Public Media LInks

Public Media LInks This Page For News And Health Care Tips

ہارون آباد  تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ان ایشوز پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں عوامی خدمت مشن ...
08/06/2024

ہارون آباد
تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ان ایشوز پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے متحرک ہو کر کام کریں شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں غیر فعال سڑیٹ لائٹس فنگشنل ہونی چاہئیں مین ہولز کور اور سیوریج لائنیں صاف ہونی چاہئیں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز بروقت تبدیل کئے جائیں
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد کفایت اللہ نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا اگر کسی میٹل روڈ پر گڑھے ہوں تو فوری پیچ لگائیں اور ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے روٹی اور نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کیں جائیں خلاف ورزی پر تندور اور ہوٹلز مالکان کو جرمانے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ملاوٹ شدہ اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے
محمد کفایت اللہ نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق تحصیل انتظامیہ تحصیل بھر میں پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء 75 مائیکرون سے کم موٹائی 12x16 انچ سے کم سائز کے پلاسٹک بیگ،پلاسٹک سٹکس والی ائیر بڈذ، غباروں والی پلاسٹک سٹکس ،پلاسٹک کے جھنڈے، پلاسٹک کینڈی سٹکس، پلاسٹک آئس کریم سٹکس، پولی سٹائین ڈسپوزیبل کپ ،گلاس، پلیٹیں اور فوڈ باکسر (سائرو فوم)، مٹھائی کے ڈبوں پر پلاسٹک ریپنگ،پلاسٹک کارڈز، پلاسٹک سگریٹ پیکٹ،40 مائیکرون سے کم ملٹی لیئر پیکنگ (کھانے، ادویات کے لئے استثناء) اور 80 مائیکرون سے کم پلاسٹک یا پی وی سی بینرز، ان کی پیداوار اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام پلاسٹک سے بنی اشیائ کا استعمال ہر گز نہ کریں یہ موذی امراض کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں۔

چشتیاں شریف بکرے اور کٹے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری  قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹیں ہوا میں اڑا دیں اپنے ذاتی ریٹ کے ...
03/06/2024

چشتیاں شریف
بکرے اور کٹے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹیں ہوا میں اڑا دیں اپنے ذاتی ریٹ کے مطابق گوشت کی فروخت کا دھندہ سرعام جاری انتظامیہ خاموش تماشائی غریب عوام رل گئے وزیراعلی مریم نواز،ڈی سی بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کےاحکامات کی شدید بے قدری سرکاری ریٹ قائم کرنے میں انتظامیہ ناکام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جاری کردہ ریٹ لسٹیں صرف ردی کی ٹوکری کا حصہ۔کوئی پرسان حال نہیں شہری مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبورکٹے کا گوشت 900 سے 1000 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ بکرے کا گوشت 1800 سے 2000 روپے تک فروخت جاری۔سول سوسائٹیز کا حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں و ،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے پرسنل مداخلت کرنے کا مطالبہ۔مہنگائی کے ستائے عوام کی قصابوں کے ساتھ توں تکار سے نوبت روز کی لڑائی جھگڑوں تک آ پہنچی عوام گوشت کے ریٹ سن کر حواس باختہ ہو گئے۔بخشن خان، ڈاھرانوالا،مہار شریف ،پنسوتہ چوک ،شہرفرید،صادق پور،پل مراد باہو چوک،مین بازار،گوشت مارکیٹ ،پرانی چشتیاں چونگی،13 گجیانی روڈ میں گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔بالخصوص ڈاکخانہ چوک المشہور (تیلیاں والا چوک ) میں غریب محلہ کے ارد گرد قصائیوں کی گاہکوں کے ساتھ ہاتھا پائی معمول بن گئی

02/06/2024

‏میں اعجاز الحق ولد جنرل اعجاز الحق کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے باپ کی قبر پر آ کر حلف دے دے کہ وہ جیتا ہے،
میں حلف دیتا ہوں کہ میں 40 ہزار ووٹ کی لیڈ سے جیتا ہوں

شوکت بسرا کا چیلنج

حکومت پنجاب عوام کو ریلیف پہنچانے میں ہر لحاظ سے متحرک ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ڈی سی بہاول نگر ذ...
01/06/2024

