Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ

Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ, Media/News Company, Plot 1 Street 38, F-6/1, Islamabad.

05/09/2024
آر آئی یو جے کے زیر اہتمام پی ایف یو جے کے سابق صدر نثار عثمانی اور سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی کی یاد میں تقریب آزادی ...
04/09/2024

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام پی ایف یو جے کے سابق صدر نثار عثمانی اور سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی کی یاد میں تقریب

آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کےلیے بے پناہ جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں قاہدین نے جو مشن شروع کیا تھا وہ جاری رہے گا،ناصر زیدی،طارق علی ورک ،اظہر جتوئی و دیگر کا خطاب

اسلام آباد () پی ایف یو جے کے سابق صدر نثار عثمانی مرحوم اور سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی مرحوم کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ایف یو جے کے قائدین نے آزادی اظہار کےلیے بے پناہ جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں قاہدین نے جو مشن شروع کیا تھا وہ جاری رہے گا آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے،جمہوری آزادیاں کسی بھی ملک کی ترقی کےلیے ناگزیر ہیں (پی ایف یو جے) نے ہمیشہ اظہار راے کی آزادی کےلیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ہمیشہ آزادی اظہار کے پرچم کو سربلند رکھا ہے،جب سے پاکستان بنا آزادی اظہار پر پابندیاں لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ان پابندیوں کا قائدین نے ڈٹ کر مقابلہ کیا کوڑے کھائے جیلیں کاٹیں لیکن اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے، اظہار راے کی آزادی پریس کی آزادی سے مشروط ہے پی ایف یوجے ہمیشہ اصولوں پر کھڑی ہےہم آج بھی قاہدین کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی ، سابق صدور آر آئی یو جے علی رضا علوی،عابد عباسی آر آئی یو جے کے فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری ،سنیر ناہب صدر راجہ بشیر عثمانی ،پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ پی ایف یوجے کے راہنما جاوید صدیقی، سنیر صحافیوں مہتاب حیدر ،ارشاد انصاری،راجہ ندیم اقبال اور دیگر نے خطاب کیا ،ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کے قاہدین نے ہمیشہ اظہار رائے پر پابندیوں کو مسترد کیا ہے ماضی میں بھی پی ایف یوجے نے سنسر شپ اور اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کے خلاف تحریک چلائی ہے جو تاریخ کا حصہ ہے ہماری جدوجہد پورے عزم کے ساتھ اج بھی جاری ہے اور جاری رہے گی،ناصر زیدی نے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے ،قوانین کو اپنے مفادات کےلیے استعمال کرنے والوں کے سامنے دیوار بن جائیں گے، انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کےلیے ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اورکبھی کمپرومائز نہیں کریں گے، ا ظہار راے کی آزادی پریس کی آزادی سے مشروط ہے پی ایف یوجے ہمیشہ اصولوں پر کھڑی ہے اور اصولوں پر جدوجہد کررہی ہے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کے لیے شب و روز جدوجہد میں مصروف ہے ہم اپنے قاہدین نثار عثمانی سی آر شمسی اور دوسرے قاہدین کی اظہار رائے کی آزادی کےلیے جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قاہدین کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھا جاے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں حوصلے اور استقامت کے ساتھ ہر قسم کے حالات کے مقابلے کےلیے تیار رہنا چاہیے ہر دور میں آزادی صحافت پر حملے ہوئے ہیں جب پی ٹی آئی کی حکومت پی ایم ڈی اے بل لانے کی کوشش کر رہی تھی تو ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا پارلیمنٹ کے سامنے 24 گھنٹے کا دھرنا دیا جس پر حکومت مجبور ہوئی اور وہ بل واپس لے لیا انہوں نے کہا کہ کتنے صحافی ہیں جنہوں نے جانوں کی قربانی پیش کی، ہمارا ماضی تابناک ہے، ہم نے مصیبتوں اور اذیتوں کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا، طارق ورک نے کہا کہ ہمیں اس وقت بہت سارے چیلینجز کا سامنا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی نے کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی کواولین ترجیح میں رکھنا چاہیے،اس وقت آزادی اظہار کے حوالے سے ہمیں بہت سارے چیلینجز درپیش ہیں ،ہمیں ان چیلینجز کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ہمیں مثبت اور تعمیری انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دینا ہوں گی ،انہوں نے نثار عثمانی سی آر شمسی سمیت دیگر قاہدین کی آزادی اظہار کےلیے عظیم جدوجہد اور قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قائدین کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ہماری تنظیم پاکستان کی نمائندہ اور متحرک تنظیم بن چکی ہے ہم آج بھی اپنے قائدین کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں ،قائدین کی جلائی گی شمع کو روشن رکھیں گے ،ہمارے یہ قائدین ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ،ہمیں اپنے قائدین کی جدوجہد سے حوصلہ اور عزم ملتا ہے ہم صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

