احوالِ گلگت بلتستان

احوالِ گلگت بلتستان News and media web And
Explore The Beautiful views of Gilgit Biltistan.

03/07/2024

😭

03/07/2024

وزیر برقیات اور سیکرٹری عوام کے سامنے آکر بجلی لوڈ شیڈنگ کے وجوہات کیوں نہیں بتا رہےہیں یہ کہاں چھپ گئے ہیں ۔
سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن

02/07/2024

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میٹرک آرٹس کی تینوں پوزیشن گوہرآباد سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے نام کر لیا

02/07/2024

چلاس شہر کے تمام پمپ میں پٹرول نایاب ۔
عوام پریشان حال ، انتظامیہ نوٹس لے۔

01/07/2024

کوہستان سازین میں دو کوسٹر ٹکرانے سے سکردو سے تعلق رکھنے والی دس سالہ بچی جاں بحق ۔ پولیس

شاہراہِ بابوسر زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کے دونوں اطراف سے ملبہ ہٹایا جائے۔۔۔۔۔ نور ولی خان نمبردار چلاس نمبردار ...
01/07/2024

شاہراہِ بابوسر زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کے دونوں اطراف سے ملبہ ہٹایا جائے۔۔۔۔۔ نور ولی خان نمبردار

چلاس نمبردار تھک نیاٹ بابوسر نور ولی خان نے کہا کہ آئے روز شاہراہِ بابوسر پر گاڑیوں کی ایکسڈنٹ ہوتا ہے جس کی وجہ زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ پر پڑے ملبہ کو تاحال نہ ہٹانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے اس روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے پر سال کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈرز صرف اس روڈ کی صفائی کے لیے رکھتے ہیں مگر وہ پیسہ یہاں نہیں لگتا ہے اور بغیر کام کئے بل پیمنٹ کرتے ہیں این ایچ اے احکام کو شرم آنی چاہیے کہ بغیر کام کے آپس میں ملی بھگت کرکے عوام کو مشکلات میں مبتلا کرتے ہیں جس سے یہاں ہر سال سینکڑوں افراد کا قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہے مگر ان بےشرموں کو کوئی احساس تک نہیں ہے نور ولی خان نمبردار نے مزید کہا کہ اس وقت زیرو پوائنٹ سے بابوسر تک یک طرفہ گاڑی چلانے پڑتا ہے دوسری جانب سے آنی والی گاڑی بڑی مشکل سے کراس کرتے ہیں اس کی مین وجہ روڈ کی دونوں اطراف پر پڑے ملبہ ہے اس مسلئہ کو ضلعہ انتظامیہ بھی کوئی سنجیدہ نہیں لے رہی حالیہ ماہ بابوسر ٹاپ پر برف ہٹانے کے لیے جانے والے ٹھکیدار نے روڈ سے ملبہ بھی ہٹانا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے انہوں نے کام ادھورا چھوڑ کر پیمنٹ پوری لیا گیا ہے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب ابرار احمد مرزا صاحب ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور جی ایم این ایچ اے سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پر نوٹس لیں اور جلد از جلد زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک روڈ پر پڑے ملبہ کو ہٹانے کا حکم دیا جائے تاکہ آئے روز شاہراہِ بابوسر پر ایکسڈنٹ ہونے بچایا جاسکے وسلام نور ولی خان نمبردار تھک نیاٹ بابوسر

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس سمیت دیگر کیمپس بحال کر دیئے
27/06/2024

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس سمیت دیگر کیمپس بحال کر دیئے

24/06/2024

طلبہ کے مطالبات تسلیم کرلیا گیا کے کے ایچ ہر قسم کے گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا

24/06/2024

دیامر کمپس کی بندش کے خلاف صدر یوتھ علما کونسل دیامر مولانا عبدالمالک شاندار خطاب کررہا ہے۔

20/06/2024

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان صاحب دیامر کمپس کا دورہ کریں اور درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں دیامر کمپس واحد ادارے ہے جس سے دیامر کے نوجوان اعلیٰ تعلیم سے مسفید ہورہے ہیں ۔

