منیر احمد نے ملاقات کی اس ملاقات میں علاقے کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ترقی اور خوشحالی ہی بی این پی عوامی میں ہے نیشنل پارٹی میں رہ کر ہم نے اپنے قیمتی وقت کو ضائع کر دیا میر اسد اللہ بلوچ نے پنجگور میں 5 ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں میر اسد اللہ بلوچ کا سوچ فکر تعلیم دوست پنجگور لکھا پڑا پنجگور میر اسد اللہ بلوچ نے پنجگور میں 700 سے زائد ایکڑ زمین پر تعلیمی درسگاہ کا قیام بنایا ہے ڈیجیٹل لائبریری پنجگور کے طلباء و طلبہ کا خواب تھا کہ پنجگور میں بھی ایک ڈیجیٹل لائبریری بن جائے۔ میر اسد اللہ بلوچ کے تعلیم دوست پالیسی کو سراتے ہوئے ہم نے بڑے سوچ بچھا کر کے یہ فیصلہ کیا کہ کہ ہم نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شامل ہو رہے ہیں انشاءاللہ 8 فروری 2024 کو عوام کی ووٹ کے طاقت سے سازشی عناصر کو عبرت ناک شکست دیں گے

مکران کے عوام قوم پرستوں کے پیٹ پرستی کی سیاست کا ایندھن بننے کیلئے تیار نہیں، ظہور بلیدیکوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپ...
09/12/2023

مکران کے عوام قوم پرستوں کے پیٹ پرستی کی سیاست کا ایندھن بننے کیلئے تیار نہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءوسابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر مالک بلوچ کے بیان پر سماجی رابطے ویب سایٹ( ایکس) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض نام نہاد قوم پرستوں کے الفاظ کا چناو اور بیانات ان کے موقع پرستانہ سیاسی مفادات کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ ایسے زہر آلود بیانات کے دو طرفہ مقاصد ہوتے ہیں، ایک طرف عام لوگوں میں اشتعال پیدا کرنا اور دوسرا ریاستی اداروں کو توجہ دلا نوٹس دلانا۔ لیکن اب ان کے یہ بہروپی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے۔ بلوچستان بلخصوص مکران کے عوام ان کی پیٹ پرستی کی سیاست کا ایندھن بننے کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی ریاست ان کی سیاسی بلیک میلنگ پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کی ماضی اور حال سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے

گھڑی خیرو ۔۔۔سیاسی و قباٸلی رہنما سردارزادہ میر ریحان خان بلیدی سردارزادہ میر ارسلان خان بلیدی کا  “ پاکستان زندہ باد“  ...
09/12/2023

گھڑی خیرو ۔۔۔سیاسی و قباٸلی رہنما سردارزادہ میر ریحان خان بلیدی سردارزادہ میر ارسلان خان بلیدی کا “ پاکستان زندہ باد“ ریلی۔

نواب اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ بنے تو بلوچستان میں جعلی بے امنی مسلط کی گئی، حاجی لشکریکوئٹہ(یو این اے )نوابزادہ حاجی لشکری...
09/12/2023

نواب اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ بنے تو بلوچستان میں جعلی بے امنی مسلط کی گئی، حاجی لشکری
کوئٹہ(یو این اے )نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اگر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوئے جو بھی آئندہ کا وزیراعلیٰ ہوگا نئے وزیراعلیٰ سے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کی توقع ہے پاکستان میں دو مرتبہ شفاف انتخابات ہوئے ایک دفعہ جنرل یحییٰ خان نے جب الیکشن کرائے دوسری مرتبہ جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوئی اسٹیبلشمنٹ پسپا ہوا جس کے نتیجہ میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی وزیر اعلی منتخب ہوئے کچھ عرصہ کام ہو الیکن ہمارے صوبہ پر جعلی بد امنی مسلط کی گئی جس پر کیپسٹی بلڈنگ بھی نہ ہوسکی انہوں نے کہا اس کے بعد پسپاہ سٹیبلشمنٹ نے جب ہوش سنبھالا تو ہمارے صوبہ بلوچستان کا برا حال ہوا آج بھی لگتا ہے انجینئر ڈ سوکالڈ پولیٹکل پروسس اس ملک میں جارہا ہے جس کے نتیجہ میں بلوچستان کے تمام معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے آج ہمارے ملک پاکستان میں بھی حکمران پاکستانی رہے ہیں پر ڈیڑھ سوارب روپے کیوں قرض دار ہے کیونکہ بلوچستان میں1971میں صوبہ بنا اس سے پہلے کمیشنیٹ کے تحت ہمارے صوبہ کو چلا یا جارہا تھا کیونکہ ہمارے ملک میں ایسے لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے جو عوام کو جوابدہ نہیں وہ کسی اور کو جوابدہ ہے بلوچستان میں بہت عرصہ سے ترقیاتی کام روکے ہوئے ہیں