Happy Birthday Nadeem Ch ( Finance Secretary RIUJ )
31/08/2024

Happy Birthday Nadeem Ch ( Finance Secretary RIUJ )

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) نے صحافتی اداروں میں یونٹ چیف اور ڈپٹی یونٹ چیف کے انتخابات کروانے کا...
19/08/2024

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) نے صحافتی اداروں میں یونٹ چیف اور ڈپٹی یونٹ چیف کے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، آر آئی یو جے کے جو ممبران اپنے اپنے اداروں میں انتخاب میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک اور قائم مقام جنرل سیکرٹری گلزار خان سے رابطہ کریں تاکہ صحافتی اداروں میں آر آئی یو جے کے یونث چیف اور ڈپٹی یونٹ چیف کے انتخابات کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
طارق علی ورک (صدر) 03007545187
گلزار خان (قائم مقام جنرل سیکرٹری) 03365987305

19/08/2024
HAPPY INDEPENDENCE DAY 2024🇵🇰
13/08/2024

HAPPY INDEPENDENCE DAY 2024🇵🇰

آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک کی قیادت می AUR TV سے جبری طور برطرف کیے گئے صحافیوں کے حوالے سے آر آئی یو جے کے وفد کا...
10/08/2024

آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک کی قیادت می AUR TV سے جبری طور برطرف کیے گئے صحافیوں کے حوالے سے آر آئی یو جے کے وفد کا " AUR TV NETWORK " آفس کا دورہ، چیئرمین اور ہیڈ آف نیوز سے ملاقات کی جبکہ ایم ڈی سے تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، چینل انتظامیہ نے آر آئی یو جے کو صحافیوں کی ملازمت پر بحالی کے معاملے پر غور اور واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی، بعد ازاں آر آئی یو جے وفد نے متاثرہ صحافیوں سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کیا۔

صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کی قیادت میں "AUR TV Network " سے جبری طور پر برطرف کئے گئے صحافیوں سے آر آئی یو جے کے عہد...
10/08/2024

صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کی قیادت میں "AUR TV Network " سے جبری طور پر برطرف کئے گئے صحافیوں سے آر آئی یو جے کے عہدے داران کا اظہار یکجہتی

آر آئی یو جے کی اور ،،AUR TV,,سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت ،فوری بحالی کا مطالبہ اسلام آباد () راو...
08/08/2024

آر آئی یو جے کی اور ،،AUR TV,,سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت ،فوری بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک، قائمقام جزل سیکرٹری گلزار خان، سیکرٹری فنانس ندیم چوہدری و دیگر عہدے داران نے ( AUR TV ) اور ٹی وی سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی بدحالی کی صورتحال میں بغیر نوٹس کے صحافیوں کی جبری برطرفیاں لمحہ فکریہ ہیں، پہلے ہی صحافی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، ہوشرباء مہنگائی بجلی، گیس و پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے جا ٹیکسسز نے ہر آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، لوگوں کی گزر بسر مشکل ہوتی جارہی ہے بطور خاص صحافیوں کےلیے حالات بہت ابتر ہوچکے ہیں ایسے میں میڈیا ہاؤسسز جو صحافیوں کی دن رات کی محنت سے میڈیا چینلز چلا رہے ہیں اور کروڑوں روپے کما رہے ہیں انہیں ان ورکرز کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے، چینل انتظامیہ نے صحافیوں کو جبری برطرف کر کے ورکرز دشمنی کا ثبوت دیا ہے، کسی کو بھی ملازمت پر رکھنے اور نکالنے کے کچھ طے شدہ اصول ہیں لیکن بغیر نوٹس جبری برطرفیاں ناقابل قبول ہیں آر آئی یو جے کی قیادت نے، AUR TV کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری برطرف ملازمین کو فوری بحال کرے بصورت دیگر چینل کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

