APNA AROOJ

APNA AROOJ روزنامہ اپنا عروج گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت اشاعت
(6)

22/11/2024
22/11/2024
21/11/2024

پاکستانی تاجر نے ساڑھے 11 کروڑ کے عوض معدنیات کی بجائے چین کو مٹی برآمد کردی۔کراچی میں گرفتار

18/11/2024

بریکنگ نیوز۔

ریڈیو پاکستان اسلام اباد ہیڈ کوارٹر میں تنخواہوں میں اضافہ اور ان کا بقایا جات نہ ملنا پینشن کے معاملات میڈیکل الاوننس ہاؤسنگ ہائرنگ مختلف ریڈیو کے سیکشنز میں پروموشن وغیرہ کی رکاوٹ یہ سب معاملات جو ہیں پچھلے سال سے چل رہے ہیں کہ جبکہ پچھلے سال 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اس سال 20 فیصد اور 25 فیصد پچھلے سال جو تھے وہ ابھی تک چار چھ ماہ سے التوا میں پڑے ھوئے ھیں۔ میڈیکل الاؤنس وہ پچھلے کئی سالوں سے نہیں مل رہا ہے۔پینشن اور کمونیٹیشن ابھی تک وہ بھی کئی سالوں سے نہیں مل رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ جو مکانات کی ہائیرنگ رکی ہوئی ہے اور مختلف شعبہ جات، نیوز ایڈمن، پروگرام اور اکائونٹس وغیرہ کے شعبہ جات ہیں میں افسران اور ما تحت عملہ کی پرموشن بھی التواء میں پڑی ہوئی ہے ان تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونین نے آج صبح مکمل طور پہ ہڑتال کر کے ریڈیو پاکستان کا صدر دروازہ بند کر دیا جس پر فوری طور پر ریڈیو انتظامیہ نے پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا اس وقت صورتحال بڑی گمبھیر ہے پولیس اور ایف سی گیٹ پہ موجود ہیں اور بالکل تیار ہیں اس بارے میں کہ فورا آنسو گیس کی شیلنگ کی جائے لاٹھی چارج کیا جائے اور جو رہنما لیڈر ہیں ان کی گرفتاریوں کے لیے وہ تیاریاں پکڑ رہے ہیں۔ دو ایس پی اس وقت ریڈیو میں ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں بیٹھے ہیں ان کو یہ کہا گیا ہے کہ فوری طور پر یونین لیڈر محمد اعجاز سیکرٹری جنرل یونین کو گرفتار کیا جائے تاکہ احتجاج کو روکیں لیکن احتجاجی مظاہرہ نہیں رکنے والا ہے اس وقت بہت صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے عین وزیراعظم سیکرٹیریٹ کی ناک کے نیچے یہ سارے معاملات چل رہے ہیں پولیس کی بھاری نفری ایف سی کی بھاری نفری رینجرز کی بھاری نفری نے چاروں اطراف سے نہ صرف ریڈیو پاکستان کو بلکہ قومی احتساب بیورو کے آفس کو بھی انہوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

18/11/2024

نگر،میاچھر وین حادثے کے نتیجے میں اب تک تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

18/11/2024

آئی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان وادی تیراں میں جھڑپ

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل اور 12 شدید زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے، آئی ایس پی آر

شہداء میں نائیک سید افضل اور لانس نائیک نذر شامل، آئی ایس پی آر

16/11/2024

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی آزاد کشمیر لے جانے سے روک دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا نوٹس لیا ہے اور پی سی بی کو ان شہروں میں ٹرافی کو نہ لے جانے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کے شیڈول کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

ادھر پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ٹرافی کے ابتدائی ٹور میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچائی تھی۔

اس ٹرافی ٹور کا آغاز ہفتے سے ہونا ہے جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔

اسکردوگورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے بلتستان یونیورسٹی کے بلتستان ایجوکیشنل سوسائٹی، گرین سوسائٹی ، بلتستان لٹریری س...
16/11/2024