19/06/2024

اہم خبر

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھور کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔

بونر داس پل کے قریب سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکراگئی۔گاڑی میں چھے افراد سو...
19/06/2024

بونر داس پل کے قریب سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکراگئی۔گاڑی میں چھے افراد سوار تھے۔ٹوریسٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال روانہ کردیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع

ہائی افسوس۔غذر سے گلگت جاتے ہوئے ایک افسوس ناک کار حادثے میں فرسٹ ایئر کے طالب علم شرجیل خالق حقیقی سے جاملے عید الاضحیٰ...
17/06/2024

ہائی افسوس۔

غذر سے گلگت جاتے ہوئے ایک افسوس ناک کار حادثے میں فرسٹ ایئر کے طالب علم شرجیل خالق حقیقی سے جاملے عید الاضحیٰ کے روز اپنے کزن کو گلگت ایئرپورٹ سے لینے گھر سے نکلے تھے کہ ہنزل اور شروٹ تھینگی کے درمیان گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور دریائے برد ہوگئی نوجوان شرجیل کا تعلق غذر کے گاؤں بوبر سے تھا وہ انجینئر کاکا جان کے بڑے فرزند تھے نوجوان کی ناگہانی موت پر گاؤں بھر میں سوگ کا سماں ہے اور عید کی خوشیاں غم میں بدل گئی ہیں دوسری جانب نوجوان کی ڈیتھ باڈی ابھی تک نہیں مل سکی ہے 1122 کے اہلکار اور مقامی رضاکار نوجوان کی ڈیتھ باڈی کی تلاش کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

17/06/2024

گلگت :
صوبائی حکومت قراقرم یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کرے۔

قاضی نثار احمد کا عید کا اجتماع سے خطاب

چلاس دیامر کو ایک بار پھر سے اندھیرے میں دھکیلنے کی  کوشش دیامر کیمپس کے ملازمین اور طلباء سراپا احتجاج ،!!!کیمپس بند کر...
14/06/2024

چلاس
دیامر کو ایک بار پھر سے اندھیرے میں دھکیلنے کی کوشش دیامر کیمپس کے ملازمین اور طلباء سراپا احتجاج ،!!!کیمپس بند کرنے کی کوشش کرنے والو کان کھول کے سننا تم میں اور سکولوں کو جلانے والوں میں اب کوئی فرق باقی نہیں رہا دیامر کو تعلیم دینے کے بجائے تعلیم چھیننے کی کوشش کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔
تمھاری یہ کوشش علماء دیامر ، عوام دیامر اور یونیورسٹی انتظامیہ , طلباء اور سول سوسائیٹی اراکین خاک میں ملا کر رکھ دینگے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان و دیگر دیامر کے منتخب اراکین اسمبلی خواب غفلت سے فوری نکل جائیں اور دیامر کیمپس کو مزید مالی امداد کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کردار ادا کریں. یاد رہیے کہ اقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے تین کیمپسسز دیامر ، ہنزہ اور غذر کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،چونکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے یہ تین کیمپسسز میں سینکڑوں ملازمین اور دو ہزار کے قریب طالب علم ذیر تعلیم ہیں، جس میں سب سے پسماندہ ضلع دیامر بھی شامل ہے ,جہاں ابھی مشکل سے لوگ تعلیم کی طرف راغب ہوئے تھے۔!
یہ کیمپسسز مذکورہ اضلاع میں اعلی تعلیم کے لئیے کردار ادا کر رہے ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ نہ وفاقی حکومت مالی مدد کر رہی ہے نہ صوبائی حکومت. اس صورت حال میں کیمپسسز چلانا ہمارے لئیے بہت بڑا بوجھ ہے۔جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر طلباء و طالبات گلگت بلتستان کے زیر تعلیم ہیں جنکی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے تو صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اعلی تعلیم کے کیلئے اپنی ذمہداریاں ادا کرے ۔!

