Chinar Press

Chinar Press Parachinar Press
Kurram News
News Reports
Chinar Press
Daily News Updates cute parachinar HD

18/02/2025

سب علماء پاراچنار چلیں - اتحاد کا عملی مظاہرہ اور ثبوت دیں۔۔۔
استاد محترم سید جواد نقوی حفظہ اللہ
وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس
گورنر ہاؤس، پشاور
17فروری 2025


*سیکرٹری انجمن حسینیہ کا حکومتی ناکامی اور روڈ بندش پر سخت ردعمل، گرینڈ قومی جرگے میں شرکت سے انکار*  انجمن حسینیہ کے سی...
18/02/2025

*سیکرٹری انجمن حسینیہ کا حکومتی ناکامی اور روڈ بندش پر سخت ردعمل، گرینڈ قومی جرگے میں شرکت سے انکار*

انجمن حسینیہ کے سیکرٹری جلال حسین بنگش نے علاقے میں روڈ کی بندش اور حکومتی ناکامیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "دیرپا اور پائیدار امن یک طرفہ کوششوں سے ممکن نہیں۔" انہوں نے کوہاٹ امن معاہدے کی 17 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت پر روڈ کو محفوظ بنانے اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر سوال اٹھایا ۔

**امن معاہدے کی خلاف ورزیاں اور حکومتی ناکامی:**

جلال حسین بنگش نے گرینڈ قومی جرگے کی تازہ ترین صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا، "اب تک ایک فریق نے کوہاٹ امن معاہدے کی 17 بار خلاف ورزی کی ہے، لیکن حکومت نے نہ تو روڈ کو محفوظ بنایا اور نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا۔" ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے وعدے پورے نہ ہونے سے عوامی اعتماد شدید متاثر ہوا ہے۔

**جرگے میں شرکت کے لیے شرائط:**

جلال حسین بنگش نے واضح کیا کہ "جب تک معاہدے کی خلاف ورزیوں کا احتساب نہیں ہوتا، ہم کسی بھی جرگے میں شرکت سے انکار کرتے ہیں۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ "روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے فوری کھولا جائے، ورنہ سڑک ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند رہیگا۔"

**تاجر برادری کے نقصانات کا ازالہ:**

سیکرٹری انجمن حسینیہ نے پاراچنار کی تاجر برادری کو ہونے والے کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ "حکومت فوری طور پر تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کرے۔ ان کی مشکلات کو نظرانداز کرنا امن کی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔"

**مستقبل کے لیے انتباہ:**

سیکرٹری صاحب نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف عملی قدم نہ اٹھایا تو "نہ صرف روڈ کی مکمل بندش عمل میں لائی جائے گی، بلکہ کوئی بھی جرگہ یا مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھے گا۔" انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سلامتی اور حقوق کے تحفظ کے بغیر کسی قسم کی مصالحت ممکن نہیں۔

**عوامی ردعمل:**

پاراچنار کے مقامی باشندے اور تاجر برادری جلال حسین بنگش کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے علاقائی امن کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ضلع کرم کے علاقے بگن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ اہلکاروں کی نم...
18/02/2025

ضلع کرم کے علاقے بگن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، شہداء کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ قوم کے ان بہادر سپوتوں میں لانس نائک قابل خان، لانس نائک عبد الرحمن، لانس نائک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز ایک ریسکیو آپریشن میں مصروف تھیں جب حملہ کیا گیا۔

لوئر کرم کے علاقے بگن میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ...
18/02/2025

لوئر کرم کے علاقے بگن میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چار شہداء کی نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی، جبکہ ایک اہلکار کی نماز جنازہ گزشتہ رات ٹل میں ادا کی گئی۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی فورسز ڈرائیوروں اور اشیاء ضروریہ لے جانے والی گاڑیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن میں مصروف تھیں
۔

18/02/2025

لوئر کرم بگن اوچھت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 05 فورسز اہلکار جان بحق 04 زخمی ، دہشتگردوں نے فورسز کی گاڑیوں پر اس وقت حملہ کیا جس وقت وہ ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن کررہے تھے ٹل فورٹ میں نماز جنازہ ادا کیا جائیگا

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کا قومی اسمبلی میں لوئر کرم اوچت، مندوری،...
18/02/2025

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کا قومی اسمبلی میں لوئر کرم اوچت، مندوری، چارخیل اور بگن میں کانوائے پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف اور ٹل پارہ چنار مین شاہراہ بندش کے خلاف احتجاج۔۔۔۔۔۔