04/08/2024

صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر طارق علی ورک کی زیر صدارت راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوا ...
04/08/2024

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر طارق علی ورک کی زیر صدارت راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں قائمقام سیکرٹری گلزار خان ، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی، ممبران گورننگ باڈی علی اختر ، افشاں قریشی، غفران چشتی نے شرکت کی ، اجلاس میں طے کیاگیاکہ راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے ماضی میں شعبہ صحافت کو اپنائے رکھااور صحافی کے طورپر اپنی پہچان بنائی ، انھیں آر آئی یوجے کی اعزازی رکنیت دے جائے گی تاکہ صحافتی حلقوں میں انکے نام کو زندہ اور بطور صحافی انکی شناخت قائم رہ سکے ،اجلاس میں آر آئی یوجے کی ووٹرلسٹ کی سکروٹنی اور صحافتی اداروں میں یونٹ چیف وڈپٹی چیف کی تعیناتی اور ووٹر لسٹ کی سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ووٹر لسٹ کی سکروٹنی کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جو سکروٹنی کے عمل کو جلد مکمل کرے گی اجلاس میں نئی ممبر شپ کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا، صحافتی اداروں میں یونٹ چیف وڈپٹی چیف کے لیے عہدے داروں کو ایک ہفتے میں نام دینے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد آر آئی یوجے ہر ادارے میں جا کر یونٹ چیف وڈپٹی چیف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کرے گی، اجلاس میں جنگ اخبار کے ملازمین کے خلاف جنگ انتظامیہ کے طرز عمل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور متفقہ طورپر ورکر کے ساتھ کھڑے رہنے پر اتفاق کیاگیا، اجلاس کے شرکاء نے جنگ انتظامیہ کو پیغام دیاہے کہ اگر ورکر دشمنی ختم نہ کی گئی یا ورکرز کو نوکریوں سے نکالنے کی سازش کی گئی تو آر آئی یوجے ورکرز کے شانہ بشانہ گھڑی ہو گی ، اجلاس میں جنگ اخبار کے معاملے میں پولیس کے جانبدانہ کردار پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ، سی ایم پنجاب ، وفاقی و صوبائی وزراءاطلاعات ونشریات سے ازخود کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں صحافی برادری کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی ، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے پہلی ورکشاپ رواں ہفتے کروانے پر اتفاق ہوا، اجلاس میں نومبر 2024میں اسلام آباد میں ہونے والی بی ڈی ایم کے انتظامات کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے ہوا کہ آر آئی یوجے ملکی سطح کے اس پروگرام کے لیے بہترین میزبانی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ۔اجلا س میں آر آئی یوجے کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے لندن سے آن لائن شرکت کی ،انھوں نے یونین عہدے داروں کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد،یوم ،،تاسیس،، کا کیک کاٹا گیااسلام اباد ()اظ...
03/08/2024

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد،یوم ،،تاسیس،، کا کیک کاٹا گیا