09/12/2023

*قومی اسمبلی میں سردار اختر مینگل نے جس قدر بلوچ کاذ کےلئے آواز اٹھائی اتنا کسی نے آج تک نہیں کیا ہے* آغا حسن بلوچ

*ہمارے جلسے میں کارکنان کی تعداد زیادہ تھی لیکن فوٹو ایڈیٹ کیا گیا تھا* آغا حسن بلوچ

*پیپلزپارٹی نے سندھ اور بلوچستان سے لوگ جمع کئے لیکن تعداد انتہائی کم رہی* آغا حسن بلوچ

ڈومیسائل ہولڈرز کیلئے پی سی آر کا نفاذ نگراں حکومت کا اختیارات سے تجاوز کرنا ہے، سابق صوبائی وزراکوئٹہ (انتخاب نیوز) ساب...
09/12/2023

ڈومیسائل ہولڈرز کیلئے پی سی آر کا نفاذ نگراں حکومت کا اختیارات سے تجاوز کرنا ہے، سابق صوبائی وزرا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزرءا، اراکین اسمبلی اور سیا سی و سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ نگراںحکومت لوکل اور ڈو میسائل سرٹیفکیٹ معاملے پر نا صرف اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور بلوچستان اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف کی بھی مر تکب ہو رہی ہے ، سابقہ حکومت میں ڈومیسائل اور لوکل کی تفریق کے خاتمے کے لئے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی بجائے خود ساختہ طور رپر صوبے میں پی آر سی نظام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، 11دسمبر کو ہو نے والے اجلاس اور اکتوبر کے کا بینہ کے غیر قانونی فیصلے کو مسترد کر تے ہیں اگر نگراں حکومت نے اسٹیک ہولڈ زکو اعتماد میں نہ لیا تو احتجاج اور عدالت سے رجوع کریں گے۔ یہ بات بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق رکن بلو چستان اسمبلی اختر حسین لانگو، سابق صوبائی وزیرمبین خان خلجی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان، سینئر صحافی رضاءالرحمن، مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنماءطارق بٹ اور ملک شعیب اعوان ، رانا سفیر سمیت دیگر نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ 1974 میں لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا تھامگر اس نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کیا گیا نگران حکومت لوکل ڈومیسائل کی بجائے پی آر سی سسٹم شروع کررہی ہے پی آر سی سسٹم سے ہر کوئی آسانی سے بلوچستانی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد پیش کی جو کہ مشترکہ طور پر منظور ہوئی نگراں حکومت نے سیٹلر کو نکالنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ نگران حکومت کا کام صرف اور صرف صاف وشفاف انتخابات کروانا ہے نگراں حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اور نگراں کا بینہ کے اجلاس میں ہو نے والے فیصلوں کو مسترد کر تے ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی آر سی پر اسٹے بھی دیا ہوا ہے نگراںکابینہ سپریم کورٹ اور اسمبلی کے قرارداد کے خلاف جارہی ہے نگران حکومت کے پاس اتنے بڑے فیصلے کر نے کا اختیار نہیں انہیں چاہیے وہ آنے والے وقت میں منتخب ہو نے والی حکومت کا انتظار کریں اگر نگراں حکومت نے پھر بھی کوئی کارروائی کی تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے ہم کوئی غیر قانونی تارکین وطن تو نہیں جو ہمیں بلوچستان سے نکالنے کی پالیسی بنائی جارہی ہے ہم 1950 سے کوئٹہ میں آباد ہیں ہم بلوچستان کے لوکل باشندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نگراں حکومت سے 11 دسمبر کو ہو نے والے اجلاس کو منسوخ کرنے کی درخواست کر تے ہیں نگراں حکومت کوکا بینہ کا اجلاس طلب کر نے قبل ہماری تجاویز بھی سننی چاہئے۔اس موقع پر سینئر صحا فی رضاءالرحمن نے کہا کہ جب 1974 میں لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھاتو لوگوں نے اسے سیا سی رنگ دینے کی کوشش کی آج نگراں حکومت کی جانب سے پی آر سی کے معاملات کودیکھنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن اس میں اصل اسٹیک ہولڈز کو طلب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت کے پاس اتنے بڑے فیصلے کر نے کے اختیارات موجود نہیں اگر نگراں حکومت نے سابقہ حکومت کے فیصلوں کے خلاف کوئی فیصلہ کیا تو کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت کس ایجنڈے کے تحت کام کر رہی وہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے ، اگر کوئٹہ کے اصل باشندوں کو دیکھنا ہے تو عید کے تین دنوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس سابقہ اسمبلی سے پاس شدہ قرار کے خلاف فیصلہ کر نے کا کوئی حق موجود نہیں ہے نگراں حکومت اس فیصلے سے عوام کے دلوں میں نفرت کا بیج بو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت کی جانب سے بنائی کمیٹی اور نگراں کابینہ کے فیصلوں کو یکسر طور پر مسترد کر تے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ( ن) کے رہنماءطارق محمود بٹ نے کہا کہ ہم صدیوں سے بلو چستان میں آباد ہیں لیکن بلو چستان میں باہر سے آنے والوں کو ایک دن میں لوکل اور ڈومیسائل مل جا تا۔