اسکردو
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے بلتستان یونیورسٹی کے بلتستان ایجوکیشنل سوسائٹی، گرین سوسائٹی ، بلتستان لٹریری سوسائٹی اور بزنس سوسائٹی کے صدور و جنرل سیکریٹریز کی ملاقات۔
بلتستان یونیورسٹی کیلئے پچاس کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔
طلباء کیلئے چھ سکالرشپ دینے پر طلباء نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

گلگت بلتستان ۔ افواج پاکستان کا استور میں مشترکہ سرچ آپریشن پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے دریا م...
16/11/2024

گلگت بلتستان ۔
افواج پاکستان کا استور میں مشترکہ سرچ آپریشن

پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے دریا میں بہے جانے مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا جو کے تمام افراد کی تلاش تک جاری رہے گا

مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریا سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کی تلاش کریں گے

واضح رہے کے ۱۲نومبرکو تھلیچی کے مقام پر 28 افراد پر مشتمل باراتیوں کی بس جو استور سے چکوال جا رہی تھی تھلیچی کے مقام پر دریا میں حادثے کا شکار ہوئی

اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔ اس حادثے میں دلہن کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا تھا
افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور جدید آلات سے لیس ہیں

پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آۓ گی۔

افواج پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے

09/11/2024

حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرے گی: وزیر خزانہ

09/11/2024

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ، شہدا کی تعداد 22ہوگئی 30 افراد زخمی ہوئے ہیں ، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ، شہدا کی تعداد 22ہوگئی مزید اضافے کا خدشہ

دھماکہ بظاہر خودکش لگ رہا ہے ، سیکورٹی ذرائع

راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر ٹرین کی روانگی سے کچھ دیر قبل دھماکہ ہوا ہے

دونوں ٹرینوں کے مسافروں کی بڑی تعداد دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر موجود تھی

06/11/2024

اسلام آباد

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر ،

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کر دیا ،

سیریز کے 06 میچز اور فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا ،

سیریز کا بڑا ٹاکرا پاکستان اور انڈیا کے مابین یکم مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا ،

سیریز کے 04 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ،01 سیمی فائنل بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،

سیریز کے بڑے مقابلے راولپنڈی اسٹیڈیم کی زینت بنے گئے ،
ساؤتھ افریقہ بمقابلہ انگلینڈ ،افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا،ساوتھ افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا کے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ،

06/11/2024

ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر بن گئے
ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے47ویں صدر بن گئے

گلوبل انکاؤنٹر ایونٹ دوبئی کے لیے گلگت بلتستان سے نوریمہ گلوکاری اور کلیم اللہ خان ڈانسنگ کے لیے سلیکٹ۔یاد رہیے اس سے پہ...
06/11/2024

گلوبل انکاؤنٹر ایونٹ دوبئی کے لیے گلگت بلتستان سے نوریمہ گلوکاری اور کلیم اللہ خان ڈانسنگ کے لیے سلیکٹ۔
یاد رہیے اس سے پہلے دونوں نے پورے پاکستان لیول پہ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

گلگت،مشہ بروم بس سٹینڈ 1995, ایک یادگار فوٹیج
05/11/2024

گلگت،مشہ بروم بس سٹینڈ 1995, ایک یادگار فوٹیج

05/11/2024

چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کور کمانڈر ملتان۔۔
*لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم سرجن جنرل/ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (انٹر سروسز)، جی ایچ کیو تعینات۔۔
*لیفٹیننٹ جنرل عامر نجم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد۔۔
لیفٹیننٹ جنرل تبسم حبیب کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر، راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف
لیفٹیننٹ جنرل حسن خٹک جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات
لیفٹیننٹ جنرل اظہر وقاص ایڈ جوٹینٹ جنرل جی ایچ کیو، راولپنڈی

Address

Daily APNA AROOJ Office 5A Mehmood Plaza Fazal E Haq Roar Blue Area Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APNA AROOJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to APNA AROOJ:

Videos

Share