Awami Awaz Mastung

Awami Awaz Mastung Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami Awaz Mastung, Media/News Company, Mastung.

21/07/2022

*مستونگ///////کھڈکوچہ سے فورسز نے مبینہ طور پر چار (4) نوجوانوں کو اٹھا کر لے گئے*مقامی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات تقریبا ڈھائی بجے کے قریب فورسز نے مبینہ طور پر چھاپہ مار کر کھڈکوچہ کے قبائلی رہنما و زمیندار حاجی میر جان محمد شاہوانی کے دو نوجوان بیٹے عطااللہ شاہوانی اور عبیداللہ شاہوانی اور ان کے دو کزن مجیب الرحمن شاہوانی اور عبدالخالق شاہوانی کو اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کردیئے تاہم چاروں نوجوانوں کی مبینہ گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکا نوجوانوں کی ماورائے آئین گرفتاری پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑگئی*

حالیہ بارشوں نے مستونگ بھٹوں پہ تبائی مچادی ہے۔ بلال احمد ابابکیمستونگ میں امدادی ٹیموں کو فوری طورپر بیجھاجائے۔ بلال اح...
21/07/2022

حالیہ بارشوں نے مستونگ بھٹوں پہ تبائی مچادی ہے۔ بلال احمد ابابکی

مستونگ میں امدادی ٹیموں کو فوری طورپر بیجھاجائے۔ بلال احمد ابابکی

مستونگ( عوامی آواز مستونگ نیوز) پاکستان پیپلز پاڑٹی کے رہنماء بلال احمد ابابکی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں حالیہ بارشوں نے مستونگ کاریزنوتھ میں اینٹ بھٹوں پر مکمل تباہی مچادی ہے بارش کے سیلابی ریلہ پانی نے آکر بھٹوں کے خاتومیں جمع ہوگۓ جس سے ٹھیکداروں کو کروڑوں روپے کی نقصانات ہوئے ہے اور جس کی وجہ سے مزدور طبقے بھی بے روزگاری کا شکار ہوکر فاقہ کشی پہ مجبورہیں ۔ بارش کی وجہ بھٹوں میں رہائش پزیر مزدوروں کی گھریں بھی منہدم ہوکر تباء ہوگئے ہیں اب مزدور آسمان تھلے امدادی ٹیموں تعاون کی منتظر ہے اور ٹھیکداروں کو کروڑوں کی نقصانات اٹھانا پڑھاہے اور انہوں نے حکومت بلوچستان اور امدادی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کاریز نوتھ اینٹ بھٹوں پہ لوگوں کے کافی نقصانات ہوئے ہے جس سے وہ پریشانی میں مبتلا ہے ان کے گھروں کے چھولے اب بج گئے ہیں وہ فوراً ان مزدور کیلئے راشن اور سایہ کا بندوبست کیاجائے اور جو ٹھیکداروں کا نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے۔

20/07/2022

*مستونگ/// عوامی آواز مستونگ نیوز، تازہ ترین*

*مستونگ شہر میں گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری، مسلح ڈاکوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر کے اسلحہ کے زور پر چلتن پیٹرولیم پمپ کو لوٹ لیا۔۔۔نقدی موبائل فونز چھین کر فرار، پولیس انتظامیہ لوٹ مار گینک کے سامنے مکمل طور پر بے بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*

*تفصیلات کے مطابق کچھ ہی دیر پہلے قومی شاہراہ پر واقع چلتن پیٹرولیم پمپ میں 2 مسلح افراد نے پمپ انتظامیہ کے کمرے میں گھس کر گن پوائنٹ پر ملازمین سے تقریبا لاکھوں کے نقدی اور موبائل فونز وغیرہ چھین کر حسب روایت با آسانی موقع واردات سے فرار ہو گئے۔۔۔۔*

*حالیہ طوفانی بارشوں نے مستونگ کے کاریز نوتھ  میں نظام زندگی مفلوج کر دی۔ ہزاروں اینٹ بھٹہ مزدوروں کو شدید مشکلات کا سام...
20/07/2022