190 ملین پاﺅنڈز اسکینڈل، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کردیااسلام آباد (انتخاب نیوز) 190 ملین پاونڈز اسیکنڈل...
09/12/2023

190 ملین پاﺅنڈز اسکینڈل، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) 190 ملین پاونڈز اسیکنڈل کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے۔نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا اور رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نے 190ملین پاونڈزکی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کوبتایا میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زبیدہ جلال کا موقف تھا 190ملین پاونڈز پاکستان کا اثاثہ ہےواپس آنا چاہیے، بیشترارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاونڈز واپس لینے کی بات کرنی چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔زبیدہ جلال کے مطابق اصرار کے باوجود عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہ سنی، اس سنجیدہ معاملے پربغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیاگیا اور 190 ملین پاونڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاونڈز کا معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیاگیا

کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی سے انکی رہائش گا...
09/12/2023

کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی سے انکی رہائش گاہ جام ہاوس کوٸٹہ میں مختلف وفود ملاقات کررہےہیں

معروف سماجی رہنما، ادیب اور رائٹر نور بلیدئی نے معروف سماجی رہنما اعجاز احمد ایڈوکیٹ اور نامور سوشل ایکٹیویسٹ میڈم فاطمہ...
09/12/2023

معروف سماجی رہنما، ادیب اور رائٹر نور بلیدئی نے معروف سماجی رہنما اعجاز احمد ایڈوکیٹ اور نامور سوشل ایکٹیویسٹ میڈم فاطمہ مینگل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر بی این سی کے سی ای او دوست محمد بلوچ موجود تھے۔
سوشل سیکٹر اور یوتھ امپاورمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے عنقریب کوئٹہ اور مکران میں پروگرام ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔

‏بلیدہ بٹ کے معروف شخصیت مرحوم حاجی عرض محمد کے بیٹے عبدلواحد گل نے اپنے بھائی یونس ولد حاجی عرض محمد عبدالوحید ولد حاجی...
09/12/2023

‏بلیدہ بٹ کے معروف شخصیت مرحوم حاجی عرض محمد کے بیٹے عبدلواحد گل نے اپنے بھائی یونس ولد حاجی عرض محمد عبدالوحید ولد حاجی عرض محمد عبدالحد ولد حاجی عرض محمد ڈاکٹر قمر گل ولد عبدلواحد جلال ولد عبدالواحد وسیم ولد عبدالواحد ممتاز ولد عبدالغفور محمد علی ولد ولی محمد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس کے علاوہ ریکے سر بٹ سے جمعہ ولد حسن مجید ولد وشدل نثار ولد مولا بخش اختر ولد سبزل اور دیگر نے بھی آج شمولیت کی ۔

09/12/2023

کوئٹہ۔ 30 جنوری تک تمام مہاجرین کو وطن واپس بیجھنا ہے۔جان اچکزئی

کوئٹہ۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا چمن دھرنا/چمن پیکج کا اعلان کر دیا ۔۔۔۔۔ اہم پریس کانفرنس

08/12/2023

عیسی سندےسر تاریخی شمولیت پروگرام

پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزند بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ عسئی سندےسر تاریخی شمولیت عام سے خطاب کر رہے ہیں شمولیتی پروگرام میں نیشنل پارٹی ودیگر سیاسی جماعتوں سے ہزاروں کی تعداد نے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا۔

08/12/2023

پنجگور : عوام کی طاقت میر اسد اللہ بلوچ کے ساتھ ہے

پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزند بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ عسئی سندےسر تاریخی شمولیت عام سے خطاب کر رہے ہیں شمولیتی پروگرام میں نیشنل پارٹی ودیگر سیاسی جماعتوں سے ہزاروں کی تعداد نے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مستونگ میں حادثہ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمیمستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ میں حادثہ ، سردار کمال ...
08/12/2023