18/02/2025

بگن میں ریسکیو اپریشن کرنے والے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید 4 زخمی۔
حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کی 03 گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا پولیس

لوئر کرم کے علاقے اوچت ڈاڈ قمر مندوری، چارخیل اور بگن میں فورسز کی نگرانی میں پاراچنار جانے والی اشیاء خوردونوش ودیگر ٹر...
17/02/2025

لوئر کرم کے علاقے اوچت ڈاڈ قمر مندوری، چارخیل اور بگن میں فورسز کی نگرانی میں پاراچنار جانے والی اشیاء خوردونوش ودیگر ٹرکوں پر مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک ڈرائیوراور فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ چار ڈرائیوروں اور ایک پولیس اہلکار سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے جن میں حواتین و بچے بھی شامل ہیں جو کہ فائرنگ کی زد میں اگئے
زحمی ڈرائیور گل فراز نے بتایا کہ مساجد سے گاڑیاں لوٹنے اور مال غنیمت حاصل کرنے کے اعلانات شروع ہوئے تو ہر طرف سے لوگ نکلنا شروع ہوگئےاور ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش کرنا شروع کردیا حملے کے بعد علاقے میں 35 سے زائد گاڑیاں علاقے میں پھنس گئے ہیں جبکہ نو گاڑی علیزئی بحفاظت پہنچ گئی ہیں اورتقریبآ بیس گاڑی واپس ٹل پہنچائے گئے ہیں جن میں زیادہ ترگاڑیوں سے سامان لوٹ لیا گیا ہے آخری اطلاعات کے مطابق جہاں جہاں کانوائی پر آج حملے کئے گئے تھے فورسز نے بڑی کاراوائی شروع کردی ہے
واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین کے رہنماؤں حاجی امداد علی اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ فورسز کی موجودگی میں گاڑیوں کو لوٹنا اور جلانا قابل افسوس ہے اور اس سے بھی افسوس ناک واقعہ مسلح افراد کا کھلے عام گاڑیوں کی لوٹ مار جلاؤ گھیراؤ ہے تاجر راہنماوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داران تماشائی بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بار بار ایک ہی علاقے میں کانوائیوں اور مسافروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے حاجی امداد کا کہنا تھا کہ گن شپ ہیلی کاپٹر نے بھی فورسز اہلکاروں کے علاقے سے نکلنے کے بعد شیلنگ بند کردی جس کے بعد حملہ اوروں نے آزادانہ طور پر گاڑیاں لوٹی اور جلائی گئیں
ڈرائیور اکرم خان نے بتایا کہ مقامی ابادی سے ان پر فائرنگ کی جارہی تھی اور اب تک متعدد ڈرائیوروں کی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے
طوری بنگش قبائل کے رہنما جلال بنگش نے بتایا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کو امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ سے محصور عوام کا مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے اگر کانوائے محفوظ نہیں تو ایسی سیکورٹی انتظامات کا اللہ ہی حافظ جلال بنگش نے ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بناکر مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ کیا

17/02/2025

لوئر کرم اوچت و ڈاڈ قمر میں قافلےپر فائرنگکانوائی پر فائرنگلوئر کرم اچات میں مقامی دھشت گرد ڈرائیوروں کو گاڑیوں سے اتار کر مار پیٹ رہے ہیں ۔.

17/02/2025

کنوائی اپڈیٹ

17/02/2025

پاراچنار: کانوائی پر فائرنگ میں زخمی ڈرائیور کو علی زئی ہسپتال پہنچادیاگیا زخمی ڈرائیور اکرم خان کا تعلق پشاور سے ہے نے بتایا کہ میرے میڈیسن سے بھرے ٹرک کو چارخیل کے علاقہ میں لوٹ لیا گیا ، پولیس نے گاڑی علاقے میں چھوڑنے کا کہہ کر ہسپتال روانہ کردیا جس کے بعد مسلح افراد نے گاڑی لوٹنا شروع کردی پہلے فائرنگ میں میری گاڑی کی ایک ٹائر پھٹ گئ اور میں بھی زخمی ہوگیا

17/02/2025

اسسٹنٹ کمشنر ٹل کے مطابق 113 گاڑیوں میں سے ایک گاڑی بھی واپس ٹل نہیں پہنچی ہے ۔

17/02/2025

لوئر کرم اوچت میں فائرنگ 100گاڑیوں پر مشتمل سامان سے لدھے ٹرکوں کا قافلہ علاقے سے گزرتے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش ایا ہے پولیس

