NK News Balochistan

NK News Balochistan Global News Voice
سب کی آواز

*کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ہائیڈرو یونین بلوچستان کے سینئر رہنما و قبائلی شخصیت ملک غلام مرتضیٰ علیزئی، اکاؤنٹ آفیسر حاجی گل بدین خان ب...
22/08/2024

*کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ہائیڈرو یونین بلوچستان کے سینئر رہنما و قبائلی شخصیت ملک غلام مرتضیٰ علیزئی، اکاؤنٹ آفیسر حاجی گل بدین خان بڑیچ انجینئر مجیب الرحمن مری صاحب کو پاکستان انجینئرز کونسل کے صوبائی وائس چیرمین منتخب ہونے پر ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر انجینئر ایکسین علی احمد حلیمی صاحب انجینئر عادل عزیز قریشی صاحب انجینئر ضیاء اللہ شاہ ہاشمی صاحب بھی موجود تھے۔دری اثناء ہائیڈرو یونین کے سینئر رہنما ملک غلام۔مرتضی عمیزئی نے کہا کہ نو منتخب وائس چیئرمین بلوچستان بھر کے تمام انجینئرز کو درپیش مسائل مشکلات کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائینگے۔*

*پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا**اداکارہ خوشبو کی لاش نوشہرہ کے علاقے خوش مقام میں کھیتوں سے ملی، مقتولہ ...
10/06/2024

*پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا*

*اداکارہ خوشبو کی لاش نوشہرہ کے علاقے خوش مقام میں کھیتوں سے ملی، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او*

*نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔*

*ضلعی پولیس آفیسر اظہرخان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سےہوئی۔*

*مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔*

*مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکےقتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔*

*پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔*

*دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور نامزد افرادکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔*

*کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، خاتون سمیت دو افراد گرفتار**کوئٹہ(یو این اے )ریلویز پولیس نے منشیات ...
10/06/2024

*کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، خاتون سمیت دو افراد گرفتار*

*کوئٹہ(یو این اے )ریلویز پولیس نے منشیات کی بذریعہ ٹرین اسمگلنگ کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ اسٹیشن سے دو مختلف واقعات میں بڑی مقدار میں آئس اور چرس برآمد کرلی۔ایک واقعہ میں خاتون مسافر کو ایس ایچ او ثنااللہ شاہ نے 2 کلو آئس لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروایا۔ خاتون نے آئس کو زیب تن کپڑوں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا تھا۔دوسرے واقعے میں اسپیشل برانچ نے کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کے مسافر صدام حسین سے 870 گرام آئس اور 80 گرام چرس برآمد کرلی۔ملزم کی اسپیشل برانچ انچارج وقاص اعجاز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔ملزم نے منشیات کو اپنے کپڑوں اور جوتوں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا تھا۔ ریلویز پولیس نے 2.87 کلوگرام آئس اور 80 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔*

*بلوچستان ہائی کورٹ، گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی طلب**کوئٹہ....بلوچستان ہائی کورٹ نے گند...
10/06/2024

*بلوچستان ہائی کورٹ، گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی طلب*

*کوئٹہ....بلوچستان ہائی کورٹ نے گندم خریداری میں مبینہ بےضابطگیوں پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کو طلب کر لیا۔کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت سیکریٹری خوراک اکبر حریفال، ڈی جی فوڈ ظفر اللّٰہ اور ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو 12 جون کوطلب کیا ہے۔عدالت نے ڈی جی خوراک ظفر اللّٰہ کے تبادلے کےنوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم بھی دے دیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر حکام سے سوال کیا کہ وزیرِ اعلیٰ کہاں ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی نے جواب دیا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اسلام آباد میں ہیں، کل آ جائیں گے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے گندم خریداری سے متعلق درخواست کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گندم کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست اوستہ محمد کے ایک شہری محمد صادق نے دائر کر رکھی ہے۔*

*لیویز کی وردیوں میں ملبوس پرائیوٹ گن مین رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی لیویز**کوئٹہ(یو این اے )ڈائر...
10/06/2024

*لیویز کی وردیوں میں ملبوس پرائیوٹ گن مین رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی لیویز*

