کوہاٹ کمشنر ہاؤس میں آج کرم امن جرگے کا اجلاس ہوا جس میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل زلفقار علی بھٹی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر ضلعی افسران و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکومت اور جرگہ ارکان نے کرم امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا عہد کیا۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کی نشان دہی جرگے کی ذمہ داری ہے، تاہم ان کے خلاف کارروائی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔
#HTVParachinar
کرم میں قیام امن کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں ۔ اس سلسلے میں کمشنر ہاوس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ۔ کمشنر کوہاٹ معتصم با اللہ کی قیادت میں ۔ جس میں ڈیڑھ سو سے زاِئد جرگہ ممبران نے شرکت کی ۔ اس جرگہ میں اپر کرم کا ایک فریق غیر حاضر رہا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کے پی کے نہ کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے امین علی گنڈاپور کے احکامات کے مطابق مذید سامان کرم متاثرین کے لئے جلد بھیجا جائے گا ۔جرگہ سربراہ عزت خان نے اس موقع پر کہا کہ خطرناک مورچوں کا خاتمہ بھی کیا جائے گا ۔اور ضلع کرم میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرنے میں سیکیورٹی اداروں کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔معاہدے پر جرگہ ممبران نے دستخط کئے ہیں اور عمل در آمد ریاست کا کام ہے ۔
#HTVParachinar
پاراچنار ضلع کرم
بگن میں دو جوانوں کی شہادت کی خبر جھوٹی تھی۔
تفصیل اس ویڈیو میں دیکھیں۔
#HTVParachinar
پاراچنار
تحصیل چئیرمن آغا مزمل حسین فصیح کی بے گناہ گرفتاری چیئرمین مجلسِ علماء اہلبیت ع پاراچنار علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی کا پیغام
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi
پاراچنار
ایس ایچ او اشتیاق حسین کی شہر میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی ، پانچ نامی گرامی صاحبان گرفتار ، سوشل میڈیا پر کل جو ویڈیو چل رہی تھی چینی والا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا مزید کاروائیاں جاری۔۔۔
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi
پاراچنار میں نامعلوم افراد نے ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کیا اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں مسرت کاظمی شفیق مطہری ساجد کاظمی آغا سرفراز اور دیگر رہنماؤں نے بتایا کہ نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینیئر حمید حسین اور تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین کے دفتر کا تالا توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کر کے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے رہنماؤں نے کہا کہ نا معلوم افراد واکی ٹاکی سیٹ سولر اور بیٹریوں کے علاوہ لیپ ٹاپس اور دوسرے چیزیں بھی لے گئے اور ایم این اے کے ڈرائیور کا باکس توڑ کر اس سے بھی نقدی اور دوسری چیزیں لے گئے ہیں رہنماوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تحصیل چیئرمین اغا مزمل حسین کو تھری ایم پی او کے تحت گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi
پاراچنار
ضلع کرم کے عمائدین نے تحصیل چیئرمین اور ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ کرم کے صدر اغا مزمل حسین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں آغا شفیق مطہری ، خورشید انور ، آغا سرفراز ، سید اخلاق ساجد کاظمی ، میر افضل خان ، سید مسرت کاظمی اور قبائلی رہنما مشیر حسین نے 3 ایم پی او کے تحت چیئرمین اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا مزمل حسین کی آج عدالت میں پیشی سے قبل گرفتاری کو توہین آمیز اور افسوسناک قرار دیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ آغا مزمل حسین اتحاد بین المسلمین کے داعی اور پرامن شہری ہے دوسری تنظیموں کے ہمراہ پریس کلب کے باہر مسافر کانوائے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 21 نومبر کو 50 افراد کی قتل کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رہا تھا مگر جونہی دفعہ 144 کا نفاذ ہوا مزمل حسین نے قانون کا احترام کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیا اس کے باوجود اس کی گرفتاری افسوسناک ہے رہنماؤں نے کہا کہ کرفیو اور دفعہ 144 کے باوجود بگن مندوری میں دھرنا جاری ہے اور سرکاری گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے لیکن وہاں قانون حرکت میں نہیں ارہی ہے جو کہ افسوسناک ہے رہنماؤں نے اعلان کیا اگر اغا مزمل حسین کو فوری رہا
آغا مزمل حسین فصیح کی گرفتاری کے خلاف سیکرٹری انجمن حسینیہ کا بیان سامنے آگیا
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi
پاراچنار ضلع کرم
ٹل پاراچنار مین شاہراہ، افغان سرحد اور آمدورفت کے راستے 4 ماہ سے بند فری میڈیکل کیمپ 24/01/2025
حیدری بلد بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کرم کی طرف سے ملا باغ زیڑان میں چلڈرن فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جسمیں سپیشلسٹ ڈاکٹر اقرار حسین صاحب اور ادارے کے سینئر ٹیکنیشن واجد حسین، فخر زمان، دلدار حسین، وغیرہ نے کیمپ میں ڈیوٹی انجام دی۔
میڈیسن کی پاراچنار پہنچتے ھی مختلف گاوں میں اسی طرح کیمپ لگائیں جائیں گے۔
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #Pakistan #AbrarQazi
پاراچنار ضلع کرم
مَلک شاہ مِنگل جو آرمی کا سپاہی ہے۔ ان ڈیوٹی پاراچنار کے خلاف TIKTOK پر ویڈیوز اپلوڈ کررہا ہے۔ اس کو جلد از جلد سزا ملنی چاہیئے۔
اشتعال انگیز ویڈیوز اپلوڈ کر قانوناً جرم ہے وہ بھی پاک فوج کا ان ڈیوٹی سپاہی یا آفسر افسوس ہے۔ پوسٹ کو اتنا شئیر کرو کہ اعلی حکام تک پہنچ جائے۔۔۔
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi
پاراچنار
ذاھد حسین کا پارچنار پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔کہ اوورسیز پاکستانی جو 4 مہینوں سے پارچنار میں نظر بند ہے۔انتظامیہ ان کے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کر رہے۔ذاھد حسین کا کہنا ہے۔کہ جتنے بھی اوورسیز پاکستانی ہے کل 12 بجے پارچنار پریس کلب تشریف لے آئے۔۔۔
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi
پاراچنار
قافلے کے پہنچنے کے بعد عوام کا اظہار خیال۔۔
#HTVParachinar #Parachinar #Kurram #AbrarQazi