Such News

Such News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Such News, Media/News Company, Mastung.

*مستونگ**سیاسی وقبائلی رہنماء سابق ناظم میر جلیل جان محمد شھی نے کہا ہے کہ۔۔۔ہندو محلہ مستونگ کے رہائشی مہاراج ستیش کمار...
13/01/2024

*مستونگ*
*سیاسی وقبائلی رہنماء سابق ناظم میر جلیل جان محمد شھی نے کہا ہے کہ۔۔۔ہندو محلہ مستونگ کے رہائشی مہاراج ستیش کمار کے ساتھ آج دشت میں پیش آنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل دشت میں قومی شاہراہ پر دن دیہاڑے انھیں اغواء کرنے کوشش میں زخمی کرنا اور انکی گاڈی چھین کر لے جانا دشت انتظامیہ کی نا اہلی و ناکامی اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان کے مترادف عمل ہیں۔۔۔میر جلیل جان محمد شھی نے کہا چند شرپسند عناصر و ڈاکوں کی جانب سے اقلیتی رہنماء کے اغواء کی کوشش نا قابل برداشت عمل اور شرمناک اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ اقلتیوں کی حقوق اور انکی جان و مال کے تحفظ انتظامیہ سمیت ہم سب کی زمہ داری ہے کہ انکو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔انھوں نے کہا اقلتی برادری کو تکلیف پہچانا بزدلانہ حرکت ہے جس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کیا جا سکتا۔۔انھوں نے کہا ، ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر دشت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ہندو پنچائیت کے رہنماء مہارج ستیش کمار کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لے کر ڈاکوں کو گرفتار کر کے انکی چوری شدہ گاڈی کو بر آمد کرے۔*

مستونگ درینگڑھ *ضلعی انتظامیہ کی فوری اور کامیاب کاروائی، اتوار کی رات 9بجے کے قریب درینگڑھ میں راہزنی کی واردات میں شہی...
08/08/2023

مستونگ درینگڑھ *ضلعی انتظامیہ کی فوری اور کامیاب کاروائی، اتوار کی رات 9بجے کے قریب درینگڑھ میں راہزنی کی واردات میں شہید ہوئے والے محمد یوسف کا ایک قاتل گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کی توقع، تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات درینگڑھ بازار سے گھر جاتے ہوئے واپڈا گریڈ کے قریب نوجوان محمد یوسف ولد مولوی شیر محمد کو مسلح چوروں نے موٹر سائیکل چینھنے کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیاتھا، ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی فوری نوٹس اور ہدایات پررسالدار میجر پیرمحمدعلیزئی، کے زیرنگرانی ایس ایچ او لیویز تھانہ درینگڑھ نائب رسالدار نصراللہ سمالانی، ایڈیشنل ایس ایچ او نائب رسالدار مجیب الرحمٰن مینگل، دفعدار نوربخش مینگل، دفعدار منیراحمد پرکانی، دفعدار نبی بخش مینگل، ہیڈ محرر محمد ندیم بنگلزئی،ہیڈ محرر عبدالرسول و دیگر نے لیویز فورس اور چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چھ گھنٹے کے اندر مقتول شہید محمد یوسف کے قتل و موٹرسائیکل کی چوری میں ملوث ایک اہم اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے گھر سے شہید مقتول محمد یوسف سے چیھنا گیا موٹر سائیکل جسے ملزم نے اپنے گھر میں بوسہ کے نیچے چھپایا تھا برآمد کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کردیا، چھ گھنٹے کے اندر شہید محمد یوسف کی موٹر سائیکل کی برآمدگی اور قاتل کی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ نے لیویز فورس کے آفیسران اور ٹیم کیلئے تعارفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا*

*درینگڑھ میں راہزنی کی مسلح واردات، مزہمت پر 20 سالہ نوجوان چوروں کی فائرنگ سے شہید، لاش ہسپتال منتقل، علاقے کے عوام میں...
06/08/2023

*درینگڑھ میں راہزنی کی مسلح واردات، مزہمت پر 20 سالہ نوجوان چوروں کی فائرنگ سے شہید، لاش ہسپتال منتقل، علاقے کے عوام میں سخت غم و غصّے کی لہر*