حکومت پنجاب عوام کو ریلیف پہنچانے میں ہر لحاظ سے متحرک ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ڈی سی بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ہارون آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں واضح کمی کے بعد بیکری آئٹمز کو ڈی سی ریٹ پر فروخت کروانے کے لیے انتظامیہ مکمل طور پر فعال اور خود مختار ہے روزانہ کی بنیاد پر تمام بیکریز پر ریٹ لسٹ آویزاں کروانا یقینی بنانا اور اس ریٹ کے مطابق اشیاء کے فروخت قیمت پر عمل درآمد کروانا ہر صورت میں ممکن بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد کفایت اللہ نے شہر بھر میں مختلف بیکریز کو زیادہ قیمت پر بیکری ایٹم فروخت کرنے پر جرمانے کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا میڈیا انتظامیہ کے کان اور آنکھ ہیں ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کو رپورٹ کریں انشاءاللہ بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور غریب عوام کی داد رسی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام تر اعداد و شمار اکٹھے کیے ہوئے ہیں اور آٹے کی قیمت کے مطابق ڈی سی ریٹ طے کر کے بیکری مالکان کو براہ راست پہنچا دیے گئے ہیں اور اس قیمت سے زیادہ فروخت کرنے پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

رکیئے!گاڑی خریدنے سے قبل ایک بار ہم سے رابطہ کریں۔اور گھر بیٹھے ہی تسلی کریں کہ کہیں کسی جرم میں ملوث گاڑی کے مالک تو نہ...
26/05/2024

رکیئے!
گاڑی خریدنے سے قبل ایک بار ہم سے رابطہ کریں۔اور گھر بیٹھے ہی تسلی کریں کہ کہیں کسی جرم میں ملوث گاڑی کے مالک تو نہیں بننے جا رہے
03002855712

چک چک اور رشوت خوری اب ہوئی ناممکن نہ قطار نہ انتظار بس ایک کال بندہ حاضر دربارتھانہ،تحصیل،عدالت،نادرا،یونین کونسل ایمیگ...
24/05/2024

چک چک اور رشوت خوری اب ہوئی ناممکن
نہ قطار نہ انتظار بس ایک کال بندہ حاضر دربار
تھانہ،تحصیل،عدالت،نادرا،یونین کونسل ایمیگریشن دفتر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے رش سے پریشان باتہذیب شہری ہم سے رابطہ کریں۔
پرانہ کام جدید طریقہ سے وہ بھی نہایت سہولت کے ساتھ بالکل مناسب ترین قیمت۔ہر خاص و عام کی پہنچ میں۔

فریاد جوئیہ ایس ایچ او تھانہ فقیروالی تعینات
21/05/2024

فریاد جوئیہ ایس ایچ او تھانہ فقیروالی تعینات

ہارون آبادحکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہارون آباد میں بھی ایرانی صدر کی شہادت کے افسوس میں پرچم سرنگوں رہا اسسٹنٹ کم...
21/05/2024

ہارون آباد
حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہارون آباد میں بھی ایرانی صدر کی شہادت کے افسوس میں پرچم سرنگوں رہا اسسٹنٹ کمشنر محمد کفایت اللہ کی زیر نگرانی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا
ایران ہمارا پڑوسی اچھا دوست اور مسلمان بھائی ملک ہے ایرانی قوم کے ساتھ ہمارا خون کا مضبوط ترین رشتہ ہے ایرانی قوم کے دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت مسلم امہ کا بہت بڑا نقصان ہے ایسے جرآت مند بےباک بہادر اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل لیڈر امت مسلمہ کو مقدر اور نصیب سے ملتے ہیں ابراہیم رئیسی نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھا اور جو آخری سلام جہاز پہ سوار ہوتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے پاکستانی قوم کو کیا تا قیامت زندہ اور جاوید رہے گا
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہارون محمد کفایت اللہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ و دیگر مسافروں کی المناک شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا ایران نے ہر برے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہمارا ایران کے ساتھ محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے لاکھوں زائرین ہر سال زیارات کے لیے ایران جاتے ہیں پاکستانی قوم ایرانی قوم کی محبت کی مثالیں دیتے ہیں اور ایرانی قوم کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے قیام پاکستان کے وقت ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا
کفایت اللہ نے کہا ایرانی ہیلی کاپٹر سانحے پر امت مسلمہ سکتے میں ہے سانحے کی اطلاع ملنے کے وقت سے پاکستانی قوم کا کرب اور حکومتی سطح پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ایرانی قوم سے خون کے مضبوط ترین رشتے کی دلیل ہے رب العالمین شہداء کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ایرانی قوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