*حالیہ طوفانی بارشوں نے مستونگ کے کاریز نوتھ میں نظام زندگی مفلوج کر دی۔ ہزاروں اینٹ بھٹہ مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ متعدد مکانات کی دیواریں منہدم۔ مزدوروں کی نقل مکانی کے امکانات۔صوبائی حکومت مستونگ میں فوری طور پر ریلیف فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار سمالانی قومی تحریک کے چہیرمین نواب میر احمد چلتن وال سمالانی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مستونگ میں ہزاروں افراد کی ذریعہ معاش اینٹوں کی کاروبار سے منسلک ہے۔ مقامی افراد کے علاوہ بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے ان دنوں میں لوگ مستونگ میں سینکڑوں اینٹ بھٹوں پر محنت مزدوری کرتے ہیں۔حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں نے مستونگ میں تبائی مچا دی ہیں سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں جس سے مزدور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔مگر ابھی تک علاقےمیں خاطرخواہ امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی ہم وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو و ڈپٹی کمشنر مستونگ,اسسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کو جلد از جلد امداد فراہم کی جائے*

*بھٹہ ٹھکیدار ثناءاللہ ابابکی تحصیل صدر پی پی پی نے کہا ہے کہ مستونگ بھٹہ مارکیٹ مستونگ میں آج کی بارش سے بھٹوں پر کافی ...
19/07/2022

*بھٹہ ٹھکیدار ثناءاللہ ابابکی تحصیل صدر پی پی پی نے کہا ہے کہ مستونگ بھٹہ مارکیٹ مستونگ میں آج کی بارش سے بھٹوں پر کافی نقصان لیبرز کی گھر بانی میں بہہ گئے بھٹوں پر موجود عوام پریشان انتظامیہ کی منتظر مدد بھٹہ مالکان کی اپیل*
*فون نمبر ثناءاللہ ابابکی*
*03337564108*

انا للہ وانا الیہ راجعون *افسوس ناک خبر*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل دل کا دورہ پڑنے سے کوئٹہ میں انتق...
19/07/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون
*افسوس ناک خبر*
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل دل کا دورہ پڑنے سے کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔

کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سردار ثناء اللہ ابابکی ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئ...
17/07/2022

کوئٹہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سردار ثناء اللہ ابابکی ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی یوسف بنگلزئی حاجی عبدالفتح جتک اصغر خان کاکڑ و دیگر نے خالد مینگل کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماٸے

موسیٰ خیل:یاسر اقبال بلوچ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل تعینات۔
07/07/2022

موسیٰ خیل:
یاسر اقبال بلوچ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل تعینات۔

مستونگ/// شمس آباد کراس  نواب ہوٹل پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ ...
07/07/2022

مستونگ/// شمس آباد کراس نواب ہوٹل پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مریضوں خواتین مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

06/07/2022

*مستونگ مون سون بارش الرٹ*

*ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی نے مون سون بارشوں کی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام الناس کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں ندی نالوں میں شدید طغیانی اور ہنگامی ایمرجنسی صورتحال میں ان نمبر پر فوری طورپر کریں تاکہ ریسکیو ٹیمیں ہنگامی اور ایمرجنسی صورت میں عوام الناس کی ہرممکن مدد کرسکے رابطہ نمبر0843895410*

*مستونگ///// گزشتہ روز کے تیز اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے مستونگ سے شیرین آب و  منگچر کی جانب جانیوالے روڈ کو سیلابی پان...
05/07/2022

*مستونگ///// گزشتہ روز کے تیز اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے مستونگ سے شیرین آب و منگچر کی جانب جانیوالے روڈ کو سیلابی پانی نے متعدد مقامات پر نقصان پہنچایا اور روڈ سیلابی پانی میں بہیہ گیا تھا جس سے آمد و رفت سخت متاثر یوگیاتھا۔۔۔۔........ ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمدبگٹی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عطاءالمیم بلوچ نے لوکل گورنمنٹ کے حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کےکیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مشنری کے زریعے کام کیا گیا اور روڈ کو بحال کردیا۔انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ حالیہ پری مون سون بارشوں کے دوران پوری طرح الرٹ ہے اور اس حوالے سے دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں*