*کوئٹہ(یو این اے )ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز کی وردیوں میں ملبوس پرائیوٹ گن مین رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈی جی لیویز نے تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو پیغام جاری کیا ہے کہ پرائیوٹ گن مین کو لیویز کی وردیوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ڈی جی لیویز نے لیٹر جاری کر دیا با اثر افراد کی جانب سے پرائیویٹ گن مینوں کو لیویز کی وردیاں پہنانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ فورس کی وردیوں کو بدنام کرے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ذمہ دار فورسز ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو قابو کرنے کیلئے پولیس و لیویز سمیت تمام فورسز تیار ہے ملک و صوبے پر کسی قسم کی آنچ آنے نہیں دینگے۔*

*بلوچستان کے 14اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم مکمل،6 میں جاری**کوئٹہ.... بلوچستان کے 14اضلاع میں انسدادِ پولیو کی ...
10/06/2024

*بلوچستان کے 14اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم مکمل،6 میں جاری*

*کوئٹہ.... بلوچستان کے 14اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی جبکہ 6اضلاع میں مہم اب بھی جاری ہے۔*

*ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اب بھی جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی، سبی، صحبت پور، جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیرآ باد میں مہم پیر کو تیسر ے روز بھی جاری رہی۔*

*ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ان 6اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم ہیٹ ویو کی وجہ سے مو خر کی گئی تھی جو اب 14 جون تک جاری رہے گی۔*

*یاد رہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 18لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔*

*خیبرپختونخوا کے 91ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط*  *پشاور..۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ...
10/06/2024

*خیبرپختونخوا کے 91ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط*

*پشاور..۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے 91ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پروزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ایس ڈی پی سے 91ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی۔*

*خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔*

*وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔*

*شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، شاہراہ 7 ماہ بعد کھول دی گئی**مانسہرہ...شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک بر...
10/06/2024

*شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، شاہراہ 7 ماہ بعد کھول دی گئی*

*مانسہرہ...شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی جس کے بعد شاہراہ کو 7 ماہ بعد کھول دیا گیا، سیاح صبح9سے شام 5 بجے تک سفرکرسکتے ہیں۔ برفباری کے باعث بند ہونے والی شاہراہ کاغان کو 7ماہ کی بندش کے بعد بابو سر ٹاپ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔*

*این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، جس کے بعد شاہراہ کو بحال کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ دیامر اور ڈی سی مانسہرہ کے درمیان مشاورت کے بعد روڈ بحال کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیاح صبح 9سے شام 5بجے تک سفر کرسکتے ہیں، سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔*

*بابو سر ناران شاہراہ ہرسال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، گزشتہ سال بابو سر ناران شاہراہ تقریبا 8ماہ کیلئے بند کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔*

*وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے**اسلام آباد....وزیر مذہبی امور چودھری سال...
10/06/2024

*وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے*

*اسلام آباد....وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کیلئے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ پیر کو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔*

*اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز نمبر3727 کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے، نجی حج سکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے، اگلے دو روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی مکاتب کی جانب سے منی اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، عازمینِ حج کی وادیِ منی کیلئے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ہوگا۔*

*وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پاکستان حج مشن نے وادیِ منی میں عازمینِ حج کی سہولت کیلئے کیمپ آفس قائم کر دیا ہے، کیمپ آفس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کئے جائیں گے۔ وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔*

*سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر جسٹس شاہد بلال حسن نے جوڈیشل ورک چھوڑ دیا**لاہور....سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر لاہ...
10/06/2024

*سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر جسٹس شاہد بلال حسن نے جوڈیشل ورک چھوڑ دیا*

*لاہور....سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے جوڈیشل ورک چھوڑ دیا۔*

*رجسٹرار کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی عدالت میں زیر سماعت کیسز غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیئے گئے۔ جسٹس شاہد بلال حسن کا سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام کیسز دوسری عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔*

*واضح رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا ججز مقرر کرنے کی سفارش کی منظوری دی تھی۔*

*شیخ رشید کا آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ**اسلام آباد......سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید...
10/06/2024

*شیخ رشید کا آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ*

*اسلام آباد......سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کردیا اور کہا لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے۔*

*اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم 45اور 47کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے عزت کے خواہش مندوں کو عزت نہیں ملے گی۔جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہےہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، باقی لوگ کمپنی کی مشہوری کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دئیے تھے، انہوں نے کہا کہ500آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس دو ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے، 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنا ہوں گے۔*

*ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں، حکومت کو یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے پیسے نہیں ملے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 2 ماہ میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہو گا، اس بار عید کے بعد قربانی ہو گی، کھال سمیت ہو گی، قصائی کا انتظام ہے۔ پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آج افسوس کا دن ہے ،ہم نے ہارنا ہی تھا، یہ خواجہ سراؤں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تو وہاں بھی ہارتے ، پاکستان میں لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔*

*لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض**لاہور.....لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہت...
10/06/2024

*لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض*

*لاہور.....لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت کے قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ہتک عزت کے قانون کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔*

*درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔*

*شہری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔*

*رحیم یارخان، ایس ایچ او سمیت 5اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی،رپورٹ**رحیم یار خان.....رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ...
10/06/2024

*رحیم یارخان، ایس ایچ او سمیت 5اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی،رپورٹ*

*رحیم یار خان.....رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں 2023 میں ڈاکوؤں کے خلاف کیے گئے آپریشن کی پولیس رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے۔*

*پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹ سبزل اور بھونگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی، پنجاب پولیس کے اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کو جعلی مقابلوں میں پکڑا اور رشوت لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سبزل اور ایس ایچ او بھونگ نے کروڑوں روپے کی زرعی زمین کسانوں سے زبردستی لی۔*

*پولیس رپورٹ کے مطابق سی آئی اے انچارج محمد سلیم بھی ڈاکوؤں کے دست راست پائے گئے، کوئی زمیندار ایس ایچ او سے تعاون نہیں کرتا تو ڈاکوؤں کی طرف سے دھمکیاں دی جاتیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچے میں تعینات ایس ایچ اوز مقامی کاشت کاروں سے سیکیورٹی کے نام پر بھتہ لیتے تھے۔*

*عافیہ پچھلی دفعہ سے زیادہ کمزور تھی، سر پر شاک لگائے گئے، فوزیہ صدیقی**کراچی....امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقا...
10/06/2024

*عافیہ پچھلی دفعہ سے زیادہ کمزور تھی، سر پر شاک لگائے گئے، فوزیہ صدیقی*

*کراچی....امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کراچی واپس پہنچ گئیں۔*

*کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ پچھلی دفعہ سے زیادہ کمزور تھی، عافیہ نے بتایا کہ ان کے سر پر شاک لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہم 3 گھنٹے چیختے رہے، بیچ میں شیشے کی دیوار تھی۔*

*ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پچھلی بار ملاقات میں چابی گم ہوگئی تھی اور اس بار فون کام نہیں کررہا تھا، عافیہ کو لے جانے کے بعد مجھے وہیں چھوڑ دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نے افغانستان جاکر تحقیق کی ہے، وہ فیملی بھی مل گئی ہے جس نے عافیہ کو اپنے پاس رکھا تھا۔*

10/06/2024

براہِ راست: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی لکی مروت میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید کیپٹن فراز الیاس کے جنازے میں شرکت

10/06/2024

شہید کیپٹن محمد فراز الیاس چونیاں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

10/06/2024

وزیر اعظم شہباز شریف کا شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی والدہ سے اظہار افسوس

*شہید کیپٹن فراز چونیاں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک ، وزیرِ اعظم نے جنازے کو کاندھا دیا...**چونیاں....لکی مروت...
10/06/2024

*شہید کیپٹن فراز چونیاں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک ، وزیرِ اعظم نے جنازے کو کاندھا دیا...*

*چونیاں....لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چونیاں میں ادا کر کے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔*
*شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ ا و دیگر افراد نے شرکت کی۔وزیراطلاعات عطا تارڑ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔*

*بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قبر پر گلدستہ بھی رکھا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہیدوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، یقین دلاتا ہوں کہ کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں،*

*شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں کو فراموش نہیں کر سکتے، ارض پاک سے دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ وزیراعظم نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کر دیا۔*

*لکی مروت، بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی**راولپنڈی...لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے می...
10/06/2024