غزہ ثانی پاراچنار۔                                                                پاراچنار افغانستان کے باڈر کے ساتھ موج...
16/02/2025

غزہ ثانی پاراچنار۔ پاراچنار افغانستان کے باڈر کے ساتھ موجود پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کا ہیڈکوارٹر ہے چونکہ پاکستان، پاراچنار میں موجود خرلاچی باڈر کی وجہ سے افغانستان سے جڑ جاتا ہے لہذا اسی وجہ سے پاراچنار کو ایک خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔ اسی باڈر کی وجہ سے پاکستان کی بر آمدات درر آمدات میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو کہ پاکستانی معیشت میں اہم کردارادا کرتا ہے ۔ اگر امن وامان کے حوالے سے پارا چنار کے گزشتہ حالات کی بات کی جائے تو یہاں پر ہمیشہ ملکی وغیر ملکی دہشتگردوں کی مداخلت کی وجہ سے صرف اور صرف وہاں کے مقامی لوگ ہی متاثر ہوتے رہے ہیں۔ ان دہشتگردوں کا مقابلہ بھی ہمیشہ وہاں کے مقامی لوگوں نے ہی کیا ہے، اگر پاراچنار کے گزشتہ حالات پر نظر دوڑائی جائے تو چونکہ پاراچنار افغانستان بارڈر کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اسی وجہ سے سن 2007ء سے لیکر آج کے دن تک وہاں پر موجود دہشتگرد تنظیموں کی وجہ سے ہمیشہ پاراچنار پر منفی اثرات مرتب ہوتے رہے ہیں، چھ سال تک بھی راستے بند رہے ہیں، ان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاراچنار کے ہزاروں بہادر جوان شہید ہوئے ہیں اور ہزاروں معصوم بچے اپنے باپ کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔اگر ہم پاراچنار کے موجودہ حالات پر نظر ثانی کریں تو پارا چنار کے حالات غزہ سے کم نہیں ہیں ۔ بس فرق صرف اتنا ہے کہ غزہ میں یہودی مسلمانوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جبکہ پارا چنار میں اسلام کے اندرونی دشمن وہاں پر موجود لوگوں پر بے تحاشہ ظلم کر رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے پاراچنار کو غزہ ثانی کہا جاتا ہے ۔ تمام انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اس چار ماہ سے جاری محاصرے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔ پاراچنار کو سرزمین شہداء بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نام پارا چنار کو اس بنیاد پر دیا گیا ہے کیونکہ اگر پاراچنار کی تاریخ دیکھی جائے تو وہاں پر موجود دہشتگرد تنظیموں کے مظالم کی وجہ سے بے شمار مظلوم لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ ان شہیدوں میں جوانوں ، بزرگوں، خواتین کے علاوہ وہاں کے معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اگر ہم وہاں پر موجود دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والےظلم کی بات کریں تو اس کی کوئی مثال ہمیں اس دنیا میں نہیں ملتی ہے۔ پاراچنار کے مظلوم مسافر نوجوانوں کے سر ان کے تن سے”نعرہ تکبیر“ کے ساتھ جدا کر لئے جاتے ہیں۔ معصوم بچوں پر ماں کی گود میں منہ کے اندر گولیاں چلائی جاتی ہیں اور انہیں بچانے والی ماں کو بھی بے دردی سے شہید کر دیا جاتا ہیں۔ بزرگوں کے سر ان کے تن سے جدا کر دیئے جاتے ہیں اور اُن کے سروں کو یا تو نمائش کے لئے کسی چوک پر کر رکھا جاتا ہیں یا تو فٹبال بنا کر کھلنے کی ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں۔جب ظلم سے بھر پور ویڈیوز اُن کے گھر والوں کے ہاتھ لگتی ہیں تو اُن قتل ہونے والوں کے بے بس والدین ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اس ظالم دنیا سے اُن کا دل بھر جاتا ہے۔پچھلے دنوں کی بات ہے کہ جب روزمرہ اشیا پر مشتمل گاڑیاں ریاستی سکیورٹی کی نگرانی میں پاراچنار کی جانب رواں کر دیئے جاتے ہیں،جب یہ قافلہ "بگن" کے مقام پر پہنچ جاتا ہے تو قافلے کو وہاں کے مقامی دہشتگرد روک لیتے ہے پہلےتو تمام تر گاڑیوں کا سامان لوٹ لیا جاتا ہیں،پھر تمام تر گاڑیوں کو آگ لگا دی جاتی ہیں۔ حیرانی و پریشانی کی بات تو یہ ہے کہ یہ سارا واقعہ ریاستی سکیورٹی کے سہارے جانے والے قافلے پر ہوتا ہے۔ اس تمام واقع میں پاراچنار کے لوگوں کو تقریباً ڈیڑھ ارب کا نقصان ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 8 مزید مظلوم نوجوانوں کو شہید کر کے ان کے سروں کو پامال کیا جاتا ہے۔ اگر ہم پارچنار کے گزشتہ یا موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت کی کردار کی بات کریں تو حکومت ہمیشہ سے صرف اور صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے،لوگوں پر دہشتگردوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں،پاراچنار کا علاقہ چونکہ خیبر پختو نخواہ میں واقع ہے اسی وجہ سے کے پی کی حکومت اب پوری طرح وہاں پر موجود حالات پر کنڑول لگانے میں ناکام ہے،کے پی حکومت صرف اور صرف مختلف سوشل میڈیا کے زرائعوں پر اپنی کامیابی کا دکھاوا کرتی ہیں لیکن درحقیقت وہاں پر امن کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی بھی مثبت رد عمل نہیں پیش کیا جاتا ہے،کے پی حکومت کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ تب منظر عام پر آتا ہے جب پاراچنار کے اُن جرأت مند نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہیں جو ہمیشہ صرف حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں،ظلم کے خلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑے ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اُن کے گھر والوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور اُن پر جعلی"ایف آئی آر"وغیرہ بھی درج کی جاتی ہے۔ یہ کے پی حکومت کی نااہلی کی ایک اعلیٰ مثال ہے ۔ امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :"کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں"۔دنیا میں ہمیں بہت سی مثالیں دیکھنے کو ملیں گی جہاں بڑی بڑی سلطنتیں صرف اور صرف ظلم کی وجہ سے نابود ہوگئیں، اگر ہم دیکھ لے تو کربلا میں یزید بھی خود کو مسلمان سمجھتا تھا مگر اُس نے وارث قرآن حضرت امام حسین علیہ السلام کے خلاف قیام کر کے خود کو ہمیشہ کے لئے جہنم کا وارث بنا لیا۔ باراچنار میں نظام اب اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ معصوم بچے سینکڑوں کی تعداد میں اس دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں،حکومت اگر وہاں پر اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ادویات کی کمی پوری کرتی ہے تو وہاں پر پیٹرول کی قلت آجاتی ہے جس کی وجہ سے بیمار معصوم بچے ہسپتال کو نہیں پہنچ پاتے۔صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو بھی چاہئیے کہ پارا چنار کے مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرے تاکہ پارا چنار ترقی کے راہ پر گامزن ہو جائیں اور وہاں پر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔تحریر شدہسبطِ علی طوریاسوہ کالج اسلام آباد۔

