Mardan Press Club -MPC

Mardan Press Club -MPC The Mardan Press Club is a professional organization for news, media and communications professionals

میئر سٹی مردان حمایت اللہ  مایار مردان پریس کلب عہدادروں سے حلف لے رہے ہیں.
17/10/2023

میئر سٹی مردان حمایت اللہ مایار مردان پریس کلب عہدادروں سے حلف لے رہے ہیں.

13/08/2023

مردان( پرنس.کانفرنس ) پی ٹی آئی رہنما اور ویلج کونسل چئیرمین احسان الحق نے پارٹی سے دس سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے تمام عہدوں اور پارٹی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے ملک اور سیاست کو کرکٹ میچ سمجھ رکھا ہے پارٹی اپنا اصل مقصد چھوڑ کر کرپشن اور محب وطن اداروں کی سرزنش کی راہ پر چل پڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وی سی فاطمہ کے درجنوں سپورٹر بھی موجود تھے۔احسان الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ان کی گزشتہ دس سال سے وابستگی تھی وہ پی ٹی آئی آل چئیرمین کے پی کے ایسوسی ایشن کے سنئیر نائب صدر، انصاف لیبر ونگ اور انصاف ورکر ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے عہدوں پر فائز تھے ۔پی ٹی آئی میں وہ اس سوچ کے ساتھ شامل ہو ئے تھے کہ عمران خان کریشن کے خلاف اور ملکی اداروں کی ترقی کے دعوے کررہے تھے لیکن پارٹی حکومت میں انے کے بعد سب کچھ ان کے برعکس تھا۔انہوں نے کہ کہا کہ ان کی پی ٹی آئی چھوڑنے کی اصل وجہ بھی پارٹی کرپشن اور لیڈر شپ سے مایوسی ہے ۔عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے وزارت عظمی سے الگ کر دئیے تو ان کو چاہیئے تھا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر ملکی اور حکومتی معاملات پر نظر رکھتے لیکن بجائے اس کے انہوں نے ملکی اداروں کے خلاف مہم شروع کی اور پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں ختم کر دیئے۔انہوں نے کہ پارٹی کی اداروں سے نفرت انگیز پالیسی نے ورکروں کو گمراہ کیا جن کا نتیجہ 9 مئی کو افسوسناک واقعات کی صورت میں سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ان سیکورٹی ادارے کی بدولت عوام خوشحال اور آزاد زندگی گزار رہے ہیں جن کے خلاف پی ٹی آئی مذموم عزائم رکھتی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی مردان کی لیڈر شپ نے کرپشن کے لئے اپنے ساتھ ایسے لوگ رکھے تھے جو اقتدار سے پہلے سائیکل پر گھومتے تھیں اور اج وہ بڑی بڑی گاڑیوں اور حویلیوں کے مالک ہیں۔انہوں نے تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے ان کرپٹ رہنما کے خلاف کاروائی کر کے ان کی کرپشن کو قوم کے سامنے لائیں۔

9 مارچ مردان پریس کلبمردان , ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر اہتمام مردان پریس کلب میں سوشل میڈیا انگیجمنٹ...
10/03/2023

9 مارچ
مردان پریس کلب

مردان , ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر اہتمام مردان پریس کلب میں سوشل میڈیا انگیجمنٹ فار یوتھ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس سےمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر ) عبدالرحمان کے علاوہ پروفیسر باسط خان ,مردان وال خلق تنظیم کے سیکرہٹری جنرل جنید ماندوری , مردان پریس کلب کے صدر بخت محمد یوسفزئی , نائب صدر ہدایت الرحمان ہوتی , جنرل سیکریٹری شہاب اکبر , سنئیر صحافی اشرف خان،
سماجی کارکن محمد خان ہوتی،عدنان باچا،آصف اقبال
اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان اور ضلع مردان کے مختلف علاقوں سے آئے یوئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس بھی موجود تھے مقررین نے سیمینارسے سوشل میڈیا کے درست استعمال کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا اور کہا کہ مناسب تحقیق کے بغیر انفارمیشن کو آگے بڑھانے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور تہذیب وتمدن کے دائرے میں رہتے ہوئے تصدیق شدہ اور حقیقت پر مبنی پوسٹ کو آگے بڑھا دیا جائے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے درست استعمال سے ہم نہ صرف ملک وقوم کی بہتر طور پر خدمت کرسکتے ہیں بلکہ معاشرے میں مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کا فریضہ بھی انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا برائی اور اچھائی کا مشترکہ مجموعہ ہے لہذٰا اس کا استعمال احتیاط سے کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