مستونگ میں حادثہ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمی
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ میں حادثہ ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق جنگل کراس مستونگ کے مقام پر خطرناک حادثے میں قبائلی رہنما سردار کمال خان بنگلزئی کے بیٹے سمیت چار آدمی شدید زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق مستونگ جنگل کراس کے مقام پر ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنما نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی کے بیٹے سردار زادہ میر رامین خان بنگلزئی زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اورماڑہ ایجوکیشن کمپلیکس کیلے مختص اراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ قبول نہیں، آدم قادر بخشگڈانی (یو این اے)نیشنل پارٹی کے صوب...
08/12/2023

اورماڑہ ایجوکیشن کمپلیکس کیلے مختص اراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ قبول نہیں، آدم قادر بخش

گڈانی (یو این اے)نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہیگیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے کہا کے اورماڑہ میں زیر تعمیر گرلز کالج اور ایجوکیشن کمپلیکس کیلئے مختص کی گئی پچاس ایکڑ اراضی کو لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، جنہیں انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کیلئے اور مستقبل کی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں لوگ خود اپنی اراضی عطیہ کردیتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اورماڑہ میں تعلیمی اداروں کیلئے مختص کیے گئے، اراضی پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جنہیں انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سلسلے نیشنل پارٹی کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی اور گورنمنٹ گرلز کالج اورماڑہ، ایجوکیشنل کمپلیکس کی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے

08/12/2023

*کوئٹہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی پارٹیوں نے 18 ماہ تک حکومت کے مزے لئے اب ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں*نقیب اللہ اخوانی*

*پی ٹی آئی کو بھی قوم سے معافی مانگا چاہئے کیونکہ ان کے ساتھ بھی وہ لوگ تھے جنہیں قوم پہلے سے جانتی ہیں* *نقیب اللہ اخوانی*

08/12/2023

کوئٹہ۔ * * کی زمین کو کسی بھی صورت قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔ مرتضی سولنگی

کوئٹہ۔ پی ٹی وی بولان پر * * میں پروگرام نشر کرنے کا فیصلہ ۔ مرتضی سولنگی

کوئٹہ۔ * #جمہوریت کے جوہر میں شور ہوتی ہے خاموشی نہیں ہوتا خاموشی صرف قبرستان میں ہوتی ہیں۔ مرتضی سولنگی*

کوئٹہ۔الیکشن ملتوی ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی ، صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر خالق رند کی اہم پریس کانفرنس

08/12/2023

کوئٹہ: کم عمری کی شادیوں سے خواتین اوربچوں کی شرح اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے، ہماشیخ

اس سے بلوچستان میں خواتین کی شرح خواندگی بھی متاثر ہورہی ہے، ڈائریکٹرشرکت گاہ وومن ریسورس سینٹر

اس مسئلے کو انتخابی منشورکاحصہ بناکر اسمبلی سے کم عمری کی شادیوں کی ممانعت کا بل پاس کرنے کیلئے کرداراداکریں گے-سابق اراکین اسمبلی یاسمین لہڑی، شکیلہ نوید دہوار و دیگرکی پریس کانفرنس

کوئٹہ۔ بی یو جے کے زیر اہتمام نجی ٹی وی چینلز اور اخبارات سے نکالے گئے صحافیوں کے حق میں  احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر وفاق...
08/12/2023

کوئٹہ۔ بی یو جے کے زیر اہتمام نجی ٹی وی چینلز اور اخبارات سے نکالے گئے صحافیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی موجود

بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہوں، پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ضیا لانگوکوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ...
08/12/2023

بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہوں، پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہو کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہوں، پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ فیصلہ کا اختیار میرے پاس نہیں میرے عوام کے پاس ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنھوں نے پیغام بیجھا، دونوں قائدین نے پیغام میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا پیغام بیجھا تھا، تمام پارٹیوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ہماری اپنی پارٹی موجود ہےضیا لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انشا اللہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی جماعت کے طورپر سامنے آئے گی۔

عیسی سندےسر سے عبد القدیر نے فیملی سمیت قوم پرست جماعت سے استعفی دےکر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی   پنجگور: (...
08/12/2023

عیسی سندےسر سے عبد القدیر نے فیملی سمیت قوم پرست جماعت سے استعفی دےکر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی

پنجگور: (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزند بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ سے عیسی سندےسر سے عبد القدیر ملاقات کر رہے ہیں اس ملاقات میں علاقے کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے دوست رشتہ دار سب کو دعوت دیتا ہوں کہ جس پارٹی کا کوئی منشور کوئی انفراسٹرکچر نہ ہو اس میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کرے پنجگور کے غریبوں، لاچار، مسکین مزدوروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے آنے والے نسل اپنے مستقبل کے لیے سوچیں پنجگور کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سوچیں پنجگور میں جو تعلیمی اداروں کے بڑے بڑے جال بچھائے گئے اؤ اس جدوجہد میں شامل ہو جائے عیسی سندےسر سے عبد القدیر نے فیملی سمیت قوم پرست جماعت سے استعفی دےکر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی انشاءاللہ 8 فروری 2024 کو سازشی عناصر کو عبرت ناک شکست دیں گے عوام کی ووٹ کے طاقت سے نئے شامل ہونے والے میں افراز، صغیر احمد، وسیم احمد، جانزیب، حفیظ اللہ، لعل جان، مجیب اللہ، نجیب اللہ ودیگر شامل ہوئے۔

