سچ نیوز پاراچنار

سچ نیوز پاراچنار This is Such news kurram official page.You can watch and read all real news here.Please join and inv

11/02/2023

پاراچنار
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کا گذشتہ آٹھ مہینوں سے بند تنخواہوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو ہسپتال کے مین گیٹ پر دھرنا دیں گے ، ملازمین
پاراچنار پریس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کنسول پراجیکٹ ملازمین نے مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپروائزر قیصر حسین نے کہا کہ ملازمین گذشتہ آٹھ ماہ سے کنسول کمپنی میں پراجیکٹ کے تحت ہسپتال میں کام کررہے ہیں ہمارے آنے سے قبل ہسپتال کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی ہم نے شبانہ روز محنت کرکے ہسپتال میں سینی ٹیشن اور دیگر صفائی ستھرائی کا کام انتہائی احسن طریقے سے انجام دیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور مریضوں کیلئے ایک بہترین ماحول فراہم کیا پراجیکٹ کے شروعات سے اب تک ہمیں صرف ایک مہینے کی تنخواہ دی گئی ہے اور آٹھ مہینوں کی تنخواہ تاحال بند ہیں ملازم سید میراں شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سے اٹھ مہینوں تک کام لیا گیا اب انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ فارغ ہو جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اگر ملازمین کو فارغ کرنا مقصود بھی ہو تو ان کی بقایاجات ادا کرنا چاہیے بصورت دیگر وہ ہسپتال کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے کنسول کمپنی کے پراجیکٹ منیجر نعمت اللہ نے کہا کہ ان کی کمپنی بارہ اضلاع میں فعال ہے اور ان کی فنڈنگ صوبائی حکومت کررہی ہے چونکہ فنڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں مگر کمپنی تنخواہوں کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے

کرم  پریس کلب پاراچنار کے سالانہ انتخابات مکمل۔سنئیر صحافی علی افضل افضال صدر اور محمد علی طوری جنرل سیکٹری منتخب ہو گئے...
08/02/2023

کرم پریس کلب پاراچنار کے سالانہ انتخابات مکمل۔
سنئیر صحافی علی افضل افضال صدر اور محمد علی طوری جنرل سیکٹری منتخب ہو گئے۔
کرم پریس کلب پاراچنار رجسٹرڈ سالانہ انتخابات حاجی رؤف حسین اور حاجی عابد حسین کی سر براہی میں پریس کلب ہال میں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے۔جس میں سے ووٹنگ کے ذریعے ہر دلعزیز سنئیر صحافی علی افضل افضال دوبارہ صدر جبکہ محمد علی طوری جنرل سیکٹری منتخب ہو گئے۔
دیگر کابینہ میں اسرار حسین بنگش سنئیر نائب صدر، بشارت حسین نائب صدر، رشید خان جوائنٹ سیکرٹری، سید جواد حسین فنانس سیکرٹری، جنان حسین جوائنٹ فنانس سیکرٹری، ذاہد حسین انفارمیشن سیکرٹری، ریاض علی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، اور سنئیر صحافی ساجد کاظمی آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
صدارتی امیدوار ہدایت علی پاسدار اور پریس کلب کے دیگر ممبران نے الیکشن میں کامیابی پر علی افضل افضال کو مبارکباد دی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں نو منتخب صدر علی افضل افضال اور جنرل سیکٹری محمد علی طوری نے کہا کہ وہ پریس کلب کی مزید بہتری و ترقی اور صحافیوں کی بہترین مفاد کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

29/01/2023

پارچنار پریس کلب میں تحصیل چیرمین آغا مزمل کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔

29/01/2023

پارچنار پریس کلب میں تحریک حسینی کے صدر آغا تجمل کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔

29/01/2023

آج پارچنار پریس کلب میں انجمن حسینیہ تحریک حسینی قومی مشران نے قومی مسائل پرایک پور ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