17/11/2022

Regional Bureau chief Muhammad Arif report

16نومبر  مردان() آرپی اومردان ریجن محمدعلی خان گنڈاپور نے کہا کہ،سیکورٹی تھریٹس ضرورہیں تاہم پولیس عوام کی جان ومال کی ح...
17/11/2022

16نومبر

مردان() آرپی اومردان ریجن محمدعلی خان گنڈاپور نے کہا کہ،سیکورٹی تھریٹس ضرورہیں تاہم پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت پرکوئی کمپرومائز نہیں کرے گی،عوام،پولیس اور سیکورٹی فورسسز نے امن کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہوائی فائرنگ لعنت ہے اور اس قبیح رسم پر قابو پانے کے لئے پولیس او رشہریوں کو مل کرسدباب کرناہوگا وہ مردان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے جس کے دوران انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے آرپی او نے کہاکہ جرائم کنٹرول اورامن قائم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں جس کے لئے شہریوں کا تعاون ازحدضروری ہے انہوں نے کہاکہ پولیس دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے،حساس مقامات اورتنصیبات کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں اہلکاروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ موجودہ حالات میں وہ اپنی حفاظت سے بھی کسی طورغافل نہ ہوں آرپی او محمد علی خان گنڈاپور نے کہاکہ دوہفتے کاٹلنگ میں سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر کی شہادت میں ملوث دہشت گرد پولیس کے ساتھ مقابلے میں ماراگیاہے جس کی سرکی قیمت پچاس لاکھ روپے مقررتھی،تھانہ چورہ کے قریب خودکش حملہ آور کی ہلاکت سمیت دہشت گردی کے لئے دیگر واقعات کی تفتیش جاری ہیں آرپی او نے کہاکہ پولیس نہ صرف شہریوں کی حفاظت کے لئے الرٹ ہیں بلکہ انہیں کئی سروسسز بھی دے رہی ہیں ڈرائیونگ لائسنس،کلیئرننس سرٹیفیکٹ،گمشدگی اور ٹریفک مینجمنٹ کی سہولیات شہریوں کو فراہم کئے جارہے ہیں اوراس مقصد کے لئے خدمت مرکزقائم کئے گئے ہیں جبکہ تھانوں میں عوام کی بہتر مدد کے لئے پولیس خدمت گاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں آرپی او نے ہوائی فائرنگ ایک لعنت ہے اس قبیح رسم کے خاتمے کے لئے شہریوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرناہوگی تاہم پولیس اپنے طورپر اس پر قابو پانے کے لئے بھی کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سختی سے ہدایات جاری گئے ہیں کہ جس بھی علاقے میں ہوائی فائرنگ سے کوئی شہری زخمی یاجان بحق ہوں تواسی تھانے کے ایس ایچ او اور متعلقہ سرکل کے ڈی ایس پی سے بازپرس کی جائے گی انہوں نے ٹریفک مسائل کے حوالے سے بتایاکہ مردان بڑا شہر ہے ٹریفک پلان میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اس حوالے سے مختلف محکموں اور سٹک ہولڈزکی اتفاق رائے سے پلان ترتیب دینا ضروری ہے آرپی ا و نے مزید کہاکہ میڈیا سماجی برائیوں کی نشاندہی او رجرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی مدد کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں صحافی ہماری آنکھیں اور کان ہیں اوران کے مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیاجائے گا۔

اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر کا  مردان  پریس کلب کابینہ اور ممبران سے ملاقات ۔ضلع میں کرائم کے کنٹرول کے حوالے ...
11/11/2022

اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر کا مردان پریس کلب کابینہ اور ممبران سے ملاقات ۔ضلع میں کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا معاشرے کے عکاسی کرکے ان کے مسائل فرنٹ پے لاکر حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ مردان میں میڈیا اپنی مثبت خبروں اور بے داغ ماضی کی صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں سے جانا جاتا ہے ۔منشیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اے ایس پی ریشم.جہانگیر نے صحافی برادری کو بتایا کہ منشیات کو جڑ سے خاتمے کے لئے تمام تھانوں میں روز مرہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں مردان پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کسی بھی درخواست گذاراور تھانے میں آنے والوں کے ساتھ زیادتی ۔ گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر شہری کے حقوق کا خاص خیا ل رکھاجائے گا۔

Mardan press club Oath taking ceremony media coverage.
13/05/2022

Mardan press club Oath taking ceremony media coverage.

An oath-taking ceremony of Mardan Press Club for newly elected members of the cabinet for 2022 was held at the auditoriu...
13/05/2022

An oath-taking ceremony of Mardan Press Club for newly elected members of the cabinet for 2022 was held at the auditorium hall Mardan press club.

28/04/2022

.مردان (پریس کلب نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے هوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے پریشان اور حواس باختہ ہو چکے ہے کبھی امریکہ مخالف کارڈ کھیل کر عوامی جذبات کو ابھار رہا ہے کبھی اسلام کارڈ اور اب کھل کر پاکستان کے اعلی عدلیہ، فوج اور الیکشن کمشن کے خلاف دھمکیاں دے رہا ہے۔ عدلیہ اور فوج کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کرینگے. قانون کو اب حرکت میں آنا چاهیے حواس باختہ عمران خان اور انکے آئین شکن ٹولے کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کرکے سخت سزا دیکر نشان عبرت بنانا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قومی معیشت، سیاست، اخلاق و تہذیب کا جنازہ نکل دیا ہے اپنی ناکامی چھپانے کےلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں دوسروں کو چور چور کہنا والے نے وزیر اعظم کی کرسی کو کارباری کی کرسی بنایا تھا کپتان نے توشہ خانہ سے جتنا کمایا اتنی پوری زندگی کرکٹ کھیلتے ہوئے نہیں کمایا عمران خان جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے پی ٹی آئی کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، عدم.برداشت، نفرت و انتشار بڑھ گیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر فورم پر اسکے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرتی رہی گی. اور کپتان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے رکھے گی.

Ramadan Kareem to all Muslims! Wish you all a happy, healthy and meaningful holy month.
02/04/2022

Ramadan Kareem to all Muslims! Wish you all a happy, healthy and meaningful holy month.

مردان (پریس کلب نیوز)  مردان پریس کلب میں  روٹین ایمیونائزیشن کے حوالے سے ایک روزہ  آگہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں...
28/03/2022

مردان (پریس کلب نیوز) مردان پریس کلب میں روٹین ایمیونائزیشن کے حوالے سے ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی ریسورس پرسنز ، جرنلسٹس ، سیاسی سماجی، ریسکیو 1122 علما کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی یونیسف اور MERF کی تعاون سے منعقدہ روٹین ایمیونائز ورکشاپ سے ڈسٹرک کوآرڈینیٹر ای پی آئی
ڈاکٹر امتیاز اورڈسٹرک سپروایزر MERF محمد اقبال نے روٹین ایمیونائزیشن کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ جان لیوا بیماریوں اور مہلک بیماریوں سے بچاو کے لئے بچوں کو ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کی.فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ کمسن بچوں بچیوں کو پولیو ، خناق ، کالی کھانسی ، تپ دق اور خسرے کی ویکسینیشن کرائیں تاکہ قوم کے ننھے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچا جا سکے انہوں نے شرکائے ورکشاپ سے استدعا کی کہ معاشرے کے اہم افراد ہونے کے ناطے آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہ کریں انہوں نے علماء سے بھی اپیل کی کہ مساجد میں عوام کو اس حوالے سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس میسج کو حجرہ گھر اور ان کے والدین تک پہنچائیں .