دشمن کی نظریں بلوچ ساحل پر لگی ہیں، اقتدار ملا تو غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ڈاکٹر مالکپسنی (بیورو رپورٹ)سابق و...
08/12/2023

دشمن کی نظریں بلوچ ساحل پر لگی ہیں، اقتدار ملا تو غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ڈاکٹر مالک

پسنی (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر گوادر پورٹ کے حوالے سے مثبت فیصلے کرینگے، انہوں نے کہا کہ ساحل کے لوگوں نے اگر نیشنل پارٹی کو سپورٹ کیا تو اُنکے لیے بہتر فیصلہ سازی کرینگے،انہوں نے کہا پسنی فش ہاربر اتھارٹی میں جتنی کرپشن اور بے قاعدگیاں ہوئی ہیں وہ کسی بھی محکمہ میں نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ پسنی کے موقع پر پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پوری دنیا میں فش ہاربر آمدنی کا ذریعہ ہوتے ہیں لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے فش ہاربر نقصان میں جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر بیوروکریسی کا جو نظام ہے وہ اس میں کرپشن،نیپوٹزم اور غیرسنجیدگی بہت زیادہ ہے اور جتنا کرپشن پسنی فش ہاربر میں ہوئی ہے شاید کسی دوسرے ادارے میں ہو، انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان نے پسنی فش ہاربر کی بحالی کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ دیی لیکن یہ گرانٹ دس سال تک پڑی رہی اور یہ لوگ اُس کے سود کے پیسے لیتے رہے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے پسنی فش ہاربر کی ڈریجنگ کرکے اُسے بحال کرایا اور جب ہماری حکومت چلی گئی تو جیٹی کی ڈریجنگ کا کام التوا کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور پسنی ایسے ساحلی علاقے ہیں جہاں پر باہر کے لوگ فائدہ اُٹھارہے ہیں اور اِنکے خود کے ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کو جرمنی نے اسطرح سے ڈیزائن کیا ہے اس سے پورے پسنی کو فائدہ مل سکتا تھا اور یہ پورے پسنی کے عوام کے روزگار کا بوجھ اُٹھا سکتا تھا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج اسکے ملازمین تنخواہ سے یکسر محروم ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ جب تک پسنی فش ہاربر کی پروٹیکشن وال صحیح نہیں ہوگی یہ ہاربر ماہی گیروں کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کچھ سنجیدگی دکھائے ایک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہ چار ماہ سے بند ہے اور صوبائی گورنمنٹ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ دشمن کی نظریں بلوچ کے ساحل پر ہیں اب بلوچ قوم کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ساحل کے لوگوں نے اگر الیکشن میں انکی پارٹی کو سپورٹ کیا اور ایوان تک پہنچایا تو وہ گوادر پورٹ اور ساحل کے لوگوں کے لیے مثبت فیصلہ سازی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ساحلی علاقے ہماری ترجیحات میں شامل ہونگے کیونکہ بلوچ کو اگر آج اہمیت ہے تو اسی ساحل کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا آج سونمیانی سے لیکر جیونی کے سمندر تک غیرقانونی ٹرالنگ کا راج ہے اور رات ہوتے ہی یہ لشکر ساحل سمندر کا رخ کرتا ہے ہم اقتدار میں آکر اب ٹرالنگ کو چلنے نہیں دینگے۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نگراں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کرنے کے لیے اقدام اُٹھائے

دشمن کی نظریں بلوچ ساحل پر لگی ہیں، اقتدار ملا تو غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ڈاکٹر مالکپسنی (بیورو رپورٹ)سابق و...
08/12/2023