09/06/2024

بابوسر ناران روڈ بحال کر دیا گیا

مانسہرہ تا چلاس قومی شاہراہ بابوسر کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دسخط ہوئے جبکہ قراقرم ہائی...
07/06/2024

مانسہرہ تا چلاس قومی شاہراہ بابوسر کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دسخط ہوئے جبکہ قراقرم ہائی وے کی ری الائینمینٹ اور زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی دستخط کیے گیے۔۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اہم ارکان بھی موجود تھے

((بدھ مت یونیورسٹی پھوگچ ، سب ڈو یژن داریل ، ضلع دیامر ، گلگت   ۔پھوگچ بدھ مت یونیورسٹی  مقامی زبان میں اسے ناو کوٹ بھی ...
07/06/2024

((بدھ مت یونیورسٹی پھوگچ ، سب ڈو یژن داریل ، ضلع دیامر ، گلگت ۔
پھوگچ بدھ مت یونیورسٹی مقامی زبان میں اسے ناو کوٹ بھی کہتے ہے . داریل کے ابتدائ گاوں پھو گچ کے دائیں جانب کچھ فاصلے کی بلندی پر واقع تقریباً 700 سال ہے دنیا کے ہر کونے سے لوگ تعلیم حاصل کرنے کےلیے آیا کرتے تھے .یہ تایخی بدھ مت یونیورسٹی تھی۔ سنسکرت زبان میں پھوگچ کے معانی (آٶ سیکھو) کے ہیں۔
تحریر : زبیر شریف قاضی

پھوگچ داریل میں واقع بدھ ازم کی قدیم خانقاہ :-
داریل گلگت بلتستان کی ایک قدیم ترین انسانی بستی تصور کی جاتی ہے۔ وادٸ داریل کے گاٶں پھوگچ میں بدھ مت کے پیرو کاروں کی سینکڑوں سال قدیم خانقاہ کے کھنڈر نما آثار پاٸے جاتے ہیں ۔ ان قدیم آثار کے حوالے سے اکثر بہت سارے احباب راقم سے استفسار کرتے رہے ہیں۔ ان احباب کے توجہ دلانے پر راقم نے اس مقام کے حوالے سے کچھ سرسری تحقیق کی ہے۔ جس کےمطابق اس خانقاہ کی تعمیر کو ڈیڑھ ہزار سال سے زاٸد کا عرصہ بیت چکاہے۔ یعنی اس کی تعمیر ظہور اسلام سے قبل کی ہے۔ اس زمانے میں داریل کو تولیلو کہا جاتا تھا۔ تاریخی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ سینکڑوں برس قبل اس خانقاہ کیساتھ مہاتما بدھ کا ایک بڑا چوبی مجسمہ (Maitreya Budhisattva) ایستادہ تھا۔ جس کی اونچاٸی تقریباً سو فٹ کے قریب تھی۔ اس مجسمے پر سونے کی پتریاں چڑھاٸی گٸی تھیں۔ اسکی زیارت کے لٸے دور درازسے عقیدت مند یہاں حاضری دیتے تھے۔ بدھ راہبوں کی قدیم کتابوں میں ذکر ہے کہ مہاتمابدھ کا یہ عظیم مجسمہ بدھ مذہب کے ایک بڑے پہنچے ہوٸے راہب مدھیانتکہ (Madhyantika) نے بنوایا تھا۔ بدھسٹ روایات کے مطابق یہ راہب بڑی زبردست روحانی طاقتوں کا حامل تھا اور یہ کہ جس کاریگر سے اس نے یہ مجسمہ بنوایا اس کو مجسمے کی تعمیر کے دوران جنت میں تین مرتبہ لے جاکر بدھا کا دیدار کرایا ۔ تاکہ وہ اصل خدوخال کے مطابق انکامجسمہ تیار کرسکے۔ یہ معلومات ان چینی راہبوں کے سفر ناموں سے اخذ کردہ ہیں جنہوں نے قدیم زمانے میں بدھ مت کے اصل مأخذ اور تعلیمات تک رساٸی کے لٸے چین سے برصغیر کے اسفار کیے۔ جس کے لٸے انھیں گلگت بلتستان کے دروں کو عبور کرنا پڑا۔ ان میں سے ایک مشہور چینی بدھ راہب فاہیان 399تا 414 عیسوی کے عرصے کے دوران اپنے سفر ہندوستان میں وادٸ داریل سے گزراتھا۔ اس نے اپنے سفرنامے میں داریل میں مہا تما بدھ کے اس عظیم مجسمے کے ذکر کیساتھ ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ اسے یہاں بہت سے بدھ بھکشو ملے جو سب بدھ مت کے ہنایانہ (Hinayana) فرقے کے پیرو تھے۔ بعد ازاں ایک اور چینی سیاح اور بدھ راہب ہیون سانگ 629 ٕ تا 645 ٕ میں ہندوستان کی سیاحت کے دوران داریل پہنچا تھا۔ انھوں نے بھی اپنی یاد داشتوں میں داریل میں ایک بڑی بدھ خانقاہ کی موجودگی اور مہاتما بدھ کے اس عظیم چوبی مجسمے کا ذکر کیا ہے۔
اس مقام کی تاریخی قدامت کے پیش نظرمحکمہ سیاحت اور محکمہ آثار قدیمہ گلگت بلتستان کو مقامی کمیونٹی کے تعاون سے اس اہم تاریخی سیاحتی مقام کو محفوظ کرکے دنیا بھر میں بدھ ازم کے ایک قدیم مذہبی مقدس مقام کے طور پرمتعارف کرانے کے ساتھ ساتھ یہاں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لٸے ضروری اقدامات کرنے چاہٸیں۔
تحریر تنویر احمد