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما چیف آف ابابکی سردار ثناءاللہ خان ابابکی کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما...
05/07/2022

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما چیف آف ابابکی سردار ثناءاللہ خان ابابکی کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید سعد اللہ شاہ سے تعزیت کا اظہار

سردار ثناءاللہ خان ابابکی کا سید سعد اللہ شاہ سے ان کی صاحبزادے کی انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار

سردار ثناءاللہ خان ابابکی نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہےپاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما چیف آف ابابکی سردار ثناءاللہ خان ابابکی کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید سعد اللہ شاہ سے تعزیت کا اظہار

سردار ثناءاللہ خان ابابکی کا سید سعد اللہ شاہ سے ان کی صاحبزادے کی انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار

سردار ثناءاللہ خان ابابکی نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

*مستونگ ۔۔۔ نوشکی شیرین آب اور منگچر خالق آباد کو* *مستونگ سے ملانے والا روڈ پر  گزشتہ روز کی بارش سے اچانک* *بہت ہی بڑا...
05/07/2022

*مستونگ ۔۔۔ نوشکی شیرین آب اور منگچر خالق آباد کو* *مستونگ سے ملانے والا روڈ پر گزشتہ روز کی بارش سے اچانک* *بہت ہی بڑا کھائی نما شگاف پڑا روڈ بند مندرجہ بالا* *شہروں کے ہر قسم کی ٹریفک معطل عوام پریشان ڈی سی مستونگ اور اے مستونگ سے اہل علاقہ کی اپیل ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک بحال کیا جائے عوام کو اس اذیت سے* *نجات دیا جائے*

*مستونگ//////شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعیدمیروانی نے 12 ڈاکٹروں / کنسلٹنٹس کو فارغ کر دیا۔ جن ک...
01/07/2022

*مستونگ//////شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعیدمیروانی نے 12 ڈاکٹروں / کنسلٹنٹس کو فارغ کر دیا۔ جن کا عمر 65 سال سے اوپر ہے۔ جس میں ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر داد محمد خواجہ خیل سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز شامل ہیں*

*مستونگ///باکمال لوگ لاجواب سروس، ڈاکٹروں کی لاپروائی نے مردمریض کوحاملہ ظاہرکردیاساتھ ہی عورت کے لئے مخصوص میڈیسن بھی ل...
29/06/2022

*مستونگ///باکمال لوگ لاجواب سروس، ڈاکٹروں کی لاپروائی نے مردمریض کوحاملہ ظاہرکردیاساتھ ہی عورت کے لئے مخصوص میڈیسن بھی لکھ ڈالیں۔نواب غوث بخش ہسپتال کے سی او ڈپٹی کمشنرمستونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔*

*تفصیلات کے مطابق نواب غوث بخش ہاسپیٹل مستونگ کے ڈاکٹروں کی لاپروائی اور غفلت نے ایک 50سالہ مردکوحاملہ ٹھہرادیا اورساتھ ہی عورت کےلئے مخصوص میڈیسن بھی لکھ دیا یہ ایک انتہائی غفلت لاپروائی اورعدم توجہ کی بدترین مثال ہے*

*قابل غور بات ہے کہ یہ رزلٹ خدانخواستہ کسی بیوہ یاغیرشادی شدہ لڑکی کےحصےمیں آتی توجھگڑافساد اورخون ریزی کا باعث بن جاتا اورقتل تک نوبت آجاتی*

*اس موقع پرمتاثرہ مریض نوراللہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں کی چھوٹی سی غفلت مریض کو کہاں سے کہاں تک پہنچاتاہے اس لیے ڈاکٹروں کوہروقت حاضردماغی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کام چاہیے اور میرے ساتھ جوواقعہ پیش آیاہے میں اس کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔*

انھوں نے کہاکہ حکام بالا کو اس طرح کے کیسززپرفوری ایکشن لینا چاہیے تاکہ ایک طرف انسانی جانی ضیاء سے بچاجاسکتے اوردوسری طرف لوگوں کی عزت محفوظ رہے۔۔۔

مستونگ //// ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کو مزید پر لگ گئے جیسے ہی پاکستانی پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی خبر پھیلتی ہے اس سے دو روز...
29/06/2022