دشمن کی نظریں بلوچ ساحل پر لگی ہیں، اقتدار ملا تو غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ڈاکٹر مالک
پسنی (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر گوادر پورٹ کے حوالے سے مثبت فیصلے کرینگے، انہوں نے کہا کہ ساحل کے لوگوں نے اگر نیشنل پارٹی کو سپورٹ کیا تو اُنکے لیے بہتر فیصلہ سازی کرینگے،انہوں نے کہا پسنی فش ہاربر اتھارٹی میں جتنی کرپشن اور بے قاعدگیاں ہوئی ہیں وہ کسی بھی محکمہ میں نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ پسنی کے موقع پر پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پوری دنیا میں فش ہاربر آمدنی کا ذریعہ ہوتے ہیں لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے فش ہاربر نقصان میں جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر بیوروکریسی کا جو نظام ہے وہ اس میں کرپشن،نیپوٹزم اور غیرسنجیدگی بہت زیادہ ہے اور جتنا کرپشن پسنی فش ہاربر میں ہوئی ہے شاید کسی دوسرے ادارے میں ہو، انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان نے پسنی فش ہاربر کی بحالی کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ دیی لیکن یہ گرانٹ دس سال تک پڑی رہی اور یہ لوگ اُس کے سود کے پیسے لیتے رہے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے پسنی فش ہاربر کی ڈریجنگ کرکے اُسے بحال کرایا اور جب ہماری حکومت چلی گئی تو جیٹی کی ڈریجنگ کا کام التوا کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور پسنی ایسے ساحلی علاقے ہیں جہاں پر باہر کے لوگ فائدہ اُٹھارہے ہیں اور اِنکے خود کے ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کو جرمنی نے اسطرح سے ڈیزائن کیا ہے اس سے پورے پسنی کو فائدہ مل سکتا تھا اور یہ پورے پسنی کے عوام کے روزگار کا بوجھ اُٹھا سکتا تھا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج اسکے ملازمین تنخواہ سے یکسر محروم ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ جب تک پسنی فش ہاربر کی پروٹیکشن وال صحیح نہیں ہوگی یہ ہاربر ماہی گیروں کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کچھ سنجیدگی دکھائے ایک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہ چار ماہ سے بند ہے اور صوبائی گورنمنٹ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ دشمن کی نظریں بلوچ کے ساحل پر ہیں اب بلوچ قوم کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ساحل کے لوگوں نے اگر الیکشن میں انکی پارٹی کو سپورٹ کیا اور ایوان تک پہنچایا تو وہ گوادر پورٹ اور ساحل کے لوگوں کے لیے مثبت فیصلہ سازی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ساحلی علاقے ہماری ترجیحات میں شامل ہونگے کیونکہ بلوچ کو اگر آج اہمیت ہے تو اسی ساحل کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا آج سونمیانی سے لیکر جیونی کے سمندر تک غیرقانونی ٹرالنگ کا راج ہے اور رات ہوتے ہی یہ لشکر ساحل سمندر کا رخ کرتا ہے ہم اقتدار میں آکر اب ٹرالنگ کو چلنے نہیں دینگے۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نگراں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کرنے کے لیے اقدام اُٹھائے

08/12/2023

نیشنل پارٹی کوئٹہ شمولیت۔۔۔

نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی ابراہیم زئی بنگلزئی میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کلی بنگلزئی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مخلص سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری، تحصیل چلتن کے جنرل سیکرٹری عارف کرد، تحصیل نائب صدر ڈاکٹر عطاءاللہ لہڑی، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی بڑی قومی جماعت ہے اس وقت عوام کا رجحان نیشنل پارٹی کی جانب ہے نیشنل پارٹی نے جس طرح اپنے مختصر ڈھائی سالہ دور حکومت میں بلوچستان کی عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال روز روشن کی طرح عیاں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف نیشنل پارٹی ہے۔ اگر ترقی کا یہ سفر جاری رہتا تو بلوچستان کے مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہوتے جس طرح گزشتہ 5 سالوں میں بلوچستان کے اسمبلی کو منڈی بنا کر لوٹا گیا نوکریاں فروخت کی گئی کرپشن کے کئی ریکارڈ توڑے گئے وہ نہایت شرمناک تھے حتی کہ بلوچستان کے قومی وسائل ریکوڈک کو بھی سستے میں فروخت کیا گیا عوام ان حکمرانوں اور ان کے سہولت کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی سریاب کے عوام نے بڑے امیدوں کے ساتھ قوم پرست سیاست کے دعویدار جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب بنایا مگر اقتتدار کی چمک نے ان کو بھی کنکر بجری کمیشن کرپشن کا گرویدہ بنادیا گزشتہ 5 سالوں میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں تمام ارکین اسمبلی کو 725 ارب روپے جاری ہوئے وہ کہاں خرچ ہوئے وہ سب عیاں ہے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے عوام بلخصوص اہلیان سریاب سے ان کرپٹ سیاسی بہروپیوں کے احتساب کا گزارش کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا اپیل کرتا ہے۔

