Sarawan Press Club Mastung Offical

Sarawan Press Club Mastung Offical News & Media Website

دالبندین/////////// 25 جنوری کودالبندین میں انشاءاللہ پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی جائے گی۔۔۔۔۔ صادق سنجرانی
17/01/2025

دالبندین/////////// 25 جنوری کودالبندین میں انشاءاللہ پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی جائے گی۔۔۔۔۔ صادق سنجرانی

17/01/2025

حب/////// حب میں ایک شخص اسلحہ سمیت مظاہرین کے ہاتھوں گرفتار۔۔۔۔۔

حب/////////////////بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن کی جانب سے بلوچ قومی اجتماع دالبندین کی مناسبت سے حب چوکی میں آگاہی ریل...
17/01/2025

حب/////////////////

بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن کی جانب سے بلوچ قومی اجتماع دالبندین کی مناسبت سے حب چوکی میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔۔۔۔ ریلی لسبیلہ پریس کلب سے نکل کر حب شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔۔۔۔۔ ریلی کے شرکاء سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما سمی دین بلوچ، سیمابلوچ، ماہ زیب بلوچ، فوزیہ بلوچ کاشانی اور دیگر نے بلوچ قومی اجتماع دالبندین کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔۔۔

17/01/2025

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کل ایک روزہ دورے پر چاغی پہنچیں گے،وزیر اعلی کی جانب سے بڑے اعلانات متوقع، علاقائی زرائع

ڈان اکیڈمی مستونگ ایک ایسی علمی اور تعلیمی تنظیم ہے جو اپنے علاقے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم ک...
17/01/2025

ڈان اکیڈمی مستونگ ایک ایسی علمی اور تعلیمی تنظیم ہے جو اپنے علاقے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اکیڈمی کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی، اور آج یہ پورے خطے میں اپنی منفرد تعلیمی خدمات کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس عظیم ادارے کے بانی اور ڈائریکٹر، حاجی محمد رحیم صاحب، اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات محنت کرکے تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ڈان اکیڈمی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ صرف تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک مکمل تربیتی مرکز ہے جہاں طلبہ و طالبات کو نہ صرف تعلیمی میدان میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں بلکہ ان کی شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اکیڈمی میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ کمپیوٹر کلاسز کے لیے سولر اور یو پی ایس کا سسٹم موجود ہے تاکہ بجلی کی بندش کے باوجود طلبہ کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اسی طرح، لینگویج کلاسز کے لیے گیس ہیٹرز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ موسم کی سختیوں کے باوجود طلبہ آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
ڈان اکیڈمی کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہاں طلبہ اور طالبات کے لیے علیحدہ کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے بلکہ ان کے والدین کو بھی اطمینان حاصل ہوتا ہے کہ ان کے بچے محفوظ اور موزوں ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اکیڈمی کی کامیابی کے پیچھے حاجی محمد رحیم صاحب کی قیادت اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت شامل ہے۔ یہ ٹیم طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہے۔ اساتذہ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کیا جاتا ہے تاکہ ہر مضمون میں بہترین تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈان اکیڈمی مستونگ صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو نوجوانوں کو علم کی روشنی سے منور کرکے انہیں ایک مضبوط اور خودمختار شہری بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حاجی محمد رحیم صاحب اور ان کی ٹیم کا عزم ہے کہ وہ اپنی قوم کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرسکیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔
ڈان اکیڈمی مستونگ نے ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور ارادے پختہ ہوں تو کسی بھی معاشرتی مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ اس ادارے کی کامیابی ایک مثال ہے کہ تعلیم اور تربیت کے ذریعے معاشرتی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ادارہ ان تمام افراد کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے جو اپنی قوم اور ملک کی ترقی کے خواب دیکھتے ہیں۔

مستونگ پولیستفصیلات کے مطابق  ایس پی آفیس مستونگ میں ہیڈ کانسٹیبل سے اگلی رینک پر ترقی پانے والے آفیسران کی رینک لگانے ک...
17/01/2025

مستونگ پولیس

تفصیلات کے مطابق ایس پی آفیس مستونگ میں ہیڈ کانسٹیبل سے اگلی رینک پر ترقی پانے والے آفیسران کی رینک لگانے کی نسبت ایک تقریب منعقد کیا گیا

تقریب میں ایس پی رحمت اللہ صاحب، آفس سپریٹنڈنٹ محمد یوسف کیازئی، پی ار او انسپکٹر زبیر علیزئی، لائن آفیسر نور حسین لہڑی اسٹینو عبدالحد اور دیگر آفیسران نے موسٹ سینئر ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس ائی کے رینک لگائے اور اس دوران ایس رحمت اللہ صاحب نے ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے ترقی یافتہ ملازمان کو مبارکباد پیش کیا۔ بعد از خطاب ایس پی صاحب نے ترقی یافتہ ملازمان کے لئے ایک ٹی پارٹی بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اور آڈیٹر رینج افس خضدار سید امید شاہ ،اے ڈی پی جلیل احمد شیخ بھی موجود تھے*