مستونگ //// ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کو مزید پر لگ گئے جیسے ہی پاکستانی پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی خبر پھیلتی ہے اس سے دو روز پہلے ہی ایرانی تیل کی قیمت بڑھائی جاتی ہے

تفصیلات کیمطابق مقامی ڈیلران نے راتوں رات ایرانی پیٹرول کی قیمت میں من مانا اضافہ کیا ایک طرف مرغی مافیاز دوسری طرف ایرانی تیل کے *مقامی مافیاز* نے مل کر عوام کی کھال اتارنا شروع کیا ہے حالانکہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں محرم الحرام اور نوروز کے موقع پر بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سپلائی نہ ہونے کے باعث اضافہ ہوتا ہے جس کا پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے دور تک کا واسطہ نہیں لیکن مستونگ میں اس وقت منی پیٹرول پمپس پر 203 سے 205 اور دیگر دکانوں پر 210 سے 220 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام مزید پھس کر رہ گئے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ سے خاص طور پر نرخوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور ایرانی پیٹرول ڈیلرز کے لئے نرخنامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ُُُکوہٹہ ساروان ہاوس۔ساروان ہاوس میں نوابزاداہ حاجی میر لشکری رہیسانی سرداراورنگ زیب سمالانی نوابزادہ پیرہ میر رہیس رہیس...
23/06/2022

ُُُکوہٹہ ساروان ہاوس۔
ساروان ہاوس میں نوابزاداہ حاجی میر لشکری رہیسانی سرداراورنگ زیب سمالانی نوابزادہ پیرہ میر رہیس رہیسانی کی سربراہی میں سمالانی قباہل کے تحفہ سیدزی (چاُگلا) کے درمیان 2سال سے چلنے والی خونی تنازعہ جس میں 3 افراد قتل ہوہے تھے آج خیر اسلوبی سے ان کا تصفیہ کرا کے دونوں فریقین کو شیروشکر کردیا. متعبرین میں سردارذادہ میر فیصل زیب سمالانی {نائب} عباس لہڑی، ٹکری جمعہ خان سمالانی ٹکری غلام حیدر سمالانی ٹکری حاجی تیمورخان سمالانی میر یار محمد سمالانی میر ایلتاز سمالانی ٹکری اقبال سمالانی ٹکری محمد خیر سمالانی ٹکری حاجی رفیق سمالانی ٹکری حضور بخش سمالانی ٹکری غلام نبی سمالانی ٹکری دوست محمد سمالانی ملک عارف خان سمالانی ٹکری محمد قلندرانی ٹکری غلام نبی سمالانی اور دیگر متعبرین موجود تھے۔

کل میں کزن کے گھر جا رہی  تھی  ..... راستے میں ایک سڑک زیرِ تعمیر ہے.....تقریباً دن 4 بجے کاوقت تھا ....دھوپ بہت تیز تھی...
23/06/2022

کل میں کزن کے گھر جا رہی تھی ..... راستے میں ایک سڑک زیرِ تعمیر ہے.....تقریباً دن 4 بجے کاوقت تھا ....دھوپ بہت تیز تھی اورگرمی بہت شدید تھی ... لہذا میں نے گاڑی میں AC بھی چلایا تھا .....بہر حال چونکہ سڑک ابھی زیرِ تعمیر ہے... اس لیے گاڑی بھی بہت آہستہ آہستہ چل رہی تھی،تب اچانک میری نظر ایک بچے پر پڑی جو تپتی ریت اورجھلسا دینے والی دھوپ میں اس سڑک پر گہری نیند میں سویا ہوا تھا۔
میں حیران ہوگئی کہ یہ بچہ کیسے اتنی گرمی اور تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلےسویا ھوا ھے ..... میں نے گاڑی ایک طرف روکی .... اور باھر آگئی.
پہلے کچھ سیکنڈ، میں اس بچے کو دیکھتی رھی، پھر پرس سے موبائل نکال کر روتی آنکھوں اور تڑپتے دل کے ساتھ اس کی کچھ تصویریں لیں۔
کچھ اور لوگ بھی وہاں پر کام کر رہے تھے ..... میں نے اُن سے اِس بچے کی بابت پوچھا تو لوگوں نے مجھے بتایا کہ یہ 7-8 سال کا بچہ یہاں سڑک کی تعمیر میں مزدوری کرتا ھے ۔۔۔۔۔ تھکا ھوا ھے میڈم !
اسی لیے نڈھال ہو کرسوگیاہے.
اللّه برباد کرے ملک کا سودا کرنے والوں کو غدار ہیں جرنیل بھی عدلیہ بھی اور حکومت بھی۔
Copied from Navin Waqar's wall