26/03/2022

مردان/خواجہ سراء قتل

مردان۔ چارسدہ روڈ میوزیم کے قریب خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ

مردان۔فائرنگ سے خواجہ سراء صادق عرف کوکونٹ جانبحق دوسرا زخمی۔پولیس

مردان۔خواجہ سراء محفل موسیقی سے واپس آرہے تھے۔پولیس

‏اہل وطن کیلئے 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔یہ دن ہمارے بزرگوں کی حصول پاکستان کیلئے جدوجہد سے روشناس کراتا ہے۔23 مارچ1940...
23/03/2022

‏اہل وطن کیلئے 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔یہ دن ہمارے بزرگوں کی حصول پاکستان کیلئے جدوجہد سے روشناس کراتا ہے۔23 مارچ1940کو ہندوستان کے مسلمانوں نےالگ وطن کےحصول کیلئے قراردادپاس کی جو حصول پاکستان کاپیش خیمہ ثابت ہوئی۔آئیں ہم سب ملکرپاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردارادا کریں۔

Press conference coverage
19/03/2022

Press conference coverage

مردان - صوبائی وزیر خوراک وسائنس اورٹیکنالوجی کے وزیر محمد عاطف خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک دیوانے کا...
03/03/2022

مردان - صوبائی وزیر خوراک وسائنس اورٹیکنالوجی کے وزیر محمد عاطف خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک دیوانے کا خواب ہے مولانا فضل الرحمان کی تکلیف اور درد کا احساس ہے وہ پہلی بار بے روزگار ہوچکے ہیں ہمارامقابلہ کرپٹ عناصر سے ہے آئندہ صوبائی بجٹ میں صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف دیں گے صوبے میں آئی ٹی زون قائم کررہے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی وہ اپنی رہائش گاہ پر مردان پریس کلب کے صدر مسرت عاصی کی قیاد ت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو اوربعدازاں عبدالولی خان یونیورسٹی کے شنکر کیمپس میں یوتھ ٹک فیسٹول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمیں مہنگائی کا احساس ہے لیکن مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ کورنا کے وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مقابلہ سارے کرپٹ عناصر سے ہے ہمارے دورمیں کسی پاپڑ والے کا بنک اکاؤئنٹ نہیں نکلا اپوزیشن بے روزگار ہوچکی ہے مولانا فضل الرحمان کے 48گھنٹو ں کے اہم ہونے کے حوالے سے صوبائی وزیر ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مولانا کے درد اورتکلیف کا احساس ہے وہ پہلی بار اسمبلی سے باہرہیں وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی نہیں اس لئے اس کی تکلیف کو ہم سجھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے باوجود وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے اور بجلی فی یونٹ پانچ روپے سستی کردی انشاء اللہ آئندہ بجٹ میں ہم صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف دیں گے محمد عاطف خان نے عدم اعتماد کے حوالے سے کہاکہ اپوزیشن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگی تمام اتحادی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اگر حکومت نہ بھی رہی توپھر بھی ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے
انہوں نے بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے بتایاکہ پہلے مرحلے میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں تاخیر سے امیدواروں کی نامزدگی بھی ان میں ایک بڑا فیکٹر تھا لیکن اس بار تمام اقدامات احتیاط کے ساتھ اٹھائے گئے ہیں اوران انتخابات میں کم سیٹوں کے باجود سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ملے ہیں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کامیابی ہماری ہوگی انہوں نے کہاکہ موجودہ دور آئی ٹی اورانفارمیشن کا دور ہے رشکئی انڈسٹریل زون میں ٹیکنالوجی زون بنا کر دس سے بیس ہزار ونوجوانوں کو روزگاردیں گے انہوں نے کہاکہ مردان میں دوسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کررہے ہیں شنکر میں 106کنال جبکہ شہر میں 1200کنال اراضی پر قائم ہوں گے جس سے نوجوان کو نئے اورجدید صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبے میں گذشتہ روز جدید قسم کے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح ہوچکاہے اس کاد ائرہ صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھایاجارہاہے صوبائی وزیر نے مردان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ ڈی ایچ کیو،گرلز کیڈٹ کالج،ویمن یونیورسٹی اورمیگا پارک تکیمل کے آخری مراحل میں ہے ان میں زیادہ تر منصوبے جون تک مکمل ہوجائیں گے جبکہ گاٹلنگ مردان روڈ پر ساڑھے تین ارب کی لاگت سے دورویہ کرنے کا ٹینڈر ہوچکاہے اوراس پر جلد کام شروع ہوجائے گاجبکہ پارہوتی کے کرنل جواد چوک سے بغدادہ چوک تک بھی سڑک کو دورویہ کیاجائے گارش کو کم کرنے کے لئے بغدادہ میں انڈر پاس اور پل کی تعمیر زیر تجویز ہے ایک روزہ یوتھ فیسٹول سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر نے کہاکہ ترقی کے لئے سائنس اورٹیکنالوجی میں مہارت ضروری ہے آئی ٹی ایکسپورٹ تین سالوں میں ڈھائی ملین تک پہنچ چکی ہے اورتوقع ہے کہ پانچ سال یہ پچیس ارب تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا چھوتا بڑا فری لائنس مارکیٹ بن چکاہے صوبے میں مختلف اضلاع میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کررہے ہیں جس سے گوگل،فیس بک اور ایم زون جیسے کمپنیوں کو پاکستان لائیں گے آئی ٹی شعبے میں ایک لاکھ نوجوان کی تربیت پر8ارب روپے خرچ کررہے ہیں حکومت عوام کی خدمت کے لئے ای گورننس پالیسی پر عمل پیراہے محمد عاطف خان نے کہاکہ ای گورننس کے نتیجے میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے سیاحت او رمعدنیات کا بہت بڑا سکوف ہے اوریہ نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں۔