*لکی مروت، بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی*

*راولپنڈی...لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نمازِ جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔*

*لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نمازِ جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کے لئے شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دئیے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔*

*پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے*

*قومی ٹیم میں جلد بڑی سرجری دیکھے گی،محسن نقوی**نیویارک.....چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لگتا تھا کہ...
10/06/2024

*قومی ٹیم میں جلد بڑی سرجری دیکھے گی،محسن نقوی*

*نیویارک.....چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لگتا تھا کہ قومی ٹیم میں چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں، انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی تھی۔*

*قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا چار بلز کی منظور ی لی جائے گی*  *اسلام آباد(گلوبل نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفہ ...
10/06/2024

*قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا چار بلز کی منظور ی لی جائے گی*


*اسلام آباد(گلوبل نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفہ کے بعد آج بروز پیر کو دوبارہ شروع ہوگا قومی ا سمبلی میں مختلف امور زیربحث آئیں گے۔ اجلاس شام پانج بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا ۔ ہنگامی طور پر چاربلز جو ریڈیو پاکستان،جہازرانی،پوسٹل سروسز اور نیشنل ہائی ویز سے متعلق ہیں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جب کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی بجلی ٹرانسفارمرزمرمت نہ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈا پر آگیا ہے۔*
*ڈسکوز(DISCOS )کی طرف سے ضلعی سطح پر ورکشاپ کی عدم سہولت کے حوالے سے عوام میں شدید تشویش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے ۔محرکین میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان میاں غوث محمد، ملک محمد عامر ڈوگر،عمر فاروق ، خواجہ شیراز محمود اور جمشید احمد شامل ہیں ۔ صوبہ سندھ میں پانی کی 29 فیصد کمی کے حوالے سے فوری عوامی اہمیت کا معاملہ بھی شامل ہے۔محرکین کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی خریف سیزن لنک کینال میں بہا ؤکا رخ موڑنے کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مجموعی طور پر انیس نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔ رواں سیشن بجٹ کے لئے طلب کیاگیا ہے ۔ پرسوں بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2024.25 پیش ہوگا*

*پاکستان غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف**پشاور: ملک بھر میں غیرقانونی طور  پر مقیم...
10/06/2024

*پاکستان غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف*

*پشاور: ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 53 ہزار سے زائد مشکو ک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔*

*وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی مشکوک شناختی کارڈ ز پر خیبرپختونخو امیں 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی کارڈز رکھنےوالوں کے خلاف کیسز تیار کر لیے گئے ہیں اور جن کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔*

*اسی طرح غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔*

*وزارت داخلہ نے غیر ملکی غیر قانونی تاجک باشندوں کو بھی واپس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ افغان مدرسوں کے طلبا کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔*

*اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغانوں کے نام پر 2343 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کر لی ہے۔*

*پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کے منٹس کے مطابق اجلاس میں غیرملیکیوں کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے....*

*9 جون 24 کو ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد فراز الیاس (عمر...
09/06/2024

*9 جون 24 کو ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد فراز الیاس (عمر: 26 سال، ضلع قصور کا رہائشی) اور مٹی کے چھ بہادر بیٹوں کے ساتھ صوبیدار میجر محمد نذیر (عمر: 50 سال، رہائشی؛ ضلع سکردو)، لانس نائیک محمد انور (عمر: 34 سال، رہائشی: گھانچی ضلع)، لانس نائیک حسین علی (عمر: 36 سال، رہائشی: غذر ضلع) ، سپاہی اسد اللہ (عمر: 33 سال، رہائشی: ضلع ملتان)، سپاہی منظور حسین (عمر: 27 سال، رہائشی: گلگت ضلع)، سپاہی راشد محمود (عمر: 31 سال، ساکن: ضلع راولپنڈی) نے قربانی دیکر شہادت کو گلے لگا لیا۔*

*علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔*

*پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔*

No PR-171/2024-ISPROn 9 June 24, an improvised explosive device exploded on vehicle of Security Forces in Lakki Marwat D...
09/06/2024

No PR-171/2024-ISPR

On 9 June 24, an improvised explosive device exploded on vehicle of Security Forces in Lakki Marwat District.

