Daily Awaz Time Dasht

Daily Awaz Time Dasht Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Time Dasht, Media/News Company, mastung Balochistan, Mastung.

لاپتہ بچے کی لاش مل گئی جسے بیس دن قبل اغوا کیا گیا تھا  جاوید خان بیانزئی عبد الباقی لالا بیانزئ کا بیٹا تھا جو تقریباً...
07/03/2024

لاپتہ بچے کی لاش مل گئی جسے بیس دن قبل اغوا کیا گیا تھا جاوید خان بیانزئی عبد الباقی لالا بیانزئ کا بیٹا تھا جو تقریباً 20 دن پہلے اغواء ھوا تھا اس کا لاش آج ھزار گنجی کلی رئیسانی میں مل گیا۔ اور اغواء کار گرفتار

خضدار دھماکے میں ایک اور شخص جاں بحق تعدادِ دو ہوگئئ
25/02/2023

خضدار دھماکے میں ایک اور شخص جاں بحق تعدادِ دو ہوگئئ

مستونگتعلیم فاونڈیشن TFانگلش میڈیم سکول کی زمہ داران تعلیم عام کرنے کے بجائے سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو جنرل فن...
01/12/2022

مستونگ
تعلیم فاونڈیشن TFانگلش میڈیم سکول کی زمہ داران تعلیم عام کرنے کے بجائے سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو جنرل فنڈز کے نام پردونوں ہاتھوں سے لوٹے جارہی ہیں۔۔جو کہ ہم کبھی بھی ایسے ناجائز قسم کی اضافی رقم کسی صورت جمع اور ظلم برداشت نہیں کرینگے۔۔۔۔

زیر تعلیم طلباء کےوالدین پیغام

TFانگلش میڈیم سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تعلیم فاونڈیشن سکول کے میڈم صاحبہ تعلیم عام کرنے کے بجائے پیسے کمانے کے چکروں میں بچوں کے والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔
اب یہ لوگ پرائیویٹ سکولوں کو اچھا خاصا کاروبار بنایا ہیں۔۔۔حالانکہ بلوچستان کے دوسرے ضلعوں میں پرائیویٹ سکولوں کے جانب سے کبھی بھی ایسے ظالمانہ رویہ سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کے ساتھ ہرگزاپنایا نہیں جاتا۔۔اور ایسے ناجائز جنرل فنڈز کے نام پر اضافی فیس وصول بھی نہیں کیا جاتا۔۔۔۔یہ بدمعاشی و بھتہ خوری والی بزنس صرف اور صرف مستونگ میں پرائیویٹ سکولوں کے جانب سے عروج پر ہیں۔۔۔۔

ہم سیکرٹری تعلیم،ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈپٹی کمشنر مستونگ سے گزارش کرتے ہیں کہ تعلیم فاونڈیشن سکول کی میڈم صاحبہ کی بچوں کے ساتھ ناانصافی اور ان سے جنرل فنڈز کے نام پر اضافی فیس وصولی کا نوٹس لیں وگرنہ ہم مجبور ہوکر اسکول انتظامیہ کے خلاف ہر قسم کے احتجاج اپنا ریکارڈ کروائینگے۔۔۔

*مستونگ کے زمینداروں کو  درپیش مسائل کے حوالے سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری سے زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے...
15/11/2022

*مستونگ کے زمینداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری سے زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے مرکزی صدر پرنس آغا لعل جان احمد زئی کی قیادت میں زمینداروں کی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ممتاز قبائلی رہنما ٹکری حاجی محمد حیات لہڑی، حاجی صدیق لہڑی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو *عبدالقادر محمد حسنی بھی موجود تھے۔ پرنس آغا لعل جان احمد زئی نے کہا کہ بلوچستان خصوصا مستونگ کے زمیندار معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے زمینداروں کو بڑے پیمانے پرنقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے رہی کسر کیسکو نے پوری کر دی ہے۔شیرین آب کے علاقہ میں ایک ماہ سے بجلی کے کھمبوں کےتاروں کو چوری کیا گیا تھا جس کی وجہ زمینداروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔علاقے کے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ایسی صورتحال میں مستونگ و بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے خصوصی سبسڈی دی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری نے کہا کہ زمیندار بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ہم زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے کیسکو کے اعلٰی حکام کو مستونگ کے زمینداروں کے مشکلات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرینگے۔ ایس ڈی او عبدالقادر نے کہا کہ ہمیں زمینداروں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے اس لیئے جس حد تک ممکن ہو ہم بلوں کے ادائیگی کے حوالے سے ریلیف فراہم کرینگے اور زمینداروں کو بھی چاہئے کہ ہمارے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ تعاون کریں. زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی صاحب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا*