میڈیا کالونی میں گیس کی فراہمی بارے سوئی ناردرن گیس مردان کے ریجنل منیجر وقاص اللہ شنواری  سے مردان پریس  کے صدر مسرت خا...
03/03/2022

میڈیا کالونی میں گیس کی فراہمی بارے سوئی ناردرن گیس مردان کے ریجنل منیجر وقاص اللہ شنواری سے مردان پریس کے صدر مسرت خان عاصی و کابینہ کی ملاقات کی.
وقاص الله شنواری نے یقین دہانی کرائی کہ قانونی ضوابط کو پورا کرتے ہوئے مردان میڈیا کالونی میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائی جائے گی

مردان (بیورورپورٹ) ضلعی پولیس کے سربراہی میں قائم تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ احتتام پذیر ہوگیا ڈی آئی،ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ا...
19/02/2022

مردان (بیورورپورٹ) ضلعی پولیس کے سربراہی میں قائم تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ احتتام پذیر ہوگیا ڈی آئی،ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر اورصحافیوں سمیت600سے زائد افراد نے خون کے عطیات دیئے مسلسل تین دن جاری رکھنے والے بلڈ کیمپ میں ڈی آئی جی یاسین فاروق، ڈی پی اوڈاکٹر زاہدا للہ خان،سرکل ڈی ایس پیز او رپولیس جوانوں نے خون کے عطیات پیش کئے جبکہ سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے بھی اپنے محافظوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا بارہ کے لگ بھگ صحافیوں نے بھی خون کے عطیات دیے جن میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یونس، سینئر صحافی ہدایت الرحمان ہوتی بھی شامل ہیں مرکزی تنظیم تاجران(ظاہر شاہ گروپ) کے عہدیداروں نے پولیس لائن میں تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے تیسرے روز کے موقع پر پولیس لائن میں خون عطیہ کیا۔ جس میں مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،وقار بادشاہ، مردان چیمبر کے اسسٹنٹ فضل حق اور دیگر تاجر برادری نے خون عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔قبل ازیں ڈی پی او ڈاکٹر زاہدا للہ خان نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور پولیس جوانوں سمیت سول سوسائٹی،صحافیوں اورتاجروں کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ تھیلی سیماکے شکار بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں پولیس امن امان کی بحالی کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں تو قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے بھی پیچھے نہیں رہیں گے اور تھیلی سیمیاکے شکار بچوں کی بحالی کے لئے خون کے عطیات دیئے یہ جذبہ ہمیشہ قائم رہے گا اورجب بھی ضرورت ہو پولیس کے جوان کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Address

Shamsi Road
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan Press Club -MPC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mardan Press Club -MPC:

Videos

Share