بلوچستان کے شہر ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی دعا مینگل بلوچ جنہوں نے قطر انٹر نیشنل کالج کی طرف سے انٹری ٹیسٹ پاس کیا  ج...
23/06/2022

بلوچستان کے شہر ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی دعا مینگل بلوچ جنہوں نے قطر انٹر نیشنل کالج کی طرف سے انٹری ٹیسٹ پاس کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے اس کامیابی پر ہم انکی فیملی کے ساتھ خوشی اور مسرت میں برابر کے شریک ہیں ۔اور دعا ہے اللہ تعالی محنتی اور ہونہار بلوچ بیٹی کو مزید کامیابیاں عطاء فرمائے

22/06/2022

بلوچستان پاکستان کے نقشے میں ہے
بلوچستان میں بھی پاکستانی روپیہ چلتا ہے
بلوچستان کو مین سٹریم میڈیا میں جگہ نہیں ملتا
بلوچستان میں گیس سونا کرومائیٹ ماربل وافر مقدار میں ہے
بلوچستان کے 85 فیصد اپنے گیس سے محروم ہیں
بلوچستان میں کرومائیٹ ایک بھی فیکٹری نہیں ہیں
بلوچستان کو اپنے سونے کی 10 فیصد حصہ ملتا ہے
بلوچستان میں کوئی ماربل فیکٹری نہیں ہیں
بلوچستان کا کوئلہ بلوچستان میں استعمال نہیں ہورہا ہے
بلوچستان کا سب سے بڑا ساحل بلوچستان کے قبضے میں نہیں ہے
بلوچستان سے ایک بھی پلیئر قومی ٹیموں میں نہیں ہیں
بلوچستان کے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جسکا کوئی ریکارڈ نہیں ہیں
بلوچستان میں ہر انتخابات کے موقع پر نیا سیاسی پارٹی بنتاہے
بلوچستان کے کوئی بھی رکن اسمبلی ووٹ کا محتاج نہیں ہیں
بلوچستان بیوروکریسی کے لیے جنت ہیں
بلوچستان اسمگلروں کے لیے نعمت خداوندی ہے
بلوچستان میں نہری نظام نہیں لاکھوں ایکڑ رقبہ غیر آباد ہیں
بلوچستان میں کوئی بجلی پلانٹ نہیں اگر چہ کوئلہ اپنا ہے
بلوچستان کا اسکرپ پگھلنے کے لیے لاہور جاتا ہے
بلوچستان کے قدرتی سیاحتی مقامات سہولیات کے منتظر ہے
کوئی ہے جو بلوچستان کو گود لے
کوئی ہے جو بلوچستان کو اپنا سمجھے
کوئی ہے جو بلوچستان کو انکی جائز حقوق دیں
کوئی ہے جو بلوچستان کے ابادی کو آباد کریں

صوبائی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں  اور پنشنرز کی پیشن میں 15 فیصد اضافہ اور تمام ایڈہاک الاونسز کو بنیادی تنخواہوں میں ...
22/06/2022

صوبائی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پیشن میں 15 فیصد اضافہ اور تمام ایڈہاک الاونسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کردیا ۔۔۔

*کلی خالق آباد کو پانی فراہم کیا جائے ۔۔۔ تحصیل صدر پی پی پی مستونگ ثناءاللہ ابابکی* *مستونگ ۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ...
22/06/2022