Resultantly, Captain Muhammad Faraz Ilyas (age: 26 years, resident of Kasur District) along with six other brave sons of soil; Subedar Major Muhammad Nazir (age: 50 years, resident of; Skardu district), Lance Naik Muhammad Anwar (age: 34 years, resident of: Ghanchi district), Lance Naik Hussain Ali (age: 36 years, resident of: Ghizer district), Sepoy Asad Ullah (age: 33 years, resident of: Multan district), Sepoy Manzoor Hussain (age: 27 years, resident of: Gilgit district), Sepoy Rashid Mehmood (age: 31 years, resident of Rawalpindi district); made the ultimate sacrifice and embraced Shahadat.

Sanitization of the area is being carried out to eliminate any terrorists present in the area and perpetrators of this heinous act will be brought to justice.

Security forces of Pakistan are determined to eliminate the menace of terrorism and such sacrifices of our brave soldiers further strengthen our resolve.

09/06/2024

*قبائلی جھگڑوں سے نسلوں کی تباہی اور قومیں برباد ہوجاتی ہیں، نواب ظفر اللہ شاہوانی*

*بولان....شاہی قلعہ ظفرآباد کوئٹہ میں نواب ظفراللہ شاہوانی کی سربراہی میں چوٹائی رند، شاہوانی اور بنگلزئی کی پندرہ سالہ خونی تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ منعقد ہوا ہے جرگے میں محمد سلیم چوٹائی رند نجم دین شاہوانی اور بنگلزئی قبیلے کے ثالثوں نے فیصلے کا اختیار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینٹر میر کبیر محمد شہی کو دے دیا۔ اس موقع پر نواب ظفر شاہوانی وڈیرہ علی احمد رند ملک فہیم شاہوانی حاجی عبدالملوک بنگلزئی میر جیسل رند میر عیسی خان رند میر عطا اللہ رند حاجی غلام نبی بنگلزئی سید شاہنواز شاہ کہری،خلیل احمد رند دیگر قبائل کے عمائدین و سینکڑوں لوگ موجود تھے اس موقع پر سابق سینٹر میر کبیر محمد شہی اور نواب ظفر شاہوانی نے رند شاہوانی پر 32 لاکھ اور بنگلزئی برادری پر بھی 32 لاکھ خونی جرمانے عائد کیے بنگلزئی برادری پر ایک کوتاہی پر 16 لاکھ جرمانے کا فیصلہ نامہ جاری کیا جرگے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی اور نواب ظفر اللہ خان شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں قبائلی جھگڑوں کی وجہ سے نسلوں کی ترقی کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ان رکاوٹوں کو دور کرنے سے ہی صوبے کی بسنے والی اقوام ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں گیں ہم سب کی بھر پور کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچستان کے قبائلی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں اس صوبے کی بسنے والی ہر اقوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آج رند شاہوانی اور بنگلزئی کے قبائل کا 15 سالہ تین قتل کے تنازعے کو الحمداللہ حل کرنے کے لیے تینوں قبائل کے معزز قبائلی عمائدین نے اعتماد اختیار اور اپنی خدمات دیں جس سے ان تینوں قبائل کو مزید جانی نقصان ہونے سے بچایا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں خونی ،زمینی اور قبائلی جھگڑوں کو ختم ہونے کی اشد ضرورت ہے ہم نے خوشحال بلوچستان کے لئیے تمام معاملات کو صبرو تحمل سے حل کرنے پر توجہ دینے کی کوشش کریں تا کہ جھگڑوں سے نسلوں کی تباہی ہے نسلوں کی تباہی سے قومیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ہم صوبے اور اسکی عوام کو ترقی و خوشحالی پر لے جانے کے لئیے اپنی خدمات سرانجام دینے کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے تاکہ ہماری نسلیں دنیا کی ترقی میں برابر میں کھڑی ہوں جرگے میں رند ،شاہوانی اور بنگلزئی نے جرگے میں تمام قبائلی معتبرین کو عزت بخشی اور تینوں قبیلوں نے ایک دوسرے کو تمام جرمانے معاف کیے ہیں آخر میں جرگے میں دعا خیر بھی کی گئی۔*

Address

Mastung

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NK News Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NK News Balochistan:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Mastung

Show All