بلوچستان کے معروف وکیل رہنما،  نجم الدین مینگل ایڈوکیٹ  بلوچستان ہائی کورٹ کے جج   تعینات
17/01/2025

بلوچستان کے معروف وکیل رہنما، نجم الدین مینگل ایڈوکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج تعینات

شہید صحافی نثار آحمد لہڑی کے نامزد  قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اور مظلوم خاندان کو انصاف ک...
17/01/2025

شہید صحافی نثار آحمد لہڑی کے نامزد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اور مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیں / ترجمان سراوان پریس کلب مستونگ

مستونگ////سراوان پریس کلب مستونگ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں پریس کلب مستونگ کے سئینر صحافی شہید نثار جان لہڑی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مقتول صحافی کے نامزد قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکا ہے۔۔

ترجمان نے کہا کہ شہید صحافی نثار جان لہڑی کو 4 ستمبر 2024 کے روز ۔۔۔ قبضہ مافیاں کی جانب سے قبرستان کے مرکزی راستے پر دیوار تعمیر کرنے کے موقع پر اپنی صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران لینڈ مافیا کے کارندوں نے فائرنگ کر کے صحافی نثار آحمد لہڑی کو شہید کر دیا گیا۔۔۔۔۔شہادت کے واقع کو 4 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری درکنار ، ایک دن بھی چھاپہ مارنے کی زحمت نہیں کی ہے، جوکہ قابل مزمت عمل ہیں، ترجمان نے کہا کہ شہید صحافی کے لواحقین اور ورثاء کی جانب سے درج کردہ FIR میں قاتلوں کو نامزد کرنے کے باوجود تاحال قاتلوں کی عدم گرفتاری سمجھ سے بالاتر اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

*ترجمان نے کہا ہم آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی قلات ریجن اور DPO مستونگ سے ایک بار پھر پر زور الفاظ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید صحافی نثار احمد لہڑی کے نامزد قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔۔بصورت دیگر سراوان پریس کلب کے صحافی برادری اپنے شہید صحافی بھائی کیلئے احتجاج کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔۔۔*

17/01/2025

مستونگ میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بنائے گئے چیک پوسٹیں لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کے بجائے ان پر تعینات اہلکار بھتہ نہ دینے پر تیل بردار گاڈی ڈرائیوروں کی جان لینے پر اتر آئے

17/01/2025

بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ججز کے ناموں کی منظوری، محمد آصف ریکی، نجم الدین مینگل، محمد ایوب شامل۔ جوڈیشل کمیشن نے منظوری دی

*مستونگ//////////////// *صوبہ بھر کی طرح ضلع  مستونگ میں بھی بین المذاہب دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس آڈیٹوریم میں...
17/01/2025

*مستونگ////////////////

*صوبہ بھر کی طرح ضلع مستونگ میں بھی بین المذاہب دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس آڈیٹوریم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالمنان کی زیر صدارت سیمینار منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے افسیران سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) عبدالمنان حافظ منیر احمد پروفیسر غلام مصطفی اور دیگر نے بین المذاہب کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزہبی آہنگی باہمی روابط علمائے کرام کی ذمہ داریاں ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور اس نے ہمیں مکمل ضابطہ حیات بھی فراہم کیا ہے اسلام بھائی چارے کی فروغ یگانگت باہمی روابط ایک دوسرے کے عزت واحترام کا درس دیتا ہے اور ہمیں مزہبی منافرت تفرقہ بازی پیدا کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا علماء کرام معاشرے کو سدھارنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے انہوں کہا کہ علماء کرام مساجد و مدارس اور خطبات کے دوران مزہبی ہم آہنگی پر زور دے اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کرے ہمارے معاشرے میں علماء کرام کی بڑی قدر و منزلت ہے اگر علماء کرام معاشرے کو سدھارنے میں کردار ادا کرینگے تو ہمارے معاشرے سے نفرت شر انگیزی تعصب کا خاتمہ ہوگا اور یہی درس ہمیں ہمارا دین اسلام بھی دیتا ہے کہ لوگوں کے آسانیاں پیدا کی جائے اور مشکلات کے خاتمے کے لیئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن مجید میں واضح احکامات صادر فرمائی کہ تم ایک بہترین امت اس لیئے پیدا کیئے گئے ہیں کہ نیکی کی درس دیتے رہو اور برائی سے لوگوں کو روکتے رہو۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق لوگوں آپس میں بھائی چارے کے فروغ اتحادو اتفاق کا درس دے تاکہ ہمارے معاشرے میں ہونے والے سماجی برائیوں نفرت بغض عناد پرستی انتشار ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیزی کا خاتمہ ہوسکیں اور اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق لوگوں کی صحیح رہنمائی فرمائیں*