*کلی خالق آباد کو پانی فراہم کیا جائے ۔۔۔ تحصیل صدر پی پی پی مستونگ ثناءاللہ ابابکی*
*مستونگ ۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر مستونگ ثناءاللہ ابابکی نے اپنے بیان میں کہا کہ کلی خالق آباد کو پانی فراہم کیا جائے کلی خالق آباد کاریز سور کے متصل ہوتے ہوئے پانی کے نعمت سے محروم ہے کلی خالق آباد 76 گھروں پر مشتمل ہے اور ایک عظیم فلاسفر عالم ادیب دانشور جن کی خدمات براہوئی پشتو اردو فارسی سندھی عربی زبانوں میں کئی کتابوں کے مصنف مرحوم مولانا عبدالخالق ابابکی رحہ کے نام سے منسوب ہے آج بھی نعمت خداوندی سے محروم ہے جبکہ ساتھ ہی کلی میں سرکاری ٹیوب ویل سے بااثر لوگوں کے گھروں میں اعلیٰ قسم کے باغیچہ باغات بنے ہوئے ہیں کلی خالق آباد کے قریب سے ہی پی ایچ ای کے پائپ لائن جاری ہے لہٰذا سرے ساروان ایم پی اے مستونگ نواب محمد اسلم خان رئیسانی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ڈی سی مستونگ اے سی مستونگ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ سے دست بدستہ اپیل کرتے ہیں مولانا عبدالخالق ابابکی رحہ کے اسلامی ادبی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کلی خالق آباد کو پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور رہیں گے*

*(اطلاع عام)**مستونگ**تمام امیدواران کو اطلاع دی جاتی ہیکہ بمورخہ 23 جون 2022 بوقت 11:00 بجے صبح ضلع مستونگ کانک پڑنگ آب...
20/06/2022

*(اطلاع عام)*
*مستونگ*
*تمام امیدواران کو اطلاع دی جاتی ہیکہ بمورخہ 23 جون 2022 بوقت 11:00 بجے صبح ضلع مستونگ کانک پڑنگ آباد شیخواصل ایریا کے لوکل کمیٹی میٹنگ منعقد ہوگئی ہے جس میں تمام امیدواران خود میٹنگ میں پیش ہوکر اپنا لوکل سرٹیفیکٹ میٹنگ سے پاس کروائیں۔( کمیٹی میٹنگ میں اپنا اور والدین کی اصل شناختی کارڈ / لوکل سرٹیفیکٹ/ بمعہ دیگر ضروری کاغذات ہمرا لے آئیں)*

بلوچستان کی اس بیٹی کو ہمارا سلام ❤  آمنہ شفیع رئیسانی جن کا تعلق خضدار سے ہے آمنہ شفیع نے اپنی 5 ایکڑ زمین یتیم بچوں کہ...
19/06/2022

بلوچستان کی اس بیٹی کو ہمارا سلام ❤

آمنہ شفیع رئیسانی جن کا تعلق خضدار سے ہے
آمنہ شفیع نے اپنی 5 ایکڑ زمین یتیم بچوں کہ نام مختص کی ہے اس وقت آمنہ شفیع اورفنیج اور ویلفئیر سوسائٹی کے نام سے ادارہ چلا رہی ہے جہاں وہ آپنی مدد آپ اس ادارے میں اس وقت 24 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہیں

*جنرل باڈی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی مستونگ*مدر ونگ سمیت پیپلز یوتھ تحصیل سٹی اقلیت ونگ اور پی ایس ایف کے جیالوں کی بڑی ...
19/06/2022

*جنرل باڈی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی مستونگ*

مدر ونگ سمیت پیپلز یوتھ تحصیل سٹی اقلیت ونگ اور پی ایس ایف کے جیالوں کی بڑی تعداد میں شرکت

بلدیاتی انتخابات و دیگر مواقعوں پر پارٹی ڈسپلن کی خالاف ورزی اور نئی یونٹ سازی زیر بحث رہی