06/06/2024

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے 🌙🌙 حج کا دن ہفتہ 15 جون ہوگا اور 16 جون اتوار کو سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ پاکستان میں 17 جون پیر کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔

06/06/2024

پبلک سکول چلاس کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ زرائع

06/06/2024

گلگت بلتستان سے صحت کارڑ کے ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کرنے کا سلسلہ شروع پہلے مرحلے میں 16 ملازمین کو نکال دیا گیا ۔

پریس ریلیزآج مورخہ 5جون کو مسنگ چولہا کور کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منقعد ہوا ۔اجلاس میں تمام موضوع جات کے نمائندے ن...
05/06/2024

پریس ریلیز
آج مورخہ 5جون کو مسنگ چولہا کور کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منقعد ہوا
۔اجلاس میں تمام موضوع جات کے نمائندے نے شرکت کی۔اس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ مسنگ چولہا کور کمیٹی کے دائرے کار کو وسیع کیا جائے گا ۔تمام موضع جات سے مزید متاثرین کو شامل کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ کور کمیٹی اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔اور متاثرین کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔
اجلاس میں کے کے ایچ دھرنے کے بعد مزاکرات میں مسنگ چولہا لسٹ چار دن کے اندر ڈسپلے کرنے کا پابند تھی ۔مگر حسب روایت ضلعی انتظامیہ اپنی وعدے سے مکر گئی ۔جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ 2007 سے 2024 تک کئی کمیٹیاں نوٹفائی ہوٸی جس کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے بار بار یہ کمیٹیاں کو نوٹفائی کرنا متاثرین دیامر کے ساتھ مذاق ہے ہم متاثرین دیامر بھاشا ڈیم واپڈا اور انتظامیہ کے اس پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

بابوسر ناران شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام اختتامی مراحل میں داخل ۔اگلے چار ،پانچ روز میں شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال کر...
04/06/2024

بابوسر ناران شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام اختتامی مراحل میں داخل ۔اگلے چار ،پانچ روز میں شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال کردی جائے گی۔آجکل سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال بابوسر ٹاپ کب کھلے گا؟ آپ کو بتاتا چلوں، اس وقت لولوسر جھیل کے مقام پر تھوڑی سی جگہ رہ گئ ہے۔جس سے چار سے پانچ بڑے گلیشیر رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔اس پر کام جاری ہے۔

چلاس دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کنسلٹنٹ اور کنسٹریکشن کمپنیوں میں دیامر کے لوکل ملازمین کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان ک...
04/06/2024