*مستونگ/// مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، اب سے کچھ دیر پہلے درینگڑھ گریڈ کے قریب کے رہائشی نوجوان محمد یوسف ولد مولوی شیر محمد محمد حسنی اپنے موٹرسائکل پر قومی شاہراھ پر درینگڑھ بازار سے گھر جاتے درینگڑھ لیویز تھانہ اور درینگڑھ بازار کے درمیان مسلح افراد نے انہیں لوٹنے اور موٹرسائیکل چینے کی کوشش کے دوران مزاہمت پر مسلح چوروں کی فائرنگ سے جانبحق ہوگئے، مقتول محمد یوسف کی لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیاجائےگا،۔۔۔ چوری کی مسلح واردات میں نوجوان کی شہادت پر اہلیان درینگڑھ میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی، اہلیان درینگڑھ نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت محفوظ نہیں، جس سے اہل علاقہ سخت زہنی ازیت میں مبتلا ہو چکے ہے، اہلیان نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے*

قلات: ایک نھنی گڑیا انائبہ کی چند دن بعد کراچی میں برین ٹیومر کا آپریشن ہے، تمام دوست و احباب سے درخواست ہیکہ انکی کامیا...
31/07/2023

قلات: ایک نھنی گڑیا انائبہ کی چند دن بعد کراچی میں برین ٹیومر کا آپریشن ہے، تمام دوست و احباب سے درخواست ہیکہ انکی کامیاب آپریشن اور کاملہ صحت کیلئے دعا کریں،

29 اور 30 رمضان المبارک کی شب عید کا چاند ڈھونڈنے سے پہلے اپنے محلے میں وہ گھر ڈھونڈنے جہاں شاید آپ کے مدد کے بغیر عید ک...
18/04/2023

29 اور 30 رمضان المبارک کی شب عید کا چاند ڈھونڈنے سے پہلے اپنے محلے میں وہ گھر ڈھونڈنے
جہاں شاید آپ کے مدد کے بغیر عید کی خوشیاں داخل نہ ہوسکتی ہو

آہ کینسر تجھے کینسر لگ جائے بلڈ کینسر کی مرض میں مبتلا  کوئٹہ سے  تعلق رکھنے والا  نھنا پھول محمد شاہزیب والد محمد لطیف ...
12/02/2023

آہ کینسر تجھے کینسر لگ جائے

بلڈ کینسر کی مرض میں مبتلا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا نھنا پھول محمد شاہزیب والد محمد لطیف بگٹی انڈس ہسپتال کراچی میں علاج چل رہا ہے آپ سب دوستوں سے دعاوں کی درخواست کی جاتی ہیں اس پھول کواللّه پاک اپنے حبیب کے صدقے شفا دے

سب دوست اس پوسٹ کو شیر کرے
ہو سکتا ہے کسی کی دعا قبول ہو جائے 🙏🙏

بلوچستان میں گائیکی کے شعبے سے افسوسناک خبر، صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کرگئے، بشیر بلوچ گردو...
12/02/2023

بلوچستان میں گائیکی کے شعبے سے افسوسناک خبر، صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کرگئے، بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم دس زبانوں میں گیت گاتے تھے،سریلی آواز کی وجہ سے بشیر بلوچ بلبل بلوچستان کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، اللہ مغفرت فرمائے

مستونگ یونین کونسل 7 سے مقصود احمد محمدشہی چیرمین منتخت
09/02/2023

مستونگ یونین کونسل 7 سے مقصود احمد محمدشہی چیرمین منتخت

*۔۔۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خضدار سرکل کے چیرمین عپدالروف سومرو صاحب کے سربرائ میں قلات ڈویژن کے سی...
13/11/2022

*۔۔۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خضدار سرکل کے چیرمین عپدالروف سومرو صاحب کے سربرائ میں قلات ڈویژن کے سیکرٹری غلام جان ریسانی مستونگ سب ڈویژن کے سیکرٹری سعید احمد شاہوانی کانک سب ڈویژن کے سیکرٹری حاجی حسین احمد محمدشہی کانک سب ڈویژن کے جواہنٹ سیکٹری نوراحمد محمدشہی اغاگل شاہ ظہوراحمد عبدلحمید لہڑی بھاول خان محمدقاسم پرویزاحمد شہزادگل محبوب علی حاجی حبیب اللہ استاد عبداللہ خضدار کے میرجان محمد رفیق سابقہ چیرمین مستونگ خدابخش سمیت مستونگ، کانک، کے عہدیداراں و کارکنوں نے کثیر تعداد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے سنئیر ہیڈ ہیلپر پرویز احمد شاہوانی کی وفات پر انکے رہائش گاہ مستونگ میں انکے لواحقین چیرمین سب ڈویژن مستونگ منیر احمد شاہوائی و دیگر سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔*