مستونگ/// پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مستونگ کی جنرل باڈی کا اجلاس ضلعی صدر حاجی ضیاء الحق ابابکی کی صدارت میں ضلعی سیکٹریٹ مستونگ میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکریٹری میر لونگ خان سارنگزئی نے انجام دی تلاوت کلام پاک کی سعادت مدثر عزیز شاہوانی نے حاصل کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی اور سینئر رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد قربانیوں سے رکھی گئی ہے جس کے لیئے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے اپنے سر کی قربانی دی جس کے لیے شہید جمہوریت دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی بھٹو ازم کے خلاف جو بات کریگی یا ووٹ دیگی وہ ہمارا دوست نہیں ہو سکتے ایسے عناصر ضیاء کے باقیات تو ہو سکتے ہیں بھٹو ازم کے جیالے ہرگز نہیں ہم صوبائی اور مرکزی قائدین سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے بھٹو ازم کے جیالے ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے نہ پہلے کبہی جھکے ہیں اور نہ جھکینگے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں بھٹو ازم کی پرچار کو گھرگھر پہنچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئیے ہمہ وقت تیار ہیں اجلاس میں صوبائی قیادت کی جانب سے مصالحتی کمیٹی قائم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹی سے پرزور مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ اس مسئلے کو جتنی جلد ممکن ہوسکے حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ پارٹی کو مستونگ میں مزید نقصان سے بچایاجاسکے۔ اجلاس میں صدر حاجی ضیاء الحق ابابکی جنرل سیکریٹری لونگ خان سارنگزئی انفارمیشن سیکریٹری ٹکری احترام الحق شاہوانی سینئر نائب صدر میر حفیظ اللہ برڑو نائب صدر سردار محمد موسی بھٹو صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پروفیسر اقبال بنگلزئی سینئر رہنما حاجی مہراب خان بنگلزئی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالمالک شاہوانی میڈیا کوآرڈنیٹر عظیم پروانہ فنانس سیکریٹری آغا رحمت اللہ شاہ جیلانی پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر ٹکری مجیب الرحمن شاہوانی پیپلزپوتھ کے انفارمیشن سمع اللہ نورزی تحصیل صدر ثناء اللہ ابابکی جنرل سیکریٹری محمد مراد رودینی سٹی صدرچیرمین عطامحمدشاھوانی سٹی جنرل سیکریٹری نثاراحمدابابکی اقلیتی ونگ کے صوبائی نائب صدر الیاس بھٹی سینئر رہنما محمد ہاشم اقلیتی ونگ کی صدر آصف مسیح ساجد مسیح پی ایس ایف مستونگ کے رہنما افنان بلوچ ناہب صدر حاجی رحیم ابابکی محمد عیسی نورزی حافظ ظہور احمد شاھوانی شوکت ابابکی ظہیر احمد ابابکی شیرجان شاھوانی سکندرابابکی صغبت اللہ شاھوانی عامر بنگلزی محمد ایوب عباسی مبشر ابابکی شفیق الرحمن نصیب اللہ محمد آصف نورزئی حیدر شاہ عبدالقیوم ابابکی گوھرام عطااللہ شاہوانی عبداللہ بنگلزی غلام رسول میر ظاہر بنگلزی احسان بلوچ عادل مسیح سیم مسیح ابوبکر شاھوانی تنویر شاھوانی احمد علی ابابکی محمد خان عظمت خان شاہوانی محمد عثمان ابابکی ساگر مسیح جسوک مسیح دیگر نے خطاب کیا ۔۔

مستونگ ///نیشنل پارٹی کے نوجوان رہنماء امداد جان بنگلزئ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاں کہ پٹرول مصنوعات میں اضافہ ہوتے ...
18/06/2022

مستونگ ///نیشنل پارٹی کے نوجوان رہنماء امداد جان بنگلزئ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاں کہ پٹرول مصنوعات میں اضافہ ہوتے ہہی مستونگ کے پمپ مالکان اپنے مرضی کے مالک بن گےہیں ہاے روز ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور ان سے پوچھنے والا کوئ نہی مستو نگ کے غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہیں امداد بنگلزئ نے مزید کہا کہ ہم ڈپٹی کمیشنر مستونگ سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ انکا نوٹس لے کر مستونگ کے عوام کی پریشانی دور کرے تاکہ انصاف کے تقاضہ پورا ہوجاے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم مستونگ کے تمام نوجوان مل کر حتجاج کرینگے