چلاس دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کنسلٹنٹ اور کنسٹریکشن کمپنیوں میں دیامر کے لوکل ملازمین کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کو فارغ کیا جارہا ہے ۔لہزا واپڈا والوں سے گزارش ہے کہ واپڈا اور انتظامیہ ان متعلقہ کمپنیوں کا قبلہ درست کرایں۔ مقامی ملازمین کو عزت اور جائز سہولیات دی جائے۔لوکل ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ دینا ذیادتی ہے اس کے علاوہ مقامی ڈرائیورز بکثرت ہونے کے باوجود ان کمپنیز میں آئے روز غیر مقامی ڈرائیورز لگائے جاتیں ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے وگرنا ایک بار پھر عوام دیامر میدان عمل کود جائے گی پھر آپ کو تکلیف ہوگی اور حق دینا پڑے گا۔

ریڈ فاونڈیشن دیامر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا پہلا باضابطہ میٹنگ کا انعقادکیا گیا  ۔میٹنگ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمن...
02/06/2024

ریڈ فاونڈیشن دیامر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا پہلا باضابطہ میٹنگ کا انعقادکیا گیا ۔
میٹنگ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمداران ، علماء کرام ، نمبرداران ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری شریک رہے ،
ریڈ فاونڈیشن نے سال 2024 میں دیامر کے اندر 75 ایجوکیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں 2250 طالبات ذیر تعلیم ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ فاونڈیشن دیامر نے چلاس کے مقامی ہوٹل میں
ریڈ فاونڈیشن دیامر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا پہلا باضابط میٹنگ کا انعقاد گیا ۔
میٹنگ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمداران ، علماء کرام ، نمبرداران ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری شریک رہے ،
مذکورہ فلاحی ادارے نے دیامر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے حصول تعیلم سے محروم بچیوں کو تعلیمی ذیور سے آراستہ کرنے کیلئے دیامر کے اندر 75 ایجوکیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لا کر دیامر سے تعلیم نسواں کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے
تفصیلات کے مطابق ریڈ فاونڈیشن دیامر نے چلاس کے مقامی قیام گاہ ترنگفہ لاجیز میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی اراکین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ میں محکمہ ایجوکیشن دیامر کے ڈپٹی ڈائیریکٹر جوہر علی ، ڈی آئی ایس رحیم اللہ ، پرنسپل ماڈل ھائی محبوب عالم سمیت علماء کرام ، عمائدین ، سیاسی و سماسی اہلکاروں سمیت
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی اراکین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ میں محکمہ ایجوکیشن دیامر کے ڈپٹی ڈائیریکٹر جوہر علی ، ڈی آئی ایس رحیم اللہ ، پرنسپل ماڈل ھائی محبوب عالم سمیت علماء کرام ، عمائدین ، سیاسی و سماسی اہلکاروں سمیت
صحافی برادری بھی میٹنگ میں شریک رہے ، ریڈ فاونڈیشن نے سال 2024 کے تیسرے ماہ کے اندر دیامر میں قدم رکھا تھا اس کے بعد اپنی انتظامی اموت کی انجام دہی سمیت سٹاف کی تعیناتی ممکن بناکر دیامر میں 75 ایجوکیشن سنٹرز کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا ، ان 75 سکولوں میں اس وقت 2250 طالبات زیر تعلیم ہیں ، ہر ایجوکیشن سنٹر کے اندر کم سے کم 25 اور ذیادہ سے ذیادہ 35 طالبات کو داخل کئے گیے ہیں ، ہر ایجوکیشن سنٹر کے انزر ریڈ فاونڈیشن کی جانب سے روم کارپٹ سمیت سکول بلیک اینڈ وائٹ بورڈ ، سکرین سمیت روم کے اندر ستعمال ہونے والے تمام تر ضروریات کی اشیاء سمیت بچیوں کیلئے بستے ، کتابیں ، پن ، پنسل ، شاپنر و دیگر ضروری اشیاء بھی مفت فراہم کر دئیے ، ریڈ فاونڈیشن نے دیامر بھر کے تمام ائیریاز کا باریک بینی کے ساتھ سروے کرنے کے بعد مستحق محلوں کے اندر ایجوکیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لائے گئے ہیں ، دیامر کے مضافاتی علاقے تانگیر میں 15 ، داریل میں 11 جبکہ چلاس سے تھلیچی تک تمام ائیریاز کے اندر 49 ایجوکیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا ہے ، انہوں نے محروم طبقات کو بنیادی تعلیم تک رسائی دینے کیلئے تمام ایجوکیشن سنٹرز کے کمیونٹی سے تین تین مرد جبکہ تین تین خواتین کی الگ الگ کمیٹی تشکیل دئیے ہیں جو کہ اس سنٹر کے اندر تعلیمی سرگرمیوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرینگے اور ایک بامقصد ادارے کے طور پر آگے لے جانے میں مدد فراہم کرینگے ، اسی طرح تحصیل ایجوکیشن کمیٹی کے نام پر ہر تحصیل سے 7 مردوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہیں جن کے ساتھ ہر تین ماہ بعد میٹنگ کرکے ایجوکیشن سنٹرز کے متعلق ایک دوسرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے ، اور اس میٹنگ میں ان سنٹرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی بات کی جاتی ہے ، اسی طرح میٹنگ میں تمام ممبران بشمول ریڈ فاونڈیشن ذمداران ان سنٹرز کو مزید فعال بنانے اور ان سنٹرز کے سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم دلانے پر غور کیا جاتا ہے ، ریڈ فاونڈیشن نے ڈسٹرکٹ لیول پر بھی کمیٹی تشکیل دے کر دیگر اضلاع کے ساتھ بھی تعلیمی سرگرمیوں کا معیار شئیر کرنے کے حوالے سے غور کرنا شروع کر دیا ہے ،
ریڈ فاونڈیشن کی اس قدر تعلیمی فروغ کیلئے کی جانی والی کاوش کو عوام دیامر نے خوب سراہا اور کہا ہے کہ ہم ریڈ فاونڈیشن پر پُرامید ہیں کہ وہ دیامر کا ڈوبا ہوا تعلیمی بیڑے کو دریا پار کرنے میں کردار ادا کرینگے ۔