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا انٹرویو۔ اس انٹرویو میں اس نے دلچسپ باتیں کہی تھیں جن میں سے کچھ اہم باتیں ذی...
11/11/2022

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا انٹرویو۔
اس انٹرویو میں اس نے دلچسپ باتیں کہی تھیں جن میں سے کچھ اہم باتیں ذیل میں بیان کی جاتی ہیں۔

1: دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی بھی خوشحال نہیں ہو سکتا۔

2: انسان کی معاشی زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ اپنا کام شروع کرتا ہے۔

3: کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔

4: اگر تعلیم کے ذریعے پیسہ کمایا جا سکتا تو آج دنیا کا ہر پروفیسر ارب پتی ہوتا۔

5: اس وقت دنیا میں نو سو پچاس ارب پتی ہیں۔ ان میں کوئی پروفیسر یا ماہر تعلیم شامل نہیں ہے۔

6: دنیا میں ہمیشہ مڈل کلاس لوگوں نے ترقی کی ہے، یہ لوگ وقت کی قدر اور قیمت سمجھتے ہیں، یہ لوگ ڈگریاں حاصل کرنے کے بجائے طالب علمی کے دور میں ہی کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔

7: کامیابی انہیں کالج یا یونیورسٹی کے بجائے فیکٹری یا مارکیٹ سے ملتی ہے۔

8: میں اپنی زندگی میں کبھی کالج یا یونیورسٹی نہیں گیا۔

9: اس وقت میری کمپنی میں 30,000 اعلیٰ تعلیم یافتہ مرد و خواتین کام کرتے ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگ وزن، عقل اور دماغ کے لحاظ سے مجھ سے بہت بہتر ہیں، لیکن ان میں نوکری چھوڑنے کی ہمت نہیں ہوتی۔وہ اپنے آپ پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔ کیونکہ انہیں خود پر اعتماد نہیں

10: اگر کوئی شخص میرے لیے کام کرسکتا ہے تو وہ اپنے لیے بھی کرسکتا ہے۔ اسے صرف تھوڑی سی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

11: دنیا میں ہر چیز کا متبادل ہے سوائے محنت کے۔

12: بے سہارا لوگوں کے لیے دنیا میں کوئی جائے پناہ نہیں، لیکن کام کرنے والوں کے لیے پوری دنیا کھلی ہے۔

درینگڑھ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم سید عامر شاہ والد سید لعل شاہنے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے اسٹاف نرس B...
28/10/2022

درینگڑھ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم سید عامر شاہ والد سید لعل شاہ

نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے اسٹاف نرس BP 16 محکمہ صحت ڈیپارٹمنٹ کا تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کر کے اسٹاف نرس منتخب ہو گے ے

12/10/2022

قلات۔۔۔قومی شاہراھ پر گرانی کے مقام پر کویٹہ سے قلات تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے قافلے کے سامنے گاڑی آئی۔۔ گاڑی کو بچاتے ہوئے بریک کرنے پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے قافلے کے 11گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی، چند کارکن معمولی زخمی۔۔

*بلوچستان کے فنکاروں کادردناک انجام۔**تحریر  :  وسیم عالم۔* *اللہ کے فضل و کرم سے سب مجھے خوب جانتے ہیں میں ایک  فنکار ہ...
11/10/2022

*بلوچستان کے فنکاروں کادردناک انجام۔*

*تحریر : وسیم عالم۔*

*اللہ کے فضل و کرم سے سب مجھے خوب جانتے ہیں میں ایک فنکار ہوں۔میں نے بچپن سے لیکر آج تک فن سے دلچسپی جاری رکھا ہے۔ مگرآج میں شدیدخوف کاشکارہوں کہ میرا انجام کہیں محمدمراد پارکوئی یاسین بسمل،رمضان زیدی والا،جنگی خان، عبدالنبی آفتاب اور کئی بڑے بےبس فنکاروں کی طرح نہ ہو۔ مستونگ سےتعلق رکھنے والا عبدالنبی آفتاب بلوچستان کاایک مشہور طبلہ نواز ہے۔*