*مستونگ**تِلیرہ کلی میر خان حسنی کے سکول ہفتہ میں ایک دن کھلتا ہے 6 دن بند رہتا ہے ہمارے بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے ا...
18/06/2022

*مستونگ*

*تِلیرہ کلی میر خان حسنی کے سکول ہفتہ میں ایک دن کھلتا ہے 6 دن بند رہتا ہے ہمارے بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے اسے ٹیچر کے لاپروائی یا ایجوکیشن آفس کے غفلت سمجھے*
*اور بلڈنگ سدیوں پرانے ہونے کے وجہ سے خستہ حال میں ہے نہ چار دیواری نہ دروازہ کھڑکی*
*ایجوکیشن آفس میں سکول کا نام چل رہا ہے مگر یہاں سکول بند ہے*
*سید رقیب شاہ*

*ہم اہل علاقہ ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پر نوٹس لے یا سکول کے بلڈنگ کو گرا کے ہمارے زمین ہمارے حوالے کریں*

*کردگاپ سے تعلق رکھنے والے سرپرہ قبیلہ کے 3 نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیے**6 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ہارون ولید ولد ح...
18/06/2022

*کردگاپ سے تعلق رکھنے والے سرپرہ قبیلہ کے 3 نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیے*
*6 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ہارون ولید ولد حاجی نثار سرپرہ، سدیس احمد ولد حاجی نثار سرپرہ، محمد عاقب ولد حاجی نوراللہ سرپرہ جو 5 ماہ سے لاپتہ تھے 1 ماہ پہلے وہ منظر عام پر آگہے تھے لیکن خاران پولیس کسٹڈی میں تھے آج بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیے ۔۔۔*

تمام دوستوں گزارش ہے جس کو ہمارے وٹس اپ گروپ میں ایڈ ہونا ہے تو برائے مہربانی اپنا نام نمبر انباکس میں سینڈ کرے.شکریہ
18/06/2022

تمام دوستوں گزارش ہے جس کو ہمارے وٹس اپ گروپ میں ایڈ ہونا ہے تو برائے مہربانی اپنا نام نمبر انباکس میں سینڈ کرے.شکریہ

18/06/2022

*جناب وزیر اعظم میاں شہباز شریف صاحب*
*مشکل فیصلے یہ ہیں*

🔘 *پاکستان میں کسی کو ایک لیٹر بھی مفت پیٹرول نہیں ملے گا اور نہ ایک یونٹ مفت بجلی یا مفت گیس کوئی استعمال کر سکے گا یہ اعلان کریں تو یہ ھے مشکل فیصلہ*

🔘 *پچھلے 30 سالوں میں ہر کسی کو ملا ہر سرکاری پلاٹ واپس لیں گے تو یہ ہے مشکل فیصلہ*

🔘 *غلط فیصلے والے حکمرانوں کی جائیدادیں نیلام ہوں گی تو یہ ہے مشکل فیصلہ*

🔘 *پاکستان کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتار لیے جائے تاکہ بجلی کی بچت ہو ٫ سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس ٫ قومی اسمبلی اور سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں اور ان کے ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں سمیت تمام وزراء کے سرکاری دفاتر سے اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتارے جائے ٫ تمام سرکاری گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر پابندی لگائے یہ ہیں مشکل فیصلے*

🔘 *پیچھلے 30 سالوں سے معاف کروائے گئے تمام افراد سے قرضے واپس لیں جائیں یہ ہیں مشکل فیصلے*

👈 *تمام سرکاری اداروں کا کوارٹرلی بجٹ جوکہ کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں ملکی معاشی حالات بہتر ہونے تک یا مستقل بند کرو یہ ہیں مشکل فیصلے*

👈 *معاشی حالات کی بہتری تک غیر ضروری ترقیاتی کام بند کریں یہ ہیں مشکل فیصلے*

*نالائقی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنا٫ پیٹرول مہنگا کرنا ، بجلی گیس مہنگی کرنا کھانے پینے کی اشیاء مہنگا کرنا ہر چیز پر ٹیکس بڑھاتے جانا*

*یہ تو سب سے آسان فیصلے ہیں جو کئے جا رھے ہیں*

Address

Mastung

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Awaz Mastung posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Mastung

Show All