اسلام اباد ()اظہار رائے کی ازادی کے لیے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی جدوجہد بے مثال ہے پی ایف یو جے کے قائدین نے ہر دور میں حق و سچ کے علم کو بلند رکھا اور اظہار رائے کی ازادی کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کیں پی ایف یو اے کے قائدین نے کوڑے کھائے امریت کے ظلم و جبر کو استقامت کے ساتھ برداشت کیا اور جرات و بہادری سے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہماری جدوجہد اظہار رائے کی ازادی کے لیے اج بھی پورے عزم سے جاری ہے ہم اس جدوجہد میں قربانیوں و عزیمت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز پی ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں 75 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی سابق سیکٹری جنرل محترمہ فوزیہ شاہد قائمام جنرل سیکرٹری ار آئ یو جے گلزار خان سابق صدور راولپنڈی یونین اف جرنلسٹس عابد عباسی عامر سجاد سید نیشنل پریس کلب اسلام اباد کی سیکرٹری نیر علی راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے سینیئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ اظہار رائے کی ازادی کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کی بے مثال داستان ہے ازادی اظہار کے لیے ہماری جدوجہد ناقابل فراموش ہے امریت کے دور میں قائدین کو کوڑوں کی سزائیں سنائی گئی جیلوں میں بند کیا گیا ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہر قسم کے مشکل اور کٹھن حالات میں پی ایف یو جے نے اپنی جدوجہد کو اگے بڑھایا انہوں نے کہا کہ ہمارے قدم نہ تھکے ہیں نہ ڈگمگائے ہیں ہمارا سفر پورے عزم کے ساتھ اج بھی جاری ہے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اج کے دن پی ایف یو جے کے قائدین کو ان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اظہار رائے کی ازادی کے لیے صحافیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہماری جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی ہم اج بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اج بھی ہمیں اظہار رائے کی ازادی اس طرح نہیں ہے جس طرح ہونی چاہیے ہمارے صحافی بھائی آج بھی مشکلات کا شکار ہیں ہم اظہار رائے کی آزادی کےلیے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے سابق سیکرٹری جزل پی ایف یو جے محترمہ فوزیہ شاہد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیم کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا اور ہمارے قاہدین نے جن مقاصد کےلیے قربانیاں دی اور جدوجہد کی انہیں ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گی لیکن پی ایف یو جے میدان میں موجود رہ کر صحافیوں کے خلاف اٹھاے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتی رہی آج بھی ہمارا یہ سفر جاری ہے ہمیں موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے اپنی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہوگا تقریب میں تلاوت قرآن کریم ندیم چوہدری جبکہ نعت رسول مقبول ص کی سعادت غفران چشتی نے حاصل کی تقریب کے آخر میں پی ایف۔ یوجے کی 75ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں سابق صدر آر آئی یو جے ناصر ہاشمی، سینئر صحافی عزیز علوی، نوابزادہ خورشید، مجاہد نقوی، علی اختر، غفران چشتی، نوابزادہ شاہ علی و دیگر نے بھی شرکت کی

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد،یوم ،،تاسیس،، کا کیک کاٹا گیا اسلام اباد ()ا...
02/08/2024

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد،یوم ،،تاسیس،، کا کیک کاٹا گیا

اسلام اباد ()اظہار رائے کی ازادی کے لیے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی جدوجہد بے مثال ہے پی ایف یو جے کے قائدین نے ہر دور میں حق و سچ کے علم کو بلند رکھا اور اظہار رائے کی ازادی کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کیں پی ایف یو اے کے قائدین نے کوڑے کھائے امریت کے ظلم و جبر کو استقامت کے ساتھ برداشت کیا اور جرات و بہادری سے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہماری جدوجہد اظہار رائے کی ازادی کے لیے اج بھی پورے عزم سے جاری ہے ہم اس جدوجہد میں قربانیوں و عزیمت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز پی ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں 75 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی سابق سیکٹری جنرل محترمہ فوزیہ شاہد قائمام جنرل سیکرٹری ار آئ یو جے گلزار خان سابق صدور راولپنڈی یونین اف جرنلسٹس عابد عباسی عامر سجاد سید نیشنل پریس کلب اسلام اباد کی سیکرٹری نیر علی راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے سینیئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ اظہار رائے کی ازادی کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کی بے مثال داستان ہے ازادی اظہار کے لیے ہماری جدوجہد ناقابل فراموش ہے امریت کے دور میں قائدین کو کوڑوں کی سزائیں سنائی گئی جیلوں میں بند کیا گیا ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہر قسم کے مشکل اور کٹھن حالات میں پی ایف یو جے نے اپنی جدوجہد کو اگے بڑھایا انہوں نے کہا کہ ہمارے قدم نہ تھکے ہیں نہ ڈگمگائے ہیں ہمارا سفر پورے عزم کے ساتھ اج بھی جاری ہے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اج کے دن پی ایف یو جے کے قائدین کو ان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اظہار رائے کی ازادی کے لیے صحافیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہماری جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی ہم اج بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اج بھی ہمیں اظہار رائے کی ازادی اس طرح نہیں ہے جس طرح ہونی چاہیے ہمارے صحافی بھائ آج بھی مشکلات کا شکار ہیں ہم اظہار راے کی آزادی کےلیے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے سابق سیکرٹری جزل پی ایف یو جے محترمہ فوزیہ شاہد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیم کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا اور ہمارے قاہدین نے جن مقاصد کےلیے قربانیاں دی اور جدوجہد کی انہیں ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گی لیکن پی ایف یو جے میدان میں موجود رہ کر صحافیوں کے خلاف اٹھاے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتی رہی آج بھی ہمارا یہ سفر جاری ہے ہمیں موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے اپنی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہوگا تقریب میں تلاوت قرآن کریم ندیم چوہدری جبکہ نعت رسول مقبول ص کی سعادت غفران چشتی نے حاصل کی تقریب کے آخر میں پی ایف۔ یوجے کی 75ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا

جہد و جہد کے ساتھیوں کو شرکت کی دعوت ہے۔
02/08/2024

جہد و جہد کے ساتھیوں کو شرکت کی دعوت ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک سے روزنامہ جنگ انتظامیہ کے ہاتھوں انتق...
31/07/2024

گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک سے روزنامہ جنگ انتظامیہ کے ہاتھوں انتقامی کاروائی کا شکار ہونے والے ملازمین نے ملاقات کی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اس ضمن میں صدر آر آئی یو جے طارق ورک نے قائم مقام جنرل سیکرٹری گلزار خان، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی، سابق جوائنٹ سیکرٹری ناصر خٹٹ و دیگر کے ہمراہ راولپنڈی پولیس اور ایف آئی اے کے افسران سے ملاقاتیں کی، انشاء اللہ جلد ورکرز کی فتح ہوگی۔

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جلرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں وفد کی پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ...
27/07/2024

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جلرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں وفد کی پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی مبشر حسن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی، وفد میں جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے مجاہد نقوی، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب اسلام آباد نوابزادہ خورشید، اظہار خان نیازی، سینئر صحافی مدثر چوہدری، ممبر ایگزیکٹیو باڈی آر آئی یو جے کامران چوہدری، نوابزادہ شاہ علی و دیگر شامل تھے،

25/07/2024

آر آئی یو جے کا جنگ گروپ کے سینئیر ورکر عمران بٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری اور جنگ گروپ کے ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ

جنگ گروپ انتظامیہ صحافیوں کے حقوق ادا کریں بصورت دیگر جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ آر آئی یو جے

اسلام اباد () جنگ گروپ کے سینئیر ورکرعمران بٹ کی ایف آئی اے کی جانب غیر قانونی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جنگ گروپ انتظامیہ ورکرز صحافیوں کو ان کے حقوق دے، مطالبات پورے کرئے بصورت دیگر جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا ان خیالات کا اظہار مقررین نے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس (آر آئی یو جے )کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی مظاہرے سے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ،قائمقام جنرل سیکرٹری گلزار خان سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی ، شکیل قرار ،شیخ وحید ،جاوید ملک، روبینہ شاہین، عمران بٹ، شاہد محمود اور دیگر نے خطاب کیا راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر آئی یوجے نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے عمران بٹ کی غیر قانونی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ انتظامیہ نے اپنے ورکرز کے حقوق کا خون کیا ہے میر شکیل الرحمن روزنامہ جنگ میں کام کرنے والے صحافیوں اور ورکرز کو ان کے حقوق دیں اور ورکرز کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہ کریں اگر ورکرز کے مطالبات پورے نہ کیے گے تو آر آئی یوجے جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی طارق علی ورک نے کہا کہ آر آئی یوجے نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم آج بھی ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں آئی ٹی این ای ہو یا دوسرے ادارے ہر سطح پر ار آئی یوجے نے آگے بڑھ کر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے قائمقام جزل سیکرٹری گلزار خان نے کہا کہ جنگ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے ورکرز کا حق انہیں دیں ہم کسی کو صحافیوں کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے اس سے قبل عمران بٹ نے اپنی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب روبینہ شاہین نے جنگ میں کام کرنے والی خواتین صحافیوں اور ورکرز سے جنگ انتظامیہ کے ناروا سلوک سے مظاہرین کو آگاہ کیا۔