چلاس۔علماء کرام کی نگرانی میں مسنگ چولہا کور کمیٹی کا ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مسنگ چولہا ن...
02/06/2024

چلاس۔
علماء کرام کی نگرانی میں مسنگ چولہا کور کمیٹی کا ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مسنگ چولہا نے دھرنا منتشر کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واپڈا نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرتے ہوئے 6 پوائنٹ میں سے 4 پوائنٹ پر عملدرآمد کیا جبکہ دوسرے 2 پوائنٹ وفاقی لیول پہ ہوگا اس کیلے ہم بھر پور کوشش کرینگے کہا ہے۔
1-مسنگ چولہا 3سے 4 دن میں لسٹ آویزاں ہوگا۔
2-ریسٹلمنٹ پالاٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔
3-گرین کارڈ کیلے لیٹر وفاق کو بھیجا گیا ہے۔
4-اور حرجانہ کیلے بھی لیٹر وفاق کو بھیجا گیا ہے۔
تمام متاثرین دیامر بھاشا ڈیم مایوس نہ ہو آپ لوگوں کی محنت اور جدوجہد سے آج 4 پوائنٹ پر عملدرآمد ہوا ہے

01/06/2024

With Bumburate Times – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉

چلاس کے مشہور پولو سٹار شاکا اچانک شدید بیمار ہوگئے ہیں ۔۔۔ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست ۔۔اللہ پاک صحت کاملہ عاج...
01/06/2024

چلاس کے مشہور پولو سٹار شاکا اچانک شدید بیمار ہوگئے ہیں ۔۔۔
ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست ۔۔
اللہ پاک صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطاء فرمائے ۔

28/05/2024

یَکم جون سے اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ دکاندار حضرات پرانے نرخ پر زیادہ سٹاک اپنے پاس نہ رکھیں۔
شکریہ پرانا پاکستان

چلاس۔ بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام روڈ بلاک کر کے احتجاج کررہے ہیں ۔
27/05/2024

چلاس۔ بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام روڈ بلاک کر کے احتجاج کررہے ہیں ۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احوالِ گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share