17/01/2025

*قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر حزب اختلاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس*

*190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، اپوزیشن رہنما*

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اسے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اس رقم سے کیا تعلق ہے، جبکہ اصل سوال تو ان افراد سے ہونا چاہیے جو یہ رقم بیرونِ ملک لے گئے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور سیرت النبی ﷺ کی تعلیم کے لیے ادارے قائم کیے۔ ان کے خلاف اس طرح کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اور ہم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

مجلس وحدت المسلمین کے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان بحرانوں کا شکار ہے اور عوام کو مایوس کیا جا رہا ہے۔ ایسے جج جو قانون کے خلاف فیصلے کرتے ہیں، وہ جج رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ظلم کی شکست قریب ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ایسے فیصلوں کا مقصد تحریک انصاف کو دبانا ہے، مگر یہ تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عوام کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے آئین کی بالادستی کے لیے عوامی جدوجہد کا اعلان کیا اور کہا کہ جلد ہی اس حوالے سے تین روزہ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مدینہ کی ریاست کا خواب دیکھنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جھکانے کے لیے ظلم کے تمام ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں، مگر وہ نہ جھکیں گے اور نہ ہی تحریک انصاف پیچھے ہٹے گی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے فیصلے کو حکومتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوکر جیل سے باہر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان بھر میں 18 اور 20 جنوری کو برسات کا الرٹ جاری کر دیا۔
17/01/2025

محکمہ موسمیات نے بلوچستان بھر میں 18 اور 20 جنوری کو برسات کا الرٹ جاری کر دیا۔

نوشکی /////////////ڈپٹی کمشنر نوشکی  امجد حسین سومرو نے سرکاری ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر سخت کارروائی کا...
17/01/2025

نوشکی /////////////

ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو نے سرکاری ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر سخت کارروائی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔

*میری بیوی گھریلو عورت ہے۔۔۔۔ اس کیس سےمیری بیوی کی کوئی تعلق نہیں، بشریٰ بی بی کو سزا مجھے تکلیف دینے کیلئے دی گئی۔۔۔۔"...
17/01/2025

*میری بیوی گھریلو عورت ہے۔۔۔۔ اس کیس سےمیری بیوی کی کوئی تعلق نہیں، بشریٰ بی بی کو سزا مجھے تکلیف دینے کیلئے دی گئی۔۔۔۔"*
*عمران خان*

17/01/2025

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا 25جنوری دالبندین جلسہ کے حوالے سے اہم وائس پیغام

17/01/2025

*القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہائوس سے شاہراہ دستور تک احتجاجی مارچ

*سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سوموار کی شام تک ملتوی*

17/01/2025

اہم وضاحت/تردید

سوشل میڈیا پر جمعیت علماء اسلام کے نام سے جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی نے 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والے جلسے کی حمایت کی ہے۔

جے یو آئی بلوچستان اسکی سختی سےتردید کرتی ہیں یہ خبرمکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے۔
جمعیتہ علماء اسلام صوبے میں تمام سیاسی پارٹیوں کی جدوجہد کا احترام کرتی ہے ،لیکن صوبے کے مسائل پر صوبائی جماعت اپنا واضح موقف رکھتا ہے

بارڈر کی طویل بندش ،بے روزگاری امن و امان زراعت کی تباہ حالی سمیت صوبے کی مجموعی مخدوش صورتحال کے پیش نظر جمعیت علماء اسلام نے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے

جمعیت علماء اسلام اپنے پلیٹ فارم کے تحت 20 جنوری سے چمن میں جلسے کے ذریعے تحریک کا آغاز کرے گی۔

اس کے بعد 9 فروری کو نوشکی اور پھر دالبندین میں جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

تمام کارکنان اور عوام الناس نوٹ کریں کہ 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والے جلسے سے جمعیت علماء اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

جے یو آئی کی جانب سے اہم خبریں اور اعلانات باقاعدہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔

کسی بھی غیر مصدقہ خبر پر یقین نہ کریں اور صرف پارٹی کے آفیشل ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

جاری کردہ: دلاور خان کاکڑ :صوبائی ترجمان جے یوآئی بلوچستان
شعبہ نشر و اشاعت، جمعیتہ علماء اسلام بلوچستان۔

Address

Adalat Road Mastung
Mastung

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarawan Press Club Mastung Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sarawan Press Club Mastung Offical:

Videos

Share