آر آئی یو جے کا جنگ گروپ کے سینئیر ورکر عمران بٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری اور جنگ گروپ کے ورکرز کے حقوق کے لیے ا...
25/07/2024

آر آئی یو جے کا جنگ گروپ کے سینئیر ورکر عمران بٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری اور جنگ گروپ کے ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ

جنگ گروپ انتظامیہ صحافیوں کے حقوق ادا کریں بصورت دیگر جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ آر آئی یو جے

اسلام اباد () جنگ گروپ کے سینئیر ورکرعمران بٹ کی ایف آئی اے کی جانب غیر قانونی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جنگ گروپ انتظامیہ ورکرز صحافیوں کو ان کے حقوق دے، مطالبات پورے کرئے بصورت دیگر جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا ان خیالات کا اظہار مقررین نے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس (آر آئی یو جے )کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی مظاہرے سے راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ،قائمقام جنرل سیکرٹری گلزار خان سنیر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی ، شکیل قرار ،شیخ وحید ،جاوید ملک، روبینہ شاہین، عمران بٹ، شاہد محمود اور دیگر نے خطاب کیا راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر آئی یوجے نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے عمران بٹ کی غیر قانونی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ انتظامیہ نے اپنے ورکرز کے حقوق کا خون کیا ہے میر شکیل الرحمن روزنامہ جنگ میں کام کرنے والے صحافیوں اور ورکرز کو ان کے حقوق دیں اور ورکرز کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہ کریں اگر ورکرز کے مطالبات پورے نہ کیے گے تو آر آئی یوجے جنگ دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی طارق علی ورک نے کہا کہ آر آئی یوجے نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم آج بھی ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں آئی ٹی این ای ہو یا دوسرے ادارے ہر سطح پر ار آئی یوجے نے آگے بڑھ کر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے قائمقام جزل سیکرٹری گلزار خان نے کہا کہ جنگ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے ورکرز کا حق انہیں دیں ہم کسی کو صحافیوں کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے اس سے قبل عمران بٹ نے اپنی گرفتاری اور حبس بے جا میں رکھنے کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب روبینہ شاہین نے جنگ میں کام کرنے والی خواتین صحافیوں اور ورکرز سے جنگ انتظامیہ کے ناروا سلوک سے مظاہرین کو آگاہ کیا۔

خراج تحسین
23/07/2024

خراج تحسین

*آر آئی یو جے کی سینئر صحافی مظہر برلاس اور نائب صدر آر آئی یو جے عمار برلاس کے بہنوئی احمد جنجوعہ کے گھر کی چادر چار دی...
21/07/2024

*آر آئی یو جے کی سینئر صحافی مظہر برلاس اور نائب صدر آر آئی یو جے عمار برلاس کے بہنوئی احمد جنجوعہ کے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور غیر قانونی حراست کی شدید مذمت*
اسلام آباد ( ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی سینئر صحافی مظہر برلاس اور نائب صدر آر آئی یو جے عمار برلاس کے بہنوئی احمد جنجوعہ کو حراست میں لئے جانے کی شدید مذمت، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، قائمقام جنرل سیکرٹری گلزار خان، خزانچی ندیم چوہدری، نائب صدر بشیر عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی، اراکین مجلس عاملہ افشاں قریشی، ثوبیہ مشرف، توصیف عباسی، علی اختر، رانا فرحان اسلم،کامران چوہدری، رضوان گیلانی،غفران چشتی، ناصر سلیم اور نوابزادہ شاہ علی نے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ سینئر صحافی مظہر برلاس اور نائب صدر آر آئی یو جے عمار برلاس کے بہنوئی احمد جنجوعہ کے گھر زبردستی داخل ہونے ۔چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور غیر قانونی حراست پر سخت تشویش ہے، اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہوئے صحافیوں اور بالخصوص اہل خانہ کو ہراساں کیا جانا کسی طوردرست نہیں ۔حکومت صحافیوں اور انکی فیملی کو تحفظ دے ۔آر آئی یو جے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کرتی ہے کہ سینئر صحافی مظہر برلاس اور عمار برلاس کے بہنوئی کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے، اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو آر آئی یو جے جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Address

Plot 1 Street 38, F-6/1
Islamabad
46000

Telephone

+923007545187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share