*اس نے غربت کے باوجود اپنی ساری زندگی فن کے لئے وقف کیا۔وہ اپنی زبان اور ثقافت کو دنیابھرمیں پھیلانے کاجنونی تھا۔ وہ بڑے بڑے گلوکار وں کے ساتھ صوبہ، ملک اور بیرون ملک میں اپنے فن کالوہامنوایا۔۔مگر۔۔مگر دو دن پہلے جب مجھے اطلاع ملی کہ استاد عبدالنبی آفتاب دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے سول اسپتال کوئیٹہ میں داخل ہے۔میں جب اس سے ملنے اسپتال پہنچا تو دل کے وارڈ میں استاد اکیلے بےیار و مددگار پڑا تھا۔مجھے دیکھتے ہی استاد کے آنسو نکل پڑے وہ بے اختیار رونے لگا اور کہنے لگاوسیم جان میں کئی دن سے موت وزندگی کی کشمکش میں ہوں۔مجھ سے ملنے کے لئے تمہارے علاؤہ کوئی نہیں آیا۔وسیم جان میں نے ساری زندگی اپنی زبان اور فن کی خدمت کی۔کچھ دن پہلے مجھے دل کا دورہ پڑا۔میرے بچے مجھے کوئیٹہ لاکرسرکاری اسپتال میں داخل کیے۔*
*ڈاکٹروں نے کہاکہ اسے فوری طور پر انجیو پلاسٹی اور دل کو سٹنٹ لگاناپڑیگا ورنہ یہ مشکل ہے کہ بچ جائے۔اس کے لئے اسی ہزارروپے کی ضرورت ہے۔وسیم جان میرے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی میرے ساتھ اسی روپے نہیں تھے۔*

*اسی ہزار کہاں سے لاتے؟۔*

*میرے بچوں نے گھرگھرجاکر ہاتھ جوڑا اور بمشکل پیسے ادھار لئے اور میری انجیو پلاسٹی ہوگئی۔وسیم جان اب مجھے کئی انجکشن لگینگے۔ہرانجکشن کی قیمت چوبیس ہزار ہے۔*
*میرے بچے کس کس کے سامنے ہاتھ پھلائیں؟*

*وسیم کیاہمارا جرم یہی ہے کہ ہم زندگی بھر اپنی زبان ثقافت اورفن کی خدمت کرکے لوگوں میں خوشیاں بانٹیں مگر ہمارے گھروں میں بھوک کا ڈیرا ہو؟ہم اپنے بچوں کو تعلیم بھی نہ دے سکیں؟ہم اپنے معصوم بچوں کونئے کپڑے اور جوتابھی نہ دے سکیں؟ اورآج میں موت کے قریب ہوں توکوئی میری مددکیا میراحال پوچھنے بھی نہیں آئے کہاں ہیں محکمہ ثقافت کے آفیسران جو ہمارے نام پر لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں ؟کہاں ہیں ادبی اکیڈمی اورادبی تنظیمیں جنھیں لاکھوں کروڑوں روپے گرانٹ ملتے ہیں۔*

*وسیم جان ہم فنکاروں کی بلوچستان میں عجیب زندگی ہوتی ہے۔ہماری زبان کو دنیابھرمیں اپنی خوبصورت ثقافتی انداز میں پہنچانے والا محمدمراد پارکوئی آخری عمرمیں شدیدبیماری کے باعث خیراتی اسپتال میں ایڑیاں رگڑرگڑکرمرگیا۔زندگی بھر ریڈیواور ٹی۔وی میں اپنی زبان کو گانے والا لوک فنکار اپنے سارے اعزازات اور ایوارڈز کوسڑک پر بیچنے کے لئے رکھا کہ میں اور میرے بچے بھوکے ہیں یہ ایوارڈز خریدلو ہمیں اِنکی نہیں دو وقت سوکھی روٹی کی ضرورت ہے۔*

*کس کس کی بات کروں؟*

*ساری زندگی لوگوں میں خوشی بانٹنے کے بعد ہمارا انجام یہ ہوتاہے کہ ہم بھوک اور بیماری سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مریں؟اتناکہہ کروہ ہچکیاں لے لے کر روناشروع کیا۔میں استاد کے آنسو پونچھنے کی کوشش کی اور اسے جھوٹی تسلیاں دے کر باہر نکل آیا۔اور سرپکڑکربیٹھ کےسوچنے لگاوسیم تم نے اپنی تعلیم ادھورا چھوڑ کر فن کی خدمت کرنے لگا۔آج تم جوان ہو، ہر محفل میں تمہیں پیسے ملتے ہیں۔*