26/01/2023

فیض احمد فیض کی نظم آج کے دور کی بہترین عکاسی ہے

#جس دیس میں آٹے چینی کا*
*بحران فلک تک جا پُہنچے*

*جس دیس میں بجلی پانی کا*
*فقدان حَلق تک جا پُہنچے*

*جس دیس سے ماؤں بہنوں کو*
*اغیار اٹھا کر لے جائیں*

*جس دیس سے قاتل غنڈوں کو*
*اشراف چُـھڑا کر لے جائیں*

*جس دیس کی کورٹ کچہری میں*
*انصاف ٹکوں پر بکتا ہو*

*جس دیس کا منشی قاضی بھی*
*مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو*

*جس دیس کے چپے چپے پر*
*پولیس کے ناکے ہوتے ہوں*

*جس دیس میں جاں کے رکھوالے*
*خود جانیں لیں معصوموں کی*

*جس دیس میں حاکم ظالم ہوں*
*سسکی نہ سنیں مجبوروں کی*

*جس دیس کے عادل بہرے ہوں*
*آہیں نہ سنیں معصوموں کی*

*جس دیس کی گلیوں کوچوں میں*
*ہر سمت فحاشی پھیلی ہو*

*جس دیس میں بنت حوا کی*
*چادر بھی داغ سے میلی ہو*

*جس دیس کے ہر چوراہے پر*
*دو چار بھکاری پھرتے ہوں*

*جس دیس میں روز جہازوں سے*
*امدادی تھیلے گرتے ہوں*

*جس دیس میں غربت ماؤں سے*
*بچے نیلام کراتی ہو*

*جس دیس میں دولت شرفاء سے*
*نا جائز کام کراتی ہو*

*جس دیس کے عہدیداروں سے*
*عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں*

*جس دیس کے سادہ لوح انساں*
*وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں*

*اس دیس کے ہر اک لیڈر پر*
*سوال اٹھانا واجب ہے*

*اس دیس کے ہر اک حاکم کو*
*سولی پہ چڑھانا واجب ہے*

*(فیض احمد فیض)*

حکومت کی میڈیا کش پالیسیاں پی الف یو جے نے کل پورے پاکستان میں  اختجاجی تحریک کا اعلان تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جائی ...
25/01/2023

حکومت کی میڈیا کش پالیسیاں پی الف یو جے نے کل پورے پاکستان میں اختجاجی تحریک کا اعلان تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جائی گی۔کل پورے پاکستان پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائنگے۔پارلیمنٹ ہاوس پر دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر شاید اسلم کی گرفتاری پر اختجاج ہو گا۔

اللہ کے کرم سے المصطفی ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار کے زیر اہتمام امیزون  اور ای کامرس کا پہلا کامیاب بیچ فارغ ہو چکا ۔ دو...
15/01/2023

اللہ کے کرم سے المصطفی ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار کے زیر اہتمام امیزون اور ای کامرس کا پہلا کامیاب بیچ فارغ ہو چکا ۔ دوسری کلاس کا باقاعدہ آغاز 20جنوری 2023 سے ہورہا ہے جس کیلیے لاہور کے اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ خواہشمند خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ داخلہ فارم حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاراچنار کے مرکزی آفس اور یونیورسٹی ماڈل کالج کے آفس سے حاصل کریں ۔
داخلہ فیس مع فارم 20 جنوری سے پہلے پہلے حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاراچنار کے آفس میں جمع کریں ۔
کل نشتیں 50
مردانہ 25
زنانہ 25
فیس : 20 ہزار ایڈوانس
کلاس کا دورانیہ : 2 گھنٹے
برائے رابطہ
سید امداد حسین 03018871374
سر نبی حسن 03025722798

12/01/2023
11/01/2023

سنٹرل کرم پاڑہ چکمنی میں برفباری کا خوبصورت مناظر۔۔۔♥️

08/01/2023

پارچنار ضلع کرم میں کل رات سے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں پر بارش موسم مذید سرد لوگوں نے میکئے کی طرف روح کیا۔

29/12/2022

پارچنار ضلع کرم میں کل رات سے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری موسم سرد۔

22/12/2022

ضلع کرم میں منشیات و دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف سرگرم تنظیم تحفظ ملت کے سربراہ مسرت حسین منتظر کا عوام و حکام کے نام خصوصی پیغام۔۔