شمولیتی تقریب میں حاجی صالح محمد بنگلزئی، آغا عبدالواحد بنگلزئی، عزت خان بنگلزئی، فہیم جان بنگلزئی، خان جان بنگلزئی، شاہ محمد بنگلزئی، حاجی محمد بخش بنگلزئی، عبدالباقی بنگلزئی، نور احمد بلوچ، عبدالرشید سمالانی، غلام حیدر بلوچ، عبدالحمید محمد حسنی، بصیراحمد شاہوانی، عدنان دہوار، محمد اقبال محمد شہی، حاجی عبدالباقی محمد شہی کی سربراہی میں انکے ہم خیال ساتھیوں و عزیز و اکارب نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔

07/12/2023

پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزند بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ چتکان کامیاب فلیگ شو اختتام پر شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تحریر زیڈ شمبیزئی کسی بھی قوم کی اگر تقدیر بدلنی ہو تو اس قوم کو تعلیم دو،   علم سے ہی ہم دنیا میں چیلنجز کا مقابلہ کرسک...
07/12/2023

تحریر زیڈ شمبیزئی

کسی بھی قوم کی اگر تقدیر بدلنی ہو تو اس قوم کو تعلیم دو، علم سے ہی ہم دنیا میں چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں
تعلیم انسانوں اور جانوروں کے درمیان واضح فرق پیدا کرتی ہے اور انسان کو تمام مخلوقات میں سب زیادہ ذہین ثابت کرتی ہے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ زندگی کو بدلنے کا سب سے اہم ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ یہ ہماری سماجی اور معاشی حیثیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ تعلیم انسان کے علم، ہنر، شخصیت اور رویہ کو نکھارتی ہے۔
تعلیم خوراک کی طرح ہی انسان کے لئے ضروری ہے۔

ایک تعلیم یافتہ قوم اپنی نئی نسل کی پرورش ایک ان پڑھ قوم سے کہیں بہتر کر سکتی ہے۔ پڑھے لکھے لوگ اپنی قوم کی خوشحالی میں کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم ایک مضبوط اور مستحکم قوم کا ستون ہوتی ہے۔
پنجگور میں تعلیم کے فروغ کے لیے میر اسداللہ بلوچ کی خدمات سے کوئی بھی زی شعور شخص انکار نہیں کرسکتا، میر اسداللہ بلوچ نے بہت ہی مختصر وقت میں پنجگور میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر ثابت کردیا کہ پنجگور کے عوام کا حقیقی نمائندہ میر اسداللہ بلوچ ہے،
میر اسداللہ بلوچ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مکران یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا، جہاں مکوئی ڈن میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جو سات سو کروڈ روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہا ہے
میر اسداللہ بلوچ نے اپنے دور حکومت میں زرعی کالج تسپ کا قیام عمل میں لایا جہاں سینکڑوں بچے اپنے ہی گھر میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں،

میر اسداللہ بلوچ نے اپنے دور حکومت میں پولی ٹیکنک کالج خدابادان کا قیام عمل میں لایا، جو کوئٹہ کے بعد دوسرا پولی ٹیکنک کالج ہے جو مکمل طور پر فنکشنل ہے، اور سینکڑوں نوجوان علم ہ ہنر سیکھنے میں مصروف عمل ہیں،
میر اسداللہ بلوچ نے اپنے دور حکومت میں گرلز کالج خدابادان کا قیام عمل میں لایا جہاں پنجگور کی باپردہ بیٹیاں عزت اور وقار سے تعلیم حاصل کررہی ہیں
میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور کے مختلف یونین کونسلوں میں انٹر کالجز، بی آر سی کالج، لا کالج، ڈیجیٹل لائبریری سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا کیمپس تعمیر کر کے پنجگور کو ایک ایجوکیشن سٹی بنایا ہے، ُ

ایجوکیشن کے علاوہ سینتالیس کلومیڑو ڈول کیرج روڈ، ڈسٹرکٹ کمپلکس، جرگہ ہال، پنجگور ریسٹ ھاوس، میوزیم کمپلکس، ان سب کی تعمیر میں میر اسداللہ بلوچ کے مرہون منت ہے
پنجگور کے عوام کو سوچنا ہوگا، پنجگور کے عوام کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے باہر نکلنا ہوگا، پنجگور کے عوام کو چوروں لٹیروں اور کرپٹ عناصر کا راستہ روکنے کے لیے اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا، آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کو سیلاب کی صورت میں نکلنا ہوگا، پنجگور کے عوام کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پنجگور بنانے کے لیے میر اسداللہ کا ساتھ دینا ہوگا،پنجگور کے عوام کو ووٹ یونیورسٹی آف مکران کو دینا ہوگا، ووٹ لا کالج کو دینا ہوگا، ووٹ بی آر سی کالج کو دینا ہوگا،
پنجگور کے عوام کو پنجگور دوستی کا ثبوت دینا ہوگا،
پنجگور باوفاوں کا شہر ہے ، پنجگور مہمان نوازوں کاشہر ہے، پنجگور نے آج ثابت کردیا کہ پنجگور کے عوام تعلیم دوست لیڈر کے ساتھ ہیں، پنجگور کے عوام کل بھی اسد بلوچ کے ساتھ تھے آج بھی اسد بلوچ کے ساتھ ہیں، اور مستقبل میں اسد بلوچ کے ساتھ رہیں گے،