*کل تم بوڑے یابیمارہوجاوگے تو تمہارا کیا حال ہوگا؟*

*تمہارے بچے بھی لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بھیک مانگیں گے؟تم بھی خیراتی اسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر زندگی گزاروگے؟یہ بےحس حکومتیں،یہ کروڑوں روپے گرانٹ لینے والی ادبی تنظیمیں کچھ نہیں کرینگے۔بس عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے۔کل شہرکے چوکوں پر عوام ڈبے رکھ کر ہمارے لئے چندہ کرینگے؟ یہی ہے ہماری زندگی؟آج محمدمرادپارکوئی کی دردناک موت،استاد بشیرکی دربدر زندگی اور استادعبدالنبی کی دردناک انجام کودیکھ کرسوچ رہاہوں کہ ہمارا بھی انجام کیا ہوگا؟اگریہی صورتحال حال رہی حکومتی ادارے،محمکہ ثقافت،اورادبی اداروں نے ہم سے آنکھیں پھیر لیں تو آئندہ کوئی بھی زبان،ثقافت،اور فن کی خدمت نہیں کریگا۔*
*دنیابھرمیں حکومتیں زندگی بلکہ موت کے بعد بھی فنکاروں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل امداد اور تعاون کرتی ہیں۔مگرہم بھوک اور بیماری میں ایڑیاں رگڑ کرمرتے ہیں۔کیااب بھی حکومت،کلچرڈپارٹمنٹ اور ادبی و ثقافتی تنظیمیں عبدالنبی آفتاب کی مددکرینگی یا اسے بھی دردناک موت دیں گے۔*

*ہاں آج جب میں یہ الفاظ لکھ رہا تھا کہ ایک اور افسوسناک خبر ملی۔*

*سرزمین جھالاوان کےعظیم لوک فنکار محمدرمضان زیدی والاجوایک عرصے سے شدیدبیمارتھا۔سوشل میڈیامیں اسکی ویڈیوز اور تصاویر برابر آرہی تھیں۔اس کی امداد کےلیے اپیل ہوتا رہا۔مگروہ عظیم اور غریب فنکار بھی آج سرکاری اسپتال میں موت کا شکار ہوا۔*

*ہم فنکاروں کے ساتھ یہ ظلم، یہ ناانصافی کب تک اخرکب تک؟*

09/10/2022

*اسلام آبادوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کثیر المنزلہ عمارت *سینٹورس مال* *میں آگ لگ گئی*
*دھویں کے سیاہ بادلوں نے عمارت کی کئی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا*

حکومت بلوچستان نےبھرتی کیلٸے امیدواروں کی عمر کی حد 43 سال مقرر کی نوٹیفکیشن جاری
07/10/2022

حکومت بلوچستان نےبھرتی کیلٸے امیدواروں کی عمر کی حد 43 سال مقرر کی نوٹیفکیشن جاری

جس دن تم دوسروں کا درد خود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لینا کہ تم اشرف المخلوقات ھو ❤
05/10/2022

جس دن تم دوسروں کا درد خود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لینا کہ تم اشرف المخلوقات ھو ❤

سی اینڈ ڈبلیو کے 361 ملازمین کے لیے خوش خبریسردار عبدالرحمن کھیتران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صدر بلوچستان سول سیکرٹ...
04/10/2022

سی اینڈ ڈبلیو کے 361 ملازمین کے لیے خوش خبری

سردار عبدالرحمن کھیتران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صدر بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالمالک کاکڑ : سی اینڈ ڈبلیو کے 361 ملازمین کے درمیان بحالی آرڈرز تقسیم کر رہے ہیں

04/10/2022

*مستونگ//////مستونگ بازار میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک تاجر زخمی۔ملزمان فرار۔۔۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق شنگی روڈ پر حاجی عبدالسلام شیخ کے ہول سیلر شاپ میں نامعلوم مسلح افراد کی اسلحہ کے زور پر ڈکیتی،نقدی وغیرہ چھین کر مسلح ڈاکو فرار ہورہے تھے کہ انکا موٹر سائیکل میں خرابی آنے پر قریب کے دکانداروں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک دکاندار حاجی ہدایت اللہ کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔۔۔۔۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس آفیسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔۔۔۔۔۔۔واقعے کے خلاف تاجر برادری نے مستونگ بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کردی۔۔اور بازار کو احتجاجا بند کردیا۔۔۔بازار یونین کے رہنماؤں نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،*