21/12/2022

پاراچنار ضلع کرم
اپر کرم کے طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو پاڑہ چمکنی قبائیل نے اغوا کرلیا جس پر دونوں قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا
پولیس زرائع کے مطابق وسطی کرم کے پاڑہ چمکنی قبائیل نے طوری قبیلے کے پانچ افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا واقعے کے بعد دونوں قبائیل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے جس میں خود کار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے پاڑہ چمکنی قبائل کا کہنا ہے کہ معدنیات لے جانے والے ان کے گاڑیوں سے بغکی کے طوری قبائل ٹیکس کی وصلولی کا تقاضا کررہے ہیں جس کے لئے وہ تیار نہیں جبکہ طوری قبائل کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ افراد کو بے گناہ اغوا کیا گیا ہے
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک کا کہنا ہے کہ جرگہ اور مزاکرات کے زریعے مسلے کے حل کی کوشش کی جارہی ہے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور فریقین کے مابین فائر بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر علاقے کے ڈی ایس پی پولیس اہلکاروں اور فورسیز کے حکام کے ساتھ علاقے میں موجود ہیں اور پرامن طریقے سے مسلے کافوری حل نکالنے کے کوششی کی جارہی ہے

12/12/2022

یونیٹی واک ضلع کرم پاراچنار
پاراچنار میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں ، طلبہ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سکھ عیسائی ہندو برادری کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی
واک کے شرکاء ڈپٹی کمشنر ہاؤس سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے گزرا شرکائے واک پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے نعرے درج تھے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں سمیت آپس میں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور ہمیں نبی کریم کے نقش قدم پر چلنا چاہئے واک کے شرکاء سے اپنے خطاب میں اقلیتی رہنماؤں پادری ریاض مسیح اور نرائن سنگھ نے واک سے خطاب کیا۔

*~_مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں گرینڈ جرگہ منعقد _*~*     حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بہت سے فیصلے ہو چکے ہیں ...
12/12/2022

*~_مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں گرینڈ جرگہ منعقد _*~*

حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بہت سے فیصلے ہو چکے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔_

پاراچنار ضلع کرم میں انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیر نگرانی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ سینکڑوں لوگ شریک تھے ۔ جس میں مشران قوم ، جوانان ، سماجی کارکن ، سمیت برزگ حضرات بھی شریک تھے ۔
جرگہ کا ایجنڈا حقوق کی مانگ اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے مذاہب کے خلاف توہین آمیز بیانات کا روک تھام تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری علامہ منیر حسین جعفری نے پروگرام کا ایجنڈا پیش کیا ۔
سیکرٹری عنایت علی طوری نے کہا کہ عرصہ دراز سے ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں یا تو حکومت کمزور ہے یا تعصب سے کام لے رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرکے یہ بھی کہا کہ مسئلہ پیواڑ گیدو کاغذات مال کے ذریعے حل ہو چکا ہے اور فیصلہ قوم علیزئی کے حق میں آگیا ہے حکومت اس کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار کیوں ادا نہیں کر رہا ہے اگر مسئلہ گیدو حل نہیں ہوا تو یقین جانے ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہو جائے گا ۔
سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری نے سوشل میڈیا پر غلط بیانات دینے والوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پیغام دیا کہ بغیر تحقیق کے سوشل میڈیا پر غلط پوسٹ لگانے سے امن خراب کر رہے ہوں ۔ عنایت علی طوری نے اہلسنت والجماعت کے مشران کو دعوت دیا کہ آئے ملکر ان مسئلے پر بات کریں اور جس مسلک کے بندے نے توہین کیا تو انکو سزا دی جائے ۔
صدر تحریک حسینی علامہ تجمل حسین نے کہا کہ مسئلہ پر عملدرآمد کرنا فیصلہ پر ر implementation کرنا حکومت کی زمہ داری ہے ۔ حکومت اس مسئلے کے حل میں عدم دلچسپی کیوں لی رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد بین المسلمین کو قائم رکھنے کیلئے بہت سے کوششیں ہوئی ہیں ملک میں مزید اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں ۔
قومی مشر حاجی ضامن حسین نے کہا کہ ہمارے کچھ مسائل ایسے ہیں جو کہ حل ہوچکے ہیں لیکن حکومت ان سے غفلت برت رہی ہے۔