20/05/2024

چشتیاں شریف
پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی الیکشن پراسس کی بھرپور کمپین چلائی جا چکی این اے 148 کی تمام یونین کونسلز میں کوارڈینیٹر مقرر کر دیے گئے ہیں اور تمام وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جوووٹرز کو گھر سے نکال کر ان اسٹیشن پر لے جا کر تیر پر ٹھپے لگوائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کے بھرپور جذبے سے سرشار ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی رہنما و ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی حاجی رانا محمد انتظار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
صوبائی رہنما نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی قومی اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ واشگاف الفاظ میں اس کا اظہار کرتی ہے جمہوریت بہترین انتقام پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے عجیب و غریب فلسفہ ہے کہ بانی پی ٹی ائی سیاست دانوں کی بجائے ارمی چیف اور ڈی جی ائی ایس ائی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اس انداز سیاست کی بھرپور مذمت کرتی ہے
انتظار رانا نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارتیں قبول نہ کر کے بہترین فیصلہ کیا اور جمہوریت کی بھرپور حمایت کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں مسلم لیگ نون کا ساتھ دیا جو واحد اپشن تھا

دسییوں گھروں کو پال رہے ہیں ۔لائسنس برانچ چشتیاں میں تعینات عملہ کا اعتراف۔حصہ دیتے ہیں۔تعیناتی کے بھی لاکھوں ادا کرنے پ...
20/05/2024

دسییوں گھروں کو پال رہے ہیں ۔لائسنس برانچ چشتیاں میں تعینات عملہ کا اعتراف۔حصہ دیتے ہیں۔تعیناتی کے بھی لاکھوں ادا کرنے پڑے ہیں۔

گاڑی چلالی تو فیل اکاؤنٹ چلاؤ تو پاس تعینات عملہ کے پاس جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا نیا طریقہ
18/05/2024

گاڑی چلالی تو فیل اکاؤنٹ چلاؤ تو پاس تعینات عملہ کے پاس جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا نیا طریقہ

عوام لٹ گئے دیہاڑیاں لگانے والے گاڑی سکھاتے ہوئے اپنی گاڑیوں والے ہو گئے۔
18/05/2024

عوام لٹ گئے دیہاڑیاں لگانے والے گاڑی سکھاتے ہوئے اپنی گاڑیوں والے ہو گئے۔

چشتیاں شریفسرکاری دفاتر میں بجلی کا بے دریغ استعمالاہلکاران موجود نہیں ائییر کنڈیشنر ائیر کولر اور پنکھے صبع سے شام تک ب...
17/05/2024

چشتیاں شریف
سرکاری دفاتر میں بجلی کا بے دریغ استعمال
اہلکاران موجود نہیں ائییر کنڈیشنر ائیر کولر اور پنکھے صبع سے شام تک بغیر کسی بریک کے مسلسل پرواز میں مصروف عمل

17/05/2024

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کا سپورٹر ان کی اعزاز میں دیے جانے والے اشائیہ سے اظہار تشکر کا خطاب انہوں نے کہا کہ میں اپ سب کا دلی طور پر مشکور ہوں اپ کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں کہ آپ وہ لوگ بیٹھے ہیں جو کہ ہماری پارٹی کی کریم اور ہمارے لیے دن رات ایک کر دینے والے محنت کر کے ہمارا ساتھ پچھلے الیکشن میں اس سال میں بھی دینے والے افراد ہیں

17/05/2024

ڈی ایس پی ہارون آبادکی مظہر ہاشمی سے ملاقات

مختلف سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
13/05/2024

مختلف سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بشکریہ سینئر صحافی و کالم نگار محمد افضل نظامی صاحب
13/05/2024

بشکریہ سینئر صحافی و کالم نگار محمد افضل نظامی صاحب

10/05/2024
بشکریہ سینئر صحافی و کالم نگار محمد افضل نظامی
08/05/2024

بشکریہ سینئر صحافی و کالم نگار محمد افضل نظامی

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کفایت اللہ کی پری جوائنگ میڈیا ٹاک۔
07/05/2024

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کفایت اللہ کی پری جوائنگ میڈیا ٹاک۔

پاکستان رینجرز میں نوکریاں تعلیم پرائمری تا ماسٹرز عمر حد 18 تا 30 سالآن لائن اپلائی گھر بیٹھے اپلائی کرنے کے لئے ابھی ر...
06/05/2024

پاکستان رینجرز میں نوکریاں
تعلیم پرائمری تا ماسٹرز
عمر حد 18 تا 30 سال
آن لائن اپلائی
گھر بیٹھے اپلائی کرنے کے لئے ابھی رابطہ کریں
0300 2855712 واٹس ایپ

بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سنیر قانون  دان  و ممبر سابقہ ڈسٹرکٹ اٹارنی پیر جعفر چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صاحب کا قضائے الٰ...
05/05/2024

بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سنیر قانون دان و ممبر سابقہ ڈسٹرکٹ اٹارنی پیر جعفر چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صاحب کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہےجن کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے دربار حضرت بابا تاج الدین سرو ر چشتی چشتیاں شریف ادا کی جائے گی شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

05/05/2024
ہارون آبادچودری عامر محمود ٹریننگ کورس پر تشریف لے گئے  ان کی جگہ محمد کفایت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد تعینات کر د...
04/05/2024

ہارون آباد
چودری عامر محمود ٹریننگ کورس پر تشریف لے گئے ان کی جگہ محمد کفایت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد تعینات کر دیا گیا چودری عامر محمود ایک باوقار سنجیدہ محنتی دن رات کام کرنے والے دیانت دار افیسر تھے ان کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہے بیشتر وقت دفتر میں گزارتے دفتر والے سائلین کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے بزرگ ترین شہریوں اور دفتر تشریف لانے والے غریب عوام پر خصوصی توجہ دی ان کے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لی ہارون اباد کی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیے گی سیاسی اور سماجی حلقوں نے چوہدری عامر محمود کے تبادلےپر مایوسی کا اظہار کیا ہے چودری عامر محمود نے گرین ایریا میں بہترین اضافہ کیا صفائی ستھرائی کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لی اور ہارون اباد شہر ڈسٹرکٹ بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے نمایاں شہر بن گیا گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت چوہری عامر محمود نے دور دراز دیہاتوں بالخصوص نہر سکس ار کی ٹیلوں کے چکوک کے متواتر دورے کیے اور یونین کونسلز کے ذریعے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی چوہدری عامر محمود نے یتیم والا رحمت چوک شہید چوک ہیڈ سیون اور مبارک آباد مٹھن کوٹ فقیر والی و دیگر علاقوں میں گرین ایریا کو بڑھایا اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گندم کی بوائی کے موقع پر کھاد مافیا کو نکیل ڈال کے رکھی اور کسانوں کو اسان ترین کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی ناقص زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ان کے خلاف ایف ائی ار درج کی اور ان کو پابند سلاسل کرایا مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران زرعی ادویات مافیا کو پھاری جرمانے کئے پیٹرول پمپ مالکان کے پیمانوں کو اکثر چیک کرتے اور پیمان پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے کئے چوہدری عامر محمود نے سبزی منڈی و فروٹ منڈی کے متواتر اچانک دورے کئے وہ ہمیشہ سبزی اور فروٹ منڈی کو مانیٹر کرتے ان کی دن رات کی کاوشوں سے ہارون اباد میں سبزی اور فروٹ کی قیمتیں عوام کی پہنچ کے قریب رہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چوہدری عامر محمود نے بھرپور کاروائیاں کیں وہ اکثر گوداموں کو سیل کرتے اور ریٹ لسٹ کے مطابق چیزوں کو مارکیٹ میں فروخت کرا دیتے قبضہ مافیا کے خلاف چوہدری عامر محمود کی کاروائیاں ہمیشہ مثالی رہیں گی اربوں روپے کی سرکاری جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگزار کروائیں چودری عامر محمود نے ہارون اباد میں بھرپور ٹینور گزارا اور عوام کے دلوں پر راج کیا سماجی حلقے جہاں چوہدری عامر محمود کی دوبارہ ہارون اباد تعیناتی کے لیے دعا گو ہیں وہیں ان کی پروموشن کے بھی خواہاں ہیں سماجی حلقوں کا کہنا ہے دعا گو ہیں کہ رب ذوالجلال چوہدری عامر محمود کو ٹریننگ سیشن میں بھرپور کامیابی سے نوازے اور وہ ڈپٹی کمشنر بن کر دوبارہ بہاول نگر تشریف لائیں اور ہارون اباد کے ساتھ ساتھ دیگر تحصیلوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بہاول نگر کو ترقی یافتہ ضلع بنائیں

تو دیر مت کریں ابھی فون اٹھائیں
04/05/2024

تو دیر مت کریں ابھی فون اٹھائیں

03/05/2024

معاشرے کی آواز کو میرا سلام۔
کہ صحافت ہے امید کی کرن
3مئی عالمی یوم صحافت

14/09/2023

بجلی بلوں میں ریلیف پر پیشرفت نہ ہو سکی، آئی ایم ایف کا صنعتوں سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ

وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے، بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔
ذرائع کا بتانا ہے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے بجلی بلوں پر ریلیف پلان کی آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کے لیے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا تاہم آئی ایم ایف نے سفید ہاتھی دیکھایا ہوا ہے۔

Address

Chishtian Mandi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Media LInks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Public Media LInks:

Share


Other Media/News Companies in Chishtian Mandi

Show All