ڈسٹرکٹ لسبیلہ وندر بلوچستان میں کئی ایکڑ چیکو کے باغات ملیں گے۔چیکو کا نباتاتی نام manilkara Zapata ہے۔ انگریزی میں  Sap...
29/09/2022

ڈسٹرکٹ لسبیلہ وندر بلوچستان میں کئی ایکڑ چیکو کے باغات ملیں گے۔

چیکو کا نباتاتی نام manilkara Zapata ہے۔ انگریزی میں Sapodilla کہتے ہیں۔ چیکو سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ہے اسکا ذائقہ ناشپاتی اور کجھور جیسا چیکو کا ایک درخت سال میں دو ہزار پھل دیتا ہے۔

*ساروان ہاؤس کوئٹہ**کوئٹہ// تحریک لبیک اسلام کے نو منتخب کونسلر میر محمد زمان محمدشہی جمیعت علماء اسلام کے نو منتخب کونس...
28/09/2022

*ساروان ہاؤس کوئٹہ*

*کوئٹہ// تحریک لبیک اسلام کے نو منتخب کونسلر میر محمد زمان محمدشہی جمیعت علماء اسلام کے نو منتخب کونسلر میر مقصود آحمد محمدشہی میر جاوید اقبال محمدشہی نوجوان کارکن عزیر آحمد محمدشہی کا، نوابذادہ پیرہ رئیس رئیسانی سے علاقائی مسائل، تعلیم، صحت، آبنوشی، نادرا، بی اینڈ آر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی بعد پر نواب ذادہ نے ٹیلی فون رابطہ کرکےفوراً حل کرنے کی ہدایت کی، اور کچھ مسلوں کو چند دنوں کے بعد حال کرنے کی یقین دہانی کرادی اس سلسلے میں جناب نواب محمد اسلم خان رئیسانی سابقہ وزیراعلٰی چیف آف ساروان سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی انشاءاللہ تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی بعد میں مزکورہ بالا کونسلران نے چیف آف ساروان اور نواب ذادہ پیرہ رئیس کا شکریہ ادا کیا*

*یہ کہنا کافی نہیں ہوتا میں تمہارا بھای ہوں**یہ بھی بتاو ہابیل یا قابیل*
27/09/2022

*یہ کہنا کافی نہیں ہوتا میں تمہارا بھای ہوں*
*یہ بھی بتاو ہابیل یا قابیل*

26/09/2022

اب اس کے بعد بھی کہا جائے گا کہ یہ محکمہ بلدیات میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ المعروف صفائی سرکار جو کہ صفائی کے بجائے بھرتی کمپنی بن گئی ہے جس کے صفائی ستھرائی کے حوالے سے خاطر خواہ سروسز پورے صوبے نہ ہونے کے برابر ہیں
محکمہ بلدیات ژوب میں محکمانہ بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کی ویڈیو وائرل
جس کو دیکھ کر نظام کی بھلائی کی بات کرنے والے ہر شخص کو جو خود کو ایماندار بھی کہتا ہو شرمندہ ہونا چاہئے
اب اس صورتحال میں جہاں حکومتی نظام چلانے والے اس طرح بے ضابطگیوں اور خلاف قانون اقدامات کے بارے سننے پر راضی نہیں ہے نہ ہی انصافی بھائی تو ایسے میں اللہ کی رضا سمجھ کر خاموشی اختیار کرنہ چاہیے یا پھر انصافی کی طرح 5 نائب قاصد کے پوسٹ لے کر خاموشی اختیار کرنی چاہیے

دنیا کے آٹھ ارب لوگوں کے سولہ ارب انگھوٹے ہیں ، جن کے چھوٹے سے حصے میں ایسا ڈیزائن بنا ہوا ہے کہ ہر ایک ڈیزائن سولہ ارب ...
25/09/2022

دنیا کے آٹھ ارب لوگوں کے سولہ ارب انگھوٹے ہیں ، جن کے چھوٹے سے حصے میں ایسا ڈیزائن بنا ہوا ہے کہ ہر ایک ڈیزائن سولہ ارب انسانوں کے ڈیزائنوں میں سے کسی سے نہیں ملتا۔۔۔۔!!
پھر مجھے ایک آیت کا ذکر تو کرنا ہی پڑے گا
*وَ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ*
اور خود تمہاری ذات میں بھی ہماری قدرت کی کئی نشانیاں ہیں ، تو کیا تم دیکھتے نہیں۔۔۔!!