پاراچنار بازار سے براستہ امیر کلان روڈ گھرجاتے ہوۓ ایک شخص سے  پلاسٹک لفافے میں بند ایک نیبولائیزر مشین بائیک سے گر گیا ...
06/12/2022

پاراچنار بازار سے براستہ امیر کلان روڈ گھرجاتے ہوۓ ایک شخص سے پلاسٹک لفافے میں بند ایک نیبولائیزر مشین بائیک سے گر گیا ہے۔ جس کسی کو ملا ہو براۓ مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03049770096

پاراچنار ضلع کرم  آج  پارچنار میں ایڈز کے عالمی دن پر  قبائلی اضلاع میں ایڈز کے حوالے سے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے خیدری...
01/12/2022

پاراچنار ضلع کرم
آج پارچنار میں ایڈز کے عالمی دن پر قبائلی اضلاع میں ایڈز کے حوالے سے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے خیدری بلڈ بنک اور متلف تنظیموں نے واک کا اہتمام کیا گیا تھا۔واک کے شرکاء حیدری بلڈ بنک سے روانہ ہوئے۔اور پریس کلب سے ہوتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے گزرے۔مقررین کا کہنا تھا۔کہ اختیاط سے کام لے کر ایڈز سے بچا جا سکتا ھے۔ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عوامی شعور اجاگر کرنے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔تاکہ عوام کو اس جان لیوا مرض سے نجات مل سکتا ہے۔ایڈز نہ صرف جان لیوا ہے بلکہ معاشرتی پہچان بھی چھین سکتا ہے ۔نشئی لوگوں کا ایک دوسرے کو سرانج لگانا بھی ایڈز کا سبب بن جاتا ہے۔

26/11/2022

پارچنار ضلع کرم سے بھی خقیقی آزادی میں شرکت کے لئے MPA سید اقبال سید میاں اور سید جعفر کے قیادت میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ۔۔

17/11/2022

پاراچنار مشترکہ امدادی مشقیں
رپورٹ : سید جواد حسین

*پاراچنار میں پاکستان ہلال احمر اور ریسکیو 1122کی جانب سے مشترکہ تربیتی مشقیں کی گئی*
مشقوں کا مقصد کسی بھی حادثے میں دونوں امدادی اداروں کے کارکردگی اور باہمی ہم آہنگی کو مذید بہتر کرنا ہے سعید کمال

پاراچنار میں پاکستان ہلال احمر ضلع کرم اور ریسکیو 1122کی جانب سے مشترکہ تربیتی مشقیں کی گئی مشقوں میں ہلال احمر پاکستان ضلو کرم کے رضاکاروں اور ریسکیو1122ضلع کرم کے اہلکاروں نے حصہ لیامشقوں کا مقصد کسی بھی حادثے میں دونوں امدادی اداروں کے درمیان باہمی رابطے کیساتھ امدادی کاروائیوں کو موثر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے متاثرین کو فوری امداد پہنچائی جاسکے اور نقصان کی خدشات کو کم سے کم کیا جاسکے، ان تربیتی مشقوں میں پاکستان ہلال احمر کے رضاکاروں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ایک سکول میں حادثے کی صورت میں سکول کے بچوں کو حفاظت کیساتھ ریسکیو کرنے اور متاثرہ بچوں کو طبی امداد دینے اور ان کو ہسپتال منتقل کرنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ہلال احمر پاکستان قبائلی اضلاع کے سیکرٹری سعید کمال نے کہا کہ ان مشقوں کی مدد سے امدادی کاروائیوں کے معیار کو بہتر کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج غلام مرتضی، ہلال احمر کے ڈیزاسٹر مینیجر شہریار خان ، ضلعی مینیجر ذیشان بنگش، سیکرٹری محمد غلام اور موجود شہریوں نے بھی ریسکیو1122کے اہلکاروں اور ہلال احمر کے رضاکاروں کے کارکردگی کو سراہا

14/11/2022

سلام صبج الخیر صبح النور دہ پارچنار صبح ۔۔۔۔۔۔

Address

Parachinar
OK

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سچ نیوز پاراچنار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سچ نیوز پاراچنار:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Parachinar

Show All