Aurangzeb Shambezai Section officer BPs 17 Industries   Panjgur Balochistan
07/12/2023

Aurangzeb Shambezai Section officer BPs 17 Industries Panjgur Balochistan

*خواتین کنونشن**بی این پی عوامی خواتین ونگ ضلع گوادر کے رہنما مریم صاحب خان نے گوادر میں خواتین کنونشن کا اعلان کردیا۔* ...
07/12/2023

*خواتین کنونشن*
*بی این پی عوامی خواتین ونگ ضلع گوادر کے رہنما مریم صاحب خان نے گوادر میں خواتین کنونشن کا اعلان کردیا۔*
*یہ کنونشن انشاللہ 17* *دسمبر بروز اتوار کو منعقد ھوگی۔ سب سے شرکت کی اپیل ھے۔*
*ترجمان بی این پی عوامی گوادر*

07/12/2023

کوئٹہ۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا اہم پریس کانفرنس

انتخابات 8 فروری کو ہی ہوںگے اس پر کوئی دو رائے نہیں، مرتضی سولنگیکراچی(صباح نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی...
07/12/2023

انتخابات 8 فروری کو ہی ہوںگے اس پر کوئی دو رائے نہیں، مرتضی سولنگی

کراچی(صباح نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے اس پر کوئی دورائے نہیں، مولانا فضل الرحمان اس سے پہلے سردی کی بات کرتے تھے، دسمبر میں بھی انتخابات ہوئے ہیں اور فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی شکایت کرتی ہے کہ ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل رہی، اگر کوئی جائز شکایت ہے تو میڈیا، عدالت اور الیکشن کمیشن فورمز ہیں،کئی دفعہ آپ مظلوم نہیں ہوتے لیکن مظلومیت کا اظہار کرتے ہیں، جائز، نا جائز باتیں سیاست کا حصہ ہیں۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے اپنے ایک بیان اورصوبائی وزیر اطلاعات ،اقلیتی امور سماجی تحفظ، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کے مسائل ہیں، ملک میں اس سے زیادہ خراب صورت حال رہی ہے لیکن الیکشن ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اس سے پہلے سردی کی بات کرتے تھے، دسمبر میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کے قریب خود کو مظلوم ثابت کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جاتی ہے، ن لیگ شکایت کرتی ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی شکایت کرتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اگر کوئی جائز شکایت ہے تو میڈیا، عدالت اور الیکشن کمیشن فورمز ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بنیادیں تب تک ٹھیک نہیں ہوں گی جب تک مسائل حل نہیں ہوں گے، معیشت ایک دن میں خراب نہیں ہوئی، ٹھیک بھی ایک دن میں نہیں ہو گی۔مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ فواد حسن فواد کی بریفنگ دیکھ لیں معاملات تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، نجکاری فہرست وہی ہے جو گزشتہ حکومت ہمیں دے کر گئی ہے۔ادھر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ کئی دفعہ آپ مظلوم ہوتے نہیں ہیں لیکن اظہار کرتے ہیں، سیاست کے اندر جائز ناجائز باتیں سیاست کا حصہ ہے، بہت سے لوگوں کو شکایت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کریں، یہ فیصلہ کرنا منتخب پارلیمان کا کام ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات خراب نہ ہو ، اس میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ کسی عدالت یا نگران حکومت، میں نے یا احمد شاہ نے الیکشن نہیں کرانے، ہم صرف سہولت کاری کر رہے ہیں، اعتماد نہ ہونا اعتماد نہ ہونے کا اظہار کرنا دو الگ باتیں ہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کوشش کریں گی صوبائی وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا فقدان نہ ہو، دیگر صوبائی وزرا کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنائیں گے، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی صاحب کو خوش آمدیدی کہتا ہوں، وفاقی وزیر اور میں پرانے دوست ہیں، مرتضی سولنگی بہت ایکٹیو صحافی تھے، انہوں نے حکومت کے پیسوں کے بغیر ریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ احمد شاہ نے کہا کہ میرا اور مرتضی سولنگی کا تعلق انٹلیکچول بنیاد پر ہے میں انہیں حکومت سندھ کی جانب سے خوش آمدیدی کہتا ہوں

Address

Balochistan
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNC offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BNC offical:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Quetta

Show All