*سبحان اللّٰه و بحمدہ سبحان اللّٰه العظیم*♥️

25/09/2022

میرے رب کی قدرت مچھلیوں کا سیلاب۔ سبحان اللہ

اقوام متحدہ کی اعزازی مشیر معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی خدمت خلق کے لیئے سندھ پہنچ گئیں۔ یاد رہے کہ انجلینا جولی فل...
25/09/2022

اقوام متحدہ کی اعزازی مشیر معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی خدمت خلق کے لیئے سندھ پہنچ گئیں۔ یاد رہے کہ انجلینا جولی فلموں میں اداکاری کے لیئے 3 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔۔
تصویریں بولتی ہیں ،جب خدمت کا جذبہ ہو تو انسان کوئی بھی ہو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گا۔ لیکن اگر خدمت کا جذبہ مر ہی جائے تو پھر کتنا ہی بڑا رہنما ، ہمدرد ،پیر مرشد ، کامل عامل ،سردار ، میر وڈیرہ ہو کچھ بھی احساس اثر نہیں ہوگا

*عمرے کی سعادت حاصل کرنے والا نوجوان ڈکیتوں کے ہاتھوں موت کی نیند سو گیا**تصویر میں موجود نوجوان عفان احمد  کراچی کا ایک...
25/09/2022

*عمرے کی سعادت حاصل کرنے والا نوجوان ڈکیتوں کے ہاتھوں موت کی نیند سو گیا*

*تصویر میں موجود نوجوان عفان احمد کراچی کا ایک اور بدقسمت شہری ہے جسے ڈکیتوں نے موت کی نیند سلادیا, گزشتہ رات شاہراہ فیصل پر چھینا چھپٹی کے دوران بے رحم ڈکیت زندگی کا چراغ بجھا کر چلے گئے, مرحوم عفان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور آج صبح عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئیے روانہ ہونا تھا*

25/09/2022

*4 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں223 امیدوار حصہ لیں گے، الیکشن کمیشن بلوچستان*

کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ چار اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 27 ستمبر کو ہو رہے ہیں، انتخابات میں مجموعی طور پر 223 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،بلوچستان کے چار اضلاع موسی خیل، مستونگ، دکی اور لورالائی کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم ان حلقوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث پولنگ کا عمل موخر کر دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 27 ستمبر کو چاروں اضلاع کے 65 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 715ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ضلع موسیٰ خیل کی چار یونین کونسلوں کے 30 وارڈز میں 12 ہزار 802 ووٹرز، مستونگ کی چار یونین کونسلوں کے 22 وارڈز میں 17 ہزار 332، دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 12 وارڈز میں 3,598 اور لورالائی کی ایک یونین کونسل کے ایک وارڈ میں 983 ووٹرز حق رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 65 وارڈز کیلئے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے

ایک لاوارث مریض عمر 15 سال بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں پڑا ہے جسکی حالت بہت خراب ہے جو کوئی بھی ان کے بارے میں جانتا ہے ن...
24/09/2022

ایک لاوارث مریض عمر 15 سال بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں پڑا ہے جسکی حالت بہت خراب ہے جو کوئی بھی ان کے بارے میں جانتا ہے نیچے نمبر پر رابطہ کریں
Contact 03313215641

*"ان ہڈیوں کے مجموعے کا نام انسان ہے ۔جو سمندروں کی گہرائی ،پہاڑوں کی اونچائی ،چاند تک رسائی،جنگلوں ،**صحراؤوں،بیابانوں،...
24/09/2022

*"ان ہڈیوں کے مجموعے کا نام انسان ہے ۔جو سمندروں کی گہرائی ،پہاڑوں کی اونچائی ،چاند تک رسائی،جنگلوں ،*
*صحراؤوں،بیابانوں،چٹانوں،جزیروں اور ناجانے کہاں کہاں اپنے بنانے والے کو چیلنج کرتا پھرتا ہے ؟؟؟*
*فَبِاءَیِّ اٰلآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰن*

Address

Mastung
88100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share