15/02/2025

کھانے کے بعد اپنی ماں، بہن اور بیوی کو ایک نیک لفظ (تعریفی کلمات) بولیں تاکہ انہیں یہ محسوس نہ ہو کہ وہ اونٹ اور گائے کو چارہ فراہم کر رہی ہیں۔

14/02/2025

💕پہ اتفاق شئ رورولی جوڑہ کڑئ 💕
💕زان کڑئ مضبوط لکہ دہ غر پختونہ 💕
۔ ❤️
#پختون #وطن #امن

14/02/2025

نمازِ جمعہ کے بعد سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش کا قوم سے خطاب.

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔"من مات علی حب آل محمد مات شہیدا"حسین لہجے اور بہترین اخلاق کے مالک معروف منقبت خواں خواجہ علی...
14/02/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔

"من مات علی حب آل محمد مات شہیدا"

حسین لہجے اور بہترین اخلاق کے مالک معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم ، جان علی اور زین ترابی کار اکسیڈنٹ میں انتقال فرما گئے

پروردگار بحق چہاردہ معصومین عالم جوار معصومین (ع) میں جگہ عطا فرمائے اور خانوادے کو صبر جمیل عطا فرمائے. 🤲🏻

Address

Parachinar
Parachinar
PARACHINAR

Telephone

+923209337519

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinar Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chinar Press:

Videos

Share