*مرحوم حاجی محمد عارف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسٹار ماڈل پبلک ہائی اسکول میں مڈل اور ہائی کیٹگریز سطح پر طلبا و طالبات سے...
15/11/2022

*مرحوم حاجی محمد عارف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسٹار ماڈل پبلک ہائی اسکول میں مڈل اور ہائی کیٹگریز سطح پر طلبا و طالبات سے لیےگئے مقابلہ جات ٹیسٹ کی نتائج کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا اسٹیج سیکرٹری کی نظامت ایڈمنسٹریٹر محبوب عارف نے سرانجام دی پروقار تقریب کے مہمان خاص عزت مآب جناب اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ تھے اعزازی مہمان گورنمنٹ گرلز کالج کے پرنسپل میڈم شبانہ خدا بخش ڈی ڈی او فیمیل شیلا منظور بلوچ آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری و قائم مقام صدر مشتاق احمد باروزئی صوبائی ریلیف سیکرٹری قاری محمد یحیی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذولقرنین فضل میڈم لعل بانو پرنسپل بہرام شہی اسکول شعیب عباس ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری نثار بلوچ سوشل ایکٹوسٹ صحافی چیرمین مقصود بلوچ ودیگر تھے طلباء و طالبات مہمانان گرامی کو روایتی اور منفرد انداز میں خوش آمدید کرتے ہوئے ٹیبلو خاکہ پیش کیے تقریب میں مختلف مضوعات پر اسکول کے طلباء و طالبات نے انگلش ، اردو تقریریں کیے پروقار تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ شابانہ خدا بخش شیلا منظور بلوچ میڈم لعل بانو مشتاق باروزئی قاری محمد یحیی شعیب عباس مایہ ناز استاد سحرگل میڈم نازش بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے اسکولوں میں طلباء وطالبات کی کیئرینگ کونسلنگ اور مقابلے جات کی روجحانات کو فروغ دیکر طلبا و طالبات میں خود اعتمادی اور محنت کرنے کا لگن و شوق پیدا ہوگا جس سے وہ ہونہار ومذہب انسان بن کر اپنے ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ21 ویں صدی سانئس و ٹکنالوجی کا ہے دنیا تیزی سے ترقی کرتے جارہے ہیں تعیلم ہی کی بدولت بنی نوع انسان آج خلا پر پہنچ چکے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اسکولوں میں تعلیم وترویج کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے قوم کی معماروں کو تعلیم کی افادیت سے مالا مال بنادیے مقررین نے کہا کہ مرحوم حاجی محمد عارف کی تعلیمی و علاقائی خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہے مرحوم نے علم و دانش کے چراغ کو گل کرنے میں ہمیشہ صفہ اول کا کردار ادا کیا جسکی بدولت سے ہزاروں کی تعداد میں ضلع کے لکھا پڑھا طبقہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوکر اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو ہمارے ضلع کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے آئے ہم سب یہ عہد و پیمان کریں کہ مرحوم حاجی محمد عارف کی ادھورا مشن کو لیکر ضلع سے ناخواندگی اور جہالت کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنے کردار ادا کریں تاکہ نسل نو علم کی زیور سے آراستہ ہوسکے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات اور مہمان گرامی میں شیلڈ تقسیم کیے گئے*

سردار اختر مینگل کے سربراہی میں قائم کمیشن کا وفد وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ ماما قدیر اور لاپتہ افراد کے ...
15/11/2022

سردار اختر مینگل کے سربراہی میں قائم کمیشن کا وفد وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ ماما قدیر اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات

Address

Mastung Balochistan
Mastung
221516

Telephone

+923313257137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Time Dasht posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Time Dasht:

Share